Inovative Livestock & Vet Services

Inovative Livestock & Vet Services All about new innovations and veterinary services

Famous cow breeds
27/12/2024

Famous cow breeds

24/11/2024


24/11/2024

17/11/2024

13/11/2024

جانوروں میں یئسٹ کا استعمال
Use of in

انسانوں کے برعکس جانوروں میں خوراک کے ہاضمہ کا مکمل دارومدار اوجھڑی میں موجود فائدہ مند بیکٹیریا / پروٹوزوا پر ہوتا ہے

یئسٹ جانوروں کے معدہ میں مفید بیکٹیریا کی تعداد میں اضافہ اور ان کے کام کرنے کی صلاحیت بڑھاتا ہے

یئسٹ جانوروں کے معدہ میں ہاضمے کا ماحول اچھا بناتا ہے جس سے جانور زیادہ خشک مادہ کھانا شروع کر دیتا ہے جو پیداوار میں اضافہ کا سبب بنتا ہے

جب نظام انہضام مضبوط اور تیز ہوتا ہے تو خوراک میں موجود سخت ترین فائیبر بھوسہ بھی کافی حد تک قابل ہضم ہو جاتاہے
یئسٹ کے استعمال سے جانوروں میں بدہضمی اور گوبر کا پتلہ پن کم ہوجاتا ہے

جانوروں کے معدہ میں تیزابیت اور لنگڑاپن کے مسائل میں کمی آتی ہے

یئسٹ کے مسلسل استعمال سے جانوروں کی قوت مدافعت اور شرح تولید میں اضافہ کرتا ہے

یئسٹ کی انہی خصوصیات کی وجہ سے خوراک کی غذائی افادیت بڑھ جاتی ہے جس سے جانوروں کی دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھتی ہے

جانوروں میں یئسٹ کا استعمال:

دودھیل گائے بھینس 5 سے سات گرام روزانہ
بھیڑ بکری 2 گرام روزانہ

یا
ایک سو کلو گرام ونڈا میں صرف 200 گرام سے ایک پاؤ شامل کریں

Keep Following

12/11/2024

اگر آپ اپنے جانوروں کو صحت مند رکھنا چاہتے ہیں۔ اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ دودھ دینے والا جانور دودھ کم نہ کرے۔اور گوشت والا جانور کمزور نہ ہو تو اپنے جانوروں کی ڈیورمنگ ریگولر کروائیں۔
ڈیورمنگ کرنے سے جانوروں کےجگر،پھیپھڑوں ،معدے کی کرموں کا مکمل خاتمہ ہو جاتا ہے
Keep Following

11/11/2024

لائیو اسٹاک کی دنیا میں اب ایک نیا ریکارڈ قائم ہو چکا ہے، جہاں ایک گائے کی نیلامی نے دنیا بھر کی توجہ خوب سمیٹ لی ہے۔

برازیل میں منعقد ہونے والی لائیو اسٹاک آکشن میں نیلور گائے جسے مقامی طور پر ویاتینا 19 ایف آئی وی مارا اموویز کہا جاتا ہے، سب سے زیادہ نیلامی کے ساتھ فروخت ہوئی ہے۔

اس نیلامی میں نیلور گائے کی نیلامی کی قیمت 4 اعشاریہ 8 ملین ڈالرز یعنی تقریبا 1 ارب سے زائد روپے بنتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لائیو اسٹاک نیلامی کی دنیا میں یہ سب سے بڑی نیلامی ہے، جسے مائل اسٹون قرار دیا جا رہا ہے۔ اس نیلامی کی ایک بڑی وجہ اس جانور کی خوبیاں بھی ہیں، جس کے باعث خریدنے والوں نے کروڑوں روپے کی بولی لگا دی۔

نیلور گائے اپنی خصوصیات کے باعث سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہے، یہ بریڈ اپنے سفید رنگ، قد کاٹ، خوبصورتی اور مضبوط کُبھ کے باعث بھی مقبول ہے۔

تاہم اس گائے کی اصل تاریخ ہند سے ملتی ہے، نیلور گائے کو اونگولز کے نام سے بھی برازیل میں جانا جاتا ہے، اوکلوہاما یونی ورسٹی کے آرٹیکل کے مطابق 1962 میں برازیلین حکومت کی جانب سے بھارت سے 84 جانور امپورٹ کیے گئے تھے، جس میں اونگولز بھی شامل تھے۔

جبکہ پہلی بار اس گائے کی شناخت 1868 میں برازیل میں سامنے آئی تھی۔ جب ایک شپ بذریعہ سمندر برطانیہ کی جا رہی تھی اور اسے سلواڈور، باحیا میں روکا گیا، اسی شپ میں 2 اونگلوز موجود تھے۔ جہاں ان دونوں کو فروخت کر دیا گیا اور پھر 10 سال بعد ریو دی جینیریو میں اس گائے کی بریڈ سامنے آئی۔

یونی ورسٹی کے مطابق اس جانور میں کئی خصوصیات ہیں، جیسے کہ سختی اور پھُرتیلا پن، اس جانور کے بچے بھی فعال اور ایکٹو برتاؤ رکھتے ہیں۔

جسمانی طاقت کے ساتھ ساتھ خطرناک موسمی صورتحال میں بھی یہ جانور برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دوسری جانب نیلور گائے کی اسکن یورپین بریڈز کے مقابلے میں کافی دلچسپ ہے۔ سیاہ اسکن جس پر سفید یا گرے کوٹ موجود ہے، دھوپ کی تپتی کرنوں کو اثر انداز ہونے سے بچاتی ہیں
Keep Following

10/11/2024

ایک جانور کے بیمار ھونے سے غریب کسان کا پورا گھرانہ پریشانی میں مبتلا ھوجاتا ھے
اللہ پاک سب کے جان و مال کی حفاظت فرمائے آمین
Keep Following

Address

Street No 3
Lahore
05461

Telephone

+923424786569

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Inovative Livestock & Vet Services posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Inovative Livestock & Vet Services:

Videos

Share