Malik sab goats and Animals farm

  • Home
  • Malik sab goats and Animals farm

Malik sab goats and Animals farm Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Malik sab goats and Animals farm, Animal shelter, .

آپ کی تھوڑی سی لاپرواہی آپ کے جانور کو خطرے میں ڈال سکتی ہےFog Fever "فوگ فیور  "سردیوں کا بخارسردیوں کے چارہ جات کی لاع...
20/12/2023

آپ کی تھوڑی سی لاپرواہی آپ کے جانور کو خطرے میں ڈال سکتی ہے
Fog Fever "فوگ فیور "سردیوں کا بخار

سردیوں کے چارہ جات کی لاعلاج اور جان لیوا بیماری

محکمہ لائیو سٹاک پچھلے چند سالوں سے اس بیماری کے متعلق آگاہی مہم چلا رہا ہے

فوگ فیور کیسے ہوتا ہے، وجوہات اور بچاؤ کی تدابیر

موجودہ دنوں میں جب جانور کم پروٹین والے چارہ جات یا سبز چارے کی کمی کی وجہ سے زیادہ مقدار میں خشک چارہ جیسے توڑی، پرالی وغیرہ کھا رہے ہوں تو معدہ کے خوردبینی جاندار اپنے آپ کو ان کم پروٹین والے چارہ جات کے مطابق ڈھال لیتے ہے، لیکن جیسے ہی ایک دم سے سبز اور زیادہ پروٹین والا چارہ مثلاً لوسن، سرسوں اور خاص طور پر برسیم کھلایا جاتا ہے تو جانور ایک خطرناک، لاعلاج اور مہلک مرض میں مبتلا ہو سکتا ہے

یہ مسئلہ کم پروٹین والے خشک چارہ جات کھانے والے جانوروں میں یکدم سبز اور پروٹین سے بھرپور چارہ کھانے کے 4 دن سے 10 دن تک ہوسکتا ہے
سبز اور زیادہ پروٹین والے چارہ جات میں پروٹین کا ایک جزو (امینو ایسڈ) ٹرپٹوفان (Tryptophan) ہوتا ہے، جس کو کم پروٹین والے خشک چارہ کھانے والے جانوروں کے معدے میں موجود مخصوص بیکٹریا ایک زہریلے کیمکل
3-methylindole (3-MI)
میں تبدیل کر سکتے ہیں
تھوڑی مقدار میں تو جسم اس کو برداشت کر لیتا ہے لیکن اگر معدہ میں اس کیمکل کی مقدار زیادہ پیدا ہو تو یہ پھپھڑوں میں پہنچ کر ان کو شدید نقصان پہنچاتا ہے
ایسے بیکٹیریا خشک اور کم پروٹین والا چارہ کھانے جانوروں کے معدے میں زیادہ تعداد میں ہوتے ہیں اور جیسے ہی ان کو یکدم زیادہ پروٹین ملتی ہے تو یہ زیادہ مقدار میں زہریلا کیمکل بنا سکتے ہیں،
کیونکہ اس کیمکل سے پھیپھڑے متاثر ہوتے ہیں اسی لیے بیماری کی علامت نمونیا جیسی ہوتی ہیں!!
سانس لینے میں دشواری/ کھینچ کر سانس لینا
جانور کھڑا رہتا ہے، بیٹھنے کی کی کوشش کرتا ہے لیکن پھپھڑوں کی سوزش اور درد کی وجہ سے بیٹھ نہیں پاتا
کھانسی، زکام، ناک سے ریشہ اور پانی
منہ سے زیادہ جھاگ کا گرنا
جانور کا الگ تھلگ، سست ہوجانا اور کھانا پینا کم کردینا
اکثر جانور کا ٹمپریچر نارمل ہی رہتا ہے بخار نہیں ہوتا، اور اگر ہو تو گائے بھینس میں بخار 103 تک ہی ہوتا ہے لیکن اوپر بیان کی گئی علامات ہوتیں ہیں۔

