Ahad veterinary clinic and Animals welfare

Ahad veterinary clinic and Animals welfare Animals treatment and livestock production
(1)

اسلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ دوستانِ عزیز گرمی کی آمد آمد ہے گرمی کی شدتموسم کی سختیاور جانوروں کے موافق ماحول میسر ...
02/06/2024

اسلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
دوستانِ عزیز
گرمی کی آمد آمد ہے
گرمی کی شدت
موسم کی سختی
اور جانوروں کے موافق ماحول میسر نہ ھونے کے قابل کی وجہ
ونڈوں اور خوراک کے اثرات کی وجہ سے عام جانور گرمی میں شدت سے گرمی محسوس کرتے ہیں جسے عام زبان میں ہلہ مارنا
یا
Heat stress
کھتے ھیں
تو اس کیلئے بہترین خود کا آزمایا ہوا نسخہ حاضر ھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بیسن 500 گرام
شکر 500 گرام
گلوکوز پاوڈر کھلا 100 گرام
چھلکا اسپغول 100 گرام
Ors powder
او آر ایس پاوڈر 5 پیکٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طریقہ استعمال
بیسن۔شکر۔چھلکا اسپغول
کو 3۔ 4 لیٹر پانی میں ملا کر رات باھر رکھ چھوڑیں صبح اس میں
گلوکوز اور ors ملا کر اچھی طرح سب کو ھاتھوں سے حل کر کے اپنے جانور کو صبح خالی پیٹ پلائیں 2 گھنٹے بعد چارا پانی کروائیں
یہ ایک دن کی خوراک ھے ایسا ھر مھینے لگاتار 5 دن کھلائیں
انشاء اللہ ساری گرمی اور ساون بھادوں کے حبس زدہ مھینوں میں بھی جانور ہلہ نھیں ماریں گے
دعا گو

31/05/2024
چچڑ کے کاٹنے سے بچاؤ کی آگاہی مہم 🕷🐐🐄🐑                      چچڑوں بارے آگاہی مہیا کرنے کے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ چچڑ ...
02/04/2024

چچڑ کے کاٹنے سے بچاؤ کی آگاہی مہم 🕷🐐🐄🐑


چچڑوں بارے آگاہی مہیا کرنے کے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ چچڑ ایسی بیماریوں کے کیریئر ہوتے ہیں جو انسانوں اور جانوروں دونوں کو متاثر کر سکتی ہیں۔ یہ جانوروں میں گلٹی دار جلدی بیماری، غدودوں کا بخار اور رت موترا جیسی جان لیوا بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔جبکہ انسانوں میں کانگو بخار اور لائم ڈیزیز اہم ہے۔

لائم ڈیزیز کے بڑھتے ہوۓ کیسز کے پیش نظر برطانیہ میں پہلی بار سن2011 میں لائم ڈیزیز سے بچاؤ کیلئے 24 مارچ سے 30 مارچ تک یہ ہفتہ منایا گیا اور لوگوں کو اس کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے مہم چلائی گئی ۔

اس ہفتے کو منانے کا مقصد لوگوں کو آگاہی مہیا کرنے اور انسانوں اور جانوروں میں چچڑوں سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ کی حکمت عملی تیار کرنا ہے ۔

جانوروں کے لیےاحتیاطی تدابیر:
1.فارم کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں ۔
2.گوبر اور پیشاب وغیرہ کو فارم پر جمع نہ ہونے دیں کیونکہ چچڑ گوبر وغیرہ کے اندر پیدا ہوتے ہیں۔
3.فارم کی دیواروں اور کھرلیوں میں دراڑوں کو اچھے سے بند کر دیں تاکہ چچڑ ان کے اندر چھپ نہ سکیں۔
4.جانوروں پر چچڑوں کی موجودگی کا وقتا فوقتا معائنہ کرتے رہیں۔
5.فارم پر چچڑوں سے بچاؤ کے لیے چچڑ مار سپرے لازمی کریں۔
6.متاثرہ جانوروں کو چچڑوں سے بچاؤ کے لیے ٹیکے لگوائیں۔
7.چچڑوں سے بچاؤ کے پیش نظر باڑے میں چونا بکھیریں۔

انسانوں کے لیے احتیاطی تدابیر:

