27/01/2024
جانوروں میں جیر کا رک جانا۔۔۔!
وجوحات ، علامات ، احتیاطی تدابیر اور علاج۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
گاہیوں اور بھینسوں میں یہ بہت عام مرض ہے عمومی طور پر غیر متوازن خوراک کی وجہ سے ہوتا ہے۔اگر جانوروں بچہ دینے کے 12 گھنٹے کے بعد بھی جیر نہ ڈالیں تو سمجھ لیں کہ جانور نے جیر روک لی ہے۔جیر فلک کو جاننے کی وجہ سے بہت معاشی نقصان ہوتا ہے۔جانور جلد اپنے مکمل دودھ کو نہیں پہنچ پاتا۔جانور جلد گبھن نہیں ہوتا۔جیر رک جانے کی وجہ سے اور بھی بہت سے مسائل جنم لے لیتے ہیں۔
علامات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
1: اگر جانور بچہ دینے کے 12 گھنٹے کے بعد جیر نہ ڈالے تو سمجھ لیں کہ جانور نے جیر روک لی ہے۔
2: کیلشیم کی کمی کی وجہ سے اگرجیر رکی ہو تو جانور کا بخار کم ہوجاتا ہے۔
3: جانور نڈھال ھو جاتا ہے۔
4: جانور کا کھانا پینا نسبتاً کم ہو جاتا ہے۔
5: عمومی طور پر بچہ دانی میں انفیکشن ہوجاتا ہے۔
6: جانور کو زہر باد ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے بخار بھی بڑھ جاتا ہے اور کھانا پینا بھی کم ہوجاتا ہے۔
وجوہات۔۔۔۔۔۔۔!
1: جانور کو خشک پیریڈ کا نہ ملنا۔
2: غیر متوازن اور غیر معیاری خوراک بالخصوص جانوروں میں نمکیات کی کمی کیلشیم فاسفورس سلنیم وٹامن ای کی کمی
3: بچہ دینے کے بعد جانور کو بیٹھنے کی مناسب جگہ نہ ملنا۔
4: خوراک کی کمی۔
5: موسمی شدت جیسا کہ سخت سردی یا سخت گرمی۔
6: اگر جانور بچہ پھینک دے دیا وقت سے پہلے دے دے تو بھی عمومی طور پر جیر روک جاتی ہے۔
احتیاطی اقدامات۔۔۔۔۔۔۔۔!
1: جانور جب سات مہینے کا گبن ہوجائے تو اسے خشک کر دیں۔تاکہ وہ اپنے جسم میں موجود کمی کو پورا کر سکے۔
2: جانور کو خشک تیری ڈمی جسمانی وزن کا دو سے 25 فیصد کے حساب سے خشک مادہ دیں۔
3: خوراک میں خام پروٹین کا تناسب 14 فیصد رکھیں۔
4: جانور کو ب چہ دینے کے بعد کیلشیم کا کوئی ذریعہ دین جیسا کہ ڈی سی پی۔
5: جانور کو بیٹھنے کی نرم جگہ مہیا کریں۔
6: جانور کو موسمی شدت سے بچا کر رکھیں۔
7: اے ڈی اور ای کا ٹیکا لگا دیا جائے تو ایک ریسرچ کے مطابق جیر رکنے کا عمل کم ہوجاتا ہے۔
8: جانور کے حیوانہ کو بچہ دینے کے بعد مکمل خالی نہ کریں بچے کی ضرورت کے مطابق بولی نکالیں۔
علاج۔۔۔۔۔۔۔۔!
1: جانور دس گولی ڈسپرین گولی روٹی میں کھلائیں اور نیم گرم پانی پلائیں
2: جانور کو پراسٹاگلیٹرن کا ٹیکا بچہ دینے کے دو گھنٹے بعد لگائیں۔
3: جانورکی کیلشیم کی کمی پورا کرنے کے لیے ڈی سی پی کھلا دیں یا پھر کیلشیم کا ٹیکا کھال کے نیچے لگا دیں۔
4: سٹلبسیٹرول کا ٹیکا بھی لگایا جاسکتا ہے پر بھینسوں میں اسے احتیاط سے استعمال کرنا چاہیے اس سے بچہ دانی کے باہر آنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔
5: اگر 24 گھنٹے کے بعد بھی جیر باہر نہ آئے تو کسی وٹنری ڈاکٹر کو بلا کر اسے ہاتھ کی مدد سے نکلوائن۔
6: جیر کو اگر نہ بھی نکلوایا جائے تو یہ وقت کے ساتھ خود گل سڑ کر نکلتی ہے پر جانور شدید قسم کے زہر باد میں مبتلا ہو جاتا ہے۔
7: جیر نکلوانے کے بعد بچہ دانی میں اینٹی بائیوٹیکس رکھواہیں تاکہ انفکشن نہ ہوسکے۔
نوٹ: تمام ادویات کی مقدار عموماً ادوایات پر درج ہوتی ہے یا ویٹرنری سٹور یا ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق استعمال کریں۔کمنٹس میں مقدار بتانا مناسب نہیں ہوتا اس کی وجہ کے جانور کی عمر اور حالت دیکھی جاتی ہے لٰہذا براۓ مہربانی مقدار سے متعلق سوالات پرعمل نہ کریں۔کہیں آپ کے جانوروں کو نقصان نہ ہو جاہے۔
اللہ آپ کو اور آپ کے جانوروں کو سلامت رکھے۔