Sahi Goat Farm Bahawalpur

Sahi Goat Farm Bahawalpur Sahi Goat Farm is located at Basti Kacholian near Solar Bypass Chak No 5/BC Hasilpur Road Bahawalpur

سبحان اللہ
20/07/2023

سبحان اللہ

ہماری تاریخ میں بہت بڑا خوبصورت نام عبداﷲ بن زید رحمۃ ﷲ علیہ کا ہے۔ آپ نے ساری زندگی نکاح نہیں کیا، جوانی گزر گئی بڑھاپا...
01/07/2023

ہماری تاریخ میں بہت بڑا خوبصورت نام عبداﷲ بن زید رحمۃ ﷲ علیہ کا ہے۔ آپ نے ساری زندگی نکاح نہیں کیا، جوانی گزر گئی بڑھاپا آیا ایک دن بیٹھے حدیث مبارکہ پڑھ رہے تھے تو اس میں نبی کریم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان پڑھا جس کا مفہوم یہ تھا کہ:*''جنت میں کوئی اکیلا نہیں ہو گا جو نکاح کی عمر میں نہیں پہنچا یا پہنچا بھی تو کسی وجہ سے نہیں ہوا اور وہ مسلمان ہی مرا تو ﷲ مسلمان مردوں اور عورتوں کا جنت میں آپس میں نکاح کر دے گا''۔*
جب یہ حدیث پاک پڑھی تو دل میں خیال آیا کہ یہاں تو نکاح نہیں کیا تو جنت میں ہونا ہی ہونا ہے تو جنت میں میری بیوی کون ہو گی دعا کی کہ یا ﷲ مجھے دکِھا تو سہی جنت میں میری بیوی کون ہو گی؟
پہلی رات دعا قبول نہیں ہوئی دوسری رات بھی دعا قبول نہیں ہوئی تیسری رات دعا قبول ہو گئی، خواب میں کیا دیکھتے ہیں کالے رنگ کی عورت ہے حضرت بلال حبشی کے دیس کی رہنے والی حبشہ کے دیس کی اور وہ کیا کہتی ہے کہ:''میں میمونہ ولید ہوں اور میں بصریٰ میں رہتی ہوں''۔پتہ مل گیا آنکھ کھلی حضرت کی تہجد کا وقت تھا نوافل پڑھے نماز فجر باجماعت ادا کی اور سواری لے کر حضرت عبداﷲ بن زید بصریٰ گئے وہاں لوگوں نے بڑا استقبال کیا حضرت کا نام ہی بہت بڑا تھا بیٹھا کر پوچھا حضرت بتائے بغیر کیسے آنا ہوا خیر تو ہے آپ نے پوچھا یار یہ تو بتاؤ یہاں کوئی میمونہ ولید رہتی ہے لوگوں نے حیران ہو کر پوچھا حضرت آپ اتنے دٗور سے چل کر میمونہ ولید سے ملنے آئے ہیں آپ نے فرمایا کیوں اُس سے کوئی نہیں مل سکتا نہیں حضور وہ تو دیوانی ہے لوگ اُسے پتھر مارتے ہیں، حضور نے پوچھا کیوں مارتے ہیں حضور کام ہی ایسے کرتی ہے کوئی رو رہا ہو تو اسے دیکھ کر ہنسنے لگتی ہے اور کوئی ہنس رہا ہو تو رونا شروع کر دیتی ہے اور وہ اجرت پر پیسے لیکر لوگوں کی بکریاں چرہاتی ہے آج بھی وہ ہماری بکریاں لیکر جنگل میں گئی ہے آپ آرام فرمائیں عصر کے بعد آ جائے گی آپ مل لیجیے گا۔
حصْرت نے فرمایا عصر کس نے دیکھی کہا وہ کس سمت گئی ہے لوگوں نے کہا حضور جنگل نہ جائیں بہت خوفناک جنگل ہے آپ نے فرمایا بتاؤ کس طرف گئی ہے لوگوں نے بتایا آپ فرماتے ہیں کہ میں نکل گیا آپ فرماتے ہیں کہ جب میں جنگل گیا واقع ہی خوفناک جنگل تھا جنگلی جانوروں کی بھرمار تھی قدم قدم پر کوئی نہ کوئی چیز کھڑی ہے آپ فرماتے ہیں کہ قربان جاؤں اس عورت کی مردانگی پر وہ اس جنگل میں کس طرح بکریاں چرا رہی ہے شیروں نے اس کی بکریوں کو ابھی تک کھایا نہیں اتنے درندے ہیں سارے مل کر حملہ کر دیں تو کیا کرے یہ اکیلی عورت کس کس کو روکے گی؟ خیر آپ فرماتے ہیں کہ وہ جگہ جہاں لوگوں نے مجھے بتائی تھی میں وہاں پہنچ گیا جب میں وہاں پہنچا تو منظر دیکھ کر میں حیران رہ گیا دو حیران کر دینے والے منظر تھے۔
پہلا یہ کہ میمونہ ولید ؒ بکریاں نہیں چرا رہی تھی بلکہ اُس جنگل میں جائے نماز بچھا کر نوافل پڑھ رہی تھی پر بکریاں چرانا تو بہانہ تھا یہ تو بہانہ تھا کنارہ کشی کا، لوگ یہی سمجھتے تھے میمونہ سارا دن بکریاں چراتی ہے لیکن میمونہ بکریاں نہیں چرا رہی تھی۔
دوسرا کیا دیکھا کہ میمونہ تو نماز پڑھ رہی ہیں پھر بکریاں کون چرا رہا ہے بکریاں تو ایک جگہ نہیں رکتیں کہیں اِدھر جاتی ہیں کہیں اُدھر آپ فرماتے ہیں کہ میمونہ نماز پڑھ رہی تھی اور شیر بکریاں چرا رہے ہیں بکریاں چر رہی ہیں شیر انکے اردگرد گھوم رہے ہیں اگر کوئی بکری بھاگتی ہے اس کی فطرت ہے شرارت کرنا تو شیر اُسے پکڑ کر واپس لے آتا ہے لیکن کہتا کچھ نہیں۔
آپ فرماتے ہیں میں حیران و پریشاں کھڑا تھا کہ یہ کیسے ہو گیا ہے یہ فطرت کیسے بدل گئی لوگ کہتے ہیں فطرت نہیں بدلتی یہ شیروں اور بکریوں میں یاری کیسے ہو گئی آپ فرماتے ہیں میں دنگ حیران و پریشان کھڑا ہوں مجھے نہیں پتہ کہ کب میمونہ ولید نے نماز ختم کر دی اور مجھے مخاطب کر کے کہتی ہیں کہ:*''اے عبدﷲ ملنے کا وعدہ تو جنت میں تھا آپ یہاں آ گئے''۔*
آپ فرماتے ہیں میں حیران رہ گیا اس سے پہلے تو ملاقات بھی نہیں ہوئی تو حضرت میمونہ ولید کو میرا نام کیسے پتہ چل گیا
تو آپ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت میمونہ ولیدؒ سے سوال کیا اِس سے پہلے ہم ملے نہیں ملاقات نہیں ہوئی ہماری تو میرا نام کیسے پتہ چلا آپ کو تو جواب کیا ملا حضرت میمونہ ولیدؒ فرماتی ہیں عبدﷲ جس ﷲ نے رات کو تجھے میرے بارے میں بتایا ہے اُسی ﷲ نے مجھے آپکے بارے میں بتایا ہے
آپ فرماتے ہیں کہ جس چیز نے مجھے سب سے زیادہ حیران کیا وہ یہ تھا کہ یہ فطرت کیسے بدلی میں نے حضرت میمونہ ولید ؒ سے پوچھا آپ یہ تو بتاؤ یہ شیروں نے بکریوں کے ساتھ یاری کیسے کر لی یہ تو غذا ہے انکی اگر شیر بکریوں کے ساتھ یاری لگائے گا تو کھائے گا کیا یہ کیسے معاملہ ہو گیا تو حضرت میمونہ ولید ؒ فرماتی ہیں جب سے میں نے رب سے صلح کر لی ہے اُس دن سے اِن شیروں نے بھی میری بکریوں کے ساتھ صلح کر لی ہے۔
Copied

