ZJ Aviary

ZJ Aviary لو برڈز بریڈ اور ہینڈ ٹیم برڈرز سیل پوانٹ
(2)

لگ بھگ 440 روپے درجن انڈے ہیں اس لحاظ سے ایک انڈہ 40 روپے کا بنا اور میرے جیسا بندہ انڈہ بوائل کر کے اسے چھیلے تو 15 روپ...
27/01/2024

لگ بھگ 440 روپے درجن انڈے ہیں اس لحاظ سے ایک انڈہ 40 روپے کا بنا اور میرے جیسا بندہ انڈہ بوائل کر کے اسے چھیلے تو 15 روپے کا انڈہ تو سیدھا سیدھا چھلکے کے ساتھ اتر جاتا ہے ۔ گیس کے اخراجات الگ ۔اس طرح یہ انڈہ مجھے 40 روپے کی بجائے 65 روپے کا ایک اور 780 روپے کے درجن پڑتے ہیں۔ ہن دسو کی کھائیے ۔۔۔۔۔🙈🤔

18/12/2023

لوبرڈ مارکیٹ کی موجودہ صورتحال، ریٹ کم یا زیادہ ہونے کی وجوہات، کمرشل لو برڈ کی موجودہ قیمتیں

السلام علیکم!

آج کی پوسٹ میں ہم وہ ٹاپک ڈسکس کریں گے جس پر سب سے زیادہ بات کرنے کی ضرورت ہے، جی ہاں کمرشل لو برڈ کے ریٹس۔ لیکن اس سے بھی پہلے جائزہ لیں گے کہ ریٹ کم اور زیادہ کیوں ہوتے ہیں۔ اس پوسٹ کو مکمل پڑھیں انشاءاللہ آپ کے کنسپٹ کلیئر ہو جائیں گے اور اپ اچھے ریٹ پر برڈ سیل کر پائیں گے۔

سب سے پہلے ہم جائزہ لیں گے کہ کمرشل لو برڈ کے ریٹ اگر بڑھتے ہیں تو کیوں بڑھتے ہیں۔ اس کی کئی ایک وجوہات ہیں یہاں ہم باری باری ساری ڈسکس کرنے کی کوشش کریں گے۔

ریٹ بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ کمرشل لو برڈ (البائنو کریمینو ڈیک اینو )کی زیادہ ڈیمانڈ ہے۔ یہ برڈ اپنے خوبصورت سفید اور کریم رنگ کی وجہ سے نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا کے اکثر ممالک میں پسند کیا جاتا ہے۔
لال انکھ والے لو برڈ میں بچے مرتے زیادہ ہیں اور سروائیو کم کرتے ہیں جس کی وجہ سے پروڈکشن کم اتی ہے اور مارکیٹ کی ڈیمانڈ پوری نہیں ہو پاتی۔
کمرشل برڈ کے ریٹ زیادہ ہونے کی ایک وجہ سپلائی اینڈ ڈیمانڈ بھی ہے۔ مارکیٹ میں سپلائی کم ہے اور ڈیمانڈ زیادہ ہے۔
اس کے علاوہ اس ہوبی میں انے والے ہر نیا بندہ زیادہ محفوظ ورکنگ کرنا چاہتا ہے اور اس کو سب سے زیادہ پسند بھی البائنو کریمنو ہی اتا ہے، اگر کسی نے شروع میں گرین فشر یا کامن لٹینو رکھے ہوئے ہیں اس نے بھی اگلے سیزن کمرشل میں انا ہے جس کی وجہ سے ہر سال اس کی ڈیمانڈ بڑھتی رہتی ہے۔
اج کل ایک اور رجحان دیکھنے میں ایا ہے کہ جن لوگوں نے پچھلے سالوں میں مہنگی مہنگی میوٹیشن لگائی ہوئی تھی وہ بھی اب کمرشل لوبرڈ کی طرف ا رہے ہیں۔ مارکیٹ کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے کچھ یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ مہنگی میوٹیشن اپنی ڈیمانڈ مارکیٹ میں بنا پائے گی یا نہیں اج سے دو چار سال پہلے جو لوگ کمرشل برڑ نہیں لگاتے تھے ان کی بھی کوشش ہے کہ اپنے شیڈ کا کچھ حصہ کمرشل لگایا جائے تاکہ اگر کسی مخصوص میوٹیشن جو کہ انہوں نے لگائی ہوئی ہے اس کا ریٹ کچھ ڈاؤن بھی ہو جائے تو انہیں کمرشل سے امدنی آ جائے اور شوق کے ساتھ ساتھ یہ بزنس چلتا رہے۔ اس وجہ سے بھی کمرشل برڈ کے ریٹ نیچے نہیں ارہے۔
*اور ریٹ بڑھنے اور سٹیبل رہنے کی سب سے بڑی وجہ ہے ایکسپورٹ۔*
اج سے دو سال پہلے ڈالر کا ریٹ 145 روپے تھا اور ہم اپنا کریمینو 40 ہزار روپے کا بیچ رہے تھے جب کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں اس کی قیمت دو سال پہلے 45 سے 50 ہزار روپے تھی اور اج ڈالر 285 روپے کا ہے اور ہمارے یہاں پاکستان میں کریمینو 30 سے 35 ہزار روپے کا سیل ہو رہا ہے۔ اگر دو سال پہلے کی مارکیٹ سے موازنہ کیا جائے تو اپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ جو کریمینو ہم 30 سے 35 ہزار روپے کا بیچ رہے ہیں یہ ڈالر کے ریٹ کے حساب سے 80 سے 90 ہزار روپے کا سیل ہو رہا ہے اور یہ صورتحال ایکسپورٹر کو بہت زیادہ فائدہ دیتی ہے کیونکہ ایکسپورٹ کے دوران کچھ پرندے مرتے بھی ہیں اور نقصان کا بھی خطرہ ہوتا ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے جب ریٹ کا اتنا فرق ہو تو ایکسپورٹر کو بہت پیسے بچتے ہیں اور وہ دھڑا دھڑ پرندہ ایکسپورٹ کر دیتا ہے لیکن اپ کو اور مجھے اس لیے پتہ نہیں چلنے دیتے کہ کہیں ہم پرندے کا ریٹ زیادہ نہ کر دیں۔ اگر اپ کو یقین نہیں ارہا تو چھ مہینے پہلے کی صورتحال دیکھ لیں کریمینو 22 سے 25 ہزار روپے کا سیل ہو رہا تھا اب اگر اپ مارکیٹ چیک کر لیں۔ ابھی اگر اپ کو ایک بریڈر پیس کریمینو کی ضرورت ہو تو اپ کو شاید 40 45 ہزار کا بھی نہ ملے تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے جو چھ مہینے پہلے 22 - 25 ہزار روپے کا سیل ہو رہا تھا وہ کہاں گیا حالانکہ لوگوں نے اپنی بریڈ کے لیے جو برڈ خریدنے تھے زیادہ تر مارچ اپریل تک خرید چکے تھے۔ تو جواب یہ ہے کہ وہ سارے کا سارا ایکسپورٹ ہو گیا۔

