jisckani vetz

jisckani vetz veterinarian🐄

اپنے جانوروں کو اعلیٰ نسل کے سیمن رکھوانے کے لیے رابطہ کریں 👇Cell.0304.69995140300.4366512
08/01/2025

اپنے جانوروں کو اعلیٰ نسل کے سیمن رکھوانے کے لیے رابطہ کریں 👇
Cell.0304.6999514
0300.4366512

24/12/2024

#جانوروں سے #انسانوں میں منتقل ہونے والی #بیماریاں💠

انسانوں اور جانوروں میں بیماریوں کی نوعیت بالکل مختلف ہوتی ہے۔ کچھ بیماریاں ایسی ہیں جو صرف انسانوں میں ہوتی ہیں اور کچھ ایسی ہیں جو صرف جانوروں میں ہوتی ہیں ۔ لیکن کچھ بیماریاں ایسی بھی ہیں جو بنیادی طور پر تو جانوروں کی بیماریاں ہیں اگر وہ انسانوں میں منتقل ہوسکتی ہے۔ اور انسانوں میں بیماری کا باعث بنتی ہیں ۔ انسان اور پالتو جانوروں کے درمیان گہراتعلق ہے۔ اس طرح بعض بیماریاں جانوروں کو چھونے اور بعض بیماریاں ان کے گوشت اوردودھ، انڈے استعمال کرنے سے انسانوں کو لگ جاتی ہیں۔

جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والی بیماریوں کی مختصرحال ذیل میں درج کیا جارہا ہے۔

-💠 انتھریکس /گولی یاسٹ (Anthrax)💠
🐃🐑🐄
انتھریکس جانوروں کی ایسی بیماری ہے جو براہ راست اور بالواسطہ انسانوں میں منتقل ہو
جاتی ہے۔ یہ بیماری پرندوں میں نہیں ہوتی ۔ مویشی اور چوپائے اس سے متاثر ہوتے ہیں۔
متاثرہ جانور کے گوشت کھال۔ خون وغیرہ سے انسانی جسم پر زخم وغیرہ کے ذریعہ منتقل
ہوتی ہے۔
احتیاطی تدابیر
جانوروں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگوائے جائیں۔ مردہ جانوروں کی کھال اور اون استعمال نہ کی جائے۔ بلکہ مردہ جانور کا پوسٹ مارٹم ہی نہ کی جائے ۔ کیونکہ جرثونے پھیلنے کا خطرہ ہوتاہے۔ مردہ جانور کو زمین بہت گہرا دیا جائے ۔ اور بہتر ہوگا کہ اسے جلا دیا جائے ۔
💠(Tetanus)تشنج 💠
🐴🦄
جانور اور انسان اس بیماری سے یکساں طور پر متاثر ہوتے ہیں ۔ لیکن گھوڑا اور خچرسب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں ۔ اس بیماری میں جسم کے تمام پٹھے اکڑ جاتے ہیں ۔ اس مرض کےجراثیم کے سپورز گرد و غبار اور مٹی میں رہتے ہیں ۔ اور یہ جراثیم زخم کے راستے جسم میں داخل ہوجاتا ہے۔ اور اپنا زہر اعصابی نظام کے ذریعے جسم میں پھیلا دیتا ہے۔اس بیماری میں جسم کے تمام پٹھے اکڑ جاتے ہیں۔ جسم سخت ہو جاتا ہے۔ مریض کے لیے جلنا پھرنا۔ کھانا پینا مشکل ہو جاتا ہے۔ مریض کو بخار ہو جاتا ہے۔ اور روشنی میں تکلیف محسوس کرتاہے۔ مرض کی مخصوص علامات اور زخم سے جرثومے کی موجودگی یقینی تشخیص میں مدد دیتی ہے۔
احتیاطی تدابیر
بیماری کی صورت میں این ٹیٹنس سیرم (ATS) کا استعال سودمند ہوتا ہے۔
زخم کی مکمل صفائی اور ڈر یسنگ ضروری ہے۔
حفاظتی ٹیکہ جات کرائیں۔
💠- اسقاط حمل(Brucellosis)💠🦄🐄🐑🦙🐃
جانوروں کی یہ مخصوص بیماری انسانوں میں منتقل ہو جاتی ہے۔ بیماری سے مویشی۔گھوڑے ۔ بھیڑ بکریاں زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔ یہ بیماری جانوروں میں استقاط حمل کا باعث ہوتی ہے۔ ایسے مریض جانور میں اسقاط حمل کے وقت خارج ہونے والے مواد وغیرہ سے جراثیم دوسرے جانوروں کو منتقل ہوتا ہے۔ بیمار جانور کے دودھ میں یہ جرثومے وافر ہوتے ہیں ۔ جوانسانوں میں بیماری کا سبب بنتے ہیں۔ عام طور پر اس بیماری کی ظاہری علامات کوئی نہیں
ہوتیں۔ صرف استقاط حمل ہی اس کی پہچان ہے۔
انسانوں میں اس کی علامات میں سردی لگنا۔ درد سرد۔ بخار۔ ٹھنڈا پسینہ آنا۔ شدیدکمزوری اور باری کا بخار (10 سے 15 دن تک بخار پھر صحت مند ) رات کو بخار آنا جب کہ دن بھر درجہ حرارت نارمل رہتا ہے۔ جسم میں نقاہت اور چند صورتوں میں اسقاط حمل ہو جاتا ہے۔
حفاظتی تدابیر :

