Ar Rahman Ar Raheem Dairy Cattle Goat and Fattening Farm

Ar Rahman Ar Raheem Dairy Cattle Goat and Fattening Farm Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ar Rahman Ar Raheem Dairy Cattle Goat and Fattening Farm, Animal shelter, Surjani town Sector 9, Karachi.

01/02/2023
01/02/2023
01/02/2022

Info

25/01/2022

Motivational

25/01/2022

Jisam mein kamzoori ilaj

25/01/2022

Dr sarfaraz MASTITIS part 2

25/01/2022

Dr sarfaraz topic MASTITIS

25/01/2022

MASTITIS

25/01/2022

Saro ka masla hal

13/12/2021
13/12/2021

Fresh milk news

Beautiful views plz like my page
03/11/2021

Beautiful views plz like my page

Alhamdulillah all animal sold out 2021
28/07/2021

Alhamdulillah all animal sold out 2021

16/06/2021
16/06/2021
16/06/2021
16/06/2021
اسلام و علیکم۔جانوروں کو فربہ کرنے والے حضرت پوسٹ ضرور پڑیںآج کل فٹنگ والے اور قُربانی والے جانوروں کی خریدو فروخت زورو ...
09/03/2021

اسلام و علیکم۔
جانوروں کو فربہ کرنے والے حضرت پوسٹ ضرور پڑیں

آج کل فٹنگ والے اور قُربانی والے جانوروں کی خریدو فروخت زورو شور سے چل رہی ہے ۔
اکثر جانوار منڈی سی خریدے جاتے ہیں اور انیے فربہ کیا جاتا ہے ۔ جس کے لیے ا نے اچھی خورک دی جاتی ہے پیٹ ک کیڑے مارنے کے لیے deworming کی جاتی ہے ۔
اس جگہ پا اکثر نیو فارمرز حضرت غلطی کر جا تے ہیں
جانور جب منڈی جاتا ہے تو گاڑیوں میں تھکے لگ لگ کے اور منڈی میں تھکہے کھا کے اسکا برا حال ہوجاتا ہے اسکے بعد ہم اسی خریدے ک پھر گاڑی میں گھر لآتے ہیں۔
اِس سےjanwar کو بھوک کے وجہ سے نڈھال ہوجاتا ہے پیش کی وجہ سے dehydration ۔
اب ہماری فارمز حضرک غلطی کرتے ہم کے جانور کو فارم پے لنی ک بعد جلدی سا ایک دو دن ک اندر ڈیورمنگ کر دیتے ہیں ۔ اس سا جانوار کی صحت پے بہت ب بُورا اثر پڑتا ہے جانوار اسٹریس کی وجہ سے پورا مہینہ گروتھ سی نئی کرتا ۔ اسی لیئے جانوار کی ڈی ورمنگِ 4 سا 5 دن بعد کرنی چاہے ۔

دوسرا پوائنٹ منڈی سا لانے کا بعد جانور کی تھکاوٹ دور کرنے کا لیے آنے گندم کا دلیہ گھی اور شیرہ میں پکا کے دیں جس سے جانور کو اندر سے ٹکور ہوجائے گی اسی انرجی میل گی وہ جلدی سے صحت اچھی کر جائے گا۔
اس پہ مزید ڈیٹیل سی من صوبہ اپنی پروفائل میں پوسٹ کر دو گا ۔
اگر یہ ممکن نہ ہوتو جانور کو صرف شیرہ ہی کھیلا دین تو کام چل سکتا ہے
پھر 4 سا 5 دن بعد جانور کی ڈی ورمنگ کریں ۔

پوائنٹ نمبر 3

پری فٹنگ پروٹوکول/پری ملکینگ پروٹوکول
جانوار کو اچھی خوراک کھانے اور خوارک کو ہضم کر کے جسم کا حصہ بنانے کے لیے جانور کے پیٹ کی ڈیولپینٹ تھیک ہونی چاہے۔
ڈائجسٹوں ہارمونز پروپر ریگولیٹ ھونے چاہیۓ
۔پیٹ میں کسی قسم کی سوزشِ یہ زخم نئی ہونا چاہیے۔

