Gondal Veterinary Services

Gondal Veterinary Services ہمارا مقصد کسان کو اسکی دہلیز معیاری علاج کی فراہمی۔۔۔
(1)

Alhamdulilah , it's pride moments for  Gondal veterinary services as it has extended it's services with Ultrasonography ...
29/09/2023

Alhamdulilah , it's pride moments for Gondal veterinary services as it has extended it's services with Ultrasonography for cattle , buffalo mare(Horses) sheep , Goat, cat and bitch
Initially it will cover Pregnancy Diagnosis and Detailed examination of Reproductive anomalies of All domesticated Animals and Diagnostic for All internal diseases of animals

28/02/2022

Alhamdulilah , Proud moment as a Veterinary Surgeon Century of upward Pataller Fixation successfully Resolved ,
All credit Goes to ur love and prayers and guidance of my teachers
Alhamdulilah 100th Successful MPD
100 poor souls got Relieve from this specific type of abnormality and Pain

سرن، شڑکن ، شرنیل گائیوں بھینسوں اور گھوڑوں میں قابل علاج ہے
Dr. Hamid Ali Gondal
DVM, RVMP
03430446014

01/02/2022
گدھے اور گھوڑے میں عموماً بندش  (Colic)کے مسائل کا سامنا رہتا ہے اور ایک جان لیوا مرض ثابت ہوتا ہے۔اسکا بہترین  حل معدنی...
19/12/2021

گدھے اور گھوڑے میں عموماً بندش (Colic)کے مسائل کا سامنا رہتا ہے اور ایک جان لیوا مرض ثابت ہوتا ہے۔
اسکا بہترین حل معدنی تیل بذریعہ منہ دینا ہے ۔۔
گائے ،بھینس میں تو تیل نال کے زریعے با آسانی دیا جا سکتا ہے لیکن گدھے گھوڑے میں منہ کے زریعے کوئی چیز پلانا بہت مشکل کام ہے جس کا حل علاقے کے مستند ڈاکٹر سے ناک کے رستے خوراک کی نالی (Naso Gastric Tube ) ڈلوانا ہے ، خود نالی ڈالنا یا ڈالنے کی کوشش کرنا عطائیت ہے جیسکا نتیجہ پھیپھڑوں میں سوزش (pneumonia)کی صورت میں ہو سکتا ہے
Dr.Hamid Ali Gondal
DVM, RVMP
03430446014

25/11/2021

Alhamdulilah 69th Successful MPD in Shumhari MPD
Another poor soul got Relieve from Pain

سرن، شڑکن ، شرنیل گائیوں بھینسوں اور گھوڑوں میں قابل علاج ہے
Dr. Hamid Ali Gondal
DVM, RVMP
03430446014

08/11/2021

Alhamdulilah
55th Successful Medial Peteller Desmotomy..
Successfully surgically corrected
سرن، شرنیل، سرنی گھوڑوں ، گائیوں بھینسوں میں قابل علاج ہے۔۔
Dr. Hamid Ali Gondal
DVM , RVMP
03430446014

25/10/2021

Alhamdulilah
52th Successful MPD for UPF. In اجووال M.B.Din
Successfully surgically corrected
سرن، شرنیل، سرنی گھوڑوں ، گائیوں بھینسوں میں قابل علاج ہے۔۔
Dr. Hamid Ali Gondal
DVM , RVMP
03430446014

14/10/2021

Alhamdulilah
Stringhault in equines(horses)
Successfully surgically corrected
سرن، شرنیل، سرنی گھوڑوں ، گائیوں بھینسوں میں قابل علاج ہے۔۔
Dr. Hamid Ali Gondal
DVM , RVMP
03430446014

اخے ڈاکٹر صاب، مجھ دا تھن تھوڑی جئی سوج کڈھ گیا آکے ویکھ جاؤ Le Teat with "Halki Jai soj"
04/10/2021

اخے ڈاکٹر صاب، مجھ دا تھن تھوڑی جئی سوج کڈھ گیا آکے ویکھ جاؤ
Le Teat with "Halki Jai soj"

02/10/2021

40th Medial patellar Desmotomy
Upward Pataller Fixation
Dr. Hamid Ali Gondal
Gondal Veterinary Services
DVM, RVMP
03430446014
سرن ، سرن وا شرنیل قابل علاج ہے۔۔۔
Sargodha

 Successfully resolved Alhamdulilah mother is safe and sound butUnfortunately poor soul(Newborn) was  already Dead Dr. H...
01/10/2021


