Goat farm secret

Goat farm secret This page is made for information about
diseases, treatment, goat
information

03/08/2023

یہ شخص جو
اس وقتPost پڑھ رہا ہے
خدا کرے اس کی ساری جائز دعائیں قبول ہوں
آمین🤲

28/07/2023

بکریوں کی چار خطرناک بیماریاں جن کی علامات ملتی جلتی ہیں:

پیارے فارمر بھائیوں جب بھی آپ کا جانور بیمار ہوتا ہے تو آپ اس کی بیماری کو اس کے اندر پیدہ ہونے والی تبدیلیوں سے پہچانتے ہیں اور پھر ان علامات کی مدد سے اس بیماری کا علاج کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ علاج چاہے دیسی ہو یا انگریزی اس کی کامیابی کا دارومدار ٹھیک طرح سے بیماری کی علامات کو پہچانے اور پھر اس مرض کے مطابق دوا دینے سے ہی ممکن ہوتا ہے۔ شفاء دینے والی ذات تو صرف اللّه کی ہے لیکن بیماری سے پیدہ ہونے والی علامات کو جاننا اور ان کے درمیان فرق کو پہچانا ٹھیک علاج کے لئے بہت ضروری ہے۔
آج ہم بکریوں میں پائی جانے والی چار ایسی خطرناک بیماریوں کی علامات کے بارے میں جانیں گے جو ایک دوسرے سے کافی حد تک مماثلت رکھتی ہیں تاکہ ان میں فرق معلوم ہو سکے اور ٹھیک طرح سے علاج ممکن ہو سکے۔

1- بکریوں کی سب سے بڑ ی جانلیوا بیماری PPR یا کاٹا کی علامات :

*جانور کا اچانک سے اداس الگ تھلگ ہو کر مو نیچے کر کےکھڑا ہو جانا جس کو Depression بھی کہتے ہیں۔
۔* تیز بخار تقریباً 105 ڈگری یا زیادہ۔
* ناک اور آنکھوں سے پانی بہنا۔
* مو کے اندر مسوڑوں اور زبان پر اور باھر ہونٹوں اور ناک کے نتھنوں کے گرد چھالے ہونا۔
*جانور کا کھانا پینا چھوڑ دینا۔
* سانس لینے میں دشواری۔
پانی جیسے پتلے اور بدبودار دست کرنا۔

2- بکریوں کی خطرناک بیماری Goatpox یا چیچک کی علامات:

* بخار جو کبھی تیز اور کبھی ہلکا ہو سکتا ہے۔
* مو اور ناک کے باھر چھوٹے سائز کے دانے ہونا جو بعد میں پورے جسم پر پھیل جاتے ہیں اور بڑے ہو کر پھٹ جاتے ہیں۔
* آنکھوں کے پپوٹوں کا سوج جانا۔
* جانور کا کھانا پینا چھوڑ دینا۔
* سانس لینے میں دشواری اور نمونیا۔

3- بکریوں کا مو کھر یا FMD :

* بخار
* مو کے اندر کچھ باہر اور زبان پر چھالے ہونا۔
* کھر خراب ہونے کی وجہ سے لنگڑا کر چلنا۔
کھانا پینا کم کر دینا۔

4- بکریوں میں مو پک جانا یا Mouth sore :

* بکریوں کا مو صرف باھر سے ہونٹوں کے اوپر نیچے دانے نکل کر پک جاتا ہے اور ہفتہ دس دن میں ٹھیک ہو جاتا ہے۔

ان بیماریوں کی علامات میں فرق کو سمجھ کر ہی ان کا بہتر علاج ممکن ہے اللّه پاک ہم سب کے جانوروں کو تمام بیماریوں سے محفوظ فرمائیں آمین۔

28/07/2023

بکریوں کےلئے معدنیات (Minerals) کی اہمیت:

پیارے فارمر بھائیوں میری پچھلی پوسٹ میں ہم نے بکریوں کے لئے وٹامن کی اہمیت پر بات کی تھی آج ہم دیکھیں گے کہ بکریوں کی خوراک میں معدنیات کو شامل کرنا کیوں ضروری ہے اور کون سے معدنیات کیا فائدہ دیتے ہیں اور ان کی کمی کا کیا نقصان ہے۔

......................کلشیم (Calcium)..................
بکریوں کے لئے کلشیم ایک بہت اہم منرل ہے یہ بکریوں کی ہڈیوں اور دیگر ن کے دانتوں کی افزائش میں اہم کردار ادا کرتا ہے کلشیم کی کمی کی وجہ سے بکریاں دودھ بھی کم دیتی ہیں اور ان کے بچے بھی کمزور پیدا ہوتے ہیں اس لئے بکریوں کی خوراک میں کلشیم لازمی جز ہے ویسے تو بکریاں کچھ کلشیم اپنی خوراک یعنی سبز چارہ اور دانہ سے حاصل کر لیتی ہیں لیکن بچوں والی بکریوں کو کلشیم کا پاؤڈر DCP 20 گرام روزانہ دینا ضروری ہے تاکہ وہ کمزور نہ ہوں اور ان کے بچوں کو دودھ کی زیادہ مقدار ملتی رہے۔
...............فاسفورس (Phosphorus).................
فاسفورس بھی ایک اہم منرل ہے یہ بکریوں کو کلشیم کے ساتھ دینا بہت ضروری ہے اس کی مقدار کلشیم کے مقابلے میں آدھی ہونی چاہیے یعنی 2 حصہ کلشیم اور ایک حصہ فاسفورس یہ مناسبت DCP پاؤڈر میں بخوبی مل جاتی ہے اس لئے 20 گرام پاؤڈر روزانہ بکری کی خوراک کا حصہ بنانا ضروری ہے خاص طور پر دودھ والی بکری کے لئے۔اگر بکری میں فاسفورس کی کمی ہو تو اس کی ہڈیاں اور پٹھے کمزور ہو جائے ہیں بھوک نہیں لگتی اور بچے پیدہ کرنے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے۔
..................... نمک (Salt) ........................
نمک بکریوں کے لئے اتنا ہی ضروری ہے جتنا یہ انسانوں کے لئے ضروری یہ بکری کی خوراک میں لازمی شامل کرنا چاہیے اس مقصد کے لئے آئوڈین ملا نمک بکری کے دانے میں ملا دیں یا پھر اس کے سامنے برتن میں رکھیں تاکہ وہ اپنی ضرورت کے مطابق کھا سکے۔
......................پوٹاشیم Potassium.................
پوٹاشیم (K) بھی بکری کے لئے ایک اہم منرل ہے
اور بکری کے جسم کے اندر ہی پیدہ ہوتا ہے جب بکری سبز یا خشک چارہ کھاتی ہے اس کی کمی عام طور پر نہیں ہوتی اس لئے اس کو الگ سے دینا ضروری نہیں۔
..........................فولاد (Iron) ….....................
فولاد بکریوں کے لئے انتہائی اہم منرل ہے یہ بکریوں میں خوں کی پیداوار کا ذمدار ہے اگر کسی وجہ سے بکری کے جسم میں فولاد کی کمی ہو جائے تو بکری میں خون کی کمی ہو جاتی ہے اور وہ سوکھنا شروع کر دیتی ہے اور مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتی ہے۔ ویسے تو فولاد بکری کے چارے اور دانے کے اندر موجود رہتا ہے اور بکری کی ضرورت کو پورا کرتا ہے لیکن اگر کسی وجہ سے اس کی کمی ہو جائے تو اس کو بیرونی ذرایے سے دیا جا سکتا ہے۔
....................کاپر (Copper)........................
کاپر کی ضررورت بکری کو بہت کم مقدار میں ہوتی ہے اس لئے عام طور پر اس کی کمی دیکھنے میں نہیں آتی لیکن اگر کمی ہو جائے تو یہ کیپسول کی صورت میں سال میں ایک دفع دیا جا سکتا ہے۔ زیادہ مقدار میں کاپر بکری میں زہریلے اثرات پیدہ کرتا ہے اس لئے بیرونی طور پر دینے میں احتیاط ضروری ہے۔
.....................….آئوڈین (Iodine)....................
آئوڈین کی کمی سے بکری اور اس کے پیدہ ہونے والے بچوں میں Thyroid نامی بیماری پیدہ ہو جاتی ہے جس میں ان کی گردن پر گلڑ بن جاتے ہیں۔اس لئے بکری کو آئوڈین ملا نمک دینا ضروری ہے اس طرح ان میں آئوڈین کی کمی نہیں ہوتی۔
.....................گندھک (Sulfur).......................
گندھک بکری کی اوجڑی میں موجود جراثیم کی نشونما کے لئے انتہائی ضروری ہے یہ مختلف اجناس کے زریعے سے بکری کو مل جاتا ہے اگر اس کی کمی ہو تو بکری کا نظام انہضام متاثر ہو سکتا ہے۔
.................مگنیشیم (Magnecium).................
یہ منرل بکری کو بہت تھوڑی مقدار میں درکار ہوتا ہے جو وہ چرائی کے دوران حاصل کر لیتی ہے اگر کسی وجہ سے اس کی کمی ہو جائے تو تو بیرونی طور پر دیا جا سکتا ہے اس مقصد کے لئے منرل بلاک یا مکسچر بازار میں دستیاب ہیں۔
.....................سیلینیم (Selenium).....................
یہ ایک انتہائی اہم منرل ہے اور اس کی کمی سے بکری معذور بچے پیدا کر سکتی ہے اس لئے بکری کو یہ بیرونی طور پر دیا جاتا ہے اس مقصد کے لئے سیلینیم
کے انجکشن کا استعمال بکری کے گبن ہونے کے بعد کیا جاتا ہے اگر بکری نے ایک دفع معذور بچے پیدہ کے ہون تو اس کو لازمی Selevit کے انجکشن لگائیں۔

