Dairy dost Safeer

Dairy dost Safeer Share and discover insights to enhance your dairy farming journey.

Welcome to our Facebook community for dairy farmers! 🐄 Explore a wealth of knowledge on veterinary care, livestock feed additives, nutrition, farm management, breeding, and treatment. Mylab Pvt Ltd is the top leading ISO 9001-2008 and GMP Certified Animal Health Company founded in 2014,produces a wide rang Veterinary and poultry pharmaceuticals and Vaccine to keep livestock,poultry and pets health and productive.

Dairy Farms visits Dera ismail KhanMaxim Agri Pvt Ltd
17/10/2025

Dairy Farms visits Dera ismail Khan
Maxim Agri Pvt Ltd

04/09/2025

Feed Rate Increased.

جب مویشیوں کے فیڈ (چارہ/ریشن) کی قیمتیں بڑھتی ہیں لیکن دودھ کی قیمتیں وہی رہتی ہیں تو اس کے کئی منفی اثرات سامنے آتے ہیں:

1. کسانوں کا نقصان

دودھ کی پیداوار میں سب سے زیادہ خرچ فیڈ پر آتا ہے (تقریباً 60–70 فیصد)۔

جب فیڈ مہنگا ہو جائے اور دودھ کی قیمت نہ بڑھے تو کسان کو کم منافع یا نقصان ہوتا ہے۔

2. کم معیار کا چارہ استعمال ہونا

اخراجات بچانے کے لیے کسان سستا اور کم معیار کا چارہ یا فیڈ استعمال کرتے ہیں۔

اس سے جانور کی صحت اور دودھ کی مقدار دونوں متاثر ہوتے ہیں۔

3. دودھ کی پیداوار میں کمی

ناقص خوراک سے گائے اور بھینس کمزور ہو جاتی ہیں۔

دودھ کی مقدار اور معیار (فیٹ، پروٹین وغیرہ) میں کمی آتی ہے۔

4. جانوروں کی بیماریوں میں اضافہ

اچھی غذائیت نہ ملنے سے جانوروں میں بیماریاں، کمزور مدافعتی نظام اور کمزور زرخیزی کے مسائل بڑھتے ہیں۔

ویٹرنری اخراجات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

5. کسانوں پر مالی دباؤ

چھوٹے کسان زیادہ متاثر ہوتے ہیں، بعض اوقات نقصان کی وجہ سے جانور بیچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

6. سپلائی چین پر اثرات

اگر بہت سے کسان جانور بیچ دیں یا دودھ کی پیداوار کم ہو جائے تو مستقبل میں مارکیٹ میں دودھ کی کمی ہو سکتی ہے۔

اس کے بعد صارفین کے لیے دودھ مہنگا ہو جاتا ہے۔

7. صنعتی مسائل

ڈیری پروسیسرز اور کمپنیوں کو معیاری دودھ کی کمی کا سامنا ہوتا ہے۔

بعض اوقات کسان نقصان پورا کرنے کے لیے دودھ میں پانی یا دیگر ملاوٹ کر دیتے ہیں۔

👉 خلاصہ یہ ہے:
فیڈ مہنگا + دودھ سستا = کسان کا نقصان → دودھ اور جانوروں کی کوالٹی میں کمی → مستقبل میں مارکیٹ اور صارفین پر منفی اثر۔

01/09/2025

جانوروں کو دوائی پلانے کی احتیاطی تدابیر!

جانور کو سامنے والے دانتوں کی طرف سے دوائی نہ پلائیں ہمیشہ منہ کی ایک طرف سے جبڑوں کے پاس سے دوائی پلائیں۔
دوائی ایک دم نہ پلا دیں، جانور کو موقع دیں کہ وہ دوائی کو نگل یا پی لے

جس جانور کو نال یا دوائی کی عادت نہ ہو اسکا بہت خیال رکھیں کیونکہ ڈر یا جانور کی مزاحمت کی وجہ سے سانس کی نالی میں دوائی جا سکتی ہے. دوائی یا نال دیتے وقت کبھی بھی جانور کی زبان نہ پکڑیں
جانور کا منہ بہت اونچا کر کے نہ پلائیں
جانور کی زبان ہرگز ہرگز نہ پکڑیں
دوائی کی مقدار بہت زیادہ نہ ہو کہ جانور کا منہ بھر جائے اور وہ اس کو ایک گھونٹ میں پی نہ سکے
نال یا دوائی دیتے وقت جانور ہانپ نہ رہا ہو یا سانس نہ چڑھا ہوا ہو
جانور بے حال, نیم مدہوش نہ ہو جیسے سوتک کے بخار میں یا کیلشیم کی کمی کی وجہ سے
جانور کے ساتھ زبردستی بلکل نہ کریں، اگر وہ ڈرتا ہے یا مزاحمت زیادہ کرتا ہے تو کوئی اور طریقہ استعمال کریں

