فروغِ شوق Kala Teetar

فروغِ شوق Kala Teetar General Information regarding Black Patrige will be available on this page..
(1)

15/10/2023
اے میرے پیارے اللہ پاک فلسطینی بھائیوں کی غیبی مدد فرما۔۔ آمین
13/10/2023

اے میرے پیارے اللہ پاک فلسطینی بھائیوں کی غیبی مدد فرما۔۔ آمین

2015 ki Yaadain...
11/10/2023

2015 ki Yaadain...

  ‏مفتی احمد یار خان نعیمی ( پڑھنے کے لائق تحریر )مفتی احمد یار خان نعیمی جب تفسیر نعیمی لکھنے لگے تو سوچا پہلے عمرہ کر ...
06/10/2023


‏مفتی احمد یار خان نعیمی
( پڑھنے کے لائق تحریر )
مفتی احمد یار خان نعیمی جب تفسیر نعیمی لکھنے لگے تو سوچا پہلے عمرہ کر کے آقاﷺ سے اجازت طلب کر آؤں پھر تفسیر لکھنا شروع کروں گا ۔
مفتی صاحب عمرہ کی غرض سے مکہ مکرمہ پہنچے عمرہ سے فارغ ہوئے تو حاضری اور اجازت لینے کےلیے مدینہ شریف کےلیے عازم سفر ہوئے ,عشاء کی نماز کے بعد آقاﷺ کے در انور پر جا کر سلام پیش کیا اور تفسیر لکھنے کی اجازت چاہی اور پھر سوچا آقاﷺ کی شان اور تفسیر قرآن لکھنی ہے کیوں نہ قلم , سیاہی اور اوراق بھی مدینہ شریف سے ہی خرید لوں , مفتی صاحب خریداری کی غرض سے مدینہ شریف کے بازار میں پہنچے وہاں سے خریداری کرتے کرتے آپ کو پارکر کمپنی کا ایک پین پسند آ گیا اس کی لکھائی بہت اچھی تھی اور سوچا اس پین سے ہی آقاﷺ کی شان اور رب کے فرمان کی تفسیر لکھوں گا , جب پین کی قیمت پوچھی تو پتہ چلا کہ میری جیب میں تو اس سے آدھی رقم بھی موجود نہیں ۔ پین اپنی جگہ واپس رکھ دیا اور واپس اپنے کمرے میں آ گئے۔
صبح تہجد اور فجر کی نماز کےلیے مسجد نبویﷺ تشریف لے گئے نماز اور سلام سے فارغ ہو کر آپ ریاض الجنہ میں بیٹھے انہماک اور تندہی درود شریف پڑھ رہے تھے کہ کسی نے آہستہ سے کان میں سرگوشی کی کہ مولوی صاحب آپ پاکستان گجرات سے آئے ہیں اور احمد یار آپ کا نام ہی ہے ۔
مفتی صاحب نے جب پیچھے مڑ کر دیکھا تو وہی دوکاندار پین ہاتھ میں لیے کھڑا تھا ,اور کہنے لگا کہ حضور یہ پین رکھ لیجیے مفتی صاحب نے فرمایا کہ آپ مجھے کیسے جانتے ہیں اور میرے پاس اس کی قیمت کے برابر رقم بھی نہیں ہے تو دوکاندار بولا میں نے آپ سے اس کی رقم طلب ہی نہیں کی ,
مفتی احمد یار خاں نعیمی نے پوچھا پھر آپ مجھے کیوں یہ پین دے رہے ہو ,
تب دوکاندار نے روتے ہوئے کہا کہ میں سالوں سے مدینہ شریف میں ہوں اور ایک دن مجھے اس بات نے غمگین کر دیا اور میں نے دعا کی کہ یا اللہ مجھے مدینہ کی فضائیں تو عطا کر چھوڑی ہیں کبھی دیدار مصطفیﷺ بھی عطا فرما دے ۔
بس گزشتہ رات میرے سر آنکھیں بند ہوئیں اور میرے نصیب جاگ اٹھے اور سرکار دوعالم ﷺ تشریف لائے اور فرمایا کہ آپ کی دوکان کا یہ پین میرے احمد یار کو بہت پسند ہے فجر کی نماز کے بعد ریاض الجنہ میں جانا اس شکل و صورت کا بندہ پاکستان (گجرات) کا رہائشی ہو گا اس کو کہنا کہ یہ پین آقاﷺ نے آپ کےلیے بھیجا ہے۔
مفتی صاحب نے پین لے لیا اور چوم کر آنکھوں کو لگایا,
دوکاندار نے بھی مفتی صاحب کا شکریہ ادا کیا کہ اس پین اور آپ کی وجہ سے مجھے دیدار مصطفیﷺ نصیب ہو گیا

