Bilal veterinary clinic

  • Home
  • Bilal veterinary clinic

Bilal veterinary clinic Bilal veterinary clinic
Animal rescue don't West the time

22/04/2022
Drive carefully they have family too😔
22/03/2022

Drive carefully they have family too😔

Developmental stage of chicken
07/03/2022

Developmental stage of chicken

02/03/2022

Buffalo Gives Birth to calf with two Head and six Leg's;
Baby Dies shortly After Delivery

How to identify s*x in chicken:
24/02/2022

How to identify s*x in chicken:

جانوروں میں فاسفورس (P) کی شدید کمیسردیوں میں لال رنگ کا پیشاب ۔ رت موترا - شرکندودھ دینے والے جانوروں کے جسم میں سب سے ...
23/02/2022

جانوروں میں فاسفورس (P) کی شدید کمی

سردیوں میں لال رنگ کا پیشاب ۔ رت موترا - شرکن

دودھ دینے والے جانوروں کے جسم میں سب سے بڑا معدنی جز کیلشیئم (Ca) ہے اور فاسفورس (P) دوسرا بڑا معدنی جز ہے۔ یہ دونوں اجزاء دودھ میں اچھی خاصی مقدار میں خارج ہوتے ہیں اس لیے دودھیل جانوروں کی خوراک میں ان کو مسلسل دینا ضروری ہوتا ہے

قدرتی طور پر ہماری زمینوں میں فاسفورس کم مقدار میں ہے۔ ہمارے میدانی علاقوں کی زمین کی پی ایچ بھی زیادہ ہے (9-8 pH) جس سے فاسفورس کی فصلوں/چارہ جات کو دستیابی محدود ہوجاتی ہے۔
جب سردی کی شدت بڑھتی ہے تو چارہ میں فاسفورس کی مزید کمی ہوجاتی ہے۔ 15 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم درجہ حرارت پر پودوں کی زمین سے فاسفورس حاصل کرنے کی شرح کم ہوتی جاتی ہے۔ اور جن زمینوں میں فاسفورسی کھاد مثلاً ڈی اے پی وغیرہ (DAP) نہیں ڈالی جاتی تو چارے کی فصل میں فاسفورس کی مزید کمی ہوجاتی ہے۔ یعنی ایک تو زمین میں فاسفورس کی کمی ہے، اور دوسرا زیادہ pH سے پودوں کو دستیاب بھی کم ہوتی ہے، سردی زیادہ بڑھنے کی وجہ سے فصل/چارے فاسفورس کو استعمال بھی کم کرتے ہیں اور رہی سہی کسر ہم فاسفورسی کھاد نہ ڈال کر پوری کر دیتے ہیں۔

سرسوں، شلجم، مولی اور سرسوں خاندان کے دیگر پودوں کا مسلسل اور زیادہ استعمال بھی جانور میں فاسفورس کی کمی کا باعث بنتا ہے۔ ان پودوں میں قدرتی طور پر فاسفورس کم مقدار میں ہوتی ہے۔ برسیم بھی ایک ایسا ہی چارہ ہے جس میں فاسفورس کی مقدار دوسرے چارہ جات کی نسبت کم ہوتی ہے

فاسفورس خون کے سرخ خلیوں (Red Blood Cells) کا حصہ ہے، اگر فاسفورس کی کمی ہو جائے تو خون کے خلیے ٹوٹ جاتے ہیں اور جانور کے پیشاب میں خون آنے لگتا ہے

سردی کے موسم میں چارے کاپر یعنی تانبے (Copper, Cu) کو بھی کم مقدار میں زمین سے جزب کرتے ہیں، اس لیے سردی کے چارہ جات میں کاپر (Cu) کی کمی بھی ہوسکتی ہے۔ کاپر خون کے بننے میں ضروری عنصر ہے۔ کاپر کی کمی سے جانور خون کی کمی کا شکار ہو جاتا ہے۔

