Evergreen Aviary

Evergreen Aviary Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Evergreen Aviary, Pet service, Gojra.

15/12/2023

How To Cover Your Bird's Shed Or Aviary In Winter | How To Save Lovebirds In Winter Season ...

15/07/2023

Green Fishers( non DNA, age 5 to 8 Months)
Green/Opaline (Males, Age 5 to 8 Months)
Contact: 03006550620
Location: Gojra

11/07/2023

وقت آن پہنچا ہے کہ 7-8۔ ماہ کے اڈلٹ برڈز مانگے جا رہے ہیں لیکن قیمت 3 ماہ کے پٹھے کی ہونی چاہیے۔
یہ نہیں دیکھنا کہ اگلے نے اپنے برڈز روکے، محنت کی، مہنگا دانہ ڈائیٹ کھلا پلا کر جوان کیا اور اس دوران ایکسپائری برداشت کی۔
پرندوں کے لیے گرمی کا مشکل مرحلہ گزارا اور اب جب موسم بہتر نظر آرہا ہے اور لوگوں کو ہوش آیا ہے تو اپنی مرضی کی قیمت پر برڈ مانگ رہے ہیں۔
بھئی ! محنت صلہ مانگتی ہے اور صلہ یہ ہے کہ برڈ اگر آپ کو پسند آگیا ہے تو قیمت اس کے مالک کی پسند کی ہوگی۔
ہم چاہتے ہیں مارکیٹ میں توازن رہے اس لیے اچھا برڈ اڈلٹ برڈ ہم اپنی قیمت پر دیں گے۔
آپ بھی اپنے اندر ہولڈنگ پاور پیدا کریں اور برڈ روک کر بیچیں ۔

خوش رہیں سلامت رہیں

Copied

Albino red eyes breder cows available 😤🥹🥹😂😂😂😂😂😂.
13/06/2023

Albino red eyes breder cows available 😤🥹🥹😂😂😂😂😂😂.

Only for LSP MEMBERS,  Get Ready Saturday 6th May 20239pm to 10pmAnswer & Questions
04/05/2023

Only for LSP MEMBERS,
Get Ready
Saturday
6th May 2023
9pm to 10pm
Answer & Questions

Everyone get ready for the upcoming:" LBS EXHIBITION 2K23"LBS is proud to present the "Fisheri Classification" for its u...
03/05/2023

Everyone get ready for the upcoming:

" LBS EXHIBITION 2K23"

LBS is proud to present the "Fisheri Classification" for its upcoming show. We've included a vast range of 39 classes to display birds catering to the needs of all fanciers and a chance to win approximately 50 Titles including "BEST IN SHOW" and 13 "BEST IN CLASS"

So hurry up and start selecting your birds for the show bench. Remember, this is where champions will be decided and a chance to cement your legacy. Good luck to all participants!

01/05/2023

پرندوں کی پسندیدہ خوراک!!! زیادہ انڈے بچے لینے کا بہترین فارمولا. روزانہ صبح سویرے فریش سبزیاں انڈا دالیں اپنے پرندوں کو ڈالیں. اس سے بچے بھی جلد بڑے ہوں گے اور صحت مند رہیں گے.. فوڈ پلیٹس کو صاف ستھرا رکھیں اور ہو سکے تو روزانہ دھو کر استعمال کریں. (ایورگرین ایوری)

اسلام وعلیکم سب بھائیوں کو آج ہم بات کریں گے بڑد کی گرمی کو کیسے دور کیا جائے ان کو نارمل ٹمپریچر کیسے دیا جائے بڑدز کو ...
18/04/2023