جانوروں کو حفاظتی ٹیکہ لگائیں۔ جانور کا دودھ اچھی طرح ابال کر پئیں ۔ بیمار جانور کوفوری طور پر ختم کر یں ۔
💠. وبریوسس (Vibriosis)💠
🐄🐃🐑🐏
جانوروں میں مویشی اور بھیڑ بکریوں میں یہ بیماری عام ہوتی ہے۔ جو رحم کی سوزش، مردہ بچوں کی پیدائش یا اسقاط حمل کی صورت میں ہوتی ہے۔ یہ بیماری انسانوں میں بیمار جانوروں
کے دودھ یا ان کے رحم سے خارج ہونے والے مواد سے ہوتی ہے۔
💠- باولا پن (Rabies)💠
🦇🐕🐈‍⬛
یہ مرض جنگلی جانوروں لومڑی ، بھیڑیے۔ چمگادڑ وغیرہ سے آوارہ کتوں اور پالتوں جانوروں میں ان کے کاٹنے سے منتقل ہوتا ہے۔ ایسے بیمار جانور اور کتے کے کاٹنے سے یہ مرض انسانوں میں منتقل ہو جاتا ہے۔ بیمار جانور کے لعاب میں اس کا وائرس موجود ہوتا ہے۔ جوانسانی جسم پر موجودہ زخموں پر تھوک لگنے سے منتقل ہوتا ہے۔ انسان میں اس مرض کی علامت سر ، جسم کا ٹوٹنا، بخار اور اعصابی تناؤ ہوتا ہے۔ مریض پانی سے ڈرتا ہے۔ کھانے پینے میں تکلیف ہوتی ہے۔ اور منہ سے لیس دار مادہ نکلتا رہتا ہے۔ سانس میں تکلیف محسوس ہوتی ہے۔ اور اگر مرگی کے دور پڑتے ہیں۔ بیماری جانور کے دماغ میں جرثومے کی موجودگی یقینی تشخیص ہے ۔
حفاظتی تدابیر ۔
کاٹے ہوئے انسان کو فوری حفاظتی ٹیکہ لگوائیں۔ اگر کسی جانور کوبھی بالاو کتا کاٹ جائے تو اسے فورا حفاظتی ٹیکہ لگوائے۔ پالتو کتوں کو فوراً حفاظتی ٹیکہ لگوائیں۔ جانوروں کو کتوں اور جنگلی جانوروں سے بچائیں۔

A.i Result 🤗
09/12/2024

A.i Result 🤗

ڈیری فارمنگ کو ایک کامیاب بزنس کیسے بنائیںسب سے پہلی بات اپنے فارم کیلۓ جانور نسلی صحت مند جوان خریدیں بھلے سے تھوڑے مہن...
06/12/2024

ڈیری فارمنگ کو ایک کامیاب بزنس کیسے بنائیں
سب سے پہلی بات اپنے فارم کیلۓ جانور نسلی صحت مند جوان خریدیں
بھلے سے تھوڑے مہنگے ھوں مگر جانور باکمال ھو
سستے کے چکر میں ہلکا مال نہ لیں کیونکہ مثل مشہور ھے
سستا روۓ بار بار مھنگا روۓ ایک بار
دوسرے نمبر پر جانور کی خوراک اچھی اور متوازن
رکھیں
تیسرے نمبر پر اپنے جانوروں کے کاف بچوں کو سنبھالیں انکی اچھی پرورش کریں
انہیں دودھ بچانے کے چکر میں ضائع نہ کریں
یہی آپکے فارم کی ترقی اور بڑھوتری کے ضامن ہیں
نمبر چار دودھ کی سیل کیلۓ منصوبہ بندی کریں
آپ کے ڈیری فارم کا دودھ اچھی قیمت میں سیل ھو
چاہے تو اسکے لیۓ کسی دودھی سے سیٹنگ کریں یا اپنا کوئی سیل پوائنٹ بنائیں
خالص دودھ فراہم کریں لوگ قطار در قطار آئیں گے
پانچویں نمبر پہ اپنے جانور کو مناسب موقع پر دوبارہ اچھے بریڈر سے کراس کروائیں
تاکہ نۓ سیزن پر آپکے کچھ جانور تازہ تیار ھونگے
چھٹے نمبر اپنے بزنس کو پورا وقت دیں اور پوری توجہ دیں
اس کام کی باریکیوں کو سمجھیں
ساتویں نمبر پر سب سے اھم کہ اخرجات کو کنٹرول کریں
یہ چند تجاویز ہیں
مزید معلومات کے لیے رابطہ نمبر
0304.6999514

گاۓ نے بچہ دیا جیر نہیں پھینکی"اکثر فارمرز کو اس مسئلہ کا سامنا کرنا پڑتا ھےآج اسکی وجوہات اور علاج پر گفتگو کرلیتے ہیں ...
22/11/2024