جانور کی خوراک میں فاسفورس کی شدید کمی جانوروں میں لال رنگ کا پیشاب یا رت موترا/شرکن کا باعث بنتی ہے۔ یہ مسئلہ فاسفورس کی شدید کمی میں ہوتا ہے- فاسفورس کی کمی سے جانور کمزور ہوجاتا، دودھ کی پیداوار بھی کم ہوجاتی ہے اور جانور کا تولیدی نظام بھی متاثر ہوتا ہے۔ جانور کا مٹی پتھر کھانا، پلاسٹک، کپڑے، درختوں کی چھال، دوسرے جانوروں کے بال وغیرہ کھانا ان تمام مسائل کی ایک (one) وجہ فاسفورس کی کمی ہے۔
فاسفورس کی شدید کمی میں خون کے سرخ خلیے یا ریڈ بلڈ سیل (Red Blood Cells) ٹوٹ کر پیشاب میں خارج ہوتے ہیں اور پیشاب کا رنگ سیاہ سا ہوجاتا ہے۔ خون کے ضائع ہو جانے سے جانور بلکل سست اور نڈھال ہو جاتا، جانور کا ٹمپریچر کم ہو جاتا اور درجہ حرارت
° 100 سے بھی کم ہو جاتا ہے۔ خاص طور پر تازہ سوئے/ بچے کی پیدائش کے بعد جانوروں کو سردیوں کے موسم میں رت موترا ہو جاتا ہے۔
بچے کی پیدائش کے بعد ہونے والے رت موترا کو postparturient hemoglobinuria کہتے ہیں۔ بروقت علاج نا ہونے کی صورت میں جانور کی موت ہو جاتی ہے۔ لاپرواہی بلکل نہیں کرنی ایسی صورت حال میں!
پیشاب میں خون آنے کی تین چار اور بھی وجوہات ہیں۔ اگر چھوٹے بچے سردیوں میں رات کا بچا ہوا زیادہ ٹھنڈا پانی پی لیں تو بھی ان کے پیشاب میں خون آ سکتا ہے۔ ایک اور وجہ colostridium hymolyticum جو ایک بیکٹیریا ہے اور اس سے بھی شدید اور یکدم رت موترا ہوجاتا ہے۔ اس قسم کے پیشاب میں خون آنے کو bacillary hemoglobinuria کہتے ہیں۔ ایک اور وجہ کچھ زہریلی جڑی بوٹیاں اور کیمیکل کے کھا لینے سے بھی پیشاب میں لال رنگ اور خون آ سکتا ہے۔

زیادہ تر پیشاب میں خون آنے کی دو ہی وجوہات ہیں ایک رت موترا بلڈ پیراسائیٹ کی وجہ سے ہوتا ہے جسے ببیزیا (Babesia) کہتے ہیں اس میں بھی خون کے سرخ خلیے پیشاب میں خارج ہوتے ہیں، جس وجہ سے پیشاب کا رنگ سرخ ہو جاتا ہے۔ لیکن یہ پیراسائیٹ Parasite کی وجہ سے ہوتا ہے اور اس میں جانور کو بخار ہوتا یعنی جانور کا ٹمپریچر نارمل سے زیادہ ہوتا ہے، کئی دفعہ 106 تک بخار پہنچ جاتا ہے۔ ببیزیا پیراسائیٹ والا رت موترا چیچڑوں کی وجہ سے پھیلتا ہے، اس لیے اس کو چچڑی کا بخار بھی کہتے ہیں۔ اس رت موترا کا بچاؤ یہی ہے کہ چیچڑوں کو فارم سے ختم کریں۔
رت موترا کی دوسری قسم جانوروں میں فاسفورس کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے۔

فاسفورس کی کمی سے کیسے بچایا جائے جانوروں کو!!!!

