Pak world aseel

Pak world aseel Asalam alikum hum ny ye page Pakistan k top aseel k shoq ko age promote krne k liye banaya h

Shoq ka bohat nazdeeq aur pyara parinda   lagne k waja say ajj zaya hogiya per Allah k marzi Allah is say behtr dega    ...
17/03/2024

Shoq ka bohat nazdeeq aur pyara parinda lagne k waja say ajj zaya hogiya per Allah k marzi Allah is say behtr dega

17/02/2024
10/02/2024

Mushka phata for sale h video m har ak point chek kro price inshallah munasib h 7k shoqeen bhai rabta kre jis ko pasand aye wahe rabta kre
Whats up 03125252391 location peshawr Chamkani

مرغوں کی بیماریوں کا بھترین علاج
19/01/2024

مرغوں کی بیماریوں کا بھترین علاج

دوستوں آج ہم آپ کو ان جانوروں کے بارے میں بتائیں گے جن کا ذکر الله تعالیٰ نے قرآن میں کیا ہے اور ان جانوروں کے بارے میں ...
13/01/2024

دوستوں آج ہم آپ کو ان جانوروں کے بارے میں بتائیں گے جن کا ذکر الله تعالیٰ نے قرآن میں کیا ہے اور ان جانوروں کے بارے میں کچھ دلچسپ معلومات بتائیں گے۔ کچھ جانوروں کا ذکر الله نے انسانوں کے فائدے کے لیے کیا ہے، کچھ جانور کی خطرناک خصلتیں بیان کی گئی ہیں، کچھ جانور ایسے الله نے بنائے ہیں کہ انسان ان کو دیکھے اور الله کی قدرت پر اس کی تعریف بیان کرے اور کچھ جانوروں کا الله نے اس لیے ذکر کیا ہے تا کہ انسان اس سے سبق سیکھیں۔ جن جانوروں کا ذکر الله نے قرآن میں کیا ہے وہ یہ ہیں۔



چونٹیاں: انکا ذکر قرآن میں عقلمند اور محنتی کے الفاظ میں اس طرح کیا گیا ہے کہ جب حضرت سلیمانؑ کی فوج جنگل سے گزر رہی ہوتی ہے تو ایک چیونٹی اپنی باقی ساتھیوں سے اپنے اپنے بلوں میں چھپ جانے کو کہتی ہے۔ اس کو خطرہ ہوتا ہے کہ وہ فوج کے پاؤں تلے کچلی جائیں گی۔ اس واقعے کے ذکر سے ہمیں پتا چلتا ہے کہ چیونٹیاں عقلمند ہوتی ہیں۔

بندر: الله نے بندروں کی مثال میں اپنے غصّے کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کا ذکر کیا ہے جب الله نے ایک یہودیوں کی قوم کو بندر بنا دیا تھا ان کی نافرمانیوں کی وجہ سے۔

شھد کی مکھیاں: ان کا ذکر انسانوں کے فائدے کے لیے کیا گیا ہے کہ کیسے الله نے ایک مکھی کو بنایا جو محنت سے شہد بناتی ہے مختلف رنگوں کا اور شہد میں انسانوں کے لیے شفا ہے۔

پرندے: ان کے ذکر میں الله نے اپنی تخلیق بیان کی ہے کہ کیسے اس کی قدرت کی وجہ سے پرندے ہواؤں میں اڑتے پھرتے ہیں اور ان کو کیا چیز سنبھالے ہوئے ہے الله کے سوا۔ ان کو دیکھ کر انسان نے جہاز بنانا سیکھا۔

اونٹ: اونٹ الله کی وہ خاص مخلوق ہے جس کا ذکر خصوصی طور پر کیا گیا ہے کیوں کہ اس میں الله نے بہت سی خصوصیات رکھی ہیں۔ اونٹ کی آنکھوں میں تین پلکوں کی تہیں ہوتی ہیں جو کسی بھی ریت کے ذرّات کو آنکھوں میں جانے سے روکتی ہے، یہ اپنی پیٹھ میں بہت دنوں تک کے لیے پانی جمع کرلیتا ہے کیوں کہ اس کے کوہان میں چربی ہوتی ہے جو پانی جذب کرلیتی ہے۔ اس کے پاؤں بھی الله نے خاص مٹی میں چلنے کے لیا بنائے ہیں جو مٹی میں دھنستے نہیں ہیں اس لیے یہ ایک صحرائی جانور ہے۔

