Pure aseel magazine

Pure aseel magazine 03055200053 (WhatsApp only) Only quality AMROHA and MEERTHI blood aseels will be shown InshAllah

MASHALLAH ALHAMDOLILLAH
01/02/2025

MASHALLAH ALHAMDOLILLAH

01/02/2025

*بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ*
*(وَصَلَّی اللہُ عَلَی النَّبِیِ الکَرِیم)*

*حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:*
*’’ تم میں سے کون ہے جسے اپنے وارثوں کا مال اپنے مال سے زیادہ پسند ہے؟صحابہ کرام نے عرض کیا: ہم میں سے ہر ایک کو اپنا مال اپنے وارثوں کے مال سے زیادہ پسند ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک اس کا مال تو وہ ہے جو اس نے آگے بھیجا جبکہ وہ مال جو اس نے پیچھے چھوڑا وہ اس کے وارثوں کا ہے۔‘‘*
*(مشکوٰۃ:5168)*

MASHALLAH ALHAMDOLILLAH

*بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ**(وَصَلَّی اللہُ عَلَی النَّبِیِ الکَرِیم)**اُم المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ...
30/01/2025

*بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ*
*(وَصَلَّی اللہُ عَلَی النَّبِیِ الکَرِیم)*

*اُم المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:*
*" اللہ تعالیٰ اُن لوگوں پر رحمت نازل کرتا ہے اور فرشتے اُن کیلئے دعائے خیر کرتے ہیں جو (نمازِ باجماعت میں) صَفوں کو ملاتے ہیں،اور جو شخص صَف میں موجود خالی جگہ پُر کرے گا،اس کے بدلے اللہ تعالیٰ اُس کا درجہ بلند فرمائے گا۔"*
*(ابنِ ماجہ:995)*

*بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ**(وَصَلَّی اللہُ عَلَی النَّبِیِ الکَرِیم)**حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت...
30/01/2025

*بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ*
*(وَصَلَّی اللہُ عَلَی النَّبِیِ الکَرِیم)*

*حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:*
*’’ میری امت میں، امت پر سب سے زیادہ رحم کرنے والے ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں، اور اللہ کے دین میں سب سے سخت عمر رضی اللہ عنہ ہیں، سب سے زیادہ سچی حیاء والے عثمان رضی اللہ عنہ ہیں، زیادہ بہتر فیصلہ کرنے والے علی رضی اللہ عنہ ہیں، اللہ کی کتاب کے زیادہ عالم ابی بن کعب رضی اللہ عنہ ہیں، حلال و حرام کا زیادہ علم رکھنے والے معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ ہیں اور علم میراث کے زیادہ ماہر زید بن ثابت رضی اللہ عنہ ہیں.سنو! ہر امت کا ایک امین ہوتا ہے اور اس امت کے امین (دیانت دار فرد) ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ ہیں۔‘‘*
*(ابنِ ماجہ:154)*

MASHALLAH ALHAMDOLILLAH
29/01/2025

MASHALLAH ALHAMDOLILLAH

*بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ**(وَصَلَّی اللہُ عَلَی النَّبِیِ الکَرِیم)**حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے...
28/01/2025

*بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ*
*(وَصَلَّی اللہُ عَلَی النَّبِیِ الکَرِیم)*

*حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:*
*’’ اے لوگو ! اللہ سے ڈرو اور اچھے طریقے سے (اعتدال کے ساتھ) روزی طلب کرو کیونکہ کوئی انسان اپنا رزق پورا کیے بغیر نہیں مرے گا اگرچہ اس (رزق کے حصول) میں دیر ہو جائے،چنانچہ اللہ سے ڈرو اور اچھے طریقے سے روزی طلب کرو،جو حلال ہے وہ لے لو، اور جو حرام ہے وہ چھوڑ دو۔‘‘*
*(ابنِ ماجہ:2144)*




@@

27/01/2025

MASHALLAH ALHAMDOLILLAH

26/01/2025

*بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ*
*(وَصَلَّی اللہُ عَلَی النَّبِیِ الکَرِیم)*

