Apna Goat Farm

Apna Goat Farm بکرے بکریوں کی خریدوفروخت

جانوروں کی خوراک اور انکی بیماریوں کا علاج


https://youtube.com/channel/UCgmhQFaAMg8gFUmsd8A9CsA

-اگر یہ شخص چاہتا تو دودھ میں گندا پانی بھی ملا سکتا تھا لیکن اس کی نیت صاف ہے اس لیے  صاف پانی ملا رہا ہے ایسے لوگوں کے...
29/09/2024

-اگر یہ شخص چاہتا تو دودھ میں گندا پانی بھی ملا سکتا تھا لیکن اس کی نیت صاف ہے اس لیے صاف پانی ملا رہا ہے ایسے لوگوں کے قدر کریں

جو لوگ کہتے ہیں کہ ہرن کے کر اس کے جانور برائے فروخت . وه در اصل  ہرن کے کر اس سے نہیں ہوتے بلکہ بکریوں کی ہی نسلیں ہوتی...
28/09/2024

جو لوگ کہتے ہیں کہ ہرن کے کر اس کے جانور برائے فروخت . وه در اصل ہرن کے کر اس سے نہیں ہوتے بلکہ بکریوں کی ہی نسلیں ہوتی ہیں

02/08/2023

دو عدد گائے برائے فروخت فل تیار
03_31_600_99_07

26/07/2023

Beautiful and high breed ..

24/07/2023

Zoo birds .....

جانوروں سے بہترین پیداوار لینے کے لیے متوازن خوراک ،موسم کے حساب سے موزوں رہائش اور بیماریوں سے بچاؤ اہم کام ہیںبیماری پ...
13/07/2023

جانوروں سے بہترین پیداوار لینے کے لیے متوازن خوراک ،موسم کے حساب سے موزوں رہائش اور بیماریوں سے بچاؤ اہم کام ہیں

بیماری پھیلانے والے جراثیم بیکٹیریا، وائرس کے علاوہ ایک اور طرح کے جاندار ہوتے ہیں جو جانور کو نقصان پہنچاتے ہیں

ان بیکٹیریا ، وائرس سے الگ شناخت کی مخلوق کے لیے لائیو سٹاک/ فارمنگ میں ایک لفظ پیرا سائیٹ بولا جاتا ہے
Parasite

اندرونی کیڑے / کِرم / ورمز
Endo-Parasites

اور

بیرونی کیڑے جیسے چیچڑ، مکھی, مچھر, جوئیں, پسو
Ecto-Parasites


انگریزی زبان میں پیٹ کے یا جسم کے اندر یا اندرونی کیڑوں کو ورم کہا جاتا ہے
Worm

اور جو دوائی ان کیڑوں کو ختم کرے اس کو ڈی ورمر کہا جاتا ہے
DeWormer

جبکہ ان کِرموں / کیڑوں کے خاتمہ کے عمل کو ڈی ورمنگ کہا جاتا ہے
DeWorming

اردو میں ورمز کو کِرم کہا جاتا ہے اور اسی لیے لفظ کِرم کُشی استعمال ہوتا ہے

اندرونی کیڑے / کِرم / ورمز جانور کی اوجھڑی، انتڑیوں، پھیپھڑوں، گوشت اور جگر میں پائے جاتے ہیں

جانوروں میں اندرونی کیڑوں کی وجہ سے جانور کی صحت خراب رہتی ہے اور جانور کا گوشت /دودھ اس کی پیداواری صلاحیت کے مطابق نہیں بڑھتا

