All birds care tips and breedings

All birds care tips and breedings Please like comment and share my page

14/03/2023
01/02/2023

سفیدہ اور اسکے فوائد :

1-پروٹین اور گڈ فیٹس کا بہترین ذریعہ ہیں-
2-اس میں موجود وٹامن بی، اے ، ای، سی ، کیلسیم ، فاسفورس ، زنک، میگنیشیم اور پوٹاشیم پرندے کے دفاعی نظام کو تقویت بخشتے ہیں_
3- پرندے کی بینائی اور ہڈیوں کے لئے بہترین ہیں _
4-پرندے کے رئسپائرٹری نظام کو بھی تندرست رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں _
5-سفیدے میں موجود تیل کسی بھی قسم کے منجمد مواد کا ہو درست کرنے میں مددگار ہے_
6- اگر کسی پرندے کو سانس لینے میں دشواری پیش آ رہی ہو تو آپ اسے سفیدہ یا اس کی چائے بنا کے بھی دے سکتے ہیں -
7-یاد رکھیں ایک دم سے بہت سے پتے پرندے کے نظام ہضم کو متاثر بھی کر سکتے ہیں۔
8-ہمیشہ دھو کر صاف کر کے اپنے پرندوں کو سرو کریں _
9-اسکو چبانے سے پرندے کی چونچ ٹرم بھی رہتی ہے اور اسکے منہ کے بھی مسائل کے لیے بہترین ہے-
10-مہینے میں اگر آپ ایک یا دو دفعہ پرندوں یہ بطور ٹریٹ دیں تو اس سے آپکے پرندے نا صرف خوش رہیں گے بلکہ وہ انشاءاللہ صحت مند بھی رہیں گے

21/01/2023

کیا آپ نے کبھی شدید دکھ میں سورۃ الضحی کو سنا یا پڑھا ہے ؟
آپ اسکو سن کر تو دیکھے پڑھ کر تو دیکھے آپکے دل کی تنگی تحلیل ہوگی۔اس سورۃ کو anxiety ,depression کی دوا بھی کہا جاتا ھے۔
اللہ تعالیٰ سورۃ کے آغاز میں دو قسمیں کھاتے ہیں۔

وَالضُّحٰى (1)

دن کی روشنی کی قسم ہے۔

وَاللَّيْلِ اِذَا سَجٰى (2)

اور رات کی جب وہ چھا جائے۔

اس سے پتہ چلتا ہے دن کی روشنی اور رات کی تاریکی دونوں کتنی Value رکھتی ہیں۔
زندگی بھی تو ایسے حالات سے گزارتی ہے ۔ کبھی روشن کبھی تاریک۔
تو پتہ چلا دونوں ہی برے نہیں ہوتے ہیں۔ دونوں کا آنا لازم ہوتا ہے۔ اور دونوں اپنی خوبصورتی کے ساتھ آتے ہیں۔
جب روشنی ہوتی ہے تو تاریکی چھانا لازمی امر ہے اور جب تاریکی ہے تو روشنی آنا بھی لازمی امر ہے۔
بات یہ ہے آپکو یقین ہونا چاہیے۔
کیا یقین ہونا چاہیے ؟
کہ کچھ بھی ہو۔

مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلٰى (3)

آپ کے رب نے نہ آپ کو چھوڑا ہے اور نہ بیزار ہوا ہے۔

ہمارا رب نہ ہمیں چھوڑے گا نہ بیزار ہوگا۔
ساری دنیا چھوڑ سکتی ہے رب نہیں چھوڑے گا
جب لوگ آپ کو چھوڑ جائیں تو پریشان مت ہو۔ آپکا رب نہیں چھوڑے گا۔
ہر محبت بیزار ہوسکتی ہے۔پر خالق کی محبت مخلوق سے ختم نہیں ہوتی 🤍
کتنی پیاری تسلی ہے نا ۔ اللہ ہمیشہ ساتھ ہیں ۔۔۔
جب ہم دنیا میں خسارے میں جارہے ہوتے ہیں۔ہر تعلق آہستہ آہستہ ختم ہو رہا ہوتا ہے ۔ ہر چیز دور جا رہی ہوتی ہے۔ دنیا منہ موڑے کھڑی ہوتی ہے تو یاد رکھے

وَلَلْاٰخِرَةُ خَيْـرٌ لَّكَ مِنَ الْاُوْلٰى (4)

