Aseel Murgh

Aseel Murgh The house of quality birds

*🇰🇭فوری ضرورت برائے کمبوڈیا🇰🇭**سیلف سلیکشن جاری*  ----------------------------------------*◼️کمپیوٹر آپریٹر محدود سیٹس د...
25/09/2024

*🇰🇭فوری ضرورت برائے کمبوڈیا🇰🇭*
*سیلف سلیکشن جاری*
----------------------------------------
*◼️کمپیوٹر آپریٹر محدود سیٹس دستیاب ہیں*
*💥تنخواہ 800 US ڈالر+💥کھانافری_💥 +بونس*

*💥ٹائپنگ سپیڈ 30 ورڈ پلس ھونی چاہیے*

*💥گوگل پر آن لائن ٹائپنگ کی سپیڈ کا ٹسٹ لیکر ویڈیو سنڈ کریں*

*💥ٹائپنگ اور انگلیش انٹروڈکشن وڈیو لازمی*

*👈عمر حد18سے38سال*

*💥وزٹ ویزہ ہو گا 1ماہ کا وہاں جا کر کمپنی ایکسٹنٹ کروائے گی ویزہ ایکسٹنٹ کروانا ہماری ذمہ داری ہو گی*
*💥ایگریمنٹ 1 سال کا ہو گا اس کے علاوہ جتنی دیر بندہ وہاں رہنا چاہے رہ سکتا ہے*

*👈پراسس ٹاٸم 10 سے 15 ورکنگ ڈے*

*👈کھانا چاے کافی لانڈری رہائش, میڈیکل, ٹرانسپورٹ, بذمہ کمپنی*

ایک بہترین تحریر  سقراط روزانہ چہل قدمی کے لئے جایا کرتا تھا۔ اس راستے پر ایک کمہار کا گھر تھا، جو مٹی کے برتن بنایا کرت...
06/09/2024

ایک بہترین تحریر
سقراط روزانہ چہل قدمی کے لئے جایا کرتا تھا۔ اس راستے پر ایک کمہار کا گھر تھا، جو مٹی کے برتن بنایا کرتا تھا۔ وہ کمہار کے پاس جا کر بیٹھ جاتا اور اسے غور سے تکتا رہتا ۔ اسے برتن بننے کا عمل دیکھنا بہت اچھا لگتا تھا ۔
ایک دن کمہار نے اس کی محویت دیکھ کر اپنے پاس بلایا اور پوچھا، "بیٹا ! تم یہاں سے روز گزرتے ہو اور میرے پاس بیٹھ کر دیکھتے رہتے ہو ، تم کیا دیکھتے ہو؟"
سقراط : میں آپ کو برتن بناتے دیکھتا ہوں اور یہ عمل دیکھنا مجھے بہت اچھا لگتا ہے ۔ اس سے میرے ذہن میں چند سوال پیدا ہوئے ہیں ۔ میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں۔
کمہار : یہ تو بہت اچھی بات ہے ۔ تم پوچھو ، جو پوچھنا چاہتے ہو ۔
سقراط : آپ جو برتن بناتے ہیں ، اس کا خاکہ کہاں بنتا ہے؟
کمہار : اس کا خاکہ سب سے پہلے میرے ذہن میں بنتا ہے۔
یہ سن کر سقراط جوش سے بولا، میں سمجھ گیا ۔
کمہار نے حیرت سے پوچھا، کیا سمجھے؟
سقراط : یہی کہ ہر چیز تخلیق سے پہلے خیال میں بنتی ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ خالق کے خیال میں ہم پہلے بن چکے تھے ، تخلیق بعد میں ہوئی ۔ اب میرا اگلا سوال یہ ہے کہ جب آپ برتن بنا رہے ہیں، تو ایسا کیا کرتے ہیں کہ یہ اتنا خوب صورت بنتا ہے؟
کمہار : میں اسے محبت سے بناتا ہوں۔ میں جو بھی چیز بناتا ہوں، اسے خلوص سے بناتا ہوں اور اسے بناتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتا ہوں تاکہ کوئی کمی کوتاہی نہ رہ جائے ۔
سقراط نے اثبات میں سر ہلاتے ہوئے کہا، اس کی بھی سمجھ آ گئی، کیوں کہ بنانے والا ہم سے محبت کرتا ہے ، کیوں کہ اس نے ہمیں بنایا جو ہوتا ہے ۔ اگلا سوال یہ ہے کہ آپ اتنے عرصے سے برتن بنا رہے ہیں ، کوئی ایسی خواہش ہے ، جو آپ چاہتے ہیں کہ پوری ہو ۔
کمہار : ہاں ! ہے ۔ میں چاہتا ہوں کہ ایسا برتن بناؤں کہ دنیا عش عش کر اٹھے اور پھر ویسا برتن میں کبھی نہ بنا سکوں۔۔ کمہار نے حسرت سے کہا۔
یہ سنتے ہی سقراط اچھل پڑا۔ واہ ! خالق ہر بار ایسی تخلیق کرتا ہے کہ دنیا بے اختیار عش عش کر اٹھے ، کیوں کہ خالق کو پتا ہے کہ میں جو یہ انسان اس دنیا میں بھیج رہا ہوں ، اس جیسا کوئی اور دوبارہ نہیں آئے گا ۔۔
آپ یونیک ہیں ، اپنے ربّ کی بہترین تخلیق ۔ آپ کے خالق نے آپ کو بہترین بلکہ احسنِ تقویم سے خلق کیا ہے۔ اپنے آپ کو فضول دھندوں میں برباد نہ کریں ۔ لوٹ آئیں اپنے ربّ کی طرف، وہ تمہاری راہ تک رہا ہے۔♥️