اور کئی کیڑے / کِرم / ورمز جانور کی زندگی کے لیے خطرہ بھی ہوتے ہیں

اندرونی /پیٹ کے کیڑوں کی موجودگی کی علامات

بچوں کا دودھ کم پینا/ خوراک چارہ شوق سے نہ کھانا
آنکھوں سے پانی/ سفید ریشہ /گند آنا, انکھوں کا دھنس جانا
پیٹ کا لٹک جانا اور جانور کی پسلیاں دور سے ہی نظر آنا
بار بار دست لگ جانا گوبر پتلا اور بدبودار ہونا
کبھی گوبر کا سخت ہونا اور پھر سے پتلا بدبودار گوبر کرنا
بالوں کی چمک کا ختم ہو جانا
جلد اور بالوں کا روکھا ہونا جلد /چمڑی کھردری, سوکھی ہوئی محسوس ہونا
جانور ہر وقت سست اور کمزور دکھائی دیتا ہے اور کبھی کبھی اپنے دانت پیستا /رگڑتا ہے
کئی بار جانور کھاتا پیتا ٹھیک ہے بلکہ زیادہ اور اچھی خوراک کھا کر بھی اس کی صحت/وزن/ دودھ نہیں بڑھتا
خون کی کمی کا ہونا جو خود سے ایک مسائل کا گڑھ ہے جانور کے پپوٹے سفیدی مائل/زرد ہو جاتے ہیں
جانور کا جلدی تھک جانا، جلدی سانس پھول جانا، اگر جانور چرائی پر جاتا ہے تو ریوڑ میں پیچھے پیچھے اور سست رہتا ہے

کونسی ڈی ورمنگ دوائی اچھی ہے ؟

دیکھیں اس کا اصل طریقہ تو یہ ہے کہ آپ اپنے جانوروں کے گوبر کا ٹیسٹ کروائیں، ضلع کی سطح پر سرکاری لیبارٹری ہوتی ہے، جن دو چار جانوروں میں آپ کو زیادہ شبہ ہو کہ ان کو کیڑوں کا مسئلہ ہوسکتا ہے ان کا تھوڑا سا الگ الگ گوبر ٹیسٹ کروا لیں ، اب جو فارمولا لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد آپ کو بتایا جاے گا وہ ہی سب سے اچھا ہوگا

ڈی ورمنگ کرتے وقت احتیاط

دوائی کی مقدار جانور کے وزن، جانور کی قسم، یعنی بھیڑ بکری، گاے بھینس، اونٹ، اور گھوڑا گدھا، اور دوائی کے فارمولے کے حساب سے مختلف ہوتی ہے
ایک ہی دوائی ایک جتنے وزن کے کٹڑوں بچھڑوں اور بھیڑ بکری کے لیے مقدار الگ الگ ہو سکتی ہے، ایک ہی دوائی بھیڑ بکری کے وزن کے حساب سے الگ اور گائے بھینس کے حساب سے الگ ہو سکتی ہے, دوائی کا فارمولہ الگ ہے یا دو تین فارمولہ ایک ہی دوائی میں ہیں تو سب کچھ تبدیل ہو جاتا ہے
اس لیے ہمیشہ جانور کے مطابق اس کے وزن کے لحاظ سے دوائی استعمال کریں
ہر جانور کی خوراک ہمیشہ دوائی کے پیکٹ پر لکھی ھوتی ہے، یاد رکھنے کی ضرورت نہیں ہے، کہ کونسا جانور کتنی دوائی کی مقدار ، پیکٹ پر دیکھ کر وزن کے حساب سے دے دیں کوئی مسئلہ نہیں

جو جانور دوائی لینے میں زیادہ مزاحمت کرے اس کو کسی خوراکی چیز جیسے دلیہ چوکر میں دوائی ڈال کر دی جا سکتی ہے، دوائی پلانے میں زور زبردستی نہیں کرنی
شدید گرم اور سرد موسم میں، بارش میں، جانور کے بیمار ہونے پر، یا کسی بیماری سے بحالی کے فوری بعد ڈی ورمنگ نہیں کرنی چاہیے, اس کا مطلب یہ نہیں کہ سردی اور گرمی میں ڈی ورمنگ نہیں کرنی چاہئے, مطلب یہ ہے جانور کسی بھی سٹریس دباؤ میں نہ ہو بس

۔
ڈی ورمنگ سے متعلق آپ کا کوئی سوال ہو تو کمنٹ میں لکھ دیں اگلے پوسٹ میں اس کا جواب دینے کی پوری کوشش ہوگی
یہ ابھی ڈی ورمنگ پر پہلی پوسٹ ہے

۔

۔

اپھارہ :(Tympani) مویشیوں کے معدے میں گیسز کے بھر جانے کو اپھارہ کہتے ہیں. اور چارہ کھانے کے فوراً بعد ہو جاتا ہے. بائیں...
06/07/2023