گائیں: گائے انسانوں کے لئے فائدہ مند ہے کیوں کے یہ دودھ، دہی، گوشت میسر کرتی ہے۔

بھیڑ: بھیڑ بھی انسانوں کو گوشت اور اون مہیا کرتی ہے اور اس کا ذکر اس واقعہ میں کیا گیا ہے جب حضرت ابراہیمؑ اپنے بیٹے حضرت اسماعیلؑ کو ذبح کرنے لگے تو الله نے ان کی جگہ ایک بھیڑ بھیج دیا۔

کتا: کتا انسانوں کا دوست ہوتا ہے اور وہ ان کی مویشیوں اور گھر کی حفاظت کرتا ہے۔

گدھا: گدھے کی آواز کو سب سے زیادہ خراب آواز کہا گیا ہے اور انسانوں کو تلقین کی گئی ہے کہ گدھے کی آواز کی طرح زور زور سے مت چلاؤ۔

ہاتھی: ہاتھی کو الله نے طاقتور جانور کہا ہے مگر الله کے غصّے کے آگے کسی کی طاقت اہمیت نہیں رکھتی جیسے کے الله نے ہاتھی والی قوم کو تباہ کردیا تھا۔

مکھی: مکھی ایک چھوٹی سی مخلوق ہے مگر الله قرآن میں کہتے ہیں کہ کسی کی ہمّت نہیں کہ وہ ایک مکھی ہی بنا دے اور اس میں جان ڈال کر دکھا دے۔

مینڈک: مینڈک الله نے ایک قوم پر عذاب کی صورت میں نازل کیا تھے۔

ہدہد: ہدہد وہ پرندہ ہے جس کی عقلمندی کی تعریف کی گئی ہے کہ وہ حضرت سلیمانؑ کے خاص وزیروں میں سے تھا۔

گھوڑے اور گدھے: یہ انسانوں کی سواری کے لیے الله نے بنائے ہیں۔

شیر: شیر کو الله نے قرآن میں ایک خطرناک جانور کہا ہے۔

جھینگر: جھینگر کی مثال اس طرح دی گئی ہے کہ یہ ہمیشہ بہت تعداد میں ہوتے ہیں اور قیامت کے دن انسان جھینگروں کی طرح الله کے حضور پیش ہوں گے یعنی اتنی تعداد میں۔

مچھر: مچھر ایک چھوٹا سا کیڑا ہے مگر یہ بہت سی بیماریاں پھیلانے کا باعث بنتا ہے۔

بٹیر: بٹیر انسانوں کے کھانے کے لیے فائدہ مند پرندہ ہے۔

کوّا: کوّا ایک چالاک جانور ہے جس نے انسان کو سکھایا کہ کس طرح اپنے مُردے زمین میں دفن کرو۔

سانپ: حضرت موسٰیؑ نے جب اپنا عصا زمین میں پھینکا تو وہ ایک سانپ بن گیا۔

مکڑی: مکڑی کا گھر سب سے نازک ہوتا ہے مگر وہ بہت محنت سے جالا بناتی ہے۔

سور: سور ایک گندا جانور ہے جس کو کھانا حرام ہے۔

دیمک: دیمک کا ذکر اس واقعے کے لحاظ سے کیا گیا ہے جب حضرت سلیمانؑ جنوں سے کام کرا رہے تھے اور ان کا انتقال ہوگیا مگر جنوں کو کافی عرصے بعد اس وقت پتا چلا جب دیمک نے حضرت سلیمانؑ کا عصا جس سے وہ کھڑے تھے کھا لیا اور وہ گر پڑے۔

وہیل مچھلی: وہیل مچھلی نے حضرت یونسؑ کو چالیس دن اپنے پیٹ میں رکھا تھا۔

بھیڑیا: بھیڑیے کو ایک خطرناک جانور کہا گیا ہے۔

18/11/2023

For sale location peshawar
What's up 03125252391

Alhamdullelah sold out cargo done peshawar to Gujranwala two brother ak 6 month ak 12 month
20/10/2023

Alhamdullelah sold out cargo done peshawar to Gujranwala two brother ak 6 month ak 12 month

15/10/2023

For sale location peshawar price 3000
Whats up 03125252391

30/09/2023

For sale Mashallah ache quality wale madiya h ando per start h choras naliya location peshawar whats up 03125252391