بکریوں میں ان تمام منرل کی کمی کو پورا کرنے کا آسان طریقہ منرل بلاک یا منرل مکسچر کا استعمال ہے

اللّه پاک ہم سب کے جانوروں کو تمام بیماریوں سے محفوظ فرمائیں آمین ۔

22/07/2023
20/07/2023

A one quality breeder sindhi Pantera goat cross

15/07/2023
07/06/2023

Bakre For Sale

2023 Qurbani ke bakre for sale .call 0.3.4.5.3.4.6.2.4.5.9



04/06/2023

2023 Qurbani ke bakre for sale .call 0.3.4.5.3.4.6.2.4.5.9

فارم پر ضروری ادویات             🔷️🗳    انٹی بائیوٹک🔹️پی پی ایس ایل اے PPS LA 🔹️️ٹرائ برسن Tribrissen 🔹️اموکسلین Amoxige...
10/03/2023

فارم پر ضروری ادویات 🔷️

🗳 انٹی بائیوٹک

🔹️پی پی ایس ایل اے PPS LA
🔹️️ٹرائ برسن Tribrissen
🔹️اموکسلین Amoxigent
🔹️ٗآکسی ٹیٹرا سائیکلین Oxtra LA
اور
ٹائی جنیٹ Tygent

🗳 بخار دردکے لیے

🔹️لاکسین Loxin
🔷ڈکلو سٹار
🔹️ویٹافینک پلس VetaFenic Plus
🔹️ڈکلوران Dicloran
اور
Metrym

🗳 اپھارہ کے لیے

🔹️میھٹا سوڈا Soda Bicarb
🔹️سرسوں کا تیل
🔹️میڈیورل اورل Medoril
🔷ھیپا گان اور ھیپا سیل

🗳 چھوٹے پیشاب بند ہونے کے لیے

🔹️لاسکس انجکشن
🔹️قلمی شورہ

🗳 زکام کھانسی

🔹️انجکشن ٹائیلوسین
🔹️انجکشن انروفلوکسین یا سیری فلاکس انجیکشن
🔹️سلائن الیکچری ۔۔مُلٹھی ۔۔۔شہد۔۔۔یا نوشادر
💠کمزور جانور کو ڈیلیوری سے پہلے
🔷انجیکشن وٹامن اے ڈی تھری ای

🗳 ڈلیوری میں مشکل کے لیے اور جیر پھینکنے کے لئے۔۔

🔹️آکسٹوسین اور Dalmazin یا Cyclomate

🗳 ابارشن کاخطرہ

🔹️پرجسٹرون ہر مہینے

🗳 زخم کے لیے
پوٹاشیم پرمیگنیٹ۔۔۔سکا ٹرن پاؤڈر۔۔۔سیپٹران ڈی ایس گولیاں۔۔۔ہلدی کیساتھ تیل
🔹️پائیوڈین یا ہائیڈروجن پراکسائیڈ
🔹️سپرے ٹیراجین پلس یا پینک اسپرے

🗳 معدہ خراب کے

🔹️کارمیٹو مکسچر لائیویسٹ
🔹️میٹھا سوڈا
🔹️سٹامک پوڈر
🔷دہی

🗳 چیچڑ کے لیے اور کیڑوں کے لیے

🔹️انجکشن آئیورمیکٹن
🔹️زیگوان پوڈر یا ائیکوپیز Ecofleez
🔷ٹائیگر پاؤڈر

🗳 موشن کے لیے
🔷نو سکور سیرپ
🔹️سکور ایکس سیرپ
🔹️سلفاڈیمڈیں انجیکشن کیولین پاؤڈر
🔹️ڈائیروبان پاؤڈر
🔷مُرغی کا انڈہ
🔷سیپٹران ڈی ایس گولی
🔷رائیزیک کیپسول
🔷چاول کی پچھ

🗳 طاقت کے لیے

🔹️نیروبیان انجیکشن
🔹️ایمی وائ کام
🔹️منرل مکسچر
🔹️ملک فون سی یا نیویٹ فورٹ ڈرپ
گڑ ( سے الٹا جانور بیمار ہوتا ہے لہذا گڑ ہرگز نہ دے اور دینا بھی ہے تو گھی مکس کرکے دے)

🗳 تھن خراب کے لیے

🔹️لیکٹویٹ ٹیوب اور ٹائی جینٹ انجکشن
💠حیوانے کے مسائل کے لئے
🔷ٹرائی برسن انجیکشن
🔷لیموں۔۔چینی۔۔کالی زیری۔۔جونخار۔۔ٹھیکری نوشادر۔۔ست لیموں۔۔قلمی شورہ۔۔۔

