I A BirD's AviaRy

  • Home
  • I A BirD's AviaRy

I A BirD's AviaRy Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from I A BirD's AviaRy, Pet service, .

(1) میڈیسن Synbiotic یہ میڈیسن چیکس آنے سے مطلب انڈے ہیچنگ ہونے سے پانچ دن پہلے پانی میں استعمال کرے ایک لیٹر پانی میں پ...
21/11/2023

(1) میڈیسن Synbiotic یہ میڈیسن چیکس آنے سے مطلب انڈے ہیچنگ ہونے سے پانچ دن پہلے پانی میں استعمال کرے ایک لیٹر پانی میں پانچ گرام کے حساب سے تو ریڈ آئ چیکس ایکسپائر نہیں ہونگے کاپی بہتر رزلٹ ملا مجھے فیل فیلوں اور سب ریڈ آئ پرندوں کیلے بہترین ثابت ہوا
(2) میڈیسن Soluved D Breeder یہ میڈیسن جس بھائی کے پرندے بریڈ نہیں کرتی یا ہیٹ پر نہیں آتی یا انڈوں کے ریشوں تعداد کم ہو تو بہترین رزلٹ دیتا ہیں استعمال پانچ گرام ایک لیٹر پانی میں یا ایک کلو سافوڈ پر ڈالے
(3) میڈیسن Scatt Drop یہ میڈیسن پرندوں میں مائٹس ہو تو یہ ڈراپ 3 قطرے پرندوں کے پروں نیچھے اور گردن پر ڈالے بہترین رزلٹ دیتا ہیں چیکس مرنے کے چانس بھی کم ہوتی ہیں مائٹس کے وجہ سے اکثر چیکس مر جاتے ہیں
(4) میڈیسن D Nutrical پرندوں میں کلیشیم وٹامنز اور منرلز کے کمی کو پورہ کرتی ہیں جو پرندوں کیلے انتہائی ضروری ہیں
نوٹ ۔۔۔۔۔
یہ میڈیسن میرے پاس نہیں ہیں بیجنھے کیلئے پرندوں کے دوکان سے خریدے جزاکم اللہ

یہ تصویر ان لوگوں کے لئے سبق ہے جو پہلے طوطے شوق سے گھروں میں لاتے ہیں پھر گھر والوں کے منع کرنے پر یا لوگوں کی باتوں می...
30/08/2023

یہ تصویر ان لوگوں کے لئے سبق ہے جو پہلے طوطے شوق سے گھروں میں لاتے ہیں پھر گھر والوں کے منع کرنے پر یا لوگوں کی باتوں میں آ کر گناہ کے ڈر سے انہیں آزاد کر دیتے ہیں جبکہ پنجروں میں کئی کئی سال تک زندہ رہ سکنے والا طوطے باہر کھلی فضا میں بمشکل چند گھنٹے ہی زندہ گزار پاتا ہے کیونکہ نسل در نسل پنجروں میں رہنے کے بعد طوطوں کیلئے لمبی اڑان بھرنا ممکن نہیں رہا. وہ تھوڑا سا اڑ کر نیچے گر پڑتے ہیں جہاں وہ کسی جانور یا شکاری پرندے کا نوالہ بن جاتے ہیں اور پاکستان میں ایسے طوطوں کے زندہ رہنے کیلئے کھلی ہوا اور ماحول سازگار ہی نہیں ہے، اسلئے انہیں پنجروں میں بند رکھنے میں نہ تو کوئی برائی ہے اور نہ ہی اس کا نہ کوئی گناہ ہوتا ہے.

