Awais Aseels of Mansehra

Awais Aseels of Mansehra Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Awais Aseels of Mansehra, Pet service, Mansehra.

17/06/2023

Today win kala java

Mashallah kholy kill ka bird for sale ha Location mansehra kpk Killi taja java
28/04/2023

Mashallah kholy kill ka bird for sale ha
Location mansehra kpk
Killi taja java

09/03/2023

Mashallah peela pair not for sale

Mashallah outclass Awais bhai gandhain Mansehra wala ki home breed 🥰
02/03/2023

Mashallah outclass Awais bhai gandhain Mansehra wala ki home breed 🥰

02/03/2023

Mashallah Awais bhi Gandhain mansehra wala ki home breed aseel apni asalat khud btata

14/01/2023

Mashallah

14/01/2023

Aseel fight 🥰

14/01/2023

Mashallah aseel

14/01/2023

Mashallah mara breeder

14/01/2023

Mushka

15/12/2022

2 Pathiya for sale ha location mansehra maa r bep ki video tag ha

25/10/2022

Madi for sale
Location mansehra
Whatsapp 03155050693

19/08/2022

السلام علیکم شوقین بھائیوں یہ سب ایسے انجکشن ہیں جو تقریبا ہر شوقین استعمال کرتا ہے اور سب شوقین ان کے بارے نہیں جانتے کہ یہ انجکںشن کب لگانے چاہیے اور ان کے اثر کرنے کا کیا حساب ہے سب سے پہلے
(1) یہ دونوں انجکشن تقریبا سیم ہیں
یہ خاص کر زخموں کو جراثیم سے بچاتے ہیں اور جلد زخم خشک کرتے ہیں اور جسم میں سے فالتو جراثیم مار دیتے ہیں یہ خاص کر مرغ لڑانے یا تپانے کے بعد لگاتے ہیں۔
(2) انجکشن یہ بھی تقریبا سیم ہیں اور یہ جسم کو طاقتور بناتے ہیں جیسے جسم کی درد پھٹھوں وغیرہ کا کھچاو تھکاوٹ دور کرتے ہیں اور یہ تقریبا سب دوست دن کو بھی سورج کی روشنی میں لگا دیتے ہیں خاص کر جب مرغ لڑانا تپانا ہو لگاتے ہیں سورج کی روشنی جیسے ان پے پڑھتی ہے یہ اکثر کرنا چھوڑ دیتے ہیں جس کا فائدہ نہیں ہوتا یہ دونوں انجکشن فوری اثر نہیں کرتے بلکہ 1 گھنٹے سے لے کر 10 گھنٹوں بعد صحیح اثر شروع کرتے ہیں ان سے مکمل فائدہ لینا ہو تو سورج کی روشنی سے بچا کر لگائیں اور 3 گھنٹے لڑانے تپانے سے پہلے لگائیں یا صبح لڑانا ہو تو رات کو لگا دیں لڑائی تپائی کے بعد لگاتے ہیں تاکہ مرغ کے جسم کی دردیں اور تھکاوٹ دور کرتا ہے پھٹھوں کو طاقت ور بناتا ہیں اور مرغ جلد دوبارہ فریش کر دیتے ہیں۔
(3) یہ دونوں انجکشن بھی تقریبا سیم چیز ہیں یہ کوئی بھی انجکشن لگانا ہو اس میں مکس کر کے لگائیں تو اس کی طاقت ڈبل کر دیتے ہیں اور سپیشل سانس وغیرہ بہت جلد بہال کر دیتے ہیں اور سخت انجکںشن کے ساتھ اگر مکس لگائیں جس کا ڈر ہو مرغ کو لڑ جائے گا وہ انجکشن لڑتا نہیں ہے اور یہ دونوں لگانے کے چند سیکنڈ بعد اپنا اثر شروع کرتے ہیں اور تقریبا 15 منٹ تک یہ مکمل اثر دیکھا دیتے ہیں اور مرغ فریشن ہو جاتا ہے۔
(4) #نیروبیان بھی بہت اچھاانجکشن ہے اور یہ بھی جسم کو طاقتور بناتا ہے یہ بھی لڑانے تپانے سے تقریبا 45 منٹ پہلے لگانا چاہیئے کچھ بھائی فوری لگا کر لڑا تپا دیتے ہیں جس سے پورا فائدہ نہیں ملتا پورا فائدہ لینا ہو تو 45 منٹ سے 1 گھنٹہ پہلے لگائیں۔
(5) #ٹیسٹوویران انجکںش بھی بہت اچھا ہے یہ بھی جسم کو طاقتور بناتا ہے خاص کر مرغ سلو ہو کراس نہ کرتا ہو یا جراثیم کمزور ہوں تو لگاتے ہیں لڑانے تپانے والے مرغ کو 20 گھنٹے پہلے لگاناچاہیئے مرغ مکمل فریش تیز ہو جائے گا۔
(6) #پروواس انجکںش بھی بہت اچھا ہے یہ خاص کر بخار وغیرہ والے کو لگاتے ہیں اور یہ بھی فوری اثر شروع کر دیتا ہے یہ جو مرغ سست لڑے یا کمزوری دیکھائے اسے فوری لگاتے ہیں وہ فوری فریش ہو جاتا ہے۔
#احتیاط آخر میں یہیں کہوں گا کہ 2 انجکشن کبھی مکس نہ کریں کیونکہ کچھ انجکشن تیل جیسے ہوتے ہیں اور کچھ پانی جیسے ایسے انجکشن بہتر ہے علیحدہ علیحدہ لگائیں جیسے نیروبیان اور ڈیکاڈران لگانا ہو تو اک سینے کے گوشت میں دائیں طرف لگائیں اور اک بائیں طرف لگائیں ان شاءاللہ زیادہ بہتر فائدہ مند ثابت ہونگے اور انجکشن لگانے سے 10 منٹ پہلے مرغ کو لازمی تھوڑا گڑ کھلا لیں اس سے بھی انجکشن لڑتے نہیں۔
پوسٹ مناسب لگے شئیر کر دیں
اللہ پاک ہم سب گروپ ممبرز کو ہمیشہ خوش و سلامت رکھے آمین اور سب پیار محبت سے رہیں برائے مہربانی جس بھائی کے پاس جنتا علم ہو شئیر کیا کریں تاکہ سب کا بھلا ہو باقی زندگی کا کوئی بھروسہ زندگی ایسے گزاریں ہم نہ بھی رہیں تو ہمارا نام رہے