🔹️کوئ زیریلی چیز جانور کھائے اسکے
🔹️اٹروپن سلفیٹ

🗳 الرجی کے لیے

🔹️ایٹروسٹار
🔹️ایول
🔹️میپراسان

🗳 آنکھ خراب کے لیے

🔹️بورک ایسڈ اور Oxtra LA

🗳 جیر کے لیے

🔹️ڈالمازین اور Oxytocin

🗳 ڈی وارمنگ کے لیے

🔹️نل ورم Nilverm
🔹️نلزان پلس Nilzan plus
🔹️سیریکس Cerex
🔹️البنڈا زول Albenzol Satche
🔷تارا میرا ثابت
🔷فینائل کی گولیاں
🔷کنوار گندل کا گودا
🔷نیلا ٹھوتھا
🔷پوٹاشیم پرمیگنیٹ

💠صفائی کے لئے مکھی مچھر چیچڑ کے لئے
🔷چونا
سائیپر میتھرین سپرے
ٹائیگر پاؤڈر

سرنج ۔ کاٹن ۔ ڈرنچنگ گن ۔تھرما میٹر ۔ نیڈل 18 گیج
سوتی ہوزری کٹ
ھوف کٹر ۔۔۔۔

نوٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ان تمام چیزوں کو کسی کاغز پر لکھ کر اپنے فارم پر رکھ لیں اور استعمال سیکھ لیں یا استعمال کرنے سے پہلے کسی سینیئر تجربہ کار بندے سے مشورہ فرما لیں
الداعی اللخیر

بکری کے چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال اور نگہداشتبکری 4 طرح کے بچے پیدا کرتی ہے ۔۔نمبر۔۔1۔۔مکمل صحت مندنمبر۔۔2۔۔۔نارمل وزن اور...
11/01/2023

بکری کے چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال اور نگہداشت

بکری 4 طرح کے بچے پیدا کرتی ہے ۔۔

نمبر۔۔1۔۔مکمل صحت مند
نمبر۔۔2۔۔۔نارمل وزن اور نارمل صحت
نمبر۔۔3۔۔۔کم وزن کمزور لیکن صحت مند
نمبر۔۔۔4۔۔۔کم وزن کمزور بیمار۔۔

سب سے پہلے آپنے حتی الامکان یہ کوشش کرنی ہے ڈیلیوری کے وقت بچے کو کھینچنا نہیں ہے بلکہ قدرتی طریقے سے بکری کو ڈیلیور کرنے کا وقت اور سہولیات فراہم کرنی ہیں ۔۔۔
اگر بچے کو کھینچنا بھی پڑ جائے تو بہت آہستگی اور آرام سے بچے کو حیوانے کیطرف کھینچنا ہے ۔۔۔۔
پچھلی ٹانگوں سے پکڑ کر بچے کو الٹا لٹکا دینا ہے اور کچھ سیکنڈز کے لئے جھولا دینا ہے
اگر بچے کے پیٹ میں پانی یا کوئی مواد ہو گا تو وہ نکل جائے گا
اگر سردی ہے تو فورا بچے کو صاف گرم کپڑے میں لپیٹیں ۔اور باہر کی سرد ہوا سے بچائیں
بچے کو جلد از جلد خشک کریں
بچے کا گلا صاف کریں ۔۔۔
بچہ بکری کو چاٹنے دیں لیکن سردی سے لازمی بچانا ہے ۔۔۔
ڈیلیوری کے بعد جتنی جلد ممکن ہو بچے کو ماں کا دودھ ۔۔بوہلی۔۔کولسٹرم پلائیں
اگر بچہ دودھ نہ پیئے تو ہرگز زبردستی نہ کریں ۔۔
اُنگلی کی مدد سے بچے کو شہد یا گُڑ یا شیرا راب چٹائیں۔
اب دوبارہ دودھ پلانے کی کوشش کریں
اگر اب بھی بچہ دودھ نہیں پی رہا ۔۔۔
اور کچھ دیر بعد دوبارہ سے بچے کو ماں کا دودھ پلائیں۔
کمزور بچے کو تازہ دودھ نکال کر فیڈر کیساتھ پلائیں۔۔
بچے کو پہلے 2 دن کبھی بھی پیٹ بھر کر دودھ یا کولسٹرم نہیں پلانا بلکہ ہر تین گھنٹے بعد تھوڑا تھوڑا کر کے پلائیں۔۔۔

اللہ کریم سب کے مال جان عزت آبرو میں برکتیں اور رحمتیں نازل فرمائے آمین Goat farm secret

بکری کے خون میں کیڑے Blood Parasites جو بکری کو خاموشی سے موت کے مو میں پونہچا دیتے ہیں اور فارمر دیکھتا رہ جاتا ہے۔ کیس...
28/11/2022

بکری کے خون میں کیڑے Blood Parasites جو بکری کو خاموشی سے موت کے مو میں پونہچا دیتے ہیں اور فارمر دیکھتا رہ جاتا ہے۔
کیسے پیدہ ہوتے ہیں ان کی کیا پہچان ہے ان سے کیسے بچا جا سکتا ہے اور اگر ہو جائیں تو کیا علاج ہے۔

میرے پیارے فارمر بھائیوں جب آپ کی بکری بیمار ہوتی ہے تو عموماً سب سے پہلی نشانی اس کا کھانا پینا چھوڑ دینا یا کم کر دینا ہوتا ہے۔ آپ اس کو دوا دیتے ہیں اور وہ ٹھیک ہو جاتی ہے لیکن ایک دو دن کے بعد وہ پھر سے کھانا چھوڑ دیتی ہے اور سست ہو جاتی ہے آہستہ آہستہ بیٹھ جاتی ہے اور کافی علاج کے بعد بھی ٹھیک نہیں ہوتی آپ سوچتے ہیں کہ آخر میری بکری کو ہوا کیا ہے ؟

آج ہم آپ کو بکریوں کی ایک ایسی ہی بیماری کے بارے میں بتائیں گے جو کافی خطرناک ہے اور اس کی پہچان بھی مشکل سے ہوتی ہے لیکن اگر بروقت علاج ہو جائے تو بکری کی جان بچ سکتی ہے۔ اس بیماری کو تھلیریا Theileria یا عرف عام میں Blood parasite یا بکری کے خون میں کیڑے ہو جانا کہا جاتا ہے۔
آئیں دیکھتے ہیں یہ بیماری کیا ہے اس کی علامات کیا ہیں اور اس سے بچاؤ اور علاج کیسے ہوتا ہے۔

تعرف :
یہ بیماری بیرونی کیڑوں جیسے چچڑ Ticks اور جوؤں Lice کی وجہ سے پھیلتی ہے جو ایک خاص قسم Protozoan parasites سے تعلق رکھتے ہیں جب یہ کیڑے جانور کا خون چوستے ہیں تو اس کے خون میں شامل ہو کر Theileria نامی بیماری کا موجب بنتے ہیں۔

