Home breed goat farm

  • Home
  • Home breed goat farm

Home breed goat farm selling quality goat breeders

22/03/2023
نئے سال کا نیا تحفہبکری کا دیسی گھی اب پاکستان میں بھی دستیابپورے پاکستان میں کیش آن ڈلیوری0313-7174113
06/01/2023

نئے سال کا نیا تحفہ

بکری کا دیسی گھی اب پاکستان میں بھی دستیاب

پورے پاکستان میں کیش آن ڈلیوری

0313-7174113

09/12/2022

Best hay feeder to prevent up to 80% hay loss.

تحریر سیدہ سائرہ طاہرایک بکری فارمر  کی زندگی اور معاشرے کا اس کے ساتھ سلوکدن رات ایک بکری فارمر  کی زندگی بکری اور اس س...
24/08/2022

تحریر سیدہ سائرہ طاہر

ایک بکری فارمر کی زندگی اور معاشرے کا اس کے ساتھ سلوک

دن رات ایک بکری فارمر کی زندگی بکری اور اس سے جڑے مسائل کو حل کرنے میں گزرتی ہے۔

اس کے صبح شام کھانے کا انتظام کرنا بیماری کی صورت میں اس کے دوائیوں کے اخراجات کرنا ڈاکٹر کی فیس ادا کرنا یہ سب اس کے فرائض میں شامل ہوتا ہے۔ تیز گرمی ہو سخت سردی ہو یا پھر طوفانی بارش ہو عید ہو شب رات ہو کسی کی خوشی ہو یا پھر کسی کی غمی ہو۔

ایک بکری فارمر کو سب بھول کے صرف اور صرف دن رات صبح شام اپنی بکریوں کا ہی سوچنا ہوتا ہے,ان کے کھانے کا انتظام کرنا اور ان کا وقت پے دوائی دارو کرنا اس کی اولین ترجیح ہوتی ہے. وہ خود کی بیماری کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ہمیشہ اپنے ریوڑ کی حفاظت کا انتظام رکھتا ہے۔

جانوروں کے بیمار ہونے کی صورت میں ڈاکٹروں کی فیسیں اور ڈسپنسر کا خرچہ اور دوائی کا خرچہ ہر حال میں اس کو کرنا پڑتا ہے۔

برسات کے موسم میں اپنے جانوروں کی خوراک کو محفوظ کرنا اس کا سب سے بڑا چیلنج بن جاتا ہے۔

بکریوں کے بچے بڑے جانوروں کی بچے کی نسبت بہت زیادہ نازک ہوتے ہیں ان کی پیدائش کی صورت میں فارمر ساری ساری رات جاگ کر ان کی حفاظت کرتا ہے,اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ وہ ماں کے دودھ کو پی لیں۔

موسم کے بدلنے پے مکھیوں اور مچھروں سے لڑتا ہے۔

برسات میں فارمر اپنے گھر کی چھت کو ٹپکتا چھوڑ کے پہلے اپنے باڑے کی چھت کو ٹھیک کرتا ہے۔

جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں تو بکری کا دودھ فری میں مل جاتا ہے تو کیا کبھی انھوں نے اس فارمر کی بکری بیمار ہونے پر کوئی بھاگ دوڑ کی , یا ڈاکٹر کی فیس ادا کی, کوئی دوائی کے پیسے دیے۔

کیا آپ نے بکری فارمر کی زندگی کو بہتر کرنے کے لئے کوئی اقدام کئے.کیا آپ نے ان فارمرز کے ساتھ ایک بھی دن اور رات گزارے۔

کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ باہر کے ملکوں کے فارمرز کی حالت زار کیوں بہتر ہے بنسبت ہمارے ملک کے فارمرز کی. مزے سے گھروں میں بیٹھ کے دودھ کی چائے پینا اور کمنٹ کرنا بہت آسان ہوتا ہے۔

اگر تو فارمر دودھ آپ کو کم قیمت پر دے تو ٹھیک,گر وہ بیچارہ ذرا سی قیمت بڑھائے جو کہ اس کا حق ہے تو آپ کے گلے پر چھری پھرتی ہے,اور جو آپ نے اس غریب کسان کے گلے پر کتنے سالوں سے چھری رکھ کر سستا دودھ لیا ہے اس کا کیا۔

خود تو آپ کو کاروبار ایسا چاہیے جس کو کرتے ہی آپ کے پاس گھر بھی آ جائیں اور گاڑیاں بھی پر فارمر کو آپ زوال کی حالت میں ہی دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

بکری کے دودھ کے ریٹ پر تبصرہ کرنے سے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں ,ہو سکتا ہے اس کے بعد آپ کمنٹ کر ہی نہ پائیں۔

