Calf Management in Scattered Farming.
چھوٹے بچوں کو پالنا!!!
Calf Rearing!!
گائے بھینس کے نوزائیدہ بچوں کو پالنا انتہائی اہم ہے۔۔ اس عمل کو دو حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
حصہ اول:-
پیدائش سے لے کر 24 گھنٹے تک
حصہ دوم:-
24 گھنٹے سے دودھ چھڑوانے تک
حصہ اول کی مینیجمینٹ:-
اس حصہ میں سب سے اہم عمل بچے کو بوہلی پلانا ہے۔۔ ہمارے ہاں ایک غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ جب تک جانور جیر نہ پھینکے جانور کا دودھ (بوہلی) نہ دوہیا جائے۔ یہ چیز نہ صرف بچے کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ ماں کے لیے بھی نقصان کا باعث ہے۔دوسری طرف اگر آپ بچے کو بوہلی اس کی پیدائش کے ایک گھنٹے کے اندر اندر پلائیں گے تو اس کو تین ہفتے تک انشاللہ کسی قسم کی بیماری نہیں آۓ گی بشرطیکہ جانور کے ڈرائ پیریڈ میں کوئ بیماری نہ ہو اور اسکا دودھ دوہ نہ لیا ہو اسی طرح ویکسین شدہ جانور کی بوہلی اچھی ہو گی ۔
اگر ہم بچے کو دیر سے بوہلی پلائیں گے تو اس کے اندر اینٹی باڈیز کم ابزارب ہوں گی۔ نتیجتاً بچے کے بیمار ہونے کے چانسز بڑھ جاتے ہیں۔
24 گھنٹے کے بعد بچے کے اندر اینٹی باڈیز کی ابزاربنس ختم ہو جاتی ہے۔
حصہ دوم کی مینیجمینٹ:-
یہ دورانیہ 2 سے 3 ماہ کا ہوتا ہے۔ اس حصہ میں اہم ترین جز بچے کے معدہ کی ڈویلپمنٹ ہے ۔۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ہمیں بچے کو ثابت مکئی کے دانے اور کاف سٹارٹر کھلانا چاہیے- اگر آپ کے پاس کاف سٹارٹر کے پ