اپھارہ :(Tympani)
مویشیوں کے معدے میں گیسز کے بھر جانے کو اپھارہ کہتے ہیں. اور چارہ کھانے کے فوراً بعد ہو جاتا ہے. بائیں فلینک(وکھی) پھول جاتی ہے.
اسباب :
١.دانہ زیادہ کھانا
۲.زیادہ سبز چارہ کھانا
٣.جلدی اگے ہوئے سبز چارے (برسیم) میں نمک کی مقدار کم ہوتی ہے وہ اندر جاکر سڑ جاتے ہیں اور زہریلی گیس پیدا کرتے ہیں اور اپھارہ ہو جاتا ہے
۴. خوراک کی نالی کی رکاوٹ.
٥.پروٹین سے بھر پور غذا کہا لینا.
علامت:(signs )
١.پیٹ کا پھول جانا
۲.بائیں فلینک گیسز سے پھول جاتی ہے
٣.سانس میں تنگی
۴.زبان باہر نکلی ہوئی
٥.تھوڑا گوبر اور تھوڑا پیشاب کرتا ہے
٦.جانور کی بائیں فلینک پر ہاتھ مارنے سے ڈھول کی سی آواز آتی ہے.
۷.پاؤں زمین اور پیٹ پر مارتا ہے
۸.اکسیجن کی کمی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی زیادتی سے موت واقع ہو جاتی ہے.
علاج:(Treatment)
فارمولا١.
١.تیل تارپین ٣۰سی سی
۲.ہینگ٣۰گرام
٣.تیل سرسوں ٥۰۰ ملی لیٹر
تینوں کو ملا کر پلا دیں
فارمولا ۲.
ہینگ ۲۰گرام
ہلدی ۴۰ گرام
ادرک ٣۰گرام
تینوں کو اکھٹے ملا کر کہلا دیں
فارمولا٣.
میڈیورل ٣ انجیکشن پلا دیں یا پھر بائیں فلینک میں ڈائریکٹ ریومن میں ٹیکہ لگا دیں
شدید حالت میں ٹروکار کینولہ لگاتے ہیں تاکہ گیسیں خارج ہو جائیں.
Inj hepasell 25 ml lagayein big animals ko
کنٹرول:
جانور کو خراب خوراک نہ دیں
جانور کو ضرورت سے زیادہ خوراک نہ دیں

03/07/2023

Check kry ma sha Allah

ٹائیفائیڈ کی نئی قسم اور ادویات کا بے اثر ھوناپچھلے کچھ سالوں سے اور دوبارا پھر کچھ ہفتوں سے شائد آپ نے ٹائفائیڈ بخار کے...
01/07/2023

ٹائیفائیڈ کی نئی قسم اور ادویات کا بے اثر ھونا

پچھلے کچھ سالوں سے اور دوبارا پھر کچھ ہفتوں سے شائد آپ نے ٹائفائیڈ بخار کے بارے خبریں سنی ہوں

ٹائفائیڈ کے اس قسم کی علامات عام ٹائیفائیڈ جیسی ہی ہیں تاہم اس کے علاج کے لیے ہسپتالوں میں دستیاب وہ ادوایات موثر ثابت نہیں ہو رہیں جواس سے پہلے ٹائیفائیڈ کے مریضوں کو دی جاتی تھیں

اور مزید پریشان کن بات یہ ہے کہ ان مریضوں میں زیادہ تعداد 10 سال سے کم عمر بچوں کی ہے

ٹائیفائیڈ سمیت تقریباً تمام بیکٹیریا اپنے ڈی این اے میں تبدیلی لاسکتے ہیں اور اس تبدیلی کے نتیجے میں وہ خود کو اینٹی بایوٹکس سے محفوظ کرلیتے ہیں اور ان پر یہ دوائیں اثر نہیں کرتی

ٹائیفائیڈ کے جرثوموں کے تجزیہ سے یہ سامنے آیا کہ ٹائیفائیڈ بیکٹیریا کے جینز تبدیل ہو رہے ہیں اور یہاں تک کہ اس نے ڈی این اے کا ایک اضافی حصہ اپنا لیا ہے
اس وجہ سے ٹائیفائیڈ بخار کا بیکٹیریا اب کئی اینٹی بائیوٹکس سے لڑنے کی صلاحیت کا حامل ہو گیا ہے

