15/06/2023
گائے آخری trimester کی حاملہ تھی۔ ایک طرف پیٹ کے پھیلاو محسوس ہوا تو ڈاکٹروں نے اپھارہ (tympany) کی تشخیص کی۔ علاج کے باوجود جانور مر گیا- پوسٹ مارٹم میں پتہ چلا کہ جانور کی بچہ دانی میں اتنا پانی بھر گیا تھا کہ بچہ دانی نے پورے abdomen کو گھیرے ہوا تھا۔ جانور کی موت lungs پر بچہ دانی کے پڑنے والے pressure سے ہوئی تھی- اس بیماری کو Hydroallontois کہتے ہیں۔ اس بیماری میں گائے کی بچہ دانی میں پانی بھر جاتا ہے- الٹراساونڈ کی مدد لے کے ایک ماہر وٹرنری gynecologist سے اس کی تشخیص کے بعد c-section operation emergency کروانے سے جانور کی زندگی بچائ جا سکتی ہے-