10/09/2025
میں نے سوچا کہ بارش کے دن پرندوں کو کھانا نہیں ملتا ہوگا،
تو میں وہاں چلا گیا جہاں پرندے بیٹھتے ہیں اور وہاں کچھ کھانا ڈال آؤں۔
جب میں وہاں پہنچا تو کوئی پرندہ نظر نہیں آیا،
میرا دل تھوڑا اُداس ہوا اور میں وہاں پرندوں کا کھانا ڈال کر جانے لگا۔
پھر پتہ نہیں کہاں سے یہ سب آگئیے
شاید بجلی کے تاروں اور دیواروں پر بیٹھے تھے میری نظر
نہیں پڑی،
جب یہ منظر دیکھا تو دل بہت خوش ہوا
میں نے صرف کھانا ہی ڈالا تھا،
کوئی تیر نہیں مارا تھا۔
اللہ کی نظر میں یہ چھوٹی چھوٹی نیکیاں بہت اہمیت رکھتی ہیں۔
جب ہم اللہ کی کسی بھی مخلوق کی مدد کرتے ہیں تو اللہ ہم سے بہت خوش ہوتا ہے۔
تو آئیے اپنے مال میں سے تھوڑا سا حصہ انکا بھی نکالنا شروع کریں۔
یقین کیجئیے، یہ آپ کی زندگی کو بہتر بنا سکتا ہے۔
جزاک اللہ،
دعائوں کی درخواست ہے۔