*حضرت ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں دوسرے کی تعریف کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا:*
*’’ تو نے اپنے ساتھی کی گردن کاٹ دی ۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ تین بار فرمایا، پھر فرمایا:’’ اگر کوئی اپنے کسی ساتھی کی مدح کرنا ہی چاہتا ہو تو چاہیے کہ یوں کہے:’’ میں اسے یوں سمجھتا ہوں کہ وہ ایسے ایسے ہے اور اللہ کے علم کے مقابلے میں، مَیں اس کی صفائی نہیں دیتا۔‘‘*
*(ابوداؤد:4805)*
*وضاحت: مطلب یہ ہے کہ میں اس کا ظاہر دیکھ کر ایسا کہہ رہا ہوں، رہا اس کا باطن تو اس کا علم اللہ ہی کو ہے۔*

*بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ**(وَصَلَّی اللہُ عَلَی النَّبِیِ الکَرِیم)**سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روای...
25/01/2025

*بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ*
*(وَصَلَّی اللہُ عَلَی النَّبِیِ الکَرِیم)*

*سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہےکہ حضور نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا:*
*" حکمرانوں کے لیے تباہی ہے، ان کے ماتحت افسروں اور کارندوں کے لیے ہلاکت ہے، دنیا میں جن لوگوں کو امین سمجھ کر امانتیں ان کے سپرد کی گئیں، ان کے لیے ہلاکت ہے، یہ لوگ قیامت کے دن تمنا کریں گے کہ کاش ان کے سر کے بال ثریا ستارے کے ساتھ باندھ دئیے جاتے اور یہ آسمان اور زمین کے درمیان لٹکتے رہتے اور یہ ذمہ داری قبول نہ کرتے۔"*
*(مسند احمد:10769)*

*وضاحت: اربابِ حکومت اور دوسرے عہدیداران اس حدیثِ پاک کا بدرجہ اتم مصداق ہیں انتہائی شاز و نادر شخصیات کے علاوہ ہر کوئی جانبداری اور رشوت خوری میں مبتلا ہےقوم کے خزانوں کے منہ مخصوص ہستیوں کیلئے کھلے ہوئے ہیں۔*


24/01/2025

MASHALLAH ALHAMDOLILLAH
Jumma mubarik

*بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ**(وَصَلَّی اللہُ عَلَی النَّبِیِ الکَرِیم)**۩." حضرت ابو ذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بی...
23/01/2025

*بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ*
*(وَصَلَّی اللہُ عَلَی النَّبِیِ الکَرِیم)*

*۩." حضرت ابو ذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن سردی کے موسم میں باہر تشریف لے گئے اور درختوں کے پتے (خزاں کے سبب سے) از خود جھڑ رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک درخت کی دوٹہنیوں کو پکڑا (اور ہلایا) تو ایک دم اس کے پتے جھڑنے لگے، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا: اے ابو ذر ! میں نے عرض کیا حاضر ہوں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب مؤمن بندہ خالص اللہ تعالیٰ کے لئے نماز پڑھتا ہے تو اس کے گناہ ان پتوں کی طرح جھڑ جاتے ہیں۔"*
*(مشکوٰۃ:576،معارف الحدیث:480)*

*بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ**(وَصَلَّی اللہُ عَلَی النَّبِیِ الکَرِیم)**۩.حضرت ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے ...
23/01/2025

*بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ*
*(وَصَلَّی اللہُ عَلَی النَّبِیِ الکَرِیم)*

*۩.حضرت ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:*
*" اللہ تعالیٰ صرف اس عمل کو قبول فرماتا ہے جو خالص اس کے لیے کیا جائے اور صرف اس کی رضا مندی مقصود ہو."*
*(سنن نسائی:3142)*

*۩.حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:*
*" اللہ تعالیٰ جس کی بھلائی چاہتا ہے اسے دین میں فہم و بصیرت عنایت کر دیتا ہے."*
*(ابنِ ماجہ:220)*

MASHALLAH ALHAMDOLILLAH
21/01/2025

MASHALLAH ALHAMDOLILLAH

21/01/2025

Marathi young male

Address

Rawalpindi

Telephone

+923055200053

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pure aseel magazine posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category