اور اگر بات کی جائے کہ لو برڈ کے ریٹ کیوں گرتے ہیں تو اس میں سب سے پہلے بریڈر کی اپنی کمزوری اندر کی غیر یقینی صورتحال اور جلد بازی ہوتی ہے خاص طور پر نئے فینسیئر بہت زیادہ پرجوش ہوتے ہیں مارکیٹنگ کی نہیں ہوتی کہ پرندہ اسانی سے سیل ہو جائے اور شام ہونے سے پہلے بیچنا بھی ضرور ہوتا ہے اور سب سے بڑھ کر پرندہ بریڈ کروانا سیکھ لیا ہوتا ہے پرندہ بیچنا نہیں اتا تو ایک دو دن ایڈ لگانے پر جب نہیں بکتا تو مارکیٹ سے بہت کم ریٹ پر ہی دے دیتے ہیں۔
ریٹ گرنے کی اس سے بھی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہمارے سینیئرز ہمیں لوبرڈ خریدنا بیچنا بریڈ کروانا تو سکھا دیتے ہیں لیکن ریٹ ڈسکس نہیں کرتے۔ اگر ہمارے سینیئر پرندے کا ریٹ سیزن شروع ہونے سے پہلے نکال دیا کریں تو یقینا اس ہوبی کو شاید پروموٹ کرنے کی بھی ضرورت نہ پڑے اور ہر سال لو برڈ کی مارکیٹ پہلے سے ڈبل ہو جایا کرے۔
بعض اوقات باہر سے بہت زیادہ شپمنٹ آ جانے سے بھی ریٹ ڈاؤن ہو جاتے ہیں جیسا کہ دو سال پہلے اوپ لائن کے ساتھ ہوا پاکستان میں اوپ لائن پر عروج تھا ڈیمانڈ بہت زیادہ تھی سپلائی بہت کم تھی امپورٹر نے باہر سے سستا مال اٹھایا اور پوری مارکیٹ بھر دی اگلے سال خریدنے والے بہت کم تھے اور بیچنے والے سارے کے سارے ہی تھے تو نہ صرف اوپ لائن گرا بلکہ لو برڈ کی پوری انڈسٹری کو بھی ایک دھچکا لگا۔ اس میں غلطی ہم لوگوں کی اپنی تھی کہ ہم نے مارکیٹ کی صورتحال کا جائزہ لیے بغیر دھڑا دھڑ پنجرے بھرنا شروع کر دیے تھے۔ ایسا بار بار نہیں ہوتا کیونکہ انٹرنیشنل مارکیٹ کا اور لوکل مارکیٹ کی قیمتوں کا اتنا فرق ہے جتنا اوپ لائن میں تھا شاید دوبارہ نہ ہو سکے، اس وقت باہر سے جو گرین اوپ لائن فلپائن سے ایا وہ پانچ ہزار کا امپورٹ ہوا اور 50 50 ہزار تک بکا ایسی صورتحال پیدا ہونے کے چانسز اب دور دور تک نظر نہیں اتے۔
لو برڈ کے ریٹ کم ہونے میں ایک بہت گھناونا کردار بروکر کا نظر اتا ہے جو انڈا کھانے کی بجائے مرغی کھانے پہ تلا ہوا ہے اپنے چند پیسوں کے لیے پوری کی پوری انڈسٹری بیڑا غرق کرنے سے بھی باز نہیں آتا۔ اپ کو اج کل فیس بک پر بروکر ایسے نظر ائیں گے جیسے برسات میں مینڈک اور ان کا کردار بھی بڑا ہی گھناؤنا نظر ائے گا فیس بک پر مختلف ائی ڈیز سے کمرشل برڈز کی سیل کی پوسٹ لگائیں گے اور قیمت تقریبا ادھی بتائیں گے اور یہ پوسٹیں بار بار اپ کی نظروں سے گزریں گی اور بہت سے فینسیر ان کا شکار ہو کر یہ سمجھیں گے کہ شاید البائنو کریمینو کے ریٹ اتنے کم ہو گئے ہیں تو وہ بھی اپنے پرندوں کا ریٹ کم مانگنا شروع کر دیں گے اور یہی لوگ پھر ان سے خرید لیں گے اور چار گنا ریٹ میں ایکسپورٹ کریں گے۔ اور اس صورتحال میں اگر کوئی بریڈر اپنے پرندے کا ریٹ پورا مانگے گا تو بہت سے لوگ سمجھیں گے کہ یہ شاید مارکیٹ سے بہت مہنگا دے رہا ہے۔ جب بھی کوئی ایسی پوسٹ دیکھیں جس میں کوئی البائنو نو 10 ہزار روپے کا اور کریمینو 20 22 ہزار روپے کا سیل کر رہا ہو تو اس کی فیس بک پروفائل کھول کر ایک بار دیکھ لیں اور اس نمبر پر فون کر کے پوچھ لیں تو اپ کو یا تو کہہ دے گا بک گیا ہے یا پھر اپ سے پیسے ایڈوانس منگوا کے اپ کے ساتھ فراڈ کرے گا یقین نہیں اتا تو ازما کر دیکھ لیں۔
اس کے بعد ریٹ گرانے میں ایک اور طبقے کی بڑی کوشش ہے وہ ہیں لو برڈ کے علاوہ دوسرے پرندوں کے شوقین حضرات۔ جب لو برڈ انڈسٹری نے گرو کرنا شروع کیا تو بہت سے لوگ جنہوں نے اور پرندے رکھے ہوئے تھے انہوں نے بھی لوڈ میں انا شروع کر دیا جس کی وجہ سے ان پرندوں کے ریٹ کم ہونا شروع ہو گئے نتیجتا ان پرندوں کے فینسیئرز نے لو برڈ کو گرانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ مارکیٹ سے کم ریٹ کی جو پوسٹ اپ کو فیس بک پر نظر ائے وہ زیادہ تر ان دو طبقات کی ہی ہوتی ہے یا پھر کسی فراڈیے کی ہوتی ہے۔ بعض اوقات کوئی فالٹ والا یا ہلکی کوالٹی والا برڈ ہو تو اس کی بھی کم قیمت میں ہی ایڈ لگی ہوتی ہے۔

جہاں تک کمرشل برڈ کی قیمتوں کی بات ہے تو اج کل کی صورتحال کے حساب سے

کریمینو 30 سے 35 ہزار
ڈیک اینو 23 سے 28 ہزار
پار بلو سپلٹ اینو 8 سے 14 ہزار
البائنو ریڈ ائی 12 سے 15 ہزار
البائنو سپلٹ 5 سے 7 ہزار
بلو فشری سپلٹ اینو 4 سے 7 ہزار

میں سیل ہو رہا ہے۔ ریٹ کا فرق کوالٹی اور سائز کے حساب سے ہوتا ہے۔ اچھی کوالٹی اور اچھے سائز کا برڈ مہنگا ہوگا چھوٹے سائز اور ہلکی کوالٹی والا برڈ سستا ہوگا۔

امید ہے اپ لوگوں کو اج کی پوسٹ پسند ائی ہوگی۔ دعاؤں میں یاد رکھیں پوسٹ اچھی لگے تو لائک اور شیئر کر دیں

14/12/2023

السلام علیکم!