19/09/2023

Ak dost ka bohat bhader aur fighter murgha Mashallah aisa fighter h k jo shoq nahe b krte is k bahadare ko pasand krege

اپ دوستوں کے لیے کچھ بیماریاں اور اس کا علاج اج کل بہت نیا شوقین دوست جو اکثر یہ بات پوچھتے ہیں کہ اس بیماری کا کیا علاج...
14/09/2023

اپ دوستوں کے لیے کچھ بیماریاں اور اس کا علاج اج کل بہت نیا شوقین دوست جو اکثر یہ بات پوچھتے ہیں کہ اس بیماری کا کیا علاج ہے تو اس میں سارے سے علاج میرے خیال میں موجود ہے اپ اسے ہر وقت استعمال کر سکتے ہو انشاءاللہ اس سے اپ کے برڈ ضائع نہیں ہوگی ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیے اور میرے پیج کو لائک اور شیئر کریں شکریہ

14/09/2023

میرا سب سے پیارا پرندہ تقریبا چار سال پہلے یہ میرے پاس کھڑا تھا یقین کرو اس کی اصالت اس کی اواز اس کا چلنا اس کی کھیل ماری بہت نایاب پرندہ تھا جب میں نے اس کی بریڈ کی تقریبا اس کے میرے پاس سات بچے نکلے لیکن قسمت میں نہ تھا ایک بچہ بھی زندہ نہ رہا اور یہ میں نے ایک دوست کو بریڈ کے لیے دیا تو میرے دوست سے یہ مر گیا اس کی زندگی بس اتنی تھی لیکن جب بھی میں اس کے بارے میں سوچتا ہوں تو بہت یاد اتا ہے لوگوں کے پاس بہت اچھے اچھے برڈز ہوتے ہیں لیکن ہر ایک پرندہ اتنا نایاب نہیں ہوتا کچھ پرندے جو دل میں بس جاتے ہیں یہ ایک انکھ سے کھانا ہو گیا تھا فائٹ میں اور ابھی جو میں نے اس کی لڑائی کی یہ بھی ایک انکھ پر تھا لیکن ایک دوست کی غیرت کی وجہ سے میں نے اس کے ساتھ لڑایا اور یہ جیت گیا ور نہ اج کل کانا مرغا بہت مشکل سے لوگ لڑاتے ہیں پیارے دوستو میرے اس پیج کو لائک کیجئے شیئر کیجئے

اب بھادو ختم ھو رہا ھے,اگلے تین ماہ اصیل کی بریڈنگ کے اٸیڈیل دن ہیں۔ لیکن ھوتا یہ ھے کہ ھمارے پاس جو بریڈر مرغے ھوتے ہیں...
11/09/2023

اب بھادو ختم ھو رہا ھے,اگلے تین ماہ اصیل کی بریڈنگ کے اٸیڈیل دن ہیں۔ لیکن ھوتا یہ ھے کہ ھمارے پاس جو بریڈر مرغے ھوتے ہیں وہ ایج میں ذیادہ ھو چکے ھوٸے ھوتے ہیں جس کی وجہ سے مرغیوں کے نہایت قیمتی انڈے فرٹاٸل نہیں ھو پاتے اور اپ کو اتنی تعداد میں بچے نہیں ملتے۔ ایسے میں بریڈر مرغ کو اچھی خوراک دیں اور اس کے علاوہ وٹامن B12 مچھلی کے تیل کی گولیاں اور دانوں میں پھلیاں لال لوبیا اور دال کالے چنے اور جیسے راجما، مختلف دالیں جو روزانہ کھاتے ہیں مرغ میل کی خوراک میں اضافہ کرنا چاہیے۔ پھلیاں اور دال فائبر اور فولیٹ انڈوں میں بت بنانے کا ایک بڑا ذریعہ ہیں، یہ دونوں ہی صحت مند ہارمونل توازن کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہیں۔

پرندوں کی بریڈنگ اور بہت ساری بیماریوں کے لیے میڈیسن  اینٹی بایئٹک دوائیں اور طریقہ استعمال ...پرندوں کے شوق کے ساتهہ ان...
11/09/2023

پرندوں کی بریڈنگ اور بہت ساری بیماریوں کے لیے میڈیسن اینٹی بایئٹک دوائیں اور طریقہ استعمال ...

