28/11/2022
اپنے جانوروں کی روزانہ دیکھ بھال کیا کریں.
آپ پوسٹس کو تفصیلاً پڑھا کریں تاکہ آپ کو جانوروں کے بارے میں مکمل معلومات مل سکے.
جانوروں میں فاسفورس کی شدید کمی کی وجہ سے جانوروں کے پیشاب میں خون آسکتا جس کو پنجابی میں رت مترا رت معنی خون متر معنی پیشاب اس کی دو قسمیں ہیں 1. فاسفورس کی کمی کی وجہ سے جس میں جانور میں مٹی, کپڑے, درخت کی چھال کھانا, دیوار اور کھرلیاں چاٹنا کی نشانیاں دیکھنے کو ملتی ہیں. 2.چیچڑوں کا بخار.
منقول
جانوروں میں فاسفورس (P) کی شدید کمی
سردیوں میں لال رنگ کا پیشاب ۔ رت موترا - شرکن
دودھ دینے والے جانوروں کے جسم میں سب سے بڑا معدنی جز کیلشیئم (Ca) ہے اور فاسفورس (P) دوسرا بڑا معدنی جز ہے۔ یہ دونوں اجزاء دودھ میں اچھی خاصی مقدار میں خارج ہوتے ہیں اس لیے دودھیل جانوروں کی خوراک میں ان کو مسلسل دینا ضروری ہوتا ہے
قدرتی طور پر ہماری زمینوں میں فاسفورس کم مقدار میں ہے۔ ہمارے میدانی علاقوں کی زمین کی پی ایچ بھی زیادہ ہے (9-8 pH) جس سے فاسفورس کی فصلوں/چارہ جات کو دستیابی محدود ہوجاتی ہے۔
جب سردی کی شدت بڑھتی ہے تو چارہ میں فاسفورس کی مزید کمی ہوجاتی ہے۔ 15 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم درجہ حرارت پر پودوں کی زمین سے فاسفورس حاصل کرنے کی شرح کم ہوتی جاتی ہے۔ اور جن زمینوں میں فاسفورسی کھاد مثلاً ڈی اے پی وغیرہ (DAP) نہیں ڈالی جاتی تو چارے کی فصل میں فاسفورس کی مزید کمی ہوجاتی ہے۔ یعنی ایک تو زمین میں فاسفورس کی کمی ہے، اور دوسرا زیادہ pH سے پودوں کو دستیاب بھی کم ہوتی ہے، سردی زیادہ بڑھنے کی وجہ سے فصل/چارے فاسفورس کو استعمال بھی کم کرتے ہیں اور رہی سہی کسر ہم فاسفورسی کھاد نہ ڈال کر پوری کر دیتے ہیں۔
سرسوں، شلجم، مولی اور سرسوں خاندان کے دیگر پودوں کا مسلسل اور زیادہ استعمال بھی جانور میں فاسفورس کی کمی کا باعث بنتا ہے۔ ان پودوں میں قدرتی طور پر فاسفورس کم مقدار میں ہوتی ہے۔ برسیم بھی ایک ایسا ہی چارہ ہے جس میں فاسفورس کی مقدار دوسرے چارہ جات کی نسبت کم ہوتی ہے
فاسفورس خون کے سرخ خلیوں (Red Blood Cells) کا حصہ ہے، اگر فاسفورس کی کمی ہو جائے تو خون کے خلیے ٹوٹ جاتے ہیں اور جانور کے پیشاب میں خون آنے لگتا ہے
سردی کے موسم میں چارے کاپر یعنی تانبے (Copper, Cu) کو بھی کم مقدار میں زمین سے جزب کرتے ہیں، اس لیے سردی کے چارہ جات میں کاپر (Cu) کی کمی بھی ہوسکتی