786 Goats & Cattle World

786 Goats & Cattle World پاکستان میں بکریوں اور بھینس کی بیماریوں اور مسائل کا س

29/11/2023
13/11/2023

الرٹ
کل سے فیس بک کا نیا اصول شروع ہو جاے گا جہاں وہ آپ کی تصاویر استعمال کر سکتے ہیں۔ مت بھولنا آج آخری تاریخ ہے!! اسے آپ کے خلاف قانونی کارروائی میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آپ نے جو کچھ بھی پوسٹ کیا ہے وہ آج سے عوامی ہو جائے گا - حتیٰ کہ وہ پیغامات بھی جو حذف کر دیے گئے ہیں۔ ایک سادہ کاپی اور پیسٹ کے لیے اس کی کوئی قیمت نہیں ہے، بہتر ہے کہ آپ محفوظ رہیں۔
---
میں Facebook یا Facebook سے وابستہ کسی بھی ادارے کو اپنی تصاویر، معلومات، پیغامات یا پوسٹس، ماضی یا مستقبل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہوں۔ اس بیان کے ساتھ، میں فیس بک کو مطلع کرتا ہوں کہ اس پروفائل اور/یا اس کے مواد کی بنیاد پر میرے خلاف انکشاف، کاپی، تقسیم یا کوئی اور کارروائی کرنا سختی سے ممنوع ہے۔ رازداری کی خلاف ورزی پر قانون کے ذریعے سزا دی جا سکتی ہے۔

نوٹ: فیس بک اب ایک عوامی ادارہ ہے۔ تمام ممبرز ایسی وضاحت ضرور پوسٹ کریں۔

اگر آپ چاہیں تو اس ورژن کو کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کم از کم ایک بار بیان شائع نہیں کرتے ہیں، تو پروفائل اسٹیٹس اپ ڈیٹس میں آپ کی تصاویر اور معلومات کے استعمال کی اجازت ہوگی۔
شیئر نہ کریں۔ صرف متن کو کاپی کریں اور پیسٹ کریں۔

ان کا نیا الگورتھم انہی چند لوگوں کو منتخب کرتا ہے - تقریباً 25 - جو پوسٹس پڑھیں گے۔
یہ نظام کو نظرانداز کرے گا۔

میں فیس بک کو اپنے بارے میں کچھ شیئر کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

