16/08/2026
🐾 چِٹو — درد سے محبت تک کا ایک خوبصورت سفر ❤️
چِٹو کو جب میں نے ایک pet shop سے ریسکیو کیا تو اس کی حالت دیکھ کر واقعی دل بہت اداس ہو گیا۔ 😔
اس کے پورے جسم کے fur میں جگہ جگہ بہت بری طرح mats بنے ہوئے تھے۔ بال اتنے الجھے ہوئے تھے کہ اسے یقیناً بہت تکلیف ہوتی ہوگی۔ جسم پر جگہ جگہ کٹ کے نشان بھی تھے۔ ایسا لگتا تھا کہ شاید اسے خود shave کرنے کی کوشش کی گئی تھی، ناکامی کی صورت میں اسے vet کے پاس لے جانے کے بجاۓ بیچنا مناسب سمجھا گیا تھا، اسے skin infection بھی تھا۔
اس وقت چِٹو کو دیکھ کر اندازہ نہیں ہوتا تھا کہ یہ ننھا سا وجود کبھی اتنا خوبصورت اور پُرسکون بھی نظر آئے گا۔ 💔
لیکن پھر اس کی زندگی بدلنے کا سفر شروع ہوا۔ ❤️
اسے علاج، صفائی، اچھی خوراک، آرام اور سب سے بڑھ کر بہت سارا پیار ملا۔
آج مجھے چِٹو کو گھر لائے ایک مہینے سے بھی زیادہ ہو گیا ہے۔ ماشاءاللہ سے اس کا fur دوبارہ بہت خوبصورت اور نرم ہو گیا ہے، اس کی حالت بہت بہتر ہے اور سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ…
چِٹو اب صرف ہمارا pet نہیں رہا، بلکہ پورے گھر کا لاڈلا بن چکا ہے۔ 🥰🐾
کبھی کبھی ایک بے زبان جان کو صرف ایک موقع چاہیے ہوتا ہے۔
تھوڑی سی توجہ، تھوڑا سا علاج اور بہت سارا پیار…
اور وہی جان جو کبھی تکلیف میں تھی، دوبارہ خوش رہنا سیکھ لیتی ہے۔ ❤️
میرا پیارا چِٹو، تمہاری نئی زندگی مبارک ہو۔ 🐱🤍
اللہ تمہیں ہمیشہ صحت، سکون اور خوشیاں دے۔ آمین۔ 🤲❤️