پچھلے دو تین دن سے موسم کافی سرد ہونا شروع ہو گیا ہے اور ہمارے بہت سے نئے شوقین دوست پرندوں کے کمرے / سیٹ اپ کو مکمّل طور پر پیک کر دیتے ہیں جس سے سردی سے بچاؤ تو کسی حد تک ہو جاتا ہے مگر برڈ بیمار ہونا شروع ہو جاتے ہیں بچے مرنے لگتے اور انڈے ڈیڈ ان شیل ہو جاتے ہیں۔
اس لیے صحیح طریقہ کار یہ ہے کہ اپنے شیڈ کو اتنا کور کریں کہ اس میں تازہ ہوا ضرور ائے لیکن اپ کے پرندوں کو ڈائریکٹ ٹھنڈی ہوا نہ لگے۔ ٹمپریچر کو کنٹرول کرنے کے مختلف طریقے ہیں اپ کا شیڈ ایسی جگہ ہونا چاہیے جہاں سردی کم سے کم ہو اس کے علاوہ پرندوں کے کمرے کی لائٹ سارا دن جلتی رہے جتنی زیادہ لائٹیں جلائیں گے ٹمپریچر بہتر کرنے میں اتنی ہی زیادہ مدد ملے گی۔
اس کے علاوہ اپ اپنے پرندوں کو جتنی بہتر خوراک دیں گے اتنا ہی وہ سردی سے بچے رہیں گے۔ اپنے پرندوں کی خوراک میں انڈے کی مقدار بڑھا دیں ممکن ہو تو ان کو دیسی انڈا دیں۔ ان کے ساتھ فوڈ میں زیتون کا تیل لازمی استعمال کریں اور حسب ضرورت ایویان کیپسول استعمال کریں۔ سبزی میں میتهی استعمال کریں اور دانے میں سورج مکھی کی مقدار بڑھا دیں۔ چھوٹے بچوں والے باکس بار بار چیک نہ کریں ورنہ انکو سردی لگ سکتی ہے۔ اور سب سے ضروری چیز ہفتے میں 1 سے 2 بار صفائی لازمی کریں تا کہ آپ کے پرندے بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔

اگر کسی دوست کو کسی چیز کی سمجھ نہ ائی ہو تو میسج کر کے پوچھ سکتا ہے۔ دعاؤں میں یاد رکھیں پوسٹ اچھی لگے تو لائک اور شیئر کر دیں.

*لو برڈ کے سافٹ فوڈ میں روزانہ انڈہ استعمال کرنے کے فوائد*اکثر لوگ پرندوں کے دانے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہیں خاص...
04/12/2023

*لو برڈ کے سافٹ فوڈ میں روزانہ انڈہ استعمال کرنے کے فوائد*

اکثر لوگ پرندوں کے دانے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہیں خاص طور پر کنیری فینسیرز کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے اکثر لوگ پوچھتے ہیں کہ کنیری کا متبادل کیا دیا جائے کے پرندوں کی پروٹین کی ضروریات پوری ہو سکیں۔ پرندوں کی ضرورت کے پروٹین کے حصول کے اور بھی بہت سے ذرائع ہیں لیکن انڈا پروٹین کے حصول کا سب سے بہترین ذریعہ ہے۔ اج کی پوسٹ میں ہم انڈے کے فوائد پر بات کریں گے
ہمارے ہاں ایک غلط تاثر پایا جاتا ہے کہ انڈہ گرم ہوتا ہے اور گرمی میں برڈ کو انڈہ استعمال نہیں کروانا چاہیے یا اگر کروائیں تو صرف انڈے کی سفیدی استعمال کروائی جائے۔ یہ سراسر غلط تاثر ہے اگر اپ کسی بھی ڈاکٹر سے مشورہ کریں تو وہ اپ کو سارا سال ایک انڈہ روزانہ استعمال کرنے کا مشورہ دے گا۔ اسی طرح ہمیں اپنے برڈز کو بھی روزانہ انڈا استعمال کروانا چاہیے بے شک گرمی کا موسم ہو یا سردی کا لیکن گرمی میں چونکہ بریڈنگ سیزن نہیں ہوتا اور پرندوں کو پروٹین کی اتنی مقدار کی ضرورت نہیں ہوتی جتنی بریڈنگ سیزن میں ہوتی ہے اس لیے انڈے کی مقدار گرمیوں میں کم کر دینی چاہیے مگر برڈز کو سفیدی اور زردی دونوں استعمال کروانی چاہییں۔
طبی ماہرین کے مطابق ایک اوسط سائز کے انڈے میں آسانی سے ہضم ہونے والا 6گرام پروٹین پایا جاتا ہے۔
انڈے کاشمار ان غذاؤں میں ہوتا ہے جو دنیا بھر میں مشہور ہیں اور جن کو مکمل غذا تصور کیا جاتا ہے۔ انڈے کو مکمل غذا اس لیے تصور کیا جاتا ہے کیوں اس میں موجود بنیادی اجزاء صحت کے لیے بہت مفید ثابت ہوتے ہیں۔ایک ابلے ہوئے انڈے میں مندرجہ ذیل اجزاء شامل ہوتے ہیں

فاسفورس –
وٹامن اے –
سیلینیم –
فولیٹ –
وٹامن بی2 –
وٹامن بی5 –
وٹامن بی1 –

اس کے ساتھ ساتھ انڈوں میں وٹامن ڈی، وٹامن ای، وٹامن کے، وٹامن بی6، کیلشیم اور زنک کی اچھی خاصی مقدار بھی پائی جاتی ہے۔
انڈے کے طبی فوائد
انڈوں سے مندرجہ ذیل طبی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں

متوازن کولیسٹرول
ایک انڈے میں ایک سو باسٹھ ملی گرام کولیسٹرول موجود ہوتا ہے۔ کولیسٹرول کی دو اقسام ہوتی ہیں، اچھی اور بری۔ کولیسٹرول کی اچھی قسم سے صحت پر مفید اثرات ظاہر ہوتے ہیں جب کہ بری قسم سے صحت کو نقصان پہنچتا ہے۔ انڈوں میں اچھی قسم کی کولیسٹرول پائی جاتی ہے جس کا دل کی بیماریوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انڈوں کو باقاعدگی سے استعمال کرنے سے کولیسٹرول کی اچھی قسم میں اضافہ ہوتا ہے ۔

مدافعتی نظام میں بہتری
انڈوں میں چوں کہ پروٹین، وٹامن ڈی، فولیٹ، اور وٹامن بی جیسے اجزاء شامل ہوتے ہیں جو قوت مدافعت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جب کہ جسم میں وائرس اور بیکٹیریا کے پھیلاؤ کو بھی روکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انڈوں میں سیلینیم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جس سے نہ صرف قوتِ مدافعت بڑھتی ہے بلکہ ڈی این کو نقصان بھی کم پہنچتا ہے اور کینسر کے خلیات بھی تباہ ہوتے ہیں۔

اومیگا تھری حاصل کرنے کا ذریعہ
اومیگا تھری حاصل کرنے کے لیے انڈے ایک بہترین غذا ہیں۔ اومیگا تھری دماغ کے فعال کو بہتر بنانے اور بینائی کے لیے نہایت مفید ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس میں ایسے اینٹی آکسیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں جو آنکھوں کی حفاظت کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

کولین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ
کولین ایک نیوٹرنٹ ہے اور انڈے ہر روز کولین کی مطلوبہ حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔
کولین سیل ممبرین کو بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے اور جسم کے دوسرے اعضاء کے ساتھ ساتھ دماغ میں سگنل مالیکیولز کو بھی بناتا ہے۔ ایک انڈے میں 100 ملی گرام کولین پایا جاتا ہے۔

بلڈ پریشر کا نارمل لیول
انڈے کی سفیدی میں پائی جانے والی پوٹاشیم ہائی بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے۔ پوٹاشیم ایک ایسا غذائی جز ہے جو دل کی صحت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ہڈیوں کی صحت کو بھی بہتر بناتا ہے۔

خون کی شریانوں کی صحت کو بہتر بنائے
انڈے کی سفیدی جب ہائی بلڈ پریشر کو کم کرتی ہے جس کے نتیجے میں خون کی شریانوں کے خطرات بھی کم ہو جاتے ہیں۔ یہ غذا ایسے اجزاء پر مشتمل ہے جو خون کی نالیوں کو تنگ نہیں ہونے دیتے بلکہ کشادہ رکھتے ہیں۔ یہ شریانیں کشادہ رہنے سے خون کی روانی متاثر نہیں ہوتی اور خون جمنے کا خطرہ پیدا نہیں ہوتا۔