29/06/2023
Subhan ALLAH
23/06/2023

Subhan ALLAH

صدقہ جاریہ سمجھ کر آگے ضرور شیئر کریں
18/06/2023

صدقہ جاریہ سمجھ کر آگے ضرور شیئر کریں

تمام مسلمانوں سے ایک گزارش ہے کہ عید قربان پر جب بھی جانور خریدنے جائے۔تو کسی ماہر انسان کو ساتھ لے کر جائے جو مادہ جانو...
16/06/2023

تمام مسلمانوں سے ایک گزارش ہے کہ عید قربان پر جب بھی جانور خریدنے جائے۔تو کسی ماہر انسان کو ساتھ لے کر جائے جو مادہ جانوروں کے بارے میں مکمل تجربہ کار ہو. تاکہ اس طرح کی نوبت نہ آئے۔

کاش کہ ایسی سوچ ہر کسی کی ہو جائے
06/06/2023

کاش کہ ایسی سوچ ہر کسی کی ہو جائے

بیشک
02/06/2023

بیشک

الحمدُ للّٰہ Thank YouTo all of youfor 1K followers of Sahi Goat Farm BahawalpurLove you my all followersKeep supporting...
24/05/2023

الحمدُ للّٰہ
Thank You
To all of you
for 1K followers of Sahi Goat Farm Bahawalpur
Love you my all followers
Keep supporting
Keep inspiring me
Keep following me.
جزاک اللہ خیر

26/04/2023

Delivery of turkey Sheep

17/11/2022

چارہ کی وجہ سے جانوروں میں اپھارہ

جگالی کرنے والے جانوروں میں خوراک کی توڑ پھوڑ اور ہضم ہونے کے دوران گیس بننے کا عمل ہر وقت ہوتا رہتا ہے۔ جگالی کرنے والے جانوروں کے معدہ میں دنیا کے کسی بھی جاندار سے زیادہ گیس بنتی ہے

ایک گائے ایک گھنٹے میں 25 لیٹر/کلو سے بھی زیادہ میتھین اور کاربن ڈائی آکسائڈ گیس ایک گھنٹے میں ڈکار لینے سے خارج کرتی ہے
مغربی ممالک میں گائے سے خارج ہونے والی ان دونوں گیسوں کو موسمیاتی تبدیلی کی بڑی وجہ کہا جاتا ہے

تو جانور کے معدہ میں اتنی مقدار میں گیس بنتی اور خارج بھی ہوتی رہتی ہے اور یہ جگالی کرنے والے جانوروں کے لیے روزانہ ہر گھنٹے کا معمول ہے

جب بھی جانور میں ایسی صورت حال بنے کہ وہ ڈکار سے گیس خارج نہ کرسکے تو اپھارہ ہوجاتا ہے (اپھارہ مطلب: بائیں طرف سے پیٹ کا پھول جانا, پیٹ میں گیس بھر جانا)

جانوروں میں اپھارہ کا مسئلہ اکثر گیس زیادہ بننے سے نہیں بلکہ کسی بھی وجہ سے اگر گیس نہ نکل سکے/خارج سے نہ ہو سکے تو ہوتا ہے

جانوروں میں گیس خارج نہ ہونے / اپھارہ ہونے کی چار پانچ بڑی وجوہات ہیں

موسم /وقت کے لحاظ سے ایک بڑی وجہ سردی کے چارہ جات بھی ہیں

لوسن برسیم سرسوں چارہ کی زیادہ قابل ہضم پروٹین سے معدہ میں جھاگ کی طرح کا مادہ بنتا ہے
اور یہ جھاگ دار مادہ جانور کے معدہ میں بننے والی گیس سے ملکر چھوٹے چھوٹے بلبلے بناتا ہے
یہ چھوٹے چھوٹے جھاگ کے بلبلے گیس کو اکٹھا نہیں ہونے دیتے، جیسے سرف والے کپڑوں میں جھاگ بنتی ہے

اس طرح یہ جھاگ بلبلے گیس کو خارج نہیں ہونے دیتے اور جانور اپھارہ کا شکار ہو جاتا ہے

جانوروں میں اپھاره کی علامات:

جانور منہ کھول کر سانس لینے کی کوشش کرتا ہے
بائیں طرف سے پیٹ واضح پھولا نظر آتا ہے
جانور گوبر اور پیشاب کرنے کی کوشش کرتا ہے
زیادہ گیس جمع ہوجانے سے اور معدے کے پھول جانے سے پھپھڑوں پر زور پڑتا ہے، سانس لینے میں مشکل ہوتی ہے
جانور واضح طور پر بے چین اور پریشان لگتا ہے

اپھاره کی وجوہات :

زیادہ پروٹین والے چارہ جات اور خاص طور پر اس وقت جب پروٹین زیادہ قابل ہضم ہو تو اپھاره ہو سکتا ہے
لوسن, برسیم, سرسوں کا چارہ زیادہ بڑی وجہ بنتا ہے, جب کہ جئی، جو, سبز گندم کے چارہ میں بھی ہو سکتا ہے لیکن کم ہوتا ہے

کئی بار جانور زیادہ دیر سے بھوکے ہوں اور ایک دم سے زیادہ پروٹین والا چارہ ملے یا کسی کھیت میں جلدی جلدی چرائی کر لیں تو بھی اپھارہ ہوجاتا ہے

بھوکے جانور کے علاؤہ جو جانور زیادہ پیداوار دیتا ہے وہ کھاتا بھی زیادہ اور جلدی سے بھی کھاتا ہے تو اچھے جانوروں میں بھی یہ مسئلہ زیادہ ہوسکتا ہے

جن جانوروں میں کیلشیئم کی کمی ہو اور اکثر جانوروں میں بچے کی پیدائش کے بعد ہوتی ہے تو ایسے جانور کی معدے کی حرکات کم ہوتیں اور ایسے جانور میں اپھارہ ہو تو زیادہ شدت سے ہوسکتا ہے

تحریر
Ayesha Zahoor

اپھاره کی احتیاط اور علاج

لوسن برسیم کے شروع کے دنوں میں مکمل طور پر صرف یہ گھاس نہ دیں، کچھ نہ کچھ خشک چارہ ضرور ملا کر دیں جب چارہ میں پروٹین زیادہ ہو اور چارہ کا ریشہ نرم ہوتا ہے تب زیادہ جھاگ بنتی ہے

گھوڑے کی نال کی طرح،پوسٹ میں تصویر شامل ہے جانور کے منہ میں کوئی لکڑی وغیرہ باندھ دیں

جس جانور کو اپھاره ہو جائے تو ایسے جانور کو چہل قدمی کرواتے رہیں
جانوررکو بیٹھنے نہ دینا، بیٹھے ہوئے جانور کے پھپھڑوں پر زیادہ زور پڑتا ہے جس سے سانس لینا مزید مشکل ہو جاتا ہے

400 سے 600 ایم ایل، یعنی آدھا لیٹر، کھانے والا تیل، سورج مکھی، سویابین، یا سرسوں کا تیل بھی جانور کو آفاقہ دیتا ہے

