Kaleem Veterinary Clinic Mianwali

Kaleem Veterinary Clinic Mianwali This page is related to pet and vet services in Chashma region, Mianwali by Dr. Kaleem Ullah Khan , DVM, RVMP.
(2)

04/12/2023
اپنے جانوروں ( بکری ، گائے بھینس ، بھیڑ ، گھوڑی ، کتوں اور بلیوں ) کو الٹراساونڈ کے ذریعے چیک کرانے کے لیے رابطہ کریں ۔۔...
03/12/2023

اپنے جانوروں ( بکری ، گائے بھینس ، بھیڑ ، گھوڑی ، کتوں اور بلیوں ) کو الٹراساونڈ کے ذریعے چیک کرانے کے لیے رابطہ کریں ۔۔۔
ہر اتوار الٹراساونڈ کی سہولت دستیاب ہے ۔۔۔
0306 1054718 Dr Kaleem
خانقاہ ، کچہ گجرات ، کچہ کالو ، کندیاں اور سیفن پل کے ساتھ چکوک سے رابطہ کیجیئے ۔۔۔

Pic of the Day
03/11/2023

Pic of the Day

Performed C-Section in Goat ."آپریشن کے ذریعے بکری کے بچے نکالنا"
17/09/2023

Performed C-Section in Goat .
"آپریشن کے ذریعے بکری کے بچے نکالنا"


InshaAllah
29/08/2023

InshaAllah

عید مبارک پاکستان
29/06/2023

عید مبارک پاکستان

لمپی سکن ایک وائرس سے پھیلتی ہے جس کو صرف ویکسین سے روکا جا سکتا ہے ۔ خانقاہ سراجیہ اور آس پاس کے علاقوں میں ویکسین کے ل...
17/06/2023

لمپی سکن ایک وائرس سے پھیلتی ہے جس کو صرف ویکسین سے روکا جا سکتا ہے ۔ خانقاہ سراجیہ اور آس پاس کے علاقوں میں ویکسین کے لیے آج ہی رابطہ کریں ۔

ڈاکٹر کلیم
0306 1054718
0316 0755718

لمپی کو ویکسین سے ہی کنٹرول کیا جا سکتا ہے ۔ اپنے جانوروں کی بروقت ویکسین کرا لیں تاکہ نقصان سے بچا جائے ۔۔۔
14/06/2023

لمپی کو ویکسین سے ہی کنٹرول کیا جا سکتا ہے ۔ اپنے جانوروں کی بروقت ویکسین کرا لیں تاکہ نقصان سے بچا جائے ۔۔۔

Eid Mubarak
22/04/2023

Eid Mubarak

New addition in pets family ...there names : Tuffen Muffenand Buffen
14/04/2023

New addition in pets family ...
there names :
Tuffen
Muffen
and Buffen

One week kitten 🥰
31/03/2023

One week kitten 🥰

Field work
25/02/2023

Field work

Abailable : جانوروں کے لیے کیلشیم انتہائی مناسب ریٹس پر دستیاب ہیں ۔کلیم ویٹرنری کلینک ، خانقاہ سراجیہ ، میانوالی
23/02/2023

Abailable :

جانوروں کے لیے کیلشیم انتہائی مناسب ریٹس پر دستیاب ہیں ۔

کلیم ویٹرنری کلینک ، خانقاہ سراجیہ ، میانوالی

برائیلر فیڈ 250کم 1000 روپے مہنگی🤔مجھے تم یاد آتے ہو۔۔۔۔ #منقول
16/02/2023

برائیلر فیڈ 250کم 1000 روپے مہنگی🤔
مجھے تم یاد آتے ہو۔۔۔۔

#منقول

09/12/2022
جانوروں کے گوشت اور دودھ بڑھانے کے لیے کیلشیم استعمال کریں ۔ کیلشیم کے 1کلو اور 5 کلو کے پیکنگ مناسب قیمت پر ہمارے پاس د...
19/11/2022

جانوروں کے گوشت اور دودھ بڑھانے کے لیے کیلشیم استعمال کریں ۔
کیلشیم کے 1کلو اور 5 کلو کے پیکنگ مناسب قیمت پر ہمارے پاس دستیاب ہے ۔۔۔

جانوروں کے علاج و معالجے اور آپریشن کے لیے رابطہ کریں ۔

کلیم ویٹرنری کلینک ، خانقاہ سراجیہ
ڈاکٹر کلیم DVM , RVMP
0316 0755718
0306 1054718

جانوروں کو دوائی پلانے کی احتیاطی تدابیر! جانور کو سامنے والے دانتوں کی طرف سے دوائی نہ پلائیں ہمیشہ منہ کی ایک طرف سے ج...
25/10/2022

جانوروں کو دوائی پلانے کی احتیاطی تدابیر!

