17/05/2024
ایک دفعہ کسی حاملہ ہرن کو بچہ جنم دینے کی حاجت پیش آئ تو اس نے دریا کے کنارے پر موجود جنگل کی راہ اختیار کی پھر یوں ہوا کہ اچانک موسم خراب ہو گیا آسمان سے بجلی گری تو جنگل میں آگ لگ گئ گھبراہٹ میں ہرن نے جان بچانے کیلئے آس پاس دیکھا تو ایک شکاری نشانہ بنا رہا تھا دوسری طرف شیر تھا ہرن کو الجھن ہوئ کہ اس پھیلتی ہوئ آگ میں جل کر مرنا ہوگا یا دریا میں ڈوب کر جان دینی ہوگی یا شکاری مار دے گا یا پھر شیر اپنی بھوک مٹانے کیلئے نوالہ بنا دے گا ہر سمت خطرہ ہے فرار کی کوئ راہ نہیں اُس وقت ہرن کے اختیار میں جو تھا وہ کرنے کا فیصلہ کیا یعنی بچے کی پیدائش پر توجہ مذکور کی پھر ایسا ہوا کہ شکاری نے جیسے نشانہ لگایا تو آسمان پر بجلی چمکی اُس کی آنکھیں اچانک بند ہو گئیں اور تیر شیر کو جا لگا پھر زور دار مینہ برسا جنگل میں پھیلتی آگ ایک دم بجھ گئ ہرن کو اس کے خالق نے بچا لیا۰
زندگی میں جب کبھی مشکلات و مصائب چاروں طرف سے گھیر لیں تو اس وقت وہ کام کریں، جو آپ کر سکتے ہیں باقی چیزیں اس ذات کیلئے چھوڑ دیں جس نے نظامِ عالم کو چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے وہی آپ کی حفاظت کرے گا انشاءالله
بیشک الله پاک هر چيز پر قدرت رکهنے والا ھے.