23/09/2023
طوطوں میں کلر میوٹیشن اور جینٹکس
۔===================
معزز گروپ اراکین! السلام علیکم، وہ تمام احباب جو طوطوں کی کلر جینٹکس سیکھنا چاہتے ہیں تاکہ مہنگی میوٹیشن پر کام کر کے منافع کما سکے وہ زرا قریب قریب آ جائے۔
لائک ٹو لائک پیرنگ Like to Like Pairing
۔=======================
ہم جب بھی لٹینو یا اینو برڈ بنانا چاہتے ہیں تو سادہ سا طریقہ استعمال کرتے ہیں جس کے نتائج یقینی ہوں ہم میل اور فی میل دونوں ہی لٹینو کو لے کر جوڑا بنا دیتے ہیں۔ یا پھر اینو حاصل کرنے کے لیے نر اور مادہ اینو لے کر انھیں ایک پنجرے میں بند کر چھوڑتے ہیں باکس یا مٹکی کیساتھ۔ ۔۔۔۔۔اسے لائک ٹو لائک پیرنگ کہتے ہیں۔ ۔۔ ۔
بچے لنگڑے لولے ، نازک ، اندھے کانے، کمزور، دماغی مفلوج پیدا کرنے ہوں تو یہ ایک بہترین آپشن ہے۔
اس کیساتھ اگر آپ اِن بریڈنگ (In-Breading) کا تڑکا بھی لگا لے تو کیا کہنے۔
اِن بریڈنگ (In-Breading)
۔=============
جب ہم طوطوں میں پرندوں میں بہن بھائی کا جوڑا، ماں بیٹے کا جوڑا، باپ بیٹی کا جوڑا، چاچے تائے بھتیجی کاجوڑا یا ماموں بھانجی کا جوڑا، خالہ بھانجے اورپھپو بھتیجے وغیرہ کا جوڑا بناتے ہیں تو اسے اِن بریڈنگ (In-Breading) پیرنگ وغیرہ کہتے ہیں۔
اگر آپ حقیقت میں اچھے صحت مند اور چنگی بھلی افزائش لینا چاہتے ہیں تو کبھی بھی
ان بریڈنگ اور لائک ٹو لائک پیرنگ نہ کریں۔
جینٹکس سیکھنے کے لیے مجھ سے بے دھڑک ہوکر رابطہ کریں۔
عثمان گیلانی
ویٹس ایپ نمبر :03343388350