گاۓ نے بچہ دیا جیر نہیں پھینکی"
اکثر فارمرز کو اس مسئلہ کا سامنا کرنا پڑتا ھے
آج اسکی وجوہات اور علاج پر گفتگو کرلیتے ہیں
جیر پھنسنے کی وجوہات"
جانور کو آخری دو ماہ خشک نہ کرنا
غیر متوازن خوراک
کیلشیم کی کمی
بچہ دینے کے بعد صاف اور آرام دہ جگہ بیٹھنے کو نہ ملنا
بچے کو بوہلی نہ پلانا
بعض لوگ جانور کے جیر نہ پھینکنے تک
اسے خوراک پانی اور بچے کو پہلا دودھ بوہلی نہیں
پلاتے یہ غلط طریقہ ھے
جانور کے بچہ دیتے ہی بچے کو فورا دودھ بوہلی پلائیں
اور وقفے وقفے سے پلاتے رہیں
جتنی مرتبہ بچہ دودھ پیۓ گا اس سے جانور کے اوکسیٹیوسن نکلیں گے جو جیر کے نکلنے میں معاون ثابت ھونگے
جانور کو خوراک اور پانی لازمی دیں
دس گولیاں ڈسپرین کی نیم گرم پانی میں گھول کے پلائیں
اور 5ایم ایل آکسی ٹاکسن ٹیکہ لگادیں
تو اس سے جیر نکل جاتی ھے
اور اگر جانور نے بچہ دینے کے دس سے بارہ گھنٹے تک
جیر نہیں پھینکی تو پھر اسے
گڑھ اجوائن گھی بڑی الائچی کوٹ کر گھی کو گرم کرکے
یہ تمام اجزا ملاکر لڈو بناکر کھلائیں
یاپھر کسی مستند ڈاکٹر کے مشورے سے
انجیکشن یا میڈیسن دیں
اگر پھر بھی جیر نہیں نکلتی تو کسی مستند ڈاکٹر کو بلا کر جیر نکلوائیں
اور بچہ دانی میں اینٹی بائیوٹک لازمی رکھوائیں
تاکہ انفیکشن نہ ھو
اور تین دن تک کوئی اچھی سی ڈاکٹر کی تجویز کردہ
اینٹی بائیوٹک لگائیں
زیر جلد ملفون سی ڈاکٹر کی تجویز کردہ مقدار میں لگائیں
اس سے انشااللہ دودھ میں کمی نہیں ھوگی
ڈی سی پی پاؤڈر لازمی دیں
ہالوں کے بیج اور گڑھ مصالحہ گلقند مصالحہ دیں
انشااللہ جانور دودھ کم نہیں کرے گا
جانور کی خاص نگرانی کریں
اور خصوصی توجہ دیں
بہت سی بیماریاں لگنے کا خدشہ ھوتا ھے تازہ سوۓ جانور کو جانور کی طاقت بحال کرنے کیلۓ خصوصی اقدامات کریں
مزید معلومات کے لیے رابطہ نمبر
03046999514

جانوروں میں فاسفورس (P) کی شدید کمیسردیوں میں لال رنگ کا پیشاب ۔ رت موترا - شرکندودھ دینے والے جانوروں کے جسم میں سب سے ...
19/11/2024

جانوروں میں فاسفورس (P) کی شدید کمی

سردیوں میں لال رنگ کا پیشاب ۔ رت موترا - شرکن

دودھ دینے والے جانوروں کے جسم میں سب سے بڑا معدنی جز کیلشیئم (Ca) ہے اور فاسفورس (P) دوسرا بڑا معدنی جز ہے۔ یہ دونوں اجزاء دودھ میں اچھی خاصی مقدار میں خارج ہوتے ہیں اس لیے دودھیل جانوروں کی خوراک میں ان کو مسلسل دینا ضروری ہوتا ہے۔

قدرتی طور پر ہماری زمینوں میں فاسفورس کم مقدار میں ہے۔ ہمارے میدانی علاقوں کی زمین کی پی ایچ بھی زیادہ ہے (9-8 pH) جس سے فاسفورس کی فصلوں/چارہ جات کو دستیابی محدود ہوجاتی ہے۔
جب سردی کی شدت بڑھتی ہے تو چارہ میں فاسفورس کی مزید کمی ہوجاتی ہے۔ 15 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم درجہ حرارت پر پودوں کی زمین سے فاسفورس حاصل کرنے کی شرح کم ہوتی جاتی ہے۔ اور جن زمینوں میں فاسفورسی کھاد مثلاً ڈی اے پی وغیرہ (DAP) نہیں ڈالی جاتی تو چارے کی فصل میں فاسفورس کی مزید کمی ہوجاتی ہے۔ یعنی ایک تو زمین میں فاسفورس کی کمی ہے، اور دوسرا زیادہ pH سے پودوں کو دستیاب بھی کم ہوتی ہے، سردی زیادہ بڑھنے کی وجہ سے فصل/چارے فاسفورس کو استعمال بھی کم کرتے ہیں اور رہی سہی کسر ہم فاسفورسی کھاد نہ ڈال کر پوری کر دیتے ہیں۔

سرسوں، شلجم، مولی اور سرسوں خاندان کے دیگر پودوں کا مسلسل اور زیادہ استعمال بھی جانور میں فاسفورس کی کمی کا باعث بنتا ہے۔ ان پودوں میں قدرتی طور پر فاسفورس کم مقدار میں ہوتی ہے۔ برسیم بھی ایک ایسا ہی چارہ ہے جس میں فاسفورس کی مقدار دوسرے چارہ جات کی نسبت کم ہوتی ہے۔

فاسفورس خون کے سرخ خلیوں (Red Blood Cells) کا حصہ ہے، اگر فاسفورس کی کمی ہو جائے تو خون کے خلیے ٹوٹ جاتے ہیں اور جانور کے پیشاب میں خون آنے لگتا ہے

سردی کے موسم میں چارے کاپر یعنی تانبے (Copper, Cu) کو بھی کم مقدار میں زمین سے جزب کرتے ہیں، اس لیے سردی کے چارہ جات میں کاپر (Cu) کی کمی بھی ہوسکتی ہے۔ کاپر خون کے بننے میں ضروری عنصر ہے۔ کاپر کی کمی سے جانور خون کی کمی کا شکار ہو جاتا ہے۔