وجوہات :
جانوروں میں دو طرح کے طفیلی کرم یا Prasite پائے جاتے ہیں ایک وہ جو پیٹ کے اندر رہتے ہے اور دوسرے وہ جو اس کی کھال میں چھپ کر خون چوستے ہیں۔ اکثر یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ فارمر اپنے جانوروں کی اندھرونی Deworming تو پلانے والی دوا سے کر لیتے ہیں لیکن اس کو کھال والا ٹیکہIvermectin نہیں لگاتے جس کی وجہ سے اس کی کھال میں موجود کیڑوں کا خاتمہ نہیں ہو پاتا اور کیوں کہ وہ اکثر اوقات نظر بھی نہیں آتے اس لئے جانور کا خون چوستے رہتے ہیں اور آخر کار جانور اس بیماری کا شکار ہو جاتا ہے۔

علامات :
اس بیماری کی یہ علامات جانور میں نظر آ سکتی ہیں:
- شروع میں جانور کا سست نظر آنا
- تھوڑا سا چارہ کھا کر کھڑے رہنا
- چرائی والے جانور کا چرائی پر ایک جگہ رک جانا اور چرائی نہ کرنا۔
- جانور میں خون کی شدید کمی ہو جانا
- جانور کا چہرہ سوجا ہوا محسوس ہونا
- آہستہ آہستہ جانور کا بیٹھ جانا اور خود سے کھڑا نہ ہونا۔
- ہلکا بخار رہنا
- دوا دینے سے جانور کا دو تین دن ٹھیک رہنا لیکن پھر بیمار ہو جانا وغیرہ ۔۔۔۔۔۔۔

بچاؤ:

اس بیماری سے بچنے کے لئے یہ احتیاطی تدابیر لمی کریں :
- اپنے جانوروں میں ہر 15 دن کے بعد چچڑ ticks اور جوؤں lice کی موجودگی کو بغور چیک کریں اور اگر یہ کیڑے نظر آئیں تو فورن ان کا تدارک کریں۔
- جانور کے رہنے کی جگہ باڑہ وغیرہ کو صاف رکھیں۔
- کچھ عرصے کے بعد باڑے میں خشک چونے کا چھڑکاؤ کریں
- سال میں دو دفع موسم بدلنے سے پہلے باڑے میں کسی اچھی جراثیم اور کیڑےمار دوا جیسے Trichlorfon کا سپرے کریں۔
- اپنے جانوروں کو صاف رکھیں
- جانور کی deworming وقت پر کریں
- جانور کو کھال والا ٹیکا Ivermectin لازمی لگائیں
- جب بھی نیا جانور خریدیں اس کو باقی جانوروں کے ساتھ رکھنے سے پہلے چیک کریں کے اس میں خون چوسنے والے کیڑے تو نہیں۔

علاج:
اگر جانور میں اوپر بتائی گئی علامات نظر آئیں تو فورن جانور کو قریبی جانور ہسپتال لے جائیں اور اس کا خون ٹیسٹ کرائیں اگر خون میں Blood parasite
کی مجودگی ظاہر ہو تو علاج کرائیں۔
اس بیماری تهیلیریا کے علاج کے لئے بہتر ہے ڈاکٹر سے علاج کرائیں اگر ایسا ممکن نہ ہو تو درج ذیل دوائیں استعمال کی جا سکتی ہیں۔
buparvaquone injection
Oxytetracycline injection
وزن کے حساب سے ایک دفع لگائیں۔ اگر جانور میں خون کی زیادہ کمی ہو تو تو اس کو VitaminBcomplex اور Neurobian injection بھی دیں۔
امید ہے آج کی یہ تحریر آپ کے لئے معلوماتی ثابت ہو گی اس کو دوسرے دوستوں سے share کریں اور ہمارے پیج کو فولو کریں تاکہ اس طرح کی معلومات آپ کو ملتی رہیں۔
اللّه پاک ہمارے جان اور مال میں برکت دیں آمین

16/10/2022

اسلام علیکم
میں امید کرتا ہوں آپ خیر و امان سے ہونگے میری سردی سے متعلق کچھ عرض اور گزارشات ہیں
سردی آئی کھڑی ہے خدارا غفلت اور سستی سے نکل کر فوراً بندوبست کریں
اپنے جانوروں کو مغرب تک شام کا ونڈہ کردیں
اور زیادہ پانی والا ونڈہ دینے سے اجتناب کریں
جانوروں کو بالکل بند کمرے میں بند نہیں کرنا بلکہ کمرے کی وینٹیلیشن ہوا کی مترادف سمت لازمی رکھیں
وینٹیلیشن نہ ہونے سے جانور کی آنکھیں خراب رہیں گی
وینٹیلیشن نہ ہونے سے جانوروں کا ہاضمہ خراب رہے گا
وینٹیلیشن نہ ہونے سے جگر خراب ہوگا
وینٹیلیشن نہ ہونے سے پھپھڑے خراب ہونگے
وینٹیلیشن نہ ہونے سے بڑھوتری متاثر ہوگی
وینٹیلیشن نہ ہونے سے گیابن مادہ بچہ ضائع کر سکتی ہے
صبح ہوتے ہی بہت احتیاط سے جانوروں کو کھلی فضاُ میں لانے کی کوشش پر قائم رہیں
سست جانوروں کا لازمی بخار چیک رکھیں کم ہونے کی صورت میں فوراً ADE3 لگائیں
نزلہ زکام کی صورت میں احتیاط سے دوائی دیں
جانوروں کو دھوپ نکلنے تک چرائی پر نہ لے جائیں کیونکہ (شبنم یا اوس یا مکھ) پڑنے سے گاس گیلا ہوجاتا ہے جس کے کھانے سے اپھارہ ہوجاتا ہے
سردی میں اپھارہ ہونا عام بات اس کے لیے اپنے فارم پر پورا بندوبست کر کے رکھیں جیسے اینیما , تارپین کا تیل , سرسوں کا تیل , ٹیمپنی آئل , میٹھا سوڈا, اور حسب ضرورت تمام تر اشیاْ
جانوروں کو نہلانے سے گریز کریں
جانوروں کے بال نہ کاٹیں
جانوروں کے کمرے میں سیپرامیتھرن کا سپرے لازمی کریں
دیواروں پر چونا لازمی کریں
صفائی کا خاص خیال رکھیں
نر جانوروں سخت سردی میں ہرگز خصی نہ کریں
کمزور اور لاغر جانوروں پر خاص توجہ رکھیں
سردی میں زیادہ تر جانور فالج کا شکار ہوجاتے ہیں اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ جانور جب بیٹھے پیشاب کرتا ہے تو پیشاب نکلتے وقت گرم ہوتا ہے جس کی گرمی سے جانور کچھ سکون محسوس کرتا ہے اور اگلےلمحات میں وہی پیشاب سرد ہو کر برف کی طرح سرد ہوجاتا ہے جو کہ تمام نسوں کو سن کردیتا ہے جس کی وجہ سے جانور فالج کا شکار ہو جاتا ہے
جس طرح ہم سردی سے بچنے کے لیے سوئٹر پہن لیتے ہیں جانوورں کو بھی پہنائیں
سخت سردی میں آگ بھی جلا کر جانوروں کو سکون دیں آگ کے لیے دھواں کا پائپ کمرے سے باھر ہو اور آگ کی گرمائش کمرے میں ہو اور آگ سے 2 فٹ تک کا فاصلہ ہو تاکہ کسی بھی جانور کو نقصان نہ ہو
نزلہ زکام کے لیے قہوہ یا جوشاندہ کا استعمال کریں
بہت سے لوگ سردیوں میں گھی کا استعمال کرتے ہیں
پرانا کالاگڑ 3 کلو
گھی 2 کلو
کالا نمک 125گرام
سونف 400گرام
اجوائن 250 گرام
طریقہ واردات
گھی گرم کر لیں اور کالا گڑ ڈال کر پکائیں اور اجوائن اور نمک اور سونف کوٹ کر ڈال دیں اور ٹھنڈا ہونے پر محفوظ کر لیں
یہ نسخہ سردی میں دیں بہترین رزلٹ ملے گا
یہ نسخہ 10 گرام سے شروع کریں اور آہستہ آہستہ بڑھاتے جائیں
اپنے جانوروں کی لازمی وقت پر ویکسن کر لیں
آپ کا کوئی بھی مسئلہ ہو لازمی مشورہ کریں تاکہ آپ سے سیکھنے کا موقع ملتا رہے اگر آپ کو تحریر اچھی لگی ہو تو لازمی شیئر کریں

