10/05/2021
اینڈی اور آئی بی دو مختلف ناقابل علاج بیماریوں ھے جن سے ویکسین کے زریعے تحفظ پایا جاتا ھے ۔
آئی بی کا مطلب ھے انفیکشن برونوچیسٹ اور اردو میں اسے متعدی کھانسی کہتے ھے ۔اس میں برڈز کو کھانسی ھوتی ھے اور سانس کی نالیوں میں سخت قسم کا ریشہ بن جاتا ھے جسے ھم پلگ کہتے ھے جو سانس لینے میں دشواری پیدا کرتا ھے اور اسی وجہ سے برڈز مرتے ھے ۔اس کی احتیاطی طور پر ویکسین موجود ھے ۔مگر بیماری کے بعد کچھ نا کچھ تکہ لگا کر علاج بھی کر لیا جاتا ھے۔
اور این ڈی نیواکاسٹل ڈیزیز کا مخفف ھے ۔اور برصغیر میں اسے رانی کھیت بھی کہا جاتا ھے ۔یہ جس گاؤں شہر میں آئی اسی کی نسبت اس کا نام رکھا گیا ۔یورپ میں نیواکاسٹل نامی گاؤں میں اور ھندوستان میں رانی کھیت نامی گاؤں میں آئی تھی ۔اس سے بچاؤ کیلئے ویکسین کی جاتی ھے مگر بیماری کے بعد بھی اس کا علاج تکا لگا کر کیا جاتا ھے جو کبھی کامیاب کبھی ناکام رھتا ھے ۔اس بیماری میں قوت مدافعت کی کمی اور بخار کی شدت دیکھنے میں آتی ھے۔