Zohaib Khan Birds

Zohaib Khan Birds Zohaib khan Birds
(3)

01/06/2024
Good morning  🌺❤🌹درختوں پر لگا سارا پھل آپ کیلئے نہیں ہے ایک بڑے حصے پر ان پرندوں کا استحقاق ہے جو بول نہیں سکتے لیکن خد...
24/05/2024

Good morning 🌺❤🌹
درختوں پر لگا سارا پھل آپ کیلئے نہیں ہے ایک بڑے حصے پر ان پرندوں کا استحقاق ہے جو بول نہیں سکتے لیکن خدا نے انہیں بھی پیٹ دے رکھا ہے لہٰذا درختوں سے پھل اتارتے ہوئے پرندوں کو مت بھولیi

"کونج کی کہانی کونج کی زبانی"مارچ شروع ہوتے ہی میں اپنی ہجرت کی سفر پر گامزن ہوتا ہوں تو وہیں میرے خلاف شکاریوں کی مارچ ...
22/03/2023

"کونج کی کہانی کونج کی زبانی"

مارچ شروع ہوتے ہی میں اپنی ہجرت کی سفر پر گامزن ہوتا ہوں تو وہیں میرے خلاف شکاریوں کی مارچ بھی شروع ہوجاتی ہے ، میری نسل کشی کے لیے تیاریاں پکڑلی جاتی ہیں قبیلوں کے قبیلے شہروں کی طرف کارتوس شاٹ گن لینے کی طرف چڑھ دوڑتے ہیں، فیکٹریوں کی طرف سے پہلی ہی کثیر مقدار میں مَال اور کارتوس تیار ہوا ہوتا ہے، ہوبہو مجھ جیسے بے جان پرندے تیار کرلئے جاتے ہیں اور میری ہم سَفروں جیسے آواز کی نکل بھی تیار کرلی جاتی ہے اپنی بائک اور جیپ گاڑی کو ریگستانی علاقوں کے معیار کے مطابق ڈھال لیا جاتا ہے اور پھر ہر کوئی اپنے اپنے قسم کے جال تیار کرکے میری آمد کی بے بسی سے انتظار میں ہوتا ہے۔
میں معصوم فقیر صفت اور مہمان پرندہ اپنے ٹولے کے ساتھ اپنے ہجرت کے سفر پر گامزن ہوتا ہوں طویل مسافت کی تھکاوٹ سے رات کے پہر اپنے نسل جیسی آواز اپنی کان میں پڑنے پر اسے اپنا سمجھ کر بیٹھنے کی کوشش کرتا ہوں تو کارتوس کے چِھروں سے بُھنا جاتا ہوں، پیاس لگنے پر جب کسی دور و بیابان علاقے میں موجود پانی کو دیکھ کر اس کی طرف پیاس بجھانے کی آس لِئے جب میں بیٹھنے کی کوشش کرتا ہوں تو وہاں موت پہلے ہی میری مُنتظر ہوتی ہے ، میں زخمی ہوکر ریگستانی علاقوں میں سسکتا اور تڑپتا رہتا ہوں اور کسی مدد سے بے اُمید ہوکر مرجاتا ہوں ،کبھی کبھار اپنی ہمسفر ساتھی کی کھونے کی غم اور تلاش میں اِدھر ادھر بھٹکتا رہتا ہوں ، آہ و زاریاں کر رہا ہوتا ہوں، کبھی میں جال میں پھنس جاتا ہوں خریدوفروخت کا حصہ بن جاتا ہوں اور پھر ایسے گھر میں پھینک دیا جاتا ہوں جو میری نہیں ہوتی، میری گھر اوپر اڑتی فضاؤں میں ہے ، میری موج کٹے ہوئے پَروں میں نہیں بلکہ اپنے پر گھمانے میں ہے

ماضی میں اسی سرزمین پہ میری آمد پر مجھے یہاں کے باسیوں نے خاص کر بلوچی شاعروں نے اپنی خوبصورت شعر سے ہمیشہ خوش آمدید کہا میری میٹھی بولی کی تعریف میں قصیدے لکھے اور ہجرت کی سفر کے لئے نیک تمنائیں دیں کسی نے مجھے محبت وفا اور بہترین ساتھی کی علامت قرار دیا کسی نے معصوم اور فقیر پرندے کا لقب دیا تو کسی نے میری میٹھی بولی کو اپنی شاعری کا زینت بنا لیا لیکن اب کے میزبانوں نے میری مہمان نوازی میری پیاری اور میٹھی بولی والی نسل کو ہر سال لاکھوں کروڑوں کے تعداد میں صرف شوق پورا کرنے کی مد میں مار کے کی، ہر کسی نے مجھے مار کر ایک سیلفی بنا کر فیسبک پر اپلوڈ کرکے خود پر شکاری کا لقب لگانے تک مجھے محدود کردیا ہے ہر کسی نے ایک دوسرے کے مقابلے میں زیادہ کونج مارنے کی ریکارڈ قائم کرنے کی ٹھان رکھی ہے۔