30/08/2023

*سردی میں پرندوں کی بیماریوں سے حفاظت*

اسلام وعلیکم دوستو۔ جیسا کہ آپ کو پتہ ہے کہ موسم بہت ٹھنڈا ہو گیا ہے۔ موسم کی یہ تبدیلی اور سخت ٹھنڈ چکور . تیتر ۔ مرغیاں اور باقی پرندوں میں بخار۔نزلہ زکام۔ریشہ اور رانی کھیت کی بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔ آپ چند اختیاطی اقدامات کرکے اپنے پرندوں کو بیمار ہونے سے بچا سکتے ہیں۔ انشاء اللہ‎
1۔ پنجروں کو پلاسٹک شیٹ یا کپڑے سے کور کردیں اور صرف مناسب ہوا کیلئے جگہ چھوڑ دیں تاکہ پرندوں کا سانس بند نہ ہو۔
2۔ شام کو پانی اٹھا لیں کیونکہ رات کو پانی پڑا رہے تو بہت ٹھنڈا ہو جاتا ہے۔ پرندے وہ ٹھنڈا پانی پی کر بیمار ہو جاتے ہیں۔
3۔ روز صبح تازہ نیم گرم پانی رکھیں۔
4۔ ٹھنڈ زمین سے مرغی کے پنجوں سے جسم میں منتقل ہوتی ہے۔ مرغیوں کے پنجروں میں نیچے 2 یا 3 انچ تک بھوسہ توڑی / چاول کا چھلکا/ یا برادہ ڈالیں تا کہ وہ گرم رھیں۔
5۔ پنجروں کو مکمل خشک رکھیں اور گیلا ہونے سے بچائیں
6۔ ہفتے میں 2 دن لہسن ادرک سونف اجوائن اور ملیٹھی کا قھوہ بنا کردیں۔
7۔پنجروں میں مناسب لائٹ کا بندوبست کریں بلب لگائیں۔ شکریہ
پوسٹ پسند آئے تو شیئر کریں

30/08/2023

5*Basics of LOVEBIRDS HOBBY for New Fanciers*

1. *Patience & Honesty* are hallmarks of not only profession but of life.
3. *Grow steady*....season by season
4. Start from *cheap but quality* mutations.
5.*Prefer young birds* unless you are very sure of breeder pair/seller.
5. Learn to *house & breed*
6. *Learn to sell* them through social media with honesty.
7. *May sell birds a little cheap* to attract buyers
8. *Do experiments* with cheap birds
9. *Observe* & learn certain behaviors of your birds
10. *Selection of Mentor/Guide* is very important, whom u can trust blindly.
11. *Your initial aim* is to learn and not to earn....once u learn then it's easy to earn.
12. Do not start following anyone blindly, use common sense & weigh ur means.
13. Always remember, you have time...avoid haste.
14. Without prayers & faith on Allah you can not succeed in anything.

STAY BLESSED
🇵🇰PAK BIRDS🇵🇰

TRANSLATION👇
*نئے شوقینوں کے لیے لوبرڈ شوق کی بنیادی باتیں* 1. *صبر اور دیانت* نہ صرف پیشہ بلکہ زندگی کی پہچان ہیں۔
3. *مستحکم رہ کر بڑہں*....SEASON BY SEASON
4. *سستے لیکن معیاری* تغیرات سے شروع کریں۔
5. *نوجوان پرندوں کو ترجیح دیں* جب تک کہ آپ کو بریڈر جوڑے/بیچنے والے کے بارے میں بہت یقین نہ ہو۔
5. * رکھنا اور بریڈ کروانا* سیکھیں
6. انہیں ایمانداری کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے بیچنا سیکھیں۔
7. خریداروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے پرندوں کو تھوڑا سستا بیچ سکتے ہے۔
8. سستے پرندوں کے ساتھ *تجربات* کریں۔
9۔ اپنے پرندوں کے مخصوص طرز عمل کا مشاہدہ کریں اور سیکھیں۔
10. *مینٹر/گائیڈ* کا انتخاب بہت اہم ہے، جس پر آپ آنکھیں بند کر کے بھروسہ کر سکتے ہیں۔
11. *آپ کا ابتدائی مقصد* سیکھنا ہے نہ کہ کمانا.... ایک بار جب آپ سیکھ لیں گے تو کمانا آسان ہے۔
12. کسی کی اندھی تقلید شروع نہ کریں، عقل سے کام لیں اور اپنے ذرائع کو تولیں۔
13. ہمیشہ یاد رکھیں، آپ کے پاس وقت ہے...جلد بازی سے گریز کریں۔

Lovebirds-Agapornis Fischeriلوبرڈ کو ایگاپورنس بھی کہتے ہیں۔ ایگاپورنس یونانی الفاظوں سے نکلا ہے۔ ایگاپن کا مطلب ہے پیار...
30/08/2023