1. جانوروں کو چیک کرتے وقت دستانے استعمال کریں اور چچڑ مار لوشن لگائیں۔
2.جانور ذبح کرتے وقت خود کو خون آلود ہونے سے بچائیں ۔
3 . جانوروں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے ہلکے رنگ کے کپڑوں کا استعمال کریں تاکہ چچڑ فوری طور پر نظر آ ئیں۔
4 . کپڑوں پر یا جسم پر چچڑ نظر آنے کی صورت فوری طور پر تلف کریں۔
5 . جلد کو چچڑوں سے بچاؤ کے لیے پورے بازو پہنے اور جرابوں کا استعمال کریں۔

01/04/2024
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت برازیل سے مویشیوں کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔امریکی کمپنی“نیشنل ائیر لائنز“ کا ک...
30/03/2024

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت برازیل سے مویشیوں کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

امریکی کمپنی“نیشنل ائیر لائنز“ کا کارگو طیارہ کھیپ لے کر سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا۔

یہ عمل (SIFC) کے تحت گرین پاکستان لائیو اسٹاک انیشیٹیو کو بہتر بنائے گا۔ 9044 میل کا سفر طے کرنے والی یہ پرواز تاریخ کی لمبی ترین پرواز بن گئی۔

اس تاریخی برآمد کی سہولت کاری میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ، فان گرو پروائیویٹ لمیٹڈ بھی شامل ہے۔

برازیلین سفیر اور برازیل میں تعینات پاکستانی سفیر نے بھی کلیدی کردار ادا کیا۔

مویشی مقامی کسانوں کو گوشت اور دودھ کی ضروریات کے تحت فراہم کئے جا رہے ہیں۔

نو نسلوں پر مشتمل مویشیوں میں پاکستان کی مقامی اور برازیل کی نسلیں شامل ہیں۔ پاکستان کی مقامی نسلوں میں لال سندھی، گزیرہ، براہمن اور گیر شامل ہیں۔ ان نسلوں کو برازیل نے پاکستان سے 1950 ء میں حاصل کیا تھا۔

مویشیوں کو اوکاڑہ پہنچا دیا گیا ہے، جہاں ان کو کورنٹائن میں رکھا جائے گا۔

ڈائریا،واہ لگنا، موک یا رک لگنا:- :-آجکل جانور گرمی کی وجہ سے نظام انہظام میں تبدیلی کی وجہ سے ڈائریا کا شکار ہیں۔ #وجوہ...
26/03/2024

ڈائریا،واہ لگنا، موک یا رک لگنا:-

:-
آجکل جانور گرمی کی وجہ سے نظام انہظام میں تبدیلی کی وجہ سے ڈائریا کا شکار ہیں۔

#وجوہات:-
زیادہ تر چارہ جات کی وجہ سے ایسا مسئلہ ہورہا ہے کیوں کہ آجکل اکثر چارہ جات کو بیماری لگی ہوئی ہے جو جانور کو بیمار کر رہا ہے۔
ایسی صورتحال جانورکے لیے بہت زیادہ تکلیف دہ ہے اور اس سے بڑھ کے جانور کی پیداور پہ برا اثر ڈال رہی ہے۔جو کہ فارمر کے لیے معاشی طور پہ نقصان کا باعث ہے۔
ڈائریا کی کئی اقسام ہیں۔اور ہر قسم میں مختلف وجوہات ہیں۔

:

بہت سے جراثیم خاص طور پہ بیکٹیریا ای کولائی اس کا باعث ہے،فنگس،کچھ وائرس بھی اس کا سبب ہیں۔ایسی صورت میں شدید ڈائریا ہوسکتا ہے جو لمبے عرصے تک رہتا ہے۔انفکشن ہوسکتا ہے ساتھ میں اور جراثیم مل کےپیچیدہ کردیتے ہیں۔کچھ پروٹوذوا یا خون کے کیڑے بھی اس کا سبب ہوسکتے ہیں۔

:

دوسری قسم میں خوراک کی تبدیلی یا زیادتی موسم کی حدت وغیرہ سے ڈائریا ہوسکتا ہے یہ اتنا زیادہ خطرناک نہیں ہوتا۔

:

تیسری قسم میں کچھ جانوروں میں کرموں(Worms) کی زیادتی بھی ڈائریا کی وجہ ہے۔
#علامات:۔