کچھ جانور ایک دو دن میں خود ٹھیک ہوجاتے ہیں اور اس مسئلہ کا زیادہ شکار نہیں ہوتے، لیکن کچھ جانوروں میں یہ مسئلہ شدت اختیار کر جاتا ہے اور جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ حالانکہ سب جانوروں کو ایک ہی طرح کی خوراک دی جا رہی ہوتی ہے۔ اگر 100 جانوروں کا فارم ہو اور خشک چارہ کھا رہے ہوں اور اسی طرح اچھی پروٹین والے سبز چارے ایک دم سے شروع کروا دئیے جائیں تو 50 جانور بیمار ہوسکتے ہیں اور 30 جانور اس بیماری سے مر بھی سکتے ہیں۔
کیونکہ یہ کیمکل پھپھڑوں پر اثر کرتا ہے اس لیے نمونیا اور سانس کی بیماری والی علامات دیکھنے کو ملتی ہیں۔ اس بیماری کا کوئی علاج دریافت نہیں ہوا جو اس زہریلے کیمیکل کو ختم کرسکے۔ اللہ نہ کرے اگر یہ مسئلہ جانوروں میں ہو جائے تو کوئی دوائی، کوئی ٹیکہ، ڈرپ بوتل کچھ بھی علاج نہیں ہے۔ اور اگر جانور کو یہ بیماری ہو جائے تو 6-8 گھنٹے میں جانور مر بھی سکتا ہے۔ اس لیے احتیاط ہی علاج ہے!
جانور لوسن, برسیم, سرسوں وغیرہ کو بہت پسند کرتے ہیں اس لئے وہ زیادہ کھاتے ہیں اور بیمار ہوسکتے ہیں
جانور بھوکا ہو اور بہت زیادہ مقدار میں اچھی پروٹین والا سبز چارہ کھا لے تو بھی یہ بیماری ہوسکتی ہے
انتہائی چھوٹی سی احتیاط ہے، بس آپ نے خیال رکھنا ہے اور کوئی پریشانی نہیں
"جانور کم پروٹین والی خوراک، چارہ کھا رہا ہو اور ایک دم سے اچھی پروٹین والا چارہ دیا جائے تو اس بیماری میں مبتلا ہو سکتا ہے"
کوشش کریں کہ نئے چارے کو مکمل تبدیل کرنے میں 10-12 دن لگائیں، تھوڑی مقدار سے شروع کریں اور آہستہ آہستہ خوراک تبدیل کریں تاکہ معدہ کے خوردبینی جاندار اپنے آپ کو اس تبدیلی کے مطابق ڈھال سکیں
اس بیماری کو فوگ فیور Fog Fever کہتے ہیں، پاکستان میں اس کو سردیوں کا بخار بھی کہا جاتا ہے۔
فوگ fog دھند کو کہتے ہیں دھند کا اس بیماری سے کوئی تعلق نہیں-
فوگ (foggage, fog) چارے کو بھی کہتے ہیں۔ اسی وجہ سے اس بیماری کا نام فوگ فیور ہے
یہ بیماری '"فوگ فیور'" لاعلاج ہے لیکن اگر چھوٹی سی احتیاط کی جائے تو اس بیماری سے مکمل طور پر بچا جا سکتا ہے
چارہ ایک دم تبدیل نہ کریں، جو چارہ استعمال کر رہے ہیں اس کو نئے چارے سے آہستہ آہستہ تبدیل کریں
برسیم کو ہمیشہ خشک چارہ کے ساتھ ملا کر دیں
برسیم سرسوں وغیرہ کو کاٹ کر چند گھنٹے ایسے ہی پڑا رہنے دیں تاکہ اس میں نمی کی مقدار کچھ کم ہوسکے
زیادہ نمی پانی والے چارے سے جانور کو اپھارہ بھی ہوسکتا ہے
جانور کو رات کا ٹھنڈا پانی نہ پلائیں، تازہ پانی پلائیں، رات کو پانی کے برتن، کھرلیاں خالی کر تاکہ کہیں جانور خود ہی ٹھنڈا پانی نہ پی لیں
دودھ نکالنے کے بعد جانور کو تازہ پانی ضرور پلائیں
جانوروں اور خاص طور پر چھوٹے بچوں کو ٹھنڈی ہوا سے بچائیں

