27/07/2022
السلام وعلیکم
ہمارے پاس اعلی قسم کی تھر کی اصلی مشروم (کھمبی) دستیاب ہے رابطہ کرے۔
03123506538
مشروم (کھمبی) کھانے کے 5 حیرت انگیز فائدے
مشروم کی ساخت مسام دار اور گوشت کی طرح ہوتی ہے ۔ مشروم ایک قدرتی فنگس ہے جو کہ ہمارے کھانوں میں الگ پہچان رکھتی ہے ۔ مشروم کی زیادہ تر اقسام میں بہت کم کیلوریز ہوتی ہیں ۔ ان میں وافر مقدار میں وٹامن ڈی پایا جاتا ہے اور بہت سارے اینٹی آکسیڈنٹس بھی ۔ مشروم کے روٹین میں استعمال سے وزن کم اور قوت مدافعت میں مدد ملتی ہے ۔ یہ گلوکوز لیول کا برقراررکھنے میں بھی مدد کرتا ہے ۔
مشروم کے کچھ حیران کن فوائد درج ذیل ہیں ۔
کولیسٹرول لیول :
مشروم میں ڈھیر سارے پروٹین اور بہت ہی کم فیٹ اور کاربو ہائیڈریٹس ہوتے ہیں ۔ مشروم Chitinاور فائبر کی بہترین sourceہے جس کی وجہ سے آپ کا کولیسٹرول لیول ہمیشہ ٹھیک رہتا ہے ۔ یہ بہت سی cardiovascular بیماریوں جیسے ہارٹ اٹیک وغیرہ سے بھی محفوظ رکھتا ہے ۔
ہڈیوں کے لیے مفید :
مشروم میں وافر مقدار میں کیلشیم پایا جاتا ہے جو کہ ہڈیوں کے لیے بہت مفید ہے ۔ مشروم کے روزانہ استعمال سے ہڈیوں کی بہت سی بیماریوں ختم ہوتی ہیں ۔ مشروم osteoporosisکو ختم کرنے میں مدد کرتاہے ۔ اس کے علاوہ جوڑوں اور ہڈیوں کی کمزوری کو بھی دور کرتا ہے ۔
قوت مدافعت بڑھائے :
مشروم کے اندر ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں خاص طور اینٹی بائیوٹک اور اینٹی فنگل جو کہ قوت مدافعت بڑھانے کے لیے بہت مفید ہیں ۔ وٹامن ابے ، بی کمپلیکس اور سی کی موجودگی اسے قوت مدافعت کے لیے بہترین غذا بناتی ہے ۔
شوگر کے لیے بہترین :
مشروم شوگر کے لیے بہت مفید ہے کیونکہ ان میں کاربوہائیڈریٹس اور فیٹ بہت ہی کم مقدار میں ہوتے ہیں ۔ اس لیے مشروم شوگر کے مریضوں کے لیے انتہائی مفید ہیں ۔
وزن کرنے میں معاون :
مشروم میں وافر مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے جو نظام انہظام کو تیز کرتا ہے اور ٹھیک رکھتا ہے ۔ اس کے علاوہ فیٹس اور کاربوہائیڈریٹس کی غیر موجودگی اسے ڈائٹ کرنے والوں کے لے بہت کارآمد بناتی ہے ۔