●اگر کرموں(Worms)کی وجہ سے ہو تو کبھی ڈائریا کبھی گوبر اگر ڈائریا ہو تو اس میں شدید بو ہوگی اور بلبلے بن جائیں گے۔
●اگر جراثیم بیکٹیریا ہوں تو مسلسل شدید ڈائریا ہوگا۔بسا اوقات ان میں خون کے لوتھڑے بھی ہوسکتے ہیں۔

علاج سے پہلے علامات کو جانچ لیں۔
سب سے پہلے خوراک پہ توجہ دیں۔اچانک خوراک کی تبدیلی نہ کریں الی لگا سائیلج یا الی لگی روٹیاں نہ دیں۔
ونڈہ مطلوبہ مقدار سےزائد نہ دیں۔مناسب مقدار میں توڑی کا استعمال لازمی کریں۔
Vet M Waqas Shikrani

*Drenching Pneumonia*  *آئل / دوا پلانے سے ہونے والا نمونیہ* جانور کو بزریعہ نال،  منہ سے کوئی چیز پلائی جاتی ہے تو بعض ...
24/03/2024

*Drenching Pneumonia*
*آئل / دوا پلانے سے ہونے والا نمونیہ*

جانور کو بزریعہ نال، منہ سے کوئی چیز پلائی جاتی ہے تو بعض اوقات وہ جانور کی سانس کج نالی میں چلی جاتی ہے، جو ڈرینچنگ نمونیہ کا سبب بنتی ہے۔

*علامات:*
• سانس لینے میں دشواری
• منہ کھول کر سانس لینا
• نتھنے پھیلا کر سانس لینا
• نتھنے تیز چلانا
• سانس لینے میں آواز آنا
• ہلکا ہلکا کھانسنا
• زبان باہر نکال لینا
• ناک سے پانی آنا
• جانور کا کھڑے رہنا
• پیٹ کھینچ کر سانس لینا ( پسلی چلنا)
• بخار
• کھانا پینا چھوڑ دینا
• جانور کا بے چین ہونا

*علاج:*

*Inj. Prednisolone*
10 ملی لیٹر روزانہ ایک بار
3 دن تک

*Inj. Frusemide*
10 ملی لیٹر، دن میں ایک بار
3 دن تک

*Inj. Ceftifur 1 gm*
1 صبح، 1 شام
3 دن تک
*Inj. Flunixin Meglumin*
1صبح، 1 شام
3 دن تک

نوٹ : دوا پریڈنیسلون اور فروسیمائیڈ حاملہ جانور میں استعمال نہیں کر سکتے۔
Vet M waqas shikrani

liver fluke examination
23/11/2023

liver fluke examination

••°  جانوروں 🐄کو گھبن کرانے  کا موسم  شروع  °•• 1️⃣ تیاری: Prepare your animal 15 اکتوبر سے 15 مارچ تک وقت جانور کا Bree...
23/10/2023

••° جانوروں 🐄کو گھبن کرانے کا موسم شروع °••

1️⃣ تیاری: Prepare your animal

15 اکتوبر سے 15 مارچ تک وقت جانور کا Breeding season کہلاتا ہے۔

تیاری یہ ہے کہ جانور کو ڈیورمنگ کروائیں۔ چیچڑ کے ٹیکے ( جو خود بھی ڈی ورمنگ کرتا ہے)

2️⃣ اچھا سا منرل مکسچر کھلائیں ۔ مناسب ونڈا دیں

3️⃣ سانڈ یا بیل کے زیر ناف بال کاٹ دیں، اس کو نیم گرم پانی جس میں عام نمک ہو دھو کر صاف کرے تاکہ گوبر اور پیشاب سے بیکٹریا نہ لگے۔
گائے بھینس کو کراس کراتے وقت ہو سکے تو ٹیشو پیپر سے پیشاب خانہ صاف کرائیں۔ تاکہ کراس یا اے ائی کے وقت جراثیم بچہ دانی کے اندر داخل نہ ہو۔ ورنہ اپ کا جانور Repeat ہو سکتا ہے

4️⃣ کراس کرانے کے بعد جانور کے کمر پہ پانی ڈالیں، اس کو سرسوں تیل 100 سی سی پلائیں۔
اور conceptual یا Dalmeraline ٹیکا 2.5 یا 5 سی سی فورا لگائیں۔
یا منہدی کے پتے کھلائیں

5️⃣ کوشش کریں کہ بیل کے اعضاء تولید کو Flygyl Drip سے دھو لیں یا ان کو فیلجل گولیاں کھلائیں تاکہ Trichomonas کے جراثیم اگر ہو تو ختم ہوجائیں.