پرندوں کے شوق کے ساتهہ انکے علاج معالجے کی بهی ضروت پڑتی رہتی ہے . کیونکہ پرندوں کے شوقین سستے اور مہنگے پرندے پال رہے ہیں .

شوقین اس وقت بے بس نظر آتا ہے جب برڈز بیمار ہوتے ہیں . اور پهر علاج اور معالج ڈهونڈنے میں وقت درکار ہوتا ہے . اور بہت سارے لوگوں کو علاج اور میڈیسن کا پتہ نہیں ہے . اور پتہ کرتے کرتے برڈز کا پتہ جڑ جاتا ہے .

اور پهر بہت ساری دوائیں ایسی ہے جو صرف نام کی ہے کام کی نہیں . جس وجہ سے علاج ناکام ہو جاتا ہے .

یقینن زندگی موت اللہ کے ہاتهہ میں ہے . دوائی ایک حیلہ ہے اور وسیلہ ہے۔

اکثر برڈز کو آنکهوں کی بیماری . موشن لگ جانا . پیٹ میں کیڑے ہو جانا . پرندوں کی گروتهہ نہ ہونا .. کیلشم کی کمی کا ہونا .. پروں کا خراب ہونا . بریڈنگ کا رک جانا . . اور موسمی بیماریوں کا شکار ہو جانا ..

آیئے اب موضوع کی طرف ..

1 .... آنکهوں کی بیماری کے لیے ..

موسمی خرابی کی وجہ یا پهر پنجرے کی ناقص صفائی . یاپهر وائرس کی وجہ سے برڈز کی آنکهیں خراب ہو جاتی ہے .

علاج ...... ایسی صورت حال میں عرق گلاب کا استعمال ضرور کریں . اگر آنکهہ میں نہ ڈال سکیں تو شاور سے سپرے ضرور کریں . اور پهر بعد میں سوتی کپڑے کے ساتهہ انکهوں کو صاف کر دے ..

پهر یہ آئی ڈراپ کا استعمال کریں ..

1... میتها کلور ..

2.... ڈیکسا کلور آئی ..

آنکهوں میں پانی آنا آنکهہ کا سوج جانا . ان سب کے لیے ایک ڈروپ استعمال کریں . یعنی دونوں میں سے کوئی بهی دن میں دو بار ایک ایک ڈروپ استعمال کریں .. انشا اللہ فائدہ ہو گا ..

موشن کے لیے ....

برڈز اکثر موشن کا شکار ہو جاتے ہے پهر بہت ویک ہو جاتے ہے اور بعد میں مر جاتے ہے

1 ... سب سے پہلے اسکو علیحدہ کریں .
فلیجل سیرپ کا استعمال کریں ایک ڈروپ منہ میں ڈالیں ..

2 .. انٹکس بی .. یہ ٹیبلٹ ہے اسکا چوتها حصہ پانی میں ڈال کر دیں .

3. .. دیسی نسخہ بہت مفید تجربہ شدہ ہے ..

اجوائن کا قہوہ ... ایک چمچ اجوائن کو دو کپ پانی میں پکایئں جب ایک کپ رہ جائے تو استعمال کریں ..

1. پیٹ میں کیڑوں کا علاج ..

1 .. زینٹل سیرپ کا استعمال . ایک لیٹر پانی میں ایک چمچ ہفتے میں ایک بار بعد میں مہینے میں دو بار پهر مہینے میں ایک بار ..

2 ... سیب کا سرکہ ...

اسکا استعمال بهی بہت زیادہ مفید ہے پیٹ کے کیڑوں اور چربی کے لیے . ہفتے میں ایک بار پانی میں استعمال کریں ..

بریڈنگ کے لیے ...

جو برڈز بریڈنگ روک دیتے ہے یا پهر بہت کم بریڈ کرتے ہیں . انکے لیے صرف بریڈنگ سیزن میں استعمال کریں .. سردی کے موسم اور مناسب مقدار میں استعمال کریں ..

ایویان کیپسول . 600 ملی گرام . ایک کلو باجرے کو اچهی طرح صاف کر لیں پهر اس میں دو کیپسول ڈال کر کسی بند برتن یا پلاسٹک شاپر میں دو دن بند رکهیں . پهر روزانہ تهوڑا سا برڈز کو استعمال کروایئں . .

2. ... زیتون کا تیل .. اچهی کمپنی کا زیتون کا تیل کلو باجرے میں ایک چمچ ڈال کر استعمال کریں .