جانور کو سامنے والے دانتوں کی طرف سے دوائی نہ پلائیں ہمیشہ منہ کی ایک طرف سے جبڑوں کے پاس سے دوائی پلائیں۔
دوائی ایک دم نہ پلا دیں، جانور کو موقع دیں کہ وہ دوائی کو نگل یا پی لے

جس جانور کو نال یا دوائی کی عادت نہ ہو اسکا بہت خیال رکھیں کیونکہ ڈر یا جانور کی مزاحمت کی وجہ سے سانس کی نالی میں دوائی جا سکتی ہے. دوائی یا نال دیتے وقت کبھی بھی جانور کی زبان نہ پکڑیں
جانور کا منہ بہت اونچا کر کے نہ پلائیں
جانور کی زبان ہرگز ہرگز نہ پکڑیں
دوائی کی مقدار بہت زیادہ نہ ہو کہ جانور کا منہ بھر جائے اور وہ اس کو ایک گھونٹ میں پی نہ سکے
نال یا دوائی دیتے وقت جانور ہانپ نہ رہا ہو یا سانس نہ چڑھا ہوا ہو
جانور بے حال, نیم مدہوش نہ ہو جیسے سوتک کے بخار میں یا کیلشیم کی کمی کی وجہ سے
جانور کے ساتھ زبردستی بلکل نہ کریں، اگر وہ ڈرتا ہے یا مزاحمت زیادہ کرتا ہے تو کوئی اور طریقہ استعمال کریں

مرض کی شدت اس بات پر منحصر ہے کہ

1- جانور کے پھیپھڑوں میں کیا چیز گئی ہے،
2- کتنی مقدار میں گئی ہے اور اس چیز سے جانور کے کتنے فیصد پھیپھڑے متاثر ہوئے ہیں
3- کتنی جلدی اس مسئلہ کو سمجھا گیا اور علاج شروع کیا گیا

مرض کی پشین گوئی Prognosis:

سچی بات تو یہ ہے کہ شدید مرض میں جانور کا بچنا بہت مشکل ہے، اگر توڑی مقدار میں کوئی چیز پھپھڑوں میں گئی ہے اور علاج جلدی شروع کیا تو جانور ٹھیک ہوسکتا۔ اگر علاج دیر سے شروع کیا اور جانور کے پھیپھڑے زیادہ متاثر ہوئے ہیں تو نہ ٹوٹکوں نے کام کرنا ہے اور نہ ہی علاج نے۔
یہ بات واضح کردوں کہ ترقی یافتہ ممالک میں بھی اس کا علاج مشکل ہے، لہذا، تیل ، گڑ، بھنے ہوئے چنے اخبار میں لپیٹ کر وغیرہ پر مت جائیں، جتنی جلدی ہو مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

خدانخواستہ اگر آپ سے ایسی کوئی غلطی ہو جائے تو فوراً مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں اور نمونیا ہونے یا مرض کے بگڑنے کا انتظار نہ کریں۔ ایسی صورت حال میں کثیر مقدار میں اینٹی بائیوٹک، سوزشِ کم کرنے والی ادوایات کا استعمال ہوتا ہے اور جانور کو بوتل یا ڈرپ بھی لگ سکتی ہے

اس مسئلے کو انتہائی سنجیدہ لیں اور وقت کا ضیاع نہ کریں

اگر جانور کے پھیپھڑوں میں دوائی چلی جائے تو یہ نشانیاں علامات ہوتی ہیں

سانس لینے میں دشواری، منہ کھول کر سانس لینا، منہ سے جھاگ، تیز تیز سانس لینا، جانور کا تکلیف

07/09/2022

Message Received From a Veterinarian ....................................... ............
فیلڈ میں ویٹیرینری ڈاکٹر کہلانے اور سمجھے جانے والے ڈاکٹرز کی فہرست ....................................................
1. One month diploma walay Doctors

2. Three months diplomay walay Doctors

3. Two months diplomay wala VVW Doctors

4. Two years diplomay walay Doctors

5. Three years diplomay walay Doctors

6. Six months AIT diploma walay walay Doctors

7. Without having any diploma walay Doctors

8. Jis ny kisi Veterinary Doctor k sath kuch arsa kam kia woh walay Doctors

9. Jis ko desi elaaj ata hy woh walay Doctors

10. Veterinary Stores walay Doctors

11. BSc Animal Sciences waly Doctors

12. Marketing waly saary non technicals jis ny pent shirt pehni hui ho wo walay Doctors...................................................
کیا ہمارے محکمے کا کوئی والی وارث نہیں ہے ؟

