Al_Shifa veterinar clinic and services Islamabad

Al_Shifa veterinar clinic and services Islamabad we provided all kinds of treatment; artificial insemination and vaccination of animals. Dr Tayyab Abba's

09/03/2023
جانور پال حضرات اور دوستوں کے لئے اہم پیغام (گلٹی دار جلدی بیماری)Lumpy Skin Diseaseلمپی سکن بیماری  یہ بیماری سندھ اور ...
28/02/2023

جانور پال حضرات اور دوستوں کے لئے اہم پیغام
(گلٹی دار جلدی بیماری)
Lumpy Skin Disease
لمپی سکن بیماری
یہ بیماری سندھ اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں پھیل چکی ہے،اور ، لہاذا احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے جلد از جلد اپنے قیمتی جانوروں کی ویکسین کروائیں اور نقصان سے بچیں. سندھ میں کافی نقصان کر چکی ہے۔
یہ بیماری ایک وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے جسکا نام لمپی اسکین ڈیزیز وائرس, (Capripoxvirus) ہے
#علامات:-
بخار
آنکھوں سے پانی آنا
ناک سے پانی آنا
لمف نوڈ کا پھول جانا
بھوک کم ہونا
دودھ کی پیداوار کم ہو جانا جانور کے چلنے پھرنے میں دشواری
جانور کا دباؤ کا شکار ہوجانا جلد کے اوپر دانوں کا نکل آنا جو کے پورے جسم پر پھیل جاتے ہیں دانے زیادہ تر جانور کے سر ,گردن ،جھالر،حیوانہ ،مخصوص اعضا اور ٹانگوں پر نمایاں ہوتے ہیں-
#پھیلاؤ :-
ایک جانور سے دوسرے جانور میں بذریعہ مچھر ، خوراک کا ایک جگہ کھانے،کیڑے مکوڑے کے کاٹنے ،ایک کھرلی میں پانی پینے سے پھیل سکتی ہے،،

یہ بیماری چونکہ ایک وائرس سے ہوتی ہے اسکا کوئی مخصوص علاج موجود نہیں ہے,تاہم ویکسین سے ہی اس بیماری کو روکا جا سکتا ھے۔
Dr.Muhammad Tayyab
03107865455
03471005455

🐐🐄 جانوروں کے لئے نمک  ✨گرمی ہو یا سردی جانوروں کی کھرلی میں نمک کے ڈھیلے ضرور ہونے چاہیےمارکیٹ میں ایسے نمک/سالٹ بلاک ب...
15/02/2023

🐐🐄 جانوروں کے لئے نمک ✨

گرمی ہو یا سردی جانوروں کی کھرلی میں نمک کے ڈھیلے ضرور ہونے چاہیے
مارکیٹ میں ایسے نمک/سالٹ بلاک بھی موجود ہیں جن میں عام خوردنی نمک، سوڈیم کلورائیڈ، کے ساتھ ساتھ میگنیشیئم، زنک، کوبالٹ، سیلینیم، مینگانیز، آئرن اور آئیوڈین بھی شامل ہوتے ہیں

منرلز/ معدنیات کو پورا کرنے کے لیے دو طریقے ہیں ایک جانوروں کی خوراک میں منرل وٹامن پاؤڈر شامل کرنا اور دوسرا منرل بلاک کی صورت میں جانوروں کی کھرلیوں میں رکھنا

نمک کے ڈھیلے اور منرل بلاک جانوروں کو نمکیات معدنیات تو فراہم کرتے ہیں ساتھ ساتھ جانور غیر خوراکی چیزیں جیسے کھرلی، دیوار اور خوراک کے برتنوں کو چاٹنا بھی کم ہو جاتا ہے

نمک کے ڈھیلوں یا سالٹ منرل بلاک کو چاٹنے سے جانور لعاب زیادہ پیدا کرتا ہے جس سے نظام انہضام بہتر رہتا ہے
نمک کے ڈھیلوں اور منرل بلاک کو چاٹنے سے جانوروں میں معدے کی تیزابیت اور ہاضمہ کے مسائل کم ہوتے ہیں

مارکیٹ میں عام منرل مکسچر بھی پانچ سو روپے فی کلو تک کی قیمت میں ہوتا ہے جبکہ اس طرح کے پانچ کلو منرل بلاک کی قیمت ایک ہزار روپے یعنی دو سو روپے فی کلو تک بنتی ہے

زیادہ پیداواری جانوروں کی منرل کی ضرورت بحرحال منرل وٹامن پاؤڈر سے بھی پورا کرنا ضروری ہے

پانچ کلو تک کا ایک نمک کا ڈھیلا یا منرل بلاک پانچ جانوروں کے لیے کافی ہوتا ہے۔

ہمارا آج کا موضوع ہے جدید ڈیری فارمنگ کیلئے جانوروں کا انتخاب۔کامیاب ڈیری فارمنگ کے لئے دودھ دینے والے اعلی قسم کے جانور...
15/02/2023