بیل کو ایک ایک کلو ونڈا صبح شام دیں

6️⃣ جو جانور کراس ہوجائے اس کو 60 دن کے بعد دوبارہ چیک کروائیں
جو جانور ہیٹ میں نہ آئے اس کو دوبارہ Heat powder دیں

7️⃣ گائے صبح چارہ ڈالتے وقت زیادہ گرم (ہیٹ) ہوتے ہیں جبکہ بھینس رات کو 12 بجے خواہش رکھتی ہے۔

8️⃣ گائے جب ہیٹ میں ہو تو 18 سے 20 گھنٹوں کے بعد کراس کروائیں۔ بھینس جب ہیٹ میں آجائے تو اس کو سانڈ سے ملوادیں یا کسی ڈاکٹر سے انسیمینیشن کروا لیں (ٹیکہ رکھوا دیں. ۔

بھینس میں پہاڑی بھینس سال کے چاروں موسم گرم ہوجاتی ہیں۔ میدانی اور دریا کے بھینس بادوں سے سردی کے موسم تک گرم ہوتے ہیں۔

9️⃣ یاد رہے کہ جب اپ کا جانور 7 ماہ کا حاملہ ہو تو دودھ نہ لیں۔ اس کو پہلے خشک کریں ( ایک وقت دودھ لیں ایک وقت نہ لیں، پھر ایک دن دودھ لیں ایک وقت نہ لیں، پھر تین دن تک دودھ نہ لیں ایک دفعہ دودھ نکال لیں۔ ونڈا اس دوران بند رکھیں۔ Tribrissen ٹیکا 20 سی سی دو دن لگائیں تاکہ ساڑو نہ ہو۔ 10 دن کے بعد ایک دفعہ تھن خالی کریں۔ جب جانور بلکل خشک ہوجائے تو دوبارہ ایک ایک کلو ونڈا، کھل روٹی صبح شام دیں.اور جانور کو بچہ دینے سے20دن پہلے سے لے کر 20 دن بعد تک Mineral white gold super 80 گرام روزانہ دیں اس سے جانور کمزور نہیں ہو گا اور بچہ دینے کے بعد دودہ بھی زیادہ دے گا.

Spaying
22/09/2023

Spaying

FEEDING OF DAIRY ANIMALS1) A normal adult animal should be fed 4 to 6 Kg dry and 15-20 Kg green fodder per day.2)  Legum...
18/09/2023

FEEDING OF DAIRY ANIMALS

1) A normal adult animal should be fed 4 to 6 Kg dry and 15-20 Kg green fodder per day.

2) Legume and non-legume green fodder should be fed in 1:3 proportion.

3) Green fodder should be harvested at 50% flowering stage.

4) Surplus green fodder should be conserved in the form of ‘hay’ or ‘silage’ .

5) Conserved fodder becomes useful during summers or when green fodder is scarce.

GENERAL RECOMMENDATIONS

1) To optimize milk production and to meet the nutrient requirement of animals, balanced feeding using user-friendly software developed by NDDB may be adopted.

2) Animals fed only on dry fodder may be provided Urea Molasses Mineral Block as a supplement to the diet, depending upon its availability .

3) For body maintenance and higher efficiency of milk production, ‘compound cattle feed’ / ‘bypass protein feed’ should also be given .

4) Minerals are essential for all metabolic functions of the body, animals’ ration should be supplemented with area
specific mineral mixture .

5) Changing from one feed to another should not be sudden but in a gradual manner.

6) Fodder should be chaffed before feeding, to avoid wastage and increase digestibility.