Lovebirds-Agapornis Fischeri

لوبرڈ کو ایگاپورنس بھی کہتے ہیں۔

ایگاپورنس یونانی الفاظوں سے نکلا ہے۔

ایگاپن کا مطلب ہے پیار کرنا اور اورنس کا مطلب ہے پرندہ۔ اس لئے اسے

محبت کرنے والا پرندہ کہتے ہیں اور انگریزی میں لو برڈ۔

لو برڈز کی نو اقسام ہیں۔

اس کی سب سے پہلی قسم ایگاپورنس پولاریئس 1758 کو پہلی بار معلومات
فراہم کی گئیں۔

ایگاپورنس روزی کولی کاٹمبلا آخری قسم تھی تو 1952 میں معلومات ملی۔

فشری ساتویں قسم ہے اور اسکا تعلق افریقی ملک تنزانیہ سے ہے۔

اسے ڈاکٹر فشر نامی شخص نے دریافت کیا اور پھر یہ انہی کے نام سے منسوب
ہوگئے۔

تین ہزار ارب سال قبل ان طوطوں کی قسم نے اپنے آپ کو دیگر طوطوں کی اقسام سے الگ کرلیا تھا

فشری کی بیس گرین ہی ہے، پھر بلو اور پھر پارلو۔

فشری میں چودہ قسم کی کلر میوٹیشنز ہیں۔

فشری کا کم سے کم وزن بیالیس گرام

زیادہ سے زیادہ ساٹھ گرام

چالیس سے بیالیس ڈگری ٹیمپریچر نارمل ہے

چودہ سے پندہ سینٹی میٹر یعنی پانچ سے چھ انچ کے ہوتے ہیں

دو انڈے دینے کے بعد یہ دوبارہ کام پر لگنے کے لئے تیار ہوجاتے ہیں

پچس اڑنے والے پر ہوتے ہیں

بارہ پونچھ کے پر ہوتی ہیں

پونچھ کے دس میں مارکنگ ہوتی ہے

بیچ کے دو مکمل پرندے کے کلر کے ہوتے ہیں

فشری کو بید کے درخت کی شاخیں بریڈنگ سیزن میں دیں

اکیس سے پچس دنوں میں انڈوں سے بچے نکلتے ہیں۔

فرشری کو خوراک میں کنہری، جوء، بھنگ، آلسی،پیلا اور سفید باجرہ، جاپانی باجرہ، قلبی بیج، میتھی دانا، چاول کا دھان، گندم کھاتے ہیں اور انہیں سیب اور گاجر کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے پسند کرتے ہیں

اگر آپ کا پرندہ اسے باقاعدگی سے کھاتا ہے تو یہ آپ کے پرندے کو بے پناہ قوت مدافعت اور توانائی دے سکتا ہے۔ کاربوہائیڈریٹ: ...
30/08/2023

اگر آپ کا پرندہ اسے باقاعدگی سے کھاتا ہے تو یہ آپ کے پرندے کو بے پناہ قوت مدافعت اور توانائی دے سکتا ہے۔ کاربوہائیڈریٹ: مکئی میں زیادہ کاربوہائیڈریٹ ہوتے ہیں، لیکن کاربوہائیڈریٹ میں اچھی چربی ہوتی ہے جو کولیسٹرول کی بجائے توانائی پیدا کرتی ہے۔ اس طرح کے صحت مند کاربوہائیڈریٹ حاصل کرنا بہت نایاب ہے۔ فائبر مکئی میں بہت بڑا فائبر ہوتا ہے جو پرندوں کے کم وزن کے آنتوں کو صاف کرنے میں مدد کرتا ہے۔ فائبر پرندوں کو پتلا رہنے میں بھی مدد کرتا ہے کیونکہ فائبر جسم سے خراب چربی کو خارج کرتا ہے۔ وٹامن سی- افزائش کے موسم اور سال بھر کے لیے بہت مؤثر وٹامن مضبوط قوت مدافعت پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے۔ وٹامن ای - افزائش کے لیے بہترین ہے۔ افزائش کے موسم کے لیے سب سے طاقتور وِٹ مین۔ وٹامن ای کی مسلسل تکمیل افزائش کے دوران بہت اچھا نتیجہ دیتی ہے۔ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ- مکئی اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کا قدرتی ذریعہ ہے۔ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ دل کا بہترین جزو ہے۔ یہ دل کے پٹھوں کو توانائی فراہم کرکے دل کی حالت کو براہ راست بہتر بناتا ہے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں پرندے کا دل بہت نرم ہوتا ہے۔ اس لیے یہ دل کے لیے بہترین کردار ادا کرتا ہے۔ وٹامن اے- پیلے رنگ کے مکئی وٹامن اے سے بھرپور ہوتے ہیں۔ وٹامن اے صحت مند جلد اور پرندوں کی صحت مند پنکھوں کو بنانے میں مدد کرتا ہے۔ اگر آپ کا پرندہ باقاعدگی سے وٹامن اے لیتا ہے تو جلد اور پنکھ کے مسائل کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں۔ لہذا، اپنے پیارے پرندوں کو باقاعدگی سے اس کی سستی اور صحت بخش مکئی دیں۔ اپنے پرندوں کو باقاعدگی سے مکئی دیں۔ یہ سستا اور صحت بخش ہے۔