14/07/2023

🐫🐫🐫🐫🐫🐫🐫🐫🐫🐫🐫🐫🐫

اُن پاکستانیوں کے لیے جو کہتے ہیں" ان چھوٹی چھوٹی باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ "
سب سے پہلے میں 5 باتیں بتاتا ہوں۔
1- انٹرنیشنل سائیکل ریسر اپنی ٹانگوں کی شیو کرتے ہیں کہ ہوا کئی رگڑ کم ہو اور سپیڈ میں اضافہ ہو۔
2- کسی ملک میں پانی کا بحران آگیا تو کچھ بڑے بڑے اقدام کیے گئے، جیسے سوئمنگ پول نہیں بھرنا، گاڑی سروس نہیں ہوگی، اور 1 چھوٹا قدم یہ اٹھایا گیا کہ باتھروم کے فلیش ٹینک میں 1۔ 1 اینٹ ڈال دی جائے۔
3- کسی یورپی ملک میں 1 سٹوڈنٹ نے 1 ریسرچ کی کہ ہمارے ملک میں گورمنٹ اور پرائیویٹ سیکٹر میں کمپیوٹر میں جو فونٹ (لکھائی) استمال ہو رہی ہے اگر اس کی بجائے دوسرا فونٹ استمال کیا جائے تو ہمارے ملک کو پرنٹنگ اور سیاہی کی مد میں ملین ڈالرز کا فائدہ ہوگا۔ اس کے اس آئیڈیا کو نافذ کیا گیا اور اسٹوڈنٹ کو 30 ہزار ڈالر کا انعام دیا گیا۔
4- ہوائی جہاز کے پروں کے کنارے پر چھوٹے چھوٹے پر لگائے جاتے ہیں جن کو ونگلٹ ( Winglets) کہا جاتا ہے اس کے استمعال سے 4 سے6 فیصد پٹرول کی بچت ہوتی ھے۔
5- باکسنگ میں داڑھی رکھنا منع ہے اسکی وجہ یہ ہے کہ باکسر کو کوشن مل جاتا ہے ڈاڑھی رکھنے سے مُکا کم شدت سے لگتا ہے۔
اب آئیں اصل موضوع پر
پاکستان تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے اور ہم اپنی سوچ نہیں بدل رہے۔
کچھ چھوٹے چھوٹے اقدام اٹھائیں ( ہو سکتا ہے کہ کچھ لوگ اسکو پڑھ کر مجھے پاگل سمجیں )
سرکاری پرائیویٹ بالخصوص بینک، انشورنس ، فارماسیوٹیکل کمپنی وغیرہ میں اصول بنائیں کہ مارچ سے ستمبر تک کوئی کوٹ نہیں پہنے گا، کیو نکہ فل سوٹ پہن کے شدید گرمی میں دفاتر میں اے سی فل چلایا جاتا ہے ۔
آپ کسی کو کولڈ ڈرنک سے روک نہیں سکتے لیکن شادی ہال پر پابندی لگادی جائے کہ کھانے کے ساتھ سادہ پانی دیا جائے۔
ہوٹل ریسٹرانٹ میں فلٹر شدہ پانی دیا جائے نہ کہ منریل واٹر۔
ہفتہ میں ایک دن No tea کا ہونا چائیے، گھر، ہوٹل ریسٹرانٹ دفاتر وغیرہ میں اس دن چائے نہ بنے۔
مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ کی مساجد میں پانی کے نلکے اسطرح کے ھیں کہ اُن میں سے پانی کی پتلی دھار نکلتی ہے اگر آپ اسکو زیادہ کھولیں تو پانی ہاتھوں پے لگ کر آس پاس لوگو پے گرتا ہے اس لیے اسکو آہستہ کھولا جاتا ہے جِس سے پانی کی بچت ہوتی ہے۔ یہاں بھی ایسے نلکے ہونے چائیں ۔
چھوٹے بڑے ٹرک ، گڈز ٹرانسپورٹ کی گاڑیاں وغیرہ میں لوہے کی ڈیکوریشن لگائی جاتی ہے جس سے گاڑی کا وزن 300 سے 2000 کلو تک بڑھ جاتا ھے اور ڈیزل زیادہ استمعال ہوتا ھے، اسکو روکا جائے۔
گھر ، دفاتر میں فالتو 10 واٹ کا بلب بھی بند کر دیں۔
اسی طرح کی سینکڑوں چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں جن پہ عمل کر کے ہم اپنا فائدہ اور پاکستان کو تباہی سے بچا سکتے ہیں۔

🐑🐑🐑🐑🐑🐑🐑🐐🐐🐐🐐🐐
14/07/2023

🐑🐑🐑🐑🐑🐑🐑🐐🐐🐐🐐🐐

سوچئے ؟؟؟بھیک دینے سے غریبی ختم نہیں ہوتی!"ہم نے دو نوعمر بچوں کو لیاایک کو پرانے کپڑے پہنا کر بھیک مانگنے بھیجااور دوسر...
20/06/2023

سوچئے ؟؟؟

بھیک دینے سے غریبی ختم نہیں ہوتی!
"ہم نے دو نوعمر بچوں کو لیا
ایک کو پرانے کپڑے پہنا کر بھیک مانگنے بھیجا
اور دوسرے کو مختلف چیزیں دے کر فروخت کرنے بھیجا،
شام کو بھکاری بچہ آٹھ سو
اور مزدور بچہ ڈیڑھ سو روپے کما کر لایا.
اس سماجی تجربے کا نتیجہ واضح ہے۔
دراصل بحیثیت قوم، ہم بھیک کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں
اور محنت مزدوری کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں.