گبن بکری کے پیٹ کے کیڑوں کا علاج Deworming 100% محفوظ طریقہ:میرے پیارے فارمر بھائیوں آپ جانتے ہیں کہ بکری کے پیٹ میں موج...
12/10/2022

گبن بکری کے پیٹ کے کیڑوں کا علاج Deworming 100% محفوظ طریقہ:
میرے پیارے فارمر بھائیوں آپ جانتے ہیں کہ بکری کے پیٹ میں موجود کیڑے اس کی صحت اور پیداواری صلاحیت کو بری طرح متاثر کرتے ہے اس لئے کامیاب بکری فارمنگ کے لئے ان کا خاتمہ بہت ضروری ہے ویسے تو بکری کی deworming جب وہ خالی وہ تب کر دینی چاہیے لیکن اکثر دوست یہ سوال کرتے ہیں کہ

- کیا گابن بکری کی deworming بازار میں موجود دواؤں سے کی جا سکتی ہے یا اس کا کوئی نقصان ہے ؟

گابن بکری کی deworming کے لئے صرف بہت زیادہ ضرورت کی صورت میں ڈاکٹر کے مشورے سے ہی وہ دوا استعمال کی جا سکتی ہے جس سے بکری کے پیدہ ہونے والے بچوں کو کوئی خطرہ نہ ہو ورنہ نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے کیونکہ تمام کیڑے مار دوائیں دراصل ایک زہر ہیں اور گبن بکری اور اس کے پیدہ ہونے والے بچوں کے لئے خاص طور پر خطرناک ہیں
۔
اس لئے آج ہم اپکو کچھ ایسی چیزیں اور ان کے استعمال کے طریقے بتائیں گے جن سے نہ صرف گبن بکری کے پیٹ کے کیڑے ختم ہوں گے بلکہ یہ طریقے 100% محفوظ بھی ہیں۔
یہ تمام طریقے گبن بکریوں کے ساتھ ساتھ باقی تمام مویشیوں اور ان کے بچوں کے لئے بھی کارآمد ہیں۔

1- لہسن سے Deworming
لہسن گبن بکری کی Deworming کے لئے ایک انتہائی مفید چیز ہے اگر لہسن کے 3 سے 4 جوے بکری کو ہفتے میں دو دفع دیے جائیں تو بکری کے پیٹ میں موجود کرموں کے ساتھ ساتھ اس کی کی جلد پر حملہ کرنے والے کیڑے بھی ختم ہوتے ہیں اور اس کا کوئی نقصان گبن بکری یا بچوں کو نہیں ہوتا۔

2- گھیا کدو سے Deworming
بہت کم لوگ گھیا کدو کی اس خصوصیت سے واقف ہوں گے کے یہ اپنے بیجوں میں پائے جانے والے مادے Cucurbitacin کی وجہ سے ایک بہت مؤثر اور گبن بکری کے لئے ایک محفوظ قدرتی Dewormer ہے۔ اپنی تمام بکریوں کو ہفتے میں ایک دفع گھیا کدو کھلائیں یا اس کے بیجوں کو بکری کے دانے میں شامل کر دیں اور پیٹ کے کرموں سے نجات حاصل کریں۔

3- گوار گندل Alovera سے Deworming
گوار گندل Alovera کا گودا گبن بکری کی Deworming کے لئے ایک اچھی اور بے ضرر قدرتی تحفہ ہے گبن بکری کے ساتھ باقی بکریوں اور بچوں کو بھی دیا جا سکتا ہے۔ اس مقصد کے لئے ہفتے میں دو دفع گوار گندل کا گودا نکال کر ایک چمچ بکری کو کھلا دیں۔

4- انار کے چھلکے Pomegranate peels سے Deworming۔
انار کے چھلکے بکریوں کے لئے ایک بہت بہترین قدرتی Dewormer کے طور پر کام کرتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے انار کے چھلکوں کو دھوپ میں خشک کر کے پیس کر رکھ لیں اور آدھا چمچ خالی پیٹ بکری کو ہفتے میں دو دفع دیں۔

5- ہومیوپیتھک دوا Cina 30 سے Deworming
گبن بکری کی Deworming کے لئے ہومیوپتھک دوا Cina30 بھی محفوظ مانی جاتی ہے یہ دوا 5 قطرے دن میں دو دفع ایک ہفتہ دینے سے بکری کے پیٹ کے کیڑے کافی حد تک ختم ہو جاتے ہیں۔
مجھے امید ہے ان طریقوں پر عمل کر کے آپ اپنے جانوروں کی قدرتی اور محفوظ طریقے سے Deworming کر سکیں گے۔
اللّه پاک ہم سب کے ا یمان کو سلامت رکھیں اور روزی میں برکت دیں آمین۔

دودھ والی اور خشک بکریوں کے لیے سستا اور بہترین راشن۔۔۔مزید ایسی معلومات کے لیے ہمارے پیج لائک کریں۔۔۔
09/10/2022

دودھ والی اور خشک بکریوں کے لیے سستا اور بہترین راشن۔۔۔
مزید ایسی معلومات کے لیے ہمارے پیج لائک کریں۔۔۔

بکریوں کی جان لیوا بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے Vaccination کیا ہے کیوں ضروری ہے اور اسے لگانے کا سہی طریقہ کیا ہے: ا...
08/10/2022

بکریوں کی جان لیوا بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے Vaccination کیا ہے کیوں ضروری ہے اور اسے لگانے کا سہی طریقہ کیا ہے:
اسّلام و علیکم پیارے فارمر بھائیوں کہتے ہیں کہ جانور کو بیمار ہونے سے بچانا اس کے بیمار ہونے کے بعد علاج کرنے سے زیادہ آسان کام ہے اسی لئے آج ہم جانوروں کی تین مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکوں یعنی Vaccination کے متعلق بات کریں گے اور دیکھیں گے کہ ویکسینیشن کیا ہے اور کیوں ضروری ہے اور کا بہتر طریقہ کار کیا ہے۔