11/09/2022
11/08/2022

حضرتِ ابوسعیدخدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’عنقریب ایسا وقت آئے گا، کہ مسلمان کا بہترین مال وہ ہے بکریاں ہوں گی، جن کو لے کر وہ پہاڑوں کے اوپر اور بارش کی جگہوں (جنگلوں) میں جائے گا۔ وہ اپنے دین کو فتنوں سے بچانے کے لیے شہر سے فرار ہوگا‘‘۔

تخريج : الراوي : أبو سعيد الخدري | المحدث : البخاري | المصدر : صحيح البخاري| الصفحة أو الرقم : 3300 | خلاصة حكم المحدث : صحيح

10/08/2022

کم لاگت والے ہاؤسنگ میٹریل کے ساتھ سادہ شیڈ بھیڑ اور بکری کی زیادہ سے زیادہ پیداواری کارکردگی کے لئے کافی ہے

~ مٹی کے فرش والے شیڈ ملک کے بیشتر حصوں کے لئے موزوں ہیں سوائے اس کے کہ جہاں بارش زیادہ ہوتی ہے

~ شیڈ کے فرش کو مضبوط ہونے چاہیے اور پانی جذب کرنے کی صلاحیت ہونی چاہئے فرش کو اس طرح تعمیر کرنا چاہئے ، تاکہ اسے آسانی سے صاف کیا جا سکے

~ فرش کو خشک کرنے کے لئے وینٹیلیشن/ہوا کی نقل و حرکت کے لئے شیڈ کی لمبائی شرقا غربا ہونی چاہیے تا کہ ہوا اور دھوپ سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔

~ پانی کی جمود کو روکنے کے لئے شیڈ کو زمین سے تھوڑا اونچا تعمیر کرنا چاہیئے

~ شیڈ کی دیواریں دراڑوں یا سوراخوں سے پاک ہونی چاہئیے تاکہ کے کوئی زہریلی چیز وہاں سے نقصان نہ پہنچا سکے

~ گرم علاقوں میں شیڈ کے گرد درخت لگانا بہت مفید ہے اس سے گرمی کا اثر بھی کم ہوتا ہے اور درخت چارے کے طور پر بھی کام آتے ہیں

~ شیڈ کی اقسام کا انحصار پرورش کے نظام پر ہوتا ہے اگر آپ کمرشل پیمانے پر فارمنگ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو شیڈ پر اچھی انویسٹمنٹ کرنی چاہیے

~ شیڈ کے ساتھ اوپن جگہ لازمی رکھنی چاہیے جہاں دن کے وقت جانور کھیلیں کودیں اوپن جگہ کے اردگرد کوئی حفاظتی بھاڑ ہونی چاہیے۔ اگر آپ چرائی کرواتے ہیں پھر اوپن جگہ ضروری نہیں

~ شیڈ کی لمبائی کے لئے کوئی پابندی نہیں ہے ، تاہم شیڈ کی چوڑائی 10 میٹر سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے

~ شیڈ میں جانورں کو عمر کے حساب سے رکھنے کے لیے الگ الگ پورشن بنانے چاہیے

~ میل اور فی میل کو رکھنے کے لیے الگ الگ انتظام ہونا چاہیے

~ شیڈ میں ضروری ادویات کو لازمی رکھنا چاہیے

√ شیڈ کی توسیع کے لیے گنجائش رکھنی چاہیے

English fantail breeder pair looking for new shelterLocation lahore cargo possible03224573251
15/07/2022

English fantail breeder pair looking for new shelter
Location lahore cargo possible
03224573251