چارہ جات کی وجہ سے ہونے والے جھاگ دار اپھارہ میں کچھ مشہور ادویات استمعال ہوتی ہیں
یہ ادویات جھاگ دار اپھارہ میں کسی بھی چیز سے زیادہ اور فوری اثر رکھتیں ہے،اور پوری دنیا میں استعمال ہوتیں ہیں
قیمت بھی بلکل زیادہ نہیں ہے، تقریباً ڈیڑھ سو روپے کی مل جاتی ہے

یہ ہاضمہ کی دوائی نہیں جیسے مارکیٹ میں مختلف ہربل /دیسی دوائیاں دستیاب ہیں،

اور مزید یہ کہ زیادہ اناج دانہ ونڈا، گندم، مکئی، روٹی کی وجہ سے اپھارہ ہونے میں استمعال نہیں ہوتی
کیونکہ اس کا کام جھاگ دار اپھارہ میں زیادہ ہوتا ہے
استعمال کا نقصان تو بلکل بھی نہیں لیکن اس طرح کے اپھارہ میں اس کا کوئی خاص کام نہیں ہے

زیادہ اناج دانہ ونڈا، گندم، مکئی، روٹی کی وجہ سے اپھارہ پر الگ سے تفصیلی پوسٹ

بڑے جانور کو دس سی سی /ایم ایل ایک شیشی آدھا لیٹر نیم گرم پانی ملا کر دیں، اگر اپھارہ زیادہ ہو تو دو بھی پلا سکتے ہیں

بھیڑ بکریوں کو آدھی شیشی تھوڑے سے پانی مل ملا کر پلا سکتے ہیں ، زیادہ مسئلہ ہو ایک شیشی پلا سکتے ہیں

یہ ادویات ہر اس گھر میں ضروری ہیں جہاں جگالی کرنے والے جانور ہیں
اپھارہ کئی بار ایمرجنسی صورت حال پیدا کر دیتا ہے, اس لیے یہ اپھارا کی دوائی اپنے گھر / فارم پر ضرور رکھیں

23/10/2022

مکھیاں، مچھر، چیچڑ، جوئیں، پسو کا تدارک

موجودہ موسم میں مکھیوں، مچھروں اور چیچڑوں کی افزائش نسل زیادہ ہوتی ہے

یہ نہ صرف جانوروں کے تکلیف دہ ہوتے ہیں اور دودھ گوشت کی پیداوار میں کمی کا باعث بنتے ہیں بلکہ جانوروں میں کئی خطرناک بیماریاں بھی پھیلاتے ہیں

بیماریوں کو پھیلانے میں سب سے زیادہ مکھیوں اور چیچڑوں کا کردار ہے۔ نوٹ کریں کہ گرمیوں میں ساڑو انگیاری یا میسٹائٹس بڑھ جاتا ہے، اس کی ایک بڑی اور اہم وجہ مکھیاں ہیں کیونکہ مکھیاں گندگی سے جراثیم کو جانور کے تھنوں تک لے جاتی۔ مکھیوں، مچھروں کی وجہ سے جانور ہر وقت اپنی دم کان اور جلد ہلاتا رہتا ہے جس سے دودھ کی پیداوار بھی کم ہوجاتی ہے کیونکہ کہ جانور پریشان رہتا ہے، سٹریس میں ہوتا ہے اور چارہ خوراک بھی سکون سے نہیں کھاتا، حتیٰ کہ آرام سے بیٹھ اور جگالی بھی نہیں کر سکتا

کچھ مکھیاں، چیچڑوں اور مچھروں کی طرح ڈنگ مارنے والی یا کاٹنے والی بھی ہوتی ہیں جو جانوروں کے لئے شدید تکلیف کا باعث بنتا ہے
مکھیوں، مچھروں اور چیچڑوں کو مارنے کا ایک طریقہ کار ہے!!
عمل ہوگا تو یہ کنٹرول ہونگے، نہیں تو کبھی دوائی کا قصور نکالیں گے اور کبھی مکھیوں کی ہٹ دھرمی کا

مکھی اپنی 25 سے 30 دن کی عمر میں میں تقریباً 500 انڈے دیتی ہے اور گرمیوں کے موسم میں انڈے سے مکھی بننے میں 8 سے 14 دن لگتے ہیں۔ مکھی اپنے انڈے کسی نہ کسی گندگی یا گوبر کے ڈھیر پر دیتی ہے اگر یہ چیزیں آپ کے فارم پر موجود ہیں تو مکھی کی افزائش نسل ہوتی رہے گی۔ اگر آپ مکھیوں کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو انکی انڈے دینے والی جگہوں کو کم یا ختم کریں۔ بالغ مکھی نے اپنی طبعی عمر یعنی 30-25 دن کے بعد مر ہی جانا ہے اگر آپ نے نے مکھی کے انڈوں یا لاروں والی جگہ کو کنٹرول نہیں کیا تو مکھیاں بھی آپ سے سے کنٹرول نہیں ہونگی

مکھیوں، مچھروں اور چیچڑوں کا کیمیکل سے کنٹرول:

ٹرائی کلورفان پاؤڈر Trichlorfon کے 2 گرام 1 لیٹر پانی میں مکس کرکے فارم کے اندر سپرے کریں جانوروں کے اوپر بھی سپرے کر سکتے ہیں

ٹرائی کلورفان Trichlorfon بہت محفوظ دوا ہے، اس کو جانوروں کے اندرونی کیڑوں کے لیے ایک خاص مقدار میں پلایا بھی جاتا ہے اور زخم میں کیڑے پڑنے سے زخم کے اندر 20 گرام فی لیٹر پانی میں حل کر کے یا بغیر حل کئے بھی زخم کے اند بھرا بھی جاتا ہے

سئیاپرمیتھرین Cypermethrin

اس دوائی Cypermethrin کا 1.5ml ایم ایل اور پانی کا ایک لیٹر مکس کر کے جانوروں پر سپرے کریں

یہ دوائی جتنی مقدار بتائی گئی ہے اس کے مطابق استمعال کریں تو جانوروں پر زہریلے اثر نہیں رکھتی لیکن پھر بھی جانور کی آنکھوں، ناک منہ پر نہ پڑے اور جانور اس کو چاٹیں نہ اس بات کا خیال رکھنا ہے۔ جانور پر سپرے کرنے کے بعد ایک دو گھنٹے نظر رکھیں اتنے وقت میں سپرے کی گئی دوائی سوکھ جائے گی اور پھر جانور کو کوئی مسئلہ نہیں

جانوروں کو شیڈ سے باہر نکال کر شیڈ میں سپرے کریں، چھت پر، کونے درزوں، دراڑوں میں، گوبر کے ڈھیر وغیرہ پر بھی۔ اگر باڑے یا شیڈ میں کرنا ہو تو دوائی کی مقدار 2-3 ملی لیٹر ایک لیٹر پانی کر سکتے ہیں۔ لیکن جانوروں پر سپرے کے لیے 1.5 ملی لیٹر فی لیٹر ہی رکھیں

بھینس کے جسم پر بال کم ہوتے ہیں اس لیے بھینس پر سپرے کرنا ہو 1 ml ایم ایل فی ایک لیٹر پانی میں حل کرکے سپرے کرسکتے ہیں
جب صبح جانوروں کو باڑے یا شیڈ سے باہر نکالیں تو اس وقت سپرے کر دیں شام سے پہلے تک سپرے کا اثر ختم ہوچکا ہوگا

یہ دوائیاں جانوروں سے مکھیوں کے ساتھ ساتھ چیچڑوں، جوؤں، پسووں اور مچھروں کا خاتمہ بھی کرتی ہے
پوسٹ میں لکھی دوائیاں سال ہہ سال سے جانوروں میں استعمال ہورہی ہیں۔