3.... عام لوگوں کے لیے . مچهلی کی تیل والے کیپسول دو عدد کلو باجرے میں استعمال کریں .

یہ سب انکے لیے جو بریڈ نہں کرتے . جو کر رہے ہیں انکو نہ دے . صرف سردی میں استعمال کریں ..

بریڈنگ سیزن میں کیلشیم کی کمی اور بریڈ بڑهانے کے لیے ..

1. .. سیرپ .کیلشیم بی ..

2. ... ریگنم سیرپ ..

ایک چمچ ہفتے میں ایک بار استعمال کریں بہترین بریڈ حاصل ہو گی .
یہ برڈز میں کیلشہم اور وٹامن کی کمی کو دور کرتا ہے . اس میں بہت سارے وٹامن پائے جاتے ہیں جو ہم برڈز کو عام طور پر استعمال نہیں کروا سکتے

آخری اور بہت ضروری میڈیسنز .. اینٹی بائیٹک ..

کسی بهی بیماری کی فورا روک تهام یعنی کنٹرول کیلیے . اینٹی بایئٹک کا استعمال کیا جا سکتا ہے . اور یہ ایمرجنسی کا کردار ادا کرتی ہے .
برڈز کی مختلف بیماریوں میں استعمال یعنی موسمی وجوہات کی بنا پر .

برڈز کو بخار کا ہونا . برڈز کا سست ہو جانا . گلے کی خرابی . پیٹ خراب ہونا .. وائرس کا حملہ ہونا . تیز اور ٹهنڈی ہوا سے برڈز کا بیمار ہونا . . وغیرہ وغیرہ ..
ان سب میں سے آپ کوئی بهی استعمال کر سکتے ہے . بہت ساری لکهہ رہا ہوں تانکہ کو ئی بهی فورا مل جائے . اور اینٹی بائیٹک اپنے پاس ہر وقت ضرور رکهیں۔

1. .. اوکسی این ففٹی ...

2 ... ٹائلو فرسن .....

3 ... ٹیٹرا کلور .. .

4. .. ٹائلو ڈوکسی ..

5 ... انروسم ....

6 ... ایموکسل ...

ان سب اینٹی بایئٹک میں سے آپ کوئی بهی استعمال کر سکتے ہے .. سب بہتریں ہے سب کا اچها رزلٹ ہے .

برڈز کی گروتهہ کے لئے .

کچهہ برڈز عام برڈز سے کمزور نظر آتے ہے خوراک یا بیماری کے حملے سے ویک ہو جاتے ہے .

1... میهتی پول ..

2. .. کیلشیم بی

3 ... ریگنم .

ان میں سے کوئی بهی استعمال کر سکتے ہے .

پرندوں کے پروں میں کیڑے . یعنی جویں پڑ جانا .

برڈز باربار خارش کرتے ہے پروں کو نوچتے اور پهلاتے ہے .. اور کمزور ہو جاتے ہے .

1. ... کو پیکس پاوڈر ..

اس پاوڈر کو برڈز کے پروں اور پوری باڈی پر لگایا جائے خاص طور پر پروں کے نیچے .
منہ اور آنکهوں کو بچا کر . ایک دو بار سے کیڑے مر جائے گے ..

شوقین بندہ اتنی محنت کر کے جوڑا لگاتا ہے ۔ انڈے دیتے ہیں پھر مرغی کو انڈوں پر بٹھاتے ہیں۔ بچے نکلتے ہیں تو ان کے جوان ہو...
10/09/2023

شوقین بندہ اتنی محنت کر کے جوڑا لگاتا ہے ۔ انڈے دیتے ہیں پھر مرغی کو انڈوں پر بٹھاتے ہیں۔ بچے نکلتے ہیں تو ان کے جوان ہونے تک محنت کرنی پڑتی ہے۔ جب جوان ہو جاتے ہیں شوقین بندہ سیل کرنے لگتا ہے۔ لینے والے شوقین ایسے ریٹ لگاتے ہیں کہ مالک پاؤں سے لے کر سر تک جل جاتا ہے۔ اللہ کے بندے اچھے اصیل کا گھر کی بریڈ کا 3000 کہتے شرم نہیں آتی۔ پھر کہتے ہیں ہم نے لڑانے ہیں اچھا پرندہ دکھاو اچھا پرندہ دیکھ کر ایک کٹ کا ریٹ لگاتے ہیں اگر اتنے اچھے تسلی والے پرندے چاہیے تو گھر بریڈ کرواو، آپ کے شوق کا پتہ چلے کہ جوڑا لگانے کی پہچان ہے یا گلیوں نالیوں میں آوارہ پھرنے والے مرغوں کے شوقین ہو

