Fateh Jang Aseel Birds

  • Home
  • Fateh Jang Aseel Birds

Fateh Jang Aseel Birds �Aseel lovers�

12/03/2024

❤️❤️میری طرف سے تمام اہل سلام کو رمضان بہت بہت مبارک ہو نماز اور تراویح کے ساتھ ❤❤

اسلام و علیکم امید ہے سب شکاری بھائی خیریت سے ھوں گے اکثر بھائی جو کہ نئے شکاری ہوتے ہیں وه یہی پوچھتے ہیں کہ بھائی انجک...
06/03/2024

اسلام و علیکم
امید ہے سب شکاری بھائی خیریت سے ھوں گے
اکثر بھائی جو کہ نئے شکاری ہوتے ہیں وه یہی پوچھتے ہیں کہ بھائی انجکشن کہاں لگانا ہے تو تصویر میں آپ دیکھ سکتے ھو اور ہر انجکشن پر یہ صاف لکھا ہوتا ہے
اس پر بھی I.M اور I.V لکھا نظر آرہا ہوگا تو Im کا مطلب کہ انجکشن گوشت میں لگانا ہے اور iv کا مطلب نبض میں لگانا ہے اور اگر ایک ہی انجکشن پر im اور iv ایک ساتھ لکھا ھو اس کا مطلب گوشت میں بھی لگا سکتے ھو اور نبض میں بھی مگر نبض میں لگانا کافی مشکل ہے اس لئے گوشت میں لگانا زیادہ آسان ہے ۔اب گوشت میں ہم کہاں کہاں لگا سکتے ہیں تو دو جگہ سب سے بیسٹ ہے ایک تو ٹانگ پر اور دوسرا چھاتی کے ساتھ جو گوشت ہوتا ہے اس میں لگانا ہے ۔میرے خیال سے چھاتی کے ساتھ جو گوشت ہے اس میں لگا دینا چاہئے ۔سینے کی جو مین ہڈی ہوتی ہے اس ہڈی کے سینٹر کے قریب آدھی انچ ساتھ گوشت میں لگا دینا ہے ۔اس کے بعد جو سب سے بڑی غلطی ہے وه آپ یہ کرتے ہیں کہ بڑی سرینج سے لگا دیتے ھو وه بھی غلط ہے نقصان بھی ھو جاتا ہے ۔ہمیشہ اسٹور سے ایک m.l
والی سرینج لینی ہے اس کے علاوہ اور کوئی بھی نہیں ۔میڈیکل اسٹور والا آپ کو انسولین والی سرینج دے گا وه نہیں لینی ایک تو وه کافی منہگی ہے دوسرا اس کی آگے سے سوئی ٹوٹ جاتی ہے ۔ہمیشہ بیمار جانور کو اس سرینج کے تین پوانٹ لگانے ہیں ۔اگر آپ سوئی کو سیدھا گوشت میں داخل کرتے ھو تو آدھی گوشت میں جب چلی جاۓ تو لگا دیا کرو اور اگر ٹیڑھی سرینج سے لگاؤ گے تو تین حصے گوشت میں سوئی جانی چاہئے اور ایک حصہ باہر رہنی چاہئے تھوڑی کمی پیشی بھی ھو جاۓ سوئی کا تو مسلہ نہیں
اپنے تمام دوستوں کو ایڈ کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ پوسٹس کی جائیں ،اس گروپ میں ان شاءاللہ مرغوں کی تمام بیماریوں کے بارے اور علاج کے بارے آپ کو بتایا جائے گا ،،،،،،،

اصیل مرغوں کی بیماری اور ان کا علاجاصیل مرغوں کی وہ بیماریاں جس سے ہر شوقین بھائی پریشان ہوتے ہیں اور جس کی وجہ سے بہت س...
04/03/2024

اصیل مرغوں کی بیماری اور ان کا علاج

اصیل مرغوں کی وہ بیماریاں جس سے ہر شوقین بھائی پریشان ہوتے ہیں اور جس کی وجہ سے بہت سارے لوگوں کا شوق ختم ہو جاتا ہے۔ جس کا سب سے بڑا وجہ بروقت علاج نہ کرنا۔ میری کوشش ہے کہ میں اپنے اس گروپ میں تمام بیماریوں کا آسان علاج سیکھاوں۔

1۔ پیچش_سبز_سفید یا خونی بیٹ کرنا
اصیل مرغ مرغی یا چوزے جب سبز سفید یا خونی پیچش کریں اور اک جگہ پہ اداس کھڑا ہو جائے اورکھانا پینا بند کریں تو انکو ایک گولی #موٹیلیئم صبح شام کھلا دیں۔ ان شاء اللہ دو خوراک سے ہی پیچش رک جائیں گے۔!!