جانور کی خوراک میں فاسفورس کی شدید کمی جانوروں میں لال رنگ کا پیشاب یا رت موترا/شرکن کا باعث بنتی ہے۔ یہ مسئلہ فاسفورس کی شدید کمی میں ہوتا ہے- فاسفورس کی کمی سے جانور کمزور ہوجاتا، دودھ کی پیداوار بھی کم ہوجاتی ہے اور جانور کا تولیدی نظام بھی متاثر ہوتا ہے۔ جانور کا مٹی پتھر کھانا، پلاسٹک، کپڑے، درختوں کی چھال، دوسرے جانوروں کے بال وغیرہ کھانا ان تمام مسائل کی ایک (one) وجہ فاسفورس کی کمی ہے۔
فاسفورس کی شدید کمی میں خون کے سرخ خلیے یا ریڈ بلڈ سیل (Red Blood Cells) ٹوٹ کر پیشاب میں خارج ہوتے ہیں اور پیشاب کا رنگ سیاہ سا ہوجاتا ہے۔ خون کے ضائع ہو جانے سے جانور بلکل سست اور نڈھال ہو جاتا، جانور کا ٹمپریچر کم ہو جاتا اور درجہ حرارت
° 100 سے بھی کم ہو جاتا ہے۔ خاص طور پر تازہ سوئے/ بچے کی پیدائش کے بعد جانوروں کو سردیوں کے موسم میں رت موترا ہو جاتا ہے۔
بچے کی پیدائش کے بعد ہونے والے رت موترا کو postparturient hemoglobinuria کہتے ہیں۔ بروقت علاج نا ہونے کی صورت میں جانور کی موت ہو جاتی ہے۔ لاپرواہی بلکل نہیں کرنی ایسی صورت حال میں!
پیشاب میں خون آنے کی تین چار اور بھی وجوہات ہیں۔ اگر چھوٹے بچے سردیوں میں رات کا بچا ہوا زیادہ ٹھنڈا پانی پی لیں تو بھی ان کے پیشاب میں خون آ سکتا ہے۔ ایک اور وجہ colostridium hymolyticum جو ایک بیکٹیریا ہے اور اس سے بھی شدید اور یکدم رت موترا ہوجاتا ہے۔ اس قسم کے پیشاب میں خون آنے کو bacillary hemoglobinuria کہتے ہیں۔ ایک اور وجہ کچھ زہریلی جڑی بوٹیاں اور کیمیکل کے کھا لینے سے بھی پیشاب میں لال رنگ اور خون آ سکتا ہے۔

زیادہ تر پیشاب میں خون آنے کی دو ہی وجوہات ہیں ایک رت موترا بلڈ پیراسائیٹ کی وجہ سے ہوتا ہے جسے ببیزیا (Babesia) کہتے ہیں اس میں بھی خون کے سرخ خلیے پیشاب میں خارج ہوتے ہیں، جس وجہ سے پیشاب کا رنگ سرخ ہو جاتا ہے۔ لیکن یہ پیراسائیٹ Parasite کی وجہ سے ہوتا ہے اور اس میں جانور کو بخار ہوتا یعنی جانور کا ٹمپریچر نارمل سے زیادہ ہوتا ہے، کئی دفعہ 106 تک بخار پہنچ جاتا ہے۔ ببیزیا پیراسائیٹ والا رت موترا چیچڑوں کی وجہ سے پھیلتا ہے، اس لیے اس کو چچڑی کا بخار بھی کہتے ہیں۔ اس رت موترا کا بچاؤ یہی ہے کہ چیچڑوں کو فارم سے ختم کریں۔
رت موترا کی دوسری قسم جانوروں میں فاسفورس کی کمی کی وجہ سے ہے۔

فاسفورس کی کمی سے کیسے بچایا جائے جانوروں کو!!!!

فاسفورس کی کمی سے ہونے والے رت موترا سے بچاؤ کے لیے اپنے جانوروں کے چارہ جات کو بیجائی کے وقت فاسفورسی کھاد ضرور ڈالیں۔اگر گرمیوں میں ایک بوری DAP ڈالتے ہیں تو سردی میں سوا یا ڈیڑھ بوری ڈالیں۔ اگر اس دفعہ کاشت کے وقت فاسفورسی کھاد DAP وغیرہ کم از کم ایک بوری نہیں ڈالی تو اب ایک یا ڈیڑھ بوری فی ایکڑ نائیٹروفاس NP کھاد ڈال لیں۔ Nitrophos نائیٹروفاس میں فاسفورس اور نائٹروجن (یعنی یوریا) ہوتی ہے۔ تو اس کھاد سے یوریا/نائٹروجن بھی مل جائے گی۔

سردیوں میں جانور کو گڑ کا استعمال زیادہ کریں اور تازہ سوئے جانوروں کو روزانہ ایک ہفتہ تک 200 گرام گڑ کھلائیں، 100 گرام صبح اور 100 گرام شام, 200 گرام ایک ہی وقت میں نہ کھلائیں، آدھا صبح اور آدھا شام۔ سوئے/ بچے کی پیدائش کے بعد DCP Powder, ڈی سی پی پاؤڈر ضرور شروع کروادیں، اگر اچھی کمپنی کا منرل مکسچر دیں تو زیادہ بہتر ہے۔ 100 گرام ڈی سی پی پاؤڈر تو لازمی استعمال کریں اگر منرل مکسچر مہنگا لگتا ہو تو وہ 50 گرام روزانہ دیں ڈی سی پی پاؤڈر کے ساتھ

گندم چوکر میں بھی کافی مقدار میں فاسفورس ہوتا ہے، کپاس بنولہ، السی اور سورج مکھی کی کھل میں بھی فاسفورس اچھی خاصی مقدار میں ہوتا ہے۔

اپنے تازہ سوئے جانوروں کے پیشاب کا صبح شام مشاہدہ کرتے رہیں اور پیشاب کے رنگ پر نظر رکھیں کہ کہیں سرخ یا کالا تو نہیں۔ یہ بیماری گائے اور بھینسوں دونوں میں ہی ہوتی ہے لیکن بھینس اس کا شکار زیادہ ہوتی ہے