بیماری بہت خطرناک ہے لیکن احتیاط بہت چھوٹی سی ہے کہ سردیوں کا چارہ ایک دم سے تبدیل نہ کریں۔
اس چھوٹی سی کام کی بات کو شئیر کردیں تاکہ پیغام زیادہ لوگوں تک پہنچ جائے۔
اللہ تعالیٰ آپ کے جان و مال میں برکت عطا فرمائے آمین

19/08/2022

لمپی سکن بیماری خطرناک کیوں ہوچکی ہے؟


پہلا مسئلہ

صرف آگہی نہ ہونے کی وجہ سے اس بیماری میں شرح اموات 30سے 40فیصد تک بڑھ چکی ہے. جبکہ عام طور پر 01 سے 5 فیصد ہے.

دوسرا مسئلہ

مہنگی ادویات اور ڈاکٹرز کی بھاری فیس غریب آدمی کے لیے علاج ناممکن بنا رہی ہیں، جس کی وجہ سے عام آدمی گھریلو ٹوٹکے ہی کر کے اپنا لاکھوں کی مالیت کا جانور ضائع کر بیٹھتا ہے.

تیسرا مسئلہ

حکومت کے پاس بہت محدود وسائل ہونے کی وجہ سے اس بیماری کی روک تھام اور آگہی میں اپنا کردار ادا نہیں کرپارہی.

چوتھا مسئلہ

میڈیا پر اس مسئلے کی صحیح رہنمائی لیکر بلکل ڈسکس نہیں کیا جارہا، اس لیے عام آدمی تک صحیح معلومات اور احتیاطی تدابیر پہنچ ہی نہیں رہی.

چند ٹپس

01) اس بیماری سے متاثرہ جانور کا دودھ اور گوشت استعمال کیا جاسکتا ہے (بشرطیکہ جانور بیماری کی آخری سٹیج پر نہ پہنچ چکا ہو.
02) یہ بیماری جانور میں صرف گائے بھینس کی یے.. جانوروں سے انسانوں کو یہ بیماری نہیں لگتی.
03) جن جانوروں کو بیماری نہیں لگی ان کا روزانہ ٹمپریچر چیک کرنا چاہیے، جیسے ہی ٹمپریچر 103 سے اوپر جائے فوراً علاج شروع کر دیا جائے.
04) اگر آپ نے اپنے جانور کو بخار سے بچا لیا اور وہ کھا پی رہا ہے تو ان شاءاللہ بے فکر رہیں 10 سے 15 دن میں آپ کا جانور صحت مند ہوجائے گا.


اللّہ پاک سے دست بدُعا ہوں کہ اپنی بے زُبان مخلوق کی حالت پر رحم فرمائے اور اس بیماری سے نجات عطا کرے۔۔آمین

07/08/2022
15/07/2022

لمپی اسکن کی بیماری اپنے عروج پر ھے ۔ اپنے جانور کو گرمی اور دھوپ سے بچائیں ونڈہ سے گرم تاثیر رکھنے والے اجزاء کم کریں اور نیم کے پتے پانی میں ابال کر ٹھنڈا ھونے کے بعد کافور ملا کر جانور کو غسل دیں ۔ اللہ سب کو اپنی رحمت کے سائے میں رکھے آمین یا رب العالمین ۔

‏بکری کا گھر میں ہونا محتاجی کے 70 دروازے بند کرتا ہے ۔۔اگر رزق میں وسعت چاہتے ہو تو بکریاں پالو..گھر میں بکری کے ہونے س...
30/12/2021

‏بکری کا گھر میں ہونا محتاجی کے 70 دروازے بند کرتا ہے ۔۔اگر رزق میں وسعت چاہتے ہو تو بکریاں پالو..گھر میں بکری کے ہونے سے برکت ہوتی ھے....
بے شک میرے آقا ﷺ ہر فرمان سچا ھے....