اسلام وعلیکم سب بھائیوں کو آج ہم بات کریں گے بڑد کی گرمی کو کیسے دور کیا جائے ان کو نارمل ٹمپریچر کیسے دیا جائے بڑدز کو ٹھنڈا رکھنے کیلے 2 طریقے ہیں ایک قدرتی طریقہ ہے اور ایک مصنوعی طریقہ ہے میں دونوں طریقے ہی آپ لوگوں سے شئیر کروں گا پہلا قدرتی طریقہ یہ ہے کہ آپ نے جہاں اپنے بڑدز رکھے ہیں وہ کمرہ یا لان جو بھی ہے وہاں وینٹی لیشن لازمی ہو اس سے آپ کے بڑدز کو تازہ ہوا ملیں گی جس سے موٹیلٹی نہ ہونے کے برابر ہو گی اور کمرے میں ایک ٹمپریچڑ میٹر ضرور لگائے تا کہ آپ کو ٹمپریچر معلوم ہو سکے اور دوسرا مصنوعی طریقہ ہے آپ پنکھے ، اے سی ، واٹر کولر فین بھی استعمال کر سکتے ہیں اور ان کے علاوہ کچھ الیکٹرولائٹس بھی ہیں جو آپ کو برڈز کی دوکان سے مل جائے گے وہ آپ کو لازمی دینے چاہئیے کیونکہ جتنی گرمی پاکستان میں پڑتی ہے انسان بھی اس گرمی سے پریشان ہو کر (اے سی) والے روم میں رہتا ہے اور مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرتا ہے اسی لیے برڈز کو بھی بیرونی اور اندرونی ٹھنڈک پہنچانے کے لیے ہمیں الیکٹرولائٹس کا استعمال کرنا چاہیے *گرمیوں کے موسم کی ضرورت الیکٹرولائٹس کیوں ضروری ہیں*
ہانپنے کی وجہ سے گرمی کے دباؤ کے دوران پرندوں میں الیکٹرولائٹ کا توازن بدل جاتا ہے۔
فیڈ یا پانی میں الیکٹرولائٹس شامل کرنے سے، پرندے اپنے پانی کی مقدار میں اضافہ کرتے ہیں، جو جسم کے درجہ حرارت کو مستقل برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے اور بخارات سے ٹھنڈک کا موثر نظام برقرار رکھتا ہے
1) Spark
2) سائمن الیکٹرولائٹس ایک لیٹر پانی میں ایک گرام
3) ایویلائٹ
اگر درجہ حرارت 28 سے 30 کے اوپر ہو تو ہفتے میں ایک بار
اگر درجہ حرارت 35سے اوپر ہے تو ہفتے میں دو بار
اگر درجہ حرارت 40 سے 45 یا اس سے اوپر ہو تو ہر دوسرے دن
گرمیوں کے موسم میں پرندے کے زندہ رہنے کے لیے یہ بہت ضروری ہے۔
*الیکٹرولائٹ کیا ہے؟*
یہ بنیادی طور پر معدنیات ہیں جو برقی چارج رکھتے ہیں
*سوڈیم، پوٹاشیم، میگنیشیم، کلورائیڈ، کیلشیم اور فاسفورس*
کی شکل میں آتے ہیں۔
اور ان میں سے بہت سے معدنیات پسینے کے ذریعے ضائع ہو جاتے ہیں، خاص طور پر جب موسم گرم ہو
اگر دیکھنا مقصود ہو کے کونسی پروڈکٹ الیکٹرولائٹ ہے آپ اجزاء دیکھیں۔
*سوڈیم، پوٹاشیم، میگنیشیم، کلورائیڈ، کیلشیم اور فاسفورس*
درج ہوں تو وہ پروڈکٹ الیکٹرولائٹ ہو گی۔سب بھائیوں سے ایک درخواست ہے اگر پوسٹ اچھی لگیں تو کمنٹ کر کے ضرور بتایا کریں اور اگر کوئی بات اچھی نہ لگیں تب بھی بتایا کریں۔شکریہ
C vit forte electrolyte nahi hai..