16/08/2022

اصیل مرغوں میں ویکسین کے فائدے اور طریقہ۔
اصیل مرغ کے شوق میں جو سب سے اہم مرحلہ آتا ہے وہ ویکسین کرنے کا ہے اور جب بھی ویکسین کی بات ہو شوقین حاضرات پریشان ہوتے ہیں کہ کون سی ویکسین کی جاۓ جس سے مرغوں میں رانی كهیت کا حملہ نہ ہو اور پرندے محفوظ رہیں.

❤ این ڈی لسوٹا ( ND IB/ ND Lasota)

پولٹری اسٹور سے آپکو ND IB اور ND Lasota کے نام سے ملیں گی انکا رزلٹ بھی اچھا ہے
ویکسین کے ساتھ ڈراپ ملے گا ویکسین اسی میں بنائیں
باقی پورا طریقہ آپکو اسٹور سے پتا چل جائیگا

لیکن یہ ویکسین ہر مہینے پرندوں کو 2 قطرے پلا دیں تو زیادہ بہتر رزلٹ ملے گا نہیں تو ہر 2ماہ بعد لازمی پلا دیں.

ویکسین کے ساتھ ڈراپ ملے گا ویکسین اسی میں بنائیں. باقی پورا طریقہ آپکو اسٹور سے پتا چل جائیگا

❤ گیلی میون (Gallimune)
گیلی میون عموماً تین ناموں سے دستیاب ہے۔۔۔
1: گیلی میون
2: گیلی ویک
3: وول ویک
تینوں ایک ہی چیز ہیں بس صرف برانڈ کا فرق ہے۔
مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب این ڈی لاسوٹا کی نسبت یہ ویکسین اس لئے کچھ زیادہ مؤثر ہے کہ یہ وائرل کے ساتھ ساتھ کچھ بیکٹریائی بیماریوں سے بھی بچاتی ہے۔۔۔

💢 یہ ویکسین Avian Influenza ایوییان انفلوئنزا کو کنٹرول کرتی ہے جس میں چوزہ منہ کھول کے سانس لیتے لیتے مر جاتا ہے۔۔۔

💢 یہ ویکسین Newcastle Disease نیو کیسل ڈیزیز جسے عام اصطلاح میں ND بولتے ہیں اصل میں این ڈی نیو کیسل ڈیزیز کا محفف ہے، کو بھی روکتی ہے۔۔۔ اس بیماری سے پھیپھڑے ، اعصابی نظام اور نظام انہضام متاثر ہوجاتا ہے۔۔۔

یاد رہے کہ ایک سے دس فیصد چانس یہ بھی ہے کہ متاثرہ جانور سے یہ بیماری انسان میں بھی منتقل ہو کے Conjunctivitis کا سبب بن جائے۔۔۔

پس این ڈی کے برڈز کا علاج کرتے وقت ہاتھ دھوتے رہیں اور ان برڈز کا گوشت ہرگز نہ کھائیں۔۔۔

💢 یہ ویکسین Avian Coryza ایویان کوریزا کے لئے بھی استعمال ہوتی ہے جس میں مرغے کی ناک کے اندر میوکس ممبرین ایفیکٹ ہونے کی وجہ ناک مسلسل بہتی ہے اور ریشہ پیدا ہو جاتا ہے۔۔۔
بدبودار ناک کا بہنا اور نہ ختم ہونے والا زکام بھی یہی بیماری ہے۔۔۔