ہوٹل کے ویٹر، سبزی فروش اور چھوٹی سطح کے محنت کشوں کے ساتھ ایک ایک پائی کا حساب کرتے ہیں
اور بھکاریوں کو دس بیس بلکہ سو پچاس روپے دے کر سمجھتے ہیں کہ جنت واجب ہوگئی.
ہونا تو یہ چاہئے کہ مانگنے والوں کو صرف کھانا کھلائیں
اور مزدوری کرنے والوں کو ان کے حق سے زیادہ دیں.
ہمارے استاد فرماتے ہیں کہ بھکاری کو اگر آپ ایک لاکھ روپے نقد دے دیں تو وہ اس کو محفوظ مقام پر پہنچا کر اگلے دن پھر سے بھیک مانگنا شروع کر دیتا ہے.

اس کے برعکس
اگر آپ کسی مزدور یا سفید پوش آدمی کی مدد کریں تو
وہ اپنی جائز ضرورت پوری کرکے زیادہ بہتر انداز سے اپنی مزدوری کرے گا.
کیوں نہ گھر میں ایک مرتبان رکھیں؟ بھیک کے لئے مختص سکے اس میں ڈالتے رہیں.
مناسب رقم جمع ہو جائے تو اس کے نوٹ بنا کر ایسے آدمی کو دیں جو بھکاری نہیں.
اس ملک میں لاکھوں طالب علم، مریض، مزدور اور خواتین ایک ایک ٹکے کے محتاج ہیں.

صحیح مستحق کی مدد کریں تو ایک روپیہ بھی آپ کو پل صراط پار کرنے کے لئے کافی ہو سکتا ہے.
یاد رکھئے!
بھیک دینے سے گداگری ختم نہیں ہوتی،بلکہ بڑھتی ہے.
خیرات دیں،
منصوبہ بندی اور احتیاط کے ساتھ،
اس طرح دنیا بھی بدل سکتی ہے اور آخرت بھی.
باقی مرضی آپ کی"

اپھارہ :(Tympani) مویشیوں کے معدے میں گیسز کے بھر جانے کو اپھارہ کہتے ہیں. اور چارہ کھانے کے فوراً بعد ہو جاتا ہے. بائیں...
01/06/2023

اپھارہ :(Tympani)
مویشیوں کے معدے میں گیسز کے بھر جانے کو اپھارہ کہتے ہیں. اور چارہ کھانے کے فوراً بعد ہو جاتا ہے. بائیں فلینک(وکھی) پھول جاتی ہے.
اسباب :
١.دانہ زیادہ کھانا
۲.زیادہ سبز چارہ کھانا
٣.جلدی اگے ہوئے سبز چارے (برسیم) میں نمک کی مقدار کم ہوتی ہے وہ اندر جاکر سڑ جاتے ہیں اور زہریلی گیس پیدا کرتے ہیں اور اپھارہ ہو جاتا ہے
۴. خوراک کی نالی کی رکاوٹ.
٥.پروٹین سے بھر پور غذا کہا لینا.
علامت:(signs )
١.پیٹ کا پھول جانا
۲.بائیں فلینک گیسز سے پھول جاتی ہے
٣.سانس میں تنگی
۴.زبان باہر نکلی ہوئی
٥.تھوڑا گوبر اور تھوڑا پیشاب کرتا ہے
٦.جانور کی بائیں فلینک پر ہاتھ مارنے سے ڈھول کی سی آواز آتی ہے.
۷.پاؤں زمین اور پیٹ پر مارتا ہے
۸.اکسیجن کی کمی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی زیادتی سے موت واقع ہو جاتی ہے.
علاج:(Treatment)
فارمولا١.
١.تیل تارپین ٣۰سی سی
۲.ہینگ٣۰گرام
٣.تیل سرسوں ٥۰۰ ملی لیٹر
تینوں کو ملا کر پلا دیں
فارمولا ۲.
ہینگ ۲۰گرام
ہلدی ۴۰ گرام
ادرک ٣۰گرام
تینوں کو اکھٹے ملا کر کہلا دیں
فارمولا٣.
میڈیورل ٣ انجیکشن پلا دیں یا پھر بائیں فلینک میں ڈائریکٹ ریومن میں ٹیکہ لگا دیں
شدید حالت میں ٹروکار کینولہ لگاتے ہیں تاکہ گیسیں خارج ہو جائیں.
Inj hepasell 25 ml lagayein big animals ko
کنٹرول:
جانور کو خراب خوراک نہ دیں
جانور کو ضرورت سے زیادہ خوراک نہ دیں