السلام عليكم ورحمة الله وبركاتهجانور کی خریداری حصہ اولگبن جانور خریدتے وقت ضروری احتیاط1 _جانور کسی اچھے ڈاکٹر سے چیک ک...
29/09/2021

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جانور کی خریداری حصہ اول
گبن جانور خریدتے وقت ضروری احتیاط

1 _جانور کسی اچھے ڈاکٹر سے چیک کروا کے لیں تاکہ کنفرم ھو کہ جانور واقعی گبن ھے

2 _مالک جتنے مہینے کا گبن بتاے اس سے بات طے کر لیں کہ اگر اس سے کم عرصے کا گبن ھوا تو فی مہینہ بارہ ھزار کے حساب سے وہ پیسے واپس کرے گا

3 _یہ گارنٹی ضرور لیں کہ جانور کے اندر بچہ مرا ھوا نہ ھو
اگر جانور تیار ھے تو بچہ دینے تک اس کے پاس ھی رہنے دیں

4 _تھن کی ناڑ مروڑی گلٹی کے علاوہ کسی تھن سے دودہ کم نہ ھو اس کی بھی گارنٹی لیں

5 _اگر آپ جانور کے بارے ذیادہ نہیں جانتے تو کسی جاننے والے سے مشورہ ضرور کر لیں

6_جانور کے تھنوں کو بغور دیکھیں تھن کے ساتھ چھوٹا تھن
زخم یا زخم کا نشان یا تھن چھوٹے بڑے نہ ھوں یا کسی تھن کو ٹکہ نہ ھو

7 _آن لاٸن خریداری نہ کریں اس میں دھوکے کے چانس ننانوے فی صد ھیں

8_جس سے خرید رہے ھوں اگر وہ ناواقف ھے تو اس کی کسی بات پہ یقین نہ کریں

9_ ذیادہ کمزور اور بوڑھا جانور مت خریدیں

10_جانور کو کو چلا کر اور چاروں ساٸیڈوں سے آنکھیں ٹانگیں تسلی سے دیکھیں اور ممکن ھو تو چارہ کھاتے ھوے اور بیٹھا ھوا جانور بھی دیکھیں تاکہ تسلی ھو کہیں پیچھا تو نہیں مارتا۔

Management of Bulls          سانڈ/بیلوں کا انتظام۔نر ریوڑ کا آدھا حصہ ہے۔  نہ صرف نروں کو جینیاتی طور پر اعلیٰ معیار کا ...
29/09/2021

Management of Bulls

سانڈ/بیلوں کا انتظام۔

نر ریوڑ کا آدھا حصہ ہے۔ نہ صرف نروں کو جینیاتی طور پر اعلیٰ معیار کا ہونا چاہیے بلکہ انہیں مناسب خوراک اور انتظام کے ذریعے افزائش نسل کی حالت میں ہونا چاہیے۔

بیلوں کو ان کے نسب کی بنیاد پر منتخب کیا جانا چاہئے اور بیل کے بچھڑوں کو بلوغت کے حصول کے وقت بریڈ کے قابل گائے اور بچھڑیوں سے الگ کیا جانا چاہئے ، جو زیبو اور بھینس کی نسلوں میں 1 ½ سے 2 ½ سال کے درمیان ہوتا ہے اور کراس نسل میں کم ہوتا ہے۔

گاۓکے بچھڑے کے سینگوں کو پیدائش کے چند دنوں کے اندر کیمیائی یا گرم لوہے سے خارج کر دیا جائے۔

اس مشق کو بیل کو کم خطرناک سمجھا جاتا ہے

بیلوں کو روکنا۔
Restraining of bulls

بیل کو تقریباایک سال کی عمر میں ناک کی نکیل ڈالنی چاہیے ، اس وقت تک وہ اپنی طاقت دکھانا شروع کر دیتا ہے۔

