𝐕𝐞𝐭 𝐃𝐫.𝐒𝐡𝐚𝐡𝐢𝐝 𝐌𝐮𝐫𝐭𝐚𝐳𝐚

  • Home
  • 𝐕𝐞𝐭 𝐃𝐫.𝐒𝐡𝐚𝐡𝐢𝐝 𝐌𝐮𝐫𝐭𝐚𝐳𝐚

𝐕𝐞𝐭 𝐃𝐫.𝐒𝐡𝐚𝐡𝐢𝐝 𝐌𝐮𝐫𝐭𝐚𝐳𝐚 Vet Doctor Shahid Murtaza Baloch
DVM
RVMP (Islamabad)
M.phil Parasitology
Agriculture university Fai
(2)

31/03/2024
اگر اپ کو لگتا ہے کہ چیچڑ اپ کے جانور کا کچھ نہیں کرسکتا تو اپ بہت بڑے غلط فہمی کے شکار ہو۔سنو یہ چھوٹے چھوٹے چیچڑ اور پ...
15/03/2024

اگر اپ کو لگتا ہے کہ چیچڑ اپ کے جانور کا کچھ نہیں کرسکتا تو اپ بہت بڑے غلط فہمی کے شکار ہو۔
سنو یہ چھوٹے چھوٹے چیچڑ اور پسوں جوئے
1) اپ کے جانور کا خون چوستے ہیں
2) اپ کے جانور میں کے خون میں ایسے جراثیم چھوڑتے ہیں جس سے بخار ہوتا ہے
3) اس سے گھبن جانور یا تازہ سوئی ہوئی جانور میں رت موتر اور سوتک کا بخار ہوجاتا ہے

4) اپ کو اکثر کسی فارم پہ رستے پہ چراتے ہوئے گائے بھینسوں نظر آتے ہیں اور دور سے ان کے پسلیاں نظر اتے ہیں، یہ ان کے لگے ہوئے Anaplasma نامی بیماری کی وجہ سے ہیں۔
5) اپ نے سنا ہوگا کہ گائےکو دست سے۔ ہلکی سی کھانسی ہے، انکھوں سے پانی بہتا ہے، گلھٹی سوج گئی ہے اور جانور گرمی مانتا ہے یہ Theleria ہے جو Frisian نامی گائے اپنے ساتھ باہر ممالک سے تحفہ میں اس ملک میں لایا ہے۔
فارمرز بھائیوں اگر Anaplasmoses, Theleriosis اور Babeoisis سے بچنے کے لیے Ivermectin, Dormectin, Flumethrin نامی دوائی ہر 45 دن کے بعد لگائے

07/03/2024

(1) رانی کھیت (ND)

رانی کھیت (ND) ہمارے ملک میں عام وسیع پیمانے پر پائی جانے والی اور معاشی اعتبار سے اہمیت کی حامل وائرس سے پھیلنے والی بیماری ہے۔ یہ شدید اچانک اور بہت تیزی سے پھیلنے والی بیماری ہے جو کہ چھٹے دن سے لیکر 72ویں ہفتے تک دیکھی جا سکتی ہے۔ ویسے تو یہ سارا سال پائی جاتی ہے لیکن گرمیوں میں یہ عام ہوتی ہے۔

(وجوہات)
اس کی وجہ ایک وائرس ( PARAMYXOVIRUS) ہے۔ اس وائرس کی مختلف اقسام ہیں
(الف) بہت زیادہ طاقتور
(ب) معتدل وائرس
(ث) کم نقصان دہ وائرس

( بیماری کا پھیلاؤ)
اس وائرس کا پھیلاؤ ہوا کے ذریعے ہوتا ہے۔
سانس اور منہ کے ذریعے بھی ہوتا ہے۔
آلودہ پانی اور خوراک سے یہ وائرس پھیل سکتا ہے۔
سامان اور لوگوں کی آمدورفت بھی انفیکشن پھیلاتی ہے۔
پرندے کے علاؤہ شیڈ میں وائرس کئی دن سے لیکر کئی مہینوں تک زندہ رہ سکتا ہے۔

(علامات)
اس کی علامات بیماری پھیلانے والے وائرس کی طاقت پر منحصر ہوتی ہے۔

(بہت زیادہ طاقتور وائرس)
بہت زیادہ طاقتور وائرس کی صورت میں اچانک موت واقع ہو جاتی ہے۔ کچھ علامات مثلاً
ڈپریشن ( ذہنی دباؤ)
کمزوری
لیٹ جانا
سبز دست
منہ پر سوجن
اور دماغی علامات ظاہر ہو سکتی ہیں۔
اس کے علاؤہ گردن کا مڑ جانا
ٹانگوں پر فالج ہونا اور جسم کا قوس دار ہونا شامل ہے۔
اس قسم کے وائرس کی صورت میں چوزوں میں شرحِ اموات 100 فیصد تک ہو سکتی ہے اور انڈے دینے والی مرغیوں میں ابتدائی علامات میں مرغی کا خ*ل ( SHELL) کے بغیر یا نرم خ*ل (SOFT SHELL) انڈے دینا شامل ہے۔ اور مرغی مکمل طور پر انڈے دینا بند کر دیتی ہے۔

(معتدل وائرس)
اس قسم کے وائرس میں عموماً سانس کی بیماری ہوتی ہے اور پرندے کو سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔
جس کی وجہ سے پرندہ منہ کھول کر سانس لیتا ہے۔
1۔ انڈوں کی پیداواری صلاحیت کم ہو جاتی ہے
2۔ شرحِ اموات کم ہو جاتی ہے

(کم نقصان دہ وائرس یا کمزور وائرس)
اس قسم میں علامات ظاہر نہیں ہوتی۔
صرف سانس میں تھوڑی سی دشواری ہو سکتی ہے۔