30/08/2023

میرے پاس دو پٹہے فار سیل ہے میرے ہوم بریڈ کے ہیں سب آپ دیکھ سکتے ہو جس بھائی کو سمجھ میں آئے صرف وہ لوگ رابطا کرے انشاء اللہ کوالٹی ایسی ہے کہ محنت ضائع نہیں ہوگی what's up 03125252391

28/08/2023

سمپل تیاری

سب سے پہلے ڈیورمنگ کریں صاف صفائی

اسکے بعد باجرہ صاف ستھرا ایک گھنٹے یا آدھا گھنٹہ سردیوں میں پانی سے گزار کر اچھی طرح سکھا کے دیں

پانچ سے آٹھ مغذ پستے روزانہ یا پانچ بادام روزانہ صبح پانی میں بھگو کر شام کو پانی سے نکال کر چھلکے اتار کر ٹکڑے کر کے دے دیں بادام ملا ہے اسکے سائیڈ ایفیکٹ ہیں جبکہ پستہ چھالا ہے سائیڈ ایفیکٹ کم ہیں طاقت اور مستی دیتا ہے

چار پانچ گھنٹے روزانہ آزادی

پرندے کو خوش رکھنا ہے پرندہ شدت سے مٹی میں نہا رہا ہو سمجھ جائیں پرندہ خوش ہے
صبح صبح ٹھنڈے پانی کی پھواریں
صبح صبح دانہ کھانے سے پہلے ٹورا دیں پہلے دن دو منٹ پھر دو تین دن بعد تین منٹ پھر پانچ منٹ پھر چھ منٹ پھر سات پھر آٹھ بس تاکہ برندے میں سٹیمنا بن جائے اور وہ پانچ سے سات منٹ کا پانی آرام سے نکال لے
بھگانا نہیں ہے نارمل پیچھے چلنا ہے بس رکنے نہیں دینا
ٹورے کے بعد اچھی طرح ہاتھ پلا کر کے تھکن اتارنی ہے
دانہ ٹورے کے دو تین گھنٹے بعد دینا ہے مطلب چھ بجے ٹورا دیتے ہیں تو ساڑھے آٹھ یا نو بجے دانہ دیں
بڑا مرغا ہے تو ایک ٹائم دانہ دیں چوبیس گھنٹے میں اگر دو ٹائم دیتے ہیں تو ہاتھ ہولا رکھ کے دیں وزن کا خاص خیال کریں
اگر چھوٹا مرغا ہے تو اسے دو ٹائم دانہ دیں ہاتھ ہولا رکھ کے وزن نہ بڑھنے دیں
ہر پانچ دن بعد ایک دیسی انڈہ پھینٹ کے پلائیں وٹامن ڈی ہے ٹانگوں کی طاقت
دھوپ میں کھڑا کریں دو تین گھنٹے اچھی طرح دھوپ لگوائیں آگے پانی رکھ دیں
رات کو دو تین گھنٹے اٹھائیں
ہر پانچ دن بعد کڑوا کریں تلخی ملائش ساتھ ساتھ ختم

آنولے کا مربع آدھی گلٹی رات کو پانی میں بھگو کے رکھ دیں اسکا شیرہ پانی میں ختم ہو جائے گا صبح پانی سے نکال کے نچوڑ کے ٹکڑے کرکے کھلا دیں یہ بادام یا مغذ پستے کی گرمی ختم کرتا آئے گا اور پرندے کو اندر سے طاقت دیتا آئے گا

پرندے کو مکمل فٹ کریں پرندے میں کوئی کمی کوتاہی نہ رہے
فائیٹ سے ایک ہفتہ پہلے خوراک بند کرکے آدھی گولی ڈسپرین کی پلائیں موٹی خوراکوں سے خون گاڑھا ہو جاتا ہے خون گاڑھا ہو جائے تو پرندہ سست ہو جاتا ہے ڈسپرین خون پتلا کر دیتی ہے ملائش ختم کر دیتی ہے ساتھ کڑوا کریں خوراک بند کر کے سمپل باجرے پہ آ جائیں اور آنولے کا مربع بس