24/08/2022

Cat Lover

14/08/2022

Respiratory Signs of L*D

13/08/2022

خدارا دیسی ٹوٹکوں کو چھوڑ کر اپنے جانور کا علاج کرائیں ۔ اس گائے پر ہر دیسی ٹوٹکا لگ چکا ہے اور آخر میں اس کی حالت آپ خود دیکھ سکتے ہیں ۔
علاج سے 90 فیصد جانور بچ رہے ہیں ۔۔۔

ڈاکٹر کلیم

نوٹ : متاثرہ جانور کا دودھ انسانوں کے استعمال کے قابل ہے ۔

12/08/2022

Look at Marcos Cuteness

فارمرز /مویشی پال حضرات /کسان بھائیوں کے لیے اہم : لمپی سے متاثرہ جانور کا دودھ اور گوشت قابل استعمال ہے ۔ اسے ضائع مت ک...
11/08/2022

فارمرز /مویشی پال حضرات /کسان بھائیوں کے لیے اہم :

لمپی سے متاثرہ جانور کا دودھ اور گوشت قابل استعمال ہے ۔ اسے ضائع مت کریں ۔۔۔

Lumpy Skin Disease لمپی اسکن ڈیزیز دنیا میں جہاں وقتاً فوقتاً انسانی بیماریوں کی وبائیں آتی ہیں، وہاں جانور بھی ان سے مح...
11/08/2022

Lumpy Skin Disease لمپی اسکن ڈیزیز

دنیا میں جہاں وقتاً فوقتاً انسانی بیماریوں کی وبائیں آتی ہیں، وہاں جانور بھی ان سے محفوظ نہیں. بس فرق یہ ہے کہ وہ اپنی حالت بیان کرنے سے قاصر ہوتے ہیں.

آج کل بیشتر ترقی یافتہ ممالک بشمول ترقی پذیر ممالک جانوروں کے ایک وبا Lumpy Skin Disease کی لپیٹ میں ہے.

آئیے، اس بیماری پر آسان الفاظ میں روشنی ڈالتے ہیں :

1. یہ lumpy skin disease آخر کیا. بیماری ہے؟

جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، یہ وہ بیماری ہے جس میں جانوروں کے چمڑے کے اندر گلٹیاں بن جاتی ہیں جو بآسانی نظر آتی ہیں.

2. یہ بیماری کن جانوروں کو لگتی ہے؟

یہ بیماری صرف گائے اور بھینس کو متاثر کرتی ہے.

3. اس بیماری کی تاریخ کیا ہے؟

یہ بیماری سب سے پہلے Zambia میں 1929 میں آئی تھی مگر چونکہ یہ پہلے کیسز تھے، اس لیے اس بیماری کو چارے کا زہریلا اثر یا کسی انسیکٹ کے کاٹنے کی وجہ سے عارضی الرجی مان کر نظر انداز کیا گیا تھا. یہ بیماری 1945 کے اوائل میں کئی دوسرے ممالک میں نمودار ہوئی اور یوں وقتاً فوقتاً پھیلتی گئی.

4. یہ بیماری کس جراثیم سے لگتی ہے؟

یہ بیماری Poxviridae خاندان کے Capripoxvirus جینس کے وائرس کی وجہ سے لگتی ہے.

5. یہ بیماری کیسے پھیلتی ہے؟

یہ بیماری زیادہ تر حشرات کی وجہ سے پھیلتی ہے. جب مچھر یا horse fly یا چچڑی کسی متاثرہ جانور کو کاٹنے کے بعد صحت مند جانور کو کاٹے تو اسے بھی بیمار کرتا ہے. دوسری صورت یہ ہے کہ صحت مند جانور کے زخم پر متاثرہ جانور کا خون یا لعاب یا کوئی ایسا آلہ لگ جائے جس پر یہ وائرس موجود ہو، وہ جانور بھی بیمار ہو جاتا ہے.

6. اس بیماری کے علامات کیا ہیں؟

جب یہ وائرس کسی جانور کے جسم کے اندر چلا جاتا ہے، عموماً ایک ہفتے بعد اس بیماری کے علامات شروع ہو جاتے ہیں.

* سب سے پہلی علامت یہ ہوتی ہے کہ جانور کی ناک بہنے لگتی ہے اور آنکھوں سے آنسو بھی نکلنا شروع ہو جاتے ہیں.

* دوسری علامت میں ان کے اگلے اور پچھلے ٹانگوں کی بغلیں سوج جاتی ہیں. سوجی ہوئی جگہ چھونے پر سخت محسوس ہوتی ہے اور آسانی سے نظر آتے ہیں.