Successfully resolved
Alhamdulilah mother is safe and sound but
Unfortunately poor soul(Newborn) was already Dead
Dr. Hamid Ali Gondal
DVM , RVMP
03430446014

01/10/2021

39th medial patellar Desmotomy
Dr. Hamid Ali Gondal
DVM, RVMP
Gondal Veterinary Services
03430446014
الحمدللہ سرن، سرن وا ، شرنیل قابل علاج مرض ہے۔

Vaccination schedule in Dogs:Vaccine covers six major diseases of dogs.......• Canine parvovirus• Canine distemper virus...
30/06/2021

Vaccination schedule in Dogs:

Vaccine covers six major diseases of dogs.......
• Canine parvovirus
• Canine distemper virus
• Rabies
• ICH
• Leptospira (02 strains)
• Para influenza (kennel cough)

Protocol
If mother is vaccinated--- 1st shot at 45-50 days
If mother is not vaccinated--- 1st shot at 28-30th day (4th week) ----- Primadog
2nd shot------ 21 days after(7th week)- Pentadog
3rd shot------ 21 days after---adult vaccine Hexadog/Eurican/Biocain (DHPPiLR)
4th shot------ 21 days after(adult vaccine)
5th shot------ 21 days after (if affordable)
Annual booster......

If puppy is presented after 3- month age then, no need of puppy vaccine- directly go towards adult vaccine like Hexadog/Eurican etc...
After 21 days---- 2nd shot
After 21 days---- 3rd shot
Now annual booster.....
03 مہینے کی عمر تک ہم صرف parvo-virus کی ویکسین کرتے ہیں۔ کیونکہ اس عمر میں صرف اس بیماری کا خطرہ ہوتا ہے۔
Primadog----(04-weeks age)
Pentadog----(08-09 weeks)
Hexadog----(12-weeks age)
Hexadog----(16th week) booster dose
Hexadog----(annual booster)

For any information please contact us;
Vet-Hamid Ali Gondal
03430446014
Gondal Veterinary Services

24/06/2021

Alhamdulilah
سرن ، سڑکن ، سرن وا قابل لاج ہے۔۔


Dr. Hamid Ali Gondal
DVM, RVMP
03430446014

جانوروں میں فاسفورس (P) کی شدید کمیسردیوں میں لال رنگ کا پیشاب ۔ رت موترا - شرکندودھ دینے والے جانوروں کے جسم میں سب سے ...
18/12/2020

جانوروں میں فاسفورس (P) کی شدید کمی

سردیوں میں لال رنگ کا پیشاب ۔ رت موترا - شرکن

دودھ دینے والے جانوروں کے جسم میں سب سے بڑا معدنی جز کیلشیئم (Ca) ہے اور فاسفورس (P) دوسرا بڑا معدنی جز ہے۔ یہ دونوں اجزاء دودھ میں اچھی خاصی مقدار میں خارج ہوتے ہیں اس لیے دودھیل جانوروں کی خوراک میں ان کو مسلسل دینا ضروری ہوتا ہے

قدرتی طور پر ہماری زمینوں میں فاسفورس کم مقدار میں ہے۔ ہمارے میدانی علاقوں کی زمین کی پی ایچ بھی زیادہ ہے (9-8 pH) جس سے فاسفورس کی فصلوں/چارہ جات کو دستیابی محدود ہوجاتی ہے۔
جب سردی کی شدت بڑھتی ہے تو چارہ میں فاسفورس کی مزید کمی ہوجاتی ہے۔ 15 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم درجہ حرارت پر پودوں کی زمین سے فاسفورس حاصل کرنے کی شرح کم ہوتی جاتی ہے۔ اور جن زمینوں میں فاسفورسی کھاد مثلاً ڈی اے پی وغیرہ (DAP) نہیں ڈالی جاتی تو چارے کی فصل میں فاسفورس کی مزید کمی ہوجاتی ہے۔ یعنی ایک تو زمین میں فاسفورس کی کمی ہے، اور دوسرا زیادہ pH سے پودوں کو دستیاب بھی کم ہوتی ہے، سردی زیادہ بڑھنے کی وجہ سے فصل/چارے فاسفورس کو استعمال بھی کم کرتے ہیں اور رہی سہی کسر ہم فاسفورسی کھاد نہ ڈال کر پوری کر دیتے ہیں۔