اس عمر میں ایک چھوٹی انگوٹھی رکھی جا سکتی ہے ، اور جب وہ پختہ ہو جائے تو اسے بڑی سے بدل سکتی ہے۔

ناک کے حلقے دو نیم سرکلر ٹکڑوں میں بنائے جاتے ہیں جو ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہوتے ہیں اور ایلومینیم ، تانبے یا کچھ ملاوٹ کے ہوتے ہیں جو زنگ نہیں لگاتے۔

چونکہ ناک چھونے کے لیے انتہائی حساس ہے ، اس لیے ناک میں انگوٹھی اٹینڈنٹ کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ گردن کو بڑھا سکے اور سر اٹھا کر آرام کر رہا ہو یا پریڈ کر رہا ہو۔

ناک کی انگوٹھی بیلوں کے کنٹرول میں ایک لازمی شے ہے۔

بیل کو سینگوں کے گرد زنجیر یا رسی کے ذریعے مؤثر طریقے سے کنٹرول کیا جاتا ھے

27/09/2021

For sale

Not for sale
21/09/2021

Not for sale

11/09/2021

::::"اماں حلیمہ سعدیہ جب بکریوں کو چرانے بھیجتی تھی تو ساتھ شیما کو بھی بھیجتی تھی ایک دن بکریاں چرانے کے لیے شیما نے کافی دیر کردی تو حلیمہ سعدیہ نے فرمایا⚘
" شیما آج تم نے بھت دیر کردی اب تک بکریاں چرانے نہیں گئ تم "
" امی میں نے آج بکریاں چرانے نہیں جانا میں اکیلی ہوں اور بکریاں زیادہ ہے گرمی کا موسم ھے بھاگ بھاگ کر میں تھک جاتی ہوں مجھ اکیلی سے یہ نہیں ہوتا اب آپ میرے ساتھ کسی کو بھیجا کرے " شیما نے فرمایا⚘
" بیٹی گھر میں تو اور کوئی بھی نہیں جس کو آپکے ساتھ بھیج سکوں اکیلے ہی جانا پڑے گا " حلیمہ سعدیہ نے فرمایا لیکن شیما مان نہیں رہی تھی کہ وہ اکیلی اب کسی صورت نہیں جاے گی آخر اس نے کہا⚘
" امی جان میں ایک شرط پہ جاوں گی اگر آپ میرے ساتھ میرے چھوٹے بھائی محمد کو بھیج دے تو میں بکریاں چرانے چلی جاوں گی ورنہ کسی صورت میں نے نہیں جانا "⚘
حلیمہ نے فرمایا " بیٹی تیرا بھائی محمد تو بھت چھوٹا ھے ایک بکریوں کو سنبھالنا دوسرا ایک چھوٹے بچے کو سنبھالنا بھت کھٹن کام ہے میری بچی "⚘
" امی میں اکیلی جاونگی تو بکریاں بلکل نھی سنبھال پاوں گی اور اگر میرا چھوٹا بھائی محمد میرے ساتھ ہوگا تو بکریوں کو سنبھالنے کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوتی "⚘
ماں نے پوچھا " اے شیما یہ تو کیا کہہ رہی ہے مجھے سمجھ نہیں آرہا "
شیما نے کہا " امی جان ایک دفع پہلے میں اپنے بھائی کو ساتھ لیکر گئ تھی بکریاں چرانے کے لیے میں نے دیکھا کہ بکریاں جلدی جلدی چر کر گاس کھانے لگی پھر جس جگہ میں اور محمد بیٹھے ہوے تھے بھائی میرے گود میں تھا تو تمام بکریاں وہاں جمع ہوگی ، اور تمام بکریاں محمد کے نزدیک ہوکر اسکا چہرہ دیکھنے لگی⚘

اے ازل کے حسین اے ابد کے حسین
تجھ سا کوئی نہیں تجھ سا کوئی نہیں۔

یہ افریقی بزرگ مسلمان ہیں۔بکریوں کے لیےویلوں والاجنگلا بنوایا ہے۔ اسی میں بکریاں لے کر جاتے ہیں اور شام کو واپس لاتے ہیں...
07/09/2021

