Vital Veterinary Clinic

Vital Veterinary Clinic Consultant Veterinary Physician & Surgeon
(4)

02/04/2024

Alhamdulillah 50th Successful MPD ✅

15/03/2024

Give your diagnosis!
History is absent, no change in temperature!
Other signs; sub lingual swelling

02/02/2024

Mastitis (ساڑو)
اگر کسی جانور کے حیوانہ میں سوزش ہو جاۓ تو اس کا علاج بروقت شروع کریں!
غفلت کے باعث جانور کا تھن بھی بند ہو سکتا ہے اور حیوانہ بھی ضائع ہو سکتا ہے!
اپنے جانوروں کی حفاظت کریں!

20/01/2024

Hypothermia/ Fog Fever
سردی کا بخار
اپنے جانوروں کو سردی سے محفوظ رکھیں!
جانوروں کو ٹھنڈی ھوا سے بچائیں!
پینے کےلۓ تازہ پانی مہیا کریں!
گُڑ کا استعمال لازمی کریں!

12/01/2024
اپنے سونے والے جانور کو آخری مھینے میں ھر سات دن بعد 10 سی سی انجیکشن AD3E لگائیں گرمی ھو چاھے سردیجانور کبھی جیر نھیں ر...
07/01/2024

اپنے سونے والے جانور کو آخری مھینے میں ھر سات دن بعد 10 سی سی انجیکشن AD3E لگائیں گرمی ھو چاھے سردی
جانور کبھی جیر نھیں روکے گا
کمزوری محسوس نھیں کرے گا
دودھ اتارنے میں تنگ نھیں کرے گا
صفائی ٹھیک کرے گا

السلام و علیکمآج کل جانوروں میں وبا آئی ھوئی ھےجس میں ناک سے گاڑھا مواد بھتا ھےاور منھ سے رالیں ٹپکتی ھیںعرف عام میں آپ ...
28/12/2023

السلام و علیکم
آج کل جانوروں میں وبا آئی ھوئی ھے
جس میں ناک سے گاڑھا مواد بھتا ھے
اور منھ سے رالیں ٹپکتی ھیں
عرف عام میں آپ اس نزلہ زکام
Influenza D virus
کہ سکتے ھیں
جس سے جانور سانس کی ھلکی تنگی محسوس کرتا ھے اگر ناک کا مواد اگر گھاڑا ھو تو
۔۔۔۔۔۔۔
بعض دوست اسی غلطی سے منہ کھر
FMD
سمجھتے ھیں حالانکہ یہ FMD نھیں ھے

علامات کی صورت میں کسی مستند ویٹرنری ڈاکٹر سے رجوع کریں!

اگر جانور رکھے ھیں تو کہاں لکھا ھے کہ ان کو چارا کترا کر کے نہ ڈالا جائے۔۔۔۔۔جانوروں کو ھر موسم میں ھر خشک و سبز چارا کت...
26/12/2023

اگر جانور رکھے ھیں تو کہاں لکھا ھے کہ ان کو چارا کترا کر کے نہ ڈالا جائے
۔۔۔۔۔
جانوروں کو ھر موسم میں ھر خشک و سبز چارا کترا کر کے ڈالیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ثابت چارا جانوروں میں اپھارے کا باعث بنتا ہے
جانور کو جلدی ھضم نھیں ھوتا
جانور کو بن پڑ سکتا ھے
جانور کو ثابت چارا کھانے میں مشکل ھوتی ھے
اپنے جانوروں سے محبت کریں
اپنے جانوروں کے لیئے آسانی پیدا کریں
ان کی تکلیف کا خیال رکھیں
سردی گرمی سے بچائیں
پانی وافر مہیا کریں
سردی میں تازہ نیم گرم پانی پلائیں
خاص کر رات کو سردی سے بچائیں
سردی سے بچاؤ کا اچھا بندوبست کریں
چھوٹے بچوں کا خاص خیال رکھیں
بچوں پر کپڑے باندھیں
دعا گو : ڈاکٹر نعمان مرتضیٰ جوئیہ

‏انجیکشن oxytocin (دودھ نکالنے کیلئے)   کااستعمال اور نقصانات:-آکسی ٹوسن oxytocin کا کردار:-آکسی ٹوسن oxytocin یونانی زب...
18/12/2023