05/10/2023
03/10/2023
تمام عاشقان رسول  کو جشن عید میلاد النبی ﷺ بہت بہت مبارک ہو
29/09/2023

تمام عاشقان رسول کو جشن عید میلاد النبی ﷺ بہت بہت مبارک ہو

25/09/2023

دَرُودِ تَاج شریف

انتہائی محبت بھرا انداز

ایک عاشق مُصّطُفٰی صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی نے پوچھا
کہ تم عشق میں بڑی آہیں بھرتے ہو
حضور علیہ الصلوة والسلام کا نام سن کر تمہارے چہرے پر رونق آ جاتی ہے

پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر سن کر تمہارا چہرہ کھل اٹھتا ہے
ذرا یہ تو بتاٶ که جس سے تم محبت کرتے ہو وہ ہیں کیسے؟♥️

کہنے لگا میرے محبوب کے بارے پوچھتے ہو۔۔۔❤

صاحب التاج
والمعراج
والبراق
والعلم♥️

کہنے لگا کرتے کیا ہے؟

دافع البلاء
والوباء
والقحط
والمرض
والالم♥️

آپکے محبوب کا نام کہاں ہے؟

اسمہ مکتوب
مرفوع
مشفوع
منقوش
فی اللوح
والقلم♥️

وہ کہاں کے سردار ہیں؟

سید العرب
والعجم♥️

انکا جسم کیسا ہے؟
کہنے لگا

جسمہ مقدس
معطر
منور
فی البیت
والحرم♥️

جسم ایسا پیارا تو چہرہ کیسا ہے؟
کہنے لگا

شمس الضحیٰ
بدر الدجیٰ
صدر العلیٰ
نور الھدیٰ
کھف الوریٰ
مصباح الظلم♥️

عادتیں کیسی ہیں؟

جمیل الشیم♥️

وہ کرتے کیا ہیں؟

شفیع الامم♥️

انکے پاس ہے کیا
وہ دیتے کیا ہیں؟

صاحب الجود و الکرم♥️

اتنی شان والے
اتنی عظمت والے
انکی حفاظت کون کرتا ہے؟

واللہ عاصمہ♥️🕋

انکے خادم کون ہیں؟

جبریل خادمہ♥️

انکی سواری کون سی ہے؟

البراق مرکبہ♥️

وہ سفر کہاں کا کرتے ہیں؟
عاشق کہنے لگا

المعراج سفرہ♥️

کہاں تک کا سفر کرتے ہیں؟

سدرة المنتھٰی مقامہ
و قاب قوسین مطلوبہ
والمطلوب مقصودہ
والمقصود موجودہ♥️

وہ کہاں کے سردار ہیں کن کے سردار ہیں؟

سیدالمرسلین
خاتم النبیین
شفیع المذنبین
انیس الغریبین
رحمة اللعلمین
راحة العاشقین
مراد المشتاقین
شمس العارفین
سراج السالکین
مصباح المقربین♥️♥️

مالداروں اور امیروں سے ہی محبت کرتے ہیں
یا غریبوں کا بھی خیال کرتے ہیں؟

عاشق کہتا ہے کیسی بات کرتے ہو
میرا محبوب تو۔۔۔۔♥️

محب الفقراء
والغرباء
والیتٰمٰی
والمساکین
سید الثقلین
نبی الحرمین
امام القبلتین♥️

تمہیں کیا ملے گا؟

وسیلتنا فی الدارین
صاحب قاب قوسین♥️♥️

یہ دنیا والے ہی محبت کرتے ہیں یاکوئی اور بھی؟؟

محبوب رب المشرقین والمغربین♥️

انکی اولاد کیسی ہے؟

جد الحسن والحسین
مولانا و مولی الثقلین♥️

کیا یار۔۔۔۔!!!!!!❣
اتنی عظمتوں والا تیرا محبوب
انکا نام تو بتادو انکا نام کیا ہے؟

ابی القاسم محمد ابن عبد اللہ
نور من نور اللہ
یاایھاالمشتاقون بنور جمالہ

اے عاشقوں انکے نور جمال میں گم ہوجاٶ۔۔۔۔
ایسا نور کہ جسے دیکھتے ہی حسان بن ثابت بول اٹھے

*واحسن منک لم ترقط عینی*
*واجمل منک لم تلد النساء*
*خلقت مبرء من کل عیب*
*کانک قد خلقت کما تشاء*

