Dairy Info By Najaf

Dairy Info By Najaf This a vet Page

07/03/2024
 جانور اور مالک کی بھلائی کے لئے جانور کو عارضی تکلیف دینا شرعاً جائز ہے۔ جیسے سینگ اتارنا، نکیل ڈالنا، خصی کرنا وغیرہمی...
15/04/2023



جانور اور مالک کی بھلائی کے لئے جانور کو عارضی تکلیف دینا شرعاً جائز ہے۔ جیسے سینگ اتارنا، نکیل ڈالنا، خصی کرنا وغیرہ

میں نے فتاویٰ میں اس معاملہ کی بابت مطالعہ کیا تھا جس میں علماء کے فتاویٰ حق میں بھی پائے اور قدرے اختلافی بھی۔ تاہم الله عزوجل نے اسلام میں اجتہاد اور اجماع کے دروازے کھلے رکھے ہیں۔ رسول الله صلی الله تعالیٰ علیہ وسلم کی حیاتِ مبارکہ میں ہونے والے کام ہمارے لئے مشعلِ راہ ہیں۔

رسول الله صلی الله تعالیٰ علیہ وسلم کی حیاتِ مبارکہ میں جزیرۃ العرب میں اونٹ، بھیڑ، بکری بطورِ مویشی رکھے جاتے تھے۔ گائے کا ذکر اور گائے کے دودھ کا ذکر احادیثِ نبویہ میں ملتا ہے تاہم میں نے ایسا کوئی واقع نہیں پڑھا کہ کسی صحابی رسول صلی الله تعالیٰ علیہ وسلم کا گائیوں کا فارم رہا ہو یا کثیر تعداد میں گائیاں موجود ہوں ان کے پاس۔ اونٹ، بھیڑ اور بکری کی روایات عام ہیں۔ ان میں سے اونٹ کے سینگ سرے سے موجود ہی نہ تھے اور بھیڑ بکری کے سینگ ان کے آپس میں یا مالک کے لئے خطرناک نہ تھے۔ دوسرا یہ کہ تمام جانور اوپن فیلڈ سسٹم میں ہوتے تھے۔

عہدِ نبوی صلی الله تعالیٰ علیہ وسلم میں بھی اونٹ کو نکیل ڈالی جاتی تھی، اور گاہے بگاہے نکیل بدلی بھی جاتی تھی جو سینگ اتارنے سے کہیں زیادہ تکلیف دہ عمل تھا اور آج بھی کیا جاتا ہے۔ اس کا مقصد اونٹ کو شتر بے مہار بننے سے روکنا تاکہ مالک کے لئے مسخر رہے اور فایدہ حاصل کیا جا سکے۔ اسی طرح بھیڑ بکری میں نر کو خصی کیا جاتا تھا تاکہ ان کے گوشت کو ذائقہ دار، تعفن سے پاک اور پیداوار کو بڑھایا جا سکے۔ خصی کرنے کا عمل بھی سینگ اتارنے کے عمل سے زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہے۔

تو آج کے اس جدید دور میں چراگاہوں کی کمی ہو گئی ہے، آبادی کے بڑھنے سے غذائی ضروریات بڑھ گئی ہیں، تھوڑی جگہ پر کثیر جانور رکھنا مجبوری بن گئی ہے۔ اس صورت میں جانور کو دیگر جانوروں سے بچانے اور باہمی نقصان سے بچنے اور مالک کی حفاظت کے لئے گائے کے سینگ اتارنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ اور نہ ہی اس کو شرعی عذر گنا گیا ہے قربانی کے جانوروں میں۔ یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے قرآن میں خمر کی حرمت آئی ہے تو چرس، افیون، ہیروئین پر بھی خمر کا حکم لاگو ہوتا ہے۔ بالکل ایسے ہی سینگ اتارنے کا حکم بھی مندرجہ بالا امرِ معروفہ کے حکم کے تحت ہی آتا ہے۔

الله اعلم و رسولہ
Copy paste

11/04/2023

جانوروں کو تیل دینا اچھا ہے یا بائی پاس فیٹس؟؟
سرسوں تیل اچھا ہے تل کا تیل؟

یہ ایسا سوال ہے کہ اس کا کوئی معقول جواب دینا محال ہے، کیونکہ ہر بندے کا اس سوال سے اپنا اپنا مضبوط سوچ وفکر بن گیا ہے
یہاں میں اس سوال کا جواب اس طرح دینا چاہتا ہوں