فاسفورس کی کمی سے ہونے والے رت موترا سے بچاؤ کے لیے اپنے جانوروں کے چارہ جات کو بیجائی کے وقت فاسفورسی کھاد ضرور ڈالیں۔اگر گرمیوں میں ایک بوری DAP ڈالتے ہیں تو سردی میں سوا یا ڈیڑھ بوری ڈالیں۔ اگر اس دفعہ کاشت کے وقت فاسفورسی کھاد DAP وغیرہ کم از کم ایک بوری نہیں ڈالی تو اب ایک یا ڈیڑھ بوری فی ایکڑ نائیٹروفاس NP کھاد ڈال لیں۔ Nitrophos نائیٹروفاس میں فاسفورس اور نائٹروجن (یعنی یوریا) ہوتی ہے۔ تو اس کھاد سے یوریا/نائٹروجن بھی مل جائے گی۔

سردیوں میں جانور کو گڑ کا استعمال زیادہ کریں اور تازہ سوئے جانوروں کو روزانہ ایک ہفتہ تک 200 گرام گڑ کھلائیں، 100 گرام صبح اور 100 گرام شام, 200 گرام ایک ہی وقت میں نہ کھلائیں، آدھا صبح اور آدھا شام۔ سوئے/ بچے کی پیدائش کے بعد DCP Powder, ڈی سی پی پاؤڈر ضرور شروع کروادیں، اگر اچھی کمپنی کا منرل مکسچر دیں تو زیادہ بہتر ہے۔ 100 گرام ڈی سی پی پاؤڈر تو لازمی استعمال کریں اگر منرل مکسچر مہنگا لگتا ہو تو وہ 50 گرام روزانہ دیں ڈی سی پی پاؤڈر کے ساتھ

گندم چوکر میں بھی کافی مقدار میں فاسفورس ہوتا ہے، کپاس بنولہ، السی اور سورج مکھی کی کھل میں بھی فاسفورس اچھی خاصی مقدار میں ہوتا ہے۔

اپنے تازہ سوئے جانوروں کے پیشاب کا صبح شام مشاہدہ کرتے رہیں اور پیشاب کے رنگ پر نظر رکھیں کہ کہیں سرخ یا کالا تو نہیں۔ یہ بیماری گائے اور بھینسوں دونوں میں ہی ہوتی ہے لیکن بھینس اس کا شکار زیادہ ہوتی ہے

فاسفورس کی کمی کی وجہ سے ہونے والے رت موترا بھینسوں میں زیادہ خطرناک ہوتا ہے اور تھوڑی دیر ہو جائے،12-14 گھنٹے سے زائد، تو اکثر جانور دوران علاج ہی مر جاتے ہیں۔ جیسے ہی آپ کو پتا چلے کہ اپ کے جانور کو رت موترا ہوچکا ہے، تو جانور کا ٹمپریچر چیک کریں ° 100 سے کم ہو تو فوراً علاقہ کے مستند ڈاکٹر کو بلوائیں۔

 ۔۔۔!                                   (Retained Placenta)گائیوں اور بھینسوں میں یہ بہت عام مرض ہے عمومی طور پر غیر متو...
23/02/2022

۔۔۔!
(Retained Placenta)

گائیوں اور بھینسوں میں یہ بہت عام مرض ہے عمومی طور پر غیر متوازن خوراک کی وجہ سے ہوتا ہے۔اگر جانوروں بچہ دینے کے 12 گھنٹے کے بعد بھی جیر نہ ڈالیں تو سمجھ لیں کہ جانور نے جیر روک لی ہے۔جیر فلک کو جاننے کی وجہ سے بہت معاشی نقصان ہوتا ہے۔جانور جلد اپنے مکمل دودھ کو نہیں پہنچ پاتا۔جانور جلد گبھن نہیں ہوتا۔جیر رک جانے کی وجہ سے اور بھی بہت سے مسائل جنم لے لیتے ہیں۔