حفاظتی ٹیکہ Vaccination کیا ہے ؟
انسانوں کی طرح جانوروں میں بھی بہت سی جان لیوا وائرل Viral بیماریاں پائی جاتی ہیں جو اگر ایک جانور کو ہو جائے تو باقی جانوروں میں بھی پھیل جاتی ہیں جن کا علاج ناممکن تو نہیں مگر مشکل ہے اور ان میں جانور کی شرح اموات تباہ کن حد تک زیادہ ہے اور اس وجہ سے فارمر کو بہت زیادہ مالی نقصان کا اندیشہ رہتا ہے لیکن ان سے بچاؤ ممکن ہے اگر اس بیماری کے خلاف حفاظتی ٹیکہ جانور کو لگا دیا جائے تو جانور محفوظ رہتا ہے اور اگر خدا نہ خواستہ بیماری کا حملہ ہو بھی جائے تو جانلیوا نہیں ہوتا ۔
حفاظتی ٹیکوں Vaccination کی دو اقسام:
حفاظتی ٹیکے دو طرح کے ہوتے ہیں:
1- زندہ جراثیم والی Live Vaccine
یہ Vaccine بیماری کے زندہ جرثوموں کو اک خاص طریقہ پر کمزور کر کے بنائی جاتی ہے اور بیماری کے خلاف زیادہ اور جلد مدافعت پیدہ کرتی ہے اور عام طور پر اس کی ایک خوراک لمبے عرصے کےلئے کافی ہوتی ہے لیکن بعض حالتوں میں اس کا reaction بھی دیکھا گیا ہے جو علاج کے بعد ٹھیک ہو جاتا ہے۔
2- مردہ جراثیم والی Killed Vaccine
یہ Vaccine بیماری کے مردہ جرثوموں کے ساتھ بنائی جاتی ہے اور یہ بیماری کے خلاف مدافعت تو پیدہ کرتی ہے لیکن اس مقصد کبلئے اس کی دو خوراکیں درکار ہوتی ہیں جو ایک ماہ کے وقفے سے لگانا ضروری ہوتا ہے عام طور پر اس vaccine کا کوئی reaction دیکھنے میں نہیں آتا۔

بکریوں کی 3 بیماریاں جن کی Vaccine کرنا انتہائی ضروری ہے :
یوں تو دنیا میں بکریوں کی کافی بیماریوں کی Vaccine کی جاتی ہے لیکن ہمارے ملک میں تمام vaccine دستیاب نہیں اس لئے کم از کم 3 خطرناک بیماریوں سے بچاؤ کے لئے حفاظتی ٹیکے لازمی لگانا چاہئے۔
1- انتڑیوں کا زہر Enterotoxemia (ET)
یہ بکریوں اور بچوں کی ایک عام بیماری ہے اس بیماری میں جانور اچانک موت کے مو میں چلا جاتا ہے اور علاج کا وقت بھی نہیں ملتا اس لئے اس کی vaccine کرانا بہت ضروری ہے۔
اس کی vaccine تقریبن ہر جگہKilled vaccine کی شکل میں بنی بنائی دستیاب ہوتی ہے۔ یہ ویکسین 1 ml زیر جلد لگتی ہے اور ایک ماہ بعد اس کی ایک اور خوراک Booster dose لگانا ضروری ہے۔ اس کے بعد ہر 6 مہینے بعد لگانی ضروری ہے۔
اگر گبن بکری کو آخری مہینے میں یہ ویکسین لگا دی جائے تو اس کے پیدہ ہونے والے بچے بھی محفوظ ہو جاتے ہیں اور انکو پیدائش کے فورن بعد اس بیماری سے مرنے کا خدشہ نہیں رہتا پھر ان کو تقریبن 2 مہینےکی عمر میں یہ vaccine لگائی جاتی ہے۔

2- کاٹا یا PPR
یہ بکریوں کی ایک انتہائی خطرناک بیماری ہے اور اس میں شرح اموات تقریبن 90% تک ہوتی ہے یہ بیماری بہت تیزی سے پھیلتی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے فارم کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے اسی لئے اس کو بکریوں کا طاعون Goat plague بھی کہا جاتا ہے۔ اس سے بچاؤ کا واحد طریقہ Vaccine ہے۔ خوش قسمتی سے اس کی vaacine آسانی کے ساتھ Live vaccine کی شکل میں ہر جگہ دستیاب ہے جس کو استعمال سے پہلے تیار کرنا ضروری ہے یہ powder کی شکل میں ہوتی ہے اور اس کے ساتھ فراہم کے گئے پانی میں ملا کر تیار کی جاتی ہے یہ 1 ml زیر جلد لگتی ہے اور بچوں کو 3 ماہ کی عمر میں لگائی جاتی ہے اور گبن جانور کو بھی لگتی ہے۔ اس vaacine کی ایک خوراکایک سال سے تین سال کبلئے کافی ہوتی ہے۔

3- پلورو نمونیا یا CCPP
یہ بھی بکریوں کی ایک خطرناک بیماری ہے جس میں جانور کے پھیپڑے متاثر ہوتے ہیں اور اسمیں شرح اموات 80% تک دیکھی گی ہے یہ بیماری بھی تیزی سے پھیلتی ہے اور پورے فارم پر پھیل سکتی ہے اس لئے اس کی ویکسین کرانا بہت ضروری ہے۔ اس کی vaccine بھی آسانی سے killed vaccine کی شکل میں بنی بنائی دستیاب ہے۔ یہ بھی 1 ml زیر جلد لگتی ہے بچوں کو 3 مہینے کی عمر میں لگتی ہے اور گبن جانور کو بھی لگائی جاتی ہے اس vaccine کو ہر 6 مہینے بعد لگانا ضروری ہے۔

ضروری ہدایات براۓ حفاظتی ٹیکہ Vaccination

- حفاظتی ٹیکہ vaccine ہمیشہ صحت مند جانور کو لگایا جاتا ہے اگر جانور بیمار ہو تو اس کا علاج دوا سے کیا جاتا ہے بیمار جانور کی vaccine کرنے سے بیماری کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے اور جانور کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔
- حفاظتی ٹیکہ لگانے کے 15 سے 20 دن کے اندر جانور کے جسم میں بیماری کے خلاف مدافعت پیدہ ہو جاتی ہے اس لئے وبائی امراض کے زمانے میں خیال رکھیں vaccine ہمیشہ بیماری اپنے علاقے تک پہنچنے سے پہلے مکمل کر لیں۔
- حفاظتی ٹیکے کو ہمیشہ 2 سے 8 ڈگری درجہ حرارت میں سٹور کیا جاتا ہے جس کے لئے فریج کی ضرورت ہوتی ہے اگر کوئی vaccine اس سے زیادہ یا کم درجہ حرارت پر رکھی جائے تو وہ خراب ہو جاتی ہے۔
- حفاظتی ٹیکہ vaccine کو فارم یا گھر تک لے جانے کے لئے برف میں رکھنا ضروری ہے۔
- اگر ویکسین پاؤڈر ملا کر اسی وقت تیار کی گئی ہے یعنی Live vaccine ہے تو تیار کرنے کے بعد 3 گھنٹے کے اندر سب جانوروں کو لگا دینی ضروری ہے۔
- ایک ویکسین vaccine کرنے کے بعد 15 دن کے وقفے سے دوسری ویکسین لگائی جا سکتی ہے۔
- حفاظتی ٹیکہ گبن جانور کو لگایا جا سکتا ہے۔
- حفاظتی ٹیکا ہمیشہ جانور کی کھال میں لگایا جاتا ہے۔
- حفاظتی ٹیکہ vaccine ہمیشہ نئی سرینج سے لگائیں اور ٹیکہ لگانے کے بعد سرینج کو دوبارہ استعمال نہ کریں ۔
یاد رکھیں احتیاط علاج سے بہتر ہے اس لئے اپنے تمام جانوروں کو کسی قریبی جانور ہسپتال یا ڈاکٹر سے فورن vaccine کرائیں یا پھر خود کریں۔