ٹائیفائیڈ کی اس قسم کو ایکسٹینسولی ڈرگ رزسسٹنٹ یا ’ملٹی ڈرگ ریزیسٹنٹ‘ یا ’ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ‘ کہا جاتا ہے جس میں مرض کا جرثومہ عام اینٹی بائیوٹک ادوایات کے خلاف میں مزاحمت دکھاتا ہے اور مریض ان ادوایات کے استعمال سے ٹھیک نہیں ہوتا

انسانوں اور جانوروں میں ہم سب کو بغیر وجہ جانے اینٹی بائیوٹکس کا استعمال نہیں کرنا چاہیے

ابھی بھی وقت ہے، اس شدید خطرناک مسئلہ کو ہم سب ٹال سکتے ہیں، بلاوجہ اینٹی بائیوٹکس کا استعمال نہ کریں

جانور کی سب سے پہلی بنیادی ضرورت اور ہمارا اس کو نہ سمجھنا پاکستان کے میدانی گرم علاقوں میں ایک بڑی جسامت کی دودھیل / دو...
30/06/2023

جانور کی سب سے پہلی بنیادی ضرورت اور ہمارا اس کو نہ سمجھنا

پاکستان کے میدانی گرم علاقوں میں ایک بڑی جسامت کی دودھیل / دودھ دینے والی بھینس کو شدید گرمی کے دنوں میں 130 لیٹر سے بھی زیادہ پانی روزانہ چاہیے ہوتا ہے

جبکہ ایک بڑی جسامت کی دودھیل گائے کو 110 لیٹر سے زیادہ پانی روزانہ چاہیے ہوتا ہے۔ شدید گرمی میں، زیادہ دودھ، بڑی جسامت اور زیادہ خوراک کھانے والے جانور اس سے بھی زیادہ پانی پیتے ہیں

امریکہ میں 24-28 ڈگری سینٹی گریڈ پر 50 لیٹر روزانہ دودھ دینے والی گائے 280-350 لیٹر پانی 24 گھنٹے میں پیتی ہے

پانی کی مقدار جانور کی عمر، جانور کے وزن، خشک مادہ/خوراک کی مقدار، جسمانی حالت، دودھ کی پیداوار اور گرمی کی شدت پر منحصر ہے۔ انہی عوامل کی بنیاد پر اگر جانور کھلا رہے یعنی بندھا ہوا نہ ہو تو اپنی مرضی اور جسمانی ضروریات کے مطابق 24 گھنٹے میں 7 سے 12 دفعہ، جی ہاں، 7 سے 12 بار پانی پیتا ہے۔ (دن میں تین، چار 3-4 بار نہیں!!!)

یاد رکھیں پانی کی Quality اور Quantity یعنی معیار اور مقدار دونوں ضروری ہیں

اکثر ہم مقدار اور معیار دونوں کو بھول جاتے ہیں۔ پانی میں آئرن زیادہ نہ ہو یا پانی سے زنگ آلود بدبو نہ ائے، زیادہ آئرن کی موجودگی میں سیلینیم، کاپر اور زنک جسم کو قابل استعمال کم ہوتے ہیں، اور یہ تینوں عناصر جانور کے تولیدی نظام میں سب سے اہم ہیں۔ یہ تو صرف ایک آئرن کی بات ہے اور بہت سے ایسے اجزاء ہیں جو پانی کی کوالٹی/معیار پر اثر انداز ہوتے ہیں اور جانور کو متاثر کرتے ہیں۔
جانور کی پانی کی کھرلی دھوپ میں نہ ہو، اس پر کوئی سایہ ضرور بنائیں، کھرلی میں کائی (algae) بلکل نہ ہو۔ ہفتے میں کم از کم دو بار پانی کی کھرلی خالی کرکے، برش/سخت جھاڑو سے صفائی کریں اور ہر بار کھرلی میں چونا کریں۔ خوراک میں پھپھوندی اور پانی میں کائی موجود ہے تو مسائل آپ کے فارم سے کبھی ختم نہیں ہونگے
پانی کی کھرلی میں اتنی مقدار میں چونا بھی ڈال سکتے ہیں کہ چونا کی پتلی سی تہہ پانی کی کھرلی میں بنی رہے