ہمارا آج کا موضوع ہے جدید ڈیری فارمنگ کیلئے جانوروں کا انتخاب۔
کامیاب ڈیری فارمنگ کے لئے دودھ دینے والے اعلی قسم کے جانوروں کا انتخاب نہایت اہم اور مشکل کام ہوتا ہے۔ اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ فارم کے منافع کا 40 فیصد دارومدار جانوروں کی اچھی نسل پر ہوتا ہے۔ کیونکہ اگر جانور کی نسل اچھی نہیں ہے۔ (یعنی اس کی پیداواری صلاحیت کم ہے) تو اس کی نگہداشت اور خوراک جتنی بھی اچھی کیوں نہ ہو، وہ بہتر پیداوار نہیں دے سکتا۔ لہٰذا کامیاب ڈیری فارمنگ کے لئے جانوروں کا انتخاب کرتے ہوئے اس تحریر میں بتائی جانے والی باتوں کا خاص طور پر خیال رکھیں۔

1:۔ جانور کا دودھ دینے کا مستند ریکارڈ
2:۔ بچہ دینے کے بعد جلد حاملہ ہونے کی صلاحیت
3:۔ دو بچوں کا کم سے کم درمیانی وقفہ
4:۔ دودھ دینے کا لمبا دورانیہ
5:۔ جانور کا جلد بلوغت کی عمر کو پہنچنا
6:۔ جانور کا بیماریوں سے پاک ہونا خصوصاً حوانے کی ساخت کا متوازن ہونا
7:- اگر گائے لینی ہو تو اسکا کم از کم دودھ 18 لیٹر یا اس سے زیادہ ہونا چاہیے اور اگر بھینس لینی ہو تو اسکا کم از کم دودھ 12 لیٹر یا اس سے زیادہ ہونا چاہیے۔ اس سے کم دودھ والا جانور منافع بخش ثابت نہیں ہو سکتا۔
8:- ہمیشہ پہلا یا دوسرا سوا جانور لیں اس سے زیادہ سوئے والا جانور آپکے لیے زیادہ عرصہ تک منافع بخش ثابت نہیں ہوگا۔
9:- جانور خریدتے وقت اسکی صحت کو اچھی طرح چیک کریں کبھی بھی بیمار یا لاغر جانور مت خریدیں اسکے علاؤہ جانور کو چلا پھرا کر بھی دیکھیں۔
10:- جانور کے جسم پر کوئی زخم یا پھوڑا نہیں ہونا چاہیئے۔
11:- جانور کے جسم پر ہاتھ پھیر کر چیک کریں جانور اصیل ساؤ ہونا چاہیے۔
12:- ہمیشہ تازہ سوئے جانور کا انتخاب کریں تاکہ وہ لمبے عرصے تک دودھ دے کر آپکے لیے زیادہ منافع بخش ثابت ہو۔
13:- ہمیشہ ایسے جانور کا انتخاب کریں جو آپکے علاقہ کے موسم کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو ورنہ آپکو اسکے لیے پنکھے روم کولر یا سپرنکل سسٹم کا انتظام کرنا پڑے گا۔
14:- جانور کا جسم متوازن ہو اور دیکھنے میں پرکشش اور خوبصورت بھی ہو اسکے علاؤہ ہر طرح کے ظاہری عیب سے پاک ہو۔

بیماریوں سے بچاوُ:۔

ایک اچھے ڈیری فارم کی خصوصیت یہ ہے کہ وہاں بیمار جانوروں کی کم سے کم تعداد ہو۔ جانور صاف ستھرے ہوں اور باڑے کی روزانہ صفائی کا مناسب انتظام ہو۔ اس کے علاوہ جانوروں کو مختلف قسم کی بیماریوں سے بچاؤ کے لئے بروقت حفاظتی ٹیکے لگوائے جائیں اور باقاعدگی سے کِرم کُش ادویات کا استعمال کیا جائے۔ حفاظتی ٹیکوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کی خوراک کی کوالٹی پر خصوصی توجہ دینا ضروری ہے کیونکہ بہت ساری بیماریاں غیر معیاری کوالٹی کی خوراک کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔ ہم جانوروں کو بیماریوں سے بچا کر نہ صرف دودھ کی پیداوار میں اضافہ کر سکتے ہیں بلکہ ان کے علاج پر اٹھنے والے کثیر اخراجات سے بھی بچ سکتے ہیں۔

10/02/2023

5 month pregnant.
2 Dantt .
Hight. 4.10

25/09/2022

Mashallah

Alshifa veterinary clinic F.17 Islamabad.
24/02/2022

Alshifa veterinary clinic F.17 Islamabad.

22/02/2022
22/02/2022

Holstien friesian hiefers
Age 11-14 months for sale
For More details 03471005455 WhatsApp only

05/12/2021
Alhamdulliah successful treatment ofColic and urine retention in mare
17/10/2021

Alhamdulliah successful treatment of
Colic and urine retention in mare

Al-Shifa veterinary clinic and services Islamabad F17
31/05/2021

Al-Shifa veterinary clinic and services Islamabad F17

Address

Main Gate Tali Garden Society F17 Islamabad
Islamabad

Telephone

+923471005455

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al_Shifa veterinar clinic and services Islamabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Al_Shifa veterinar clinic and services Islamabad:

Videos

Share

Category