19/07/2022
بچھڑوں، کٹوں، ویہڑیوں کو کیا کھلائیں، فیٹننگ والے جانوروں کو کیا کھلائیں، جانور کے سونے میں 20 دن رہتے ہیں کیا کھلائیں، جانور بیمار تھا کمزور ہوگیا تھا اب کیا کھلائیں، جانور دودھ سے خشک کرا دیا اب کیا کھلائیں۔ بھیڑ بکریوں کو وزن کے لیے کیا کھلائیں, چھوٹے بچوں کا پیٹ لٹک جاتا ہے اور قد نہیں بڑھتا کیا کھلائیں
ان سب سوالوں کا جواب ہے خشک چارہ، ہئے (hay)
کونسا (hay) خشک چارہ ؟
روڈز گراس، جئی، برسیم، لوسن وغیرہ کا
دنیا کے سب سے اچھے چاروں میں لوسن کا شمار ہوتا ہے۔
اب اس کی بیجائی کا وقت شروع ہو رہا۔ موقع سے فائیدہ اٹھائیں اب کی بار ان چاروں کو خشک کرنے کا تجربہ کرنا اور اپنے جانوروں کو کھلانا ہے۔
آپ کے اپنے ملک پاکستان سے لاکھوں ٹن خشک چارہ دوسرے ملکوں میں(export) جا رہا ہے لیکن ہم بضد ہیں کہ توڑی دبا کر کھلانی ہے اور خبردار اگر کسی نے توڑی کو برا بھلا کہا یا توڑی کو ڈی گریڈ کیا۔
خشک لوسن میں (hay) میں پروٹین cp 20-22 فیصد ہوتی ہے۔
سبز چارے کو اتنا خشک کرنا کہ اس میں پانی کی مقدار 10 فیصد سے کم ہو جائے تو اس کو ہم ہئے (hay) یا خشک چارہ کہتے ہیں گندم تھریشر سے نکالتے وقت توڑی میں تقریباً 8 فیصد پانی یا نمی ہوتی ہے۔ یعنی جب چارہ توڑی جتنا خشک ہو جائے تو محفوظ کرنے کے لیے تیار ہے۔
صاف اور خشک جگہ پر ایک سال تک بھی خشک چارہ محفوظ رہتا ہے۔
ہئے (hay) بنانا چارے کو محفوظ کرنے کا ایسا طریقہ ہے کہ اس میں چارے کی غذائیت میں کوئی فرق نہیں آتا۔
ایک اور مسئلہ ہے ہم اچھا چارہ لوسن برسیم لگا تو دیتے ہیں لیکن اس کو موزوں وقت پر کاٹتے نہیں ہیں
چارے کی موزوں وقت پر کٹائی !!
زیادہ پکے ہوئے چارے میں غذائیت تو کم ہوتی ہی ہے ساتھ ساتھ ہاضمیت بھی کم ہو جاتی ہے۔ کھاد، پانی اور زمین کا استعمال کا ضیاع بھی ہوتا ہے لیکن چارے کی افادیت اور ہضم ہونے کی شرح بھی کم ہو جاتی ہے جس کا اثر جانوروں کی پیداوار پر پڑتا ہے، اور یہ آپ سب جانتے ہیں کہ پکا ہوا چارہ کھلانے سے کیا مسائل آتے ہیں۔
ان چیزوں سے بچنے کا حل ہے کہ یا تو آپ سائیلج بنا لیں یا پھر جئی، لوسرن، برسیم, روڈز گراس کو خشک کرکے، ہئے (خشک چارہ) بنالیں۔ کب تک اپنے گھر کے افراد یا مزدوروں سے روزانہ چارہ کٹوا کر، کتروا کر ڈلواتے رہیں گے، یہی ٹائم کسی اور کام میں لگا لیں۔