اور حضرت شیخ سعدی سہروردی عرض گزار ہوئے

بلغ العلٰی بکمالہ
کشف الدجٰی بجمالہ
حسنت جمیع خصالہ

نِدا" خَفَیَّا (غائب سے آواز) آئی

صلوعلیہ واٰلہ وسلموا تسلیما

صبح بخیردرود پاک پڑھ لیں۔۔
03/09/2023

صبح بخیر
درود پاک پڑھ لیں۔۔

جمعہ مبارک
01/09/2023

جمعہ مبارک

انشاءاللہ آج سکھر میں ٹانگ کے شوق میں چیمپئن کہلانے والے تیتروں کا مقابلہ ہو گا۔ اللہ نے چاہا تو اچھا مقابلہ دیکھنے کو م...
29/08/2023

انشاءاللہ آج سکھر میں ٹانگ کے شوق میں چیمپئن کہلانے والے تیتروں کا مقابلہ ہو گا۔ اللہ نے چاہا تو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا
اللہ پاک مرشد سائیں کو کامیابی سے نوازے آمین

25/08/2023

مولانا رومی کہتے ہیں انسانیت محبت کا مرکز اور محبت انسانیت کی معراج ہے اگر میرا علم مجهے انسان سے محبت کرنا نہیں سکهاتا تو ایک جاہل مجھ سے ہزار درجہ بہتر ہے
یا اللّه ہمیں عاجزی انکساری ، در گزر اور توبہ کرنے والے ان خاص لوگوں میں شامل فرما جو تیری رضا کے آگے سر جھکاتے ہیں اور جن کو تو پسند کرتا ہے-
آمین یا رب العالمین 🤲

13/11/2022

تمام بھائیوں کو سلام
یہ کس پرندے کی آواز ہے؟

05/11/2022
05/11/2022
13/10/2022

ماشأاﷲ
ملتان سے استاد اذفر خان کے شاگرد خزیمہ خان کا شوق۔

تمام دوستوں بھائیوں کو سلاماکثر دوست شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ تیتر کی آواز خراب ہو گئی ہے یا تیتر سیٹی ہو گیا ہےآواز خر...
13/10/2022

تمام دوستوں بھائیوں کو سلام
اکثر دوست شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ تیتر کی آواز خراب ہو گئی ہے یا تیتر سیٹی ہو گیا ہے
آواز خراب ہونے کی بہت ساری وجوہات ہو سکتی ہیں جیسے اگر تیتر کو ریشہ رہتا ہو تو گلے میں ریشہ گرنے کی وجہ سے،سخت یا نوکیلا دانہ\بیٹھ کھانے سے گلے میں خراش آجانے کی وجہ سے یا وائرل انفکشن کی وجہ سے، بلائی ذیادہ کرنے کی وجہ سے گلے کا خشک ہو جانے کی وجہ سے، پانی نمکیات کی کمی کی وجہ سے یا دیگر وجوہات کی بنا پہ تیتر کی آواز سیٹی ہو جاتی ہے۔
آواز خراب ہونے یا سیٹی ہونے پہ میں نے ہومیوپیتھک کے یہ ڈراپ اپنے تیتر کو پلائے ہیں اللہ کے فضل سے تیتر کی آواز ٹھیک ہو گئی تھی۔ اگر آپکا دل مطمئن ہو استعمال کروائیں نہیں تو اگنور کر دیں
ٹوٹل پانچ دن یہ ڈراپ دیں اگر فرق نہ پڑے تو دو دن کے وقفے سے دوبارہ کورس کروائیں
یہ ڈراپ پانی کی کٹوری میں پہلی دفعہ چھ قطرے\ڈراپ ڈال کر پلائیں دوسرے دن پانچ قطرے، تیسرے چوتھے اور پانچویں دن چا چار قطرے پانی میں ڈال کر دیں۔
اس دوران تیتر کو بند رکھیں تیتر کو بلائی نہ کرنے دیں۔ اللہ نے چاہا تو شفاء حاصل ہو گی۔

حقیقت یہ ہے کہ آپ اور صرف آپ اپنے مستقبل کے انچارج ہیں۔آپ سائیکل چلانے پر سو کتابیں پڑھ لیں یا پانچ سو وڈیوز دیکھ لیں لی...
07/10/2022

حقیقت یہ ہے کہ آپ اور صرف آپ اپنے مستقبل کے انچارج ہیں۔

آپ سائیکل چلانے پر سو کتابیں پڑھ لیں یا پانچ سو وڈیوز دیکھ لیں لیکن جب تک سائیکل پر چڑھ کر پریکٹس نہیں کریں گے اور اپنے گوڈے گٹے نہیں تڑواءیں گے سائیکل چلانا نہیں سیکھیں گے ۔