💢 یہ ویکسین Egg Drop Syndrome ایگ ڈراپ سینڈروم کی بیماری سے بھی حفاظت فراہم کرتی ہے جس کو مختصراً EDS بھی بولتے ہیں۔۔۔

اس بیماری سے انڈوں پہ لگی مادیاں کمزور شیل یا بالکل کچے انڈے ڈالنا شروع کر لیتی ہیں۔۔۔

کچے انڈے کبھی کبھی اندر ٹوٹ جاتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر مادیاں مر جاتی ہیں یا پھر بند ہو جاتی ہیں۔۔۔

یاد رہے لڑنے کے دوران کچے ممبرین والا انڈہ ہی ٹوٹتا ہے۔۔۔

💢 یہ ویکسین Infectious Bronchitis انفیکشیئس برونکٹس کی بیماری کا بھی توڑ ہے جسے عام شکاری آئی بی کے نام سے جانتے ہیں۔ اس بیماری کو مرغ بانی کی دنیا میں کرونا بھی کہا جا سکتا ہے۔۔۔

اس سے عمل تنفس اور پھیپھڑے متاثر ہوتے ہیں۔۔۔

مرغا کائیں کائیں کی آواز کے ساتھ اکثر شدید خرکن کا شکار ہو جاتا ہے۔۔۔

کبھی کبھی تو اندر کا گلہ تک نکل آتا ہے۔۔۔

یہ بہت شدید قسم کا انفیکشن ہے اللہ تعالیٰ تمام بھائیوں کے شوق کو اس بیماری سے بچائے۔۔
💢 یہ ویکسین Infectious Bursal Disease کا بھی موثر حل ہے جس میں اکثر نیو برن یا چھ ماہ تک کے چوزے متاثر ہوتے ہیں۔۔۔

اس بیماری میں شدید دست اور سبز وسفید بیٹ کرتا ہے جانور۔۔۔

پروں کو ڈھیلا چھوڑ کے اوٹھ پٹانگ سٹائل میں گھٹنوں کے بل بیٹھ جاتا ہے۔۔۔

اکثر اوقات بیٹھے بیٹھے اپنی نوک زمین پہ رکھ لیتا ہے۔۔۔

اس بیماری کو IBD کے مختصر نام سے جانا جاتا ہے۔۔۔

اسے آپ پرندوں کا ہیضہ بھی کہہ سکتے ہیں۔۔۔

واضح رہے کہ اسے گمبورو بھی بولتے ہیں اور گمبورو ویکسین صرف اسی بیماری کو روکنے کے لئے استعمال ہوتی ہے۔۔۔

💢 یہ ویکسین Gallibacterium Anatis کے لئے بھی سیسہ پلائی دیوار ہے جس میں بالائی نظام تنفس کے ساتھ ساتھ ریپروڈکٹیئو سسٹم بھی متاثر ہوتا ہے۔۔۔

اس کا ڈومین جو کہ بیکٹریا ہے اس لئے اس کی شرح اموات کم ہے لیکن پھر بھی ایک مہلک اور نقصان رسا بیماری ہے۔۔۔

درج ذیل تمام وائرل اور بیکٹریائی بیماریوں سے بچاؤ کے لئے گیلی میون استعمال ہوتی ہے۔۔۔

شوق کے ساتھ ہائی ریشو میں اکثر متوسط یا پھر غریب طبقہ منسلک ہے لہذا گیلی میون کی چار ہزار کی لگ بھگ قیمت تھوڑی زیادہ ضرور ہے لیکن نقصان سے بچانے میں بہت مفید ہے۔۔۔

واضح رہے کہ اس ویکسین کو 2 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رکھنا ہے لیکن اس کو برف نہیں بنانا ہے۔۔۔۔

میسر ویکسین کی بوتل 300 یا 500 ملی لیٹر مطلب 300 یا 500 سی سی کی ہوتی ہے جس میں ہزار ڈوز ہوتے ہیں۔۔۔
یہ ویکسین ہزار پرندوں کو لگائی جا سکتی ہے۔۔۔

آپ اپنے پرندوں کے حساب سے ویکسین کو بوتل سے سیرنج میں لے کر باقی بوتل فریج میں رکھ لیں جبکہ سیرنج میں موجود ڈوز کو چند منٹ کے لئے باہر روم ٹمپریچر پہ اندھیری جگہ میں رکھ لیں۔۔۔۔
دس منٹ بعد تمام پرندوں کو جلد کے اندر دو دو پوائنٹ لگا دیں اورچوزوں کی آنکھوں میں تین تین قطرے ڈال دیں۔۔۔

اضافی ویکسین کو دوبارہ پیک میں ڈالنے کے بجائے ضائع کر دیں۔۔۔!!!
دو ماہ بعد دوبارہ یہی ویکسین استعمال کریں تین کورسز کرنے کے بعد اللہ کے فضل سے مطمعن بیٹھ جائیں۔
جس پرندے کو چالیس دن سے پہلے ذبح کرکے کھانا ہو اس کو گیلی میون نہ لگائیں۔۔۔!!!
محمد کاشف۔