فاسفورس کی کمی کی وجہ سے ہونے والے رت موترا بھینسوں میں زیادہ خطرناک ہوتا ہے اور تھوڑی دیر ہو جائے،12-14 گھنٹے سے زائد، تو اکثر جانور دوران علاج ہی مر جاتے ہیں۔ جیسے ہی آپ کو پتا چلے کہ اپ کے جانور کو رت موترا ہوچکا ہے، تو جانور کا ٹمپریچر چیک کریں ° 100 سے کم ہو تو فوراً علاقہ کے مستند ڈاکٹر کو بلوائیں۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ نمبر
0304.6999514

فوگ فیور (Fog Fever) سے جانوروں کی حفاظت کیلئے درج ذیل احتیاطی تدابیر کو اپنائیں: 1- جانور کو سردی اور فوگ سے بچائیں۔2- ...
17/11/2024

فوگ فیور (Fog Fever) سے جانوروں کی حفاظت کیلئے درج ذیل احتیاطی تدابیر کو اپنائیں:
1- جانور کو سردی اور فوگ سے بچائیں۔
2- نمی والی برسیم اور سرسوں کو دھوپ میں خشک کریں۔ 3- جانوروں کیلئے خشک چارہ محفوظ کریں۔
4- حاملہ اور دودھ دینے والے جانوروں کی خصوصی دیکھ بھال کریں۔
5- حاملہ جانوروں کو روزانہ 100 گرام گڑ کھلائیں۔
6- دودھ دوہنے کے بعد جانور کو تازہ پانی پلائیں.
مزید معلومات کے لیے رابطہ نمبر
0304.6999514


jisckani vetz

اسلام و علیکم پیارے فارمر بھائیوں آج آپ کو گندم کے بھوسے کی غذایت بڑھانے کا طریقہ بتایا جا رہا ہے یوریا اور شیرہ کے استع...
14/11/2024

اسلام و علیکم پیارے فارمر بھائیوں آج آپ کو گندم کے بھوسے کی غذایت بڑھانے کا طریقہ بتایا جا رہا ہے یوریا اور شیرہ کے استعمال سے گندم کے بھوسے کی پروٹین اور توانائی کے معیار کو بڑھا کر اس کی غذائیت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے:
طریقہ: 100 کلو گرام گندم کے بھوسے کے لیے آپ 4 کلو گرام یوریا 100 لیٹر پانی میں ملا کر 10 کلو گرام شیرہ ڈال کر آمیزہ تیار کریں ۔ اس کے بعد آپ اس مرکب کو بھوسے پر چھڑک دیں اور اس بھوسے کو پلاسٹک سے ہوا بند کر دیں ۔ تین سے چار ہفتوں میں یہ استعمال کے قابل ہو جاتا ہے ۔
یوریا کیسے کام کرتا ہے:
اس عمل میں یوریا امونیا میں تبدیل ہوتا ہے، جو ریشہ کے ساتھ رد عمل ظاہر کرتا ہے تاکہ lignocellulose بانڈز کو توڑ سکے۔
فوائد: یہ بھوسے کے توانائی پیدا کرنے والے اجزاء کی ہاضمیت کو بڑھاتا ہے۔ گندم کے بھوسے میں ڈھائی فیصد پروٹین پائی جاتی ہے اس طریقے پر عمل کر کے اس کو 6 فیصد تک بڑھایا جا سکتا ہے اور اس بھوسے کو جانور شوق سے کھاتا ہے۔
مزید یہ کے لیے رابطہ نمبر
03046999514

کسان اور چھوٹے فارمر گائے پال حضرات سے گزارش ہے چھ جانوروں کی رکھنے کی بجائے ایک اچھا جانور رکھیں اور اس سے چھ گاؤں کی ن...
12/11/2024

کسان اور چھوٹے فارمر گائے پال حضرات سے گزارش ہے چھ جانوروں کی رکھنے کی بجائے ایک اچھا جانور رکھیں اور اس سے چھ گاؤں کی نسبت سے زیادہ پرافٹ حاصل کریں گے۔جب آپ اس ایک گائے کو جتنا اچھی خوراک اور ماحول دیں گے وہ آپ کو دودھ اور سال میں ایک بچہ اچھی کوالٹی کا دے گی اس میں آپ کو سب سے زیادہ پرافٹ ملے گا۔جب کسی ٹائم بھی آپ اسے سیل کرنا چاہیں گے اچھی گائے کو تو اس کے خریدار بھی زیادہ ہوں گے اور اس میں پرافٹ زیادہ ہے۔اس کے لیے سازو سامان جگہ باندھنے اور رکھنے کی جگہ کم درکار ہوگی لیکن کوالٹی اچھی ہوگی۔ہاتھ باندھ کر ہماری گزارش ہے۔
مزید معلومات کے لیے رابطہ نمبر
0304.6999514

جانوروں کو دو طرح کی ڈیورمنگ کی ضرورت ہوتی ہے. *1. اندرونی ڈیورمنگ**2. بیرونی ڈیورمنگ*جانوروں کے پیٹ میں کیڑے ہوتے ہیں۔ا...
21/10/2024

جانوروں کو دو طرح کی ڈیورمنگ کی ضرورت ہوتی ہے.
*1. اندرونی ڈیورمنگ*
*2. بیرونی ڈیورمنگ*

جانوروں کے پیٹ میں کیڑے ہوتے ہیں۔ان کیڑوں کی وجہ سے ان کی جسمانی صحت کمزور ہوتی ہے دودھ اور گوشت کی پیداور میں کمی آجاتی ہے۔
جانوروں میں کیڑے دو قسم کے ہوتے ہیں
*١۔ اندورنی کیڑے*
*٢۔ بیرونی کیڑے*