جانور کی ضرورت کے مطابق پانی مہیا کرنے کا آسان طریقہ یہی ہے کہ جانوروں کو باڑے میں کھلا رکھیں اور صاف، تازہ اور کسی بھی قسم کی بدبو سے پاک پانی ہر وقت جانوروں کے سامنے موجود رہے
جانور کھلے رہیں گے تو اپنی مرضی اور ضروت کے مطابق پانی پیتے رہیں گے

کم از کم گرمیوں میں جانور پر پانی کی پابندی نہ لگائیں، اپنی مرضی سے پینے دیں، جانور کو کھلا رکھیں

گرمیوں میں تازہ ٹھنڈا پانی جانور کے جسم کا درجہ حرارت کم کرتا ہے اور جانور کو گرمی کم لگتی ہے۔
جانور کو تازہ اور گرمیوں میں ٹھنڈا پانی پسند ہے، گائے کو خاص طور پر گرمیوں میں 25 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر گرم پانی پسند نہیں۔ جیسے جیسے پانی کا درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر جائے گا گائے پانی کم پیئے گی۔ سردیوں میں جانور کو نیم گرم پانی پسند ہے۔
الحمدللہ، زیر زمین تازہ پانی دونوں موسموں کی ضرورت پوری کرتا ہے۔ تازہ پانی پلائیں!

پانی کی کھرلیاں زیادہ گہری نہ بنائیں، زیادہ مقدار میں پانی گرم ہوجاتا یا سردیوں میں ٹھنڈا ہوجاتا ہے، اس کوشش کریں کہ تازہ پانی وقتاً فوقتاً جانور کو کھرلی میں ملتا رہے

پانی کی کھرلیوں کے قریب پھسلن والا کیچڑ نہ ہو، گبھن جانور ایسی جگہوں پر جانے سے ڈرتے ہیں اور مجبوری کی پیاس میں ہی جائے گا، اس لیے پانی کم پئے گا

جانور کے جسم میں پانی کی کمی سے دودھ اور گوشت کی پیداوار بھی کم ہوجاتی ہے۔ جسم کا 70-80 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے۔ اور دودھ %87 فیصد پانی مشتمل ہے۔

جانور کے معدہ/اوجھڑی میں مسلسل تیزابی مادے بنتے رہتے ہیں، جانور جگالی کرکے اور بار بار پانی پی کر اس تیزابیت کو کم کرتا رہتا ہے

کم پانی پینے یا گرمیوں میں جسم سے زیادہ پانی کے اخراج سے جانور کے معدہ میں تیزابیت بڑھ جاتی ہے جو بدہضمی، پتلا گوبر، خوراک کا کم کھانا، دودھ میں کمی، لنگڑاپن اور دودھ کا پتلا ہونا وغیرہ کی وجہ بنتی ہے

دوبارا پڑھ لیں

کم پانی پینے یا گرمیوں میں جسم سے زیادہ پانی کے اخراج سے جانور کے معدہ میں تیزابیت بڑھ جاتی ہے جو بدہضمی، پتلا گوبر، خوراک کا کم کھانا، دودھ میں کمی، لنگڑاپن اور دودھ کا پتلا ہونا وغیرہ کی وجہ بنتی ہے

پانی کی کمی سے جسم میں پیدا ہونے والے زہریلے مادے پیشاب ،گوبر اور پسینے کی شکل میں جسم سے کم خارج ہوتے ہیں۔ اس سے جانور کی کارکردگی کم ہوجاتی ہے۔

تازہ اور صاف پانی 24 گھنٹے جانور کو میسر ہو

ماشاءاللہ  راجنپوری پیور گلابی بریڈر  🌹🌹 اے ون کوالٹی 🌹🌹عمر 4 دانت فار سیل لوکیشن کوٹ ادو پنجابWhatsapp0300-748-95-65
25/06/2023

ماشاءاللہ
راجنپوری پیور گلابی بریڈر 🌹🌹

اے ون کوالٹی 🌹🌹

عمر 4 دانت
فار سیل
لوکیشن کوٹ ادو پنجاب
Whatsapp
0300-748-95-65

22/06/2023

Ma sha Allah heavyweight bakra .........