اور البتہ آخرت آپ کے لیے دنیا سے بہتر ہے۔

اصل چیز تو آخرت ہے۔
دنیا میں نہ ہو کامیابی، لیکن آخرت پر کمپرومائز نہیں ہوسکتا ہے
آپ کیوں امید کرتے ہیں لوگ راضی کریں ؟
آپ کیوں ایسے اعمال نہیں کرتے جن سے اللّٰہ تعالیٰ راضی ہو،
آپ اللہ کے لیے کوشش کریں اللہ تسلی دیتے ہیں۔

وَلَسَوْفَ يُعْطِيْكَ رَبُّكَ فَتَـرْضٰى (5)

اور آپ کا رب آپ کو (اتنا) دے گا کہ آپ خوش ہو جائیں گے۔

کیا ہوا جو ساری محنت ضائع ہوگی ؟ کیا ہوا سب نے چھوڑ دیا ؟ کیا ہوا سب کے آگے برے بن کیا آپ نے کبھی شدید دکھ میں سورۃ الضحی کو سنا یا پڑھا ہے ؟
آپ اسکو سن کر تو دیکھے پڑھ کر تو دیکھے آپکے دل کی تنگی تحلیل ہوگی۔اس سورۃ کو anxiety ,depression کی دوا بھی کہا جاتا ھے۔ کی بیزاریت پر پریشان نہ ہو آپ مسلمان ہیں آپکے پاس اعزاز ہے آپکا رب آپ سے بیزار نہیں

10/01/2023

*موسم سرما میں پرندوں کی ٹھنڈ اور بیماریوں سے حفاظت*

موسم سرد اور ٹھنڈا ھو رھا ھے۔رات کو ررجہ حرارت مزید گر جاتا ھے۔
موسم کی یہ تبدیلی اور ٹھنڈ پرندوں میں بخار۔نزلہ زکام۔ریشہ اور رانی کھیت کی بیماریوں کا باعث بنتی ھے۔

آپ چند اختیاطی اقدامات کرکے اپنے پرندوں کو بیمار ھونے سے بچا سکتے ھیں۔
انشاءاللہ

1۔پنجروں کو پلاسٹک شیٹ یا کپڑے سے کور کردیں۔ اور صرف مناسب ھوا کیلئے جگہ چھوڑ دیں تاکہ پرندوں کا سانس بند نہ ھو۔

2۔شام کو پانی اٹھا لیں کیونک رات کو پانی پڑا رھے تو بھت ٹھنڈا ھو جاتا ھے۔پرندے وہ ٹھنڈا پانی پی کر بیمار ھو جاتے ھیں۔

3۔روز صبح تازہ نیم گرم پانی رکھیں۔

4۔ ٹھنڈ زمین سے مرغی کے پنجوں سے جسم میں منتقل ھوتی ھے۔مرغیوں کے پنجروں میں نیچے 2 یا 3 انچ تک بھوسہ توڑی / چاول کا چھلکا/ یا برادہ ڈالیں تا کہ وہ گرم رھیں۔

5۔پنجروں کو مکمل خشک رکھیں اور گیلا ھونے سے بچائیں۔

6۔ھفتہ میں 2 دن لھسن ادرک سونف اجوائن اور ملیٹھی کا قھوہ بنا کردیں۔

7۔پنجروں میں مناسب لائٹ کا بندوبست کریں بلب لگائیں۔ پرندے دانہ بھی اچھی طرح کھاتے ھیں اور اس سے انڈوں کی پیداوار بھی بڑھتی ھے

پوسٹ پسند ائے تو شیئر کریں۔

10/01/2023

؟

اکثر پرندے کھانے کے ساتھ کچھ پتھر (Gritt) اور کنکر بھی نگل لیتے ہیں۔ یہ کنکر کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
پرندوں کے دانت نہیں ہوتے، اس لیے وہ کھانا چبا نہیں سکتے، پرندوں کا نظام انہضام بھی ہم انسانوں سے مختلف ہوتا ہے، انکا معدہ ایک سے زیادہ حصوں میں تقسیم ہوتا ہے، اسی میں سے ایک حصہ gizzard ہوتا ہے۔
پرندے جو چھوٹے پتھر، کنکر وغیرہ نگلتے ہیں وہ انکے gizzard میں پہنج جاتا ہے، gizzard کی دیواریں پٹھوں سے بنی ہوتی ہیں، جب پٹھے حرکت کرتے ہیں تو gizzard میں خوراک چھوٹے حصوں میں ٹوٹتی ہے، تب وہاں موجود یہ پتھر اس خوراک کو تورنے/ پیسنے میں مدد دیتے ہیں۔
ان پتھروں کو gastrolith کہا جاتا ہے۔ معدہ کا ایسڈ خارج کرنے کا کام gizzard سے اوپر موجود proventriculus میں ہوتا ہے۔ جب یہ پتھر گھس جاتے ہیں تو پرندہ انہیں باہر نکال دیتا ہے اور نئے نگل لیتا ہے۔۔۔