مرض کی شدت اس بات پر منحصر ہے کہ

1- جانور کے پھیپھڑوں میں کیا چیز گئی ہے،
2- کتنی مقدار میں گئی ہے اور اس چیز سے جانور کے کتنے فیصد پھیپھڑے متاثر ہوئے ہیں
3- کتنی جلدی اس مسئلہ کو سمجھا گیا اور علاج شروع کیا گیا

مرض کی پشین گوئی Prognosis:

سچی بات تو یہ ہے کہ شدید مرض میں جانور کا بچنا بہت مشکل ہے، اگر تھوڑی مقدار میں کوئی چیز پھپھڑوں میں گئی ہے اور علاج جلدی شروع کیا تو جانور ٹھیک ہوسکتا۔ اگر علاج دیر سے شروع کیا اور جانور کے پھیپھڑے زیادہ متاثر ہوئے ہیں تو نہ ٹوٹکوں نے کام کرنا ہے اور نہ ہی علاج نے۔
یہ بات واضح کردوں کہ ترقی یافتہ ممالک میں بھی اس کا علاج مشکل ہے، لہذا، تیل ، گڑ، بھنے ہوئے چنے اخبار میں لپیٹ کر وغیرہ پر مت جائیں، جتنی جلدی ہو مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

خدانخواستہ اگر آپ سے ایسی کوئی غلطی ہو جائے تو فوراً مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں اور نمونیا ہونے یا مرض کے بگڑنے کا انتظار نہ کریں۔ ایسی صورت حال میں کثیر مقدار میں اینٹی بائیوٹک، سوزشِ کم کرنے والی ادوایات کا استعمال ہوتا ہے اور جانور کو بوتل یا ڈرپ بھی لگ سکتی ہے

اس مسئلے کو انتہائی سنجیدہ لیں اور وقت کا ضیاع نہ کریں

اگر جانور کے پھیپھڑوں میں دوائی چلی جائے تو یہ نشانیاں علامات ہوتی ہیں

سانس لینے میں دشواری، منہ کھول کر سانس لینا، منہ سے جھاگ، تیز تیز سانس لینا، جانور کا تکلیف میں ہونا، کھانا پینا اور دودھ بلکل کم کردینا۔ جانور کی سانس کی نالی میں دوائی چلے جانے کی علامت گل گھوٹو سے ملتی جلتی ہیں لیکن آپ کو پتہ ہوگا کہ میں نے کچھ دن پہلے منہ سے دوائی پلائی ہے کہ نہیں

01/09/2025

جانوروں کی متوازن خوراک کو سمجھنے کا پہلا اور بنیادی نکتہ جو کے انتہائ اہمیت کا حامل ہے۔

تقریبا تمام قسم کی خوراک میں پانی کا کچھ نہ کچھ حصہ لازمی موجود ہوتا ہے

کسی خوراک میں پانی کم تو کسی خوراک میں زیادہ ہوتا ہے- خاص طور پر سردیوں کے چارہ جات میں پانی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے. خوراک یا چارہ جات میں پانی کے علاوہ پائے جانے والے تمام غذائی اجزاء کو خشک مادہ (Dry Matter) کہتے ہیں

یعنی ان چارہ جات یا خوراک سے اگر پانی کے حصے کو نکال دیا جائے تو باقی بچنے والا حصہ ڈرائی میٹر/خشک مادہ ہوگا Dry Matter (DM)
دوسرے الفاظ میں خوراک میں سے پانی کے علاوہ بچنے والا حصہ ڈرائی میٹر کہلاتا ہے۔

