29/12/2023
الحمداللہ 28 دسمبر 2023 کو مسٹ ویٹرنری سوسائٹی(MUST VETERINARY SOCIETY) کے زیر انتظام ، یونین کونسل سہلر ، کس کھڈوڑا گاؤں میں محنت کش کسانوں، خصوصی طور پر زاہد صاحب کے تعاون سےپانچواں فری ویٹرنری کیمپ لگایا گیا۔
فری ویٹرنری کیمپ میں تمام ویٹرنری سوسائٹی ممبران کے ساتھ ڈاکٹر علی حسنین صاحب ، ڈاکٹر جواد صاحب اور ڈاکٹر نثار سبحانی صاحب بھی شامل تھے اور سٹوڈنٹس نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
عوام علاقہ کے تعاون سے مسٹ ویٹرنری سوسائٹی کا یہ پانچواں مفت ویٹرنری کیمپ بھی اپنے مقررہ اہداف حاصل کرتے ہوئے کامیاب ہوا- اس کیمپ میں غریب کسانوں کے جانوروں کا مفت علاج معالجہ کیا گیا اور ادویات تقسیم کی گئی ۔ کسانوں کو جانوروں کی افزائش نسل ،نشوونما اور مرغبانی کے جدید طرز طریقہ اور اس کی اہمیت سے آگاہی فراہم کی گئی ۔۔
طلباء کو عملی طور پر سیکھنے کے لئے موقع فراہم کرنے اور اجازت دینے پر ڈین فیکلٹی آف وٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز ڈاکٹر عابد حسین صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جاتا ہے ۔۔
پوری مسٹ ویٹرنری سوسائٹی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جو سوسائٹی کو کامیاب کرنے میں انتھک محنت کر رہے ہیں۔۔۔۔۔
انشاء اللہ بہت جلد مسٹ ویٹرنری سوسائٹی مزید کیمپ لگائے گی اور غریب کسانوں کو معاونت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔امید کی جاتی ہے کہ آج کی طرح عوامِ علاقہ مستقبل میں بھی سوسائٹی کے ساتھ تعاون کرے گی ۔۔