میں اس بات کا اعتراف بجا کرتا ہوں اور مانتا ہوں کہ میں مجبوری کی صورت میں شکار کے لئے حلال ہوں پر کیا آپ مجبور ہیں؟ کیا آپ پر آفت آن پڑی ہے ؟ قحط ٹوٹ پڑی ہے؟ کیا آپ بھوک سے مر رہے ہیں کہ مجھ مہمان کو ہی مار رہے؟ کیا آپ کے پاس وسائل نہیں ہیں؟ آپ کے پاس کارتوس بائیک شاٹ گن کے پیسے ہیں شہر جاکر گوشت خریدنے کے پیسے نہیں ؟ میری گوشت میں تو وہ لزت بھی نہیں ، سیدھا سادھا کیوں نہیں کہتے میری پیاری نسل کو مارنے تمہیں میں مزہ آتا ہے

اے پیارے انسانو مُجھے بخش دو اور میری نسل کو بچا لو کہ میری پیاری نسل کو اپنی شوق کی نظر نہ کرو، میں اِس رویے سے معدومیت کے خطرے سے دوچار ہونے جارہا ہوں اپنی میٹھی بولی اپنی فقیرانہ چال کو لے کر کہیں گم سم ہونے جارہا ہوں اور پھر تمہاری آنے والی نسل مجھے مارچ کے مہینے میں آسمان کے فضاؤں میں نہیں دیکھ پائے گی، میری میٹھی آواز سے محروم ہو جائے گی، میری قطاروں کو دیکھنے کو ترسے گی اور پھر میری دیدار کی طلب اور یاد میں شاعری ہوگی دوہڑے بیان ہوں گے پر تب تک میں اپنی وجود کے ساتھ نایاب اور ناپید ہوچکا ہوں گا

"میں ہوں کونج او
یہ رہی میری ہجرت کے سفر کی ادھوری کہ م

سب شکاری دوستوں سے گزارش ہے کہ اب تیتر،چکور،سی سی تمام  مقامی پرندوں،اسی طرح خرگوش اور دیگر جانوروں کی بریڈنگ کا سیزن  ش...
27/02/2023

سب شکاری دوستوں سے گزارش ہے کہ اب تیتر،چکور،سی سی تمام مقامی پرندوں،اسی طرح خرگوش اور دیگر جانوروں کی بریڈنگ کا سیزن شروع ہوگیا ہے-برائے مہربانی اس دوران شکار کرنے سے گریز کریں-اس کائنات کو اللہ نے کامل،مکمل,خوبصورت اور متوازن بنایا ہے-اس میں عدم توازن ہماری بے اعتدالیوں سے آتا ہے-اسراف و تبذیر سے اجتناب کیجئے-البتہ سفری پرندوں کے شکار پر پابندی نہیں ہے-اللہ کریم نے یہ سب نعمتیں ہمارے لئے پیدا کی ہے-لیکن ہمارے غلط رویّوں نے اس دنیا کو کئی بحرانوں سے دوچار کردیا ہے-مقامی پرندوں اور جانوروں کی نسل بچاکر اپنے مستقبل کا خیال رکھیں-

تجربہ سے پتہ چل رہا ہے کہ اگر لمپی اسکین میں پاوں میں سوجن شروع ہوجائے اور جانور چارہ چھوڑ جائے تو وہ اس جانور کا The en...
10/08/2022

تجربہ سے پتہ چل رہا ہے کہ اگر لمپی اسکین میں پاوں میں سوجن شروع ہوجائے اور جانور چارہ چھوڑ جائے تو وہ اس جانور کا The end ہوتا ہے

جس جانور کا انکھ سے پانی نکلے اور بخار 104-105 ہوجائے تو فورا
ائیور مکٹین , ایوول , لاکسن اور انٹی بائیوٹک لگائے
تو لمپی فورا ختم ہوتا ہے

یہ تصویر ایک ویٹرنری ہاسپٹل آسٹریلیا کی ہےجہاں پے وہ ایک طوطے کی CT scan کروارہے ہیں ، جسے Aspergillosis قسم کی اہک بیما...
29/07/2022