تیل اور گھی پہلے ہی مہنگا ہوا ہے۔ جانوروں کو کھلانے سے اور بھی مہنگا ہوجائے گا۔ پاکستان میں لوگ کنولہ یا سویابین کاشت ہی نہیں کرتے اس لیے یہاں پہ اچھا ونڈا اور سستہ گھی یا تیل کھبی نہیں ملے گا، تل کا تیل بھی دیا جاتا ہے۔ کونسا چیز زیادہ فائدہ مند ہے؟ اس کا ریسرچ کے بنیاد پہ جواب کسی نے آج تک تلاش کرکے نہیں کیا ہے۔
10، 10 جانوروں کو سرسوں تیل یا تل کا تیل یس بائی پاس فیٹس دے اور نتائج اخذ کرے

میں نے کچھ تجربات فارمرز پہ کرائے ہیں جس میں ایک تجربہ Bone Phospate اور گھی مکس کرکے ازمایا گیا تھا، جس سے دودھ بڑھاتا لیکن گھی کا مارکیٹ میں منہگا ہونے سے سرسوں کا تیل یا ڈل مکس کرنے سے فائدہ ہوگا۔
اگر تیل کے ساتھ ہڈیوں کا چورہ ملاکر پکایا جائے تو 1 ، 2 لیٹر دودھ میں اضافہ ممکن ہے الغرض کم سے کم ریٹ پہ تیل جو بھی ملتا ہے استعمال کرے۔ ڈل جس میں چپلی کباب بنتا ہے، گوشت بڑھانے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں، اس کو Tallo کہا جاتا ہے۔
تیل یا گھی 7 دن میں ایک دفعہ دینا اچھا ہے، بائی پاس فیٹس روزانہ دے سکتے ہو
وجہ یہی ہے کہ تیل سے ہضمہ بند پڑتا ہے، کسی صورت ہضمہ واپس ٹھیک نہیں ہوتا، پلاتے وقت سانس کے نالی میں جانے سے اتھو کا مسئلہ الگ۔ جس کا کوئی خاص علاج دستیاب نہیں
سرسوں کے تیل کے ساتھ شیرہ یا کالا گڑ بھی دینا چاہیے اور کھل چوکر ونڈے میں دینا چاہیے.
ڈالڈا گھی جانوروں کو استعمال کرنے کریز کرے اس سے مقابلہ بندی مزید بڑھے گا۔ باہر کے ممالک سے مزید ڈالر لگاکر خوردنی تیل خرید کر امپورٹ کرنا ہوگا۔ تجارتی خسارہ پہلے ہی بہت ، مزید زیادہ نہ ہی تو اچھا ہے۔
اپنا مرغ دال برابر کے پالیسی سے اجتناب کرنا چاہیے
اپنی زمین میں کنولہ، سورج مکھی، سویاں بین اور سرسوں کے پودے لگاکر بچت کرنا ہی دانش مندی ہے۔ ایک طرف اپ کو پکانے کے لیے میٹھا تیل ملے گا اور دوسرے طرف جانوروں کو بہترین کھل ۔ سویابین اگانے سے زمین کو یوریا اور ڈی اے پی کھاد کم استعمال ہوگا۔
سرسوں کے بجائے سورج مکھی، کنولہ اور سویابین کاشت کرے
اربوں پیسے سویابین اور خوردنی تیل پہ برباد نہ کرے
اپنا اگاو اپنا کھاو
مندرجہ ذیل گراپ ہاورڈ میڈیلک سکول نے شیر کیا ہے جس کے مطابق Saffal oil، زیتون کا تیل اور کنولہ کا تیل سب سے اچھا دوسرے نمبر پہ تل کا تیل اور موم پھلی کا تیل ہے جبکہ مصنوعی گھی سب سے برا خیال کیا جاتا ہے
لیکن یہ انسانوں کے صحت اور دل کے امراض جیساکہ کولیسٹرال کے مطابق ہے۔
لیکن مردانہ ہارمون اور دماغ کے مظبوطی کے لیے ناریل Coconut oil، پام آئل، جانور کا چربی ہے بالترتیب پہلے، دوسرے اور تسیرے نمبر پہ ہے

Coped

فیٹننگ والے بچھڑوں کا وزن بڑہانے کے لیے۔۔ مکئی دلیہ.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  20 کلو  کھل بنولہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 20 کلو چوکر گندم....!.....
06/04/2023

