16/05/2023
انجیکشنز اور ان کا استعمال...
1. ڈیکا ڈران/ڈیکسا..
یہ انجیکشن ری ایکشن کے لیے یوز کیے جاتے ہیں انجیکشن لگتے ہی مرغے ہاتھوں میں پھڑ پھڑانے لگتے ہیں نیو شوقین بھائیوں کو سمجھ نہیں آتی کہ مرغ کو کیا ہو گیا ہے اور مرغا ہاتھوں میں ہی ختم ہو جاتا ہے اسے ری ایکشن کہتے ہیں بعض اوقات انجیکشن ری ایکشن کر جاتے ہیں ہر وہ انجیکشن جو ری ایکشن کرتا ہو اس میں دو سے تین پوائنٹ مکس کر دیے جاتے ہیں ڈیکاڈران دل کو مضبوط کرتا ہے اور اینٹی بیٹک کی کارکردگی کو تیز کرتا ہے اور سانس کی بحالی کو بہتر بناتا ہے پانی پینے کے بعد سانس بحال نہیں ہو رہی ہوتی اس لیے نیروبیان اور ڈیکاڈران کو مکس کرکے لگایا جاتا ہے نیروبیان طاقت دیتا ہے اور ڈیکاڈران دم کو پکا کرتا ہے اور دل کو مضبوط بناتا ہے
2. پرواس.
ملیریا بخار کے لئے استعمال کیا جاتا ہے مچھروں کا موسم ہوتا ہے مچھر مرغوں کو کاٹتے ہیں مرغے بخار نکالتے ہیں یہ انجیکشن اس کے لیے یوز کیا جاتا ہے کمال رزلٹ ہے اس کا
3. جینٹاسین.
یہ عام بخار کے لیے استعمال کیا جاتا ہے سستا انجیکشن ہے
4.میتھی کوپال.
میتھی کوپال بنیادی طور پر B12 گروپ سے ہے مسلز کی طاقت بڑھاتا ہے پٹھوں کی اکڑن ختم کرتا ہے لچک میں اضافہ کرتا ہے جسم میں خون کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے مرغوں کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے ہے بریڈر نرمادہ کو گرم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے پرانے کریز گرانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے بس طریقہ اور ڈوز کا استعمال ٹھیک رکھیں
5. ٹیسٹوویران.
یہ جوڑوں اور پٹھوں کی طاقت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے مردانہ ہارمونز ہے مردانہ طاقت کے لیے نر بریڈر کو گرم کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے بوڑھے اور کمزور مرغے سے بریڈ لینے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے یہ نر ہارمونز ہے مادہ مرغی کو نہیں لگانا اگر آپ غلطی سے بھی مرغی کو لگا دیں گے تو مرغی بانگ دینے لگ جائے گی اور مرغی کی ہیئت تبدیل ہوجائے گی اس کے ہارمونز میں گڑ بڑ ہوجائے گی اور مرغی انڈے دینا بند کر جائے گی بگڑ جائے گی
6. لنکو سپیرا.
جب بھی آپ کو اپنا کوئی پرندہ اداس نظر آئے اس کو فورا تین پوئنٹس سے آدھا سی سی سینے میں گوشت میں لگا دیں چھوٹے پٹھوں کو ایک پوائنٹ سے دو پوائنٹ لگادیں انسولین والی سرنج لے لیں اس سے یہ بہتر رہے گا یہ نہ سمجھ آنے والے بیماری میں بھی کمال رزلٹ دیتا ہے یہ انجیکشن ہر وقت ہر شوقین کے پاس مہیا ہونا چاہیے
7. ٹائلوپن.
یہ انجیکشن نزلہ زکام خرکن اور ریشہ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے یہ انجیکشن ذرا سخت ہوتے ہیں اس لیے مقدار کا خیال رکھیں اور ان کے لئے انسولین والی سرنج استعمال کریں کیونکہ انسولین والی سرنج پر پوائنٹس واضح ہوتے ہیں
بڑے مرغے کو سینے میں گوشت میں تین پوائنٹ لگائیں روزانہ دو سے تین دن اور تین سے پانچ قطرے منہ میں ڈال دیں اور چھوٹے پٹھوں کو ایک سے دو پوائنٹس کا استعمال کریں اور بالکل چھوٹے پٹھوں کو آدھا سی سی پانی میں مکس کرکے پلائیں استعمال کریں
8. ایٹروپن.