ایک کسان جس نے جانور خرید کر پورا سال انکو پالا، محنت کی اور جب پھل لینے کا وقت آیا تو لمپی سکن نے آن گھیرا، پہلے تو حکو...
13/07/2022

ایک کسان جس نے جانور خرید کر پورا سال انکو پالا، محنت کی اور جب پھل لینے کا وقت آیا تو لمپی سکن نے آن گھیرا، پہلے تو حکومت کی خاموشی نے مار دیا اور رہی سہی کسر بیوپاری حضرات نے ڈرا ڈرا کر دو، دو لاکھ والا جانور 90 ہزار سے ایک لاکھ تک خریدا، بیچارا کسان ڈر کی وجہ سے سستے داموں بیچنے پر مجبور ہوا۔
اور کچھ گلا قربانی کرنے والے حضرات سے بھی ہے کہ ایک بچھڑا جو تقریباً اڑھائی سال بعد قربانی لگتا ہے، اور نارمل جانور کا روزانہ کا خرچ 150 روپے بھی لگایا جائے تو 137000 بنتا ہے، (اس میں کسان کی اپنی محنت شامل نہیں ہے) اب کسان آپکو کیسے 90 ہزار یا ایک لاکھ تک جانور بیچ دے؟؟؟ کیا کسان کو نقصان پہنچا کر قربانی قبول ہو جاتی ہے؟؟ اہل علم راہنمائی فرمائیں

بغداد کے بازار میں ایک حلوائی صبح صبح اپنی دکان سجا رہا تھا کہ ایک فقیر آنکلا تو دکاندار نے کہا کہ باباجی آؤ بیٹھوفقیر...
10/07/2022

بغداد کے بازار میں ایک حلوائی صبح صبح اپنی دکان سجا رہا تھا کہ ایک فقیر آنکلا تو دکاندار نے کہا کہ باباجی آؤ بیٹھو
فقیر بیٹھ گیا تو حلوائی نے گرم گرم دودھ فقیر کو پیش کیا. فقیر نے دودھ پی کر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور اس حلوائی کو کہا کہ بھائی تیرا شکریہ اور یہ کہہ کرفقیرچل پڑا۔

بازار میں ایک فاحشہ عورت اپنے دوست کے ساتھ سیڑھیوں پر بیٹھ کر موسم کا لطف لے رہی تھی۔ ہلکی ہلکی بوندا باندی ہو رہی تھی، بازار میں کیچڑ تھا، فقیر اپنی موج میں بازار سے گزر رہا تھا کہ فقیر کے چلنے سے ایک چھینٹا اڑا اورفاحشہ عورت کے لباس پر گر گیا۔ جب یہ منظر فاحشہ عورت کے دوست نے دیکھا تو اسے بہت غصہ آیا۔ وہ اٹھا اور فقیر کے منہ پرتھپڑ مارا اور کہا کہ فقیر بنے پھرتے ہو، چلنے پھرنے کی تمیز نہیں؟

فقیر نے ہنس کر آسمان کی طرف دیکھا اور کہا
مالک تو بھی بڑا بے نیاز ہے، کہیں سے دودھ پلواتا ہے اور کہیں سے تھپڑ مرواتا ہے.. یہ کہہ کر فقیر آگے چل پڑا،

فاحشہ عورت چھت پر چل رھی تھی تو اس کا پاؤں پھسلتا ہے اور زمین پر سر کے بل گر جاتی ہے، اس کو ایسی شدید چوٹ لگتی ہے کہ موقع پر ہی فوت ہوجاتی ہے۔

شور مچ گیا کہ فقیر نے آسمان کی طرف منہ کر کے بدعا دی تھی، جس کی وجہ سے یہ قیمتی جان چلی گئی

فقیر ابھی بازار کے دوسرے کونے تک نہیں پہنچ پائے تھے کہ لوگوں نے فقیر کو پکڑ لیا اور کہا کہ بڑے فقیر بنے پھرتے ہو، حوصلہ بھی نہیں رکھتے ہو

فقیرنے کہا کہ کیا ہوا میاں؟ لوگوں نے کہا کہ تم نے بددعا دی اور عورت کی جان چلی گئی

فقیرنے کہا کہ واللہ میں نے تو کوئی بددعا نہیں دی تو لوگوں نے ضد کی اور کہا کہ نہیں تیری بددعا کا کیا دھرا ہے۔

جب لوگوں نے ضد کی تو فقیر نے کہا کہ اصل بات پوچھتے ہو تو میں نے کوئی بددعا نہیں کی، یہ یاروں یاروں کی لڑائی ہے.

