07/07/2019
تحریر و ترتیب : محمد حبیب مغل
پلساٹیلا این 30 ہومیوپیتھک کی بہترین دوا ہے اور عورتوں کے امراض مخصوصہ میں اپنی مثال آپ ہے خاص کر بانجھ پن میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتی آپ اپنے شوق میں وہ مادائیں جو کہ انڈوں سے بند ہوں ان پر آذما سکتے ہیں شفاء اللہ پاک کے ہاتھ ہے اس کے استعمال سے جن مادیوں کے پچھلے جوڑ میں جھلی سی بن جاتی ہے وہ بھی ختم ہوجاتی ہے اس میں موجود لیکوئیڈ کو مندرجہ ذیل طریقے سے استعمال کریں
1. مادہ کو جوڑے سے الگ کرکے کسی بھی اچھی دوا(پیٹ کے کیڑوں کی دوا) سے ڈی ورمنگ کریں دو دن ایک وقفے سے
2. اس کے بعد دو قطرے روزانہ تین سی سی پانی میں ڈال کر مادہ کو صبح شام دیں
3. جب یہ دوا استعمال کرتے ہوئے ایک ہفتہ ہوجائے تو صبح ایک کیپسول ای وی آن بھی دیں
4. 15 دن بعد دوا روک دیں اور پانچ دن مزید ای وی آن دیں
5. مادہ کو جوڑا لگائیں ممکن ہے کہ وہ پہلا انڈہ باریک چھلکے کا دے پریشان نہیں ہونا صرف ایک ہفتہ کوئی بھی کیلشیم کی اچھی ٹیبلٹ دیں انشاءاللہ مادہ روٹین سے انڈے دیتی رہے گی
(نوٹ: ممکن ہے کچھ مادیوں پر یہ نسخہ کارگر ثابت نہ مگر میرا آزمودہ ہے)