From Mian Naeem's Wall

18/04/2023
  2023💥
08/04/2023

2023💥

Green opaline into Albino Fischer
07/04/2023

Green opaline into Albino Fischer

DNA must
05/04/2023

DNA must

گھر گھر کی کہانی، 😎
03/04/2023

گھر گھر کی کہانی، 😎

🤣🤣🤣
02/04/2023

🤣🤣🤣

31/03/2023

📌 غریب کا دستر خوان 📌
جلدی کرو افطاری کا وقت ہونے والا ہے،
ساجد صاحب گھڑی دیکھتے ہوئے بولے...
شربت بنا لیا بیگم...؟
جی بنا لیا، بیگم نے جواب دیا...
اور لسی بنا لی...؟
جی وہ بھی بنالی ہے، بیگم مسکراتے ہوئے بولیں، ہاں دیکھو تو سہی! گرمی کس قدر شدید ہے، لسی کے بغیر تو گزارا ہی نہیں اور پھر بیگم نے بچوں کے ساتھ ملکر ایک ایک چیز دستر خوان پر سجانا شروع کردی
یہ پکوڑے، یہ سموسے، یہ دہی بڑے، یہ کسٹرڈ، یہ چناچاٹ، یہ فروٹ چاٹ... لسی الگ، روح افزا کا دودھ والا شربت الگ اور بچوں کی فرمائش پر کوئس بھی بنایا گیا...
ارے بیگم! کھجوریں تو لے کر آؤ...
کھجور سے روزہ کھولنا تو سنت ہے بھئی...
جی جی لاتی ہوں، دھورہی ہوں، یہ لیجئے کھجوریں بھی آگئیں، دستر خوان انواع و اقسام کے کھانوں سے سج گیا، بڑے چھوٹے سب بیٹھ کر روزہ کھلنے کا انتظار کرنے لگے، چھوٹا بیٹا اسد کہنے لگا، امی چکن رول تو بنائے نہیں آپ نے...؟
بیٹا اتنا کچھ تو ہے، اب باقی کل بنالیں گے، سب کچھ آج ہی کھانا ہے کیا...؟
اچھا ٹھیک ہے لیکن کل ضرور بنائیے گا امی!
اچھا ٹھیک ہے بیٹا.... ماں نے بڑے پیار سے بیٹے کو بہلایا...
بیگم ! سالن کیا بنایا ہے، نماز کے بعد میں کھانا کھاؤں گا گھر آکر، ساجد صاحب بیگم سے مخاطب ہوکر بولے، جی جی، سالن بھی بنالیا ہے آپ کی پسند کا، کوفتے پہلے ہی بنا کر فریج میں رکھے ہوئے تھے، بس منٹوں میں سالن بھی تیار ہوگیا ہے، بیگم فخر سے مسکرائیں...
واہ جناب، ہماری بیگم کی سلیقہ مندی کے کیا کہنے... ماشاءاللہ
اور پھر سب گھر والوں نے دعا کے لئے ہاتھ اٹھا دیئے...
"افطار کے وقت روزہ دار کی دعا قبول ہوتی ہے "

==========================

بس ایک دیوار کا ہی تو فرق تھا، دیوار کے اس پار شکیل کا گھر تھا...

==========================

اری نیک بخت کچھ ہے روزہ کھولنے کے لئے...؟
تھکا ماندہ شکیل نقاہت زدہ چہرہ لئے اپنی بیوی سے پوچھ رہا تھا، بیوی کچن سے ہی آواز لگا کر بولی ہاں ہاں اللہ کا شکر ہے، سب کچھ ہے، بھوکے نہیں رہیں گے
اور پھر شکیل کی بیوی رضیہ اپنی چھوٹی بیٹی کے ساتھ مل کر دستر خوان لگانے لگی، ابلے ہوئے آلوؤں کا سالن اور روٹیاں دستر خوان پر لاکر رکھ دیں، ساتھ میٹھا شربت بھی، یہ میٹھا شربت وہ "شربت" ہوتا ہے جس میں چینی کے سوا اور کچھ نہ ہو، نہ روح افزا، نہ نورس، نہ کوئی اورمشروب، نہ ہی لیموں، صرف سادہ چینی کا میٹھا پانی اور گنتی کی چھ سات سوکھی سی پکوڑیاں، سوکھی اس لئے کہ ان بیچاری پکوڑیوں کے نصیب میں نہ پیاز نہ آلو نہ پالک، نہ بند گوبھی کچھ بھی نہیں....
کھائیں تو روزہ داروں کے حلق میں اٹکنے لگیں مگر کیا کریں مجبوری ہے نا... آخر غریب کا بھی تو دل چاہتا ہے کچھ چٹ پٹا کھانے کو....