29/09/2022

لو کرلو گل جناب 🤣🤣اینڈ کر گے فیصل آبادی

Cattle Digestive System:*************************𝗗𝗶𝗴𝗲𝘀𝘁𝗶𝘃𝗲 𝘀𝘆𝘀𝘁𝗲𝗺 𝗼𝗳 𝗰𝗮𝘁𝘁𝗹𝗲The cow's digestive tract consists of the fol...
29/09/2022

Cattle Digestive System:
*************************

𝗗𝗶𝗴𝗲𝘀𝘁𝗶𝘃𝗲 𝘀𝘆𝘀𝘁𝗲𝗺 𝗼𝗳 𝗰𝗮𝘁𝘁𝗹𝗲

The cow's digestive tract consists of the following.

Mouth

Esophagus

A four-compartment stomach, which includes

The rumen (paunch)

The reticulum (“honeycomb”)

The omasum (“manyplies”)

The abomasum (“true stomach”)

Small intestine

Large intestine

The rumen

The rumen (on the left side of the animal) is the largest stomach compartment and consists of several sacs. It can hold 25 gallons or more of material depending on the size of the cow. Because of its size, the rumen acts as a storage or holding vat for feed.

Aside from storage, the rumen is also a fermentation vat. The rumen’s environment favors the growth of microbes. These microbes digest or ferment feed within the rumen and make volatile fatty acids (VFAs). The rumen absorbs most of the VFAs from fermentation.

A good blood supply to the rumen walls improves absorption of VFAs and other digestion products. Tiny projections (papillae) line the rumen, which increases the rumen’s surface area and the amount it can absorb.

The reticulum

The reticulum is a pouch-like structure in the forward area of the body, close to the heart. The tissues in the reticulum form a network similar to a honeycomb. A small tissue fold lies between the reticulum and rumen, but the two aren’t separate compartments. Together they’re called the rumino-reticulum.

Heavy or dense feed and metal objects eaten by the cow drop into this compartment. Nails and other sharp objects may work into the tissue and cause “hardware disease.” You can use magnets to prevent disease or correct the problem through surgery. Leaving it untreated may lead to infection and possibly death.

The omasum

The omasum is a globe-shaped structure containing leaves of tissue (like pages in a book). It absorbs water and other substances from digestive contents. Feed material (ingesta) between the leaves will be drier than ingesta found in the other compartments.

The abomasum

The abomasum is the only compartment lined with glands. These glands release hydrochloric acid and digestive enzymes, needed to breakdown feeds. The abomasum is similar to a nonruminant stomach.

𝗧𝗵𝗲 𝘀𝗺𝗮𝗹𝗹 𝗶𝗻𝘁𝗲𝘀𝘁𝗶𝗻𝗲

The small intestine consists of three sections: the duodenum, jejunum and ileum.
It measures about 20 times the length of the animal.

Secretions from the pancreas and gallbladder aid in digestion within the small intestine. The small intestine completes most of the digestive process and absorbs many nutrients through villi (small finger-like projections). From the villi the nutrients enter into the blood and lymphatic systems.

