Goat Farming With Noman

Goat Farming With Noman اThe main purpose of this channel is to help you solve the problems people face in different types

The main purpose of this channel is to help you solve the problems people face in different types of farming. Through this channel you will be exposed to the real problems in any farming and will be given easy ways to solve them.

22/03/2022

beetal goat for Sale contact +92 313 6853114

21/03/2022

Heavy Quality Big Size Pure Beetal And Nagra Goat With Top Quality Kids | Goat Farming

21/03/2022

Pure Breed With Big Size Heavyweight Goatsناگرا اور بیتل خالص نسلی بکریاں۔

02/03/2022

This video is related to :How to check age of Goat بکریوں کی عمر معلوم کرنا Bakrio k dant check krne ka tareka

23/02/2022

This Video is related to : How to Save Goats Life From Some common Deadly issue| Goat Farming n Pakistan

21/02/2022

This Video is related to : (Complete Practical ) How To Save Goats From Ticks and Other External Parasites | Goat Farming

19/02/2022

Don not Purchase This Type of Goats اس طرح کی بکریاں کبھی نا خریدیں یہ کھبی بچے نہیں دیں گی

18/02/2022

Which Wanda is Best for Your Goats| How to Chose best Wanda for Goats|Goat Farming in Pakistan

18/02/2022

کوالٹی وہ جو منہ سے بولے۔MashaAllah top Quality

16/02/2022

This video is related to Quality specks it self top breed of Pakistani Beetal .

16/02/2022

This Video is related to : Full Heavy Quality Pure Nagra and Beetal Goats with Breeder Quality ds | Goat Farming Tips

13/02/2022

goat farming in pakistan,goat farming business in pakistan,goat farming in india,beetal goat farming in pakistan,goat farming,how to start goat farming in pakistan,goats in pakistan,goat farming in pakistan feasibility,beetal goats farming in pakistan,goat farming in pakistan 2020,goat farming in punjab,how to start goat farming business in pakistan,goats,best milking goats in pakistan,goat farming in karachi,goat farming in pakistan urdu

12/02/2022

This video is related to Young and passionate Goat Farmer with His Top Quality Pure Nagra and beetal Goat | Goat Farming in Pakistan

فارم پر ضروری ادویات ایمرجسی کی صورت میں مشکل نہ ہوانٹی بائیوٹکپی پی ایس ایل اےترائ برسناموکسی وٹبخار دردکے لیے پینی وٹو...
11/02/2022

فارم پر ضروری ادویات ایمرجسی کی صورت میں مشکل نہ ہو
انٹی بائیوٹک
پی پی ایس ایل اے
ترائ برسن
اموکسی وٹ
بخار دردکے لیے
پینی وٹ
ویٹافینک پلس
اینا پایرین۔
فلوہین۔
اپھارہ کے لیے
ہیپاسل انجکشن
کالکوپلس سیرپ
سرسوں کا تیل
چھوٹے پیشاب بند ہونے کے لیے
لاسکس انجکشن
زکام کھانسی
انجکشن ٹائیلوسین
انجکشن انروفلوکسین
سلائن الیکچری
ڈلیوری میں مشکل کے لیے
آکسٹوسین
سایکلومیٹ
ابارشن کاخطرہ
پرجسٹرون
ڈیپو پرویرا۔
زخم کے لیے
پائیوڈین
سپرٹ کٹ سپرے
سپرے
معدہ خراب کے
کارمیٹو مکسچر
کالکونل۔ایگل مکسچر
میٹھا سوڈا
سٹامک پوڈر
چیچڑ کے لیے اور کیڑوں کے لیے
انجکشن آئیورمیکٹن
زیگوان پوڈ
موشن کے لیے
سکور ایکس
کیولین لایٹ
ڈیروبان
میڈوریل
سلفاڈیمڈیں
طاقت کے لیے
ایمی وائ کام
سیلی وٹ۔
منرل مکسچر
تھن خراب کے لیے
فائیبروفٹ ڈی ایس سیرپ
کوئ زیریلی چیز جانور کھائے اسکے
اٹروپن سلفیٹ
الرجی کے لیے
ایول
میپراسان
آنکھ خراب کے لیے
بورک ایسڈ
بیٹی سول کے قطرے
جیر کے لیے
پلسنٹا ریمور
کلیزنگ پوڈر
ڈی وارمنگ کے لیے
نلزین پلس
لیوافاس
البنڈا زول
ڈراٸ کلبنڈازول
اکفینڈازول
لیوامی زول
اکسی کلوزینایڈ
ڈیورم گولڈ
پنچ
ٹھنڈر۔
سرنج کاٹن ڈرنچنگ گن تھرما میٹر....
تحریر:
الشفاء ویٹرنری کلینک
Dr Jameel