* یہ ہے غریب کا دستر خوان *

شکیل کی دونوں بڑی بیٹیاں جو قرآن مجید کی تلاوت کر رہی تھیں، وہ بھی آکر بیٹھ گئیں اور یہ مختصر سا گھرانہ روزہ کھلنے کا انتظار کرنے لگا...
شکیل نے ایک نظر دستر خوان کی طرف دیکھا اور پھر اپنی تینوں معصوم بیٹیوں کی طرف، دل میں درد کی ایک لہر سی اٹھی......
اس عمر میں بچیوں کے کیا کیا شوق ہوتے ہیں ۔ اور میں تو ان معصوموں کو ڈھنگ سے کھلا بھی نہیں پاتا ۔۔۔۔
افطار کا وقت، قبولیت دعا کا وقت ہوتا ھے ۔ اور وہ سب دستر خوان کے چاروں طرف بیٹھ کر دعائیں مانگنے لگے۔۔۔۔
شکیل کی آنکھوں میں آنسو آگئے،،،، رب کی بارگاہ میں فریاد کرنے لگا....
اے میرے اللہ! میری معصوم بچیوں کے نصیب اچھے کر... آگے کہیں غربت کی چکی میں پسنے سے بچا لینا، میرے مولٰی انہیں نیک، شریف اور خوشحال رشتے عطا فرما، بچیاں بہت سمجھدار اور صبر والی تھیں مگر سب سے چھوٹا بیٹا احمد، وہ یہ سب برداشت نہیں کرپاتا تھا، ابھی میں اسد کے ساتھ اس کے گھر چلاگیا تھا امی... اس کے گھر میں دستر خوان روزانہ بھرا ہوتا ہے ہر طرح کی چیزوں سے، امی ہمارے گھر میں کیوں نہیں ہوتا یہ سب کچھ...؟
احمد ماں کی طرف دیکھ کر منہ بسورنے لگا...
مجھ سے نہیں کھائے جاتے، روز روز کبھی آلو، کھی ٹنڈے، کبھی دال، کتنی دفعہ سمجھایا ہے بیٹے، صبر کرو، اللہ سب ٹھیک کردےگا، رضیہ اپنے بیٹے کو مخاطب کرکے بولی، صبر تو کرتا ہوں امی، مگر کبھی ہفتے میں ایک دفعہ تو اچھا کھلا دیا کریں، کبھی اس شربت میں روح افزا تو ڈال دیا کریں، کبھی تو گوشت یا مرغی کا سالن بنالیا کریں، یہ ٹنڈے، توری اور ابلے آلو ہی ہمارے نصیب میں رہ گئے ہیں کیا...؟
چھوٹا احمد نہ جانے کیوں آج ضبط کے بندھن چھوڑ بیٹھا تھا، ہچکیوں سے رو رہا تھا، ماں کا کلیجہ تڑپ اٹھا، بڑھ کے احمد کو سینے سے لگالیا اور خود بھی سسک سسک کر رونے لگی....
صبر کر میرے لال، صبر کر!
اللہ نے صبر کرنے والوں کے لئے جنت بنائی ہے، وہاں سب کچھ ملے گا بیٹا! صبر کرو.... اور احمد ماں کے سینے سے لگا گھٹ گھٹ کے ہچکیاں بھرتا رہا، ابھی گیارہ، بارہ سال کا ہی تو تھا مگر روزے سب پورے آرہے تھے اس کے، آج نہ جانے کیوں ایسے بکھرا کہ سنبھالنا ہی مشکل ہوگیا....
بچہ ہی تو تھا، اپنے ہی جیسے دوسرے انسانوں کو عیش وعشرت میں دیکھ کر اس کی سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ ہمیں یہ سب کچھ کیوں نہیں حاصل...؟
بچیاں بھی اندر ہی اندر گھٹ رہی تھیں، حالات کو سمجھتی تھیں، اس لئے کبھی کہتی بھی نہ تھیں ماں سے کہ امی جان! صرف افطاری ہی کی کیا بات ہے،
سحری میں بھی تو سوکھی روٹیاں نہیں کھائی جاتیں، کاش کبھی پراٹھا ہی بناکر کھلا دے ماں...
سحری میں دو چمچ دہی ہمیں بھی مل جایا کرے تو کیا ھے...؟
پڑوسن بتارہی تھی، سحری میں دہی کھانے سے پیاس نہیں لگتی، وہ اندر ہی اندر نہ جانے کیا کیا سوچ رہی تھیں اور چھوٹی بیٹی مدیحہ بھی آسمان کی طرف دیکھنے لگی....
پیارے اللہ! تو نے تو اپنی کتاب قرآن مجید میں جگہ جگہ فرمایا ہے :
" اللہ کی راہ میں خرچ کرو"
ابھی تو میں سورہ بقرہ کا ترجمہ پڑھ رہی تھی....
ترجمہ! جو لوگ اللہ کی راہ میں اپنا مال خرچ کرتے ہیں پھر نہ تو (جس کو دیا اس پر) احسان جتاتے ہیں اور نہ (کسی اور طرح) اس کو اذیت پہنچاتے ہیں تو ان کے لئے ان کے رب کے پاس اس کا ثواب ہے اور (قیامت کے دن ) نہ تو ان کو کسی قسم کا خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے...