#علامات

1:) اگر جانور بچہ دینے کے 12 گھنٹے کے بعد جیر نہ ڈالے تو سمجھ لیں کہ جانور نے جیر روک لی ہے۔
2): کیلشیم کی کمی کی وجہ سے اگرجیر رکی ہو تو جانور کا بخار کم ہوجاتا ہے۔
3): جانور نڈھال ھو جاتا ہے۔
4): جانور کا کھانا پینا نسبتاً کم ہو جاتا ہے۔
5): عمومی طور پر بچہ دانی میں انفیکشن ہوجاتا ہے۔
6): جانور کو زہر باد ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے بخار بھی بڑھ جاتا ہے اور کھانا پینا بھی کم ہوجاتا ہے۔

#وجوہات۔

1): جانور کو خشک پیریڈ کا نہ ملنا۔
2:) غیر متوازن اور غیر معیاری خوراک بالخصوص جانوروں میں نمکیات کی کمی کیلشیم فاسفورس سلنیم وٹامن ای کی کمی
3:) بچہ دینے کے بعد جانور کو بیٹھنے کی مناسب جگہ نہ ملنا۔
4:) خوراک کی کمی۔
5): موسمی شدت جیسا کہ سخت سردی یا سخت گرمی۔
6: )اگر جانور بچہ پھینک دے دیا وقت سے پہلے دے دے تو بھی عمومی طور پر جیر روک جاتی ہے۔

!

1): جانور جب اس مہینے کا گبن ہوجائے تو اسے خشک کر دیں۔تاکہ وہ اپنے جسم میں موجود کمی کو پورا کر سکے۔
2:) جانور کو خشک جسمانی وزن کا دو سے 25 فیصد کے حساب سے خشک مادہ دیں۔
3: خوراک میں خام پروٹین کا تناسب 14 فیصد رکھیں۔
4:) جانور کو بچہ دینے کے بعد کیلشیم کا کوئی ذریعہ دین جیسا کہ ڈی سی پی۔
5:) جانور کو بیٹھنے کی نرم جگہ مہیا کریں۔
6:) جانور کو موسمی شدت سے بچا کر رکھیں۔
7:) اے ڈی اور ای کا ٹیکا لگا دیا جائے تو ایک ریسرچ کے مطابق جیر رکنے کا عمل کم ہوجاتا ہے۔
8:) جانور کے حیوانہ کو بچہ دینے کے بعد مکمل خالی نہ کریں بچے کی ضرورت کے مطابق بولی نکالیں۔

#علاج

1:) جانور کو 30 سے 50 انٹرنیشنل یونٹس کے چار گھنٹے بعد تین بار لگائیں۔
2): جانور کو #پراسٹاگلیٹرن کا ٹیکا بچہ دینے کے دو گھنٹے بعد لگائیں۔
3): جانورکی کیلشیم کی کمی پورا کرنے کے لیے ڈی پی سی کھلا دیں یا پھر کیلشیم کا ٹیکا کھال کے نیچے لگا دیں۔

5: اگر 24 گھنٹے کے بعد بھی جیر باہر نہ آئے تو کسی وٹنری ڈاکٹر کو بلا کر اسے ہاتھ کی مدد سے نکلوائیں
6: جیر کو اگر نہ بھی نکلوایا جائے تو یہ وقت کے ساتھ خود گل سڑ کر نکلتی ہے پر جانور شدید قسم کے میں مبتلا ہو جاتا ہے۔
7: جیر نکلوانے کے بعد میں رکھواہیں تاکہ انفکشن نہ ہوسکے۔

#نوٹ: تمام ادویات کی مقدار عموماً ادوایات پر درج ہوتی ہے یا ویٹرنری سٹور یا ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق استعمال کریں۔

مزید بیماریوں کے لئے ھمارا پیج لائک اور شئیر کجیئے۔
شکریہ۔

Be kind to Animals!
23/02/2022

Be kind to Animals!

23/02/2022

TATANUS

Ruminant Digestive system
22/02/2022

Ruminant Digestive system

22/02/2022

Address


Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923482142897

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bilal veterinary clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bilal veterinary clinic:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Opening Hours
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Pet Store/pet Service?

Share