پرندوں کے علاؤہ کچھ ریپٹائلز اور کچھ اور جانوروں میں بھی یہ چیز پائی جاتی ہے۔

10/01/2023


قدرتی طریقوں سےمرغوں/ اصیلوں اور پرندوں کو صحتمند رکھنے کے طریقے۔

پرندوں کی صحت کے حوالے سے کافی پریشانی ھوتی ھے۔ اگرچے مارکیٹ میں بہت علاج دستیاب ھیں۔ لیکن پھر بھی نقصان ھوتا رھتا ھے۔ ایک اچھے شوق کے لیے ضروری ھے کہ مرغے/مرغیاں صحتمند ھوں۔ کوالٹی انڈے ھوں گے تو کوالٹی بریڈنگ ھو گی۔

اصیل بھی عام پولٹری کیطرح صحت کے معاملے میں کمزور تصور کیے جاتے ھیں اور مختلف بیماریوں کا شکار ھوتے ھیں۔ ان میں سے آنتوں میں کیڑے اور اس سے منسلک بیماریاں بہت خطرناک ھے۔ یہ بیماری دراصل باقی بیماریوں کی جڑ ھے۔ ہارمون انجیکشن اور اینٹی باوا ٹک نہ صرف مہنگی بلکہ پرندوں کی لمبی زندگی ہر بھی خاطر خواہ اثر انداز ھوتے ھیں۔ اس لیے درج ذیل دیسی علاج اصیلوں کو تندرست اور بہتر رکھنے میں بہت کارآمد ھیں۔ ھمارے پرانے شوقین یہی جڑی بوٹیوں اور مثالہ جات کو مخصوص مقدار میں پیس کر اپنے مرغوں کو دیے کرتے تھے۔

1. Black Pepper (کالی مرچ )

کالی مرچ میں وافر مقدار میں وٹامن اور دیگر غذائی اجزاء موجود ھوتے ھیں۔ یہ سوزش، بیکٹریا اور اینٹی اکسٹینڈ کے لیے بہت مفید ثابت ھوتی ھے۔ یہ زہریلے مادوں کو صاف کرنے میں نہایت موثر ھے اور غذائی اجزاء کو تحلیل اور جذب کرنے میں مددگار ثابت ھوتی ھے۔ مرغے/مرغیاں سانس کے مسائل کا بہت جلد شکار ھوتے ھیں۔ تھوڑی سی کالی مرچ کو اگر ان کی خوراک یا پانی میں ڈال دی جائے تو یہ سانس کے مسائل کے تدارک میں نہایت کارگر ثابت ھوتی ھے اور ان کی کھانسی کے لیے بھی بہتر ھوتی ھے۔

2. Red Pepper (لال مرچ )

سالہا سال سے پرانے کسان عموما پیسی ھوئی لال لمبی نوک والی مرچ مرغوں/بطخوں اور دیگر پرندوں کی خوراک یا پانی میں ڈال دیتے تھے بہتر اور زیادہ انڈوں کیلے۔ کیڑوں سے جڑی بیماریاں مرغوں میں کمزوری اور انڈوں کی صلاحیت پر بری طرح اثر انداز ھوتی ھیں۔ جس کے لیے یہ لال مرچ بہت اچھا علاج ھے۔ لال مرچ ان کیڑوں اور جراثیم کو جلا دیتی ھے جو ہاضمے والے سیسٹم کو تباہ کرتے ھیں۔ بس آدھی چھوٹی چمچ لال مرچ ان کی خوراک میں ڈالنے سے قدرتی طریقے سے مرغے جراثیم سے پاک (deworm) ھو جاتے ھیں۔

3. Oregano ( اسی نام سے پنساری سے عام مل جاتا ھے )

اجوائن، تلسی، نیاز بو، levandor اور چند اور mint flavoured پودے بھی اسی کی قسمیں ھیں۔ آرگینو تیل ایک قدرتی آئنٹی باوٹک ھے۔