مسلز کی مضبوطی
انڈہ چوں کہ وٹامن اے اور بی2 جیسے نیوٹرنٹس سے بھرپور ہوتا ہے اس لیے اس کا استعمال عمر بڑھنے کے ساتھ مسلز کی کمزوری جیسی بیماریوں کے خطرات کو کم کر دیتا ہے۔

ہڈیوں کی مضبوطی
انڈوں میں وٹامن ڈی کی بھی خاصی مقدار پائی جاتی ہے جو کیلشیم کو جسم کا حصہ بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اگر اپ باقاعدگی سے پرندوں کو انڈا کھانے میں دیتے ہیں تو جو کیلشیم اپ اپنے پرندوں کو دے رہے ہیں اس کی مطلوبہ مقدار ان کے جسم کو باقاعدگی سے ملتی رہے گی۔

سفیدی اور زردی کے اپنے اپنے فوائد ہیں، اس لیے ان کا جائزہ لیتے ہیں۔

انڈے کی سفیدی کے فوائد
انڈے کی سفیدی سے مندرجہ ذیل فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں
انڈے کی سفیدی میں کولیسٹرول نہیں ہوتا جس سے دل کی بیماریوں کے خطرات نہیں بڑھتے –
اس میں کیلوریز کی کم ہوتی ہیں جس سے وزن نہیں بڑھتا –
یہ پروٹین سے بھرپور ہوتی ہے جس سے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں –
انڈے کی سفیدی کے ساتھ ساتھ اس کی زردی سے بھی بہت سے فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

انڈے کی زردی کے فوائد
انڈے کی زردی سے مندرجہ ذیل فائدے حاصل کیے جا سکتے ہیں
انڈے کی زردی ہمارے پرندے کے پروں کو چمک دار بناتی ہے –
ہمارے برڈ کو چست اور توانا رکھتی ہے –
ہڈیوں کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتی ہے –
اس میں پائی جانے والی چکنائی برڈز کی صحت کو بہتر بناتی ہے–

انفرٹائیلٹی انڈوں سے بچے کم یا بلکل نہ نکلنا جو بھی پرندوں کا شوق رکھنے والےہیں ان سب کی  بڑی خواہش یہی ھوتی ھے کہ ان کے...
28/11/2023

انفرٹائیلٹی انڈوں سے بچے کم یا بلکل نہ نکلنا جو بھی پرندوں کا شوق رکھنے والےہیں ان سب کی بڑی خواہش یہی ھوتی ھے کہ ان کے پرندے انڈے بچے کب دیں گے جب وہ اپنے پرندوں کے گھونسلوں، بکس میں پہلا انڈا دیکھتے ہیں تو خوشی سے پھولے نہیں سماتے اپنا شوق اور خواب پورا ھوتا نظر آرہا ھوتا ھے
لیکن کچھ عرصہ بعد جب ان انڈوں کو چیک کیا جاتا ھے تو ان میں اکثر انفرٹائل ھوتے ھیں اور کچھ روست تو بس بچے نکلنے کے انتظار میں کافی ٹائم ضائع کر بیٹھتے ھیں پھر پتہ چلتاہےکہ ان انڈوں میں تو بچے بنے ہی نہیں

آج اسی مسئلہ کی وجہ اور اسکا حل بتانے کی کوشش کرتا ھوں.
سب سے پہلے انڈے انفرٹائل کیوں ھوتے ھیں اسکی وجوہات کیا ھیں..؟
میل فی میل کی بریڈ دینے کی عمر پوری نہ ھونا.
بریڈنگ کا موسم نہ ھونا.
فی میل کا انڈوں پہ کم بیٹھنا.
فرسٹ بریڈ کا ھونا.

انفرٹائیلٹی کا حل.!

نسخہ..! چھوٹی الائچی. بڑی الائچی. دار چینی. میتھرے کے بیج. یہ سب چیزیں برابر مقدار میں لے کر اچھی طرح پیس کے پوڈر بنا کے رکھ لیں

طریقہ استعمال.!
دوکپ پانی میں ادھا چمچ چائے والا ڈال کے اچھی طرح بوائل کریں جب پانی آدھا رہ جائے اس کو ٹھنڈا کر کے اپنے برڈز کو دیں
یہ نسخہ لقوہ اور سردی سے بھی بچائے گا
نوٹ. یہ نسخہ جب دیں برڈز کو علحیدہ علحیدہ رکھیں ساتھ میں پالک. مکئی کی چھلی دیں اور مکس دانہ جس میں سورج مکھی کا بیج بڑھا دیں اور آیک کیپسول ایویان 400mg فی 2کلو دانےکے حساب سے مکس کر کےدیں آزمودہ ھے 100فیصد فرٹائل بریڈ ریں گے آپ بھی آزمائیں ایک ماہ بعد بعد جوڑا اکٹھے چھوڑ دیں
جن برڈز کو یہ نسخہ دین انکو گرمی کے موسم میں پودینہ اور سبز دھنیہ لازمی دیں
اپنا فیڈ بیک کمنٹ میں ضرور دیں پوسٹ کو شیئر کریں اپنا اور اپنے پرندوں کا رکھئے ڈھیر سارا خیال

04/11/2023

Birds
Beauty of Life

انڈے صحیح ہے یا خراب چیک کرنے کا آسان طریقہ⬅ جن لوگوں نے پرندے رکهے ہے پہلے تو وہ بریڈنگ کے لیے بہت بے تاب رہتے ہے کہ ان...
03/11/2023

انڈے صحیح ہے یا خراب چیک کرنے کا آسان طریقہ

⬅ جن لوگوں نے پرندے رکهے ہے پہلے تو وہ بریڈنگ کے لیے بہت بے تاب رہتے ہے کہ انکے برڈز جلد انڈے دے . اور جب وہ انڈے دیتے ہے تو پهر یہ انتظار رہتا ہے کہ بچے کب نکلے گے. بعض دفعہ انڈے خراب ہو جاتے ہیں اور وہ انتظار کرتے رہتے ہے پهر اسوقت پتا چلتا ہے جب فی میل آخر میں انڈوں کو باہر پهینک دیتی ہے اور اس طرح وقت ضائع ہوتا اور کلچ بهی کم حاصل ہوتے ہے.
آیئے آپ کو انڈے چیک کرنے کا طریقہ بتاتا ھوں تانکہ آپکا اور برڈز کا ٹائم ضائع نہ ہو .اور آپ اچها رزلٹ حاصل کر سکتے ہیں..

⬅ کچهہ لوگوں کا یہ کہنا ہے کے اگر انڈوں کو دیکها جائے تو برڈز انکو باہر پهینک دیتے ہے لیکن یہ بلکل غلط ہے آپ انہیں پکڑ سکتے ہے دیکهہ سکتے ہے 🤓

⬅ انڈوں کو چیک کرنے کے لیے آپ کو ایک عدد ٹارچ لایئٹ چاہیئے 🔦

⬅ اگر نہ ہوتو موبائیل کی فلیش لایئٹ سے بهی کر سکتے ہے 📸

⬅ اب آپ ٹارچ لائیٹ کا منہ اوپر کی طرف کر کے آن کر ے اور ایک انڈے کو پکڑ لایئٹ کے اوپر رکهے اور انڈا چار دن کا ہونا چاہیئے جسے آپ چیک کر رہے ہے.