2۔ !!
ایسے اصیل جو نزلہ زکام کا شکار ہوں یا جن کے گلے سے خرخر کی آوازیں نکلیں انکو رات کو ایک کیپسول روزانہ oxytetracycline کھلا دیں۔ تین دن تک انشاءاللہ ٹھیک ہوجائے گا

3۔ !!
عموما بڑے قد کاٹھ کے اصیل یا انکی بریڈ جب جسم کی بڑھوتری شروع کریں تو انکی ٹانگیں مڑ یا کمزور ہو جاتی ہیں۔ ایسے اصیل کو روز اک گولی #نیوروبیان یا کھلائیں۔ انکے جسم تندرست اور پٹھے مضبوط ہو جاتے ہیں۔!!

5۔ ۔!!
جن دوست احباب کے جانور گرمی کی شدت میں نڈھال ہوتے ہوں یا بخار میں مبتلا ہوتے ہوں وہ روز #دوکلو تازہ پانی میں ایک #پیراسیٹامول ڈال کر پلائیں۔!!
ناک یا آنکھوں سے پانی بہتا ہو تو پھر ایک کیپسول بھی ڈال دیں اور اسے اچھی طرح مکس کرکے پینے کیلئے انکے آگے رکھ دیں۔!!

6۔ !!
وہ بریڈر یا بڑی عمر کی مادیاں جو جوڑے نہیں ہوتیں سست اور جرثومے کمزور ہوں انکو ہر روز ایک کیپسول +400 کھلائیں۔ چند دنوں بعد جوڑ لگنے لگ جائیں گے۔!!

7۔ !!
اور #سینگوبیان کیپسول کھلانے سے اصیل پٹھے پٹھیاں صحت مند اور اعصابی طور پر مضبوط اور رنگ سرخ ہو جاتا ہے۔ بدن کی نشوونما بھی بہترین اور قد کاٹھ میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ ،،،،،،

اسلام علیکم! بہت سے دوست مرغوں کی بیماریوں(پوٹ بند،مرغ کا سست ہونا،بخار،سوکڑہ،)وغیرہ جوکہ باقی تمام بیماریوں(لقوہ،جھولا)...
03/03/2024

اسلام علیکم! بہت سے دوست مرغوں کی بیماریوں(پوٹ بند،مرغ کا سست ہونا،بخار،سوکڑہ،)وغیرہ جوکہ باقی تمام بیماریوں(لقوہ،جھولا)وغیرہ کی بنیاد ہیں۔ان کی وجہ سے پریشان ہیں۔اور مہنگی سے مہنگی ادویات سے بھی افاقہ نہی ہوتا۔ان تمام دوستوں کے لئیے۔ایک آزمودہ نسحہ شئیر کرنے لگا ہوں۔آزمائیں اور دعائیں دیں گے۔
سونف:_50روپے کی
گڑھ:_سونف کے برابر
چھوٹی الائچی:_7
موٹی الائچی:_7
الائیچیوں:_کے دانے نکال کر پیس لیں سونف اور گڑھ کو پیس کر سب کو مکس کر لیں۔اور کسی ڈبیہ میں بند کر کے محفوظ کر لیں۔
جب مرغ سست نظر آئے بس چنے برابر دے دیں۔سال ہا سال استعمال ہونیوالی معجون ہے۔جتنی پرانی ہوگی اتنی بہترین ہوگی۔آزمائیں گے باقی سب بھول جائیں گے۔انشاالللہ

02/03/2024

اصیل پرندوں کے لیے ہمارے نئے فیس بک پیج پر خوش آمدید، جہاں ہم ان شاندار مخلوقات کی خوبصورتی اور عظمت کا جشن مناتے ہیں! اس دلچسپ سفر میں ہمارے ساتھ شامل ہوں کیونکہ ہم اصیل پرندوں کے بارے میں دلچسپ حقائق، شاندار تصاویر اور مددگار تجاویز کا اشتراک کرتے ہیں۔ آئیے مل کر ان کی منفرد خصوصیات کی تعریف کریں اور پرجوش اصیل کے شوقین افراد کی کمیونٹی کو فروغ دیں۔ بلا جھجھک سوالات پوچھیں، اپنے تجربات کا اشتراک کریں، اور پرندوں سے محبت کرنے والوں کے ساتھ جڑیں۔ ہم آپ کو یہاں پا کر بہت خوش ہیں، اس لیے اپنے پروں کو پھیلائیں اور آئیے مل کر اصیل پرندوں کی دنیا میں اڑیں!"

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fateh Jang Aseel Birds posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Pet Store/pet Service?

Share