دراصل ڈرائی میٹر/خشک مادہ ہی خوراک کا وہ حصہ ہے جس میں تمام غذائیت جیسا کہ پروٹین/لمحیات، کاربوہائیڈریٹس، فیٹ منرلز، وٹامنز وغیره موجود ہوتے ہیں۔ کیونکہ ہمارا یا جانور کا جسم خوراک میں موجود پانی کو یا تو اپنی پانی کی ضرورت کے لیے استعمال کرے گا یا اضافی پانی کو گردوں کے ذریعہ جسم سے خارج کر دے گا اور گردے کبھی بھی غذائی اجزاء کو خارج نہیں کرتے صرف پانی اور فاسد مادوں کو خارج کرتے ہیں, تو جسم کو غذائی اجزاء صرف خشک مادہ سے ہی ملتے ہیں

جانور کو اپنے جسمانی وزن، پیدوار اور دیگر عوامل کے لحاظ سے 2.5 سے 3.5 فیصد ڈرائی میٹر روزانه کی ضرورت ہوتی ہے۔ یعنی 100 کلو جسمانی وزن پر 3 کلو خشک مادہ, 500 کلو کے جانور کو 15 کلو خشک مادہ چاہیے ہوتا ہے
برسیم/لوسن یا دیگر سردیوں کے چارہ جات میں پانی کی مقدار تقریباً 88-85 فیصد ہوتی ہے۔

اگر جانور کو ایک کلو (1000 گرام) برسیم/لوسن کھلاتے ہیں تو اس میں سے جانور کو صرف 120 گرام ڈرائی میٹر/خشک مادہ اور 880 گرم پانی ملا- یا یہ کہہ لیں کہ ایک کلو برسیم/لوسن کے چارہ سے جانور کی صحت کیلیے ضروری غذائیت صرف 120 گرام حاصل ہوئی جس میں کچھ حصہ ناقابل ہضم بھی ہوتا ہے جو گوبر کی صورت میں جسم سے نکل جائے گا-

مالٹے، تربوز, خربوزہ، کھیرے وغیرہ میں 90 سے 96 فیصد پانی ہوتا ہے, ان کو کھانے سے وقتی طور پر تو پیٹ بھر جاتا ہے لیکن 2 گھنٹے کے بعد آپ کو پھر بھوک لگ جاتی ہے اور ان سے نہ ہی آپ کی دن بھر کی غذائی ضروریات پوری ہونگی
انگور, انجیر, کھجور, خوبانی، دودھ کو خشک کرنے سے ان میں سے پانی کم ہوتا ہے غذائی اجزاء نہیں اُڑتے، یعنی غذائیت موجود رہتی ہے

جانوروں کی صحت، دودھ اور گوشت کی پیداوار کا انحصار جانور کی خوراک کے ڈرائی میٹر پر ہی منحصر ہے۔ اس لیے جانوروں کی خوراک کو ہمیشہ ڈرائی میٹر کی بنیاد پر ہی پورا کرنا چاہیے

ایک اور اہم نقطہ کہ خشک مادہ خود سے کوئی غذائی جزو نہیں ہے، جیسے کہ پروٹین/لمحیات، کاربوہائیڈریٹس، فیٹ، منرلز، وٹامنز خوراک کے اہم غذائی اجزاء ہیں, لیکن خشک مادہ کی ہی بنیاد پر ان غذائی اجزاء کو پورا کیا جاتا ہے
آسان الفاظ میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ خشک مادہ سے جانور کی خوراک کی ضرورت یا جانور کی بھوک کا اندازہ لگایا جاتا ہے. اب یہ ہم پر ہے کہ جانور کو اچھی غذائیت والی خوراک سے اس کا پیٹ بھرتے ہیں یا کم غذائیت والی خوراک سے اس کی بھوک مٹا دیتے ہیں

کم غذائیت والے چارہ جات اور توڑی جانور کا خشک مادہ کی ضرورت کو پورا اور بھوک کو ختم تو کر سکتے ہیں لیکن غذائی اجزاء جو اصل چیز ہے اس کو پورا نہیں کرتے, یعنی جانور بھرے پیٹ کے ساتھ بھی خوراک کی کمی کا شکار ہوتا ہے- کم غذائیت والے چارہ جات کا ایک اور نقصان ہوتا ہے کہ یہ دیر سے اور کم قابل ہضم ہوتے ہیں جس کی وجہ سے جانور کم کھاتا ہے اور اپنی غذائی ضروریات پوری نہیں کر پاتا اور اس کا جانور کی بڑھوتری اور دودھ گوشت کی پیداوار پر اثر پڑتا ہے