اللّه پاک ہم سب کے جانوروں کو محفوظ فرمائیں اور کاروبار میں برکت دیں آمین۔

جانوروں کو دوطرح کی ڈیورمنگ کی ضرورت ہوتی ہے*1. اندرونی ڈیورمنگ**2. بیرونی ڈیورمنگ*جانوروں کے پیٹ میں کیڑے ہوتے ہیں۔ان ک...
07/10/2022

جانوروں کو دوطرح کی ڈیورمنگ کی ضرورت ہوتی ہے
*1. اندرونی ڈیورمنگ*
*2. بیرونی ڈیورمنگ*

جانوروں کے پیٹ میں کیڑے ہوتے ہیں۔ان کیڑوں کی وجہ سے ان کی جسمانی صحت کمزور ہوتی ہے دودھ اور گوشت کی پیداور میں کمی آجاتی ہے۔
جانوروں میں کیڑ ے دو قسم کے ہوتے ہیں
*١۔ اندورنی کیڑے*
*٢۔ بیرونی کیڑے*

*اندرونی کیڑے*. یہ گول چپٹے فیتانما وار اور لمبے ہوتے ہیں
انکی موجودگی کی نشانیاں درج ذیل ہیں۔
1. گوبر پتلا اور بدبودار ہونا
2. آنکھوں سے پانی اور گند
3. سستی ہو جانا
4. جانور کا سوکھ جانا
5. جبڑے کے نیچے پانی کا جمع ہونا
6. جوڑوں پر ورم آنا
بالو ں کا جڑنا
7. جلد کردری ہونا
اگر یہ نشیانیاں ہیں تو جان ور کی ڈیورمنگ کریں۔ یعنی کیڑے مار دوا پلائیں ۔اچھا طریقہ جانور کو جتنی دوائی دینی ہے ۔اتنا ہانی ملا لیں ۔تو جانور کو نگلنے میں آسانی رہتی ہے۔
*بیرونی ڈیورمنگ*
چیچڑ . جوئیں . پسو
اسکے لیےآپ اپنے جانور کا خیال ر کھیں ان کو چیک کرتے رہیں
1. جانور کاکھجلی کرنا
2. جسم کا دیوار وغیرہ سے رگڑنا
3. جانور کے جسم سے خون کا سمنا
بیرونی ڈیورمنگ کے لیے اچھی دوا کا انتخاب کریں ۔بیرونی ڈیوارمنگ ہمیشہ ٹھنڈی کرکے اور ٹھنڈے وقت عموما شام کے وقت لگاٸیں ایک دفعہ کرنے کے 14 دن کے بعد دوبارہ بیرونی ڈیورمنگ کریں ۔پھر ہر دفعہ یہ عمل تین ماہ بعد دوہرانا ضروری ہے
*اندرونی ڈیوارمنگ*
اندرونی ڈیورمنگ کی دوا کو بہتر ہے صبح کے وقت جب جانور خالی پیٹ ہو اس وقت پلا دیں اور 2 گھنٹے تک کھانے کو کچھ نہ دیا جاٸے اس طرح اس کا اثر زیادہ ہوتا ہے۔
ڈیورمنگ کی دوائی پلانے کے بعد عموما موشن لگ جاتے ہیں انہیں روکنے کی کوشش نہ کریں یہ خود ہی ٹھیک ہو جاتے ہیں پھر 14 دن کے بعد دوبارہ ڈیورمنگ کریں کیونکہ کیڑے پہلی ڈیورمنگ سے مر جاتے ہیں لیکن ان کے انڈے رہ جاتے اسلیے ان کو ختم کرنے کے لیے دوبارہ کرتے ہیں
جب ڈیورمنگ مکمل ہو جائے تو
تین مہینے کے وقفے سے ڈیورمنگ کرتے رہیں۔ اور ہر ڈیورمر تبدیل کریں بار بار ایک ہی دواٸی نہ پلاٸیں ورنہ اس کا اثر ختم ہو جاٸے گا اور رزلٹ نہیں دے گی۔
*نوٹ* : اگر جانور گبھن ہو تو ماہر حیوانات سے مشورے لے کر ڈیورمنگ کریں ورنہ آپ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

White Muscle Diseaseبچوں کا کمزور اور ٹیڑھی ٹانگوں کے ساتھ پیدا ھوناایسا عموما مادہ جانوروں میں وٹامن ای اور سلینیم (دھا...
07/10/2022

White Muscle Disease

بچوں کا کمزور اور ٹیڑھی ٹانگوں کے ساتھ پیدا ھونا

ایسا عموما مادہ جانوروں میں وٹامن ای اور سلینیم (دھات) کی کمی کی وجہ سے ھوتا ھے

ایسا اس لئے ھوتا ھے اگر زمین جہاں پہ چارہ یا اجناس کاشت کی جا رہی ھو وہاں سلینیم کی کمی ھو

سائلج اور پرانا خشک لوسن استعمال کرنے سے بھی جانور میں یہ مسائل پیدا ھو جاتے ھیں

سلینیم کی کمی ماں سے بچے میں منتقل ھو جاتی ھے

مادہ جانوروں کو کراسنگ سے ایک ماہ پہلے سے بچے پیدا کرنے تک ہر مہینے پانچ سی سی وٹامن ای اور سلینیم مکس انجکشن ( سیلی ویٹ) لگانا چاھئیے

کراسنگ سے ایک ماہ پہلے اور کراسنگ شروع ھونے پہ نر بریڈرز کو بھی پانچ سی سی انجکشن لگانے چاھئیے

پیدائش کے وقت اگر بچوں کی ٹانگیں کمزور یا ٹیڑھی ھو تو انھیں دودھ پلانے کے بعد ڈھائی پوائنٹ انجکشن (باریک سوئی سے) لگانا چاھئیے

اگر کمزوری برقرار رہے تو ایک ھفتہ بعد پھر انجکشن لگانا چاھئیے

بکریوں میں سلینینم کی کمی اچھے معیار کے اجناس خشک لوسن اور منرل مکسچر (فری چوائس) سے دور کی جا سکتی ھے۔۔۔

بازار میں دستیاب مختلف کرم کش ادویات Deworming medicines میں کیا فرق ہے؟ کون سی دوا کب استعمال کرنی چاہیے؟ میرے پیارے فا...
28/09/2022

بازار میں دستیاب مختلف کرم کش ادویات Deworming medicines میں کیا فرق ہے؟ کون سی دوا کب استعمال کرنی چاہیے؟