اب بات کرتے ہیں کہ مکھیاں اور چیچڑ آپ سے کنٹرول کیوں نہیں ہوتیں۔ ان کو کنٹرول کرنے کے لیے آپ کو طریقہ کار سے چلنا پڑے گا۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ ایک دن سپرے کریں اور سمجھیں کہ مکھیاں اور چیچڑ ختم ہو جائینگی۔ ان کو قابل برداشت حد تک ک کنٹرول کرنے کے لئے یے آپ کو سپرے کرنے کا عمل صبح اور شام میں کرنا پڑے گا اور ہفتے میں تین چار دن کرنا پڑے گا، پھر ہر 12-15 دن بعد کرتے رہیں۔ کیونکہ کہ ایک بالغ مکھی پانچ سو 500 کے قریب انڈے دیتی ہے جو آٹھ سے 14 دن میں میں مکھی بن جاتے ہیں۔ ان کو کنٹرول کرنے کے عمل میں میں خرچہ زیادہ نہیں ہے، محنت ضرور ہے. لیکن اگر ایک بھی جانور نے اپنا آدھا لیٹر دودھ بھی کم کردیا تو آپ کو معاشی نقصان زیادہ ہے

یہ دوائیاں زراعت میں بھی استعمال ہوتی ہیں اور ہوسکتا ہے آپ ان سے واقف ہوں، لیکن جانوروں کے استعمال کے لیے ان میں کیمکل کی مقدار کم ہوتی ہے

جانوروں میں Cypermethrin 10% استعمال ہوتی ہے، یعنی 10EC Cypermethrin کا ایک ایم ایل ایک لیٹر پانی میں حل کریں

بہتر ہے جانوروں کے استعمال کی دوائیں ویٹرنری سٹور سے خریدیں

کیمکل کنٹرول کے مختلف طریقے

اگر ہوسکتا ہے تو جانور کو نہلا لیں یا گیلے کپڑے سے صاف کر لیں، پھر کسی موٹے کپڑے یا تولیے کو دوائی کے محلول میں ڈبو کر جسم پر لگائیں

سپرے مشین موجود ہے تو مشین کو اچھی طرح دھوئیں تاکہ سپرے ٹینکی میں پہلی استعمال ہوئی دوائی کا اثر نہ رہے اور جانور پر سپرے کریں۔ تقریباً ایک لیٹر دوائی کا محلول ایک بڑے جانور پر استعمال کیا جاسکتا ہے

کان، اگلی اور پچھلی ٹانگوں پر چیچڑ زیادہ ہوتے ہیں، ان جگہوں پر اچھی طرح دوائی لگائیں
کوشش کریں اگر جسم پر زخم ہے تو دوائی وہاں نہ لگائیں
Copied

بکری کے دودھ کا گائے کے دودھ سے موازنہ
19/10/2022

بکری کے دودھ کا گائے کے دودھ سے موازنہ

بکریوں کی چار خطرناک  بیماریاں جن کی علامات ملتی جلتی ہیں:پیارے فارمر بھائیوں جب بھی آپ کا جانور بیمار ہوتا ہے تو آپ اس ...
19/10/2022

بکریوں کی چار خطرناک بیماریاں جن کی علامات ملتی جلتی ہیں:

پیارے فارمر بھائیوں جب بھی آپ کا جانور بیمار ہوتا ہے تو آپ اس کی بیماری کو اس کے اندر پیدہ ہونے والی تبدیلیوں سے پہچانتے ہیں اور پھر ان علامات کی مدد سے اس بیماری کا علاج کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ علاج چاہے دیسی ہو یا انگریزی اس کی کامیابی کا دارومدار ٹھیک طرح سے بیماری کی علامات کو پہچانے اور پھر اس مرض کے مطابق دوا دینے سے ہی ممکن ہوتا ہے۔ شفاء دینے والی ذات تو صرف اللّه کی ہے لیکن بیماری سے پیدہ ہونے والی علامات کو جاننا اور ان کے درمیان فرق کو پہچانا ٹھیک علاج کے لئے بہت ضروری ہے۔
آج ہم بکریوں میں پائی جانے والی چار ایسی خطرناک بیماریوں کی علامات کے بارے میں جانیں گے جو ایک دوسرے سے کافی حد تک مماثلت رکھتی ہیں تاکہ ان میں فرق معلوم ہو سکے اور ٹھیک طرح سے علاج ممکن ہو سکے۔

1- بکریوں کی سب سے بڑ ی جانلیوا بیماری PPR یا کاٹا کی علامات :

*جانور کا اچانک سے اداس الگ تھلگ ہو کر مو نیچے کر کےکھڑا ہو جانا جس کو Depression بھی کہتے ہیں۔
۔* تیز بخار تقریباً 105 ڈگری یا زیادہ۔
* ناک اور آنکھوں سے پانی بہنا۔
* مو کے اندر مسوڑوں اور زبان پر اور باھر ہونٹوں اور ناک کے نتھنوں کے گرد چھالے ہونا۔
*جانور کا کھانا پینا چھوڑ دینا۔
* سانس لینے میں دشواری۔
پانی جیسے پتلے اور بدبودار دست کرنا۔

2- بکریوں کی خطرناک بیماری Goatpox یا چیچک کی علامات:

* بخار جو کبھی تیز اور کبھی ہلکا ہو سکتا ہے۔
* مو اور ناک کے باھر چھوٹے سائز کے دانے ہونا جو بعد میں پورے جسم پر پھیل جاتے ہیں اور بڑے ہو کر پھٹ جاتے ہیں۔
* آنکھوں کے پپوٹوں کا سوج جانا۔
* جانور کا کھانا پینا چھوڑ دینا۔
* سانس لینے میں دشواری اور نمونیا۔

3- بکریوں کا مو کھر یا FMD :

* بخار
* مو کے اندر کچھ باہر اور زبان پر چھالے ہونا۔
* کھر خراب ہونے کی وجہ سے لنگڑا کر چلنا۔
کھانا پینا کم کر دینا۔

4- بکریوں میں مو پک جانا یا Mouth sore :

* بکریوں کا مو صرف باھر سے ہونٹوں کے اوپر نیچے دانے نکل کر پک جاتا ہے اور ہفتہ دس دن میں ٹھیک ہو جاتا ہے۔

ان بیماریوں کی علامات میں فرق کو سمجھ کر ہی ان کا بہتر علاج ممکن ہے اللّه پاک ہم سب کے جانوروں کو تمام بیماریوں سے محفوظ فرمائیں آمین۔

گبن بکری کے پیٹ کے کیڑوں کا علاج Deworming 100% محفوظ طریقہ:میرے پیارے فارمر بھائیوں آپ جانتے ہیں کہ بکری کے پیٹ میں موج...
16/10/2022

گبن بکری کے پیٹ کے کیڑوں کا علاج Deworming 100% محفوظ طریقہ:
میرے پیارے فارمر بھائیوں آپ جانتے ہیں کہ بکری کے پیٹ میں موجود کیڑے اس کی صحت اور پیداواری صلاحیت کو بری طرح متاثر کرتے ہے اس لئے کامیاب بکری فارمنگ کے لئے ان کا خاتمہ بہت ضروری ہے ویسے تو بکری کی deworming جب وہ خالی وہ تب کر دینی چاہیے لیکن اکثر دوست یہ سوال کرتے ہیں کہ

- کیا گابن بکری کی deworming بازار میں موجود دواؤں سے کی جا سکتی ہے یا اس کا کوئی نقصان ہے ؟