لوگوں نے کہا کہ وہ کیا؟ فقیر نے کہا کہ جب میں گزر رہا تھا اور میرے پاؤں سے چھینٹا اڑا اور اس عورت کے لباس پر پڑا تو اس کے یار کو غصہ آیا، اس نے مجھے مارا تو پھر میرے یار کو بھی غصہ آگیا........!!!

08/07/2022






اس وقت سب سے زیادہ معاشی اور جانی نقصان کرنے والی بن گئی ہے_

#ملتان اور گردو نواح میں مئی2022 کے مہینے میں شروع ہونے والی وبائی بیماری جس میں گائے کے جسم پر تَپھڑ یا گِلٹیاں بنتی ہیں پھر بخار ہوتا ہے اور جسم پر سوزش آجاتی ہے جانور کھانا پینا چھوڑ دیتا ہے اور کمزور و لاغر ہوکر بیٹھ جاتا ہے اور وقت پر علاج نہ ملنے پر جانور مَر جاتا ہے_

👈محکمہ لائیوسٹاک پنجاب نے اس بیماری کی روک تھام یا خاتمے کے لئے کچھ بھی نہیں کیا_

👈محکمہ لائیوسٹاک پنجاب نے بیماری پھیلنے کا پورا پورا انتظار کیا_

👈محکمہ لائیوسٹاک پنجاب نے ویکسین اس وقت شروع کی جب اس علاقے میں یہ بیماری مکمل طور پر پھیل چکی تھی_

👈محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کی یہ کیپری_ویک ویکسین جس جگہ پر بھی ہوئی وہاں پر بائیس دن بعد بھی 25فیصد سے 35فیصد تک جانوروں میں یہ بیماری آگئی_

👈محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کو چاہیے تھا کہ اس بیماری کی روک تھام کے لیے اس کی مؤثر ویکسین تیار کر کے مارچ یا اپریل کے مہینے میں تمام جانوروں کی ویکسینیشن مکمل ہوجاتی_

👈محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کے پاس اپنے فارمرز کے جانوروں کے لیے نہ تو میڈیسن ہے اور نہ ہی صحیح وقت پر ویکسین ہے_

👈محکمہ لائیوسٹاک پنجاب صرف اور صرف جاگیرداروں اور سرمایہ داراوں اور علاقے کے بااثر افراد کے لیے کام کرتاہے بس_

👈محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کے پاس عام یا غریب فارمرز کے لیے نہ تو وقت ہے نہ میڈیسن ہے بس مُفت مشورے ہیں اور پرائیویٹ میڈیسن ہے_

👈اور شُتر بےمہار پرائیویٹ پریکٹیشنرز نے بھی اپنی سرنجیں تیز کر لی ہیں تاکہ پریشان فارمرز کو جتنا زیادہ لوٹ سکتے ہیں لوٹ لیں➖

07/07/2022

لاہور میں قربانی کے جانور زبح کروانے کے لیے رابطہ کریں
03224573251
03154092118

30/06/2022

*دیسی مہینوں کا تعارف اور وجہ تسمیہ*

1- چیت/چیتر (بہار کا موسم)
2- بیساکھ/ویساکھ/وسیوک (گرم سرد، ملا جلا)
3- جیٹھ (گرم اور لُو چلنے کا مہینہ)
4- ہاڑ/اساڑھ/آؤڑ (گرم مرطوب، مون سون کا آغاز)
5- ساون/ساؤن/وأسا (حبس زدہ، گرم، مکمل مون سون)
6۔ بھادوں/بھادروں/بھادری (معتدل، ہلکی مون سون بارشیں)
7- اسُو/اسوج/آسی (معتدل)
8- کاتک/کَتا/کاتئے (ہلکی سردی)
9۔ مگھر/منگر (سرد)
10۔ پوہ (سخت سردی)
11- ماگھ/مانہہ/کُؤنزلہ (سخت سردی، دھند)
12- پھاگن/پھگن/اربشہ (کم سردی، سرد خشک ہوائیں، بہار کی آمد)

برِصغیر پاک و ہند کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس خطے کا دیسی کیلنڈر دنیا کے چند قدیم ترین کیلنڈرز میں سے ایک ہے۔ اس قدیمی کیلنڈر کا اغاز 100 سال قبل مسیح میں ہوا۔ اس کیلنڈر کا اصل نام بکرمی کیلنڈر ہے، جبکہ پنجابی کیلنڈر، دیسی کیلنڈر، اور جنتری کے ناموں سے بھی جانا جاتا ہے۔

بکرمی کیلنڈر کا آغاز 100 قبل مسیح میں اُس وقت کے ہندوستان کے ایک بادشاہ "راجہ بِکرَم اجیت” کے دور میں ہوا۔ راجہ بکرم کے نام سے یہ بکرمی سال مشہور ہوا۔ اس شمسی تقویم میں سال "چیت” کے مہینے سے شروع ہوتا ہے۔