(پوسٹ مارٹم علامات)
1۔ پرندے کے معدہ کے غدودی حصہ ( PROVENTRICULUS) پر سرخ نشان ہوتے ہیں۔
2۔ (CAECLE TONSIL ) بند آنت بڑھ جاتے ہیں اور ان میں سرخ نشان ہوتے ہیں۔
3۔ تلی (SPLEEN) کی باہر والی سطح پر مردہ خلیوں کی وجہ سے سفید نشان پڑ جاتے ہیں۔
4۔ سانس کی نالی میں سرخ نشان پڑ جانا۔
5۔ ہوادانی (AIR SACS) کی سوزش ہو جاتی ہے اور ان میں پنیر کی طرح کا مادہ نظر آتا ہے۔

(تشخیص)
ظاہری علامات اور پوسٹ مارٹم سے بیماری کی تشخیص کی جا سکتی ہے۔اس کی مکمل تشخیص لیبارٹری ٹیسٹ سے ہو سکتی ہے۔
HI. ELISA وغیرہ

(احتیاطی تدابیر اور بچاؤ)
1۔ بروقت (LIVE) اور (KILLED) ویکسین کریں
2۔ بائیو سکیورٹی پر خصوصی دھیان دیں۔

(علاج)
بیماری آنے کی صورت میں اس کا علاج ممکن نہیں البتہ نقصان کم کرنے کے لیے درج ذیل ہدایات پر عمل کریں۔
1۔ اچھی خوراک اور صاف پانی مہیا کریں۔
2۔ ایک ہفتے تک وٹامنE پانی میں دیں۔
3۔ بیکٹیریا سے پھیلنے والی بیماری سے بچنے کے لیے انٹی بائیؤٹک دیں۔ بہتر ہے کہ انٹی بائیؤٹک دینے سے پہلے لیبارٹری سے(ANTIBIOTIC SUSCEPLIBILTY TEST) کروا لیں۔
ظاہری طور پر صحت مند نظر آنے والے پرندوں کو ویکسین کر دیں۔
فارم کے راستوں پر اور اردگرد اچھے جراثیم کش کا سپرے کریں۔".

السلام علیکم!اگر آپ کے پاس جانور ہیں۔۔ اور آپ ان کا وزن اور گوشت بڑھانے کے خواہشمند ہیں یا پھر زیادہ سے زیادہ دودھ کی پی...
08/12/2023

السلام علیکم!
اگر آپ کے پاس جانور ہیں۔۔ اور آپ ان کا وزن اور گوشت بڑھانے کے خواہشمند ہیں یا پھر زیادہ سے زیادہ دودھ کی پیداوار لینا چاہتے ہیں تو اس کے لیے سب سے پہلا کام جانور کی بروقت باقاعدگی کے ساتھ ڈی_ورمنگ (یعنی پیٹ کے کیڑوں کی دوائی پلانا) کرنا ہے ۔۔۔
خوراک اور ماحول بعد کی بات ہے پہلے جانور کو اندرونی طور پر صحت مند بنائیں ۔۔۔
2 سال سے کم عمر کے گائے بھینسوں کو ہر 4 ماہ بعد اور اس سے زیادہ عمر کے جانوروں کو ہر 6 ماہ بعد ڈی_ورمنگ کرتے رہیں اور کم خرچ میں بھرپور پیداوار حاصل کریں۔۔۔ شکریہ

#نوٹ:
ڈی_ورمنگ کے دیر پا اور مؤثر نتائج حاصل کرنے کے لیے دوائی ہر دفعہ فارمولا بدل بدل کر پلائیں

رات کو اپنے جانوروں کو  #سردی سے محفوظ  رکھ کر      جانوروں کی صحت اور پیدوار کو قائم رکھا جا سکتا ہے بعض دوستوں کا نظری...
05/12/2023

رات کو اپنے جانوروں کو #سردی سے محفوظ رکھ کر
جانوروں کی صحت اور پیدوار کو قائم رکھا جا سکتا ہے

بعض دوستوں کا نظریہ ہے کہ جانوروں کو سردی کم لگتی ھے جو کہ غلط بات ہے
کمزور جانور جو سردی میں بال کھڑے کریں ان پر کپڑا ڈالیں تا کہ اسے گرمائش پہنچے اور جب دھوپ نکلے تب اتار دیں
تازہ پانی پلائیں رات کا پڑا ٹھنڈا پانی ہرگز نہ پلائیں
ٹھنڈے پانی سے جانور کے ریومن (معدہ) کی کارکردگی متاثر ھوتی ھے اور جانور کی قوت ھاضمہ کم ھو جاتی ھے۔

• احتیاط علاج سے بہتر ہے
• اپنے جانوروں کا خیال رکھیں
• اپنے جانوروں سے محبت کریں

ڈائریا،واہ لگنا، موک یا رک لگنا:- :-آجکل جانور گرمی کی وجہ سے نظام انہظام میں تبدیلی کی وجہ سے ڈائریا کا شکار ہیں۔ #وجوہ...
30/07/2023

ڈائریا،واہ لگنا، موک یا رک لگنا:-

:-
آجکل جانور گرمی کی وجہ سے نظام انہظام میں تبدیلی کی وجہ سے ڈائریا کا شکار ہیں۔

#وجوہات:-
زیادہ تر چارہ جات کی وجہ سے ایسا مسئلہ ہورہا ہے کیوں کہ آجکل اکثر چارہ جات کو بیماری لگی ہوئی ہے جو جانور کو بیمار کر رہا ہے۔
ایسی صورتحال جانورکے لیے بہت زیادہ تکلیف دہ ہے اور اس سے بڑھ کے جانور کی پیداور پہ برا اثر ڈال رہی ہے۔جو کہ فارمر کے لیے معاشی طور پہ نقصان کا باعث ہے۔
ڈائریا کی کئی اقسام ہیں۔اور ہر قسم میں مختلف وجوہات ہیں۔

:

بہت سے جراثیم خاص طور پہ بیکٹیریا ای کولائی اس کا باعث ہے،فنگس،کچھ وائرس بھی اس کا سبب ہیں۔ایسی صورت میں شدید ڈائریا ہوسکتا ہے جو لمبے عرصے تک رہتا ہے۔انفکشن ہوسکتا ہے ساتھ میں اور جراثیم مل کےپیچیدہ کردیتے ہیں۔کچھ پروٹوذوا یا خون کے کیڑے بھی اس کا سبب ہوسکتے ہیں۔