یا جانور کو بخار ہوا ھو اور بخار کا اثر معدہ پر ہوگیا ھوجانور چارہ سہی سے نئی کھاتا اور نہ ہی سہی سا ہضم کرپاتا اور اس کی وجہ سے جانور کی growth سست ہوجاتی ہے ۔
یا اگر جانور کو چھوٹی عمر 2 مہ سا پہلے سبز چارا زیادہ دیا گیا ہے جس کی وجا سے اسکے رومن معدہ کی نشوناوما سی نئی ہوتی۔ اور اسکا پیٹ بڑھ جانتا ہ لٹک جاتا ہے اور جانور کی گروٹھ سست ہوجاتی ہے ۔
لیکن ہم نہ جانور کو فربہ کرنا ہوتا ہے یا زیادہ دودھ لینا ہے تو اس لیا جانور کو پری فٹننگ پروٹوکول دینا بہت ضروری ہے جو جانور کے معدہ کی ڈیویلپمنٹ مُکمل کرتا ہے۔ ڈائجسٹوں ہارمونز پروپر ریگولیٹ کرتا ہے
اور اگر جانور کے معدہ میں سوزش،بخار، ulcer ،ھارمونز پرابلم ہو ،وائی بادی ،ٹھیک کرتا ہے جس سا جانور کی گروتھ اچھی ہوجاتی ہے اور زیادہ سا زیادہ وزن بڑھتا ہے
پری فٹنگ پروٹوکول کیلئے سٹوم ڈیویلپر(stom developer)سب سے اچھی میڈیسن ہے ۔اسکی قیمت بھی مناسب ہےاور یہ پورے پاکستان میں میسر ہے آپ اس نمبرپر رابطہ کر ک منگوا سکتے ہیں
03322569842 اسی طرح دودھ والے جانوروں کو بھی دینا چاہیۓ تا کہ وہ بھی اچھی پروڈکشن کریں صحت اچھی کریں!

پوائنٹ نمبر 4
جانور کی خوراک اس پہ نیکسٹ پوسٹ ہوگی آپکو اپنا ونڈ ا بنانے کا فارمولا اور طریقہ ب بتاؤں گا انشاءاللہ
آپکا بھی
Syed Hafiz Bilal Aslam shah

25/02/2021

🔆 *DALFA*
Let's grow together

_The Biggest Cattle Show in Town_

🎊 *DCS_2021*
*DALFA CATTLE SHOW 2021*

_Where Opportunities is Looking Your Way_

_Mark Your Calendar_
_21-22-23 March 2021_
_At Expo center Karachi_

Regards:
_Social Media Team DCS_2021_

25/02/2021

Ar Rahman Ar Raheem Cattle Goat and Fattening Farm
السلام و علیکم
جانوروں کی دودھ کی بھتر پیداوار کے لئے
جانوروں کی صحت کیلئے
مسٹائیٹس سے بچاؤ کے لیے
جانوروں کی چمک دار جلد کیلئے
ونڈہ ھمیشہ بگو کر ڈالیں
ونڈے میں نمک منرل
100 گرام تیل سرسوں
اور
میٹھے سوڈے کا استعمال لازمی کریں
گرمی میں پانی ھر وقت جانور کی پہنچ میں رکھیں
یا دن میں کم از کم 4 دفعہ پانی ضرور پلائیں
دعاگو
سید بلال اسلم شاہ

25/02/2021

Kattu mall available
Contact
سید بلال اسلم شاہ 03322569842
Sheikh Rizwan 03212760282

آپ بھی اپنی گائے کا دودھ بڑھا سکتے ھیں بشرطیکہ اسے متوازن خوراک مہیا کی جائے ۔متوازن خوراک سے مراد جانور کو اسکی ضرورت ک...
25/02/2021