سانپ یا بچھو یا کسی زہریلی چیز کے کاٹنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے
9. لنکوسین.
نزلہ زکام ریشہ خرکن کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ساتھ آدھی آدھی گولی کلیریٹک اور رائجکس کی استعمال کریں یہ انجیکشن پلایا بھی جاتا ہے پوٹے اور چھٹی کی صفائی کرتا ہے زخم سکھانے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے
10. پنسلین پانچ لاکھ.
پلایا بھی جاتا ہے پوٹے اور چھٹی کی صفائی کرتا ہے آنکھ کی خرابی میں اس کے قطرے اور پاؤڈر آنکھ میں بھی ڈالا جاتا ہے مرغوں کا زخم سکھانے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے کریز کے بعد تیاری والے مرغوں کو سکھانے کے لیے بھی لگایا جاتا ہے
11. ویلوسیف.
لڑائی کے بعد مرغوں کے اندرونی اور بیرونی زخم سکھانے کے لیے لگایا جاتا ہے
این ڈی وائرس میں مرغوں کی آنتیں سوکھ جاتی ہیں ویلوسیف آنتوں کو چلائے رکھتا ہے سوکھنے نہیں دیتا این ڈی میں بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے
12. آکسیڈل.
اینٹی بیٹک ہے اکثر بیماریوں میں یوز ہو جاتا ہے پرانے سے پرانے بخار کو ختم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کی مقدار کا خیال رکھا جاتا ہے یہ بہت ہیوی ڈوز ہائے اس لیے مقدار کا خاص خیال رکھیں اور انسولین والی سرنج استعمال کریں اس کو آپ تین پوائنٹ مرغے کے سینے میں گوشت میں لگائیں
13. لگنوکین ود ایڈارلانین..
یہ دو انجیکشن ہیں بینگم مرغا کے تاج کاٹنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں یا کسی بھی آپریشن کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں خون کو روکنے اور جگہ کو سن کر دینے درد نہ ہونے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں
14. جنٹا کومبئیسین..
نزلہ زکام ریشے اور خرکن کےلیے استعمال کیا جاتا ہے سینے میں گوشت میں لگتا ہے انسولین والی سرنج کا استعمال کریں گے ہیوی ڈوز ہے مرغے کو زیادہ سے زیادہ سینے میں تین پوائنٹ کا استعمال کریں
15. ان ڈراپ ڈی..
یہ وٹامن ڈی تھری ہے یہ لگایا نہیں جاتا پلایا جاتا ہے اور وٹامن ڈی تھری ٹانگوں کی طاقت اور ہڈیوں کی طاقت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے یہ پندرہ سی سی دودھ میں مکس کر کے مرغے کو پلایا جاتا ہے تیاری میں بھی اس انجکشن کا استعمال کیا جاتا ہے اور مرغے کی ٹانگوں کی کمزوری کے لئے بھی اس انجکشن کا استعمال کیا جاتا ہے ایک انجیکشن سے دوسرا انجیکشن پلانے میں سات دن کا وقفہ ہونا لازمی ہے
16. مائیکروٹل.
نزلہ زکام ریشہ خرکن میں استعمال کیا جاتا ہے مرغے کو لگایا بھی جاتا ہے اور پٹھوں کو پانی میں پلایا بھی جاتا ہے انسولین والی سرینج کا استعمال کریں اور زیادہ سے زیادہ بڑے مرغے کو تین پوائنٹ لگائیں
یاد رکھیں مرغے کم فلیشی ہوتے ہیں 50 فیصد اموات اوور ڈوز آف اینٹی بیٹک سے ہوتی ہیں اس لئے مقدار کا خاص خیال رکھیں
انجیکشن کوئی بھی لگائیں انسولین والی سرنج کا استعمال کریں اور کم سے کم مقدار رکھیں۔
پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ تمام دوستوں کو فائدہ ہو