𝗖𝗘𝗖𝗨𝗠
The cecum is the large area where the small and large intestine meet. The cecum breaks down some previously undigested fiber

𝗟𝗮𝗿𝗴𝗲 𝗶𝗻𝘁𝗲𝘀𝘁𝗶𝗻𝗲

The large intestine is the last section of the tract that undigested feedstuffs pass through. Microbes digest some undigested feed here, but the main digestive function of the large intestine is to absorb water.
******

Cow digestive system
The cow has four stomachs and undergoes a special digestive process to break down the tough and coarse food it eats. When the cow first eats, it chews the food just enough to swallow it. The unchewed food travels to the first two stomachs, the rumen and the reticulum, where it is stored until later. When the cow is full from this eating process, she rests. Later, the cow coughs up bits of the unchewed food called cud and chews it completely this time before swallowing it again. The cud then goes to the third and fourth stomachs, the omasum and abomasum, where it is fully digested. Some of this digested food enters the bloodstream and travels to a bag called the udder, where it is made into milk that will come out of her teats, while the rest goes towards the cow's nourishment.

😍😍😍😍
29/09/2022

😍😍😍😍

👁‍🗨👁‍🗨👁‍🗨👁‍🗨👁‍🗨
30/08/2022

👁‍🗨👁‍🗨👁‍🗨👁‍🗨👁‍🗨

قصہ درد سناتے ہیں کہ مجبور ہیں ہم وطن عزیز ایک زرعی ملک ہے جب کہ شعبہ زراعت میں گھریلو جانور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ...
06/08/2022

قصہ درد سناتے ہیں کہ مجبور ہیں ہم

وطن عزیز ایک زرعی ملک ہے جب کہ شعبہ زراعت میں گھریلو جانور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں
بدقسمتی سے پچھلے چند سالوں سے یہ شعبہ خصوصی طور پر حکومتی و انتظامی سطح پہ بری طرح نظر انداز کیا جا رہا ہے
ذیل میں جانور پال حضرات کے بنیادی اور سنگین مسائل میں سے چند اہم کا ذکر کرنے کی کوشش کرتا ہوں
کوئی بھی جاندار ہو جب تک اس کی خوراک و علاج کی مناسب دستیابی اس کی معاشرتی اہمیت کے لیے اتنی ہی ضروری ہے جس قدر ماحول میں آکسیجن
جب کہ جانوپال کسان کو سب سے بڑا مسئلہ یہی درکار ہے کہ گندم سے دگنی مہنگی کھل بنولہ میں ملاوٹ اس قدر ہے کہ جانور کھانے سے انکاری ہیں جب کہ کسان خریدنے پہ مجبور
دوسری طرف ونڈے کا حال ملاحظہ کریں کہ ایک نام اور ایک رنگ کے کئی اقسام کے ونڈے مارکیٹ میں دستیاب ہیں جن میں ایک اصلی جب کہ درجن بھر جعلی ہیں
ان ونڈوں میں لمحیات، وٹامن سمیت جانوروں کو تروتازہ اور صحت مند رکھنے کے اجزا کی جگہ لکڑی کا بورا اور رگڑی ہوئی اینٹیں تک ملی ہیں
جب کہ ان کی قیمت اور سونے کی قیمت میں چڑھاو میں کوئی فرق نہیں
دوسری طرف علاج معالجہ کی صورت حال اس سے بھی زیادہ ابتر ہے ہنگامی حالات تو ایک طرف یہاں عمومی بیماریوں کہ دوائیاں بھی دستیاب نہیں
سرکاری اسپتالوں میں ملنے والی دوائیاں اور مصالحہ جات منظور نظر لوگوں کے علاوہ ہر کسی کی پہنچ سے بہت دور ہیں
سونے پہ سہاگہ یہ کہ جو دوائیاں مارکیٹ میں دستیاب ہیں ان میں سے 98 فیصد جانوروں کو تندرست کرنے کی بجائے کسان کی کمر توڑنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں
دوائیاں فروخت کرنے والی کمپنیوں کے عام کارندوں کا معیار وائسرے ہندوستان سے کچھ کم نہیں حتی کہ سیر و سیاحت کی غرض سے اندرون و بیرون ملک خاندان سمیت آئے دن سفر کرتے ہیں
جب کہ کسان کا یہ حال ہے کہ بارش میں گری گھر کی دیوار تعمیر کرنے کو ادھار لینے پہ مجبور ہے
مصنوعی نسل کشی کا یہ عالم ہے کہ مہنگے سیمن، خود ساختہ اور اناڑی نسل کشی کے ڈاکٹروں نے دودھ و گوشت کی عمدہ پیدا وار کے روشن خیال کے چہرہ پہ کالک ملنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی

درج بالا تمام مسائل سے بڑا مسئلہ
موجودہ دنوں کی وبا لمپی سکن نے اس شعبہ سے وابستہ افراد کو مایوسی اور کرب کی انتہاوں تک پہنچا دیا ہے خدا گواہ ہے کوئی گاوں گوٹھ ایسا نہیں جس کے خالی کھیتوں میں جانوروں کے کثیر تعداد میں لاشے کتے، کوے اور گدھ نا نوچ رہے ہوں
یہ شہری لوگوں اور مکلف لباس والے افراد کے لیے بھلے مردار جانور ہیں مگر یہ کسانوں کے لیے اگرچہ اولاد نہیں مگر مستقبل کے حسین خوابوں کے لاشے ضرور ہیں
یہ کسی کسان کی بیٹی کے جہیز کا سامان ہے
تو کسی بیوہ کے بچوں کے منہ کا نوالہ
یہ ایک طرف نوجوان کاشت کار سالوں کی محنت ہے تو دوسری طرف بوڑھوں کی ساری زندگی کا ثمر
مگر افسوس صد افسوس کہ اس وبا کی روک تھام اور علاج معالجے کی فکر کسی کو نہیں
کاشت کار اپنی ماں، بیٹی، بہن یا بیوی کا زیور بیچ کے علاج کے نام پہ لٹنے پہ مجبور ہے تو ضمیر فروش طبقہ اپنے تجوریاں بھرنے میں
افسر شاہی چاپلوسی اور سازشوں میں مصروف ہے تو ارباب اختیارات اپنے تخت بچانے اور چھیننے میں

یہ شعبہ دیگر شعبوں کی طرح آخری سانسیں لینے پہ مجبور ہو گیا ہے اگر اب بھی اس شعبے کے مسائل کے حل پہ توجہ نا دی گئی تو وہ وقت دور نہیں کہ ان مکلف اور نازک مزاج لوگوں کی اولاد دودھ اور گوشت کے نام پہ نا معلوم کیا کچھ کھانے اور پینے پہ مجبور ہو جائیں گے اللّٰه تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ سب کو ہر آفت سے محفوظ رکھے آمین

لمپی کا باعث = بیوپاری اور 🪰مکھی🪰 #786 Goats&Cattle Worldیوں تو لمپی سکن بیماری کہ بارے سب بات کرتے ہیں اور ہر بندہ اپنے...
28/07/2022

لمپی کا باعث = بیوپاری اور 🪰مکھی🪰
#786 Goats&Cattle World
یوں تو لمپی سکن بیماری کہ بارے سب بات کرتے ہیں اور ہر بندہ اپنے طور پر آگاھی پھیلاتا ہے۔لیکن ہم سب لوگ ایک نہایت اہم نکتہ شاید چھوڑ دیتے ہیں اور وہ ہے لمپی پھیلانے والے ویکٹر۔۔۔ ویکٹر کیا یے۔۔ کوئی بھی چیز جو بیماری پھیلانے میں گاڑی کا کام کرتی ہے۔۔۔ بیماری کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتی۔۔۔۔۔۔ ایک تو لمپی کا بیماری جانور خرید کر دوسرے علاقے پہنچانا اور دوسرا کاٹنے والےمکھیاں