اس لیے گزارش ہے کہ اپنے فارمرز کو اپنے پاکستان کا اثاثہ سمجھیں اور ان کے ساتھ اتنا برا سلوک نہ کریں کہ وہ غربت اور آپ کے طعنوں سے تنگ آ کر فارمنگ کو چھوڑ دیں اور پھر آپ کو دودھ اور گوشت باہر سے منگوانا پڑے۔

❤
12/03/2022

My goats when I turn up with hay and food 😂
10/02/2022

My goats when I turn up with hay and food 😂

💞💞💞💞💞
20/01/2022

💞💞💞💞💞

Q3,The three Qs of feeding colostrum to new born goat kidsWhen it comes to the optimum use of colostrum, there are three...
14/01/2022

Q3,
The three Qs of feeding colostrum to new born goat kids
When it comes to the optimum use of colostrum, there are three important Qs to remember – Quickly, Quantity and Quality.Colostrum plays a vital role in providing antibodies to build immunity against enteric infections. It is also rich in essential nutrients that provide energy for growth and reduce mortality.It is important that kids receive their first colostrum quickly after birth.The recommended quantity is 10% of body weight .It is also essential that the new born receives good quality colostrum.
نوزائیدہ بکری کے بچوں کو کولسٹرم کھلانے کے تین Qs
جب کولسٹرم کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی بات آتی ہے تو تین اہم Qs کو یاد رکھنا ضروری ہے - جلدی، مقدار اور معیار۔ کولسٹرم آنتوں کے انفیکشن کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرنے کے لیے اینٹی باڈیز فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ ضروری غذائی اجزاء سے بھی بھرپور ہے جو نشوونما کے لیے توانائی فراہم کرتے ہیں اور شرح اموات کو کم کرتے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ بچے پیدائش کے بعد اپنا پہلا کولسٹرم جلد حاصل کریں۔ تجویز کردہ مقدار جسمانی وزن کا 10% ہے .یہ بھی ضروری ہے کہ نوزائیدہ کو اچھے معیار کا کولسٹرم ملے
source of information

13/01/2022

Great

ہم سے اکثر لوگ بکری اور بکرے کی خوراک کے بارے میں پوچھتے ہیں . پاکستان میں پہلی مرتبہ بکری اور بکرے کے لیے ایک ایسی خورا...
09/01/2022

ہم سے اکثر لوگ بکری اور بکرے کی خوراک کے بارے میں پوچھتے ہیں . پاکستان میں پہلی مرتبہ بکری اور بکرے کے لیے ایک ایسی خوراک تیار کی گئی ہے جس کے دینے کے بعد اور کچھ دینے کی ضرورت نہیں ہوتی . یہ خوراک ایک ہفتے کے بچے سے لے کر ایک بڑے بکرے ,بکری, گبن بکری, دودھ دینے والی بکری اور قربانی کے بکرے اور بریڈرز کے لیے ہے.اس خوراک کو ٹی ایم آر کہتے ہیں یعنی ٹوٹل مکس راشن یعنی اس میں بکری کے لیے چارہ بھی ہے اور دانے بھی.
یہ خوراک بکری فارمرز کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے

صحت مند بچے آپ کی کامیاب فارمنگ کی کلید ہیں،اس لیے ان کی پرورش اور دیکھ بھال آپ کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔
09/01/2022

صحت مند بچے آپ کی کامیاب فارمنگ کی کلید ہیں،
اس لیے ان کی پرورش اور دیکھ بھال آپ کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔

🐐 سردیوں میں بکریوں کی حفاظت,  پرالی کے فوائد,اور بچوں کو دھوپ لگواناسردیوں میں ٹھنڈ لگنے یا باڑے کی مناسب صفائی نہ ھونے...
17/12/2021

🐐 سردیوں میں بکریوں کی حفاظت, پرالی کے فوائد,اور بچوں کو دھوپ لگوانا
سردیوں میں ٹھنڈ لگنے یا باڑے کی مناسب صفائی نہ ھونے کی وجہ سے جانور مختلف بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں.اگر آپ جانور کسی ایسے کمرے میں ہیں جو مکمل طور پر بند ہے تو یاد رکھیں بند کمرے میں پیشاب کی وجہ سے امونیا گسیں پیدا ہو کر جانوروں کے لیے بہت خطرناک ثابت ہو سکتی ھیں.خاص طور پر یہ امونیا گیسیں جانوروں میں نمونیا کی بیماری کا سبب بنتی ہیں.لہذا ضروری ہے کہ بکریوں کے کمرے یا باڑے کے اوپر چھوٹے چھوٹے سوراخ رکھے یا بنائے جائیں تاکہ بد بو دار پیشاب سے پیدا ہونے والی گیسوں کا اخراج ممکن ھو سکے.اس مقصد کے لیے 2 چھوٹے ایگزاسٹ پنکھے بھی لگائے جا سکتے ہیں.
جانوروں کو سردی سے بچائیں.اس بات کا دھیان رکھیں کہ جب بچوں کو دھوپ لگوا رہے ہو تو وہ جگہ بالکل صاف ہو,تاکہ بچے مٹی اور گندگی وغیرہ نہ کھا سکیں.
چاولوں کی پرالی اس کا بہترین حل ہے. بکریوں اور خاص طور پر ان کے بچوں کو سردی سے بچانے کے لیے نیچے پرالی ڈالی جائے تاکہ وہ سردی سے بچے رہیں.اور روز تھوڑی سی پرالی اس جگہ پر اور ڈال دی جائے تاکہ جگہ خشک اور صاف رہے.
آئندہ کے لئے مشورہ ہے کہ بکریوں کی ملائی کرواتے وقت اس بات کا خیال رکھا جائے کہ بچے شدید سردی کے موسم میں پیدا نہ ھوں