:

دوسری قسم میں خوراک کی تبدیلی یا زیادتی موسم کی حدت وغیرہ سے ڈائریا ہوسکتا ہے یہ اتنا زیادہ خطرناک نہیں ہوتا۔

:

تیسری قسم میں کچھ جانوروں میں کرموں(Worms) کی زیادتی بھی ڈائریا کی وجہ ہے۔
#علامات:۔

●اگر کرموں(Worms)کی وجہ سے ہو تو کبھی ڈائریا کبھی گوبر اگر ڈائریا ہو تو اس میں شدید بو ہوگی اور بلبلے بن جائیں گے۔
●اگر جراثیم بیکٹیریا ہوں تو مسلسل شدید ڈائریا ہوگا۔بسا اوقات ان میں خون کے لوتھڑے بھی ہوسکتے ہیں۔

علاج سے پہلے علامات کو جانچ لیں۔
سب سے پہلے خوراک پہ توجہ دیں۔اچانک خوراک کی تبدیلی نہ کریں الی لگا سائیلج یا الی لگی روٹیاں نہ دیں۔
ونڈہ مطلوبہ مقدار سےزائد نہ دیں۔مناسب مقدار میں توڑی کا استعمال لازمی کریں۔

اسلام وعلیکمجیسا کہ سب دوست جانتے ھیں ساون بھادوں کا موسم شروع ھو چکا ھے دوستو اس موسم میں حشرات الارض اور رینگنے والے ک...
27/07/2023

اسلام وعلیکم
جیسا کہ سب دوست جانتے ھیں ساون بھادوں کا موسم شروع ھو چکا ھے
دوستو اس موسم میں حشرات الارض اور رینگنے والے کیڑے(insects and reptile)زمین سے باھر آ جاتے ھیں اور اسی موسم میں ان کا بریڈنگ سیزن ھوتا ھے
اور بھت سارے کیڑے مکوڑے دوسرے جانوروں کی جلد کو ڈنگ لگا کر جلد کے نیچے اپنے لاروے یا انڈے افزائش نسل کے لیئے چھوڑتے ھیں اگر کسی جانور کے ساتھ یہ معاملہ بن جائے تو وہ بڑی تکلیف محسوس کرتا ھے اچھل کود اور بے چینی کی کیفیت میں چلا جاتا ھے
لہذا اپنے جانوروں کی حفاظت کے لئے
انجیکش آیورمیکٹن وزن کے لحاظ سے اپنے سب بڑے اور چھوٹے جانوروں کو لگائیں اور 21 دن بعد پھر ایک ڈوز رپیٹ کریں
نوٹ۔۔۔ انجیکشن ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ھر جانور کو لگائیں
🐩🐈🐩🐈🐩🐈🐩🐈🐩🐈🐩🐈🐩
جن دوستوں نے ڈیرے گھر یا حویلی میں کتا یا بلی رکھی ھے اسے بھی لگائیں

جانوروں میں پیٹ کے کیڑوں کا ھونا جانوروں میں بھت سے مسائل پیدا کرتا ہےکسی بھی ڈیورمنگ کا بھترین رزلٹ لینے کا طریقہصبح چا...
05/07/2023

جانوروں میں پیٹ کے کیڑوں کا ھونا جانوروں میں بھت سے مسائل پیدا کرتا ہے
کسی بھی ڈیورمنگ کا بھترین رزلٹ لینے کا طریقہ
صبح چارا روٹین سے کچھ کم ڈالیں ونڈے میں 50 گرام میٹھا سوڈا ڈالیں
صبح چارے کے 1 گھنٹہ بعد جانور کر 400 گرام گڑ کھلا دیں
بچوں کو عمر کے مطابق
شام کا چارا روٹین سے کم ڈالیں
شام چارے کے 2 گھنٹے بعد کوئی بھی اچھا ڈیورمر پلائیں پانی ملا کر 💯 م ل بڑے جانور کو
جانوروں کی بھترین صحت کے لیے
چرنے والے جانوروں کو ھر 2 سے 2.5 ماہ بعد
اور
باندھ کر چارا ڈالنے والے جانوروں کو ھر 2.5 ماہ سے 3 ماہ بعد ڈیورمنگ ضرور کریں
ھر 3 مھینے بعد انجیکشن اورمیکٹن اور انجیکشن ٹروڈیکس جلد کے نیچے ضرور لگائیں

بچوں کو وزن کے لحاظ سے اور دوا والے دن اور اگلے 2 دن 50 گرام میٹھا سوڈا ونڈے میں ضرور ڈالیں

27/02/2023

اسلام علیکم
پیار ے #ڈیری فارمرز سب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ٫
سندھ میں #لمپی سکن ڈیزیز کے کیسز دوبارہ رپورٹ
ہونا شروع ہو گئے ہیں پہلے #کراچی میں اور اب کچھ
کیسز #ضلع بدین میں بھی رپورٹ ہوئے ہیں آس لیے بہتر یہی ہوگا کہ #پنجاب اور #خیبرپختونخوا کے تمام فارمرز اپنے اپنےجانوروں کو اس موزی بیماری سے محفوظ رکھنے کےلئے بیماری آنے سے پہلے پہلے #لمپی سکن ڈیزیز* کی ویکسین کروالیی تاکہ پچھلے سال کی طرح ہونے والے بھاری نقصان سے بچاجاسکے شکریہ

آج کی بچھڑی کل کی گائے
15/02/2023

آج کی بچھڑی کل کی گائے

منہ کھرکی بیماری سے بچائو کے لیے ویکسین لگانے کا یہ موثر وقت ہے لہذا جلد از جلد اپنے فارم پے موجود جانوروں کو ویکسین کرو...
20/01/2023

منہ کھرکی بیماری سے بچائو کے لیے ویکسین لگانے کا یہ موثر وقت ہے لہذا جلد از جلد اپنے فارم پے موجود جانوروں کو ویکسین کروائیں تا کہ بعد کی پریشانی سے بچا جا سکے

☆☆ منہ کھر کی بیماری اور اس کا علاج ☆☆

عمومی بیماری...... منہ کھر ۔۔۔!