تین سو پینسٹھ (365 ) دنوں کے اس کیلینڈر کے 9 مہینے تیس (30) تیس دنوں کے ہوتے ہیں، اور ایک مہینا وساکھ اکتیس (31) دن کا ہوتا ہے، اور دو مہینے جیٹھ اور ہاڑ بتیس (32) بتیس دن کے ہوتے ہیں۔

1: 14 جنوری۔۔۔ یکم ماگھ
2: 13 فروری۔۔۔ یکم پھاگن
3: 14 مارچ۔۔۔ یکم چیت
4: 14 اپریل۔۔۔ یکم بیساکھ
5: 14 مئی۔۔۔ یکم جیٹھ
6: 15 جون۔۔۔ یکم ہاڑ ہمارادینہ
7: 17 جولائی۔۔۔ یکم ساون
8: 16 اگست۔۔۔ یکم بھادروں
9 : 16 ستمبر۔۔۔ یکم اسوج
10: 17 اکتوبر۔۔۔ یکم کاتک
11: 16 نومبر۔۔۔ یکم مگھر
12: 16 دسمبر۔۔۔ یکم پوہ

بکرمی کیلنڈر (پنجابی دیسی کیلنڈر) میں ایک دن کے آٹھ پہر ہوتے ہیں، ایک پہر جدید گھڑی کے مطابق تین گھنٹوں کا ہوتا ہے.
ان پہروں کے نام یہ ہیں۔۔۔

1۔ دھمی/نور پیر دا ویلا:
صبح 6 بجے سے 9 بجے تک کا وقت

2۔ دوپہر/چھاہ ویلا:
صبح کے 9 بچے سے دوپہر 12 بجے تک کا وقت

3۔ پیشی ویلا: دوپہر 12 سے سہ پہر 3 بجے تک کا وقت

4۔ دیگر/ڈیگر ویلا:
سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت

5۔ نماشاں/شاماں ویلا:
شام 6 بجے سے لے کر رات 9 بجے تک کا وقت

6۔ کفتاں ویلا:
رات 9۔بجے سے رات 12 بجے تک کا وقت

7۔ ادھ رات ویلا:
رات 12 بجے سے سحر کے 3 بجے تک کا وقت

8۔ سرگی/اسور ویلا:
صبح کے 3 بجے سے صبح 6 بجے تک کا وقت

لفظ "ویلا” وقت کے معنوں میں برصغیر کی کئی زبانوں میں بولا جاتا ہے.

28/06/2022

السلام علیکم!
آپ سب کو یاد دہانی کروانی ھے کہ ان شآءاللّٰہ کل بدھ 29 جون کو پاکستان میں 29 ذی القعد ھوگی اور ذی الحج کا چاند نظر آسکتا ھے۔
اس لیے ھم سب اپنے ناخن اور بال بدھ کے دن تک تراش لیں کیونکہ ذی الحج کاچاند نظر آنے کے بعد قربانی تک ناخن اور بال نہ تراشنا مسنون بھی ھے اور مستحب بھی۔۔۔
آپ مفادعامہ اور اپنے صدقہ جاریہ کے لیئے اس میسیج کو آگے بھی بھیجئے۔۔۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا

26/06/2022

❣️❣️👈👈میں قربانی کا جانور لینے کا پروگرام بنا رہا تھا کہ فیس بک پر ایک لبرل صاحب نے پوسٹ ماری ہوئی تھی کہ میں قربانی نہیں کروں گا بلکہ ان پیسوں سے واٹر کولر خرید کر گھر کے باہر لگاؤں گا

وجہ... ؟

غریب آدمی کو قربانی سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا مگر میرے کولر سے غریب ٹھنڈا پانی پئیں گے

اچھا... ؟

ہم قربانی کا جانور لینے منڈی پہنچے منڈی میں گھاس پھوس اور چارہ بیچنے والے کون...؟

غریب لوگ جن کی خوب بکری ہو رہی تھی

رسیاں زنجیریں اور کلے (کندے) بیچنے والے کون.....؟

غریب لوگ جن کی خوب کمائی ہو رہی تھی

جس بیوپاری سے جانور خریدا وہ بھی ایک غریب تھا جسکا ذریعہ معاش جانور بیچنا تھا کہہ رہا تھا اس بار ان پیسوں سے بیٹی کی شادی کرنے کے قابل ہو جاؤں گا