15/08/2022

السلامُ علیکم
اصیل فائٹ کے تمام معزز ممبران کو میری طرف سلام !
ہم نے اپنی پہلی پوسٹ میں گرمیوں کی تیاری کے حوالےتفصیل سے بتایا تھا اب ہم آپ کو سردیوں کی تیاری کے حوالے سے بتائیں گے کہ روسٹر برڈ کو ہم کیسے تیار کرتے ہیں اس میں ہم 15 ستمبر سے آگے کی تیاری بتائیں گے
دوستو !میرے برڈ جو ہیں وہ تعداد میں زیادہ ہوتے ہیں لہذا میں اپنےپرندوں کو کھلا نہیں رکھ سکتا وہ بند ہوتے ہیں پنجروں میں اور کریز بھی وہیں کرتے ہیں تو اب ان کو لڑانا بھی ہے اور تیاری کرنی ہے15 ستمبر تک ان کی ساری کریز مکمل کر لی تو اب میں ان کو تیار کرنا چاہتا ہوں تو سب سے پہلے میں انکے پیٹ کی صفائی کروں گا پیٹ کی صفائی کرنے کے لیے میں پہلے اس کی ڈیورمنگ کروں گا صبح خالی پیٹ میں اسے گڑ کھلاؤں گا دو انچ جتنی گولی بنا کر ساتھ میں میں ورموکس 2ccدے دوں گا یا میں زینٹل کی ایک پوری گولی پیس کر دونگا اگر مرغا موٹا ہے تو میں ورموکس دوں گا اگر پتلا ہے تو زینٹل دوں گا یہ تو مرغے کی کنڈیشن پہ انحصار کرتا ہے سارا دن اس کی پیٹ کی صفائی ہو گی اور موشن لگ جائیںنگے اور کیڑے وغیرہ مر جائیں گے اس کے ایک ہفتے کے بعد میں سمپل ڈیوارمنگ کروں گا اس کے بعد میں مرغے کو کھلا کروں گا 10 سے 20 دن اور ساتھ میں 2،3 پٹھیاں چھوڑ دوں گا کہ وہ ان کے پیچھے بھاگتا رہے اسی 20 دن میں میں ایک دن چھوڑ کر1cc نیروبیان لگاؤں گا 20دن میں 10ccنیروبیان لگاؤں گا اس کے بعد میں مرغے کو ہلکی سی تپنی دوں گا 1 منٹ کی ۔
جس دن تپنی دوں گا اس دن شام کو گڑ کے ساتھ بروفن دوں گا اگر مرغے کی کریز کچی ہوئی تو جب مرغا بند کرنے لگوں گا تو 4 سے 5 منٹ تک ہلکی ہلکی سکائی (ٹکور)بھی کروں گا تاکہ اس کی تھکن پوری اتر سکے سات دن کے بعد میں دو بارہ اسے 3 منٹ تپنی دوں گا اگر تو مرغے نے مجھے میرے مطلوبہ معیار کی تپنی دکھا دی تو اس کی تیاری میں باقاعدہ شروع کر دوں گامیں پھر صبح کے ٹائم ہلکی چہل قدمی کے ساتھ ٹورا دوں گا تیز قدموں سے بالکل نہیں ۔ٹورا ختم ہونے کے بعد میں اس کو کپڑے کی مدد سے 8سے 10 منٹ مالش کروں گا پھر میں اس کو پنجرے میں بند کر دوں گا اور اس کے آگے تھوڑی دیر بعد تازہ پانی رکھ دوں گا وہ تازہ پانی جتنا مرضی آئے پی لے گا پھر میں 5 منٹ بعد اٹھا لوں گا اور آدھے گھنٹے بعد جب میں دیکھوں گا کہ اس کے پوٹے میں پانی نہیں ہے تو اس کو خوراک دوں گا اور پانی خوراک کے بعد نہیں رکھوں گا 12 بجے سے لے کر 2 بجے تک میں اس کے آگے پانی رکھ دوں گا کہ جتنا مرضی پانی وہ پیتا رہے یاد رکھیے گا کہ جو لوگ دانے کے بعد پانی رکھ دیتے ہیں ایک تو دانہ مرغے کے اندر پھول جاتا ہے اور جب مرغا نیچے منہ کرتا ہے تو اس کے منہ سے دانہ نیچے گرتا ہے پھر وہی مٹی والا دانا مرغے دوبارہ کھاتے ہیں اس سے مٹی کھانے کے عادی ہوتے ہیں ۔
ایک ماہ کے اندر 3 تپنیاں دینی ہیں ہر دس دن بعد تپنی دینی ہے جب دو تپنیاں میں 5،5 منٹ کی دے دوں گا اس کے بعد تیسری تپنی 4،4 منٹ کی دو تپنی دوں گا اگر اس میں وہ اچھا لڑ گیا تو میں اس کو لڑا دوں گااگر مرغا پتلا ہے تو دو تپنی کے بعد بھی لڑا دوں گا
