06/02/2024
8 فروری کو چھٹی ہے
آپ اسے قومی تہوار کی طرح منائیں
صبح نماز ادا کریں پاکستان اور قوم کی ترقی کے لیئے دعا کریں گھر آ کر سویوں سے ناشتہ کریں تمام اہل خانہ بشمول بچوں کے پولنگ سٹیشن کی راہ لیں
رستے میں بچوں سے پاکستان زندہ باد کے نعرے ،
قومی اور ملی ترانوں کا ورد کرتے ہوۓ پولنگ سٹیشن پہنچیں
کوشش کریں گھر میں کوئ رہ نہ جاۓ
پولنگ سٹیشن کی حدود میں داخل ہو کر
نون لیگ کے پولنگ کیمپ سے جا کر ووٹ کی پرچی لیں
بریانی یا قیمے والے نان سے ناشتہ کریں
پھر پیپلز پارٹی کے کیمپ میں جائیں
وہاں سے کوک یا پیپسی کی بوتل پیئیں
وہاں سے جمیت العلماۓ اسلام کے کیمپ سے حلوے کی پلیٹ کھاتے ہوۓ آگے بڑھیں
پولنگ سٹیشن کے دروازے پر شیر نوجوان کھڑے ہونگے
وہاں ان کے ایس پی کے حق میں معہ فیملی ایک زوردار نعرہ لگائیں
بچوں کو دروازے پہ کھڑا کر کے اندر جا کر
جس امیدوار کو دل مانے اسے ووٹ دیں
کیونکہ اس دفعہ ووٹ آپ نے اپنے آپ کو ، اپنے ضمیر کو دینا ہے
وہاں سے باہر آکے اپنے بچوں کے ساتھ اپنے حق میں ایک نعرہ لگائیں کہ آج آپ نے 76 سالوں میں پہلی بار اپنے آپ کو ووٹ دیا ہے
آپ نے اس دفعہ 8 فروری
کو ضرور ووٹ کا حق استعمال کرنا ہے
چاہے کچھ بھی ہو
کسی کو سزا ہو یا کسی کو ملک بدر کیا جاۓ
آپ نے ووٹ ضرور دینا ہے
پاکستان پائندہ باد
copied