میرے پیارے فارمر بھائیوں آج ہم دیکھیں گے کہ کیڑوں کو ختم کرنے کے لئے جو ادویات مارکیٹ میں دستیاب ہیں ان میں کیا فرق ہے کونسی دوا دینا کس صورت میں زیادہ سودمند ہے اور Dewormng کا سہی طریقہ کیا ہے۔

مارکیٹ میں موجود Dewormers کرم کش ادویات کی اقسام :
بازار میں Deworming کے لئے چار طرح کی ادویات دستیاب ہیں۔

1- پلانے والی دوا Deworming Drench:
یہ دوا تقریبن ہر جگہ آسانی کے ساتھ 100 ml کی چھوٹی بوتل اور 1 لیٹر کی بڑی پیکنگ میں جانوروں والے میڈیکل سٹور پر مختلف ناموں سے دستیاب ہے جیسے Nilzan ،Punch اور Thunder وغیرہ ۔ اگر کسی جگہ آپ کو یہ دوا دستیاب نہ ہو تو آپ انسانی میڈیکل سے بھی پیٹ کے کیڑوں کی دوا لے کر استعمال کر سکتے ہیں یہ آپ کو 10 ml یا 30 ml کی پیکنگ میں Zentel اور Vermox کے نام سے مل جاتی ہے۔

2- کیڑوں والی گولیاں Deworming Bolus:
یہ گولیاں جانوروں والے میڈیکل سے Alvenex اور Dworm وغیرہ کے نام سے مل جاتی ہیں لیکن ہر جگہ
دستیاب نہیں۔

3- کھال پر لگانے والی دوا Pour on Dewormer
یہ دوا جانور کی کھال پر لگانے سے یہ اندھرونی اور بیرونی دونوں قسم کے کیڑوں کا خاتمہ کرتی ہے لیکن پاکستان میں اتنی مقبول نہیں کیونکہ ہماری کوئی لوکل کمپنی یہ دوا نہیں بناتی لیکن دوسرے ممالک میں یہ با آسانی Agrimectin اور Cydectin وغیرہ کے ناموں سے دستیاب ہے۔

4- کیڑوں والا ٹیکہ Injectable Dewormer
یہ دوا جانور کے وزن کے مطابق اس کی کھال میں لگای جاتی ہے اور اندھرونی اور بیرونی دونوں قسم کے کیڑوں کے لئے کارآمد ہے یہ Ivermectin اور Trodax کے نام سے با آسانی جانوروں کے میڈیکل سٹور پر دستیاب ہے۔

مارکیٹ میں ملنے والی Deworming کی دواؤں میں کیا فرق ہے اور کونسی دوا کب کام کرتی ہے؟

پیارے فارمر بھائیوں کبھی آپ کے ذہن میں یہ خیال تو آیا ہو گا کہ بازار میں ملنے والی اتنی ساری مختلف کمپنیوں کی مختلف ناموں کی دواؤں میں سے کونسی دوا بہتر ہے؟
دراصل کمپنی کا دیا ہوا نام صرف اس دوا کو بیچنے میں آسانی کے لئے رکھا جاتا ہے اس کے اندر جو دوا کا فارمولا ہے وہ جاننا آپ کے لئےبہت ضروری ہے تاکہ آپ کو پتا ہو کے جانور کو کس وقت کونسی دوا کی ضرورت ہے تو آئیں دیکھتے ہیں کونسی دوا کن کیڑوںWorms کے لئے کام آتی ہےکیونکہ یاد رکھیں کوئی بھی ایک دوا تمام کیڑوں کا خاتمہ نہیں کر سکتی اسی لئے مختلف کمپنیاں اپنی Deworming کی دواؤں میں ایک سے زیادہ دوائیں استمال کرتی ہیں تاکہ ان کو زیادہ کارآمد بنایا جا سکے :

Oxyclozanide
جو جگر کے کیڑوں یعنی Liver flukes کے لئے زیادہ کارآمد ہے اور اس کے ساتھ کچھ اقسام کے پیٹ کے کیڑوں کے لئے بھی جیسے گول کرم Roundworms وغیرہ۔
Livamisole
پھیپھڑوں کے کیڑوں Lung worms اور انتڑیوں کے کیڑوں Gastrointetinal worms کے لئے زیادہ کارآمد ہے۔
Albendazole
پیٹ کے کیڑوں Round worms اور Tapeworm کے لئے زیادہ اور اس کے ساتھ جگر کے کیڑوں Liverflukes کے لئے بھی کسی حد تک کام کرتی ہے۔
Triclabendazole
جگر کے کیڑوں Liverflukes کے لیے بہت زیادہ کارآمد ہے۔
Oxfendazole
یہ Roundworms کے ساتھ Pinworms اور انتڑیوں کے کیڑوں Gastrointestinal worms
کے لئے مفید ہے۔
Ivermectin Injection
یہ دوا اندھرونی اور بیرونی دونوں کیڑوں کے لئے کام کرتی ہے اندھرونی طور پر انتڑیوں کے کیڑوں Gastrointestinal worms پھیپڑوں کے کیڑوں Lungworms کے لئے کارآمد ہے اس کے علاوہ بیرونی طور پر جانور کی کھال کے کیڑوں جن میں پسو fleas چچڑ Ticks اور جوئیں lice کے خاتمے کے لئے بہترین ہے۔
Nitroxynil Injection
جگر کے کیڑوں Liverflukes کے خاتمے کے لئے بہترین ہے اس کے ساتھ انتڑیوں کے کیڑوں کے لئے بھی کارآمد ہے۔

کیڑوں کی دوا دینے Deworming کرنے کا طریقہ:

- جانوروں کو ہمیشہ ضرورت کے مطابق کیڑوں کی دوا دیں۔
- جانور کو ہمیشہ اس کے وزن کے مطابق ڈبے پر درج طریقہ پر دوا کی خوراک پلائیں۔
- جانور کو صبح خالی پیٹ دوا دی جا سکتی ہے اس کے بعد 2 گھنٹے تک کھانا اور پانی نہ دیں۔ اگر جانور کو شام میں دوا دینی ہو تو شام کا کھانا جلدی کھلا کر 3 گھنٹے بعد دوا دیں۔
- پلانے والی دوا دینے کے ایک ہفتے کے بعد کھال والا ٹیکہ Ivermectin وزن کے مطابق لگائیں۔
- اگر جانور میں جگر کے کیڑوں کی علامات نظر آئیں تووزن کے حساب سے Nitroxynil لگائیں۔
- کیڑوں کی دوا دینے سے جانور کو دستوں کی شکایات ہو سکتی ہے جو خو با خود ایک دو دن میں ٹھیک ہو جاتی ہے۔
- کیڑوں والی دوا ہر بار مختلف فارمولا کی استعمال کریں کیونکہ اگر ہر بار ایک جیسی دوا دی جائے تو کیڑے اس کے خلاف مدافعت پیدہ کر لیتے ہے اور دوا بے اثر ہو جاتی ہے۔

اللّه پاک ہم سب کے مال مویشیوں کی حفاظت فرمائیں اور کاروبار میں برکت دیں آمین۔

Address

Umarkot

Telephone

+923029696201

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Goat farm secret posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Goat farm secret:

Videos

Share


Other Umarkot pet stores & pet services

Show All

You may also like