7) Various feed ingredients including the additives, should be mixed to make Sani or total mixed ration (TMR). It would be more appropriate to feed this ration in 3-4 equally divided parts in a day. This would reduce spoilage and increase the digestibility

Keep following

بریڈنگ سیزن کا آغاز  🐄✨بریڈنگ کا موسم شروع ہونے والا ہے اس لیے اب اگلی کچھ پوسٹس میں  بریڈنگ کے متعلق بات کی جائے گی تاک...
15/09/2023

بریڈنگ سیزن کا آغاز 🐄✨

بریڈنگ کا موسم شروع ہونے والا ہے اس لیے اب اگلی کچھ پوسٹس میں بریڈنگ کے متعلق بات کی جائے گی تاکہ آپ اپنے جانوروں کو زیادہ سے زیادہ اس سیزن حاملہ کر پائے اس پوسٹ میں جانوروں کے ہیٹ میں آنے کی علامات اور اس سے اگلی میں جانوروں کو ہیٹ میں لانے کے لئے استعمال ہونے والے مختلف پروٹوکول آپ کے ساتھ share کروں گا۔ تاکہ جانور جلدی ہیٹ میں آئیں اور جلد ہی حاملہ بھی ہو جائیں

••• ہیٹ میں ہونے کی علامات:

1- جانور کا مسلسل منہ سے آواز کرنا
2- دُم کو اٹھانا اور کٙمر میں کھنچاوؑ لانا
3- جانور کے وولوا V***a lips کا سوجنا اور لال ہوجانا
4- گاڑھا , چپکنے والا پانی💧 جیسا مواد ویجائنا Va**na سے خارج ہونا
5- بار بار پیشاب کرنا
6- خوراک کم کردینا اور دودھ کی پیداوار کا کم ہوجانا
7- بے چینی کی کیفیت، دوسرے جانوروں کو سونگھنا اور ان پر چڑھنے کی کوشش کرنا
8- گرم ہوجانے کے 10 سے 12 گھنٹے کے بعد جب کوئی دوسرا جانور یا بیل اوپر چڑھنے کی کوشش کرے تو اسکو اوپر چڑھنے کی اجازت دینا

یہ علامات ہو تو جانور کو بیج رکھوا دیں یا نر جانور سے ملاپ کروائیں اگر جانور میں کامیابی کے ساتھ حمل ٹھہر جائے تو 21 دن بعد گرم ہونے کی علامات کا مشاہدہ کریں جو نظر نہیں آنی چاہیں۔ اور پھر 90 دن کے بعد جانور کا حمل ڈاکٹر سے چیک کروائیں

جانوروں کیلیے نمک کی اہمیت:-نمک انسانوں، پودوں اور جانوروں کی صحت کیلیے خوراک کا ایک لازمی جز ہے۔ نمک سوڈیم اور کلورائیڈ...
12/07/2023

جانوروں کیلیے نمک کی اہمیت:-

نمک انسانوں، پودوں اور جانوروں کی صحت کیلیے خوراک کا ایک لازمی جز ہے۔ نمک سوڈیم اور کلورائیڈ سے بھرپور ایک ایسا ٹانک ہے جس میں جانوروں کیلیے بہت زیادہ فائدے پنہاں ہیں۔ اس کے ساتھ جانور کی صحت کیلیے کچھ اور لازمی منرلز جیسے کیلشیم، میگنیشیم، فاسفورس،سیلینیم،آئرن اور زنک کی بھی نمک میں موجودگی اسکی اہمیت کو مزید بڑھا دیتی ہے۔
دودھ دینے والے جانوروں کو روزانہ دودھ بنانے کیلیے نمک کی ضرورت پڑتی ہے کیونکہ دودھ میں موجود سوڈیم اور کلورائیڈ جانور کے جسم میں دودھ بنانے کے عمل کے دوران نمک کی ضرورت کو بڑھا دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دودھ دینے والے جانوروں اور کٹڑوں بچھڑوں میں نمک سے حاصل ہونے والی کیلشیم کی ایک خاص اہمیت ہے جو کی مظبوط ہڈیوں اور دانتوں کی بہتر نشونما کیلیے انتہائی ضروری ہونے کے علاوہ ہارٹ بیٹ کو نارمل رکھنے، خون کو جمنے سے بچانے، مسلز کی حرکت اور جانور کے اعصابی اور دماغی نظام کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ سوڈیم جانور کے PH کو کنٹرول کرتا ہے اور کلورائیڈ نظام انہظام کو کنٹرول کرنے کے ساتھ خون میں موجود تیزابیت کو بھی کنٹرول میں رکھتا ہے۔