آپ بھی اپنی گائے کا دودھ بڑھا سکتے ھیں بشرطیکہ اسے متوازن خوراک مہیا کی جائے ۔متوازن خوراک سے مراد جانور کو اسکی ضرورت کے مطابق:-
✔️ انرجی ،
✔️پروٹین ،
✔️منرلز
✔️وٹامنز
دینا ھے ۔غیر متوازن خوراک بیماریوں کی جڑ ھے اور سراسر گھاٹے کا سودا ھے ۔
پاکستان میں اکثر فارم غیر متوازن خوراک اور ماحول کی وجہ سے ناکام ھوتے ھیں جانور تھوڑے رکھ لیں مگر خوراک متوازن دیں انشاء اللہ کامیابی آپکے قدم چومے گی ۔آج کی پوسٹ میں صرف انرجی بیلنس کرنے کا فارمولا دیا گیا ھے ۔۔
سید بلال اسلم شاہ

سوال: ڈیورمنگ کیسےکی جائےجواب: Method of Dewormingتعارف اور ضرورت:جانور کا معدہ اکثر بیرونی جراثیم کی بنا پر کیڑوں کا شک...
25/02/2021

سوال: ڈیورمنگ کیسےکی جائے

جواب: Method of Deworming

تعارف اور ضرورت:

جانور کا معدہ اکثر بیرونی جراثیم کی بنا پر کیڑوں کا شکار ہو جاتا ہے، جو اس کے معدے کی کارکردگی کو متاثر کرتے ہیں اور خوراک کے مفید اجزاء کو مکمل طور پر جز و بدن نہیں بننے دیتے۔ ان کیڑوں کی کچھ اقسام جانور کے جگر کو بھی متاثر کرتی ہیں، اور جگر تازہ خون بنانے کے عمل کو سست کر دیتا ہے۔ ان کیڑوں کے علاوہ کچھ جراثیم جانور کے خون میں بھی شامل ہو جاتے ہیں۔یہ تمام کیڑے/ کرم اور جراثیم مل کر، جانور کے نظام کا حصہ بن کر اس کو سست، کمزور اور بے رونق بنا دیتے ہیں۔

اس کے علاوہ کچھ بیرونی کِرم جیسے چچڑ، جوں وغیرہ بھی ماحول کی گندگی کی وجہ سے جانور کے جسم سے چمٹ کر، اس کے خون کو چوستے ہوئے، اسے کمزور اور بے رونق بناتے ہیں۔

کِرم کُشی /ڈیورمنگ، ان اندرونی و بیرونی کِرموں کے خاتمہ کے لئے، کسی بھی ولایتی یا دیسی نسخے کے پلانے، کھلانے اور کسی انگریزی دوائی کے بطور ٹیکہ لگاۓ جانے کا نام ہے۔

ضرورت:

ڈیورمنگ کسی بھی جانور کی تیاری کا پہلا مرحلہ ہے، خواہ وہ گوشت کے لئے ہو یا افزائش نسل کے لئے۔ جب تک جانور کا معدہ صاف، مضبوط اور متحرک نہ ہو، جانور اپنی خوراک اچّھی طرح ہضم نہیں کر سکتا، اور نتیجہ کے طور پر خوراک کے مفید غذائی اجزاء کا ایک بڑا حصہ فُضلہ کی شکل میں خارج ہو جاتا ہے، جانور صیح طرح سے اپنی بڑھوتری نہیں پکڑتا، جلد بے رونق ہو جاتی ہے، محنت کا اصل ثمر نہیں ملتا۔

طریقہ:

یہ مندرجہ ذیل طریقہ ہے، جو ہم سالہا سال سے کر رہے ہیں (مختلف طریقہ ہیں، ہمیں یہ طریقہ موزوں لگتا ہے۔ جسے جو جو طریقہ ٹھیک لگے، کِرم کُشی کر سکتا ہے، لیکن براہِ کرم کیجئے ضرور):

آج شام کو ونڈے اور چارے کی نسبتا تھوڑی مقدار دینا، تا کہ جانور کا معدہ کل صبح کے وقت اچّھی طرح خالی ہو۔