یہ افریقی بزرگ مسلمان ہیں۔بکریوں کے لیےویلوں والاجنگلا بنوایا ہے۔ اسی میں بکریاں لے کر جاتے ہیں اور شام کو واپس لاتے ہیں۔ لوگوں کے ذہن میں یہ سوال ضرور ابھرتا اور وہ خود ہی اس کا جواب سوچ لیتے۔

"شاید بکریوں کے بھاگنے سے بچاؤ کے لیے یا یہ کہ بکریاں کہیں سڑک پر آتی جاتی گاڑیوں سےٹکرا نہ جائیں ، کوئی حادثہ نہ ہوجاۓ ، وغیرہ"

ایک روز کسی نوجوان نےبزرگ سے پوچھ لیا، بابا جی یہ جنگلا کس لیے ہے؟ کہا: "بیٹا، میں ڈرتا ہوں کہیں میری بکریاں کسی کے کھیت سے کچھ چَر نہ لیں، قیامت کے روز بکریوں کا مالک ہونے کی حیثیت سے اللہ کے ہاں جواب تو مجھے ہی دینا پڑے گا ، تب وہاں کیا عذر پیش کروں گا"

06/08/2021

میں نے بکریاں پالنے والے ایک چھوٹے سے فارمیٹ سے پوچھا کہ آپ کے پاس کتنی بکریاں ہیں اور سالانہ کتنا کما لیتے ہو
اس نے کہا میرے پاس اچھی نسل کی بارہ بکریاں ہیں جو مجھے سالانہ چھ لاکھ روپے دیتی ہیں جو ماہانہ پچاس ہزار بنتا ہے
مگر میں نے جب بکریوں کے ریوڑ پر نظر دوڑائی تو اس میں بارہ نہیں تیرہ بکریاں تھیں
جب میں نے اس سے تیرھویں بکری کے بارے میں پوچھا تو اسکا جو جواب تھا وہ کمال کا تھا اور اسکا وہی ایک جملہ دراصل کامیاب ہونے کا بہت بڑا راز تھا
اس نے کہا کہ بارہ بکریوں سے میں چھ لاکھ منافع حاصل کرتا ہوں اور اس تیرھویں بکری کے دو بچے ہوتے ہیں ایک کی قربانی کرتا ہوں اور دوسرا کسی مستحق غریب کو دے دیتا ہوں
اس لئے یہ بکری میں نے گنتی میں شامل نہیں کی
یہ تیرہویں بکری باقی کی بارہ بکریوں کی محافظ ہے اور میرے لئے باعث خیر وبرکت ہے

یقین کریں کہ یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔
دنیا کے بڑے بڑے فلاسفروں کے فلسفے ایک طرف اور اس بکریاں پالنے والے نوجوان کا یہ جملہ ایک طرف
مجھے وہ بات ان پڑھ سادہ لوح گلہ بان کامیابی کا وہ فلسفہ سمجھا گیا جو کامرس کی موٹی موٹی کتابیں مجھے نہ سمجھا سکیں

لوگ رزق کو محنت میں تلاش کرتے ہیں حالانکہ یہ سخاوت میں پوشیدہ ہے

ماشاءاللہ
17/07/2021

ماشاءاللہ

قربانی اللہ پاک کا حکم ہے۔جو لوگ یہ کہتے ہیں"کیا ہی اچھا ہو کہ جو رقم قربانی پر خرچ کی جاتی ہے اس سے کسی غریب کی بیٹی کی...
16/07/2021

قربانی اللہ پاک کا حکم ہے۔
جو لوگ یہ کہتے ہیں
"کیا ہی اچھا ہو کہ جو رقم قربانی پر خرچ کی جاتی ہے اس سے کسی غریب کی بیٹی کی شادی کر دی جائے"
تو یہ حکم ان کو سنایا جائے کہ یہ دیکھو۔۔۔!
اللہ پاک کا حکم...! ہم اللہ پاک کا حکم مانیں یا تمہارا مشورہ۔۔۔؟