‏انجیکشن oxytocin (دودھ نکالنے کیلئے) کااستعمال اور نقصانات:-

آکسی ٹوسن oxytocin کا کردار:-
آکسی ٹوسن oxytocin یونانی زبان کا وہ لفظ جسکے معنی "سہولت، آرام اور تیزی سے پیدائش" ہے۔ آکسی ٹوسن بچے کی ڈلیوری کے وقت ہونے والی دردوں یا لیبر pain کے دوران دماغ سے قدرتی طور پر خارج ہونے والا ہارمون ہے جو رحم کے کے پھیلائو اور سکڑائو کیلیے تحریک پیدا کرتا ہے اس کے علاوہ جب دودھ پینے والا بچہ تھنوں پر منہ مارتا ہےتو اس وقت بھی آکسی ٹوسن خارج ہو کر میمری گلینڈ کے secretory ٹشوز میں تحریک پیدا کر کے دودھ کو تھنوں میں اتار دیتا ہے۔ آکسیٹوسن میں 8 امائینوایسڈ کی 1 ترتیب کےساتھ موجودگی اسے پروٹین کی طرح کا ہارمون بناتی ہے جو خون کے زریعے خارج ہونے والے مقام سے ضرورت کی جگہ پہنچتا ہے۔
اس ہارمون کا بنیادی کام سوڈیم آئینز کو مسلز کے اندر سرایت کرا کر ڈلیوری کے وقت رحم کے عضلات کے پھیلائو اور سکڑائو کےعمل کو کنٹرول کرکہ بچے کو برتھ کنال میں دھکیل کر ڈلیوری کے عمل کو تیزی اور سہولت سے مکمل کرانا ہے۔ اس کے علاوہ اس ہارمون کا مقصد دودھ پیدا،کرنے والے سیلز alveoli کے اردگرد پائے جانے والے رکے ہوئے مسلز اور سیلز میں انتشاراور کھنچائو وغیرہ پیدا کر کہ دودھ کو تھنوں میں اتارنا ہے۔

آکسی ٹوسن oxytocin کااستعمال:-

بدقسمتی سے یہ انجیکشن پاکستان کے ہر گائوں دیہات میں بغیر کسی پریشانی کے ہرچھوٹے بڑے جنرل اسٹور یا کریانہ کی دوکانوں پر بغیر کسی ڈاکٹر کے نسخے کے باآسانی دستیاب ہے۔ لوگوں میں اس انجیکشن کی سمجھ کااندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جن کو اسکا نام نہیں آتا،وہ دوکاندار سے دودھ اتارنے والا، پسمانے والا یا سنگھانے والا انجیکشن کہ کر حاصل کرسکتے ہیں، اسکی بنیادی وجہ عام لوگوں کو وقتی فائدہ کا پتہ ہونا اور بعد کے نقصانات سے لاعلمی، زیادہ دودھ کی لالچ، دودھ نکالنے کے وقت میں کمی اور آسانی، کٹڑوں اور بچھڑوں کا دودھ بچانا وغیرہ اہم ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے زیادہ تر عوام اس انجیکشن کے جانوروں کے ساتھ انسانی صحت کے نقصانات سےبھی واقف نہیں ہیں۔

آکسی ٹوسن oxytocin کے جانوروں پر نقصانات:-

سب سے پہلے اس انجیکشن کا جانوروں میں صبح شام کااستعمال دودھ اتارنے کے عمل کو تکلیف دہ بنا دیتا ہے کیونکہ اسکے استعمال سے یوٹرس سکڑتی اور پھیلتی ہے جو بزات خود 1 تکلیف دہ عمل ہے اس وجہ سے یہ ایک غیر اخلاقی طریقہ ہے۔اس انجیکشن کے صبح شام بے دریغ استعمال کی وجہ سے پیدا ہونے والی صبح شام کی یوٹرس contraction جانور میں بلآخر بانجھ پن پیدا کر دیتی ہے جس سےنارمل جانوروں سے لیکر اچھی نسل کی بھینس یا گائے بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت سے محروم ہو کر گوشت کے بھائو بیچ دی جاتی ہے، جانور کی نارمل زندگی بھی اس ہارمون کے بے دریغ استعمال سے کم ہوجاتی ہے، جانورکا زیادہ دفعہ بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت سے محروم ہونا بھی اسی ہارمون کا مرہون منت ہےکیونکہ آکسیٹوسن کا اندھادھند استعمال جانوروں میں ہارمون کے بیلنس کو خراب کر دیتا ہے، یہ انجیکشن ساڑو mastitis کا باعث بھی بنتا ہے کیونکہ ہارمون میں بگاڑ دودھ کی اجزائے ترکیبی کو قائم رکھنے والے سیلز میں بھی خرابی پیدا کر دیتا ہے جسکا نتیجہ ساڑو کی صورت میں سامنے آتا ہے، اسکے علاوہ جانور کے حوانے کا بیلنس خراب ہونا بھی اسی انجیکشن کی زیادتی کا ہی شاخسانہ ہے۔