رات کو جانور کو کوئی بھی میٹھی چیز جیسے، ایک یا دو ٹافیوں کے برابر گڑ، یا نرم ٹافی یا رس گلا، یا دس/بیس روپے والی ڈیری مِلک وغیرہ دے دینا۔ بڑے جانور کو ایک پیسی گڑ دے دیتے ہیں۔

اگلی صبح سویرے بکری/بکرے/بڑے جانور کو اس کے وزن کے حساب سے، اندازہ کر کے، دوائی کی کمپنی کی جانب سے تجویز کردہ مقدار، تھوڑے سے پانی میں حل کر کے پلا دینا۔

دوائی دینے کے دو گھنٹے تک جانور کو کچھ نہ دینا۔

اس کے بعد پانی پلا کر ایک آدھ دن صرف سبز چارا چوکر وغیرہ دینا۔ ( کچھ ادویات ڈیورمنگ کے بعد جانور کے لئے ایک یا دو دن تک ہلکی پیچش کا باعث بن سکتی ہیں، اگر اس سے ذیادہ دیر رہیں تو لازمی ڈاکٹر سے رجوع کریں)۔

دوائی دینے کے ایک دو دن بعد سے معمول کا چارا ونڈا دے سکتے ہیں۔

پلانے والی دوائی کے تین دن بعد ہم لوگ اپنے جانوروں کو آیورمیکٹین کا ٹیکہ، صبح منہ اندھیرے، ٹھنڈا کر کے، بالحساب وزن، زیر جلد لگاتے ہیں۔

پہلی دفعہ کے لئے ہم آئی سی آئی کی نلزان پلس استعمال کرتے ہیں، اس میں دو مختلف سالٹ اور ایک دھات کوبالٹ کا مرکب شامل ہوتا ہے۔

پہلی ڈوز نسبتا ہلکی دیتے ہیں۔ پندرہ دن بعد اضافی خوراک (Boosting Dose) دیتے ہیں۔ اور سالٹ/دوائی تبدیل کرتے ہیں۔ اس کے بعد، ہر ڈھائی ماہ بعد ڈیورمنگ کرتے ہیں، اور ہر بار دوائی تبدیل کرتے ہیں، جیسے تھنڈر، پنچ، ٹرائکلیو وغیرہ،

دوائی دینے کے لئے جتنی مقدار دوائی کی ہو، اس سے دو سے تین گنا پانی ملا کر محلول تیار کر کے، سرنج یا نال سے صبح منہ اندھیرے پلا دیتے ہیں۔

موسم سرما میں سورج طلوع ہونے پر دوائی دیتے ہیں۔ شدید موسم میں، بارش میں، جانور کے بیمار ہونے پر، یا کسی بیماری سے بحالی کے فوری بعد ڈیورمنگ نہیں کرتے۔

ایسے جانور کی ڈیورمنگ نہیں کرتے، جسے کراس یا حاملہ ہوۓ ابھی ساٹھ دن نہ ہوئے ہوں۔ اور ایسے جانور کی بھی نہیں کرتے جسے خوشیاں دیکھنے میں ساٹھ دن رہ گئے ہوں۔ احتیاط کرتے ہیں کہ محلول جانور کی سانس کی نالی میں نہ جاۓ۔ احتیاط کے طور پر بھنے ہوۓ چنے کا پاؤڈر، بیسن، آٹا جو بھی دستیاب ہو، وہ پاس رکھتے ہیں، اور (خدانخواستہ) ضرورت پڑنے ایک مٹھی پاؤڈر، اخبار کے کاغذ میں لپیٹ کر فوری کھلا دیتے ہیں۔

ڈیورمنگ کے بعد دو گھنٹے تک جانور کو کچھ نہیں دیتے۔ پھر پانی پلاتے ہیں۔ تا کہ مردہ اور کمزور ہو چکے کِرم بڑی آنت میں چلے جائیں. ٹھیک 15 یوم کے بعد اس عمل کو دوبارہ دہرائیں۔

جانوروں کو مکھیوں اور خون چوسنے والے کیڑوں سے بچائو کا آسان علاججانوروں کو مکھیوں اور خون چوسنے والے کیڑوں سے بچائو کا آ...
25/02/2021