گابن بکری کی deworming کے لئے صرف بہت زیادہ ضرورت کی صورت میں ڈاکٹر کے مشورے سے ہی وہ دوا استعمال کی جا سکتی ہے جس سے بکری کے پیدہ ہونے والے بچوں کو کوئی خطرہ نہ ہو ورنہ نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے کیونکہ تمام کیڑے مار دوائیں دراصل ایک زہر ہیں اور گبن بکری اور اس کے پیدہ ہونے والے بچوں کے لئے خاص طور پر خطرناک ہیں
۔
اس لئے آج ہم اپکو کچھ ایسی چیزیں اور ان کے استعمال کے طریقے بتائیں گے جن سے نہ صرف گبن بکری کے پیٹ کے کیڑے ختم ہوں گے بلکہ یہ طریقے 100% محفوظ بھی ہیں۔
یہ تمام طریقے گبن بکریوں کے ساتھ ساتھ باقی تمام مویشیوں اور ان کے بچوں کے لئے بھی کارآمد ہیں۔

1- لہسن سے Deworming
لہسن گبن بکری کی Deworming کے لئے ایک انتہائی مفید چیز ہے اگر لہسن کے 3 سے 4 جوے بکری کو ہفتے میں دو دفع دیے جائیں تو بکری کے پیٹ میں موجود کرموں کے ساتھ ساتھ اس کی کی جلد پر حملہ کرنے والے کیڑے بھی ختم ہوتے ہیں اور اس کا کوئی نقصان گبن بکری یا بچوں کو نہیں ہوتا۔

2- گھیا کدو سے Deworming
بہت کم لوگ گھیا کدو کی اس خصوصیت سے واقف ہوں گے کے یہ اپنے بیجوں میں پائے جانے والے مادے Cucurbitacin کی وجہ سے ایک بہت مؤثر اور گبن بکری کے لئے ایک محفوظ قدرتی Dewormer ہے۔ اپنی تمام بکریوں کو ہفتے میں ایک دفع گھیا کدو کھلائیں یا اس کے بیجوں کو بکری کے دانے میں شامل کر دیں اور پیٹ کے کرموں سے نجات حاصل کریں۔

3- گوار گندل Alovera سے Deworming
گوار گندل Alovera کا گودا گبن بکری کی Deworming کے لئے ایک اچھی اور بے ضرر قدرتی تحفہ ہے گبن بکری کے ساتھ باقی بکریوں اور بچوں کو بھی دیا جا سکتا ہے۔ اس مقصد کے لئے ہفتے میں دو دفع گوار گندل کا گودا نکال کر ایک چمچ بکری کو کھلا دیں۔

4- انار کے چھلکے Pomegranate peels سے Deworming۔
انار کے چھلکے بکریوں کے لئے ایک بہت بہترین قدرتی Dewormer کے طور پر کام کرتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے انار کے چھلکوں کو دھوپ میں خشک کر کے پیس کر رکھ لیں اور آدھا چمچ خالی پیٹ بکری کو ہفتے میں دو دفع دیں۔

5- ہومیوپیتھک دوا Cina 30 سے Deworming
گبن بکری کی Deworming کے لئے ہومیوپتھک دوا Cina30 بھی محفوظ مانی جاتی ہے یہ دوا 5 قطرے دن میں دو دفع ایک ہفتہ دینے سے بکری کے پیٹ کے کیڑے کافی حد تک ختم ہو جاتے ہیں۔
مجھے امید ہے ان طریقوں پر عمل کر کے آپ اپنے جانوروں کی قدرتی اور محفوظ طریقے سے Deworming کر سکیں گے۔
اللّه پاک ہم سب کے ا یمان کو سلامت رکھیں اور روزی میں برکت دیں آمین۔

100% کوالٹی والے بکرے سے کراس عام بکری کے بچے بکرے کی %50 خصوصیات رکھتے ہیں100% کوالٹی والے بکرے سے کراس %50 کوالٹی والی...
16/10/2022

100% کوالٹی والے بکرے سے کراس عام بکری کے بچے بکرے کی %50 خصوصیات رکھتے ہیں

100% کوالٹی والے بکرے سے کراس %50 کوالٹی والی بکری کے بچے بکرے کے %75 خصوصیات رکھتے ہیں

100% کوالٹی والے بکرے سے کراس %75 کوالٹی والی بکری کے بچے بکرے کی %87.5 خصوصیات رکھتے ہیں

100% کوالٹی والے بکرے سے کراس %87.5 کوالٹی والی بکری کے بچے بکرے کی %93.75 خصوصیات رکھتے ہیں

100% کوالٹی والے بکرے سے کراس %93.75 کوالٹی والی بکری کے بچے بکرے کی %96.9 خصوصیات رکھتے ہیں

100% کوالٹی والے بکرے سے کراس %96.9 کوالٹی والی بکری کے بچے بکرے کی %100 خصوصیات رکھتے ہیں۔۔۔

03/10/2022

السلامُ اعلیکم ۔
ماشاءاللہ الحمدللہ

ساہی گوٹ فارم بہاولپور والے سیل پوائنٹ پر گولڈن مصری اور سلور گولڈن انڈہ دیتی ہوئی مرغیاں۔
اور 900 گرام کی پٹھیاں آگئی ہے۔
سیل سٹارٹ ہے۔
مقامی اور نزدیک شہروں کے دوست و بھائی حضرات انڈے والی مرغی اور دیسی انڈوں کیلئے ہماری خدمات حاصل کریں ۔
لوکیشن _ساہی گوٹ فارم بستی کچولیان نزد سولر بائی پاس بہاولپور۔
رابطہ نمبر
03004635432
03067760590

ساہی گوٹ فارم بہاولپور کی فخریہ پیشکشSahi Goat Farm is located at Basti Kacholian near Solar Bypass Chak No 5/BC Hasilpu...
24/09/2022

ساہی گوٹ فارم بہاولپور کی فخریہ پیشکش
Sahi Goat Farm is located at Basti Kacholian near Solar Bypass Chak No 5/BC Hasilpur Road Bahawalpur

مختلف جانوروں میں بچہ پیدا کرنے کا دورانیہ 👇
24/08/2022

مختلف جانوروں میں بچہ پیدا کرنے کا دورانیہ 👇

12/08/2022

انسانی تاریخ گواہ ہے کہ بھیڑ بکریاں اونٹ گھوڑے تمام انبیاء کرام علیہ صلوة ولسلام کیساتھ ساتھ دوسرے انسانوں نے رکھے پالے اور انکی تجارت کی اور انکے زریعے بھی تجارت کی ۔۔ہزاروں سالوں سے یہی سلسلہ چلتا آ رہا تھا ۔۔ان سب کیساتھ ایک چیز جو مشترک اور معتبر تھی وہ یہ کہ جس کے پاس ان پالتو جانوروں کی تعداد زیادہ ہوتی وہی قابل احترام اور بڑا تاجر کہلایا جاتا تھا ۔۔۔۔
پھر جدید دور آتا گیا اور اتنا جدید ہو گیا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی نے انسانوں کو اپنے حصار میں جکڑ لیا ۔۔بے پناہ وقت ہونے کے باوجود ہم انتہائی مصروف ہو گئے اور ہر کام ہر تجارت میں شارٹ کٹ تلاش کرنے لگ گئے ۔۔۔
اس شارٹ کٹ کے رواج نے معاشرے میں کمیشن ایجنٹس دلال ۔۔۔منافع خور انویسٹرز۔۔۔ پیدا کئے
دیکھتے ہی دیکھتے ان کمیشن ایجنٹس ۔۔دلالوں۔۔منافع خوروں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ۔۔
زیادہ سرمائے زیادہ مشقت زیادہ تعداد والے تاجر یا فارمر کو حقارت کی نظر سے دیکھا جانے لگا اور شارٹ کٹ والے دلال۔۔۔ نامی گرامی شوقین بن بیٹھے ۔۔
آج کے دور میں جس کے پاس 100 ۔۔200 ۔پالتو جانور ہیں وہ پینڈو ۔۔چرواہا۔۔ان پڑھ۔۔جاہل ہے
اور جو ایک 2 جانور رکھ کر نمود و نمائش کر رہا ہے وہ اس معاشرے کا سب سے بڑا شوقین اور عزت دار بن بیٹھا ۔۔
اندر کھاتے یہ ایک ایک جانور کے بل بوتے پر جھوٹی اور عارضی شہرت حاصل کرنے والے لامحالہ اُنہی جاہل چرواہوں کے پاؤں میں بیٹھے نظر آتے ہیں کہ کہیں سے ایک اچھا جانور مل جائے تو یہ اگلے سال پھر معاشرے کو بیوقوف بنا سکیں کہ موجودہ دور کے سب سے بڑے استاد اور شوقین صرف ہم ہی ہیں ۔۔۔
عرض کرنے کا مقصد صرف اتنا ہے کہ جو اپنی اصل بھول جائے وہ نقل کے بھی قابل نہیں رہتا ۔۔۔۔
اپنی اصل کو ہر وقت یاد رکھنا ۔۔اپنی اقدار کو ساتھ لیکر چلنا ۔۔ اچھے لوگوں اور اچھے معاشرے کی پہچان ہوتی ہے ۔۔۔۔۔
والسلام ۔۔۔۔