فائیٹ سے ایک ہفتہ پہلے متھکوبال انجیکشن لے لیں روزانہ ایک پوائنٹ لگائیں اسے پورا یکدم نہ لگائیں تاکہ تلخ نہ ہو جائے تھوڑا تھوڑا اسکے جسم میں انجیکٹ کریں تاکہ سارا آرام سے چار پانچ دن اسے جسم میں رچ جائے اور پرندے کو کوئی نقصان بھی نہ دے تیاری میں جو کمی کوتاہی ہو گی متھکوبال اسے پوری کر دے گا

یاد رکھیں ہر بندے اور مرغے کی الگ الگ تیاری ہوتی ہے
یہ ناممکن ہے کہ دو الگ خون اور جسامت و وزن کے مرغوں کو بندہ ایک ہی روٹین میں رکھ کر بہترین تیار کرسکے تین کلو والے کی الگ تیاری پچیس سو گرام والے کی الگ تیاری پرندے کو چیک کرنا پڑتا ہے کہ ٹھنڈے مزاج کا ہے یا گرم پھر اسی روٹین پہ رکھ کر اسے تیار کرنا ہوتا ہے خوراک دانے کی کمی بیشی وغیرہ

تیار کرنا شوقین کا کام ہے پرندے میں کوئی فالٹ نہ ہو باقی آگے لڑتا بلڈ ہے

ہاں تیاری سے پہلے ایک اہم بات

پرندے کا اچھا اور خاندانی ہونا لازمی ہے

فانی...

28/08/2023

کبھی اونٹ اور بکرے کا مقابلہ دیکھا ہے

18/07/2023

For sale note sirf beta for sale h baap 2 time winner h per ab ye is jahan m nahe rha aur beta for sale k liye available h aur ak phata aur ak phatty for sale h location Mardan what's up number
0314 9902007 sirf what's up per contract kre no inbox

آج کا سب سے خوبصورت پکچر ماشاء اللہ بہت خوب ♥️
10/07/2023

آج کا سب سے خوبصورت پکچر ماشاء اللہ بہت خوب ♥️

سب ٹائیگرز ہر فورم سے Ary چینل کا بائیکاٹ کریںاب ARY کو اپنی اوقات دیکھاؤ کپتان کے سپاہیوں 💪✌️
08/07/2023

سب ٹائیگرز ہر فورم سے Ary چینل کا بائیکاٹ کریں

اب ARY کو اپنی اوقات دیکھاؤ کپتان کے سپاہیوں 💪✌️

گرمیوں کے موسم میں مچھر کے کاٹنے سے چوزوں کے منہ پہ دانے بن جاتے ہیں جو کہ آہستہ آہستہ پورے منہ کو لپیٹ لیتے ہیں اور ان ...
05/07/2023

گرمیوں کے موسم میں مچھر کے کاٹنے سے چوزوں کے منہ پہ دانے بن جاتے ہیں جو کہ آہستہ آہستہ پورے منہ کو لپیٹ لیتے ہیں اور ان دانوں کے درد کی تکلیف اتنی ھوتی ہے کہ چوزوں کو بخار ہو جاتا ہے بہت جلدی مرنا شروع کردیتے ہیں ہر شوقین نے اپنا علاج تجویز کیا ھوتا ہے لیکن وہ ریزلٹ نہیں ملتا جو کہ بندے کی خواہش ھوتی ہے تو میرا ذاتی تجویز کردہ نسخہ جو کہ سو فیصد اچھا ریزلٹ دیا ہے متاثرہ چوزوں کو الگ کرکے پانی میں نمک ڈال کے روئی کی مددسے اچھی طرح رگڑ کے ہلکے ہلکے زخم بھی ھوجائیں تو کوئ مسئلہ نہیں اوپر کینالوگ ٹوپ لگا دینی ہے لیکن روزانہ شام کو لگانی ہے اگر چوزہ چالیس دن یا اس سے بڑا ہے تو انسولین والی سرنج سے آدھا پوائینٹ ٹائیجنٹ انجکشن گوشت میں لگا دینا ہے اگر چوزے چھوٹے ہیں تو پھر منہ میں ایک قطرہ تین دن ڈالنا ہے بہت اچھا ریزلٹ ملے گا یہ نسخہ منہ کی زہرباد منہ میں چھالے گلے کا پک جانا جس سے مرغ منہ کالا کرکے چھینکتے رہتے ہیں دو دن منہ میں انگلی کی مدد سے اچھی طرح مسل دوگے اور بڑے مرغے کو دو پوائینٹس ٹائی جینٹ لگا دو گے آپکی سوچ سے بھی اچھا ریزلٹ دے گا انشاءاللہ اس مرض کیلئے بہت عرصے سے استعمال کر رہا ہوں کمال چیز ہے لیکن نسخہ استعمال شام کے بعد کرنا ہے تاکہ مرغا اسکے بعد خوراک یا پانی نہ پیئے ویسے مرغ کے معدہ کے لیئے بھی کوئ سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے نیچے ویڈیو میں چوزہ 80فصد ریکور ھوچکا ہے اس سے پہلے دو چوزے مکمل فٹ ھو گئے ہیں اور چوزوں کو مچھروں سے بچاؤ نیاز بو کی ٹہنی یا کپڑے پہ ڈیزل ڈال کے پنجرے میں لٹکا دیا کرو❤️جزاک اللہ

