19/06/2022
عمومی پروٹوزوا جن میں تھلیریا,بیبیسزیا,ایناپلاسزما,ٹرپنوسومااور پائرو پلاسموسز شامل ہیں
جانور کو بار بار بخار ہونا یا جانور کے جسم کا درجہ حرارت کم ہونا
جانور ناک منہ سے پانی
جانور کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہونا
جانور کا کم کھانا یا کھانا پینا چھوڑ دینا
جانور کا آہستہ آہستہ چلنا
بار بار معدہ کا رکنا
اپھارہ ہونا
جگالی کا منہ سے واپس آنا
ہائینڈ کوارٹر(پچھلے حصہ) کی کمزوری
پچھلے حصے کا فالج.
لمف نوڈز کا کپکپانا
گوبر کا سخت ہونا
گوبر پر میوکس آنا.
جانور کا آہستہ آہستہ کمزور ہونا
جانور کا ریڑھ کی ہڈی کا خم نکال کر کھڑا ہونا.
یہ ضروی نہیں کہ ہر جانور میں تمام علامات ہی ظاہر ہوں ان میں سے کوئی ایک علامت بھی پیراسائیٹک ڈزیز کی وجہ سے ہو سکتی ہے
اس کے علاوہ اگر آپکے علاج سے جانور کی ریکوری نہیں ہو رہی تو لا محالہ اس میں بلڈ پیرا سائیٹ شامل ہیں.
اگر جانور میں یہ علامات ظاہر ہوں تو سب سے پہلے جانور کا بلڈ پیراسائیٹ کا ٹیسٹ کروائیں یہ پتا لگا یا جا سکے یہ علامات کسی پیراسائیٹک ڈزیز کی وجہ سے تو نہیں آرہی اور یہ نشاندہی ہو سکے اس کی وجہ کونسا پیراسائیٹ ہے
تاکہ درست علاج ممکن ہوسکے جانور کو بلائنڈ ٹریٹمنٹ سے بچایا جا سکے جو بیماری ہو صرف اس کا ہی علاج ممکن ہوسکے کیونکہ غلط ادویات کے استعمال سے جانور پر بہت زیادہ منفی اثرات مرتب ہوتے اور کیس مزید بگڑ رہے ہوتے ہیں
اور غیر ضروری علاج کی وجہ سے فارمر کا پیسہ اور وقت دونوں ہی ضائع ہو رہے ہوتے ہیں
جانور بہت قیمتی ہیں انکا بچاؤ آپکی خوشحالی کی ضمانت ہے.
بروقت تشخیص سے درست علاج کو یقینی بنائیں
اپناوقت پیسہ اور قیمتی جانور ضائع ہونے سے بچائیں
کاپی پوسٹ
ڈاکٹر رحمت