Copied

30/07/2022

ایک بکری کی اوسطاً عمر 14 سے 18سال ہوتی ہے۔ جس میں وہ کم سے کم 12 سے 16مرتبہ بچے دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ آٹھ دانت ھونے تک بکری کی عمر تقریباً ساڑے تین سے چار سال لگتے ہیں۔ اس دوران وہ دو یا تین مرتبہ بچے بھی دے چُکی ہوتی ہے۔ اگر ان تمام عوامل کا جائزہ لیں تو بکری اگر فریش آٹھ دانت ہے تو وہ جوان ہے۔ لیکن آہستہ آہستہ عمر کے بڑھنے کے ساتھ دانتوں میں خلا آنے لگتا ہے اس کے بعد اس کی عمر کا اندازہ کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ دانتوں میں اگر خلا نہ ہو اور بکری اپنے بچوں کو باآسانی اپنے دودھ پر پال رہی ہو تو ایسا جانور خریدنا فائدے میں رہتا ہے۔ ایسے جانور موسمی بیماریوں جن میں خاص طور پر PPR اور انٹیروٹاکسیمیا ہیں ان کی زد سے بچ جاتے ہیں۔
Copied

27/07/2022

بھیڑ/بکریوں کی متعددی بیماریاں درج ذیل ہیں

(1)انتھراکس (پھڑکی):
علامات :
تیز بخار ۔ پژمردگی۔ کانوں کا ڈھلک جانا۔ دانتوں کا پیسنا۔ زمین پر گرنا اور شدت سے تڑپنا۔ مرنے پر منہ ۔ ناک اور پیشاب اور گوبر کے راستے سے سیاہ رنگ کا خون آنا جو کہ جمتا نہیں ۔
علاج :
(1)جانوروں کو سال میں ایک مرتبہ حفاظتی ٹیکے ماہ فروری میں لگوئیں۔
(2) اکثر علاج کا موقع نہیں ملتا۔ بیمار جانوروں کا علاج اینٹی بائیوٹک کے استعمال سے مفید رہتا ہے۔

(2) انٹاروٹاکسیمیا (انٹڑیوں کا زہر)::
علامات :
بخار ۔ لڑکھڑانا۔ جبڑوں کا چبانا ۔ بعض اوقات اپھارہ۔ شدید حالت میں سر کا جھٹکنا۔ لرزہ اور تشنج کے دورے۔ پوسٹ ماٹم کرنے پر تین چوتھائی معدہ ۔ انتڑیاں اور جگر خون سے بھرے ہوئے ملتے ہیں۔
علاج ::
(1)سال میں دو مرتبہ مئی اور نومبر میں حفاظتی ٹیکہ لگوئیں۔
(2) “” سلفامیزاتھین “” 1/3 %33 سلوشن (15 تا 20 سی سی) 20ملی لیٹر پانی میں ملا کر 12 سے 18 گھنٹے کے وقفے سے پانچ یوم پلائیں ۔
نوٹ :: حاملہ جانوروں کو بچے کی پیدائش سے دو ماہ قبل حفاظتی ٹیکہ ضرور لگوائیں

(3)کنٹی خینئس کیپرئن پلورونمونیا (متعدی نمونیا) ::
علامات ::
جانوروں کآ جسم سمیٹ کر بیٹھنا۔ سانس لینے میں دشواری ۔ سانس لینے کے دوران چیخ کی آواز کا نکالنا۔ جانور کا تیز تیز کھانسنا۔ اور جلد کمزور ہو جانا۔
علاج ::
(1) سال میں دو بار مئی اور نومبر میں حفاظتی ٹیکہ لگوائیں۔

(2) انجکشن “ٹرائی برسن ” 5 سے 7 سی سی صبح و شام 5 یوم تک لگائیں۔
کنٹی جینئس پسچولرڈرمیٹائٹس (منہ کا پکنا) ::
علامات:
کھانے میں بے رغبی ۔ ہونٹوں پر چھالے جو بعد میں کھرنڈ بن جاتے ہیں۔ شدید حالت میں بخار اور جسم کے باقی حصوں میں بھی دانے نکل آتے ہیں۔
علاج :
(1)حفاظتی ٹیکے سال میں دو مرتبہ اپریل اور اکتوبر میں لگوائیں۔
(2) پوٹاشیم پرمینگیٹ (پنکی) 0۰1 فیصد محلول سے ہونٹوں کے چھالوں کو صاف کریں۔
اور “گلسرین” اور “جنشن وائلٹ” ملا کر لگانے سے کھرنڈ کے زخم مندمل ہو جاتے ہیں۔
(3) چونے کا پانی ایک فیصد ۔ نوشادر کا سیر شدہ محلول ایک حصہ ۔ اور سرسوں کا تیل ایک حصہ ملا کر زخموں پر لگائیں۔
(4) بخار میں “کمبائیٹک” کا ایک گرام ٹیکہ تین چار یوم لگائیں۔

(5) شیپ/گوٹ پاکس (چیچک):
علامات :
تیز بخار ۔ آنکھوں پر ورم۔ جسم پر چیچک کے دانے جو کہ بغیر بالوں والے حصوں پر زیادہ ہوتے ہیں۔ شدید بیماری کی صورت میں اندرونی اعضاء تک پھیل جاتے ہیں۔ جس سے جانور کو سانس لینے میں دشواری محسوس کرتا ہے۔
علاج :
(1) بھیڑ/بکریوں کو سال میں 2 مرتبہ مارچ اور ستمبر (2) میں حفاظتی ٹیکہ لگوائیں۔ اور بچوں کو تھنوں سے دودھ نہ پلائیں۔
(2) زخموں پر “بورک ایسڈ” کا مرہم لگائیں۔ اور بخار کی صورت میں “کمبائیٹنگ” ایک گرام کا ٹیکہ روزانہ 4 تا 6 یوم لگائیں۔
Copied