25/06/2023

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard!

Hassan Hassan, Qamar Hayat, Naveed Gujjar, Abdullah Khan, Rana Sufyan Rana Sufyan, Mazhar Iqba, Jafor Ubxns, Azmudden Khan, Khan Khan, RizWan Khan, Jangan Jangan, Usman Vee Usman Veer

25/06/2023

For sale location peshawar what's up yaha per akr check per ly jao cargo per koi yaqeen nahe krta aur customer ko motmain krna aj kal fradio k waja say bohat mushkil h
03451585584

04/06/2023

For sale choras naliya white nok ando k guaranty honge inshallah abhe kruk say faregh ho rahe h mazboot gand jorl location peshawar what's up 03451585584

اسلام علیکمتو دوستوں کیسے ہو آپ سب.جن بھائیوں نے پاک ورلڈ اصیل پیج کو لائیک  کیا ہے انکا دل سے شکریہ نئے دوستوں کو خوش آ...
22/05/2023

اسلام علیکم
تو دوستوں کیسے ہو آپ سب.
جن بھائیوں نے پاک ورلڈ اصیل پیج کو لائیک کیا ہے انکا دل سے شکریہ نئے دوستوں کو خوش آمدید .

کچھ ایسی ادویات جو ہر شوقین بھائی کے پاس موجود ہونی چاہیے اللّٰہ نہ کرے کبھی اچانک پرندوں کو کوئی مسلہ بن جائے تو فوراً بیماری کو پکڑا جائے

injection Or Panadol syp
یہ دونوں ادویات بخار میں فوری اثر کرتی ہے
#2 Lincomycin cap ya tetracycline cap
یہ دونوں ادویات نزلہ زکام میں استعمال کی جاتی ہے
#3 Lilac syp laxoberon tab
یہ دونوں ادویات پرندوں کی پوٹ بند اور قبض میں استعمال ہوتی ہیں
#4 Methicobal or neurobion injection
اگر پرندہ اچانک ٹانگوں سے بیٹھ جائے تو یہ دونوں انجیکشن اس بیماری کیلئے بہت اچھے ہیں دونوں میں سے ایک لگانا ہے
#5 Evion Cap Serbax z
بریڈ کیلئے یا نر مادہ کے جرثومے بنانے کیلئے استعمال ہوتی ہے
#6 Sengobion cap
اس دوا کو دینے سے اصیل پٹھے پٹھیاں صحت مند اور اعصابی طور پر مضبوط رہتے ہیں اور جسم کو فربہ کرتے ہیں
#7 Flygel syp
سفید پانی والی اور سبز پانی والی بیٹھ اس شربت تو دینے سے ختم ہو جاتی ہیں

#نوٹ صوابی سے سنی بھائی کی خوبصورت مادی کا شوک کرے
مزید اچھے شوق اور پرندوں کی بیماریوں پر رہنمائی کیلئے پیج کو لائیک فالو اور شئیر کجیئے

نوٹ تمام ادویات کا استعمال بیماری کو دیکھ کر دینا ہے
اگر لکھنے میں کوئی کوتاہی ہوئی ہو تو معزرت خواہ ہوں
آ پکا بھائی شیر محمد

Address

Peshawar
24350

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak world aseel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pak world aseel:

Videos

Share

Category


Other Urban Farms in Peshawar

Show All