*اندرونی کیڑے*. یہ گول چپٹے فیتانما وار اور لمبے ہوتے ہیں
انکی موجودگی کی نشانیاں درج ذیل ہیں۔
1. گوبر پتلا اور بدبودار ہونا
2. آنکھوں سے پانی اور گند
3. سستی ہو جانا
4. جانور کا سوکھ جانا
5. جبڑے کے نیچے پانی کا جمع ہونا
6. جوڑوں پر ورم آنا
بالو ں کا جڑنا
7. جلد کردری ہونا
اگر یہ نشیانیاں ہیں تو جانور کی ڈیورمنگ کریں۔ یعنی کیڑے مار دوا پلائیں ۔اچھا طریقہ جانور کو جتنی دوائی دینی ہے اتنا دود ملا لیں ۔تو جانور کو نگلنے میں آسانی رہتی ہے۔
*بیرونی ڈیورمنگ*
چیچڑ . جوئیں . پسو
اسکے لیےآپ اپنے جانور کا خیال ر کھیں ان کو چیک کرتے رہیں آئيورميڪٹن کا ٹیکا لگوانے اسکین مے وزن کی ہساب سے۔
1. جانور کا کھجلی کرنا
2. جسم کا دیوار وغیرہ سے رگڑنا
3. جانور کے جسم سے خون کا سمنا
بیرونی ڈیورمنگ کے لیے اچھی دوا کا انتخاب کریں ۔بیرونی ڈیوارمنگ ہمیشہ ٹھنڈی کرکے اور ٹھنڈے وقت عموما شام کے وقت لگاٸیں ایک دفعہ کرنے کے 14 دن کے بعد دوبارہ بیرونی ڈیورمنگ کریں ۔پھر ہر دفعہ یہ عمل تین ماہ بعد دوہرانا ضروری ہے
*اندرونی ڈیوارمنگ*
اندرونی ڈیورمنگ کی دوا کو بہتر ہے صبح کے وقت جب جانور خالی پیٹ ہو اس وقت پلا دیں اور 2 گھنٹے تک کھانے کو کچھ نہ دیا جاٸے اس طرح اس کا اثر زیادہ ہوتا ہے۔
ڈیورمنگ کی دوائی پلانے کے بعد عموما موشن لگ جاتے ہیں انہیں روکنے کی کوشش نہ کریں یہ خود ہی ٹھیک ہو جاتے ہیں پھر 14 دن کے بعد دوبارہ ڈیورمنگ کریں کیونکہ کیڑے پہلی ڈیورمنگ سے مر جاتے ہیں لیکن ان کے انڈے رہ جاتے اسلیے ان کو ختم کرنے کے لیے دوبارہ کرتے ہیں
جب ڈیورمنگ مکمل ہو جائے تو
تین مہینے کے وقفے سے ڈیورمنگ کرتے رہیں۔ اور ہر ڈیورمر تبدیل کریں بار بار ایک ہی دواٸی نہ پلاٸیں ورنہ اس کا اثر ختم ہو جاٸے گا اور رزلٹ نہیں دے گی۔
*نوٹ* : اگر جانور گبھن ہو تو ماہر حیوانات سے مشورے لے کر ڈیورمنگ کریں ورنہ آپ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔..
مزید معلومات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں شکریہ
0304_6999514

اپنے ہر قسمی جانوروں کے علاج معالجہ،ویکسینیشن،ڈی ہارننگ،کاسٹریشن ( خصی کرنا) اور نسل کشی کے لیے ہم سے رابطہ کریں شکریہ ⁦...
21/10/2024

اپنے ہر قسمی جانوروں کے علاج معالجہ،ویکسینیشن،ڈی ہارننگ،کاسٹریشن ( خصی کرنا) اور نسل کشی کے لیے ہم سے رابطہ کریں
شکریہ ⁦❣️⁩

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Khlzar Abbas, Akhtar Hussain, Daniyal Sond, امجد علی, Mud...
08/09/2024

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Khlzar Abbas, Akhtar Hussain, Daniyal Sond, امجد علی, Mudsar Ali, Mahr Asif

*وزیر اعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ اسکیم سے استفادہ حاصل کرنے کے خواہشمند مویشی پال حضرات کی اہلیت کا معیار* 1.  درخواست ...
07/09/2024

*وزیر اعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ اسکیم سے استفادہ حاصل کرنے کے خواہشمند مویشی پال حضرات کی اہلیت کا معیار*

1. درخواست گزار صوبہ پنجاب کا رہائشی ہو

2 . درخواست گزار اصلی اور قومی شناختی کارڈ کا حامل ہو۔

3 . درخواست گزار کی موبائل فون سم ایکٹو اور اس کے نام پر رجسٹرڈ ہونی چاہیے ۔

4 . درخواست گزار کم از کم پانچ سے دس کٹروں / بچھڑوں کا مالک ہو۔

5. دس سے زیادہ بچھڑے رکھنے والے درخواست گزار بھی قرضہ لینے کے اہل ہوں گے تاہم ان کو قرض کی سہولت صرف دس جانوروں کے اوپر دی جاۓ گی۔

6. درخواست گزار کی الیکٹرانک کریڈٹ انفارمیشن بیورو کے ادارے سے صاف کریڈٹ ہسٹری (نادہندہ نہ ہونے) کے حامل ہونے کی تصدیق ہو گی۔

6 . درخواست گزار کی نادرا اور نیکٹا کے اداروں سے شناخت اور کردار کی تصدیق ہو گی۔

7. محکمہ اربن یونٹ درخواست گزار مویشی پال اور اس کے جانوروں کے موجود ہونے کی تصدیق کرے گا۔

8. درخواست گزار کا محکمہ لائیو سٹاک کا ڈیٹا بیس 9211 پر رجسٹرڈ ہونا بھی ضروری ہے ۔