نمک کی کمی کے نقصانات:-
بظاہر عام اور سستی سی لگنے والی اس نعمت کو اگر اہمیت نا دی جائے اور جانور کی خوراک کا لازمی حصہ نا بنایا جائے تو اس کے بہت سے نقصانات اور مسائل جنم لیتے ہیں۔
1۔ دودھ کی پیداور میں نمایاں کمی۔
2۔ بھوک کا کم ہوجانا۔
3۔ وزن کا نہ بڑھنا۔
4۔ کیلشیم کی کمی کی وجہ سے ملک فیور کا خطرہ پیدا ہونا۔
5۔ چھوٹے کٹڑوں اور بچھڑوں کا ہڈیوں کی کمزوری کی وجہ سے نشونما نا پانا اور پولیو کا شکار ہوجانا۔
6۔ نمک کی کمی جسم میں شدید پانی کی کمی کا بھی باعث بن جاتی ہے جس وجہ سے ڈی ہائیڈریشن کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔
7۔ جانور کاغیر ضروری چیزوں جیسے مٹی، کپڑوں رسی وغیرہ کا کھانا (pica) کا شکار ہوجانا۔ اس کے علاوہ polyuria یا بار بار پشاب کرنا بھی نمک کی کمی کی ایک نشانی ہے۔
8۔ جانور کا اپنا پیشاب پینا بھی جانور میں نمک کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔
9۔ بعض اوقات جانور فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو جاتا ہے جسکی وجہ جسم میں میگنیشیم کی کمی کا ہونا ہے نمک کی موجودگی اس مسئلے کی روک تھام اور بچائو میں اہمیت کی حامل ہے۔

نمک کے فوائد:-
1۔ دودھ کی پیداور میں قابل قدر اضافہ۔
2۔ اپھارے سے محفوظ رہنا۔
3۔ جانور کے کھروں اور سینگوں کا مظبوط ہونا۔
4۔ فرٹیلیٹی میں اضافہ۔
5۔ ہیٹ سائیکل کا صحیح رہنا جس سے جانور میں وقت پر بچہ جننے کی صلاحیت کا پیدا ہونا۔
6۔ خوراک کا اچھی طرح ہضم ہو کر جسم کا حصہ بننا۔ وغیرہ

پاکستان کے ہر علاقے سے ملنے والے نمک کے پتھر کی ہر وقت کھرلی یا جانوروں کے سامنے موجودگی نا صرف فارمر کو بہت ساری پریشانیوں سے محفوظ کر سکتی ہے بلکہ فارمر کو دوائیوں اور علاج پر اٹھنے والے اخراجات سے بھی بچا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ دودھ میں بغیر کسی اضافی اخراجات کے قابل قدر اضافہ آمدن میں اضافے کا بھی سبب بن سکتا ہے۔

جانور کی سب سے پہلی بنیادی ضرورت اور ہمارا اس کو نہ سمجھنا پاکستان کے میدانی گرم علاقوں میں ایک بڑی جسامت کی دودھیل / دو...
12/07/2023

جانور کی سب سے پہلی بنیادی ضرورت اور ہمارا اس کو نہ سمجھنا

پاکستان کے میدانی گرم علاقوں میں ایک بڑی جسامت کی دودھیل / دودھ دینے والی بھینس کو شدید گرمی کے دنوں میں 130 لیٹر سے بھی زیادہ پانی روزانہ چاہیے ہوتا ہے

جبکہ ایک بڑی جسامت کی دودھیل گائے کو 110 لیٹر سے زیادہ پانی روزانہ چاہیے ہوتا ہے۔ شدید گرمی میں، زیادہ دودھ، بڑی جسامت اور زیادہ خوراک کھانے والے جانور اس سے بھی زیادہ پانی پیتے ہیں

امریکہ میں 24-28 ڈگری سینٹی گریڈ پر 50 لیٹر روزانہ دودھ دینے والی گائے 280-350 لیٹر پانی 24 گھنٹے میں پیتی ہے

پانی کی مقدار جانور کی عمر، جانور کے وزن، خشک مادہ/خوراک کی مقدار، جسمانی حالت، دودھ کی پیداوار اور گرمی کی شدت پر منحصر ہے۔ انہی عوامل کی بنیاد پر اگر جانور کھلا رہے یعنی بندھا ہوا نہ ہو تو اپنی مرضی اور جسمانی ضروریات کے مطابق 24 گھنٹے میں 7 سے 12 دفعہ، جی ہاں، 7 سے 12 بار پانی پیتا ہے۔ (دن میں تین، چار 3-4 بار نہیں!!!)