کم بجٹ والےدوستوں بہترین سافٹ فوڈجس کو آپ گھر بیٹھے آسانی سےبنا سکتے ہیں ۔وہ بھی بغیر کسی مہنگے ملٹی وٹامن اور کیلشیم ...
30/08/2023

کم بجٹ والےدوستوں بہترین سافٹ فوڈجس کو آپ گھر بیٹھے آسانی سےبنا سکتے ہیں ۔وہ بھی بغیر کسی مہنگے ملٹی وٹامن اور کیلشیم کو استعمال کیے۔

اسلام وعلیکم دوستوں۔ سافٹ فوڈ بنانے کا یہ طریقہ بہت ہی سادہ اور بغیر کسی مصنوعی اور مضر صحت مہنگے ملٹی وٹامن کے ہے۔جو کہ نہ صرف آپکی جیب پر بھاری پڑتا ہے بلکہ اُس کا طویل عرصے تک ایک حد سے زیادہ استعمال آپکے قیمتی پرندوں کی زندگی کے لیے خطرہ ہے۔

سافٹ فوڈ بنانے کے لیے آپ کو تین بنیادی چیزوں کی ضرورت ہے ۔کسی بھی بڑے بریڈر کی ویڈیو اُٹھا کر دیکھ لیں یہ تین چیزیں آپکو بار بار نظر آئیں گی۔ (۱) پہلی چیز بھیگی ہوئی دالیں (۲) دوسری چیز سبزیاں (۳) تیسری اور سب سے ضروری چیز انڈوں کا استعمال ہے۔آپ دوستوں کی آسانی کے لیے میں کچھ تصویریں ترتیب دی ہیں۔ امید ہے کہ آپ کو ان سے بہتر اندازہ ہو جائےگا باقی تفصیل آپکو یہ ساری تحریر پڑھ کر مل جائیگی انشااللہ۔

ضروری نہیں کہ جو چیزیں میں آپکو بتانے لگا ہوں آپ نے بس اُن کا ہی استعمال کرنا ہے۔ آپ لوگ اس میں اپنی سہولت کے حساب سے تبدیلی کر سکتے ہیں۔ دالوں میں آپ گندم، چنے کی دال،مونگ ثابت، لوبیاثابت، ثابت جو، جوی،سویابین، موٹھ ثابت،مکی کا دلیہ،راجما جیسی چیزوں کا ایک مرکب بنا کر رکھ سکتے ہیں۔ یہ دالوں کا مرکب آپ کا کافی دنوں تک چل جائے گا۔جو چیزیں آپکو آسانی سے مل جائیں آپ وہ استعمال میں لاسکتے ہیں ۔ ایسے تمام بھائی جو صرف گندم استعمال کروا رہے ہیں اُن سے گزارش ہے کہ بہت سے دوستوں کے مطابق گندم کا زیادہ استعمال سے پرندوں کا پیٹ خراب ہو سکتا ہے اسی لیے اختیاط کی ضرورت ہے۔دالوں کوگرمی کے موسم میں آٹھ سے دس گھنٹے اور سردی کے موسم میں بارہ سے چوبیس گھنٹوں تک بھیگو کے رکھا جا سکتا ہے۔ لیکن دالوں کو بھیگونے کے ساتھ اس میں تھوڑا سا سیب کا سرکہ ضرور ڈالیں تاکہ اس میں بیکٹریا پیدانا ہو۔دالوں کو استعمال سے پہلے اچھی طرح دھوکر تھوڑی دیر کسی ٹوکری یا ٹرے میں ڈال کراچھی طرح خشک کرلیں۔