26/07/2022

بکری کے دودھ کی غذائی اہمیت
کا اندازہ اسکی فضیلت سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ اللہ کے پیارے انبیا کرام بکریاں چرایا کرتے اور ان کے دودھ پر گزر بسر کرتے تھے. اطبا کرام زمانہ قدیم سے بکری کے دودھ کو دوسرے دودھ پر اہمیت دیتے آئے ہیں
مارکیٹ میں طرح طرح کے دودھ موجود ہیں لیکن اس میں اکثر دودھ ملاوٹ سے بھرپور ہوتے ہیں اب تو عام دکانوں پر ملنا والا دودھ بھی انتہائی ناقص اور صحت کے لئے مضر ہوتا ہے ۔اسی لئے اب کسی بھی قسم کے دودھ پراعتماد نہیں کیا جاسکتا۔ لیکن اگر دودھ اصلی اور بکری کا مل جائے تو صحت کے لئے انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے۔ اگر ممکن ہوتو بکری کے دودھ کا استعمال بڑھایا جائےاور تازہ دودھ کے لئے اگر بکری پالنا ممکن ہوتو بکری بھی پالئے۔ لیکن اگر یہ ممکن نہ ہو تو کسی اعتماد کی جگہ سے بکری کا دودھ حاصل کریں بے شک آپ کو 10 ,20روپے زیادہ ہی کیوں نہ دینا پڑیں۔ بکری کا دودھ دوسرے دودھ کے بہ نسبت زیادہ فائدہ مند ہے جس کے بے شمار فوائد ہیں۔ جانئے بکری کے دودھ کے فوائد۔

✓یہ دودھ گرم مزاج والوں کیلئے بے حد مفید ہے۔

✓بکری کا دودھ لطافت والا اور چہرے کا رنگ نکھارتا ہے۔

✓بکری کا دودھ‘ کتیرا گوند کے ہمراہ پینے سے پھیپھڑوں کے زخم ٹھیک ہوتے ہیں۔

✓بکری کا دودھ پینے سے جسم کی جلد ملائم اور خوبصورت ہوجاتی ہے اور خاص طور پر عورتوں کیلئے یہ تو قدرتی تحفہ ہے۔ دوران حمل اس دودھ کےاستعمال کے بہت سے فوائد ہیں۔

✓چہرے کی چھائیوں اور مہاسوں کو دور کرنے کیلئے بکری کا دودھ انتہائی مفید ہے۔

✓اصلاح خون کیلئے بکری کا دودھ تمام جانورں کے دودھ سے اول نمبر ہے۔

✓ اس دودھ میں فولاد کی اچھی خاصی مقدار ہوتی ہے اور یہ دمہ کے مرض میں بالخصوص فائدہ دیتا ہے۔

✓بکری کا دودھ پیٹ کی جملہ خرابیوں کو دورکرتا ہے.

✓بکری کا دودھ اسہال کے مسئلے سے نجات دلاتا ہے۔

✓اگر گلے کی خرابی یا حلق میں ورم ہو تو اس دودھ کو تھوڑی دیر گلے میں روک کر پینا بے حد مفید ہے اس کے علاوہ تالو‘ زبان اور کوا کے ورم کو درست کرنے کا یہی طریقہ ہے۔
✓ گرم گرم تازہ دودھ پیشاب کی رکاوٹ کو درست کرتا ہے۔
Copied

06/07/2022

حضرت حلیمہ سعدیہ جب بکریوں کو چرانے بھیجتی تھی تو ساتھ شیما کو بھی بھیجتی تھی ایک دن بکریاں چرانے کے لیے شیما نے کافی دیر کردی تو حلیمہ سعدیہ نے فرمایا⚘
" شیما آج تم نے بھت دیر کردی اب تک بکریاں چرانے نہیں گئ تم "
" امی میں نے آج بکریاں چرانے نہیں جانا میں اکیلی ہوں اور بکریاں زیادہ ہے گرمی کا موسم ھے بھاگ بھاگ کر میں تھک جاتی ہوں مجھ اکیلی سے یہ نہیں ہوتا اب آپ میرے ساتھ کسی کو بھیجا کرے " شیما نے فرمایا⚘
" بیٹی گھر میں تو اور کوئی بھی نہیں جس کو آپکے ساتھ بھیج سکوں اکیلے ہی جانا پڑے گا " حلیمہ سعدیہ نے فرمایا لیکن شیما مان نہیں رہی تھی کہ وہ اکیلی اب کسی صورت نہیں جاے گی آخر اس نے کہا⚘
" امی جان میں ایک شرط پہ جاوں گی اگر آپ میرے ساتھ میرے چھوٹے بھائی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھیج دے تو میں بکریاں چرانے چلی جاوں گی ورنہ کسی صورت میں نے نہیں جانا "⚘
حلیمہ نے فرمایا " بیٹی تیرا بھائی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو بھت چھوٹا ھے ایک بکریوں کو سنبھالنا دوسرا ایک چھوٹے بچے کو سنبھالنا بھت کھٹن کام ہے میری بچی "⚘
" امی میں اکیلی جاونگی تو بکریاں بلکل نھی سنبھال پاوں گی اور اگر میرا چھوٹا بھائی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے ساتھ ہوگا تو بکریوں کو سنبھالنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوتی "⚘
ماں نے پوچھا " اے شیما یہ تو کیا کہہ رہی ہے مجھے سمجھ نہیں آرہا "
شیما نے کہا " امی جان ایک دفع پہلے میں اپنے بھائی کو ساتھ لیکر گئ تھی بکریاں چرانے کے لیے میں نے دیکھا کہ بکریاں جلدی جلدی چر کر گاس کھانے لگی پھر جس جگہ میں اور محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھے ہوے تھے بھائی میرے گود میں تھا تو تمام بکریاں وہاں جمع ہوگی ، اور تمام بکریاں محمد کے نزدیک ہوکر اسکا چہرہ دیکھنے لگی⚘
سبحان اللہ⁦❤️⁩
Copied

02/07/2022

بکریاں ہیٹ پر کیوں نہیں آتیں ؟
وجوہات اور علاج

بکریاں پالنے کا مقصد ان سے معاشی فائدہ حاصل کرنا ہے اور یہ فائدہ ہم تب تک حاصل نہیں کر سکتے جبتک بکری سے وقت پر بچے حاصل نہ کے جا سکیں اور اس کام میں سب سے بری رکاوٹ بکری کا ہیٹ پے نہ آنا ہے جس کی وجہ سے اکثر فارمر نقصان اٹھاتے ہیں۔

بکری کے وقت پر ہیٹ میں نہ آنے کی کیا ممکنہ وجوہات ہو سکتی ہیں آئیں دیکھتے ہیں :

خوراک میں معدنیات(Minerals) کی کمی:
یہ ایک بہت عام وجہ ہے بکری کی خوراک میں اگر معدنیات جیسے
کاپر (Copper) سیلینیم (Selenium) اور فاسفورس (Phosphorus) کی کمی ہو گی تو وہ کبھی وقت پر ہیٹ میں نہیں اے گی۔ منرل کی کمی کو پورا کرنے کے لئے کسی اچھی کمپنی کا منرل مکسچر (Mineral mixture) بکریوں کی خوراک کا لازمی جز ہونا ضروری ہے۔

وٹامن (Vitamin) کی کمی :
بکری کی خوراک میں وٹامن کی کمی بھی ہیٹ پر نہ آنے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ بکری کے تولیدی نظام (Reproductive Cycle) کو ٹھیک طور پر چلانے کے لئے وٹامن جیسے E A B6 B12 C اور D بہت اہمیت کے حامل ہیں اگر بکری کی خوراک میں یہ شامل نہ ہوں تو بکری کا ہیٹ میں آنا مشکل ہو جاتا ہے۔
خوراک میں وٹامن دو طرح سے شامل کیے جا سکتے ہیں:
بکری کو پھل اور سبزیاں دی جانیں یا پھر بازار سے کوئی اچھا وٹامن پاؤڈر لے کر خوراک کا حصّہ بنایا جائے۔