اللہ جی! کیا لوگ قرآن نہیں پڑھتے...؟
کیا قرآن ان کی سمجھ میں نہیں آتا...؟
تو پھر یہ لوگ کیوں اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرتے...؟
یہ لوگ کیوں نہیں سمجھتے غریب کا بھی تو دل ہوتا ہے، خواہشیں ہوتی ہیں، کبھی کبھی تو ہمارا بھی اچھا کھانے کو دل چاہتا ہے....
میرے پیارے اللہ! میں تجھ سے گلہ نہیں کررہی، تو ہمیں جس حال میں بھی رکھے، ہم تجھ سے راضی ہیں.... میں تو بس اپنے دل کی باتیں تجھ سے کر رہی ہوں.... امی سے کہوں گی تو اور دکھی ہوں گی ناں!
اسی لئے تجھ سے کہتی ہوں پیارے اللہ، کچھ اچھا کھانا کھانے کو بہت دل چاہ رہا ہے، بہت پیاس لگی ہے میرے اللہ! دودھ والا شربت پینے کو بہت جی چاہ رہا ہے... میرے پیارے اللہ! تو ہمیں اپنے فضل سے دنیا میں بھی کھلا اور آخرت میں بھی ہمیں نعمتوں بھری زندگی عطا فرما اور ہمیں اپنا فرمانبردار بنالے،
پیارے اللہ! اپنے خزانوں میں سے ہمیں بہت ساری کھانے کی اچھی اچھی چیزیں عطا فرما...
مدیحہ اپنی ہی رو میں اللہ سے باتیں کیے جارہی تھی...

گھر کا ہر فرد اللہ کے ساتھ مناجات میں مصروف تھا،
افطار سے پہلے کا آدھا گھنٹہ یونہی گزر گیا، اذان ہونے ہی والی تھی کہ کسی نے دروازہ کھٹکھٹایا...
شکیل نے دروازے پر جاکر دیکھا تو ساجد صاحب کھانے کی ایک بڑی سی ٹرے لئے کھڑے تھے، ساتھ میں ان کا بیٹا بھی شربت کا جگ لیے ہوئے کھڑا تھا...
شکیل حیران ہی رہ گیا، ساجد صاحب نے آگے بڑھ کر سامان نیچے رکھ دیا اور شکیل کے ہاتھ پکڑ کر کھڑے ہوگئے...
مجھے معاف کرنا دوست، ساتھ رہتے ہوئے بھی میں تمہارے حقوق سے غافل رہا، ابھی اسد کے ضد کرنے پر آئسکریم لینے نکلا، تو گلی سے گزرتے ہوئے احمد کی روتی آواز نے میرے قدم جکڑ لیے، مجھے معاف کرنا میرے بھائی، میں ازحد شرمندہ ہوں، میں پیٹ بھر کے کھاتا رہا اور پڑوس کی خبر بھی نہ لی...
اللہ بھی مجھے معاف کرے پھر ایک لفافہ بھی جیب سے نکال کر شکیل کی جیب میں زبردستی ڈال دیا، یہ میری طرف سے تمہارے بچوں کے لئے ہے شکیل! ان کی افطار و سحر کی دعوت اب باقی رمضان میری طرف سے...