نمک_کی_اہمیت۔۔۔۔  بکریوں اور بھیڑوں کے لیے نمک کیا اہمیت رکھتا ہے 1دودھ کی پیداوار میں نمایاں  فائیدہ2  بھوک کو بڑاھتا ہ...
13/06/2021

نمک_کی_اہمیت۔۔۔۔
بکریوں اور بھیڑوں کے لیے نمک کیا اہمیت رکھتا ہے
1دودھ کی پیداوار میں نمایاں فائیدہ
2 بھوک کو بڑاھتا ہے ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے
3. کیلشیم کی کمی نہیں ہونے دیتا اور ساڑو اور ملک فیور ہونے سے بھی حفاظت کرتا ہے
4 وزن کو بڑاھنے میں مدد دیتا ہے
5. جانوروں کی ہڈیوں کو کمزور نہیں ہونے دیتا اور نشونما کو بہتر کرتا ہے
6. جانور غیر ضروری چیزیں نہیں کھاتے اور بار بار پیشاب نہیں کرتے
7 نمک کی کمی جسم میں پانی کی کمی کی وجہ بھی بن سکتی ہے
9. بعض اوقات جانور فوڈ_پوایئزن کا شکار ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے جسم میں میگنیشیم کی کمی کا ہونا ہے نمک کی موجودگی اس مسلئے کے حل کے لیے اہمیت کی حامل ہے
10. باراوری کا صحیح رہنا جس سے جانور میں بچہ پیدا کی صلاحیت کا پیدا ہونا بھی شامل ھے

ڈیری_فارم_کی_کامیابی_کے_رازکچھ دوست فارم پر پورا زور لگا رہے ہیں ادویات بھی استعمال کر رہے ہیں لیکن ان سے جانور اور فارم...
13/06/2021

ڈیری_فارم_کی_کامیابی_کے_راز

کچھ دوست فارم پر پورا زور لگا رہے ہیں ادویات بھی استعمال کر رہے ہیں لیکن ان سے جانور اور فارم سنبھل نہیں رہے۔۔
انکے لیے مندرجہ ذیل باتوں پر عمل کرنا ہوگا
1) 5 وقت نماز کی پابندی کریں۔
کوشش کریں بے نمازی ورکر نہ ہو آپ کے فارم میں۔۔
2)ہر ماہ کی یکم تاریخ کو فی بکرا کے حساب سے 5 ، 10، 20 یا 50 روپے کے حساب سے جتنا آپ کی جیب اجازت دے صدقہ لازمی کریں ۔۔
3) نظر_بد سے بچانے کے لیے فارم جانوروں کو دیکھتے ہی ماشاءاللہ لا قوتہ الا باللہ اور بارک اللہ لازمی اور بار بار پڑھیں۔۔
4) ہر آدمی کو اپنے جانوروں تک رسائی نہ دیں ۔۔
شو_بازی سے پرہیز کریں ۔۔۔
5) نظر بد اور جادو ٹونے کے توڑ کے طور پر اپنے جانوروں کے گلے میں "ہنگ" پنساری سے لے کر کسی بھی رنگ کے کپڑے میں باندھ کر سب کے گلے باندھ لیں۔۔
6) جب بھی آپ جانوروں کے لیے چارہ یا ونڈا تیار کریں تو پوری کوشش کریں کے چارا بنانے والا شخص وضو کی حالت میں ہو۔۔
7)چارہ بسم اللہ پڑھ کے بنائیں اور بسم_اللہ پڑھ کر جانوروں کو ڈالیں ۔۔
بے شک وہ ذات ہر چیز پر قادر ہے۔۔
اور اس ذات کی مرضی کے بغیر پتہ بھی نہیں ہل سکتا۔۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Malik sab goats and Animals farm posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Pet Store/pet Service?

Share