Abbas byte

Abbas byte Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Abbas byte, Pet Supplies, .

16/02/2024
(بلال پاشا  انسپیریشن اور سبق)  نوجوان طلبہ کے لیے سکول سے کالج اور کالج سے  یونیورسٹیز کتنا آذاد اور حسین دور ہے جہاں و...
29/11/2023

(بلال پاشا انسپیریشن اور سبق)
نوجوان طلبہ کے لیے سکول سے کالج اور کالج سے یونیورسٹیز کتنا آذاد اور حسین دور ہے جہاں وہ نہایت دلیری کے ساتھ مختلف سرکاری و دیگر اداروں کی ناقص کارکردگی ، کرپشن اور ہیرا پھیری کی داستانوں پر سوشل میڈیا ، پرنٹ میڈیا اور جلسوں، کانفرنسوں میں دھواں دھار تقاریر کرتے ہیں مضامین لکھتے ہیں اور آگے چل کر یہی گریجویٹس ” ملک میں کرپشن کی تدارک“ جیسے عنوانات پر مدلل و مفصل مضامین لکھ کر سرکاری نوکری بلکہ مقابلے کے امتحانات پاس کرکے اعلی عہدے بھی حاصل کر لیتا ہے قانون ، اصول ،دیانت اور میرٹ کا پرچار کرتا یہی جوان آدمی جب آفسر بن کے کرسی سنبھالتا ہے تو کچھ نادیدہ مساٸل اور عوامل اسے گھیرنا شروع کرتے ہیں کہ جلد محسوس ہونے لگتا ہے کہ وہ ایک ایسے حساس ”کرسی“ پر براجمان ہے جس کی ڈوریاں سیاسی آشیربادوں مذھبی بلیک میلروں، غنڈے ٹھکیداروں، لسانی اور علاقاٸ تعصباتی نعرہ بازوں اور مکروہ تعلقادریوں سے لے کر ،کرپٹ اور بے اصولی و ہیرا پھیری کے عادی دفتری کلچر کے پیچیدہ گھانٹھوں کے ساتھ منسلک ہے جیسے جیسے وہ اپنی کتابی اصولوں کو آزمانے کی کوشش کرتا ہے اسے نادیدہ آزماٸش اور مساٸل میں جان بوجھ کر پھنسایا جاتاہے اسے سمجھوتے پہ سمجھوتا کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے اگر وہ اُنہی نظام حصہ بنا تو خیر مگر اگر وہ مزاحمت کرے تو اسے ذہنی کوفت اور مساٸل میں جکڑایا جاتا ہے اسے آہستہ آہستہ احساس ہوتا جاتا ہے کہ وہ ایسے بدعنوان دلدل میں دھنسا ہوا ہے جہاں اس کے سکول کالج دور کے دیانتداری کے تمام نعرے اپنے ہی خلاف یاد آنے لگتے ہیں اور یوں ظالم کلچر اسے دبوچتا جاتا ہے اسے دھمکی دی جاتی ہے یا سمجھوتہ کرو یا سیٹ چھوڑ دو اس گومگو حالت میں کچھ اہلکار و آفیسران آہستہ آہستہ انہی گمراہ لوگوں کے ڈاکے کا حصہ دار بنتا جاتا ہے جن کے خلاف مضمون لکھ ہی وہ آفسر لگ چکا ہوتا ہے لیکن اگر وہ تن جاۓ مزاحمت کرے اپنا ضمیر ذندہ رکھنے کی کوشش کرے تو اسے نادیدہ اذیت کا شکار کرکے رکھتا ہے جیسے بلال تھا اس کی موت کی وجوہات جو بھی ہو مگر یہ مسلم ہوگیا کہ وہ اپنی افسری سے نالاں تھا نوکری چھوڑنے تک کا سوچ رہا تھا آفسری سے خاص لگاو ختم ہو گیا تھا شاٸد اس کے مزاج سے متصادم نظام نے ذہنی تناو کا شکار کر دیا تھا۔ سبق اور باعث عبرت ان کرپٹ افراد کے لیے ہے جن کی بد دیانتی ، سینہ زوری اور سازشوں کے زیر اثر بہت سے قابل، مخلص اور دیانتدار اہلکار ان جیسے حالات کا شکار ہوتا ہے ۔ وہ ایک مزدور باپ کا قابل اور عجز و انکساری کا حامل آفسر بیٹا تھا جس نے ثابت کیا عام تعلیمی اداروں سے پڑھ کر بھی مہنگے سکول کالج سے آنے والوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے ۔

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abbas byte posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Pet Store/pet Service?

Share