11/02/2022

کچھ بہت خاص اور اعلٰی کوالٹی کے بریڈر بچے اور ہیوی کوالٹی کی بکریاں Goat Farming in Pakistan

11/02/2022

50انچ 6 دانت ہائی کوالٹی پیور بیتل بکرا #بابو پٹھان Pathan

10/02/2022

This video is realted to خالص بیتل بریڈر اور خالص ببتل اور ناگرا بکریوں والا ریوڑ Goat Farming in Pakistan

Hello Every One :)
10/02/2022

Hello Every One :)

Going to Start Goat Farming? Topic  # 2کیا آپ گوٹ فارمنگ شروع کرنے جارہے ہیں ، ٹھہرئے پہلے یہ تحریر پڑھ لیں اور پھر فیصل...
09/05/2021

Going to Start Goat Farming? Topic # 2
کیا آپ گوٹ فارمنگ شروع کرنے جارہے ہیں ، ٹھہرئے پہلے یہ تحریر پڑھ لیں اور پھر فیصلہ کریں
علی نے اپنے ایک دوست کا واقعہ بیان کیا کہ تقریبا" 6سال پہلے کی بات ہےکہ جنوبی پنجاب سے 200 سے زائدجانور خریدے اور فارم سٹارٹ کیا ان میں راجن پوری اور دوسری نسلو ں کے جانور تھے ، طویل سفر اور موسم کی شدت کی وجہ سے جانوروں کو لوز موشن لگے جس سے جانور بیمار ہونا شروع ہوگئےاور جانور مرناشروع ہوگئے اور لاکھوں روپے 3 ماہ کے اندر برباد ہوگئے۔ اب اس دوست کو سمجھ نہیں آرہی تھی کہ ایسا کیوں ہوا ؟‌ ماہر نےیہ واقعہ سنا اور افسوس کا اظہار کیا اور بولا اس کے ساتھ ایسا ہی ہونا تھا؟‌علی ، ماہر کا جواب سن کر حیران رہ گیا کہ کسی بھی نئے فارمر کو اپنے فارم کا آغاز جانور کی اس نسل سے کرنا چاہیئے جو اس کے علاقےکی منڈی میں‌برائے فروخت پائی جاتی ہو؟‌ خواہ اس کا تعلق کسی بھی علاقے سے ہو؟ اس سے جانوروں کو سنبھالنے کی مشقت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ کیونکہ منڈی سے لینے کی صورت میں‌فروخت کنندہ سے معلومات حاصل کرلیں کہ یہ جانور اس علاقے میں پلا بڑھا ہے یا آپ نے اس کے آبائی علاقےسےخرید کر فروخت کررہے ہو، اگر فروخت کرنے والے کا جواب یہ ہے کہ جانور کی پیدائش اسی علاقے میں ہوئی ہے۔ توآپ جانور بے دھڑک خرید سکتے ہیں کیونکہ وہ اس علاقے کی آب و ہوا پانی اور خوراک سے آشناہے، وہ آپ کے پاس آکر چند دن اجنیبیت تو محسوس کرسکتا لیکن خوراک کی وجہ سے مسئلہ نہیں‌ہوگا۔