⬅ 4..5 دن کے انڈے کو لایئٹ پر رکهے گے تو آپکو اندے کا رنگ زرد نظر آئے گا لیکن ایک چهوٹا سا لال رنگ کا ڈاٹ نظر آئے گا اور یہ رنگ باقی انڈے سے گہرا نظر آئے گا.

یہ انڈہ بلکل صحیح ہے ✅ اور اس سے بچہ نکلے گا.. 🐣

❌ خراب ا نڈہ ❌

⬅ اگر انڈے میں سرخ کلر نہ ہو تو وہ خراب ہے.

⬅ جب آپ لایئٹ پر رکهے گے تو پورا انڈہ روشن ہو جائے گا.

⬅ اور اسکا کلر زرد ہو گا یا پهر سفید.

✅ صحیح انڈہ ✅

⬅ 5/6 دن کے انڈے میں لال رنگ واضح نظر آنا شروع ہو جائے گا.
اور خون کی وایدوں کا چهوٹا سا نیٹ ورک انڈے کے اندر ڈویلپ ہو تا نظر آئے گا.

⬅ 8/10 دن میں پلز کا چلنا اور دل کا دڑهکنا بهی شروع ہو جاتا ہے.

⬅ 12/14 دن تک بچے کا سایئز پورے انڈے تک پهیل جاتا ہے اور انڈہ گلابی رنگ اختیار کر جاتا ہے.

⬅ 16/18 دن اس مرحلے میں بچے کا سایئز پورے انڈے کے سایئز کے برابر نظر آتا ہے اور انڈے کا رنگ سیاہ نظر آتا ہے اور اس میں سے روشنی نہیں گزر سکتی.

⬅ اور اب کچهہ دنوں بعد کے بعد انڈے ہیچ ہو نگے اور بچے نکل آئے گے.. 🐣

⬅ انڈوں کا دورانیہ تقریبا 20 سے 23 دن تک ہوتا ہے.. 🗓

⬅ اب آپ باآسانی چیک کریں اور خراب انڈوں کو فورا نکال دیں تانکہ برڈز next بریڈ کے لیے تیار ہو جائے.

02/11/2023
01/11/2023

*TIPS FOR RED EYE SURVIVAL*

السلام علیکم!

بہت سے نیو فینسیرز کے میسجز ا رہے ہیں کہ ان کے ریڈائی بچے سروائیو نہیں کر رہے تو ایک ایک کر کے سب کو میسج کرنے کی بجائے میں نے سوچا ایک ہی پوسٹ بنا دوں جس سے نئے فینسیرز کو فائدہ ہو۔ اس پوسٹ میں ہم ریڈ ائی کے مرنے کی کچھ وجوہات پر بات کریں گے اور مرنے کی ریشو کو کم کرنے کے لیے کچھ احتیاطی تدابیر اور سد باب پر بات کریں گے۔ بلیک ائی کی نسبت ریڈ ائی بچے کمزور ہوتے ہیں اور ان کے مرنے کی ریشو زیادہ ہوتی ہے چھوٹے بڑے ہر بریڈر کے پاس یہ مرتے ہی مرتے ہیں یعنی کہ سارے کے سارے بچے بچانا کسی کے بس کی بات نہیں ہے چند ایک احتیاطی تدابیر ہیں جن کو اپنا کر اپ ریڈ ائی کے سروائیول کی ریشو کو بہتر کر سکتے ہیں۔ ریڈ ائی بچوں کے مرنے کی چند ایک وجوہات جو میری سمجھ میں اتے ہیں وہ درج ذیل ہیں۔
1۔ لالچ
2۔ کمزور ایمیون سسٹم
3۔ برڈز کا بچوں کو فیڈ نہ کروانا
4۔ بچوں کو فیڈ ہضم نہ ہونا

*لالچ*
ہر فینسیر کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے پاس زیادہ سے زیادہ بریڈ ائے اور مہنگے یعنی کہ ریڈ ائی بچے اس سے بھی زیادہ ائیں پہلے سے ایوریج نکال کے بیٹھ جاتے ہیں کہ اتنے جوڑے ہیں تو اس میں سے اتنے بچے انے چاہیے اگر ایسا کریں تو اتنے ائیں گے ایسا کریں تو اتنے ائیں گے اور اس چکر میں نئے نئے تجربے اور بہت ساری غلطیاں کرتے ہیں جس کی وجہ سے جو سروائیو کرنے ہوتے ہیں وہ بھی سروائیو نہیں کرتے مثلا چھوٹی عمر کے برڈ کو بریڈ پہ لگا دیتے ہیں بغیر ضرورت کے فوسٹرنگ کرتے ہیں یہ جانے بغیر کہ فوسٹر جوڑا اچھا ہے یا نہیں، بلا ضرورت باکس چیک کرتے رہتے ہیں نتیجتا فیمیل بچوں سے اٹھ کر باہر ا جاتی ہے اور اگر ادھا گھنٹہ باکس میں نہ جائے تو سردی لگ کر بچے مر سکتے ہیں، شدید موسم میں بریڈ لیتے ہیں جب ریڈ ائی بچے بالکل سروائیو نہیں کرتے، اور سب سے بڑی غلطی خرچہ بچانے کی کوشش کرتے ہیں، اس سے بھی بڑی غلطی یہ کرتے ہیں کہ بریڈ بے شک البائنو کی لینا نہ اتی ہو دیکھا دیکھی کریمینو حتی کہ پیل فیلو تک کے برڈ لگا لیتے ہیں۔ کریمینو کی ورکنگ کے لیے پار بلو سپلٹ انو اور البائنو ریڈ ائ سب سے اچھی اپشن ہے جس سے بچے صحت مند بھی اتے ہیں اور ایکسپائر بھی کم ہوتے ہیں۔ نیا فینسیر اگر پیل فیلو کی ورکنگ کرے تو سپلٹ انٹو سپلٹ کا پیئر لگائے اس میں سے جو ریڈ ائی بچے ائیں گے ان کا سروائیول ریٹ بہتر ہوگا۔ کم بجٹ والے نیو فینسیر دوستوں کے لیے مشورہ ہے کہ البائنو ریڈ ائی لینے کی بجائے بلو فشری سپلٹ اینو البائنو بلیک ائی سپلٹ اینو کے پیر لگائیں اس میں سے جتنے بھی البائنو ریڈ ہے ہی ائیں گے ان کا سروائیول ریٹ بہتر ہوگا۔

*کمزور ایمیون سسٹم*
ریڈ ائی کا امیون سسٹم ویسے ہی کمزور ہوتا ہے لیکن کچھ احتیاطی تدابیر سے اس کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ اپ جو جوڑا لگائیں احتیاط کریں کہ وہ بہن بھائی نہ ہوں یا قریبی رشتہ دار نہ ہوں۔ ان پرندوں کی عمر پوری ہو سائز اچھا ہو اور اچھی جگہ سے پرندے خریدیں جہاں سے اپ کو اچھی بلڈ لائن کے برڈ مل جائیں(پرندے خریدنے کی گائیڈ لائن پر میں پہلے ہی ایک پوسٹ بنا چکا ہوں جو کہ میری فیس بک وال پر موجود ہے) اور ریڈ ائی کی اپس میں پیرنگ ہرگز نہ کریں کوشش کریں کہ سپلٹ ان ٹو سپلٹ کا جوڑا بنا لیں اگر نہیں تو ایک ریڈ ائی اور ایک سپلٹ کا جوڑا بنائیں۔ امیون سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے جب بچہ انڈے سے نکلے تو اس کو ایک قطرہ سپارک پلا دیں۔ اور پانی میں ایک لیٹر میں ایک گرام پرو بائیوٹک دیں جب تک بچہ دس دن کا نہ ہو جائے اس کو یہ دونوں چیزیں دیتے رہیں۔