وجوہات وعلامات ، پھیلاؤ ، احتیاطی تدابیر

👈یہ گائے، بھینس، بھیڑ اور بکریوں کی بہت اہم بیماری ہے۔اس سے ہر سال بہت سے مویشیوں کا نقصان ہوتا ہے۔ چھوٹے بچھڑوں اور بچھڑیوں میں یہ جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔اس بیماری سے،بڑی عمر کے جانوروں میں دودھ کی پیداوار میں انتہائی کمی واقع ہوجاتی ہے۔علاج کی وجہ سے فارم کے اخراجات کافی حد تک بڑھ جاتے ہیں۔گابن جانور اکثر اوقات بچہ ضائع کر دیتے ہیں اور اس وجہ سے جانور، عرصہ دراز تک بیمار رھتے ھیں۔

وجوہات وعلامات۔۔۔۔!

یہ بیماری ایک وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے جسے ایپھتو وائرس Aphthovirus کہتے ہیں۔ بیماری پیدا کرنے والے وائرس کے ساتھ مختلف سیروٹاپس ہیں۔

✔پاکستان میں ان کی تین سیروٹاپس بہت عام پائے جاتے ہیں جن کا نام ، اے ، او & سی ( AO&C ) 👈جانوروں کو تیز بخار ہو جاتا ہے۔
👈جانور کے منہ کے اندر حیوانہ پر اور کھروں پر چھالے نمودار ہوجاتے ہیں
👈۔کھروں میں موجود چھالے پھٹ جانے کی وجہ سے جانور لنگڑاہٹ کا شکار ہو جاتے ہیں۔
👈جانور کے منہ میں موجود چھالے کھانے میں دقت پیدا کرتے ہیں۔
👈جانور اپنا وزن کم کر جاتے ہیں۔نر جانوروں میں حصیے سوج جاتے ہیں۔

✔پھیلاؤ۔۔۔۔۔!

یہ بیماری کئی طریقوں سے پھیلتی ہے۔
👈بیمار جانوروں کو براہ راست چھونے سے
یہ وائرس ہوا کے ذریعے کئی کلومیٹر تک پھیل جاتا ہے۔
👈بیمار جانور جس کھرلی میں پانی پیتے ہیں اُس میں جانور کے تھوک کے ذریعے وائرس شامل ہو جاتا ہے۔تندرست جانور اس کھرلی میں پانی پینے سے بیمار ہو جاتے ہیں۔
👈 جانوروں کے ساتھ کام کرنے والے لوگوں کے کپڑوں کے ذریعے بھی وائرس ایک جگہ سے دوسری جگہ پھیلتا ہے
👈۔فارم پر آنے جانے والی گاڑیاں بھی وائرس کو پھیلانے کا باعث بنتی ہیں

💡📣۔یہ بیماری جانوروں سے انسان میں آسکتی ہے لیکن انسان کے معدہ میں موجود تیزابیت وائرس کا خاتمہ کر دیتی ہے انسانوں میں کم پایا جاتا ہے۔

احتیاطی تدابیر۔۔ِ۔۔۔!

👈جانوروں کو مناسب وقت پر ویکسین لگوائیں۔سال میں حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس دو سےتین بار کاروائیں
👈۔ویکسین عمومی طور پر ستمبر اور فروری میں کروائی جاتی ہے۔
👈فارم پر آنے والے نئے جانوروں کو علیحدہ رکھیں اور آتے ہی ویکسین کروائیں۔فارم پر غیر ضروری آمد رفت کو کنٹرول کریں
👈۔شیڈ کوماہ میں دو سے تین بار اینٹی سپٹک محلول سے سپرے کروائیں۔
👈 فارم پر استعمال ہونے والی مشینری اور اوزاروں کو صاف ستھرا رکھیں۔
👈بیمار جانوروں کو صحت مند جانوروں سے علیحدہ رکھیں۔

📣 استعمال کروا

نوٹ:📣 تمام ادویات کی مقدار ویٹرنری ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق استعمال کریں

  (Rabies)باولا کتا (پاگل کتا) ریبیز وائرس کا شکار ہوتا ہے۔ ریبیز ایک RNA virus ہے جسکا genome پانچ جینز پر مشتمل ہے۔ہما...
20/01/2023

(Rabies)