علی نے سوال کہ کیا پنچاب میں‌پائی جانے والی ٹیڈی بکری کی کراچی میں فارمنگ کی جاسکتی ہے؟‌ ماہر نے جواب دیا کہ آپ اپنے فارم کے لیے جو مرضی نسل خریدیں ، لیکن اس نسل کو اپنے ڈویژن کی منڈی سے خریدیں، اگر کراچی ڈویژن کی کسی منڈی سے ٹیدی مل جائے تو ضرور خرید لیں۔مثال کے طور پر ڈویژن گوجرانوالہ میں ضلع گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، ناروال، حافظ آباد، گجرات اور منڈی بہاوالدین کے اضلاع پائے جاتے ہیں۔ ان اضلاع میں پائے جانے والی تمام نسلیں ڈویژن کے ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں‌ باآسانی پالی جاسکتی ہے۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ایک صوبے کی نسل دوسرے صوبے میں پالی جاسکتی ہے۔ پاکستان کے چاروں صوبوں اور شمالی علاقہ جات کا موسم کافی مختلف ہوتا ہے۔ اس لیے اگر گرمی والے علاقے کاجانور گرمی کے موسم میں خرید کر لائیں اور سردی والے علاقے کا جانور سردی میں‌خرید کر لائیں تو وہ جلد گھل مل جاتی ہے۔ اور اگر ممکن ہوسکے تو وہاں کا چارہ یا خشک گھاس بھی کچھ مقدار میں ساتھ لے آئیں تاکہ 2 یا تین دن کے اندر جانور اس ماحول کا عادی ہوجائےگا، اور ہلکا پانی پلائیں، یعنی ایسا پانی جو زمیں کی زیادہ گہرائی سے نکالا گیا ہو۔
عام طور پریہ خیال بھی کیا جاتا ہے کہ اگر اپنے علاقے کی بکری کو دوسرے علاقے کے اچھے نسل کے بکرے سے ملاپ کروا لیا جاتا ہے تاکہ اس علاقے کے لیلے کی خصوصیات نئے پیدا ہونے جانور میں‌پیدا ہوں۔ اگر مسلسل ایک ہی مقامی بکری کا ملاپ دوسرے علاقے کے اچھی نسل کے بکرے سے کروایا جاتا رہے تو تقربیا 5 سے 6 نسلوں‌کے بعد اس علاقے کی خصوصیت رکھنے والا جانور حاصل ہوسکتا ہے ۔ ماہر نے کہا یہ جینٹک کا موضوع بہت زیادہ حساس اور وسیع ہے ، اور محدود وقت میں اس پربات تفصیلا نہیں‌کی جاسکتی
تمام دوستوں سے گذارش ہے کہ پوسٹ پڑھنےکے بعد مزید علم کے موتی اپنے عالمانہ دامن سے نکالیں ، تاکہ جہاں کمی رہ گئی ہو وہ پوری ہوسکے