ہارمون کی خرابی (Hormone Imbalance)
بکری کے جسم میں ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ اس کے جسم میں پیدہ ہونے والے مختلف ہارمون ہوتے ہیں اگر کسی وجہ سے ان کے بننے میں کوئی خرابی پیدہ ہو جائے تو بکری کا ہیٹ میں آنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اس کی ایک عام وجہ بکری کو دی جانے والی ناقص خوراک ہے۔
اگر بکری کی خوراک کو بہتر کیا جائے تو اس کو ہیٹ میں لانے والے ہارمون وقت پر پیدہ ہوں گے جس سے بکری بروقت ہیٹ پر آئے گی۔
دوسرا طریقہ اس کو انجکشن کے ذریعے سے ہارمون کی فراہمی ہے جو کے آخری حل ہوتا ہے۔

ان تین بڑی وجوہات کے علاوہ کچھ اور بھی وجوہات ہو سکتی ہیں جیسے:
- بکری کے جسم میں کوئی اندھرونی یا بیرونی نقص ہونا جس کی وجہ سے وہ ہیٹ پر نہیں آرہی۔
- بکری کے تولیدی نظام میں موجود کوئی بیماری جس کی وجہ سے بکری ہیٹ پر نہیں آتی ہو۔
- بکری کا پیدائشی طور پر بانجھ ہونا۔
- موسم کا بہت زیادہ سرد یا گرم ہونا
- بکری کی عمر کا بہت زیادہ ہونا وغیرہ شامل ہیں۔

اگر ان تمام چیزوں کے درست ہونے کے باوجود بھی اپکی بکری ہیٹ پر نہیں آرہی تو آپ اس علاج کچھ دیسی اور کچھ انگریزی دواؤں کی مدد سے کر سکتے ہیں۔

نوٹ:
اگر آپ بکرا رکھ سکتے ہیں تو وہ بھی آپ کی بکریوں کو ہیٹ پر لانے کے لئے اہم کردار ادا کرے گا۔ کیوں کے بکرے کے جسم سے نکلنے والی بو سے بکری ہیٹ پر آتی ہے ۔

بکری کو ہیٹ پر لانے کے دیسی نسخے :

نسخہ نمبر 1:
بکری کو رات میں ایک دیسی انڈا ایک پاؤ دودھ میں ملا کر تین دن پلائیں ۔

نسخہ نمبر 2:
گندم 100 گرام میتھی دانہ 50 گرام اجوائن 10 گرام مسور کی دال 50 گرام اور باجرہ 50 گرام سب کو ملا کر دوپہر کے وقت روز دیں جب تک بکری ہیٹ پر نہ آ جائے۔

نسخہ نمبر 3:
بکری کو دوپہر کے وقت ایک درمیانی پیاز کھلائیں جبتک ہیٹ پر آے اس سے بھی بکری ہیٹ پر آجاتی ہے۔

نسخہ نمبر 4:
السی کے بیج 50 گرام اور گڑھ 100 گرام ایک لیٹر پانی میں ڈال کر قہوہ بنا لیں اور روزانہ بکری کو پلائیں دو تین دن میں بکری ہیٹ پر آ جائے گی ان شاء اللّه۔

بکری کو ہیٹ پر لانے کی انگریزی دوا :

- انسانی میڈیکل سے Vitamin E کے کیپسول لے لیں Evion400 کے نام سے آتے ہیں روزانہ دو کیپسول بکری کو دیں۔
- میڈیکل سٹور سے Cyclomate انجکشن لے لیں اور ڈبے پر موجود ہدایات کے مطابق استعمال کریں۔

اللّه پاک ہم سب کے جانوروں کو تمام بیماریوں سے محفوظ رکھیں آمین۔
Copied

جانوروں کے لئے ہری چٹنی
14/06/2022

جانوروں کے لئے ہری چٹنی

12/06/2022

بکری کے بچوں کی جان لیوا بیماری "Coccidiosis" دست
تعرف علامات وجوہات بچاؤ اور علاج ۔۔۔۔

بکری کے نو زائدہ بچوں میں 3 ہفتوں سے 5 ماہ کی عمر تک شرح اموات کو خطرناک حد تک بڑھانے میں اس بیماری Coccidiosis کا بہت برا کردار ہے ہم لوگ اس بیماری کو دست کے نام سے جانتے ہیں یہ بیماری بکری کے جسم میں اس کی انتڑیوں میں موجود جراثیم Coccidia کی وجہ سے ہوتی ہے جو پیدائش کے وقت بکری سے اس کے پیدہ ہونے والے بچے میں منتقل ہو کر بیماری کا سبب بنتا ہے۔ اس جراثیم کی وجہ سے بکری کے بچے کی صحت بھی متاثر ہوتی ہے اور اگر اس کو دست نہ بھی ہوں تو وہ کمزور ہوتا جاتا ہے اور اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ بیماری مہلک ثابت ہوتی ہے۔

علامات :
چھوٹے بچوں میں بھوک نہ لگنا جس سے وہ دودھ کم پیتے ہیں
بچوں کا کمزور نظر آنا اور وزن میں اضافہ نہ ہونا
بچوں کا سست ہو جانا چلنے میں دشواری ہونا
بار بار دست۔ ہونا ٹھیک ہوکر دوبارہ ہونا
بالوں کا روکھا پن بھی اس کی ایک علامت ہے
زیادہ شدید حملے میں پانی کی طرح مسلسل دست ہونا جس میں سفیدی مائل مادہ نکلنا اور بعض اوقات اس میں خون شامل ہونا جس میں بعض اوقات 24 گھنٹے میں بچے کی موت واقع ہو سکتی ہے۔

وجوہات :
یہ جراثیم Coccidia قدرتی طور پر بکری کے جسم میں اس کی انتڑیوں میں موجود رہتا ہے اور جب کسی خاص وجہ سے یہ حرکت میں آتا ہے تو بیماری پیدا کرتا ہے یہ جراثیم بکری سے اس کے پیدہ ہونے والے بچوں میں منتقل ہو ان کو بھی بیمار کرتا ہے۔
بعض اوقات بچوں کو دودھ چھوڑنے کے فورن بعد دانہ پر لانے سے بھی یہ بیماری ہو سکتی ہے ۔

بچاؤ :
یہ بیماری ایک جراثیمی بیماری ہے اس لئے ایک سے دوسرے بچے کو لگ سکتی ہے اس لئے بیمار بچوں کو ہمیشہ الگ رکھیں۔
بچوں کو ہمیشہ صاف ستھرا ماحول مہیا کریں
بچوں کو متی کھانے سے روکیں
بچوں کو پیدائش کے 15 دن کے بعد انسولین والی سیرینج سے یہ دو ٹیکہ ملا کر لگانے سے بچاؤ ممکن ہے۔
Tribersen 0.5 ml
Aminovital 0.5 ml

علاج :
اگر خدا نہ خواستہ آپکے جانور میں Coccidiosis کی علامات نظر آئیں تو فورن قریبی جانور ہسپتال یا ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ اگر کسی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہو تو یہ دوائیں استعمال کریں۔
Sulfadimidine injection
جسمانی وزن کے حساب مل 3سے 5 دن لگائیں یا پانی میں حل کر کے دیں۔
Tribersen + Aminovital
جسمانی وزن کے حساب سے ملا 3 سے 5 دن کر لگائیں۔
Septran DS syrup
اگر آپ کے پاس انجکشن نہیں ہیں یا آپ لگانا نہیں جانتے تو یہ سیرپ انسانی میڈیکل سے لے لیں اور دو بار 5 ml پانچ دن دیں۔
ORS
پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے نمکول بنا کر ہر دست کے بعد پلائیں۔

اللّه پاک ہم سب کے جانوروں کی حفاظت فرمائیں آمین
Copied

Address

Basti Kacholian
Bahawalpur

Telephone

+923004635432

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sahi Goat Farm Bahawalpur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sahi Goat Farm Bahawalpur:

Videos

Share

Category


Other Animal Shelters in Bahawalpur

Show All