14/05/2022
پلیز ان بے زبانوں کا خیال رکھیں اور ان کی دعائیں لیں.
اگر برڈ منہ کھول کر بیٹھا ہو, تیز تیز سانس لے رہا ہوں, کچھ کھا پی نہ رہا ہو, بالکل لاغر اور سست نظر آ رہا ہو. اپنے ونگز باہر گرا کر یا کھول کر بیٹھا ہو تو سمجھ جائیں کہ یہ ہیٹ سٹریس کی نشانیاں ہیں.
پرندے کو فوری طور پر چھاؤں میں کریں.
کبھی بھی ایک دم ٹھنڈا پانی مت دیں اور نہ اس پر ایک دم ٹھنڈا پانی سپرے کریں, تولیہ بھگو کر اس کے گرد تھوڑا سا لپیٹ دیں, یا اس کے پاؤں پانی میں ڈبو دیں.
نارمل ٹمپریچر کا پانی 5 سے 10 منٹ پرندے کو چھاؤں میں رکھنے کے بعد ہلکا سا اسپرے کریں.
پرندے کو پینے کے لئے یے الیکٹرولائٹس والا پانی دیں.
Vetafarm spark یا Replenish
یا کوئی بھی کمرشل پروڈکٹ دستیاب نہ ہو تو تربوز کا پانی بہترین نعم البدل ہے. کوشش کریں کہ برڈ کو 30C سے 25C درجہ حرارت والی جگہ پر رکھیں. اور جن بھائیوں کے برڈز ان دنوں میں ہیٹ سٹروک کی وجہ سے مرے ہیں خدارا ان پر لعن طعن نہ کریں بلکہ ان کو آرام سے اور پیار سے سمجھائیں, غلطیاں سب سے ہوتی ہیں اسی لیے ہم "انسان" کہلاتے ہیں فرشتے نہیں!