سرسوں، شلجم، مولی اور سرسوں خاندان کے دیگر پودوں کا مسلسل اور زیادہ استعمال بھی جانور میں فاسفورس کی کمی کا باعث بنتا ہے۔ ان پودوں میں قدرتی طور پر فاسفورس کم مقدار میں ہوتی ہے۔ برسیم بھی ایک ایسا ہی چارہ ہے جس میں فاسفورس کی مقدار دوسرے چارہ جات کی نسبت کم ہوتی ہے

فاسفورس خون کے سرخ خلیوں (Red Blood Cells) کا حصہ ہے، اگر فاسفورس کی کمی ہو جائے تو خون کے خلیے ٹوٹ جاتے ہیں اور جانور کے پیشاب میں خون آنے لگتا ہے

سردی کے موسم میں چارے کاپر یعنی تانبے (Copper, Cu) کو بھی کم مقدار میں زمین سے جزب کرتے ہیں، اس لیے سردی کے چارہ جات میں کاپر (Cu) کی کمی بھی ہوسکتی ہے۔ کاپر خون کے بننے میں ضروری عنصر ہے۔ کاپر کی کمی سے جانور خون کی کمی کا شکار ہو جاتا ہے۔

جانور کی خوراک میں فاسفورس کی شدید کمی جانوروں میں لال رنگ کا پیشاب یا رت موترا/شرکن کا باعث بنتی ہے۔ یہ مسئلہ فاسفورس کی شدید کمی میں ہوتا ہے- فاسفورس کی کمی سے جانور کمزور ہوجاتا، دودھ کی پیداوار بھی کم ہوجاتی ہے اور جانور کا تولیدی نظام بھی متاثر ہوتا ہے۔ جانور کا مٹی پتھر کھانا، پلاسٹک، کپڑے، درختوں کی چھال، دوسرے جانوروں کے بال وغیرہ کھانا ان تمام مسائل کی ایک (one) وجہ فاسفورس کی کمی ہے۔
فاسفورس کی شدید کمی میں خون کے سرخ خلیے یا ریڈ بلڈ سیل (Red Blood Cells) ٹوٹ کر پیشاب میں خارج ہوتے ہیں اور پیشاب کا رنگ سیاہ سا ہوجاتا ہے۔ خون کے ضائع ہو جانے سے جانور بلکل سست اور نڈھال ہو جاتا، جانور کا ٹمپریچر کم ہو جاتا اور درجہ حرارت
° 100 سے بھی کم ہو جاتا ہے۔ خاص طور پر تازہ سوئے/ بچے کی پیدائش کے بعد جانوروں کو سردیوں کے موسم میں رت موترا ہو جاتا ہے۔
بچے کی پیدائش کے بعد ہونے والے رت موترا کو postparturient hemoglobinuria کہتے ہیں۔ بروقت علاج نا ہونے کی صورت میں جانور کی موت ہو جاتی ہے۔ لاپرواہی بلکل نہیں کرنی ایسی صورت حال میں!
پیشاب میں خون آنے کی تین چار اور بھی وجوہات ہیں۔ اگر چھوٹے بچے سردیوں میں رات کا بچا ہوا زیادہ ٹھنڈا پانی پی لیں تو بھی ان کے پیشاب میں خون آ سکتا ہے۔ ایک اور وجہ colostridium hymolyticum جو ایک بیکٹیریا ہے اور اس سے بھی شدید اور یکدم رت موترا ہوجاتا ہے۔ اس قسم کے پیشاب میں خون آنے کو bacillary hemoglobinuria کہتے ہیں۔ ایک اور وجہ کچھ زہریلی جڑی بوٹیاں اور کیمیکل کے کھا لینے سے بھی پیشاب میں لال رنگ اور خون آ سکتا ہے۔

زیادہ تر پیشاب میں خون آنے کی دو ہی وجوہات ہیں ایک رت موترا بلڈ پیراسائیٹ کی وجہ سے ہوتا ہے جسے ببیزیا (Babesia) کہتے ہیں اس میں بھی خون کے سرخ خلیے پیشاب میں خارج ہوتے ہیں، جس وجہ سے پیشاب کا رنگ سرخ ہو جاتا ہے۔ لیکن یہ پیراسائیٹ Parasite کی وجہ سے ہوتا ہے اور اس میں جانور کو بخار ہوتا یعنی جانور کا ٹمپریچر نارمل سے زیادہ ہوتا ہے، کئی دفعہ 106 تک بخار پہنچ جاتا ہے۔ ببیزیا پیراسائیٹ والا رت موترا چیچڑوں کی وجہ سے پھیلتا ہے، اس لیے اس کو چچڑی کا بخار بھی کہتے ہیں۔ اس رت موترا کا بچاؤ یہی ہے کہ چیچڑوں کو فارم سے ختم کریں۔
رت موترا کی دوسری قسم جانوروں میں فاسفورس کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے۔
AyeshaZahoorAgri : تحریر

فاسفورس کی کمی سے کیسے بچایا جائے جانوروں کو!!!!