Want to Start Goat Farming? Topic  # 1اللہ تعالیٰ کی رحمت سے امید ہے سب لوگ بخیر و عافیت ہوں گئے۔ ابتداء:انٹرنیٹ پر گوٹ ...
09/05/2021

Want to Start Goat Farming? Topic # 1
اللہ تعالیٰ کی رحمت سے امید ہے سب لوگ بخیر و عافیت ہوں گئے۔
ابتداء:
انٹرنیٹ پر گوٹ فارمنگ کے بارے میں تلاش کرتے ہوئے مجھے بہت عمدہ علم حاصل ہوا ، تو سوچا کیوں نہ اس کو دوستوں کے ساتھ شئیر کیا جائے ۔ تاکہ حقیقی معنوں میں گوٹ فارمنگ شروع کرنے والے دوستوں کو آسانی رہے۔ دوستوں میری پوسٹ کا ماخذ انٹرنیت کے مختلف صفحات ، فیس بک پر مختلف صفحات سے حاصل کیا گیا علم اور ذاتی مشاہدہ شامل ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہم سب کو زندگی میں آسانیاں نصیب فرمائے اور آسانیاں بانٹنے کی ہمت ، طاقت اور توفیق فرمائے ۔ آمین
دوستو! یہ وہ مسائل ہیں جو آپ کو کوئی نہیں بتائے گا انٹرنیٹ پر ہر کوئی یہی کہتا ہے کہ گوٹ فارمنگ شروع کر لیں بہت منافع بخش کاروبار ہے مگر حقیقی مسائل کے بارے میں آپ کو کوئی آگاہ نہیں کرے گا۔
یہ پوسٹ بالکل ابتدائی نوعیت کی ہے۔ وطن عزیز پاکستان میں جہاں بے روزگاری کا عفریب چھایا ہوا ہے ، اور ہمارے ملک کا نوجوان اپنے لیے ، اپنی فیملی کے لیے اور ملک کے کچھ کرنا چاہتا ہے۔ لیکن مواقع کی دستیابی نہ ہونے کی وجہ سے فریسٹریشن کا شکار ہوجاتا ہے۔ اور غلط راہوں کا مسافر بن کر معاشرے کے ہر طبقے کے لیے نقصان کا باعث بنتا ہے۔
سب سے پہلا سوال یہ کیا جاتا ہے کہ جی میں شہر میں گوٹ فارم بنا نا چاہتا ہوں اس کے لیے مجھے کیا کرنا ہوگاِ؟ اس سوال کا آسان جواب یہ ہے کہ شہروں کے اندر گوٹ پروڈکشن بغیر پراپر مینجمنٹ کے کامیاب نہیں ہے۔ گاؤں کی نسبت شہر میں اخراجات اتنے زیادہ ہوتے ہیں کہ نفع کی نسبت بھی کم ہے۔جگہ کی کمی، چارے کی کمی اور مصروف زندگی ایسے مسائل ہیں جو شہر میں گوٹ فامنگ کی کامیابی کے امکانات کا تعین کرتے ہیں ۔ جب آپ شہر میں گوٹ فارمنگ کریں گے تو سب سے بڑا مسلئہ صفائی کا ہے۔اگر شہروں میں گوٹ پروڈکشن بہت زیادہ کامیاب نہیں ہے تو پھر ایسا کیا جائے کہ گوٹ فارمنگ کا شوق بھی پورا ہوجائے اور منافع بھی حاصل ہوجائےِ؟ تو ایسے حضرات جو شہروں سے تعلق رکھتے ہیں جن کے پاس وقت ، پیسہ اور شوق ہے تو ایسے دوست مارکیٹنگ کرسکتے ہیں۔یہ سب سے بسٹ ہے۔ یعنی فارمر سے بکریاں خرید کر شہر میں عقیقہ ، صدقہ اور عید قربان پر سیل پوائنٹ بنا کر فروخت کیا جائے۔ جس سے فارمر کو مال کی کھپت کا مسئلہ نہیں ہوگا اور شہروں میں مناسب قیمت پرصحت مند زندہ یا گوشت کی فراہمی ہوگی۔ مگر اگر آپ کے پاس تمام مسائل پر کابو پانے کا حوصلہ ہے تو آپ شہر میں بھی گوٹ فارمنگ کر سکتے ہیں۔
زیادہ تر یہ سوال کیا جاتا ہے کہ میں گوٹ فارم بنانا چاہتا ہوں مجھے اس میں نفع ونقصان کی شرح کیا ہو گی؟
گوٹ فارمنگ شروع کرنے سے پہلے آپ یہ فیصلہ کریں کہ گوٹ فارمنگ عارضی طور پر کرنی ہے یا مستقل بنیادوں پر، اگر عارضی طور پر کرنی ہے اور بہت تھوڑے سے انتظامات کر کے کم عرصے کے لیے کرنی ہے تو بہتر ہے کہ نہ کریں اس سے آپ کا وقت ، پیسہ ضائع ہوگا۔ جو دوسروں کو بے حوصلہ کردے گا ۔ اگر مستقل طور پر کرنا ہے تو پھر گوٹ فارمنگ کو ایک کاروبار کی طرح لیں ، جس طرح ہر کاروبار جب شروع کیاجاتا ہے تو یہ سوال نہیں کیا جاتا کہ جی مجھے اس میں نفع و نقصان کی شرح کیا ہوگی۔