موٹیویشنل سپیکرز آپ کو صرف حوصلہ اور تحریک دے سکتے ہیں اور درست سمت کی نشاندہی کر سکتے ہیں وہ آپ کی جگہ پہ ڈنٹ نہیں لگائیں گے۔ عمل آپکو خود کرنا ہے ۔ فیلڈ میں ذلیل خود ہونا ہے۔ ذلیل ہونے کے بعد آپ جب حوصلہ ہارنے لگیں گے موٹیویشنل سپیکرز پھر سے کہیں گے کہ بھائی یہ زلالت ہر کامیاب آدمی نے برداشت کی ہے تھوڑی اور برداشت کر لے۔

زندگی ایک فصل کی مانند ہے ۔ فصل کاٹنے کیلئے بیج خود بیجنا ہے۔ مٹی کو خود تیار کرنا ہے ۔ وقت پر پانی خود لگانا ہے۔ صبر سے انتظار کرنا ہے۔ پراسس مکمل آپ کریں گے اور نتیجہ اپنے قانون کے مطابق اللہ دے گا۔

کچھ بھی راتوں رات نہیں ہوتا۔ "راتوں رات " ترقی کے پیچھے دس سال کی خواری ہوتی ہے۔

پنجابی میں ایک لفظ ہوتا ہے " پی"۔ peeh کاٹناسیکھیں ۔

ترقی ایک پراسس کا نتیجہ ہے ۔ پراسس مکمل کرنا سیکھیں ۔
Copied from Allama Israr Attari post

06/10/2022

سیزن کے آخر (20 ستمبر) کی ویڈیو۔۔

04/10/2022

*بس ایک کام کر لے کہ نیت درست رکھ*😘
*باقی ہر ایک کام کو اللہ پہ چھوڑ دے* 😍😍

28/09/2022
بیشک شفا دینے والی ذات اللہﷻ کی ہے۔زکام کے علاج کے لیے اکثر لوگ انگریزی ادویات استعمال کرتے ہیں جو کہ کافی سخت ہوتی ہیں ...
28/09/2022

بیشک شفا دینے والی ذات اللہﷻ کی ہے۔
زکام کے علاج کے لیے اکثر لوگ انگریزی ادویات استعمال کرتے ہیں جو کہ کافی سخت ہوتی ہیں اور بعض اوقات سائیڈافکٹ میں تیتر میں معدے کی بیماریوں بھی پیدا ہو جاتی ہیں۔ انگریزی ایلوپیتھک ادویات استعمال کروانے سے پہلے ہومیوپیتھک کی یہ دوا استعمال کروائیں اللہ نے چاہا تو شفا ہو گی
تیتر کو زکام ہونے لگے اور تیتر ناک پہ بار بار پنجہ مارتا ہو یا چھینکیں مارتا ہو تو ہومیوپیتھک کی یہ دوا نہایت فائدہ مند ہے۔ پہلے دن چھ قطرے پانی والے برتن میں دیں دوسرے اور تیسرے دن چار چار قطرے تیتر کو پانی میں مکس کر کے پلائیں اللہ کے کرم سے بہتری ہو گی۔

27/09/2022

آپ بھائی رہنمائی کریں کیا واقعی تیتر اتنا مہنگا سیل ہوا ہے؟
اگر واقعی سیل ہوا ہے تو پھر شوق کیسے ہو گا اگلے سال تیتر کی قیمت اتنی ذیادہ ہو گی کہ شوق کرنا مشکل ہو جائے گا

بُوسہ لینے کا بہانہنبى کریم صلى الله عليه وسلم کا اس دنیا سے  پردہ فرمانے کا وقت جب آیا اس وقت آپ صلى الله عليه وسلم کو ...
27/09/2022