باولا کتا (پاگل کتا) ریبیز وائرس کا شکار ہوتا ہے۔ ریبیز ایک RNA virus ہے جسکا genome پانچ جینز پر مشتمل ہے۔
ہمارے پورے جسم میں نروز (nerves) کا جال پھیلا ہوا ہے، جو کہ ہمارے جسم اور دماغ کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہے۔
ریبیز کا وائرس کرتا کیا ہے ؟ ریبیز کا وائرس دماغ اور حرام مغز میں جاکر وہاں inflammation کرواتا ہے اور اپنی تعداد بڑھتا ہے جس سے مختلف قسم کے مسائل سامنے آتے ہیں جیسے کہ فالج وغیرہ جو کہ ریبیز کی علامات بھی ہیں۔۔۔
ریبیز کو دماغ تک جانے کے لیے ان نروز کا راستہ لینا پڑتا ہے، یعنی کہ ریبیز کا وائرس ان نروز کے اندر سے دماغ اور حرام مغز تک جاتا ہے۔ یعنی کہ جب ایک جانور/انسان کے جسم میں ریبیز کا وائرس داخل ہوگیا اور وہ وہاں پر اپنی تعداد بھی بڑھانے لگ گیا مگر تب تک ریبیز کا اثر یا علامات نہیں ہونگی جب تکہ یہ ریبیز کسی نرو میں داخل ہوکر دماغ تک نہیں پہنچ جاتا۔ اس کام کے لیے ریبیز کا وائرس کسی موٹر نرو (جو دماغ کا سگنل جسم تک لے کے آتی ہے) میں داخل ہوتا ہے۔
جب کسی جانور کے کاٹنے سے دوسرے جانور یا انسان کو ریبیز ہوتا ہے تو اس صورتحال میں ریبیز خون میں شامل ہوتا ہے اور خون سے مسلز وغیرہ کے ذریعے نرو میں اور نرو کے راستے دماغ میں، مگر ڈائریکٹ خون کے ذریعے ریبیز دماغ تک نہیں پہنچ سکتا کیونکہ دماغ کے پاس بلڈ برین بیریر (blood brain barrier) ہوتا ہے جو خون میں شامل بہت سی چیزوں کو (باشمول ریبیز وائرس) کو خون سے دماغ میں نہیں جانے دیتا۔۔۔اس لیے ریبیز کے پاس دماغ تک جانے کے لئے اور اپنا اثر کرنے کے لیے نروز کا راستہ ہی بچتا ہے۔
اگر ہم ریبیز سے متاثر گوشت کا استعمال کریں تو ریبیز کا وائرس تقریباً 50 ڈگری سینٹی گریڈ پر ختم ہوجاتا ہے، سو کھانے کو اچھے سے پکایا(گرم کیا )جائے تو ریبیز ختم، پھر اس کے بعد ریبیز کو معدے کا تیزاب بھی ختم کرتا ہے اور نظام انہضام کے اینزیمز بھی۔۔۔ اور پھر نرو میں داخل ہونا کا چانس بھی نہیں رہتا۔ اور اس بات کا چانس نہ ہونے کے برابر ہے کہ گوشت کھانے سے ریبیز ہوگا۔۔۔۔ مگر احتیاط ضرور کرنی چاہیے۔۔۔
اگر ریبیز انفیکشن کی علامات کی بات کی جائے تو باقی انفیکشنز کی طرح اس میں بھی بخار ہوتا ہے، سر درد ہوتا ہے الٹی آتی ہے وغیرہ اگر ہم اسکی خاص علامات کی بات کریں تو اس میں جسم کے کسی حصے کو فالج ہوجاتا ہے ساتھ میں تھوک کی پروڈکشن بہت بڑھ جاتی ہے اور نگلنے کا عمل نہیں ہو پاتا ، گلے اور خوراک کی نالی کے مسلز میں spasm ہوتا ہے جس وجہ سے نہ تو مریض اپنا پیدا کیا ہوا تھوک نگل سکتا ہے (اور وہ تھوک منہ سے باہر ارہا ہوتا ہے) اور نہ ہی وہ پانی وغیرہ نگل سکتا ہے اس لیے جب اس کو پانی پلانے کی کوشش کی جاتی ہے تو وہ پانی نہیں پی سکتا۔ تھوک میں وائرس ہوتا ہے جو کہ salivary glands کی نروز سے اتا ہے اور زیادہ تھوک سے اور تھوک کے باہر آنے سے وائرس کے پھیلاؤ میں مدد ملتی ہے اس دوران مریض (انسان/جانور) میں aggression بھی بڑھ جاتا ہے اور جانور دوسروں کو کاٹتا ہے جس سے وائرس ان میں منتقل ہوتا ہے۔۔۔
ریبیز وائرس کی علامات 10 دن کے اندر آسکتی ہیں (خاص کر کتوں میں) جبکہ انسانوں میں اوسطاً 30 سے 60 دن تک پہلے عام علامات ظاہر ہوتی ہیں جیسا کہ بخار، زکام، درد وغیرہ۔
لیکن جو خاص علامات ہیں جیسا کہ نگلنے کے عمل میں خرابی، فالج، تھوک نکلنا وغیرہ، یہ علامت 10 دن سے ایک سال تک بھی لے سکتی ہیں کیونکہ ان کے لیے وائرس کو نروز کے ذریعے دماغ تک جانا ہوگا، تو اگر وائرس گردن میں کاٹنے سے داخل ہوا ہے تو اس کو دماغ تک پہنچنے میں کم وقت لگے گا، اگر پاؤں پر کاٹا گیا ہے تو دماغ تک پہنچنے میں زیادہ وقت لگے گا۔۔۔ اور جب یہ خاص علامات ظاہر ہوگئی تو 2 سے 10 دن کے اندر موت ہوجاتی ہے
~وارث علی
_______________________________________________
👈 ریبیز وائرس سے بچنے کا سب سے اچھا طریقہ اپنے جانور کو ویکسین لگوانا ہے، اس سے جانور اور انسان دونوں محفوظ رہیں گے۔

👈عام طور پر کتا جب پیدا ہوتا ہے تو اسکے 14 ہفتے بعد vaccine۔ لگائی جاتی ہے، پھر اگلا dose ایک سال کی عمر میں، پھر ہر 2، 3 سال بعد لگائی جاتی ہے۔۔۔ آپ اپنے علاقے کے ventarian سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

👈 ریبیز سے متاثرہ کتے کی نشانیاں ہوتی ہیں جیسے کہ منہ سے بہت زیادہ تھوک نکلنا اور aggression آنا دوسروں پر حملہ کر کے
~وارث علی
________________________________________________
ریبیز کے مرض میں ایک عام غلط فہمی یہ ہے کہ اسے پانی سے ڈر یعنی "hydrophobia"۔ ہوتا ہے۔ اصل میں اس چیز کو hydrophobia کہنے کی بجائے "Dysphagia" کہنا زیادہ مناسب ہے۔ چونکہ ریبیز کی وجہ سے جسم کا موٹر نروس سسٹم متاثر ہوتا ہے اس لیے مریض پانی کو نگل نہیں سکتا ، نگلنے کی کوشش میں muscular spasm کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ گلے اور خوراک کی نالی کے مسلز ٹھیک طرح سے کام نہیں کر پاتے جس وجہ سے نگلتے ہوئے مریض کو شدید الجھن ہوتی ہے کبھی کبھی مریض کا سانس بھی بند ہونے لگتا ہے، جس وجہ سے پانی کے حوالے سے مریض کے زہن میں ڈر بیٹھ جاتا ہے۔ شدید ریبیز میں مریض چلتی ہوئی ہوا کو بھی برداشت نہیں کترتا

sadly 😑💔
16/01/2023

sadly 😑💔

جانوروں کے ساتھ ظلم 😢 😢  👇 👇 یہ بھینسیں کسی غریب اور بھوک قحط کے مارے ہوئے افریقی ملک کی نہیں ہےدنیا کا کوئی بھی مذہب جا...
16/01/2023