* مسلسل ایک ہفتے تک تیز بخار رہتا ہے.

* دودھ کی پیداوار میں ایک دم بہت کمی آجاتی ہے.

* اسی دوران جسم پر گلٹیاں بن جاتی ہیں جو زیادہ تر سر، گردن، تھن اور عضو تناسل پر موجود ہوتے ہیں. یہ گلٹیاں چمڑے کے اندر بنی ہوتی ہیں جبکہ بہت سے کیسز میں گوشت کے اندر بھی بن جاتے ہیں.

* منہ اور ناک میں موجود گلٹی کی وجہ سے جانور کے ناک اور منہ سے بہت زیادہ پانی نکلتا ہے جو وائرس سے بھرا ہوتا ہے.

* عموماً گلٹی والی جگہ درمیان سے پھٹ جاتی ہے اور وہ گلٹی کئی ماہ تک رہتی ہے.

* کبھی کبھار گلٹی جانور کی آنکھ میں بھی بن جاتی ہے جس سے جانور نابینا ہو جاتا ہے.

7. اس بیماری سے کیسے بچا جائے؟

اوپر بتائے گئے علامات میں سے اگر ایک بھی ظاہر ہو تو متاثرہ جانور کو فوراً دوسرے جانوروں سے الگ کریں اور ان کو خوراک کھلانے والا اور خیال رکھنے والا شخص صحت مند جانوروں کے پاس نہ آئے. دوسرے فارم میں کام کرنے والوں کو بھی جانوروں سے دور رکھیں. جانور کو ایک ہی جگہ رکھیں. فارم جانے سے پہلے ہاتھوں کو صابن سے دھو کر صاف کریں اور اس فارم کے اندر موجود کوئی بھی چیز باہر نہ لے جائیں اور نہ باہر سے کوئی چیز اندر لائیں. جانوروں کے اردگرد جالی دار کپڑا لگائیں تاکہ کوئی بھی مچھر یا مکھی اندر داخل نہ ہوں. اپنے فارم پر مسلسل نظر رکھیں تاکہ کوئی مچھر یا کوئی اور خون چوسنے والے حشرات کو فوراً ماریں.
اگر فارم میں ایک بھی متاثرہ جانور ملے، تو صحتمند جانوروں کا بھی ٹسٹ کریں.

8. کیا یہ بیماری جانوروں کے لیے جانلیوا ہے؟

جی، پر اس کے ہلاکت کی شرح کم ہے. عموماً جانور کے مرنے کے چانسز 1 سے لے کر 5 فیصد تک ہوتے ہیں پر کبھی کبھار اگر جانور شدید بیمار ہو تو یہ شرح چالیس فیصد تک بھی جا سکتی پر ایسا بہت کم صورتوں میں ہوتا ہے.

9. اس بیماری کا کیا علاج ہے؟

چونکہ یہ وائرل بیماری ہے، اس لیے اس کا کوئی بھی علاج نہیں. جانوروں کے لیے vaccines دستیاب ہیں جو بیماری سے پہلے لگائے جاتے ہیں تاکہ جانور متعلقہ بیماری سے محفوظ رہے. بیمار ہونے کے بعد جانور کو بخار کم کرنے، درد کم کرنے، کمزوری سے بچانے اور زخموں کی وجہ سے بیکٹیریا کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے ادویات دئے جاتے ہیں.

جانور ٹھیک ہونے میں کئی ماہ لیتا ہے جبکہ جسم سے گلٹی یا ان کے نشانات ختم ہونے میں ایک سال لگ سکتا ہے.

10. کیا متاثرہ جانور کا دودھ یا گوشت استعمال کیا جا سکتا ہے؟

جی بالکل. کئی مستند ریسرچ اور FAO کے ہدایات کے مطابق متاثرہ جانور کا گوشت اور دودھ دونوں قابل استعمال ہیں اور اس بیماری کا انسانوں پر کوئی منفی اثر نہیں.

11.مرے ہوئے جانوروں کو گاؤں سے دور لے جا کر دفنائیں تاکہ باقی جانور محفوظ رہیں. جانوروں کو ندی نالوں اور دریاؤں میں یا راستے کے کنارے پھینکنے سے گریز کریں.

08/08/2022

BREETA
German S.


05/08/2022

براہ مہربانی ڈرائیونگ احتیاط سے کریں ۔ یہ بھی جاندار ہوتے ہیں ۔ 😥
Please Drive carefully , They are living things too ... 😥

Address

Mianwali

Telephone

+923160755718

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kaleem Veterinary Clinic Mianwali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kaleem Veterinary Clinic Mianwali:

Videos

Share

Category