ویسے تو جانور کو کتنا خشک مادہ چاہیے اس کا ایک فارمولا ہے، جس سے ہر جانور کی خشک مادہ کی ضرورت کا بلکل صحیح اندازہ لگایا جاتا ہے، لیکن ابتدائی طور پر آسانی کے لیے آپ 3 فیصد کو یاد کر لیں کہ جانور اپنے وزن کا 3 فیصد خشک مادہ کھاتا ہے- 500 کلو کے جانور کو 15 کلو خشک مادہ چاہیے
اگر آپ یہ خشک مادہ والا نقطہ سمجھ جاتے ہیں تو جانوروں کی خوراک سے متعلق آپ کے بُہت سے سوالات خود ہی حل ہو جائیں گے اور جانور کی خوراک کو متوازن کرنا آپ کے لیے انتہائی آسان ہو جائے گا،
مختصر اور آسان لفظوں میں یوں سمجھیں کہ دودھ بنانے میں
معاون اجزأ پانی نمکیات کیلشیم پروٹین
وٹامنز فیٹس
جانور کو پانی کھلا میسر ھو
نمک کے ڈلے اسکی دسترس میں ھوں
مکئ یا گندم کا دلیہ ونڈے کاجزء ھو
کھل یا مکس اٹی ونڈے میں شامل ھو
پالا یا سویا بین دیں
منرلز مکسچر ڈی سی پی ٹاکسن بائنڈر ایسٹ
حسب ضرورت شامل کریں

01/09/2025

اگر جانور 20 سے 25 لیٹر دودھ دے رہا ہو تو اسے ہائی پروٹین اور انرجی والے ونڈا کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ اپنی غذائی ضروریات پوری کر سکے اور مسلسل زیادہ دودھ دے سکے۔

مطلوبہ ونڈا کا پروٹین لیول (CP - Crude Protein) اور غذائی اجزاء

ایسے جانوروں کے لیے 18-22% CP والا ونڈا بہترین ہوتا ہے۔

ونڈا کے مثالی اجزاء:

1. پروٹین: 18-22% (سویابین میل، کاٹن سیڈ کیک، رَیپ سیڈ میل وغیرہ)

2. توانائی (TDN): 70% یا اس سے زیادہ (مکئی، چوکر، میٹھا چُنی وغیرہ)

3. فائبر: 8-10% (کم فائبر والا ونڈا بہتر ہاضمہ فراہم کرتا ہے)

4. کیلشیم اور فاسفورس: دودھ دینے والے جانوروں کے لیے ضروری

5. وٹامنز (A, D, E) اور منرلز: دودھ کی پیداوار اور افزائش نسل کے لیے اہم

فیڈنگ پلان (کتنا ونڈا دینا چاہیے؟)

ہر 2.5 لیٹر دودھ کے لیے 1 کلو ونڈا ضروری ہے۔

اگر جانور 20 لیٹر دودھ دے رہا ہے تو 8-10 کلو ونڈا درکار ہوگا۔

اگر جانور 25 لیٹر دودھ دے رہا ہے تو 10-12 کلو ونڈا مناسب ہوگا۔

ونڈا دو یا تین حصوں میں تقسیم کر کے کھلائیں تاکہ جانور ہضم کر سکے۔

اضافی ٹپس:

✅ ونڈا کے ساتھ سبز چارہ (20-25 کلو) اور خشک چارہ (3-5 کلو) لازمی دیں۔
✅ تازہ پانی وافر مقدار میں مہیا کریں تاکہ جانور کا میٹابولزم بہتر رہے۔
✅ افلاٹوکسن فری اور برانڈڈ ونڈا استعمال کریں تاکہ دودھ کی کوالٹی متاثر نہ ہو۔
✅ جانور کی باڈی کنڈیشن کو مانیٹر کریں، اگر وزن کم ہو رہا ہو تو ونڈا کا مقدار بڑھائیں۔

WSS World wide sire kay AI Containers Available in 35/47 liters. Please contact 0300-0402796
01/08/2025

WSS World wide sire kay AI Containers Available in 35/47 liters. Please contact 0300-0402796

16/07/2025

اللہ رحم فرمائے

08/07/2025

استعمال ملک مشین برائے فروخت.
رابطہ ڈاکٹر زاہد 03339835077

10/06/2025

Address

Bannu
Lahore
54000

Telephone

+923219788799

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dairy dost Safeer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dairy dost Safeer:

Share

Category