جانوروں کے ساتھ ظلم 😢 😢 👇 👇
یہ بھینسیں کسی غریب اور بھوک قحط کے مارے ہوئے
افریقی ملک کی نہیں ہے

دنیا کا کوئی بھی مذہب جانوروں سے بدسلوکی کی اجازت نہیں دیتا

آپ کے کھونٹے پر بندھا ہر جانور آپ کی ذمہ داری ہے۔ ان کی دیکھ بھال، خوراک بھی اور اگر بیمار ہیں تو فوراً مناسب علاج بھی۔

جانوروں کا حق ہے کہ انکے چارے پانی کا خاص خیال رکھا جائے اور انکو بھوکا نہ رکھا جائے

اللہ تبارک و تعالیٰ نے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا. تم کھاؤ اور اپنے مویشیوں کو چراو(طٰہٰ20آیت54)

قرآن پاک کی تقریبا 200 آیتوں میں میں ان کا بیان ملتا ہے اور تقریبا پانچ سورتوں کے نام ان حیوانات کے نام پر ہے سورہ بقر (گائے) سورہ نحل (شہد کی مکھی) سورہ نمل (چیونٹی) سورہ عنکبوت (مکڑی) سورہ فیل(ہاتھی) اور ایک سورہ انعام (چوپائے) کے نام سے بھی اور تقریباً 35 جانوروں کا تذکرہ قرآن میں ہے۔

تاجدارِ رسالت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ایک ایسے اونٹ کے پاس سے گزرے جس کی پیٹھ پیٹ سے مل گئی تھی تو ارشاد فرمایا’’ان بے زبان جانوروں کے بارے میں اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ سے ڈرو، ان پر اچھی طرح سوار ہوا کرو اور انہیں اچھی طرح کھلایا کرو (ابو داؤد)

ایک شخص خدمت نبوی حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم جب میں بکری ذبح کرتا ہوں تو اسکے ساتھ رحم کرتا ہوں تو آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا اگر تم بکری کے ساتھ رحم کروگے تو اللہ تمہارے ساتھ بھی رحم کا برتاؤ فرمائے گا(مسند احمد)
ایک حدیث پاک میں ہے نبی پاک صل اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا ایک عورت کو ایک بلی کی وجہ سے عذاب دیا گیا کہ اس نے اس بلی کو باندھ کررکھا اسے کھانا پانی نہیں دیا اور آزاد بھی نہیں کیا (مسلم)
نبی پاک صل اللہ علیہ و سلم نے اپنے صحابہ کی مجلس میں بیان فرمایا کہ ایک عورت نے ایک مرتبہ اپنے جوتے سے ایک پیاسے کتے کو پانی پلایا جسکی وجہ اللہ تعالیٰ نے اسکی بخشش فرمادی (بخاری)

بیماری کا علاج کروانا اللہ تعالیٰ کا حکم اور سنت رسول ہے اور علاج بھی مناسب کروانا۔ یعنی خدانخواستہ اگر یرقان ہو تو علاج پیناڈول یا ڈسپرین سے نہ ہورہا ہو۔

تصویر میں جس جانور کو آپ دیکھ رہے ہیں اس کو پنجابی میں "سھ" اور انگلش میں  Porcupine کہتے ہیں ۔یہ ایک سبزی خور جانور ہے ...
29/12/2022

تصویر میں جس جانور کو آپ دیکھ رہے ہیں اس کو پنجابی میں "سھ" اور انگلش میں Porcupine کہتے ہیں ۔یہ ایک سبزی خور جانور ہے اور فصلوں میں رہتا ہے۔ یہ شکاری (predatory) نہیں ہے ۔ کسی پہ حملہ نہیں کرتا ۔ فطری طور پر ایک مسکین اور عاجز مخلوق ہے۔ لیکن اس پر ہر شکاری جانور حملہ کرتا ہے۔ کتے سے لیکر لومڑی تک اور چیتے سے لیکر ریچھ تک سبھی اس پر حملہ آور ہوتے ہیں ۔کوئی اس پر گھات لگا کر حملہ کرتا ہے تو کوی سامنے سے دلیری کے ساتھ ۔ شکاری جانور طرح طرح کی حکمت عملی اور چالیں استعمال کرتے ہیں ۔ سھ survival کی جنگ میں ہمیشہ جیتتا ہے ۔ اور اس کی بچاو کی حکمت عملی بہت سیدھی اور سادہ ہوتی ہے ۔ بچاو کیلیے یہ اپنی core strength استعمال کرتا ہے۔ حملے کی صورت میں یہ اپنے کانٹے کھڑے کر لیتا ہے اور chill کرتا ہے۔ حملہ آور جانور کانٹوں سے زخمی اور ذلیل ہو کر چلے جاتے ہیں ۔ اس جانور سے ہم زندگی میں survival کا گر سیکھ سکتے ہیں ۔ جب بھی حالات مشکل ہو جائیں ۔ہر طرف سے تھپیڑے پڑنا شروع ہو جائیں کچھ سمجھ نہ آئے کہ ایسی صورت حال میں کیا کرنا ہے۔ بس چپ کر کے "سھ" بن جائیں ۔ اپنی core strength کو تلاش کریں اور مشکلات کا سامنا کرنے کیلیے استعمال کریں ۔اپنی حکمت عملی اور چال کو سادہ رکھیں ۔
🍂

جس دوست نے رات کو اپنے جانوروں کو سردی سے محفوظ رکھاسمجھیں کہ اس نے جانوروں کی صحت اور پیدوار کو قائم رکھابعض دوستوں کا ...
25/11/2022