انجکشن جو ہے نیروبیان کا1، 1ccکر کے 20 دن لگایا تھا اس کے بعد میں ہفتے میں 1ccانجکشن لگاؤں گا نیروبیان کا ورنہ نہیں لگا ؤں گا میں عموماً نیروبیان استعمال کرتا ہوں لیکن کوئی مرغے جو ٹانگوں سے کمزور ہیں انہیں میں میتھی کوپال انجکشن لگاؤں گا میتھی کوپال 1cc ہوتا ہے میں اس کو 3 سے 4پوائنٹ لگاؤں گا اگر مرغا بہت کمزور ہے تو میں اس کو آدھا ccلگاؤں گا اس سے زیادہ نہیں اسی طریقے سے جو مرغے سخت پاؤں نہیں مارتے ہلکے پاؤں مارتے ہیں تو دیسی انڈہ فل پھینٹ کر کہ سفیدی اور زردی پانی کی طرح مکس ہو جا ئیں گے دس دن دینا ہے سرنج کے ساتھ وال لگا لیں تاکہ اس کے گلے سے انڈہ نیچے اترے ورنہ مرغا خرخر کرے گا انڈہ 5ccدینا ہے انجکشن میں ڈال کے زیادہ 5ccسے زیادہ بلکل نہیں دینا دس دن دینے کے بعد مرغا سخت پاؤں مارنے لگے گا
میں سردیوں میں بلکل بادام نہیں دیتا لیکن جو کمزور مرغے ہیں ان کو انڈہ دیتا ہوں تاکہ وہ سخت پاؤں مارنے لگیں کیونکہ انڈہ ایک مکمل خوراک ہے اور اس سے ان کی وٹامن کی کمی بھی دور ہو جاتی ہے اس کے علاؤہ میں ہر تیسرے دن جو موٹے مرغے ہیں میرے میں ان کو چنے کے برابر سنگ مصری دیتا ہوں سنگ مصری سے روسٹر کا سٹیمنا بڑھتا ہے اور چربی مرغے کے کم ہوتی ہے لوگ جو بیل بھگاتے ہیں ان کی تیاری میں بھی استعمال کرتے ہیں اس سے مرغے کو بھوک بھی زیادہ لگے گی بہتر رزلٹ کے لیے موٹے مرغے کو لگاتار استعمال کرا سکتے ہیں اور پتلے مرغے کو ہر دوسرے دن دیں سردیوں میں جب میرا مرغا لمبی لڑائی لڑ جاتا ہے تو اس کی خوراک ختم ہو جا تی ہے جب recover ہوکے اس کو دوبارہ تیار کرنا پڑے گا تودوبارہ سے خوراک شروع کروں گا خوراک شروع کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس کو 5 سے سات بادام دیے جائیں شام کو دینے چاہئیں چھلکا اتار کر ۔اگر مرغا آپ کا زیادہ کمزور ہو گیا ہے تو آپ اس کو انڈہ دے سکتے ہیں لیکن یہ سردیوں کے لیے ہے انڈے کی ڈوز آپ 5 سے 10 ccدے سکتے ہیں اس سے زیادہ نہیں 3.5 کلو کے مرغے کو آپ 10ccدے سکتے ہیں انڈے کو ایسا پھینٹا جاۓ کہ وہ پانی کی طرح ہو جاۓ اور انڈے کا دیسی ہونا بھی ضروری ہے ہر چوتھے پانچویں دن میں مرغے کو لال چھوٹی مر چ دیتا ہوں خالی پیٹ ۔میں مرچ رات کو پانی میں بھگو دیتا ہوں اور صبح دیتا ہوں اس سے سن کے اندر کی زہر باد ختم ہوتی ہے اور چھوٹے کیڑے بھی مر جاتے ہیں یہ کیڑوں کے لیے ہرگز نہیں ہے
تو دوستو یہ ہے میرا مرغوں کو تیار کرنے کا طریقہ جس سے میں اپنے مرغوں کو تیار کر کے میدان میں بھیجتا ہوں یہ تھی بند مرغوں کی تیاری کہ جو کھلا نہیں کر سکتے اب آجائیں کھلے مرغوں کی تیاری کی طرف ۔
ان کی تیاری کا طریقہ میرا یوں ہے کہ کچھ مرغے جو قیمتی ہوتے ہیں وہ کھلے ہوتے ہیں جو بڑی بازیوں پہ لڑنے والے ہوتے ہیں ان کی تیاری انتہائی آسان ہے ان کو اسی وقت پکڑتے ہیں جب وہ کریز کر لیتے ہیں اور ان کی ڈیوارمنگ کرتے ہیں پہلے دن اس کے بعد پھر ڈیورمنگ کرتے ہیں سات دن بعد ۔جب ان کو پکڑ کر آتے ہیں تو ان کی تپنی کرا دیتے ہیں 3 سے 5 منٹ کی ۔پھر اس کو گڑ دے کے صفائی بھی کر لی اور پھر سات دن بعد یہی عمل دوبارہ کرنا ہے پھر دس دن بعد دوسری تپنی کرا دی پھر دس دن بعد تیسری تپنی کرا دی پھر دس دن گزرے چوتھی تپنی کرادوں گا 4،4 منٹ کی یہ پرانے مرغوں کی تیاری کا طریقہ ہے پھر ہم ان کو 15 دن ریسٹ دیں گے 15 دن بعد ہم انہیں دو منٹ اڑائیں گے دو منٹ وہ ٹھیک اڑا تو ہم اس کو لڑا دیں گے میں نے کوشش کی ہے کہ ہر پوائنٹ بتاؤں لیکن اگر کوئی پوائنٹ رہ جائے تو اپنی قیمتی رائے دیجئے گا ۔
اللہ حافظ