۔۔۔ لمپی سکن کے معاملے میں ویکٹرز کا کردار زیادہ اہم ہے۔۔
عام طور پہ بتایا گیا کہ۔ تین وجوہ ہیں
۱-چیچڑ Ticks
۲-مچھر
۳-مکھی Fly
لیکن گزشتہ مشاہدات میں دیکھنے میں؛آیا ہے کہ اسکے پھیلانے میں بنیادی کردار مکھی کا رہا ہے۔۔
مکھی Fly
کونسی مکھی؟
انگریزی میں بولے تو بائٹنگ فلائی Bitting Fly۔۔۔۔ اور ڈاکٹرز کی زبان میں سٹیبل فلائی(stable fly) یعنی اصطبل کا مکھی
اس کو یہ نام گھوڑوں کے اصطبل میں موجودگی کی وجہ سے دیا گیا(جہاں گھوڑوں میں یہ انفیکشیس انیمیا نامی بیماری پھیلاتی ہیں ) اس مکھی کا بنیادی حملہ گھوڑوں اور گائوں پر ہی دیکھا گیا ہے عام طور پر لیکن اگر ایک ایسی جگہ پر گھوڑے یا گائے دستیاب نہ نظر آئیں تو یہ کتوں بلیوں یا چھوٹے چوپائیوں یا انسانوں پر بھی حملہ کر سکتی ہیں

-----------رہائش------
یہ مکھی زیادہ تر ندی نالوں اور پانی کے جوہڑوں کے قریب کیچڑ میں افزائش کرتی ہیں۔۔۔ اور رات کے وقت کچرے کہ ڈھیر میں اناج کی بوریوں ،کونوں کھدروں یا بھوسے کی گٹھوں میں چھپتی ہیں۔ دن کے وقت جو اس مکھی کا حملہ کرنے کا وقت ہوتا ہے اس وقت یہ مکھی کہیں بھی موجود ہو سکتی ہے حتیٰ کہ آپ کے کھانے کے ٹیبل پر بھی کیونکہ یہ مکھیاں عام گھروں کی مکھیوں کے ساتھ ہی رہتی ہے اور اس کے ساتھ ہی ان کی افزائش ہے
------حملہ--------
ان مکھیوں کی صرف مادہ Female Fly ہی جانور کو کاٹتی ہے۔۔۔ شوق سے نہیں مجبوری ہے اسکی۔۔۔ اپنے پیٹ میں موجود انڈوں eggs laying کی بڑھوتری کیلیے اسے خون کی ضرورت ہوتی(اصل میں پروٹین کی ضرورت ہوتی).... اسلئے وہ جانور سے خون حاصل کرتی ہے۔۔ اور بیماری جانور کو منتقل کردیتی ہے۔۔۔
-----پہچان----
اس مکھی کی پہچان میں ویسے راکٹ سائنس ہہ کیوں کہ اسکے ماتھے پر نہیں لکھا ہوتا کہ میں ہی کاٹنے والی مکھی ہوں۔۔ اسکی وجہ یہ ہہ کہ یے عام گھروں میں پائ جانے والی عام مکھی (کامن ھاؤس فلائی Common House Fly) جیسی ہی ہوتی ہے ... ہاں البتہ اسکا رنگ تھوڑا سا ہلکا ہوتا ہہ اس سے۔۔ اور جسامت میں چھوٹی ہوتی ہے ایک ضروری بات یے عام طور پر جانور کی ٹانگوں کی پچھلی جانب موجود ہوتی ہیں۔۔ کیوں کا جانور کی ٹانگوں کی پچھلی طرف خون کی رگیں نسبتا زیادہ ہوتی ہیں اور وہاں پر جانور کو ان مکھیوں کو بھگانا بھی نسبتاً مشکل ہوتا ہے۔ تو جب بھی آپ انکو دیکھیں اپنا ٹائم موبائل سے زیادہ اسپرے والی ٹینکی کو دیں۔۔۔ کیوں کہ یہ مکھی آپ کی رات کی نیند اور دن کی بھوک مار سکتی ہے۔۔۔
-----کنٹرول----------
اس مکھی کو کنٹرول کرنے کا سب سے آسان طریقہ اسپرے ہہ پاکستان میں اس وقت
+ڈیلٹا میتھرین
+سائپر میتھرین
+ٹرائکلور فن
نامی دوائیں کامیابی کہ ساتھ اس بیماری کو پھیلانے والے ویکٹر کو کنٹرول کرنے میں استعمال ہوری ہیں۔ ۔۔ مختلف مشاہدات سے سامنے آیا ہے کہ باڑوں میں ایک دن یا دو دن چھوڑ کر اگر یہ مندرجہ بالا ادویات کی سپرے کی جائے تو باڑے مکھی مچھر اور چیچڑوں سے محفوظ رہتے ہیں ہیں۔ زیادہ مناسب یہ ہے کہ جانوروں کو باڑوں سے نکال کر سپرے کی جائے پانی کی حوض اور چارے کی کھرلیوں کو سپرے سے دور رکھا جائے۔ یاد رکھیں سپرے کی ایک ٹینکی اس بیماری کے بعد استعمال کی جانے والی دوائی سے ہزار گنا بہتر ہے
ہمالیہ کے پہاڑوں میں ایک درخت جس کو Cedar کہتے ہے, یا دیودار اس کے جلانے سے کالا بدبودار تیل نکلتا ہے, جس کو Cedar oil , دیودار کا تیل کہتے ہے, اس کے لگانے سے بھی Stable Fly چار دنوں تک جانور کے پاس نہیں اتا۔
چار دنوں کے بعد دوبارہ دیودار تیل لگانا پڑتا ہے۔ جی وہی دیودار جس سے فرنیچر بھی بناتے ہے

اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو اور جلد سے جلد اللہ ہمیں اس آفت سے دور کر دے آمین۔۔۔
تحریر پڑھنے کا شکریہ

میں نے بکریاں پالنے والے ایک چھوٹے سے فارمر سے پوچھا کہ آپ کے پاس کتنی بکریاں ہیں اور سالانہ کتنا کما لیتے ہواس نے کہا م...
30/12/2021

میں نے بکریاں پالنے والے ایک چھوٹے سے فارمر سے پوچھا کہ آپ کے پاس کتنی بکریاں ہیں اور سالانہ کتنا کما لیتے ہو
اس نے کہا میرے پاس اچھی نسل کی بارہ بکریاں ہیں جو مجھے سالانہ چھ لاکھ روپے دیتی ہیں جو ماہانہ پچاس ہزار بنتا ہے
مگر میں نے جب بکریوں کے ریوڑ پر نظر دوڑائی تو اس میں بارہ نہیں تیرہ بکریاں تھیں
جب میں نے اس سے تیرھویں بکری کے بارے میں پوچھا تو اسکا جو جواب تھا وہ کمال کا تھا اور اسکا وہی ایک جملہ دراصل کامیاب ہونے کا بہت بڑا راز تھا
اس نے کہا کہ بارہ بکریوں سے میں چھ لاکھ منافع حاصل کرتا ہوں اور اس تیرھویں بکری کے دو بچے ہوتے ہیں ایک کی قربانی کرتا ہوں اور دوسرا کسی مستحق غریب کو دے دیتا ہوں
اس لئے یہ بکری میں نے گنتی میں شامل نہیں کی
یہ تیرہویں بکری باقی کی بارہ بکریوں کی محافظ ہے اور میرے لئے باعث خیر وبرکت ہے

یقین کریں کہ یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔
دنیا کے بڑے بڑے فلاسفروں کے فلسفے ایک طرف اور اس بکریاں پالنے والے نوجوان کا یہ جملہ ایک طرف
مجھے وہ بات ان پڑھ سادہ لوح گلہ بان کامیابی کا وہ فلسفہ سمجھا گیا جو کامرس کی موٹی موٹی کتابیں مجھے نہ سمجھا سکیں (منقول)
حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا قول ہے
لوگ رزق کو محنت میں تلاش کرتے ہیں حالانکہ یہ سخاوت میں پوشیدہ ہے۔۔

Address

Gujranwala

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 786 Goats & Cattle World posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 786 Goats & Cattle World:

Videos

Share


Other Animal Rescue Service in Gujranwala

Show All