آکسیٹوسن oxytocin کے انسانی صحت پر اثرات:-
دودھ کے ساتھ انسانی جسم میں داخل ہونے کے بعد یہ ہارمون برے طریقے سے انسانی صحت پر اثر ڈالتا ہے۔ آکسی ٹوسن سے نکالا گیا یہ دودھ انسانی جسم میں موجود ہارمونز کے بیلنس کو بھی خراب کر دیتا ہے، اس ڈسٹربنس کی سب سے بڑی ریسرچ کے مطابق اس سائنسی ایجاد کے بعد لڑکیوں کی بالغ ہونے کی عمر 16 سال سے کم ہو کر10 سال تک پہنچ چکی ہے، چھوٹی عمر کےلڑکوں میں gynaecomastia یعنی نوعمر لڑکوں کے سینے پر عورتوں کی طرح کے ابھار پیدا ہونا، اسکے علاوہ چھوٹے بچوں کی کمزور بینائی آنکھوں کی کمزوری، چھوٹی سی عمر میں چہرے اور جسم کے دوسرے حصوں پر بالوں کا،اگائو، جسم میں طاقت کا محسوس نا ہونا ہر وقت کمزوری محسوس ہونا بھی آکسی ٹوسن کے اثرات ہیں۔ حاملہ خواتین کے اس دودھ کے استعمال سے پیدا ہونےوالے بچے میں پیدائشی نقص، قوت مدافعت کی شدید کمی اور ڈلیوری کےوقت خون کا زیادہ اخراج بھی اسی انجیکشن کے دودھ کا شاخسانہ ہے۔ یہ تمام نقصانات انسانوں اور جانوروں کی صحت کی خرابی کا چھوٹا،سا نمونہ ہیں مگر اصل میں یہ نقصانات اپنی slow poisning اور ہارمون ڈسٹربنس کی وجہ سے کہیں زیادہ ہوسکتے ہیں۔
اس پیج کی وساطت سے آپ تمال لوگوں سے اپیل ہے کہ اچھی نسل کے جانوروں کو بچانے پاکستان میں جانوروں کی پیداوار کو بڑھانے کے ساتھ انسانی صحت کے نقصانات کو بھی مدنظر رکھ کر اس عمل میں اپنا کردار ادا کریں.

So true 😅
14/12/2023

So true 😅

معزز فارمرز!آجکل چاول کی فصل کٹائ کا موسم ہے، اور چارے کی بھی قلّت ہے، لہٰذا اکثر لوگ جانوروں کے چارے میں "پرالی" کا است...
10/12/2023

معزز فارمرز!
آجکل چاول کی فصل کٹائ کا موسم ہے، اور چارے کی بھی قلّت ہے، لہٰذا اکثر لوگ جانوروں کے چارے میں "پرالی" کا استعمال کرتے ہیں۔
"پرالی" جانور کو بہت کمزور کرتی ہے، اس میں غزائیت نہ ہونے کے باعث جانور کی صحت پر مضر اثرات مرتب کرتا ہے۔
لہٰذا اپنے جانورں کو پرالی ہر گز نہ کھلائیں۔
پرالی کا متبادل تُوڑی استعمال کریں!
دعاگو : ڈاکٹر نعمان مرتضیٰ جوئیہ

وائیٹل شفاخانہ حیوانات
08/12/2023

وائیٹل شفاخانہ حیوانات

Profession with passion!
04/12/2023

Profession with passion!

29/11/2023

Alhamdulillah 28th MPD

20/11/2023

Dr.Noman Murtaza performing MPD and demonstrating to Dr. Mahar Ali Sipra Usama

13/11/2023

Maggot wound management 🩺

27/10/2023

Vital Veterinary Clinic Asghar Abad, Sahiwal الحمدللہ

20/10/2023

C- Section in goat

20/10/2023

بکری میں بچے کا پھنسنا!

“The Greatness of a Nation and Its Moral ProgressCan Be Judged by the Way Its Animals Are Treated!” Happy Animals Day!
04/10/2023

“The Greatness of a Nation and Its Moral Progress
Can Be Judged by the Way Its Animals Are Treated!”
Happy Animals Day!

22/08/2023

Milk Fever (سوتک)
By: Dr Noman Murtaza

15/08/2023

Milk Fever (سوتک/دودھ کا بخار)

06/08/2023

ڈاکٹر نعمان مرتضیٰ (DVM)(RVMP)جلال پور نگیانہ میں سرن وا کا آپریشن کرتے ہوۓ!
اپنے جانورں کے متعلق مشورہ جات اورعلاج معالجہ کیلۓ رابطہ کریں!
رابطہ نمبر:
0302-9848615

31/07/2023

Listeriosis in goats!

30/07/2023

Fasciollosis in calf (جگر کے کیڑوں کےاثرات)
اپنے جانوروں کو کرم کُش ادویات بروقت استعمال کروائیں اور بیماریوں سے محفوظ رکھیں!
Dr. Noman Murtaza Joiya (DVM) (RVMP)

Trypanosomiasis in calf 💉🩺
29/07/2023

Trypanosomiasis in calf 💉🩺

At Your Service
27/07/2023

At Your Service

Address

Asghar Abad, Tehsil Sahiwal, District Sargodha
Sargodha

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Vital Veterinary Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Vital Veterinary Clinic:

Videos

Share

Category


Other Pet Services in Sargodha

Show All