*فیمیل کا بچوں کو فیڈ نہ کروانا*
بعض اوقات فیمیل کسی بھی وجہ سے بچوں کو فیڈ نہیں کرواتی تو اپ بچے کو ایک قطرہ سپارک کا پلا دیں بچے کا امیون سسٹم بہتر ہوگا اور بچے کو ہر دو گھنٹے کے بعد ہینڈ فیڈ کروائیں ہینڈ فیڈ کروانے کے بعد دوبارہ سے بچے کو فیمیل کے نیچے رکھ دیں امید ہے کچھ دیر بعد ہی فیمیل بچے کو خود فیڈ کروانا شروع کر دے گی۔

*فیڈ ہضم نہ ہونا*
بعض اوقات چھوٹے بچے کو فیڈ ہضم نہیں ہوتی۔ اس کے لیے پانی میں پروبائوٹک کے علاوہ چوعرکہ یا بچوں والا نونہال لازمی استعمال کروائیں۔ پرندوں کو سوفٹ فوڈ اور ایگ فوڈ لازمی دیں اور کوشش کریں کہ شام کے وقت ان کو مکئی کا بھٹا (چھلی) دیں اس سے پرندوں کو بچوں کو فیڈ کروانے میں اسانی رہے گی۔

اگر کسی دوست کو کسی چیز کی سمجھ نہ ائی ہو تو میسج کر کے پوچھ سکتا ہے۔ دعاؤں میں یاد رکھیں پوسٹ اچھی لگے تو لائک اور شیئر کر دیں۔

18/10/2023

*Use of breeding Vitamins*
*بریڈنگ وٹامنز کا استعمال*

السلام علیکم!

بہت سے دوستوں کہ میسجز ارہے تھے کہ ان کے پرندے بریڈ پر نہیں ا رہے ان کو کون سے بریڈنگ وٹامن استعمال کروائے جائیں۔ لو برڈ کے بریڈ پر نہ انے کے بہت سے اسباب ہو سکتے ہیں مثلا عمر کا کم ہونا موسم کا گرم ہونا برڈ کا اس پنجرے میں کمفرٹیبل نہ ہونا جوڑا لگا ہوا نہ ہونا دونوں میل یا دونوں فیمیل ہونا وغیرہ وغیرہ۔ تو ان صورتوں میں بلا وجہ کی میڈیسن کا استعمال پرندوں کو نقصان دے سکتا ہے۔
سب سے پہلے تو ایک بات ذہن نشین کر لیں کہ بریڈنگ وٹامن استعمال کیوں کروائے جاتے ہیں۔ اگرچہ ہم اپنے پرندوں کی اچھی دیکھ بھال کرتے ہیں ان کو اچھے سے اچھا کھلاتے ہیں مگر ہمیں نہیں پتہ ہوتا کہ ہم پرندوں کی غذائی ضروریات کو ٹھیک سے پورا کر رہے ہیں یا نہیں تو احتیاط کے پیش نظر ہم بریڈنگ سیزن شروع ہونے سے ایک مہینہ پہلے اپنے پرندوں کو بریڈنگ کورس کروا دیتے ہیں جس میں کیلشیم ملٹی وٹامن اور وٹامن ای اور ای سیلینیم ہوتا ہے تاکہ اگر ہماری دی گئی خوراک میں کوئی کمی رہ گئی ہو تو ان چیزوں کے ذریعے وہ کمی پوری کی جا سکے۔ یہ سات سے دس دن کا کورس ہوتا ہے جس سے پرندے بریڈنگ موڈ میں بھی ا جاتے ہیں۔ اگر اپ نے یہ کورس اپنے پرندوں کو کروا دیا اور اس کے بعد بھی پرندے بریڈ پر نہیں ا رہے تو پھر اپ صبر سے ان کے بریڈ کرنے کا انتظار کریں اگر اپ ان کو وٹامن جاری رکھیں گے تو پرندوں میں مختلف قسم کے مسائل اتے ہیں زیادہ گرم میڈیسن کھانے سے فیمیل ایکسپائر ہو سکتی ہے یا کم از کم اوور ہیٹ ہونے سے انفرٹائل یا کچے انڈے دینا شروع کر دے گی۔ جوڑے میں سے ایک پرندہ اوور ہیٹ ہو جاتا ہے جبکہ دوسرا بریڈنگ موڈ میں نہیں ہوتا تو اس صورت میں ان کی اپس میں شدید لڑائی سے ایک پرندہ ایکسپائر بھی ہو سکتا ہے۔ پرندے کا بالکل اسی طرح سے معدہ خراب ہو جائے گا ایسے ڈاکٹر نے اپ کو پانچ دن کی دوائی بتائی ہو اور اپ اس کو ایک دو مہینے کھا لیں اور زیادہ مقدار میں کھا لیں تو اپ کا معدہ خراب ہو جاتا ہے۔ ان بریڈنگ وٹامنز میں سٹیرائڈ ہوتے ہیں جن کا زیادہ استعمال اپ کے پرندوں کے گردے اور جگر ختم کرتا ہے نتیجتا اپ کے پرندے کو سیپ لگ جاتی ہے اور وہ اہستہ اہستہ ایکسپائر ہو جاتا ہے۔ زیادہ وٹامن دینے سے پرندے سٹریس میں ا جاتے ہیں اپس میں لڑنا شروع کر دیتے ہیں یا اپنے ہی پرنوچنا شروع کر دیتے ہیں یا جب بریڈ ا جائے تو بچوں کی پلکنگ کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ پرندوں کا امیون سسٹم کمزور ہو جاتا ہے اور بہت سی بیماریاں اور دیگر صحت کے مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں۔ کیلشیم کی زیادہ مقدار لینے کی وجہ سے فیمیل کے انڈے کا چھلکا زیادہ سخت ہو جاتا ہے اور جب وہ انڈے دیتی ہے تو سارے بچے یا کچھ بچے ڈیڈ ان شیل ہو جاتے ہیں۔
پرندوں کو اچھی خوراک کی بجائے میڈیسن کا استعمال ایسا ہی ہے جیسے اپ دودھ پینے کی بجائے CAC1000 کھانا شروع کر دیں، پھل کھانے کی بجائے Surbex Z کھانا شروع کر دیں، تازہ جوس پینے کی بجائے ڈبے والا جوس پینا شروع کر دیں، اور پروٹین کے لیے گوشت اور انڈے کی بجائے پروٹین پاؤڈر کھانا شروع کر دیں تو یقینا اپ زیادہ دن تک صحت مند نہیں رہ سکیں گے۔
بالکل اسی طرح ہمیں پرندوں کو وٹامن دینے کی بجائے ان کو اچھی خوراک دینی چاہیے۔ ہم اپنے پرندوں کو ابلے ہوئے انڈے گندم مکئی چنے سبزیاں لوسن سوہانجنا کے پتوں کا پاؤڈر کٹل فش بون پاؤڈر انڈے کے چھلکے کا پاؤڈر اور دوسری قدرتی غذائیں تو یہ کسی بھی وٹامن سے بہتر ہے۔
اگر انڈے کی بات کی جائے تو یہ ایک مکمل غذا ہونے کے ساتھ ساتھ پروٹین کا بہت بڑا ذریعہ ہے اور اس کے اتنے فائدے ہیں کہ ابھی تک انڈے کے فوائد پر ڈاکٹروں کی ریسرچ ختم نہیں ہوئی۔ گندم کے فوائد کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں ہم انسانوں کی خوراک کا زیادہ تر حصہ گندم پر ہی مشتمل ہے۔ جہاں تک مکئی کا تعلق ہے تو مکئی کا سائلج گائے بھینسوں کی سب سے اچھی خوراک ہے ایک بڑے سائز کی گائے کی ایک دن کی خوراک تقریبا 30-25 کلو سائلج ہے جس میں تقریبا چھ سے سات کلو مکئی ہوتی ہے یعنی کہ مکئی اتنی طاقت والی اور مکمل غذا ہے کہ چھ سے سات کلو مکئی کئی من وزنی گائے کی پورے دن کی غذائی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔ جہاں تک کالے چنے کی بات ہے تو اس کے بارے میں مشہور ہے کہ اگر گھوڑے کو کھلائے جائیں تو وہ ساری زندگی بوڑھا نہیں ہوتا۔ لوسن اور سہانجنا کے پتے ایک سپر فوڈ ہے جس میں پرندوں کی ضروریات کے بہت سے غذائی اجزا پائے جاتے ہیں اور کٹل فش بون اور انڈے کے چھلکوں کا پاؤڈر کیلشیم کہ قدرتی ذرائع ہیں جو پرندوں کی کیلشیم کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ مختلف قسم کی سبزیوں اور متوازن سیڈ مکس کا استعمال پرندوں کی تمام غذائی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ اپنے سوفٹ فوڈ میں گندم کالے چنے اور مکئی کا دلیہ زیادہ ڈالیں اور 24 گھنٹے بھگونے کے بعد پرندوں کو دیں پرندوں کی صفائی ٹمپریچر اور خوراک کا خیال رکھیں ان کو بریڈ والی مشینیں نہ سمجھیں اور ان کو بریڈنگ وٹامن دے دے کر ان کا بیڑا غرق مت کریں۔
یہاں تک پرندوں کے بریڈ کرنے یا نہ کرنے کی بات ہے تو پرندے بہت سی وجوہات کی بنا پر بریڈ نہیں کرتے مثلا اپ نے کسی سے برڈ لیے تو اس بندے نے اپ کو پانچ مہینے کے برڈ اٹھ مہینے کے کہہ کر دے دیے اپ بریڈنگ وٹامن دے دے کر ان کا بیڑا غرق کر لیں گے حالانکہ وہ اس عمر میں بریڈ کے قابل ہی نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ ایک اور چیز ذہن نشین کر لیں کہ ہر پرندے کی عادتیں دوسرے پرندے سے مختلف ہوتی ہیں کچھ فی میلز بہت زیادہ پرائیویسی چاہتی ہیں اپ کا روزانہ باکس چیک کرنا ان کو ڈسٹرب کرتا ہے وہ پورا سیزن بریڈ نہیں کرتی۔
اپنے پرندوں کی نفسیات کو سمجھیں بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ جو دو جوڑے بریڈ نہیں کر رہے ہوتے ان کی جگہ اپس میں تبدیل کر دیں تو بریڈ کر لیتے ہیں مثلا سب سے اوپر والے خانے میں جو جوڑا ہے اس کو نیچے کر دیں نیچے والے کو سب سے اوپر کر دیں تو دونوں بریڈ کر لیتے ہیں۔