🌴بسم اللہ الرحمن الرحیم🌾  سپریم کوالٹی ہوتل بیتل گلابی بکراعمر 2 دانت ہو رہا ہے،ایک دانت نکلا ہے ابھیق م ت  8/5/0/0/0 فا...
21/06/2023

🌴بسم اللہ الرحمن الرحیم🌾
سپریم کوالٹی ہوتل بیتل گلابی بکرا
عمر 2 دانت ہو رہا ہے،ایک دانت نکلا ہے ابھی
ق م ت 8/5/0/0/0 فائنل
ہائیٹ 39،40 لینتھ 65
فل پیرٹ فیس،فل جھالر،لمبی کمر لمبی ویل،انتہائی خوبصورت رنگ
🍒شوق بریڈنگ یا قربانی کے لیے بہترین چوائس🍒
شہر ملتان، مزید معلومات کے لیے 🌷
03-13-61-10-106

is tara ka  bakra chaiya faisalabad ma 0.3.4.1.4.9.7.0.0.6.6 rabta kary jis k pass ho
19/06/2023

is tara ka bakra chaiya faisalabad ma 0.3.4.1.4.9.7.0.0.6.6 rabta kary jis k pass ho

18/06/2023

اس جانور کا اپنےمالک سے انوکھا پیار.....

پاکستان میں گرمیوں کا موسم زیادہ عرصہ رہتا ہے، اس لیے گرمیوں کے حوالے سے کچھ بنیادی چیزیں ہیں جن کی یاد دہانی ضروری ہے، ...
17/06/2023

پاکستان میں گرمیوں کا موسم زیادہ عرصہ رہتا ہے، اس لیے گرمیوں کے حوالے سے کچھ بنیادی چیزیں ہیں جن کی یاد دہانی ضروری ہے، معلوم ہمیں ہوتا ہے لیکن نظر انداز کر جاتے ہیں

ہم نئے نئے فارمولے، جدت پسندی اور ایڈوانس چیزوں کے چکر میں اکثر بنیادی باتیں چھوڑ جاتے

بہت سی ایسی چیزیں ہوتی ہیں جن کو بدلنا ہے ہوتا ہے اور کوئی اضافی خرچہ بھی نہیں ہوتا،

سب سے پہلا کام جو آپ نے کرنا ہے وہ جانوروں کے خوراک کے اوقات میں تبدیلی کرنی ہے، صبح جتنی جلدی ہوسکے جانور کی خوراک مکمل کرلیں، اگر آپ کے جانور شیڈ میں کھلے ہیں تو رات کو خوراک والی کھرلیاں خالی نہ ہوں، پانی اور خوراک رات کے لیے وافر ہو

ہم اکثر سوچتے ہیں کہ جانور رات کو نہیں کھاتے، یہ درست ہے کہ جانور واقعی رات کو نہیں کھاتے، لیکن اس کی وجہ بھی ہم سب جانتے ہیں وہ ہے روشنی کی کمی، آپ روشنی کا انتظام کریں تو خود دیکھ لیں گے کہ جانور گرمیوں میں اکثر رات کو ٹھنڈے وقت میں ہی خوراک پوری کرے گا

پورے شیڈ باڑے میں نہ سہی لیکن رات کو کم از کم خوراک والی جگہ پر اتنی روشنی ہو کہ خوراک کے تمام اجزاء جانور کو اچھی طرح نظر آئیں

زیادہ دودھ والے جانوروں کے لیے رات کی خوراک کا ہی بندوبست کریں، نہیں تو جانور کی پیداوار کم ہو جائے گی۔ گرمیوں میں سب سے بڑا مسئلہ جانور کی پیداوار کے مطابق اس کی خوراک پوری کرنا ہی ہے، جب جانور گرمی کی وجہ سے کھائے گا ہی کم تو پیداوار کیسے اتنی رہ سکتی ہے ؟