جس دوست نے رات کو اپنے جانوروں کو سردی سے محفوظ رکھا
سمجھیں کہ اس نے جانوروں کی صحت اور پیدوار کو قائم رکھا
بعض دوستوں کا نظریہ ہے کہ جانوروں کو سردی کم لگتی ھے جو سراسر غلط ہے
کمزور جانور جو بال کھڑے کریں ان پر کپڑا ڈالیں اور جب دھوپ نکلے اتاریں
تازہ پانی پلائیں رات کا پڑا ٹھنڈا پانی نہ پلائیں
ٹھنڈے پانی سے جانور کے ریومن کی کارکردگی متاثر ھوتی ھے اور جانور کی قوت ھاضمہ کم ھوتی ھے
احتیاط علاج سے بہتر ہے
اپنے جانوروں کا خیال رکھیں
اپنے جانوروں سے محبت کریں
اپنے بچوں کی طرح خیال رکھیں
وہ اپ کو کبھی مایوس نھیں کریں گے

منہ کُھر ایک انتہائی خطرناک  بیماری ہے ۔اپنے قیمتی جانوروں کو بروقت ویکسین کرائیں🐄
21/10/2022

منہ کُھر ایک انتہائی خطرناک بیماری ہے ۔
اپنے قیمتی جانوروں کو بروقت ویکسین کرائیں
🐄

🐄°°    #گائے بھینس سے  #دودھ نکالنے کا  #درست طریقہ  °°🐄پہلے پورے ہاتھ کو تھن کے ساتھ لگائیں پھر شہادت کی انگلی اور انگو...
21/10/2022

🐄°° #گائے بھینس سے #دودھ نکالنے کا #درست طریقہ °°🐄

پہلے پورے ہاتھ کو تھن کے ساتھ لگائیں
پھر شہادت کی انگلی اور انگوٹھے کو تھن سے لپٹ کر تھن کو جکڑ لیں تاکہ دودھ اوپر کو جانے سے رک جائے۔ پھر درمیانے انگلی کو تھن سے لیپٹ لیں جیسا شکل نمبر 3 میں نظر آرہا ہے۔ اس طرح دودھ نیچے چلا آئے گا پھر چاروں انگلیاں لیپٹ کر دودھ نکال لیں اور تھن کو زمین کے طرف ہلکا سے دبا دے۔ اس طرح بار بار کو کھول کر نرمی سے دودھ نکالا کرے۔
یاد رہے کہ دودھ نکالتے وقت ناخن بڑے نہ ہو
انگوٹھے کو تھن کے اندر دبانا نہیں ورنہ یہی تھن اگلے چوائی پہ بند ہوگا یا اس تھن میں ناڑ بننے گا

شکل میں جو طریقہ دیکھایا گیا ہے اس کو Full Hand Milking کہتے ہیں ۔
چوائی کے بعد ایک پیالی میں Pyodine اور Glycerin برابر مقدار میں مکس کرکے تھن اس کے اندر ڈبو دے۔
اس طرح اپ کے جانور کو ساڑو نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ فرش یا زمین پہ دودھ کے قطرے گر جانے کا مطلب یہ ہے دودھ پہ پالنے والے بیکٹریا کا جمع ہونا جو اگلے تین دنوں میں اپ کے گائے بھینسوں کے تھن اور حیوانہ میں جاکر ساڑو کرے گا۔ اس لیے دودھ فرش پہ گرنے سے احتیاط کرے۔
اپنے جانور کا دودھ زیادہ کرنے کے لیے متوازن خوراک دیں اور ونڈا خود تیار کریں

تھن کو مکمل صاف کرنا اور اگر کوئی جانور دس منٹ کے بعد بھی دودھ اتارے تو دوبارہ چوائی کرنا تاکہ ساڑو سے بچا جاسکتا ہے

💥جانوروں 🐄کو گھبن کرانے سیزن شروع ہے 1️⃣ تیاری: Prepare your animal 15 اکتوبر سے 15 مارچ تک وقت جانور کا Breeding season...
05/10/2022

💥جانوروں 🐄کو گھبن کرانے سیزن شروع ہے

1️⃣ تیاری: Prepare your animal
15 اکتوبر سے 15 مارچ تک وقت جانور کا Breeding season کہلاتا ہے۔

تیاری یہ ہے کہ جانور کو ڈیورمنگ کروائیں۔ چیچڑ کے ٹیکے ( جو خود بھی ڈی ورمنگ کرتا ہے)

2️⃣ اچھا سا منرل مکس کھلائیں ۔ مناسب ونڈا دیں

3️⃣ سانڈ یا بیل کے زیر ناف بال کاٹ دیں، اس کو نیم گرم پانی جس میں عام نمک ہو دھو کر صاف کرے تاکہ گوبر اور پیشاب سے بیکٹریا نہ لگے۔
گائے بھینس کو کراس کراتے وقت ٹیشو پیپر سے پیشاب خانہ صاف کرائیں۔ تاکہ کراس یا اے ائی کے وقت جراثیم بچہ دانی کے اندر داخل نہ ہو۔ ورنہ اپ کا جانور Repeat ہوگا۔

4️⃣ کراس کرانے کے بعد جانور کے کمر پہ پانی ڈالیں، اس کو سرسوں تیل 100 سی سی پلائیں۔
اور conceptual یا Dalmeraline ٹیکا 2.5 یا 5 سی سی فورا لگائیں۔
یا منہدی کے پتے کھلائیں

5️⃣ کوشش کریں کہ بیل کے اعضاء تولید کو Flygyl Drip سے دھو لیں یا ان کو فیلجل گولیاں کھلائیں تاکہ Trichomonas کے جراثیم اگر ہو تو ختم ہو

بیل کو Evion capsule 600 کے 10، 10 تین دن دیں۔ اس کو ایک ایک کلو ونڈا صبح شام دیں

6️⃣ جو جانور کراس ہوجائے اس کو 60 دن کے بعد دوبارہ چیک کروائیں
جو جانور ہیٹ میں نہ آئے اس کو دوبارہ Heat powder د

7️⃣ گائے صبح چارہ ڈالتے وقت زیادہ گرم ہوتے ہیں جبکہ بھینس رات کو 12 بجے خواہش رکھتی ہے۔

8️⃣ گائے جب گرم ہوجائے تو 18 سے 20 گھنٹوں کے بعد کراس کروائیں۔ بھینس کو اپنی مرضی سے کراس کروائیں۔