لو جی ایک غریب کی بیٹی بیاہی جائے گی یہ سوچ کر دل خوش ہوا

گرمی بہت تھی منڈی کے باہر جوس شربت اور ٹھیلوں والے اپنی جیبیں گرم کر رہے تھے کیونکہ لوگ گلاسوں پہ گلاس پی رہے تھے یہ بھی غریب لوگ تھے جنکی بکری ہو رہی تھی ہم نے بھی املی آلو بخارے کا شربت پیا اور ایک لوڈر رکشا میں جانور لادا رکشے والا بھی غریب بندہ جنکی آج کل ڈیمانڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے صحیح کمائی ہورہی تھی

گھر آئے تو جانور کا چارہ یاد آیا وہ بھی ایک غریب سے خریدا عید والے دن قربانی بھی ایک قصائی نے کی جو کہ غریب آدمی اس نے ایک دن میں اچھا خاصا کما لیا

آخر گوشت کے تین شرعی حصے کئے اور تیسرا حصہ کئی غربا میں تقسیم کیا جن کو سارا سال گوشت میسر نہیں آیا

قربانی کی کھال ایک مدرسے کو ہدیہ کی جہاں غریب بچوں کو مفت کھانا اور رہائیش ملتی ہے

کولر والے بھائی.... !!

دیکھ لو میرے ایک جانور نے کتنے غریبوں کو معاشی فائدہ پہنچایا

اگر غریبوں کا اتنا احساس ہے تو جو کھانا خود کھاتے ہو وہی غریب کو کھلاؤ اور جو خود پہنتے ہو وہ بھی اسے پہناؤ اپنی دیگر فضول خرچیاں ختم کر کے غربا پر خرچ کرو اسلامی احکامات پر بلاوجہ تنقید اور بحث سے گریز کرو قربانی حکم خدا ہے جس پر کوئی سمجھوتا نہیں ***

24/06/2022

لاہور میں قربانی کے جانور زبح کروانے کے لیے رابطہ کریں
03224573251

20/05/2022

بکریوں میں اچانک موت کا سبب بننے والی بیماری ETV (Enterotoxaemia) جسے انتڑیوں کا زہر بھی کہا جاتا ہے۔
تعرف /علامات /احتیاط/علاج:

اکثر بکری فارمر اس بات کا ذکر کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ ان کی بکری یا بکرا کچھ دیر پہلے تو ٹھیک تھا اور پھر اچانک سے اس کی موت واقع ہو گئی اور یہ اتنی تیزی سے ہوا کہ ان کو چھری تک پھیرنے کا وقت نہیں مل سکا۔ بکری کی اس اچانک موت کا ایک بہت بڑا سبب یہ بیماری ہے جسے ETV کہتے ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں یہ بیماری کیا ہے اس کی علامات احتیاط اور علاج کیسے ممکن ہے۔

تعرف :
یہ بیماری Enterotoxaemia جس کو عرف عام میں Overeating یا زیادہ کھانے کی وجہ سے ہونے والی بیماری بھی کہا جاتا ہے دراصل بکری کی انتڑیوں میں موجود فاسد مادوں یا Toxins کی زیادتی سے پیدہ ہوتی ہے ۔ جب کسی وجہ سے یہ فاسد مادے زیادہ ہو جاتے ہیں تو بکری کے خون میں جذب ہو کر جسم میں پھیل جاتے ہیں اور جانور کے گردے اور پھیپڑے متاثر ہوتے ہیں ان میں انفیکشن ہوتی ہے اور پھر جب تک فارمر کو پتا لگتا ہے کافی دیر ہو چکی ہوتی ہے۔
ان فاسد مادوں یا Toxins کے اچانک بڑھ جانے کی کچھ وجوہات ہوتی ہیں۔
- جب بکری یا بھیڑ کے بچے حد سے زیادہ دودھ پی لیں ۔
- جب بکری حد سے زیادہ دانہ کھا لے ۔
- جب بکری پہلے سے کمزور ہو یا کسی اور بیماری میں مبتلہ ہو۔
- جب بکری کے پیٹ میں بہت زیادہ کیڑے ہوں خاص طور پر وہ کیڑے جو دست پیدا کرتے ہیں جیسے Coccidia۔
- جب جانور کو صرف دانہ پر پالا جائے اور اس کے خوراک میں گھاس یا خشک چارہ شامل نہ ہو یا بہت کم ہو۔
- بکری کی انتڑیوں میں موجود جراثیم ٹھیک طرح کام نہ کر رہے ہوں کسی بیمری کی وجہ سے۔