یاد رکھیں پانی کی Quality اور Quantity یعنی معیار اور مقدار دونوں ضروری ہیں

اکثر ہم مقدار اور معیار دونوں کو بھول جاتے ہیں۔ پانی میں آئرن زیادہ نہ ہو یا پانی سے زنگ آلود بدبو نہ ائے، زیادہ آئرن کی موجودگی میں سیلینیم، کاپر اور زنک جسم کو قابل استعمال کم ہوتے ہیں، اور یہ تینوں عناصر جانور کے تولیدی نظام میں سب سے اہم ہیں۔ یہ تو صرف ایک آئرن کی بات ہے اور بہت سے ایسے اجزاء ہیں جو پانی کی کوالٹی/معیار پر اثر انداز ہوتے ہیں اور جانور کو متاثر کرتے ہیں۔
جانور کی پانی کی کھرلی دھوپ میں نہ ہو، اس پر کوئی سایہ ضرور بنائیں، کھرلی میں کائی (algae) بلکل نہ ہو۔ ہفتے میں کم از کم دو بار پانی کی کھرلی خالی کرکے، برش/سخت جھاڑو سے صفائی کریں اور ہر بار کھرلی میں چونا کریں۔ خوراک میں پھپھوندی اور پانی میں کائی موجود ہے تو مسائل آپ کے فارم سے کبھی ختم نہیں ہونگے
پانی کی کھرلی میں اتنی مقدار میں چونا بھی ڈال سکتے ہیں کہ چونا کی پتلی سی تہہ پانی کی کھرلی میں بنی رہے

جانور کی ضرورت کے مطابق پانی مہیا کرنے کا آسان طریقہ یہی ہے کہ جانوروں کو باڑے میں کھلا رکھیں اور صاف، تازہ اور کسی بھی قسم کی بدبو سے پاک پانی ہر وقت جانوروں کے سامنے موجود رہے
جانور کھلے رہیں گے تو اپنی مرضی اور ضروت کے مطابق پانی پیتے رہیں گے

کم از کم گرمیوں میں جانور پر پانی کی پابندی نہ لگائیں، اپنی مرضی سے پینے دیں، جانور کو کھلا رکھیں

گرمیوں میں تازہ ٹھنڈا پانی جانور کے جسم کا درجہ حرارت کم کرتا ہے اور جانور کو گرمی کم لگتی ہے۔
جانور کو تازہ اور گرمیوں میں ٹھنڈا پانی پسند ہے، گائے کو خاص طور پر گرمیوں میں 25 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر گرم پانی پسند نہیں۔ جیسے جیسے پانی کا درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر جائے گا گائے پانی کم پیئے گی۔ سردیوں میں جانور کو نیم گرم پانی پسند ہے۔
الحمدللہ، زیر زمین تازہ پانی دونوں موسموں کی ضرورت پوری کرتا ہے۔ تازہ پانی پلائیں!

پانی کی کھرلیاں زیادہ گہری نہ بنائیں، زیادہ مقدار میں پانی گرم ہوجاتا یا سردیوں میں ٹھنڈا ہوجاتا ہے، اس کوشش کریں کہ تازہ پانی وقتاً فوقتاً جانور کو کھرلی میں ملتا رہے

پانی کی کھرلیوں کے قریب پھسلن والا کیچڑ نہ ہو، گبھن جانور ایسی جگہوں پر جانے سے ڈرتے ہیں اور مجبوری کی پیاس میں ہی جائے گا، اس لیے پانی کم پئے گا

جانور کے جسم میں پانی کی کمی سے دودھ اور گوشت کی پیداوار بھی کم ہوجاتی ہے۔ جسم کا 70-80 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہے۔ اور دودھ %87 فیصد پانی مشتمل ہے۔