15/08/2022

پرندوں کی کمزور ٹانگوں کی وجوہات، علاج، احتیاط۔
💊 وجوہات:-
💊 وٹامن ڈی (کیلشیم) کی کمی کی وجہ
💊 گھر کی سادہ خوراک کی وجہ
💊 پروٹینز کی کمی کی وجہ
💊 کسی بھی بیکٹیریل/وائرل بیماری کے بعد کمزوری کی وجہ
💊 ایمیونٹی لیول کم ہونے کی وجہ
💊 تھوڑا سا چلنا اور بیٹھ جانا، خوراک/پانی پیتا ہے اس حالت میں
💊 بچپن میں اچھی خوراک کا نہ ملنا

💊 علاج:-
(INJECTION-Indrop-D)
ٹانگوں پر کھڑے نہ رہنا اور بار بار بیٹھ جانا، اِس صُورت میں اِس انجیکشن کا استعمال ایک 10 دن میں ایک دفعہ دودھ میں ملا کر رات کے وقت پلائیں دودھ کیلشیم کی کمی کو پورا کرے گا اور انجیکشن جس میںvetaman D موجود ہے یہ دونوں ملا کر دیں بغیر دودھ کے رزلٹ اچھا رزلٹ نہیں ملے گا اور کم عمر بچوں کو 3 پواینٹ پلایںاور مکمل ٹیکہ چھ ماہ سے بڑے پرندے کو دیں۔
اگر آپکو محسوس ہو کہ صرف لڑکھڑا کر چلتا ہے تو ایک سی سی کا دو چوتھائی حصہ 15 دن میں ایک بار دودھ جتنا پرندہ پی جاے اتنا فایدہ ہے ملا کر دیں۔

💊ڈی تھری انجیکشن ( INJECTION-D3 )

پنجوں کا اندر کی طرف مُڑ جانا اور ٹانگوں پر کھڑے نہ رہنا اور بار بار بیٹھ جانا، اِس صُورت میں اِس انجیکشن کا استعمال ایک ماہ میں ایک دفعہ لگانا ہے چیسٹ کے گوشت میں مکمل ٹیکہ چھ ماہ سے بڑے پرندے میں۔
اگر آپکو محسوس ہو کہ صرف لڑکھڑا کر چلتا ہے تو ایک سی سی کا دو چوتھائی (آدھا سی سی) مہینے میں ایک دفعہ چھ ماہ سے اوپر والے پرندوں کو لگائیں۔

💊میتھی کوبال انجیکشن ( Methycobal 500mg )

پٹھوں کی کمزوری کو دور کرتا ہے، اور گرمی دیتا ہے جسم میں، طاقت کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔ جب پرندہ چلتے ہوئے لڑکھڑائے، اور کچھ دیر بعد بیٹھ جائے تب اسے لگائیں۔
ایک سی سی چیسٹ میں لگائیں، اور تین دن تک دیکھیں اگر ٹھیک ہو گیا ہے تو اور ٹیکہ نہ لگائیں۔
اگر نہیں ہوا تو دوبارہ شام میں لگائیں اور ساتھ میں کوئی بھی طاقت کی دوائی پانی میں دیں یا خوراک کمرشل دیں۔
💊نیوربیان ٹیبلٹ ( NeuroBion Tablet )

پٹھوں کی کمزوری کو دور کرتا ہے، اور گرمی دیتا ہے جسم میں، طاقت کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے.
نیوربیان ( NeuroBion ) ایک گولی بھی پانی کے ساتھ کھلا دیں۔
٭٭٭ یہ علاج چھ ماہ سے بڑے پرندوں کے لئیے ہے۔

💊 ٹیسٹوویران ( TESTOVIRON 250mg )

شدید بری حالت میں مطلب بیٹھ کر کھائے، پئیے اور بلکل بھی نہ چل سکے تب اسکا استعمال کریں۔ ایک سی سی آٹھ ماہ سے بڑے پرندوں میں لگائیں چیسٹ کے گوشت میں پورے دن میں شام کے وقت ایک بار۔