سبزیوں میں آپ گاجر، چقندر، پالک، تازہ چھلی کے دانے استعمال کروا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ بھی بہت سی سبزیاں آپ پرندوں کو دے سکتے ہیں لیکن کوشش کریں کہ زیا دہ پانی والی یا ایسی سبزی جو گرمی کے موسم فائدہ مند ہ ہوںاستعمال نا کریںجیسا کہ کھیرا، پودینا ٹھنڈی تاسیر رکھنے کی وجہ سے گرمی کے موسم میں زیادہ فائدہ مندہیں۔

اب آتے ہیں سب سے ضروری چیز کی طرف جو کہ پرندوں کی سب سے پسندیدہ خوراک بھی ہے۔بریڈنگ سیزن میںانڈوں کا استعمال پرندوں کے لئے اتنا ہی ضروری ہےجتنا کہ دوسری خوراک کا ہے۔ اگر آپ جاہتے ہیں کہ آپ کے پاس اچھی بریڈ آئے، پرندے زیادہ انڈے دیں، بچوں کی اچھی نشورنما ہو ، پرندوں کا سائز اچھا بنے تو انڈوں کا استعمال بہت ضروری ہے۔ یقین جانیےتازہ اُبلے ہوئے انڈے، امپورٹڈ ایگ اینڈ بسکٹ سے بہت ہی بہتر ہے۔جن کے برڈز تھوڑے ہیںوہ کم از کم ایک انڈہ روزانہ یا ایک دن چھوڑ کر ضروراستعمال کروایں۔

ان تمام چیزوں کو مکس کر لیں جیسا کہ فوٹوزمیں دیکھاجا سکتا ہےاور اپنے برڈز کو ایک چمچ کے حساب سے کھانے کے لیے ڈال دیں۔انشااللہ آپکی اس محنت اور خدمت پہ اللہ آپ کو بہتر سے بہتر نوازے گا۔

ویسے تو اوپر بتایا گیا سافٹ فوڈ ایک بہترین مرکب ہے جس میں برڈ کی تمام پروٹین، کیلشیم اور وٹامن کی ضرورتیں پوری ہوجاتی ہیں۔ لیکن اگر کسی بھائی پاس اس سے اچھا رزلٹ نہیں آ رہا تو وہ ان چیزوں کا استعمال بھی تھوڑی تھوڑی مقدار اس سافٹ فوڈ پر کر سکتا ہے۔جیسا کہ جو انڈے آپ روزانہ اُبال رہے ہیں ان کے چھلکوں کا پاوڈر بناکر استعمال کرنا۔ پنجروں میں جو چھوٹے چھوٹے سمندری جاگ کے ٹکرے بچ جاتے ہیں ان کا پاوڈر بناکر استعمال کرنا۔ یہ دونوں چیزیںکیلشیم کی کمی کو قدرتی طریقہ سے پورا کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔مزید آپ پنسارکی دکا ن سے مورنگا لاکے بھی ڈال سکتے ہیں جسکی بے شمار فائدے ہی فائدےہیں۔

آخری سوال جوکہ آپ سب کا ہو گا کہ کتنے برڈز کے لیے کتنا بنائیں۔میرا سافٹ فوڈ بیس جوڑوں کے لئے ہوتا ہے جو کہ تقریباََ دوسوپچاس گرام روزانہ بنتا ہے۔

اس میں ایک انڈہ، ایک چوتھائی پیالی سبزیاں اور تقریباََ آدھی پیالی بھیگی ہوئی دالیں ہوتی ہیں۔آپ اس مقدار کو آدھا یا ایک چوتھائی کر کے اپنے پانچ دس جوڑوںکا سافٹ فوڈ آسانی سے بنا سکتے ہیں۔