جانور کے معدہ/اوجھڑی میں مسلسل تیزابی مادے بنتے رہتے ہیں، جانور جگالی کرکے اور بار بار پانی پی کر اس تیزابیت کو کم کرتا رہتا ہے

کم پانی پینے یا گرمیوں میں جسم سے زیادہ پانی کے اخراج سے جانور کے معدہ میں تیزابیت بڑھ جاتی ہے جو بدہضمی، پتلا گوبر، خوراک کا کم کھانا، دودھ میں کمی، لنگڑاپن اور دودھ کا پتلا ہونا وغیرہ کی وجہ بنتی ہے

دوبارا پڑھ لیں

کم پانی پینے یا گرمیوں میں جسم سے زیادہ پانی کے اخراج سے جانور کے معدہ میں تیزابیت بڑھ جاتی ہے جو بدہضمی، پتلا گوبر، خوراک کا کم کھانا، دودھ میں کمی، لنگڑاپن اور دودھ کا پتلا ہونا وغیرہ کی وجہ بنتی ہے

پانی کی کمی سے جسم میں پیدا ہونے والے زہریلے مادے پیشاب ،گوبر اور پسینے کی شکل میں جسم سے کم خارج ہوتے ہیں۔ اس سے جانور کی کارکردگی کم ہوجاتی ہے۔

تازہ اور صاف پانی 24 گھنٹے جانور کو میسر ہو

Please Share Post! !

👈-ساڑو Mastitis  اس کی دیسی طریقہ سے تشخیص اور اس کا علاج۔۔تشخیص۔۔۔جانور کے چاروں تھنوں سے تھوڑا تھوڑا دودھ علیحدہ علیحد...
12/07/2023

👈-ساڑو Mastitis اس کی دیسی طریقہ سے تشخیص اور اس کا علاج۔۔

تشخیص۔۔۔
جانور کے چاروں تھنوں سے تھوڑا تھوڑا دودھ علیحدہ علیحدہ پیالے میں لے لینا ہے اور پیالوں کے اوپر ہر تھن کا نمبر یا سائیڈ لکھ لینی ہے پھر ایک گلاس پانی میں گھر میں عام استعمال ہونے والا سرف ایک چمچ مکس کرلینا ہے سرف مکس کرنے کے بعد سرف کے بنائے ہوئے محلول کا ایک ایک چمچ سارے پیالوں میں موجود دودھ میں اچھی طرح مکس کر لینا ہے اگر دودھ میں پھٹکیاں بن جائیں یا دودھ میں کوئی بھی تبدیلی رونما ہو تو سمجھ جائیں جانور ساڑو کا شکار ہے یہ فری اور آسان گھریلو ٹیسٹ ہے ہر فارمر کو چاہیے کہ پندرہ یا بیس دن کے بعد یہ ٹیسٹ کرتے رہیں۔۔

علاج۔۔۔۔
کلمی شدرہ ۔۔۔۔100گرام
جوکھار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔100گرام
ٹھیکری نشادر۔۔100گرام
چینی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔250گرام
شیشہ نمک ۔۔۔200گرام
لیمو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔250گرام
ان تمام اجزاء کو اچھی طرح سے کرش کرلیں اور جانور کو کھلا دیں انشاءاللہ ساڑو ختم ہو جائے گا اور یہ تب تک استعمال کروانا ہے جب تک دودھ مکمل طور پر اپنی اصل حالت میں نہ آجائے۔۔۔۔
دوسرا نسخہ ۔۔۔۔
250گرام لیمو کو آدھا کلو دودھ میں کاٹ کر رکھ دیں اور اگلے دن صبح اچھی طرح گرائینڈ کر لیں اور جانور کو پلا دیں انشاءاللہ جانور چند ہی دنوں میں بلکل ٹھیک ہو جائے گا۔۔۔

جانوروں کے حوالہ سے معلومات حاصل کرنے کے لیے ہمارے گروپ کا وزٹ کریں اگر معلومات اچھی لگیں تو ہمارے گروپ کو لائک فالو اور شئیر ضرور کردیں آپ کی محبتوں کا شکریہ۔۔۔۔

Address

Chowk Marhi Tehsil Ahmed Pur East District Bhawalpur
Uch
WAQAS

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ahad veterinary clinic and Animals welfare posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category