صبح کی خوراک میں ایک اور بات رکھیں کہ خوراک زیادہ قابل ہضم اجزاء پر مشتمل ہو اور سبز چارہ کی مقدار زیادہ رکھیں اور گندم بھوسہ توڑی کم مقدار میں دیں، جو خوراک جتنی دیر سے ہضم ہوتی ہے وہ اتنی ہی گرمی پیدا کرتی اور جانور کو کم قابل ہضم خوراک کو ہضم کرنے کے لیے زیادہ توانائی کی ضرورت پڑتی ہے، جس سے جانور زیادہ گرمی محسوس کرتا ہے

اگر آپ جانو باندھ کر رکھتے ہیں تو لازمی ہے کہ جانور نے صبح کے بعد کوئی خوراک نہیں کھائی ہوگی، تو دوپہر تک جانور خوراک ہضم کرچکا ہوتا ہے اور گرمی کی شدت کی وجہ سے بھی جانور کو زیادہ توانائی طاقت چاہیے ہوتی ہے
اس وقت آپ آدھا کلو سے ایک کلو تک جانور کو کسی بھی اناج، جو، مکئی، گندم کا دلیہ یا چوکر، شیرہ راب، گڑ، شکر، گلوکوز دے سکتے ہیں، دلیہ اناج وغیرہ کو تھوڑے سے چارہ میں مکس کرکے دیا جائے تو زیادہ بہتر ہے

اوپر بیان کی گئی چیزوں کے ساتھ پانی بھی انتہائی ضروری ہے، ان چیزوں کے ساتھ پانی بھی پلائیں گے تو فائیدہ زیادہ ہوگا، اگر آپ پہلے ایسا نہیں کے رہے تو یہ چیزیں تھوڑی مقدار سے شروع کرنے ہیں, ایک دم سے آدھا کلو نہیں دینا, آہستہ آہستہ ١٠ دن تک اتنی مقدار پر آئیں

بائی پاس فیٹ بہت اچھی چیز ہے لیکن اس کی قیمت بہت زیادہ بڑھ چکی ہے، اگر آپ کو سرسوں یا کینولہ کی کھل ملے تو وہ بھی بہت اچھی ہے کیونکہ دیسی طریقہ سے حاصل کی گئی کھل میں تیل کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، اور تیل توانائی کا اچھا ذریعہ ہے

خوراک میں سرسوں کا تیل بھی جانور کو اضافی توانائی دیتا ہے، لیکن سرسوں کا تیل ہمیشہ کسی بھی خوراکی جزو جیسے چوکر یا اناج دلیہ میں مکس کرکے دینا چاہیے، اس طرح دینے سے زیادہ فائدہ ہے
الگ سے مائع حالت میں اور نال نلکی وغیرہ سے جانور کو زبرستی نہ پلائیں،

گرمیوں میں جانور کی نمک کی ضرورت بھی بڑھ جاتی ہے، اگر آپ نے جانوروں کی کھرلیوں میں نمک کی ڈلیاں رکھی ہیں تو بہت اچھی بات ہے، لیکن کم از کم گرمیوں میں تو یہ ناکافی ہے، آپ الگ سے پچاس سے ستر گرام نمک فی بڑا جانور روزانہ خوراک میں شامل کریں باقی جانور جتنا مرضی نمک خود کی مرضی سے چاٹ لے، یہ اضافی نمک آپ ستمبر تک دے سکتے ہیں، گرمیوں میں جو ونڈا آپ بناتے ہیں اس میں دو کلو نمک فی سو کلو ونڈا اجزاء کے بھی ضرور استعمال کریں

اگر آپ جانوروں کو میٹھا سوڈا نہیں دے رہے تو شدید گرمیوں اور حبس کے موسم تک 50 گرام روزانہ میٹھا سوڈا ضرور استعمال کریں، اور بہتر ہے کہ یہ مقدار آپ دن کے وقت استعمال کریں، اگر آپ پہلے سے ونڈے کے حساب سے میٹھا سوڈا دے رہے ہیں تو گرمیوں تک اس میں 50 گرام کا اضافہ کرسکتے ہیں