فیٹننگ والے بچھڑوں کا وزن بڑہانے کے لیے۔۔

مکئی دلیہ.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 20 کلو
کھل بنولہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 20 کلو
چوکر گندم....!.......... 20 کلو
چنے کا کرہ ۔۔۔..۔۔۔۔۔۔۔ 20 کلو
کھل سرسوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 17 کلو
ایک کلو منرلرز مکسچر
ایک کلو ڈی سی پی
ایک کلو نمک ۔۔۔۔۔۔

مکس کر کے بڑے جانور کو 2 کلو صبح اور 2 کلو شام کو بھگو کر روزانہ فی جانور توڑی میں مکس کر کے دیں۔ بعد میں مقدار بڑھا کر 3 کلو صبح + 3 کلو شام دے سکتے ۔ ساتھ سبز چارہ یا سایلج دیں ۔ ساتھ وانڈہ بھی دے سکتے ھیں ۔ 50 گرام میٹھا سودا روزانہ دیں ۔ ساتھ ونڈے میں 200 گرام سرسوں کا تیل روزانہ مکس کر کے کھلایں اگر سرسوں کے تیل والا ونڈہ نہیں کھاتا تو تیل لسی یا دہی میں مکس کر کے پلائیں.
چھوٹے بچے کو 3 ماہ تک سبز چارہ نہیں دینا ۔۔ 1 کلو صبح + 1 کلو شام یہ والی خوراک دیں ۔۔

پانی ہر وقت پاس موجودرہے

نوٹ : کھل سرسوں گرمی میں استمعال کریں ۔۔ سردی میں اس کی جگہ گندم کا دلیہ گڑ اور ساتھ وانڈہ اور ڈالڈا گھی استمعال کر سکتے ھیں ۔

Coped

گائے کا تولید کے لیے گرم ہونا 🐄✨ تولیدی نظام ڈیری فارم کا اہم جزو ہوتا ہے۔ ڈیری کو منافع بخش بنانے کے لیے بچے کا وقفہ Ca...
03/04/2023

گائے کا تولید کے لیے گرم ہونا 🐄✨


تولیدی نظام ڈیری فارم کا اہم جزو ہوتا ہے۔ ڈیری کو منافع بخش بنانے کے لیے بچے کا وقفہ Calf interval زیادہ سے زیادہ چودہ ماہ اور کم سے کم بارہ ماہ رکھا جاتا ہے۔ اگر کسی جانور کے بچے کا دورانیہ چودہ ماہ سے بڑھ جائے تو وہ معاشی Economical طور پر نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔
دوسرے الفاظ میں اپ کو منڈی اور کسی دوسرے فارم سے 2 سے 5 لاکھ میں جانور خریدنا پڑتا ہے یا اپ کا قیمتی جانور جو 2 سے 5 لاکھ تک ہو بروقت دوبارہ گھبن نہ ہونے کے وجہ سے قصائی کے ہاتھوں ذبح ہوجائے گا۔

اس مطلوبہ وقفے Calf Interval کو یقینی بنانے کے لیے جانور کا پہلے بچے کی پیدائش کے دو سے تین ماہ کے اندر اپنے آپکو تولید کے لیے تیار کرنا بہت ضروری ہوتا ہے جسکی وجہ سے گائے اگلا بچہ ایک سال بعد پیدا کرنے کے لیے تیار ہوگی۔ اسکو عام زبان میں جانور کا گرم ہونا Heat کہا جاتا ہے۔ اس اصطلاح کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ جانور نے افزائش نسل کے لیے اپنے آپکو تیار کرلیا ہے اور وہ ملاپ کے لیے تیار ہے۔
اس لیے اپ اپنے جانوروں کو ونڈے کے ساتھ ساتھ Yeast یسٹ اور All in One دے تاکہ اس کی جسمانی ضرورت پورا ہونے اور دودھ بڑھنے کے ساتھ دوبارہ ہیٹ میں بھی ائے جانور کے گرم (ہیٹ میں Heat) ہونے کا دورانیہ 6 سے 30 گھنٹے تک کا ہوسکتا ہے اور پھر جانور اوسطً 21 دن بعد دوبارہ گرم ہوتا ہے لیکن یہ اسکی حد عموماً 19 دن سے 24 دن تک ہوسکتی ہے۔اگر کسی وجہ سے پہلا دورانیہ estrus cycle میں جانور کو بریڈ نہ کیا جاسکے تو پھر 21 دن انتظار کرنا ہوگا۔ لہذا جانور کے گرم ہونے کی علامات کا پتہ ہونا بہت اہم ہوتا ہے تاکہ بروقت بریڈنگ کرکے تاخیر سے بچا جاسکے ۔