9.صرف مندرجہ بالا شرائط پر پورا اترنے والے اہل درخواست دہندگان کا انتخاب پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

10.وزیر اعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ایپلیکیشن پر آن لائن اپلائی کیا جا سکے گا۔

قرض کا مکمل دورانیہ زیادہ سے زیادہ *150* دن ( پانچ ماہ) ہو گا۔

قرض استعمال کرنے کا دورانیہ *120* دن (چار ماہ) ہوگا۔

اگلے *30* دن( ایک ماہ) مکمل قرض واپس کرنے کا دورانیہ ہو گا۔

مویشی پال حضرات کو وزیر اعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعہ بلا سود قرض فراہم کیا جاۓ گا

*سود یا منافع کی رقم حکومت پنجاب برداشت کرے گی۔*

کم سے کم پانچ کٹروں اور بچھڑوں پر ستائیس ہزار روپے فی جانور کے حساب سے کل ایک لاکھ پینتیس ہزار کا قرض فراہم کیا جاۓ گا۔

زیادہ سے زیادہ دس کٹروں/بچھڑوں پر ستائیس ہزار فی جانور کے حساب سے کل دو لاکھ ستر ہزار روپے قرض فراہم کیا جائے گا۔

قرض کی رقم ماہانہ بنیادوں پر فراہم کی جائے گی۔

مویشی پال قرض کی رقم سے بینک آف پنجاب کے رجسٹرڈ مقامی فیڈ ڈیلرز سے لائیو سٹاک کارڈ کو استعمال کر کے جانوروں کی خوراک مثلاً ونڈا ،سائیلیج اور نمکیاتی آمیزہ خرید سکیں گے۔

06/09/2024
جانور کا  #گھبن نہ ہونا ،بار بار پھر جانا::-                             وجوہات(causes): مختلف وجوہات کی وجہ سے جانور می...
29/04/2024

جانور کا #گھبن نہ ہونا ،بار بار پھر جانا::-
وجوہات(causes):
مختلف وجوہات کی وجہ سے جانور میں حمل نھیں ٹھہرتا ہے
1۔جانور کا پیچھا مارنے سے بچہ دانی میں انفیکشن سے
2۔ابارشن مطلب ٹائم سے پہلے جانور کا بچہ گرا دینے سے
3۔سیمن کا خراب ھونا ،صحت مند نہ ہونا
4۔بچہ دانی کا کمزور ہونا
5۔پیٹ کے کیڑے اور جلد پر چیچڑ
6۔نمکیات کی کمی جیسا کہ کوبالٹ،زنک وغیرہ
7۔ڈسٹوکیا مطلب بچہ کا ہاتھ سے نکالنے سے بچہ دانی کا انفیکشن
8۔جیر کو ہاتھوں سے نکالنے سے بچہ دانی کا انفیکشن ہو جاتا ہے
9۔لیکوریا جانور کا مسلسل پانی کی طرح پتلا مواد نکالنا
10۔گندی پرانی شیتھ کا استعمال سے بچہ دانی کا انفیکشن ہو جاتا ہے
11۔جانور کو صیح وقت پر انسیمینیشن یا ٹیکہ نہ رکھنا
12۔جانور کا ہیٹ میں نہ ہونے سے ٹیکہ رکھ دینا
13۔فولیکل سسٹ کا بن جانا بچہ دانی پر
14۔بچہ دانی سے پیپ کا نکلنا

علاج اور احتیاطی تدابیر:۔
1۔ٹیکہ صحت مند سانڈ کا اور اچھی کمپنی کا ہونا لازمی ہے ۔
2۔جو جانور پیچھا مارتا ہے اس کا مناسب علاج کریں تاکہ بچہ دانی کا انفیکشن نہ ہو ۔
3۔جو جانور وقت سے پہلے بچہ گرا دیتے ہیں ان کی بچہ دانی میں انفیکشن مطلب جراثیم ہوتے ہیں اس کا مناسب علاج کریں ۔
4۔جن جانوروں کی بچہ دانی کمزور ہو اور جو جانور زیادہ کمزور ہوں وہ گھبن نہیں ہوتے۔
5۔جن جانوروں کو پیٹ میں ملپ ہوں اور جلد پر چیچڑ ہوں وہ جانور بھی بہت کم گھبن ہوتے ہیں ۔
6۔ہاتھ سے بچہ نکالنے کے بعد بچہ دانی کو واش کرنا چاہیے
7۔جو جانور دیر سے جیر پھینکتے ہیں یا پھر ہاتھ سے نکالتے ہیں تو پھر بچہ دانی کو واش کرنا چاہیے ۔
8۔لیکوریا والے جانور بھی گھبن نہیں ہوتے اس کے لیے جانور کو LS minerals اور ad3e injection لگانا چاہیےاور tab gyno plus sepiaاستعممال کرنا چاہیے۔
9۔جانور کو سیمن ٹائم پر رکھنا چاہیے۔نھیں تو اس کا کوئی فائیدہ نھیں ہو گا ۔
10۔جو جانور 20 دن سے پہلے 15 یا 10 دن بعد ہیٹ میں آ تے ہیں یا زیادہ ہیٹ رکھتے ہیں ان مادہ جانور کو ٹیکہ رکھنے سے دو گھنٹے پہلے injection dalmaraline 2ml لگانا چاہیے اس سے جانور گھبن ہو جائے گا۔
11۔جن مادہ جانوروں کے بچہ دانی میں انفیکشن ہو ان کو بچہ دانی میں دوائی رکھوانی چاہیے۔
For more information keep following jisckani vetz