بُوسہ لینے کا بہانہ
نبى کریم صلى الله عليه وسلم کا اس دنیا سے پردہ فرمانے کا وقت جب آیا اس وقت آپ صلى الله عليه وسلم کو شدید بخار تھا_
آپ نے حضرتِ بلال رضی الله تعالى عنه کو حکم دیا کہ مدینه میں اعلان کردو کہ جس کسی کا حق مجھ پر ہو وہ مسجدِ نبوی میں آکر اپنا حق لے لے_
مدینہ کے لوگوں نے یہ اعلان سُنا تو آنکھوں میں آنسو آگئے اور مدینہ میں کہرام مچ گیا، سارے لوگ مسجدِ نبوی میں جمع ہوگئے صحابه کرام رضوان الله کی آنکھوں میں آنسوں تھے دل بے چین وبے قرار تھا_
پھر نبى کریم صلى الله عليه وسلم تشریف لائے آپ کو اس قدر تیز بخار تھا کہ آپ کا چہره مبارک سرخ ہوا جارہا تھا_
نبى کریم صلى الله عليه وسلم نے فرمایا اے میرے ساتھیو! تمھارا اگر کوئی حق مجھ پر باقی ہو تو وہ مجھ سے آج ہی لے لو میں نہیں چاہتا کہ میں اپنے رب سے قیامت میں اس حال میں ملوں کہ کسی شخص کا حق مجھ پر باقی ہو یہ سن کر صحابه کرام رضوان الله کا دل تڑپ اُٹھا مسجدِ نبوی میں آنسوؤں کا ایک سیلاب بہہ پڑا، صحابه رو رہے تھے لیکن زبان خاموش تھی کہ اب ہمارے آقا ہمارا ساتھ چھوڑ کر جارہے ہیں_
اپنے اصحاب کی یہ حالت دیکھ کر فرمایا کہ "اے لوگوں ہر جاندار کو موت کا مزہ چکھنا ہے"
میں جس مقصد کے تحت اس دنیا میں آیا تھا وہ پورا ہوگیا ہم لوگ کل قیامت میں ملیں گے۔
ایک صحابی کھڑے ہوئے روایتوں میں ان کا نام عُکاشہ آتا ہے عرض کیا یا رسول الله میرا حق آپ پر باقی ہے آپ جب جنگِ اُحد کے لئے تشریف لے جارہے تھے تو آپ کا کوڑا میری پیٹھ پر لگ گیا تھا میں اسکا بدلہ چاہتا ہوں_
یہ سن کر حضرت عمر رضی الله تعالى عنه کھڑے ہوگئے اور کہا کیا تم نبى کریم صلى الله عليه وسلم سے بدلہ لوگے؟ کیا تم دیکھتے نہیں کہ آپ صلى الله عليه وسلم بیمار ہیں_
اگر بدلہ لینا ہی چاہتے ہو تو مجھے کوڑا مار لو لیکن نبى کریم صلى الله عليه وسلم سے بدله نہ لو
یہ سن کر آپ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا "اے عمر اسے بدله لینے دو اسکا حق ہے اگر میں نے اسکا حق ادا نہ کیا تو الله کی بارگاہ میں کیا منہ دکھاؤنگا اسلئے مجھے اسکا حق ادا کرنے دو_
آپ نے کوڑا منگوایا اور حضرت عُکاشہ کو دیا اور کہا کہ تم مجھے کوڑا مار کر اپنا بدله لے لو_
حضرات صحابہ كرام رضوان الله یہ منظر دیکھ کر بے تحاشہ رو رہے تھے حضرت عُکاشہ نے کہا کہ اے الله کے رسول ! میری ننگی پیٹھ پر آپکا کوڑا لگا تھا یہ سن کر نبى کریم صلى الله عليه وسلم نے اپنا کُرتہ مبارک اُتار دیا اور کہا لو تم میری پیٹھ پر کوڑا مار لو، حضرتِ عُکاشہ نے جب اللہ کے رسول صلى الله عليه وسلم کی پیٹھ مبارک کو دیکھا تو کوڑا چھوڑ کر جلدی سے آپ صلى الله عليه وسلم کی پیٹھ مبارک کو چُوم لیا اور کہا یا رسول الله
"فَداکَ أبِی واُمی"
میری کیا مجال کہ میں آپ کو کوڑا ماروں میں تو یہ چاہتا تھا کہ آپکی مبارک پیٹھ پر لگی مہر نبوّت کو چوم کر جنّت کا حقدار بن جاؤں_
یہ سن کر آپ صلى الله عليه وسلم مسکرائے اور فرمایا تم نے جنّت واجب کرلی_
(الرحیق المختوم صفحہ نمبر 628)
ماہِ ربیع النور ربیع الاول تمام مسلمانوں کو مبارک ہو

26/09/2022

ماشأاﷲ
بہتری کی جانب گامزن الحمدللہ

24/09/2022

امریکہ کے ایک ہسپتال میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا 👇👇👇

ماشأاﷲ تمام بھائیوں کو بہت بہت مبارک ہو
17/09/2022

ماشأاﷲ تمام بھائیوں کو بہت بہت مبارک ہو

31/08/2022

ماشأاﷲ

13/08/2022
13/08/2022

Address

Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when فروغِ شوق Kala Teetar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category


Other Pet Services in Islamabad

Show All

You may also like