گرم ہونے کی علامات: Signs of Heat

1- جانور کا مسلسل منہ سے آواز کرنا ( لیکن ایسا بہت کم ہوتا ہے خاص کر ولائتی اور کراس جانوروں میں البتہ دیسی جانور اوازیں نکالتے ہیں)

2- دُم کو اٹھانا اور کٙمر میں کھنچاوؑ لانا ( تاکہ نر کو ملاپ اور چڑھائی کے لیے اسانی ہو)

3- جانور کے وولوا V***a lips کا سوجن اور لال ہوجانا Redness and Swellowing

4- گاڑھا , چپکنے والا پانی💧 جیسا مواد ویجائنا Va**na سے خارج ہونا
( یہ علامت سب سے اہم ہے اور یہی علامات دیکھنا ہوتا ہے)

5- بار بار پیشاب کرنا

6- خوراک کم کردینا اور
اس دن دودھ کا کم ہونا

7- بے چینی کی کیفیت، دوسرے جانوروں کو سونگھنا اور ان پر چڑھنے کی کوشش کرنا
8- گرم ہوجانے کے 10 سے 12 گھنٹے کے بعد جب کوئی دوسرا جانور یا بیل اوپر چڑھنے کی کوشش کرے تو اسکو اوپر چڑھنے کی اجازت دینا ۔ یہ بریڈ کرنے کا سب سے بہترین وقت ہوتا ہے۔

بریڈ کرنے کا مناسب وقت:⏰️

جانور کو بریڈ کرنے کا مناسب وقت گرم ہوجانے کے 10 سے 12 گھنٹے کے بعد ہوتا ہے اور زیادہ سے 18 گھنٹے تک۔ یعنی اگر شام کے وقت گرم ہونے کی پہلی علامت دیکھی جائے تو صبح کے وقت بریڈ کریں۔ اور اگر بریڈ کرنے کے بعد بھی علامات نظر آئیں تو اس دن کی شام کو پھر بریڈ کریں۔
اگر جانور کسی وجہ سے حاملہ نہ ہوسکا تو پھر 21 دن بعد دوبارہ گرم ہوگا۔
اگر جانور میں کامیابی کے ساتھ حمل ٹھہر جائے تو 21 دن بعد گرم ہونے کی علامات کا مشاہدہ کریں جو نظر نہیں آنی چاہیں۔ اور پھر 90 دن کے بعد جانور کا حمل کے لیے مشاہدہ کریں۔

جس جانور تین دفعہ بریڈنگ کے بعد بھی حمل نہ ٹھہر سکے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ تجربہ کار ڈاکٹر 30 سے 50 دنوں کا حمل چیک کرسکتا ہے

نوٹ۔
اپنے قیمتی جانوروں کوآے آئی AI کرنے کے بعد تین ماہ تک چیک کروا لیں آیا گھبن ہے یا خالی ۔تاکہ آپ کا وقت ضائع نہ ہو

Ketosis in cow:Ketosis is a metabolic disease that occurs when the cow is in severe state of negative energy balance. In...
03/04/2023

Ketosis in cow:

Ketosis is a metabolic disease that occurs when the cow is in severe state of negative energy balance.

In early lactation, all cows are in a state of negative energy balance; however, the magnitude of this can vary.

1.Cause:

Ketosis occurs in cattle when energy demands (e.g. high milk production) exceed energy intake and result in a negative energy balance.
Ketotic cows often have low blood glucose (blood sugar) concentrations.

2.Symptoms:

- Reduced milk yield.

- Weight loss.

- Reduced appetite.

- Dull coat.

- Acetone (pear drop) smell of breath/ or milk.

- Fever.

- Some develop nervous signs including excess salivation, licking, agression etc.

3.Treatment:

Treatment of ketosis is aimed at reestablishing normoglycemia and reducing serum ketone body concentrations. Bolus IV administration of 500 mL of 50% dextrose solution is a common therapy.

4.Prevention:

Some feed additives, including niacin, calcium propionate, sodium propionate, propylene glycol, and rumen-protected choline, may help prevent and manage ketosis.

To be effective, these supplements should be fed in the last 2–3 wk of gestation, as well as during the period of ketosis susceptibility.

#کیٹوسس

Address

Chak No 106/TDA PO Basti Sibani Tehsil Karor, Distract Layyah, Punjab, Pakistan
Layyah

Telephone

+923442202170

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dairy Info By Najaf posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dairy Info By Najaf:

Share

Category


Other Veterinarians in Layyah

Show All

You may also like