💊 احتیاط:-
💊 کُھڈوں کی صفائی، تاکہ کوئی بیماری نہ آۓ
💊 ہفتہ میں ایک بار کیلشیم ضرور پلائیں پورے دن میں تین بار
💊 ایمیونٹی بُوسٹر لازمی پلاتے رہیں
💊 گھریلو خوراک دینے والے کمرشل فیڈ ہفتہ میں دو دفعہ مکس کرکے کھلائیں
محمد کاشف

10/08/2022

Mushka win

10/08/2022

Java

Juma mubarak
22/07/2022

Juma mubarak

Mashallah 2 month old
13/07/2022

Mashallah 2 month old

Mashallah kalla
13/07/2022

Mashallah kalla

09/07/2022

Mashallah home breed

03/07/2022
01/07/2022

Kill wali madi for sale ha
Location mansehra

انجیکشنز... 1. ڈیکا ڈران/ڈیکسا.. یہ انجیکشن ری ایکشن کے لیے یوز کیے جاتے ہیں انجیکشن لگتے ہی مرغے ہاتھوں میں پھڑ پھڑانے ...
30/06/2022

انجیکشنز...

1. ڈیکا ڈران/ڈیکسا..
یہ انجیکشن ری ایکشن کے لیے یوز کیے جاتے ہیں انجیکشن لگتے ہی مرغے ہاتھوں میں پھڑ پھڑانے لگتے ہیں نیو شوقین بھائیوں کو سمجھ نہیں آتی کہ مرغ کو کیا ہو گیا ہے اور مرغا ہاتھوں میں ہی ختم ہو جاتا ہے اسے ری ایکشن کہتے ہیں بعض اوقات انجیکشن ری ایکشن کر جاتے ہیں ہر وہ انجیکشن جو ری ایکشن کرتا ہو اس میں دو سے تین پوائنٹ مکس کر دیے جاتے ہیں ڈیکاڈران دل کو مضبوط کرتا ہے اور اینٹی بیٹک کی کارکردگی کو تیز کرتا ہے اور سانس کی بحالی کو بہتر بناتا ہے پانی پیوے کے بعد سانس بحال نہیں ہو رہی ہوتی اس لیے نیروبیان اور ڈیکاڈران کو مکس کرکے لگایا جاتا ہے نیروبیان طاقت دیتا ہے اور ڈیکاڈران دم کو پکا کرتا ہے اور دل کو مضبوط بناتا ہے

2. پرواس.
ملیریا بخار کے لئے استعمال کیا جاتا ہے مچھروں کا موسم ہوتا ہے مچھر مرغوں کو کاٹتے ہیں مرغے بخار نکالتے ہیں یہ انجیکشن اس کے لیے یوز کیا جاتا ہے کمال رزلٹ ہے اس کا

3. جینٹاسین.
یہ عام بخار کے لیے استعمال کیا جاتا ہے سستا انجیکشن ہے

4.میتھی کوپال.
میتھی کوپال بنیادی طور پر B12 گروپ سے ہے مسلز کی طاقت بڑھاتا ہے پٹھوں کی اکڑن ختم کرتا ہے لچک میں اضافہ کرتا ہے جسم میں خون کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے مرغوں کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے ہے بریڈر نرمادہ کو گرم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے پرانے کریز گرانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے بس طریقہ اور ڈوز کا استعمال ٹھیک رکھیں

5. ٹیسٹوویران.
یہ جوڑوں اور پٹھوں کی طاقت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے مردانہ ہارمونز ہے مردانہ طاقت کے لیے نر بریڈر کو گرم کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے بوڑھے اور کمزور مرغے سے بریڈ لینے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے یہ نر ہارمونز ہے مادہ مرغی کو نہیں لگانا اگر آپ غلطی سے بھی مرغی کو لگا دیں گے تو مرغی بانگ دینے لگ جائے گی اور مرغی کی ہیئت تبدیل ہوجائے گی اس کے ہارمونز میں گڑ بڑ ہوجائے گی اور مرغی انڈے دینا بند کر جائے گی بگڑ جائے گی

6. لنکو سپیرا.
جب بھی آپ کو اپنا کوئی پرندہ اداس نظر آئے اس کو فورا تین پوئنٹس سے آدھا سی سی سینے میں گوشت میں لگا دیں چھوٹے پٹھوں کو ایک پوائنٹ سے دو پوائنٹ لگادیں انسولین والی سرنج لے لیں اس سے یہ بہتر رہے گا یہ نہ سمجھ آنے والے بیماری میں بھی کمال رزلٹ دیتا ہے یہ انجیکشن ہر وقت ہر شوقین کے پاس مہیا ہونا چاہیے