اگر کسی دوست کو کسی چیز کی سمجھ نہ ائی ہو تو میسج کر کے پوچھ سکتا ہے۔ دعاؤں میں یاد رکھیں پوسٹ اچھی لگے تو لائک اور شیئر کر دیں
شکریہ

ہوا میں کم نمی کے نقصاناتنمی کی کمی خشک اور خارش والی جلد کا سبب بن سکتی ہے، جو آپ کے پرندوں کو پریشان کرے گی اور پنکھوں...
13/10/2023

ہوا میں کم نمی کے نقصانات
نمی کی کمی خشک اور خارش والی جلد کا سبب بن سکتی ہے، جو آپ کے پرندوں کو پریشان کرے گی اور پنکھوں کو توڑنے کا سبب بن سکتی ہے۔
یہ آپ کے طوطے کی اندرونی ناک کو خشک کر سکتا ہے۔
یہ سانس کے مسائل کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ اگر ہوا میں نمی کی کمی کی وجہ سے آپ کے پرندے کا پھیپھڑا خشک ہے تو انفیکشن کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
اگر نمی کی کمی کی وجہ سے بہت زیادہ خشکی ہو، تو انڈے کے اندر کی جھلی چوزوں کے گرد سکڑ کر لپٹ جاتی ہے، جو سوکھ کر سخت ہو جاتی ہے اور چوزوں کو خ*ل کے اندر قدرتی طور پر گھومنے سے روکتی ہے۔
اگر انکیوبیشن کی مدت کے کسی بھی حصے میں نمی بہت کم ہو تو اس کے نتیجے میں چوزے کی نشوونما کے کسی مشکل مرحلے پر موت واقع ہو سکتی ہے۔

ہوا میں زیادہ نمی کے نقصانات
اگر نمی بہت زیادہ ہو تو چوزہ ایئر سیل کے اندر ڈوب سکتا ہے۔ اگر چوزہ زندہ رہتا ہے تو، انڈوں سے نکلنے والا چوزہ سوجن اور خ*ل کے تناسب سے بہت بڑا نظر آتا ہے۔

جس طرح زیادہ نمی انسانی جسم پر کئی منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے اور کم توانائی ، سستی اور تھکاوٹ کا احساس ہوتا ہے اس کے علاوہ، زیادہ نمی ہائپرتھرمیا high body temperature کا سبب بن سکتی ہے - آپ کے جسم کی گرمی کو مؤثر طریقے سے باہر نہ جانے دینے کی وجہ سے زیادہ گرمی۔ ہائپرتھرمیا کا سبب بن سکتا ہے جس کی وجہ اے درج ذیل مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
پانی کی کمی
تھکاوٹ
پٹھوں کے درد
گرمی کی تھکن
بیہوش ہونا
گرمی لگنا
بالکل اسی طرح ہوا نمی میں زیادہ پرندوں کو بھی اس جیسے مسائل سے دو چار کر سکتی .

نئے برڈز خریدنے کی احتیاطیں;جب بھی برڈ خریدیں ان باتوں کا خیال رکھیں;1) جس شخص سے برڈ لے رہے ہیں دیکھ لیں کہ انکی برڈ کی...
02/10/2023

نئے برڈز خریدنے کی احتیاطیں;

جب بھی برڈ خریدیں ان باتوں کا خیال رکھیں;
1) جس شخص سے برڈ لے رہے ہیں دیکھ لیں کہ انکی برڈ کیپنگ کیسی ہے؟ صفائی وغیرہ کیسی ہے, کیاپانی کے پوٹ صاف ہیں۔
2) برڈ سست یا بیمار تو نہیں خاص کر کسی برڈ کو پوکس تو نہیں۔
3) وہ صاحب برڈ کو کونسا دانہ / سوفٹ فوڈ استعمال کرواتے ہیں۔ بعض لوگ نہ واقفی کی وجہ سے برڈ کو صرف باجرہ کھلاتے ہیں یہ درست نہیں۔
4) نئے لیے گئے برڈز اگر چکس (بچے ہیں) تو اس بات کو یقینی بنائیں کے وہ پروپر سیلف ہوں یعنی خود سے کھا پی رہے ہو اپنے ماں باپ کے محتاج نہ ہوں۔
5) نیا آنے والا برڈ سفر اور نئی جگہ کی وجہ سے اسٹریس میں ہو سکتا ہے اسے اسپارک / فلیش/ پروٹکسین / الکٹرولائٹ دیں۔
6) برڈ کے ماں باپ کے بارے میں ضرور جان لیں انڈوں کی ایوریج و دیگر معلومات۔ برڈ اپنے ماں باپ کی عادتیں کیری کرتے ہیں۔
7) کوشش کر کے پہلے کلچ کے بچے خریدیں عموما انکا سائز اور ہیلتھ کافی اچھی ہوتی ہے۔
8) جب بھی نیا برڈ لیں اسے لاتے کے ساتھ اپنے برڈ روم میں نہ لے آئیں پہلے اسے الگ رکھ کر پندرہ دن کورنٹین کریں اگر برڈ بلکل ٹھیک اور ہیلتھی ہے تو اسے اپنے برڈ روم میں لے آئیں۔