ساجد صاحب کے پلٹتے ہی اذان شروع ہوگئی اور احمد خوشی خوشی روح افزا والا دودھ کا شربت پینے لگا اور چھوٹی مدیحہ وہ تو اتنی خوش تھی کہ بس نہیں چل رہا تھا اپنے پیارے اللہ پر قربان ہوجائے۔
وہ کتنا قریب ہے دکھی دلوں کے، کوئی اسے سچے دل سے پکارے تو سہی!!

================

رمضان تو آپس میں رحمت و مودت اور غمخواری کا مہینہ ہے، اللہ کو اپنی نیکیاں دکھلانے کا مہینہ ہے تو پھر کوئی ہے جو اللہ کی راہ میں خرچ کرے، تاکہ وہ اسے ستر گنا (بلکہ اس سے بھی زیادہ) کرکے واپس کردے...

اور دوڑو اس بخشش کی طرف جو تمہارے رب کی طرف سے ہے اور دوڑو اس جنت کی طرف جس کا پھیلاؤ سارے آسمان اور زمین ہیں، جو تیار کی گئی ہے ایسے متقی لوگوں کے لئے جو اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں، فراخی میں بھی اور تنگی میں بھی۔ سورہ آل عمران رکوع ١۴

13/03/2023

صفائی مشن :
پرندوں کے برتن میں تین طرح کی اقسام شامل ہیں :۔ ۱-پانی کے لیے ۲-دانے کے لیے ۳-سوفٹ فوڈ کےلیے کوشش کیجیے کہ انکو صاف ستھرا ما حول فراہم کیجئے تاکہ آپکے پرندے صحت مند رہیں اور موسم کی تبدیلی کیوجہ سے اٹھنے والے مسائل اور جراثیم سے یہ محفوظ رہ سکیں۔ صاف پانی مہیا کرنے سے ہم پرندوں میں بہت سے مہلک مسائل پے بروقت قابو پا سکتے ہیں لہذا گرمی کے موسم میں دو دفعہ پانی لازمی تبدیل کیجئے اور برتن صاف رکھیے تاکہ کسی بھی قسم کا بیکٹیریا گرو نہ کر سکے۔ سوفٹ فوڈ کے برتنوں کو بھی کوشش کیجیے کہ بلاناغہ صاف کر کے استعمال کریں ۔ مزید یہ کہ دانے والے برتنوں کو بھی کوشش کریں ہفتے میں ایک دفعہ ضرور نہیں تو پندرہ دن کے وقفے سے لازمی صاف کیجئے۔ اللہ آپ سبکے رزق میں اضافہ کرے اور سبکے پرندوں کےلئے یہ گرمیاں خیر یت سے آسان ہوں ۔ آمین ثم آمین

Benefits of Canary Seedsکنیری بیج کے فوائد1: کنیری بیج پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے۔2:  اس میں اتنا ہی پروٹین ہوتا ہے جتنا ک...
28/02/2023

Benefits of Canary Seeds
کنیری بیج کے فوائد
1: کنیری بیج پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے۔
2: اس میں اتنا ہی پروٹین ہوتا ہے جتنا کہ گوشت میں ہوتا ہے۔
3: اس میں امینو ایسڈز بہت زیادہ مقدار میں ہوتے ہے۔
4: اس میں ایک کیلے سے سات گنا زیادہ پوٹاشیم ہوتا ہے
5: ایک کپ دودھ سے زیادہ کیلشیم ہوتا ہے۔

26/02/2023

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون

چیف پی آر او پنجاب ایل ایس پی شاہین باری صاحبِ کی ساس صاحبہ جو کہ رضائے الہٰی سے وفات پا گئی ہیں ان کی نماز جنازہ آج مورخہ 26.02.2023 بروز اتوار 11.00 بجے ان کی رہائش گاہ کے قریب ٹاؤن شپ مسجد میں ادا کی جائے گی

شاہین باری صاحب
رابطہ 03004663002

For an unforgettable experience, we are bringing together industry leaders and business enthusiasts at our conference fr...
16/02/2023

For an unforgettable experience, we are bringing together industry leaders and business enthusiasts at our conference from 40 different cities to share insights, network, and explore the latest trends and strategies in the aviculture business.

Address

Gojra
36120

Telephone

+923006550620

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Evergreen Aviary posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category


Other Pet Services in Gojra

Show All