علامت :
چھوٹے بچوں میں اچانک موت ہو جانا۔ یہ بیمار ہونے کے 8 سے 12 گھنٹے کے اندر ہوتی ہے اور کوئی خاص علامت ظاہر نہیں ہوتی صرف بیچینی کی کیفیت نظر آتی ہے۔
بڑے جانور کا اچانک کھانا پینا چھوڑ دینا۔
جانور کے پیٹ میں شدید تکلیف ہونا جس میں جانور اپنے پیٹ پر اپنی ٹانگیں مارتا ہے اور اپنی کمر کو کھینچ کر کمان کی طرح کرنا۔
پانی دست کرنا جس میں خون بھی شامل ہو سکتا ہے۔

احتیاط :
اس جان لیوا بیماری سے بچنے کے لئے سب سے زیادہ محفوظ طریقہ اس کے حفاظتی ٹیک اپنے فارم پر موجود تمام جانوروں کو سال میں ایک دفع لگانا ہے جو آپ گرمی کے آغاز سے پہلے لگائیں۔
گبن بکریوں کو چوتھے مہینے میں حفاظتی ٹیکا لگانا ضروری ہے اس سے پیدہ ہونے والے بچے بھی محفوظ رہتے ہیں۔
جانوروں کی خوراک کو متناسب بنا کر یعنی اس میں دانہ گھاس یا خشک چارہ کی مقدار کو ا ہک خاص طریقے پر رکھ کر اس سے بچا جا سکتا ہے۔

علاج ؛
اگر آپ کے جانور میں خدا نہ خواستہ اس بیماری کی علامات نظر اے تو بروقت علاج سے جانور کی جان بچ سکتی ہے:
سب سے پہلے کوشش کریں کے آپ قریبی جانوروں کے ہسپتال سے رابطہ کریں اور ڈاکٹر سے مشورہ کریں اگر کسی وجہ سے ایسا کرنا ممکن نہ ہو تو ۔۔۔۔۔۔
- متاثرا جانور کو کوئی بھی تیزابیت کم کرنے والی دوا دینی چاہیے جیسے میٹھا سوڈا ایک چائے کی چمچی ایک گلاس پانی میں حل کر کے پلا دیں یا Carminative مکسچر 25 ml دن میں تین دفع دیں۔ اس کے ساتھ سرسوں کا تیل 25 ml دیں۔
- کوئی اچھی Antibiotic جیسے Penicillin کا انجکشن وزن کے حساب سے لگائیں۔
- وٹامن B1 کا انجکشن وزن کے حساب سے لگائیں۔
- مڈیکل اسٹور سے Probiotic کا ساشے جیسے Ecotec یا Enflor لے لیں اور دن میں دو دفع آدھا آدھا جانور کو دہی یا پانی میں دیں۔

یاد رکھیں احتیاط علاج سے بہتر ہے اللّه پاک ہم سب کے مال کو بیماری سے محفوظ رکھے آمین۔

19/05/2022

دھوپ میں لو لگنے سے موت کیوں ہوتی ہے؟

ہم سب دھوپ میں گھومتے ہیں لیکن کچھ لوگوں کو دھوپ لگ جانے کی وجہ سے اچانک موت کیوں ہو جاتی ہے؟

ہمارے جسم کا درجہ حرارت ہمیشہ 37 ° ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے، اس درجہ حرارت پر ہی ہمارے جسم کے تمام اعضاء صحیح طریقے سے کام کر پاتے ہیں.

پسینے کے طور پر پانی باہر نکال کر جسم 37 ° سینٹی گریڈ درجہ حرارت برقرار رکھتا ہے، مسلسل پسینہ نکلتے وقت پانی پیتے رہنا انتہائی مفید اور ضروری ہے.

اس کے علاوہ بھی پانی بہت کارآمد ہے، جسم میں پانی کی کمی ہونے پر ہمارا جسم پسینے کے ذریعے ہونے والے پانی کے اخراج کو روکتا ہے. (یعنی بند کر دیتا ہے)

جب باہر درجہ حرارت 45 ° ڈگری سے زائد ہو جاتا ہے اور جسم کا کولنگ سسٹم ٹھپ ہو جاتا ہے، تب جسم کا درجہ حرارت 37 ° ڈگری سے زیادہ ہونے لگتا ہے.

جسم کا درجہ حرارت جب 42 ° سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے تب خون گرم ہونے لگتا ہے اور خون میں موجود پروٹین پکنے لگتا ہے.

پٹھوں کڑک لگتے ہے اس دوران سانس لینے کے لئے ضروری پٹھوں بھی کام کرنا بند کر دیتے ہیں.

جسم کا پانی کم ہو جانے سے خون گاڑھا ہونے لگتا ہے، بلڈ پریشر low ہو جاتا ہے، اہم عضو (بالخصوص دماغ) تک خون کی رسائی رک جاتی ہے.