اگر مجبوری نہیں ہے تو جانوروں کو نرم کچی جگہ ضرور دیں،
اگر آپ جانور کے بیٹھنے کے لیے ریت کا بندوست کرسکتے ہیں تو اس سے بہتر کوئی چیز نہیں، ایک تو ریت نرم ہوتی ہے اور جلدی ٹھنڈی بھی ہوجاتی ہے، ریت میں بیٹھا جانور زیادہ پرسکون رہتا ہے، جتنا جانور گرمی میں پر سکون رہے گا اتنا ہی جانور اپنی پیداوار ٹھیک رکھے گا

گرمیوں کا موسم زیادہ شدید ہے اور ابھی گرمیوں کے چار ماہ باقی ہیں، جانوروں کے لیے کچھ ایسا انتظام ضرور کریں کہ صاف اور تازہ پانی جانور کو ہر وقت دستیاب ہو

ایک تصویر سیکنڑوں الفاظ سے زیادہ اثر رکھتی ہے، تصویر انٹرنیٹ سے لی ہے، اللہ تعالیٰ ان کے جان و مال میں برکت عطا فرمائے آمین

RajanPuri path Available6 dant Pehla suwaAvailableLocation Sialkot0.3.0.5.4.2.1.2.9.9.6
11/06/2023

RajanPuri path Available
6 dant
Pehla suwa
Available
Location Sialkot
0.3.0.5.4.2.1.2.9.9.6

کمنٹس میں بہت بار مارکیٹ میں دستیاب اچھے ونڈے کے بارے رائے پوچھی جاتی ہے۔میرے خیال ونڈا وہی سب سے اچھا ہے جس سے آپ مطمئن...
11/06/2023

کمنٹس میں بہت بار مارکیٹ میں دستیاب اچھے ونڈے کے بارے رائے پوچھی جاتی ہے

۔

میرے خیال ونڈا وہی سب سے اچھا ہے جس سے آپ مطمئن ہیں، آپ کو جانوروں میں بہتری محسوس ہوتی ہے تو بلاوجہ ونڈے کی کمپنی بدلنے کی کوشش نہ کریں

کسی بھی وجہ سے اگر آپ فارم پر استمال ہونے والے ونڈے کو بدلنا چاہتے ہیں

تو میرا مشورہ

مجھے پورا یقین ہے، نیچے دیئے گئے ونڈا فیڈ میں سے کسی کو بھی استعمال کریں گے تو جانور آپ کو شکایت نہیں کریں گے انشاء اللہ

مکمل زمہ داری اور سوچ سمجھ کر ہی پوسٹ کی ہے
آپ ان میں سے کسی کو بھی اپنے جاننے والوں کو استعمال کا مشورہ دے سکتے ہیں

۔

امین ڈیری فیڈ ، فیصل آباد
03107657777

ترقی فیڈ ونڈا، رحیم یار خان
03358672720

سرتاج ڈیری فیڈ، کے پی کے
03469319998

راجن پور ڈیری فیڈز
03336446680

۔
ان نمبروں کا سکرین شاٹ بنا لیں

اوپر دئے گئے تمام لوگ ہی پورے پاکستان میں کارگو بھیجتے ہیں، اور تقریباً ہر طرح کے جانور کے لیے فیڈ بناتے ہیں

جانوروں کی خوراک، ونڈے کو اپنے فارم پر اچھی طرح سٹور کریں

وائی بادی / زہر باد اور نہ جانے طرح طرح کی اور سمجھ میں نہ آنے والی بیماریوں کی بڑی وجہ ناقص خوراک کے اجزاء اور پھر اچھی خوراک کے اجزاء کو بھی ٹھیک سے سٹور نہ کرنا ہے۔

گرمیوں میں یہ مسائل بہت بڑھ جاتے ہیں

جانوروں کا ونڈا یا ونڈے میں استعمال ہونے والے اجزاء اچھے اور خالص خریدیں

اچھے دوکاندار سے خریداری کریں جس کی خوراک کو سٹور کرنے کا طریقہ درست ہو

اپنے فارم پر بھی لکڑی کے پھٹے استعمال کریں ، کسی بھی خوراک کے اجزاء کو دیوار کے ساتھ لگا کر سٹور نہ کریں

یہ ایک بار کا خرچہ ہے ، ضرور بنوا لیں

Address

Waqar Leghari
Kot Addu
34050

Telephone

+923007489565

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apna Goat Farm posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Apna Goat Farm:

Videos

Share