15/09/2023
السلام و علیکم تمام ڈیری فارمرز سے گزارش ہے کہ اپنے جانوروں کی خوراک پر خصوصی توجہ دیں اس وقت ہائی افلاٹاکسن کا مسئلہ بہت زیادہ آ رہا ہے لہذا آپ چند گزارشات پر عمل کر کے اپنے جانوروں کو اس زہر سے بچا سکتے ہیں.
*گزارشات*
1. کھل بنولہ اور روٹی کے ٹکڑے وغیرہ ہرگز استعمال نہ کریں.
2. سبز چارہ وافر مقدار میں استعمال کریں.
3. برانڈڈ کمپنی کا افلاٹاکسن کمپلائنٹ ونڈا استعمال کریں.
4. پانی کے حوض کو صاف رکھیں.
5. اگر آپ فارم پر اپنا ونڈا بنا رہے ہیں تو روزانہ کی بنیاد پر مکئی کو گرائنڈ کریں اور گلی سڑی توڑی ہرگز نہ کھلائیں.
6. ونڈے یا اجناس کو لکڑی کے تختے پر رکھیں اور سٹور ہوادار ہو بلکہ کوشش کریں کہ سٹور میں ایگزاسٹ فین لگائیں.
*افلاٹاکسن کے نقصانات*
1. جانوروں میں ایسا ساڑو آنا جو اینٹی بائیوٹک سے ٹھیک نہ ہو رہا ہو اور روزانہ کی بنیاد پر پورے فارم پر پھیل رہا ہو.
2. آپ کے جانور کا بار بار جیر کا رکنا.
3. جانور کا بار بار ہیٹ میں آنا اور ریپیٹ ہوجانا.
4. جانور کا اچانک دودھ کم ہونا.
5. جانور کا خوراک کم کھانا اور بد ہضمی اور زہرباد کے مسائل آنا.
6. زہر باد کی وجہ سے آپ کے جانور کا جگر کمزور ہونا اور جانور کا بیٹھ جانا.
*ایک اچھا کاروباری ہونے کا ثبوت دیں اور اپنے جانوروں کو اس زہر سے بچائیں.*
ہمیشہ اچھی کوالٹی کا ونڈا استعمال کریں مزید مشورے کے لیے کسی بھی مستند ڈاکٹر سے رابطہ کریں.
*ڈاکٹر اشتیاق احمد بھوجیہ (پرائم ونڈا، چوہدری فیڈز)*