اردو لکھنے میں کوئی غلطی رہ گئی ہو تو اڈوانس معذرت

30/08/2023

جس برڈ روم میں کراس وینٹیلیشن، بقدر ضرورت روشنی کم از کم 14 گھنٹے، تازہ پانی اور مناسب فلائیٹس دستیاب ہوں وہاں بیماری سب سے کم اور افزائش سب سے بہترین ہوتی ہے

30/08/2023

لو برڈ کی بریڈنگ!!!!
لو برڈ کا بریڈنگ سیزن عموماً سردی کے اوائل میں ہی شروع ہوتا ہے اس لیے بریڈنگ بوکس لگانے کا بہترین وقت اکتوبر کا آخر یا نومبر کا شروع ہوتا ہے کیونکہ یہ laying کا بہترین وقت ہوتا ہے اس وقت ہمارے ہاں عموماً درجہ حرارت %25 کے آس پاس ہوتا ہے۔
اس وقت لو برڈ جو laying کرتے ہیں اُسکا رزلٹ بہت ہی بہترین آتا ہے اور بہت سے ایشوز کا سامنا نہیں کرنا پڑتا اور infertility اور dead in shall جیسے مسائل بہت کم ہو جاتے ہیں۔
ہمارے کچھ دوست اگست میں ہی بریڈنگ بوکس لگا دیتے ہیں اور پھر شکوہ کرتے ہیں کہ پیئر bound ہیں مگر بریڈنگ condition میں نہیں آ رہے پھر اس کے بعد بریڈنگ mood میں لانے کے لیے مختلف چورن دیتے ہیں جس سے برڈ artificially بریڈنگ موڈ میں تو آ جاتا ہے مگر پرندے کی صحت کے ساتھ ساتھ بہت سارے مسائل بھی پیدا ہو جاتے ہیں ۔
لو برڈ بریڈنگ ایک صبر آزما کام ہے اس لیے صحیح وقت کا انتخاب ہی بہترین ہوتا ہے۔
اسلیے دوستوں سے گذارش ہے کہ وقت کا انتظار کریں وقت سے پہلے بریڈ لینے کے چکر میں وٹامنز کا بے تحاشا استعمال آپ کے قیمتی برڈ کی اندرونی ساخت کو متاثر کر سکتا ہے۔
برڈ کے بریڈنگ موڈ میں نہ آنے کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں مگر سب سے بڑی وجہ غیر مناسب موسم کا انتخاب ہے۔
اگر آپکا کوئی برڈ بریڈنگ موڈ میں نہیں آرہا تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں انتظار کریں سردی کے آغاز کے ساتھ وہ تمام پیئر جو ابھی respond نہیں کر رہے یکدم بریڈنگ موڈ میں آجائیں گے صرف اچھی ڈائٹ اور معمول کے مطابق وٹامنز کا استعمال جاری رکھیں۔
بعض دوست اس صورتحال سے پریشان ہو کر وٹامنز اور گرم چیزوں کا استعمال بڑھا دیتے ہیں جس کی وجہ سے بعض برڈ دوبارہ molting شروع کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے بریڈنگ میں تاخیر ہوتی ہے لہذا صبر سے کام لیں اور وقت کا آنتظار کریں۔
انشاء اللہ سیزن میں اچھی بریڈ ملے گی۔.

Thank you so much  I A BiRds
30/08/2023

Thank you so much
I A BiRds

For Birds softfood 😍کالا چنا آدھا کلوثابت مونگ ڈیڑھ پاوجو  آدھا کلوجوی  آدھا کلومسور کی دال ڈیڑھ پاوموٹھ  آدھا کلوگندم  ...
30/08/2023

For Birds softfood 😍
کالا چنا آدھا کلو
ثابت مونگ ڈیڑھ پاو
جو آدھا کلو
جوی آدھا کلو
مسور کی دال ڈیڑھ پاو
موٹھ آدھا کلو
گندم ایک کلو
مکئی کا دلیہ ایک کلو
باجرہ ایک کلو
مٹر خشک آدھا کلو

❤️🔥
30/08/2023

❤️🔥

Address


Telephone

+923125671835

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when I A BirD's AviaRy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Pet Store/pet Service?

Share