جانوروں کو مکھیوں اور خون چوسنے والے کیڑوں سے بچائو کا آسان علاج

جانوروں کو مکھیوں اور خون چوسنے والے کیڑوں سے بچائو کا آسان علاج:

فارم میں موجود مکھیاں، خون چوسنے والے اور کاٹنے والے کیڑے جانوروں کیلیے ہمیشہ پریشانی کا باعث بنتے ہیں اور جانور ان سے ہمیشہ پریشان نظر آتے ہیں۔ بعض اوقات جانور دودھ نکالتے وقت مکھیوں کی وجہ سے پریشان ہو کر بہت ہلتا ہے اور دودھ نکالنے والے کیلیے بھی پریشانی کا باعث بنتا ہے۔
اس کے علاوہ یہ کیڑے اور مکھیاں بیماریوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ ٹرانسفر کرنے میں بھی سب سے زیادہ حصہ لیتی ہیں۔ دودھ کی پیداوار کا انحصار بھی جانور کے اچھے آرام اور ریلیکس ہونے پر ہے جانور جتنا زیادہ ریلیکس ہوگا اتنا ہی زیادہ جگالی کر کہ خوراک کو اچھی طرح ہضم کر کہ اپنے جسم کا حصہ بنانے کے ساتھ دودھ کی پیداوار کو بھی بہتر کرے گا جبکہ کسی بھی وجہ سے ڈسٹرب جانور اس عمل کو صحیح طرح سرانجام نہ دینے کی وجہ سے دودھ کی پیداوار کو بھی متاثر کرتا ہے اور فارم میں موجود مکھیاں جانوروں کی پریشانی کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔

کنٹرول:-
مکھیوں، مچھروں اور دوسرے کیڑوں کے کنٹرول کا سب سے اچھا طریقہ کیڑا مارادویات کا وقفے وقفے سے اسپرے ہے لیکن اگر اسپرے کرانے میں دشواری ہو تو صرف 2 چیزوں کے استعمال سے کافی حد تک اس مسئلے کو کنٹرول کیا جا،سکتا ہے۔

1۔ نیم کی نبولیوں کی گٹھلیاں 2 کلو
2۔ پانی 250 ملی لی
نیم کی گٹھلیوں کو اچھی طرح کوٹ لیں کوٹنے کے اس عمل کے دوران تھوڑا تھوڑا پانی شامل کرتے جائیں تاکہ یہ گٹھلیاں پیسٹ کی شکل اختیار کر لیں ان گٹھلیوں کو اس وقت تک کوٹیں جب تک یہ پیسٹ برائون سے رنگ کا اور چپچپا سا ہوجائے اس کے بعد اس پیسٹ کو ململ کے کپڑے میں ڈال کر اچھی طرح نچوڑ کر اسکے پانی کو الگ کر لیں اور یہ پانی جانور کے جسم پر مل دیں یہ پانی نیچرل موسپیل کا کردار ادا کر کہ مکھیوں مچھروں وغیرہ کو جانور سے دور رکھنے میں کافی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے

21/02/2021

Progress Report by Ar Rahman Ar Raheem Cattle Goat and Fattening Farm

14/01/2021
03/01/2021
02/01/2021

Ar Rahman Ar Raheem Cattle Goat and Fattening Farm

Registered in FBR

Pure Organic Feed pr palaye

Before 2 month and after 2 month progress Ar Rahman Ar Raheem Cattle Goat and Fattening Farm CONTACT SHAH SAHAB 03322569...
02/01/2021

Before 2 month and after 2 month progress

Ar Rahman Ar Raheem Cattle Goat and Fattening Farm

CONTACT
SHAH SAHAB 03322569842
SHEIKH RIZWAN 03212760282

02/01/2021

Jald araha hai

Address

Surjani Town Sector 9
Karachi

Telephone

+923322569842

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ar Rahman Ar Raheem Dairy Cattle Goat and Fattening Farm posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Karachi pet stores & pet services

Show All

You may also like