7. ٹائلوپن.
یہ انجیکشن نزلہ زکام خرکن اور ریشہ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے یہ انجیکشن ذرا سخت ہوتے ہیں اس لیے مقدار کا خیال رکھیں اور ان کے لئے انسولین والی سرنج استعمال کریں کیونکہ انسولین والی سرنج پر پوائنٹس واضح ہوتے ہیں
بڑے مرغے کو سینے میں گوشت میں تین پوائنٹ لگائیں روزانہ دو سے تین دن اور تین سے پانچ قطرے منہ میں ڈال دیں اور چھوٹے پٹھوں کو ایک سے دو پوائنٹس کا استعمال کریں اور بالکل چھوٹے پٹھوں کو آدھا سی سی پانی میں مکس کرکے پلائیں استعمال کریں
8. ایٹروپن.
سانپ یا بچھو یا کسی زہریلی چیز کے کاٹنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے

9. لنکوسین.
نزلہ زکام ریشہ خرکن کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ساتھ آدھی آدھی گولی کلیریٹک اور رائجکس کی استعمال کریں یہ انجیکشن پلایا بھی جاتا ہے پوٹے اور چھٹی کی صفائی کرتا ہے زخم سکھانے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے

10. پنسلین پانچ لاکھ.
پلایا بھی جاتا ہے پوٹے اور چھٹی کی صفائی کرتا ہے آنکھ کی خرابی میں اس کے قطرے اور پاؤڈر آنکھ میں بھی ڈالا جاتا ہے مرغوں کا زخم سکھانے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے کریز کے بعد تیاری والے مرغوں کو سکھانے کے لیے بھی لگایا جاتا ہے

11. ویلوسیف.
لڑائی کے بعد مرغوں کے اندرونی اور بیرونی زخم سکھانے کے لیے لگایا جاتا ہے
این ڈی وائرس میں مرغوں کی آنتیں سوکھ جاتی ہیں ویلوسیف آنتوں کو چلائے رکھتا ہے سوکھنے نہیں دیتا این ڈی میں بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے

12. آکسیڈل.
اینٹی بیٹک ہے اکثر بیماریوں میں یوز ہو جاتا ہے پرانے سے پرانے بخار کو ختم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کی مقدار کا خیال رکھا جاتا ہے یہ بہت ہیوی ڈوز ہائے اس لیے مقدار کا خاص خیال رکھیں اور انسولین والی سرنج استعمال کریں اس کو آپ تین پوائنٹ مرغے کے سینے میں گوشت میں لگائیں

13. لگنوکین ود ایڈارلانین..
یہ دو انجیکشن ہیں بینگم مرغا کے تاج کاٹنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں یا کسی بھی آپریشن کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں خون کو روکنے اور جگہ کو سن کر دینے درد نہ ہونے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں

14. جنٹا کومبئیسین..
نزلہ زکام ریشے اور خرکن کےلیے استعمال کیا جاتا ہے سینے میں گوشت میں لگتا ہے انسولین والی سرنج کا استعمال کریں گے ہیوی ڈوز ہے مرغے کو زیادہ سے زیادہ سینے میں تین پوائنٹ کا استعمال کریں

15. ان ڈراپ ڈی..
یہ وٹامن ڈی تھری ہے یہ لگایا نہیں جاتا پلایا جاتا ہے اور وٹامن ڈی تھری ٹانگوں کی طاقت اور ہڈیوں کی طاقت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے یہ پندرہ سی سی دودھ میں مکس کر کے مرغے کو پلایا جاتا ہے تیاری میں بھی اس انجکشن کا استعمال کیا جاتا ہے اور مرغے کی ٹانگوں کی کمزوری کے لئے بھی اس انجکشن کا استعمال کیا جاتا ہے ایک انجیکشن سے دوسرا انجیکشن پلانے میں سات دن کا وقفہ ہونا لازمی ہے

16. مائیکروٹل.
نزلہ زکام ریشہ خرکن میں استعمال کیا جاتا ہے مرغے کو لگایا بھی جاتا ہے اور پٹھوں کو پانی میں پلایا بھی جاتا ہے انسولین والی سرینج کا استعمال کریں اور زیادہ سے زیادہ بڑے مرغے کو تین پوائنٹ لگائیں

یاد رکھیں مرغے کم فلیشی ہوتے ہیں 50 فیصد اموات اوور ڈوز آف اینٹی بیٹک سے ہوتی ہیں اس لئے مقدار کا خاص خیال رکھیں
انجیکشن کوئی بھی لگائیں انسولین والی سرنج کا استعمال کریں اور کم سے کم مقدار رکھیں

پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ تمام دوستوں کو فائدہ ہو سکے

11/06/2022

Old blood lime rampuri kill wali kholy kanto ki lakhi madi for sale ha location mansehra kpk final price 7000 as sa kam ni ho skti chez ki quality ky hasab sa abi kurak ha ando ki guranty ha

09/05/2022

Java brothers

Address

Mansehra

Telephone

+923155050693

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awais Aseels of Mansehra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category



You may also like