فاسفورس کی کمی سے ہونے والے رت موترا سے بچاؤ کے لیے اپنے جانوروں کے چارہ جات کو بیجائی کے وقت فاسفورسی کھاد ضرور ڈالیں۔اگر گرمیوں میں ایک بوری DAP ڈالتے ہیں تو سردی میں سوا یا ڈیڑھ بوری ڈالیں۔ اگر اس دفعہ کاشت کے وقت فاسفورسی کھاد DAP وغیرہ کم از کم ایک بوری نہیں ڈالی تو اب ایک یا ڈیڑھ بوری فی ایکڑ نائیٹروفاس NP کھاد ڈال لیں۔ Nitrophos نائیٹروفاس میں فاسفورس اور نائٹروجن (یعنی یوریا) ہوتی ہے۔ تو اس کھاد سے یوریا/نائٹروجن بھی مل جائے گی۔

سردیوں میں جانور کو گڑ کا استعمال زیادہ کریں اور تازہ سوئے جانوروں کو روزانہ ایک ہفتہ تک 200 گرام گڑ کھلائیں، 100 گرام صبح اور 100 گرام شام, 200 گرام ایک ہی وقت میں نہ کھلائیں، آدھا صبح اور آدھا شام۔ سوئے/ بچے کی پیدائش کے بعد DCP Powder, ڈی سی پی پاؤڈر ضرور شروع کروادیں، اگر اچھی کمپنی کا منرل مکسچر دیں تو زیادہ بہتر ہے۔ 100 گرام ڈی سی پی پاؤڈر تو لازمی استعمال کریں اگر منرل مکسچر مہنگا لگتا ہو تو وہ 50 گرام روزانہ دیں ڈی سی پی پاؤڈر کے ساتھ

گندم چوکر میں بھی کافی مقدار میں فاسفورس ہوتا ہے، کپاس بنولہ، السی اور سورج مکھی کی کھل میں بھی فاسفورس اچھی خاصی مقدار میں ہوتا ہے۔

اپنے تازہ سوئے جانوروں کے پیشاب کا صبح شام مشاہدہ کرتے رہیں اور پیشاب کے رنگ پر نظر رکھیں کہ کہیں سرخ یا کالا تو نہیں۔ یہ بیماری گائے اور بھینسوں دونوں میں ہی ہوتی ہے لیکن بھینس اس کا شکار زیادہ ہوتی ہے

فاسفورس کی کمی کی وجہ سے ہونے والے رت موترا بھینسوں میں زیادہ خطرناک ہوتا ہے اور تھوڑی دیر ہو جائے،12-14 گھنٹے سے زائد، تو اکثر جانور دوران علاج ہی مر جاتے ہیں۔ جیسے ہی آپ کو پتا چلے کہ اپ کے جانور کو رت موترا ہوچکا ہے، تو جانور کا ٹمپریچر چیک کریں ° 100 سے کم ہو تو فوراً علاقہ کے مستند ڈاکٹر کو بلوائیں۔

18/12/2020

ہمارے پیج کا مقصد کسان کی کم سے کم لاگت میں جانوروں سے ذیادہ سے ذیادہ فائیدہ حاصل کرنے کے لیے اسکی رہنمائی کرنا اور علاج معالجے کی معیاری سہولیات فراہم کرنا ہے۔۔

معیاری علاج و معالجہ ، ہمارا فخر
04/11/2020

معیاری علاج و معالجہ ، ہمارا فخر

31/10/2020

ہمارا مقصد کسان کو اسکی دہلیز پہ علاج معالجے کی معیاری سہولیات مہیا کرنا ہے۔

Address

Adda Chot Dheeran
Mandi Bahauddin

Telephone

+923430446014

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gondal Veterinary Services posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Gondal Veterinary Services:

Share

Category


Other Pet Services in Mandi Bahauddin

Show All

You may also like