بھینس میں پہاڑی بھینس سال کے چاروں موسم گرم ہوتے ہیں۔ میدانی اور دریا کے بھینس بادوں سے سردی کے موسم تک گرم ہوتے ہیں۔

9️⃣ یاد رہے کہ جب اپ کا جانور 7 ماہ کا حاملہ ہو تو دودھ نہ لیں۔ اس کو پہلے خشک کریں ( ایک وقت دودھ لیں ایک وقت نہ لیں، پھر ایک دن دودھ لیں ایک وقت نہ لیں، پھر تین دن تک دودھ نہ لیں ایک دفعہ دودھ نکال لیں۔ ونڈا اس دوران بند رکھیں۔ Tribrissen ٹیکا 20 سی سی دو دن لگائیں تاکہ ساڑو نہ ہو۔ 10 دن کے بعد ایک دفعہ تھن خالی کریں۔ جب جانور بلکل خشک ہوجائے تو دوبارہ ایک ایک کلو ونڈا، کھل روٹی صبح شام دیں)
اس کو Energy Booster
2 کلو سوھنے سے ایک ماہ پہلے شروع کرکے بچہ دینے کے 20 دنوں تک
کاپی پیسٹ

بکریوں میں موجود اندھرونی اور بیرونی کیڑوں کی موجودگی کی علامات، بکری کی Deworming کب کریں؟ میرے پیارے فارمر بھائیوں بہت...
22/09/2022

بکریوں میں موجود اندھرونی اور بیرونی کیڑوں کی موجودگی کی علامات، بکری کی Deworming کب کریں؟

میرے پیارے فارمر بھائیوں بہت سے دوست اکثر یہ پوچھتے ہیں کہ بکری کو پیٹ کے کیڑوں کی دوا کب دیں ؟ بکری میں کرموں worms کی موجودگی کی علامات ہیں کیا ہیں؟ اور کیا اپکی بکری کو واقعی Deworming کی ضرورت ہے ؟ آج ہم ان ہی سوالوں پر بات کریں گے۔

آپ کے لئے یہ جاننا ضروری ہے ک کرم worms کتنی قسم کے ہوتے ہیں اور ان کی موجودگی کی کیا علامات ہیں تاکہ آپ ان سے پیدہ ہونے والی بیماریوں کا بروقت تدارک کر سکیں اور نقصان کا اندیشہ نہ رہے۔
کرموں (worms) کی اقسام:

بکریوں میں مختلف اقسام کے اندھرونی کرم یا Worms پاے جاتے ہیں جن میں زیداہ تر ان کے معدے میں پیدہ ہوتے ہیں اس کے علاوہ جگر اور پھیپڑوں میں بھی پاے جاتے ہیں ان میں :
معدے کے کرم Tape worms اور Round worms
جگر کے کرم Liver flukes
پھیپڑوں کے کرم Lung worms
شامل ہیں۔
اندرونی کرموں کے علاوہ کچھ بیرونی کیڑے بھی بکری کی کھال میں پاے جاتے جو مختلف بیماریوں کا باعس بنتے ہیں ان میں:
چچڑ (Ticks)
جونئیں (Lice)
شامل ہیں۔

بکریوں میں اندھرونی کرموں کی موجودگی کی علامات :
معدےکے کرموں کی نشانی :
- بکری کا خوراک ٹھیک سے نہ کھانا
- خوراک کھانے کے باوجود کمزور ہونا
- بار بار دستوں کی بیماری ہونا
- بکری کی جلد اور بالوں کا روکھا ہونا

جگر کے کرموں کی نشانی :
- بکریوں کی بیماری (Bottle jaw) ہونا جس میں جبڑے کا نچلا حصہ سوج جاتا ہے۔
- بکریوں میں خون کی شدید کمی ہونا

پھیپڑوں کے کرموں کی نشانی :
- لمبے عرصے کھانسی رہنا اور سانس کا پھولنا

بکریوں میں بیرونی کیڑوں کی موجودگی کی علامات :
بکریوں کے لئے خون چوسنے والے بیرونی کیڑے بھی اتنے ہی خطرناک ہیں جتنے اندھرونی اس لئے ان کا تدارک بھی بہت ضروری ہے ان کی موجودگی کی علامت یہ ہیں:
- بکری کے بالوں کا گرنا اور جلد کا روکھا پن۔
- بکری کا اپنی کھال کو بار بار کسی چیز کے ساتھ رگڑنا ۔
- بکری کی صحت کا متاثر ہونا اور وزن کا گرنا۔
- کیڑوں کی زیادتی کی صورت میں بخار Tickfever ہونا۔

مندرجہ بالا نشانیوں کے علاوہ بکریوں میں کرموں worms کی موجودگی کو چیک کرنے کا سب سے آسان طریقہ Famacha chart کی مدد سے ان کی آنکھوں کو چیک کرنا ہے
" بکری کے نچلے پپوٹے کو کھول کر اس کا رنگ دیکھیں اگر رنگت گلابی ہے تو بکری کو دوا کی ضرورت نہیں اور اگر رنگت سفیدی مائل ہے تو کیڑوں کی دوا دینی ضروری ہے۔

اپنی آئیندہ پوسٹ میں ان شاء اللّه بازار میں ڈورمنگ کے لئے موجود مختلف دواؤں کے بارے میں جانیں گے اور دیکھیں گے کے کونسی دوا کس وقت کام کرتی ہے۔

اللّه پاک ہم سب کےجان و مال کی حفاظت فرمائیں اور رزق میں برکت دیں آمین

16/09/2022

Address

شاہد ویٹرنری کلینک

Telephone

+923463838890

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝐕𝐞𝐭 𝐃𝐫.𝐒𝐡𝐚𝐡𝐢𝐝 𝐌𝐮𝐫𝐭𝐚𝐳𝐚 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to 𝐕𝐞𝐭 𝐃𝐫.𝐒𝐡𝐚𝐡𝐢𝐝 𝐌𝐮𝐫𝐭𝐚𝐳𝐚:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Pet Store/pet Service?

Share