17/12/2021
پاکستان کی خوبصورت پوٹھوہاری بکری
09/11/2021

پاکستان کی خوبصورت پوٹھوہاری بکری

بکریاں پالنے کو ترجیح دی گئی ہے اور اسے غربت کے خاتمے اور مختلف نعمتوں کا ذریعہ قرار دیا گیا ہے جیسا کہ حدیث میں مذکور ہ...
09/11/2021

بکریاں پالنے کو ترجیح دی گئی ہے اور اسے غربت کے خاتمے اور مختلف نعمتوں کا ذریعہ قرار دیا گیا ہے جیسا کہ حدیث میں مذکور ہے۔ کیونکہ برکت کا مطلب ہے اضافہ۔ اس لیے بکری کو افزائش بڑھانے کے لیے ایسی خصوصیت ملی ہے۔ بکرے کے گوشت میں چکنائی کی مقدار کم ہوتی ہے اور اسے معیاری گوشت سمجھا جاتا ہے، اور بکری کا دودھ بچوں کے لیے بہترین اور ماں کے دودھ کا متبادل سمجھا جاتا ہے، اس لیے مخیر حضرات، حکومتی اور غیر سرکاری تنظیموں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اس طرف توجہ دیں۔ گوٹ فارمنگ پر اور کم آمدنی والے دیہی آبادی کو بکرے فراہم کریں تاکہ ان کی آمدنی میں اضافہ ہو سکے۔ سرمایہ دار (امیر افراد) نہ صرف منافع بخش کاروبار قائم کرنے اور ذاتی اور قومی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے بلکہ معاشرے کے لیے گوشت اور دودھ کی فراہمی کے لیے بکریوں کی فارمنگ شروع کر سکتے ہیں۔

🐐🐐🐐🐐
06/11/2021

🐐🐐🐐🐐

19/10/2021

❤🐐

میں نے بکریاں پالنے والے ایک چھوٹے سے فارمر سے پوچھا کہ آپ کے پاس کتنی بکریاں ہیں اور سالانہ کتنا کما لیتے ہواس نے کہا م...
09/10/2021

میں نے بکریاں پالنے والے ایک چھوٹے سے فارمر سے پوچھا کہ آپ کے پاس کتنی بکریاں ہیں اور سالانہ کتنا کما لیتے ہو
اس نے کہا میرے پاس اچھی نسل کی بارہ بکریاں ہیں جو مجھے سالانہ چھ لاکھ روپے دیتی ہیں جو ماہانہ پچاس ہزار بنتا ہے
مگر میں نے جب بکریوں کے ریوڑ پر نظر دوڑائی تو اس میں بارہ نہیں تیرہ بکریاں تھیں
جب میں نے اس سے تیرھویں بکری کے بارے میں پوچھا تو اسکا جو جواب تھا وہ کمال کا تھا اور اسکا وہی ایک جملہ دراصل کامیاب ہونے کا بہت بڑا راز تھا
اس نے کہا کہ بارہ بکریوں سے میں چھ لاکھ منافع حاصل کرتا ہوں اور اس تیرھویں بکری کے دو بچے ہوتے ہیں ایک کی قربانی کرتا ہوں اور دوسرا کسی مستحق غریب کو دے دیتا ہوں
اس لئے یہ بکری میں نے گنتی میں شامل نہیں کی
یہ تیرہویں بکری باقی کی بارہ بکریوں کی محافظ ہے اور میرے لئے باعث خیر وبرکت ہے

حضرت علی(ع) کا قول ہے
لوگ رزق کو محنت میں تلاش کرتے ہیں حالانکہ یہ سخاوت میں پوشیدہ ہے۔۔
By: Irfan khan

There's no accounting for the tastes !
01/08/2021

There's no accounting for the tastes !

28/07/2021

🎊🎉

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Home breed goat farm posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Home breed goat farm:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Pet Store/pet Service?

Share