انسان کوما میں چلا جاتا ہے اور اس کے جسم کے ایک کے بعد ایک عضو دھیرے دھیرے کام کرنا بند کر دیتے ہیں، اور اس کی موت ہو جاتی ہے.

گرمی کے دنوں میں ایسے مسائل ٹالنے کے لئے مسلسل پانی پیتے رہنا چاہئے، اس سے ہمارے جسم کا درجہ حرارت 37 ° برقرار رہ پائے گا اس بات پر ہمیں توجہ دینا چاہئے.

آنے والے کچھ دنوں میں Equinox اكونكس کے گہرے اثرات پاکستان کے موسم پر پڑیں گے. کئی علاقے اس کی زد میں ہوں گے.

براہ مہربانی دوپہر 12 سے 3 کے درمیان زیادہ سے زیادہ گھر، کمرے یا آفس کے اندر رہنے کی کوشش کریں.

درجہ حرارت 40 ڈگری کے آس پاس ہوگا.

موسم کی یہ سختی جسم میں پانی کی کمی اور لو لگنے والی صورتحال پیدا کر دے گی.

(یہ اثرات خط استوا کے ٹھیک اوپر سورج چمکنے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں.)

براہ مہربانی خود کو اور اپنے متعلقین کو پانی کی کمی میں مبتلا ہونے سے بچائیں.

بلا ناغہ کم از کم 3 لیٹر پانی ضرور استعمال کریں. گردے کی بیماری والے فی دن کم از کم 6 سے 8 لیٹر پانی پینے کی کوشش کریں..

جہاں تک ممکن ہو بلڈ پریشر پر نظر رکھیں. کسی کو بھی لو لگنا یعنی ہیٹ اسٹروک ہو سکتا ہے.

ٹھنڈے پانی کے ساتھ نہائیں. گوشت کا استعمال بند یا کم از کم کریں. پھل اور سبزیاں کھانے میں زیادہ استعمال کریں.

گرمی کی لہر کوئی مذاق نہیں ہے. ایک غیر استعمال شدہ موم بتی کو کمرے سے باہر یا کھلے میں رکھیں، اگر موم بتی پگھل جاتی ہے تو یہ سنگین صورت حال ہے.

سونے کے کمرے اور دیگر کمروں میں 2 نصف پانی سے بھرے اوپر سے کھلے برتنوں کو رکھ کر کمرے کی نمی برقرار رکھی جا سکتی ہے.

اپنے ہونٹوں اور آنکھوں کو نم رکھنے کی کوشش کریں.

گردے کی پتھری کےلیئے نیاز بو ریحان پشتو میں کشمالی کہتے ہیں ایک نسخہ جو خاندان میں برس ہابرس سے استعمال ہورہا ہے اور گرد...
18/05/2022

گردے کی پتھری کےلیئے

نیاز بو ریحان پشتو میں کشمالی کہتے ہیں ایک نسخہ جو خاندان میں برس ہابرس سے استعمال ہورہا ہے اور گردے کی پتھریوں کےلیئے لاجواب ہے.

نیاز بو کی ایک شاخ ایک سے ڈیڑھ فٹ پتیوں پھولوں ڈنڈیوں کو توڑ مروڑ کر 3 گلاس پانی میں اتنا ابالیں کہ ایک گلاس رہ جائے چھان کر نیم گرم بقدر پیا جاسکے رات کے کھانے کے ایک گھنٹے بعد پی لیں 10 منٹ بعد ایک کپ نیم گرم دودھ پی لیں صبح تمام پتھری مثل پاوڈر خارج ہوجائے گی 7 دن بعد الٹراساونڈ کرلیں اگر کچھ زرات رہ جائیں تو 15 دن بعد پھر استعمال کرلیں عام طور پر ایک ہی بار کافی ہوتا ہے !!!
=====================================

پلیز ان معلومات کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں.
_______________________________________________
مشورہ‘ چیک اپ اور تشخیص و علاج کے لئے کال کریں یا مطب پر تشریف لائیں.....
__________________________________________________
جتنا ہو سکے آگے پہنچائیں انشاءاللہ صدقؑہ جاریہ بن کر ثواب دارین کا باعث بنے گا۔
__________________________________________
قارئین! آپ کے لیے قیمتی موتی چن کر لاتا ہوں اور چھپاتا نہیں، آپ بھی سخی بنیں اور (ضرور لاٗیک اور شیر کریں)
--------------------------------------------------------------------------------

راجن پوری گلابی بکریلوکیشن لاہور03224573251
14/05/2022

راجن پوری گلابی بکری
لوکیشن لاہور
03224573251

Address

Lahore

Telephone

+923224573251

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Aseel Murgh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Aseel Murgh:

Videos

Share

Category


Other Pet Supplies in Lahore

Show All