25/09/2023
۔سلام میں الیزے برڈ فارم سے بات کر رہی ھوں آج گرین فشرکے اندر مختلف فیچرکی ڈیولپمنٹ کے بارے میں کچھ معلومات آپ لوگوں سےشیئر کرنے کی کوشش کرتی ھوں
گرین وائلڈ فشر افریقہ کے جنگلات میں کافی تعداد میں پائے جاتے ہیں۔ جب گوروں نے اس کو پنجرے میں ڈال کے اس پر اکسپیریمنٹ کے تو اس سے مختلف میوٹیشن متعارف کروانے لگے جیسا کہ پاربلیو۔
جب گرین فشر میںpsittacine کی ٪60 ریڈکشن ہو جائے تو ہمارے پاس پاربلیو پروڈیوس ہوجاتا ہے، جوکہ بھت خوبصورت برڈ ہے۔
اسی طرح جب گرین فشر میںpsittacine کی٪90 ریڈکشن ہو جائے تو ہمارے پاس بلیو فشری پروڈیوس ہو جاتی ہے اب جب آپ بلیو فشری کو دیکھتے ہیں تو اس میں صرف psittacine کی ریڈکشن ہوئی ہے اور Eumelanin اپنی جگہ ہے اس لیے اس کے پنجے ،ناخن کالے ہیں اور فورہیڈ کے اوپر بھی آپ کو کالا نظر آ رہا ہوگا، جس کو ہم فشری ماسکنگ کہتے ہیں اور اس کی آنکھیں بھی کالی ہوگی یہاں تک امید کرتی ہوں کہ آپ لوگوں کو سمجھ آگئی ہوگی بات۔
اب میں آپ کو یہ بتاؤ گی کہ Eumelanin کیسے کام کرتی ہے
اس کا کام برڈ کے اندر کالے کلر کو پروڈیوس کرنا ہے یا برڈ کے اندر جو کالا کلر ہمیں دکھائی دیتا ہے یا پھر برڈ کے اندر جتنے بھی ڈارک پگمینٹ ہوتی ہے یہEumelanin کی وجہ سے ہوتی ہے۔
اگر ہم کسی بھی برڈ سےEumelanin نکالے تو کیا ہوگا؟
مثال کے طور پر جب ہم گرین فشر سےEumelaline نکالے تو وہ برڈ لوٹینو بن جائے گا دوسری بات کابل غور ہے کہ گرین فشر میںpsittacine ہونے کی وجہ سے اس کے سر پہ ریڈ کلر دکھائی دیگا۔
اسی طرح بلیو فشری سےEumelaline نکالے
تو وہ البینو بن جائے گا اس کا سر بھی سفید ہوگا کیونکہ بلیو فشری میں psittacine کی بھی ٪90 ریڈکشن ہوئی ہے تو پورا برڈ ہی سفید ہوگا
اور اسی طرح پاربلیو برڈ سے Eumelanin ختم کرے تو وہ کریمینو بن جائے گا اور اس کے سر پہ ہلکا سا ریڈ اس وجہ سے ھوگا کہ ہم نے پاربلیو میں psittacine کی ٪60 ریڈکشن کی ہے تو ریڈ کلر سر پر نمایاں نظر آتا ہے ۔
امید کرتی ہوں کہ آپ لوگوں کو یہ آسانی سے سمجھ آ گیا ہوگا۔