ہم اپنی پوری احتیاط کے ساتھ برڈ خریدیں اور لازمی طور پر صدقہ نکال دیں اس سے اللہ پاک کے کرم سے انشاءاللہ آپ اور آپ کے برڈز عافیت سے رہیں گیں۔
اسی طرح کی مزید معلومات کے لیے ہم سے وابستہ رہیں لائک اور شئیر ضرور کر دیں۔ شکریہ

پرندوں کے لیے قدرتی وٹامن اور کیلشیم کی وافر مقدار ۔۔ تفصیل کے ساتھ ۔۔۔۔ آج کل پرندوں کے نئے شوقین اور نئے حکیم بھی بہت ...
30/09/2023

پرندوں کے لیے قدرتی وٹامن اور کیلشیم کی وافر مقدار ۔۔ تفصیل کے ساتھ ۔۔۔۔

آج کل پرندوں کے نئے شوقین اور نئے حکیم بھی بہت زیادہ ہے ۔۔ اس لیے شوق بڑھانا اور پرندوں کو بچانا کافی مشکل بن گیا ہے ۔۔

نت نئے فارمولے اور بار بار دوایئوں کا نام بدل کر وہی لال پیلے شربت ۔۔

وٹامن اور کیلشیم کے نام پر سادہ لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے ۔ اور یہ سرا سر پیسے اور پرندوں کا نقصان ہے ۔۔

بریڈنگ کے شیدائی لوگ انڈے بچوں کے نام پر ہر چیز لوٹا رہے ۔۔ ۔ واہ واہ

میری ہر وقت یہی کوشش ہے کہ آپ اور آپ کے برڈز نقصان سے بچ جائے ۔۔ اور کسی طرح آپ یہ سمجھ جائے کہ بریڈ میڈیسن سے نہیں نیچرل ہوتی ہے ۔۔۔

اور میں قطعا دوائوں والی بریڈ کو پسند نہیں کرتا ہے ۔۔ آئیے اب موضوع کی طرف ۔۔۔

برڈز کو یقینن کیلشیم اور وٹامن کی بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے ۔۔ اور یہ سب اللہ تعالی نے انکو عطا فرمائی ہے ۔۔

سوچنے والی بات ۔۔

جنگلوں میں وٹامن اور کیلشیم کی دوکان نہیں ۔۔ وہاں انکا ابا ۔ وٹامن پورے کرتا ہے ۔۔

آپ سب چیزیں چھوڑ کر یہ تین چیزیں استعمال کریں اور حیران ہو جائے ۔۔

1 ۔۔۔۔ پالک ۔۔ یہ ایک قدرتی غزا اور قدرت کا لاجوآب تحفہ ہے ۔۔
پالک کے فوائد ۔۔۔

اس میں وٹامن ۔ اے ۔۔ A.. بی ۔۔B .سی۔۔ C .. کے ۔۔ K ..
میگنیشیم ۔۔ آئرن ۔۔ پوٹاشیم ۔۔ پروٹین ۔۔ فاسفورس ۔۔ تانبا ۔۔ زنک ۔۔ جست ۔۔ اور فولاد وافر مقدار میں پایا جاتا ہے ۔۔

سورہ رحمان ۔۔۔ تم میری کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاو گے ۔۔

اس ایک چیز میں کتنے اجزا ہے جو رب تعالی نے ڈالے ہے ۔۔

اور بازاری وٹامن ۔۔ آپ سمجھ تو گئے ہے ۔۔

پیارے بھائی یہ سب چیزیں برڈز کے لیے بہت ضروری ہے ۔۔
اگر برڈز میں یہ سب وٹامن پائیے جائے تو انہیں بریڈ سے کوئی چیز نہیں روک سکتی ۔۔ آپ بھی ۔۔

2۔۔ ۔ میتھی ۔۔ کو عربی زبان میں ۔۔ حلبہ ۔۔ پشتو میں ملحوزے ۔۔ انگلش میں ۔۔ Fenugreek.. کہا جاتا ہے

میتھی میں وٹامن ۔۔ A.. B ..c کیلشیم فولاد ۔فاسفورس زنک وغیرہ پایا جاتا ہے ۔۔

اس دونوں کے بہت زیادہ فوائد ہے آپ لوگ بھی کھانے میں ضرور استعمال کریں ۔۔

3۔۔ لوسن ۔۔ جسے شٹالہ بھی کہا جاتا ہے ۔۔ یہ بکریاں اور بھینس وغیرہ بڑے شوق سے کھاتی ہے ۔۔

انکے فوائد ۔۔ اگر آپ یہ چیزیں روٹین سے برڈز کو کھلائے گے تو وہ بہت اچھی بریڈ کریں گے ۔۔

اور یہ چیزیں عام جوڑوں کو بریڈنگ موڈ میں لانے کے لیے موثر ثابت ہونگی ۔۔

اور آپ کے برڈز کو پر جھڑنے کا مسلہ نہیں ہو گا اور انکے پر اور کلر بہت صاف اور شائین ہونگے ۔۔

اور یقینن انڈوں اور بچوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہو گا ۔۔

اور بریڈ کے سیزن میں یہ سوفٹ فوڈ کا کام بھی کریں گا ۔ کیونکہ نرم غذا ہے اور مادہ اپنے بچوں کو آسانی سے کھلائے گی ۔۔ اس طرح وٹامن بچوں میں بھی منتقل ہو نگے ۔۔ اور انکی گروتھ اور سایئز بہت اچھا نکلے گا ۔۔

نوٹ ۔۔ یہ سب صرف سردی میں استعمال کریں ۔۔ یہ برڈز کو سردی سے بھی بچائے گا ۔۔ یہ سب چیزیں بہت گرم تاثیر رکھتی ہے ۔۔

ڈالنے کا طریقہ ۔۔
ان میں سے کوئی بھی چیز برڈز کو ڈالنے سے پہلے اچھی طرح دھو کر سکھا لے ۔۔ تانکہ سپرے دوائی وغیرہ سے بچا جا سکے ۔۔

برڈز کو جب بھی دیں سکھانا لازمی ہے ۔ گیلا مت دیں ۔۔

ڈالنے کا شیڈول ۔۔

آپ اپنے برڈز کو ایک دن پالک ڈالے پھر ایک دن چھوڑ کر ۔۔ میتھی ۔۔ اور پھر ایک دن چھوڑ کر لوسن ۔

◦ مقدار کم رکھیں ۔۔ تازہ ڈالیں ۔۔ کھانے کے بعد بچا ہوا نکال دیں ۔

Address


Telephone

+923049511311

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ZJ Aviary posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ZJ Aviary:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Pet Store/pet Service?

Share