کاروبار میں نفع و نقصان کا انحصار کام کرنے کے طریقہ کار پر ہوتا ہے۔ اگر آپ اچھی مینجمنٹ ، مناسب رہنمائی لے کر جو بھی کاروبار کریں گئے تو اس میں منافع کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں اگر گوٹ فارمنگ کے بارے میں علم حاصل کرکے کام شروع کریں گئے تو آپ کا نفع نقصان سے ہمیشہ زیادہ ہوگا۔ لیکن اگر آپ بغیر کسی معلومات، علم رہنمائی کے گوٹ فارمنگ شروع کریں گئے تو آپ کا نقصان نفع سے زیادہ ہوگا۔
اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ جب گوٹ فارمنگ کو کاروبار کی طرح سوچ رہے ہیں تو آپ کو مناسب علم، عملی تجربہ ، رہنمائی لینی ہے یا نہیں۔ اگر آپ مناسب علم ، رہنمائی لیتے ہیں تو آپ کا منافع ہمیشہ زیادہ رہے گا۔ بعض اوقات ہم سوچتے ہیں کہ گوٹ فارمنگ شروع کرلوں پھر سوچ آتی ہے کہ نہیں ، اگر ہاں ، ناں کے درمیان ہیں تو جب تک گوٹ فارمنگ کے بارے میں ذہن واضح نہ ہوجائے اس وقت خود یا کسی دوسرے کو گوٹ فارمنگ شروع کرنے کا مشورہ ہرگز نہ دیں۔ کیونکہ آپ گوٹ فارمنگ کے بارے میں شک کا شکار ہیں۔ جب تک آپ کنفیوزن کا شکار رہیں گئے گوٹ فارمنگ شروع کربھی لیں تو کبھی بھی نفع کما نہیں سکتے۔ اور آپ اپنی سرمایہ کاری سے بھی جائیں گئے۔ گوٹ فارمنگ کے بارے میں جب تک آپ کو تمام سوالوں کا جواب واضح نہیں ہوجاتا اس وقت تک گوٹ فارمنگ کے بارے میں سوچیں بھی مت۔
سوال یہ بھی کیا جاتا ہے کہ میں گوٹ فارمنگ کروں یا نہ کروں
بھائی گوٹ فارمنگ آپ نے کرنی ہے اور پوچھ دوسروں سے رہے ہیں۔ اگر آپ کو شک ہے کہ آپ گوٹ فارمنگ نہیں کرسکیں تو مت کریں۔ اور اگر آپ کو اپنے اوپر اعتماد ہے تو ضرور کرنے کا سوچیں۔ اللہ بھی ان کی مدد کرتا ہے جو اپنی مدد آپ کرتے ہیں ۔ تو خود اعتمادی پیدا کریں۔
گوٹ فارمنگ میں زیادہ نفع کمانے کے کیا کرنا ہوتا ہے؟
اگر آپ گوٹ فارمنگ کے بزنس سے اچھا منافع کمانا چاہتے ہیں تو زیادہ سے زیادہ علم حاصل کریں۔ آج کے دور میں علم بہت زیادہ ہوگیا ہے۔ علم حاصل کرنے کے بہت سے ذرائع ہیں سب سے بڑا ذریعہ تو انٹرنیٹ ہیں۔ اگر آپ صرف یو ٹیوب کی ویڈیو ہی توجہ سے دیکھ لیں تو آپ بہترین قسم کے گوٹ فارمر بن سکتے ہیں۔ اب تو فیس بک پر پر بھی گوٹ فارمنگ کے بارے میں قابل قدر معلومات موجود ہیں۔ اگر آپ گوٹ فارمنگ میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو ایک طالب علم کی طرح ایک رجسٹر لیں اور ضروری معلومات اس پر لکھتے جائیں ایک وقت ایسا آئے گا کہ آپ کو گوٹ فارمنگ کے بارے میں ساری معلومات معلوم ہوں گی۔ اور جب آپ گوٹ فارمنگ شروع کرو گئے دوستو ویڈیو طویل ہوتی جا رہی ہے مزید معلومات آپ کو اگلی ویڈیو میں دوں گا ۔ اپنا خیال رکھیے گا جزاک اللہ۔

09/05/2021

Address

Al Bayah Bulding No. 3446
Tabuk
47321

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Goat Farming With Noman posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Goat Farming With Noman:

Videos

Share

Category


Other Pet Supplies in Tabuk

Show All