یہ تصویر ایک ویٹرنری ہاسپٹل آسٹریلیا کی ہےجہاں پے وہ ایک طوطے کی CT scan کروارہے ہیں ، جسے Aspergillosis قسم کی اہک بیماری ہے۔ ترقیافتہ ملکوں میں جانوروں کا بہت خیال رکھا جاتا ہے اور اسے بہترین علاج بھی دئیے جاتے ہیں اور وہاں کے ڈاکٹرز بھی بہت قابل ہوتے ہیں ۔
انشا اللہ میرا بھی ارادہ ہے کے ایک بہترین ویٹرنری ہاسپٹل بناوں مستقبل میں، جس میں ہر قسم جانور بلخصوص پرندوں کا بہترین علاج ہوں تاکہ لوگوں اپنے شوق کو نہ کھوئے ۔۔

یہ تصویر ان لوگوں کے لئے سبق ہے جو پہلے تو آسٹریلین طوطے شوق سے گھروں میں لاتے ہیں پھر گھر والوں کے منع کرنے پر یا لوگوں...
22/06/2022

یہ تصویر ان لوگوں کے لئے سبق ہے جو پہلے تو آسٹریلین طوطے شوق سے گھروں میں لاتے ہیں پھر گھر والوں کے منع کرنے پر یا لوگوں کی باتوں میں آ کر گناہ کے ڈر سے انہیں آزاد کر دیتے ہیں جبکہ پنجروں میں کئی کئی سال تک زندہ رہ سکنے والا آسٹریلین طوطا باہر کھلی فضا میں بمشکل چند گھنٹے ہی زندہ گزار پاتا ہے کیونکہ نسل در نسل پنجروں میں رہنے کے بعد آسٹریلین طوطوں کیلئے لمبی اڑان بھرنا ممکن نہیں رہا. وہ تھوڑا سا اڑ کر نیچے گر پڑتے ہیں جہاں وہ کسی جانور یا شکاری پرندے کا نوالہ بن جاتے ہیں اور پاکستان میں آسٹریلین طوطوں کے زندہ رہنے کیلئے کھلی ہوا اور ماحول سازگار ہی نہیں ہے، اسلئے انہیں پنجروں میں بند رکھنے میں نہ تو کوئی برائی ہے اور نہ ہی اس کا نہ کوئی گناہ ہوتا ہے۔
ہاں البتہ آپ کوئی آزاد پرندہ مثلاً دیسی چڑیا وغیرہ جو آزاد رہنا پسند کرتا ہو اس کو آپ قید نہیں کر سکتے

For ground birds only
03/02/2022

For ground birds only

For Ground birds
03/02/2022

For Ground birds

13/01/2022

Guess the name

💊 نزلہ/ریشہ/خُرکن کا علاج 💊 اکثر فارمر اور شوقین حضرات بدلتے موسم میں جب اس قِسم کی بیماری آتی ہے تو ایک ای دوائی دے کر ...
22/10/2021

💊 نزلہ/ریشہ/خُرکن کا علاج 💊
اکثر فارمر اور شوقین حضرات بدلتے موسم میں جب اس قِسم کی بیماری آتی ہے تو ایک ای دوائی دے کر علاج کرنا چاہ رے ہوتے ہیں، جب کہ ان سبکا علاج مُخطلف سٹیجز میں بڑھتا جاتا ہے اور دوائی بھی مُخطلف ہوتی ہے۔

# نزلے کےلئیے علاج:-
وِبرامائیسین ( Vibramycin ) 100mg ایک کیپسول ایک لِٹر پانی میں صُبح شام استعمال کریں۔

# خُرکن یا # کَھرکَھر کےلئیے:-
اریتھروسِن ( Erythrocin ) 500mg ایک گولی دو لِٹر پانی میں پیس کر مِکس کر لیں اور صُبح/شام دیں۔

# ریشے کے لئیے:-
لِنقوسِن سِیرپ ( Lincocin Syrup ) 250mg کا ایک ( سی سی/ایم ایل ) ایک لِٹر پانی میں مِکس کرکے صُبح/شام پلائیں۔

٭٭٭ # نوٹ:-
تمام ادویات کا استعمال تین دِن یا پانچ دِن تک کورس کروائیں۔

🙏 # دُعاؤں کا # طلبگار 🙏

ZOHAIB KHAN BIRDS

Address

Peshawar

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

03428551974

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zohaib Khan Birds posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category


Other Pet Supplies in Peshawar

Show All