29/12/2022

السلام علیکم شوقین بھائیوں چوزوں کو بچانا ہے تو مچھر سے بچائیں چوزوں پے پر کم ہوتے ہیں مچھر جب بار بار کاٹتا ہے تو چوزوں کی نیند پوری نہیں ہوتی ساتھ بخار ہو جاتا ہے بخار کے ساتھ جسم درد پھر جسم درد کی وجہ سے چوزے کھڑے ہو جاتے ہیں پوٹ بند کر دیتے ہیں اور پھر 1 2 دنوں میں مر جاتے ہیں۔۔۔
خوراک انڈہ فیڈ ۔۔۔
باجرہ گندم سوکھی روٹی روازنہ دیں ابلے انڈے کھلائیں ساتھ کبھی کبھار فرائی انڈہ دیں ساتھ ہفتے میں 2 بار فیڈ دیں مزید گڑ سونف اجوائن دیتے رہیں ۔۔۔
پانی قہواہ ۔۔۔
پانی میں دار چینی سونف اجوائن کالی مرچ لونگ ادرک عرق گلاب گڑ سب ڈال کر ان سب کو اچھی طرح ابالیں اور قہواہ بنا کر رکھ لیں جب بھی پانی ڈالیں اس میں تھوڑا یہ قہواہ ڈال کر ہلکا گرم کریں پانی اتنا گرم ہو کہ ٹھنڈا نہ رہے اور 2 3 منٹ ہلکا گرم رہے دن میں 1 بار یہ دیں ساتھ سادہ پانی جب دیں اک بار ہلکا گرم کریں کہ ٹھنڈا نہ رہے
دوائی پانی ۔۔۔
اگر چوزے سست ہیں تو پیناڈول بروفن فلیجل موسیگاروی چاروں سیرپ 1 1 1 1 سی سی 1کپ پانی میں حل کر کے پلائیں اگر چوزے زیادہ بیمار ہو جائیں منہ کھول کر سانس لیں اور کھڑے ہو جائیں تو انجکشن ڈیکاڈارن اور میتھبال مکس کر کے عمر کے حساب تھوڑا تھوڑا لگائیں ان شاءاللہ سیٹ ہو جائیں گے۔
رات کو بند کرتے وقت۔۔۔
کھڈے میں 2 3 منٹ دھواں لگائیں تاکہ مچھر مکھی نکل جائیں اور سادہ پانی پلا کر بند کر دیں ان شاءاللہ چوزے بہت اچھی گروتھ کریں گے یہ سب نئے شوقین بھائیوں کیلئے پوسٹ ہے

13/12/2022

مرغی پال حضرات کے اہم پوسٹ۔
اصیل مرغیوں کی بیماری اور ان کا علاج

1۔ پیچش_سبز_سفید یا خونی بیٹ کرنا
اصیل مرغ مرغی یا چوزے جب سبز سفید یا خونی پیچش کریں اور اک جگہ پہ اداس کھڑا ہو جائے اورکھانا پینا بند کریں تو انکو ایک گولی صبح شام کھلا دیں۔ ان شاء اللہ دو خوراک سے ہی پیچش رک جائیں گے۔!!

2۔ !!
ایسے اصیل جو نزلہ زکام کا شکار ہوں یا جن کے گلے سے خرخر کی آوازیں نکلیں انکو رات کو ایک کیپسول روزانہ oxytetracycline کھلا دیں۔ تین دن تک انشاءاللہ ٹھیک ہوجائے گا

3۔ !!
عموما بڑے قد کاٹھ کے اصیل یا انکی بریڈ جب جسم کی بڑھوتری شروع کریں تو انکی ٹانگیں مڑ یا کمزور ہو جاتی ہیں۔ ایسے اصیل کو روز اک گولی #نیوروبیان یا کھلائیں۔ انکے جسم تندرست اور پٹھے مضبوط ہو جاتے ہیں۔!!

5۔ ۔!!
جن دوست احباب کے جانور گرمی کی شدت میں نڈھال ہوتے ہوں یا بخار میں مبتلا ہوتے ہوں وہ روز #دوکلو تازہ پانی میں ایک #پیراسیٹامول ڈال کر پلائیں۔!!
ناک یا آنکھوں سے پانی بہتا ہو تو پھر ایک کیپسول بھی ڈال دیں اور اسے اچھی طرح مکس کرکے پینے کیلئے انکے آگے رکھ دیں۔!!

6۔ !!
وہ بریڈر یا بڑی عمر کی مادیاں جو جوڑے نہیں ہوتیں سست اور جرثومے کمزور ہوں انکو ہر روز ایک کیپسول +400 کھلائیں۔ چند دنوں بعد جوڑ لگنے لگ جائیں گے۔!!

7۔ !!
اور #سینگوبیان کیپسول کھلانے سے اصیل پٹھے پٹھیاں صحت مند اور اعصابی طور پر مضبوط اور رنگ سرخ ہو جاتا ہے۔ بدن کی نشوونما بھی بہترین اور قد کاٹھ میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔!!

#نوٹ!! پوسٹ اچھی لگے تو ضرور شئیر کریں تاکہ سب شوقین بھائیوں کا فائدہ ہو....

Address

Hyderabad

Telephone

+923153828704

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when All birds care tips and breedings posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category