اسلام علیکم آج جس انجکشن کے بارے میں ہم بات کرنے جا رہے ہیں اس کا نام ہے butalex یہ تھلیریا نامی  بیماری  کے بچاؤ  لیے ح...
28/04/2024

اسلام علیکم آج جس انجکشن کے بارے میں ہم بات کرنے جا رہے ہیں اس کا نام ہے butalex یہ تھلیریا نامی بیماری کے بچاؤ لیے حفاظتی طور پر لگایا جاتا ہے یہ گائے کے بچے کے پیدا ہونے کے کے 36 سے 72 گھنٹے کی اندر اندر لگا یا جا تا ہے اس کے لگانے کی وجہ سے جانور میں تھلیریا نامی بیماری کا اٹیک نہیں ہوتا یہ تھلیریا نامی بیماری ہے کیا یہ ایک موذی مرض ہے جس میں جانور کو خونی پیچس یا اس بیماری میں قبض ہو جاتی ہے اس بیماری میں جانور کا ٹمپریچر 106 سے زیادہ ہوتا ہے مزید معلومات کے لئے لیے یا اس بیماری کے علاج کے لیے فون پر رابطہ کر سکتے ہیں شکریہ Dr.yasir
Contact number 03046999514 wtsp

گندم کی کاشت تیزی سے جاری ہے ۔۔۔بھیڑ بکریاں پال کسان گندم کی باقیات میں بڑے شوق سے اپنے جانور چراتے ہیں اور ایک سنہری  م...
27/04/2024

گندم کی کاشت تیزی سے جاری ہے ۔۔۔بھیڑ بکریاں پال کسان گندم کی باقیات میں بڑے شوق سے اپنے جانور چراتے ہیں اور ایک سنہری موقع سمجھتے ہوۓ زیادہ سے زیادہ تر دانہ کھلا کر جانور صحت مند بنانا چاہتے ہیں۔۔ad۔سوکھے گھاس پہ گزارہ کرنے والے جانوروں کو کھلے کھیتوں میں زیادہ مقدار میں دانہ میسر آتا ہے خوراک کی اچانک تبدیلی ہوتی ہے جبکہ جانور اور انکا معدہ اس زیادتی کے لیے تیار نہیں ہوتے ۔۔۔۔۔بڑے پیمانے پہ جانور مفت کا دانہ کھا کے بیمار ہو کر ضائع ہو جاتے ہیںad(دانہ مفت کا یا پرایا ہے قیمتی جانور تو اپنے ہیں) یکدم زیادہ اناج کھانے سے بھیڑ بکریوں میں انتڑیوں کا زہر انٹیرو ٹاکسیمیا یا پتے والی بیماری لگتی ہے جو بڑے پیمانے پہ نقصان کا باعث بنتی ہے۔۔۔اناج کی تیزابیت (acidiosis) بھی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔۔رک موک واہ پیچش اپھارہ قبض جیسے مسائل جنم لیتے ہیں۔۔۔ad
چند گذارشات پہ عمل کر کے بڑے نقصانات سے بچ سکتے ہیں
جانوروں کے بارے اپنے علم کو بڑھائیں اور جدید فارمنگ سیکھتے رہیں اور عملدرآمد بھی کریںad
ہمیشہ سمجھدار تجربہ کار تربیت یافتہ بندے سے چرائی کروائیں
ETVانٹیروٹاکسیمیا ویکسین مارچ کے شروعetv میں لازمی کروائیں
کبھی بھی یکدم خوراک تبدیل نہ کریں۔ad۔۔پہلی خوراک کے ساتھ نئی خوراک شامل کر کے بتدریج نئی خوراک بڑھاتے جائیں
کھلے اناج کی باقیات والے کھیتوں میں چرانے کے دوران اندازہ ایک سے ڈیڑھ پاؤ فی بڑی بھیڑ بکری سے زیادہ اناج نہ کھانے دیںad۔تھوڑی دیر سٹوں والے کھیت میں چرائی کے بعد گھاس پھوس والے کھیتوں چرائی کروائیں
اناج والے کھیتوں میں چرائی کے فوری بعد لوسن یا برسیم کے کھیتوں میں ہر گز چرائی نہ کرائیں
زیادہ دانوں والے کھیت میں چرائی کے فوری بعد زیادہ پانی مت پینے دیں کم از کم دو گھنٹے بعد پانی دیں۔۔۔
دس سے پندرہ گرام میٹھا سوڈا ad فی بڑی اناج کھانے والی بھیڑ بکری کو باقاعدگی سے کھلاتے رہیںad
جانوروں میں کسی بھی قسم کا مسئلہ ہو تو قریبی مستند ڈاکٹر سے رجوع کر کے ہنگامی بنیادوں پہ علاج کریں
اپنا اپنے جانوروں کا خیال رکھیں۔اس سیزن میں کافی نقصانات ہو چکے ہیں۔۔
تحریر کو زیادہ سے زیادہ شئیر کر دیں تا کہ ہر کسان تک ہماری بات پہنچ سکے
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو
Keep following jisckani vetz

diseases causing (sudden death) in cattle 1-Anthrax 2-Black leg 3-Pulpy kidney 4-Malignant edema5-bacillary hemoglobinur...
24/04/2024

diseases causing (sudden death) in cattle

1-Anthrax
2-Black leg
3-Pulpy kidney
4-Malignant edema
5-bacillary hemoglobinurea
6-acute salmonellosis
7-babesiosis
8-hemorrhagic septicemia
9-pneumonic pasteurellosis
10-coliform mastitis
11-FMD (calves)
12-Acute leptospirosis (calves)
13-Rinderpest (peracute)

Keep following jisckani vetz

Address

Chowk Azam
Layyah

Telephone

+923046999514

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when jisckani vetz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to jisckani vetz:

Videos

Share

Category